پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنماؤں کا آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday 19 December 2023

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنماؤں کا آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ

آئی پی پی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے تین اہم رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

خوشاب سے بھی پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے اور سابق ایم این اے احسان اللہ ٹوانہ سمیت 3 اہم رہنما پارٹی چھوڑ گئے ہیں۔ پارٹی چھوڑنے والوں میں احسان اللہ ٹوانہ، ملک زبیر اترا اور انجینئر گل اصغر شامل ہیں جبکہ تینوں رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

تینوں رہنما آج راولپنڈی میں آئی پی پی کی قیادت سے ملیں گے اور ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/eSiG16x
via IFTTT

No comments:

Post a Comment