کینسر کی وہ علامات جنہیں بیشتر افراد نظر انداز کردیتے ہیں - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Sunday, 14 January 2024

کینسر کی وہ علامات جنہیں بیشتر افراد نظر انداز کردیتے ہیں

fa4f03e5ad554ff8ec1d0ed3d8c5a45b_M
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ’کینسر‘ ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ 70 سے 80 فیصد افراد کینسر کا خطرہ ظاہر کرنے والی چند اہم علامات کو نظرانداز کر دیتے ہیں؟

کینسر کی متعدد اقسام میں سے 6 کو سب سے زیادہ جان لیوا سمجھا جاتا ہے جن میں پھیپھڑوں، جگر، دماغ، غذائی نالی، لبلبے اور معدے کا کینسر شامل ہے۔

اگر آپ درج ذیل چند اہم علامات کا بغور جائزہ لیں تو جان لیوا کینسر کی بروقت تشخیص کرسکتے ہیں۔

مسلسل بدہضمی اور سینے کی جلن
نیشنل ہیلتھ سروسز (NHS) کے مطابق بدہضمی کافی عام ہے اور بیشتر افراد اس کا تجربہ عموماً کرتے رہتے ہیں، اکثر اوقات بدہضمی کی شکایت کافی، ٹماٹر یا مسالے دار کھانوں سے بڑھ جاتی ہے تاہم حمل، تمباکو نوشی یا موٹاپے کے باعث بدہضمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بدہضمی وقتی ہے تو یہ عام بات ہے لیکن اگر کوئی شخص مسلسل بدہضمی کا شکار ہے تو اسے فوری طور پر اپنا علاج کروانا چایئے، اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو نتیجتاً (gastroesophageal ) ریفلکس یا ہرنیا کا شکار ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے شخص کو غذائی نالی کا کینسر یا پیٹ کا کینسر کا بھی ہوسکتا ہے۔

اپھارہ
ماہرین کے مطابق اگر آپ کو مسلسل اپھارہ کی شکایت رہتی ہے تو آپ کو آنت، معدہ، لبلبہ اور رحم کا کینسر ہوسکتا ہے۔

مسلسل تھکاوٹ
اگر آپ کو کوئی تناؤ ہے تو مسلسل تھکاوٹ عام بات ہے لیکن اگر یہ بغیر کسی وجہ کے ہو رہا ہے اور مستقل ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو خون کا کینسر ہوسکتا ہے۔

منہ کے چھالے
منہ میں اگر چھوٹے زخم ہوں تو یہ السر کی نشانی ہوسکتے ہیں اور اگر آپ کے منہ یا زبان پر کوئی السر یا سرخ یا سفید دھبہ طویل عرصے تک موجود رہیں تو یہ oropharyngeal کینسر کی علامت ہو سکتے ہیں۔

کھردرا پن یا کھانسی
ماہرین کے مطابق اگر کھانسی تین ہفتوں سے زیادہ رہتی ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی علامتوں سے ایک ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/a9A7YQK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment