Source : ACE News
قومی احتساب بیورو نے پارک لین کیس میں سابق چیئرمین سی ڈی اےکیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فرخند اقبال کو گرفتار کرلیا۔
فرخند اقبال کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر پارک لین کو 118 کنال سرکاری زمین دینے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ملزم نے ماحولیاتی ونگ کی رپورٹ نظر انداز کرکے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا اور سرکاری زمین ہونے کے باوجود دیگر ملزمان سے ملی بھگت کرکے اراضی پرائیویٹ کمپنی پارک لین کو دی۔
نیب راولپنڈی کے مطابق ملزم نے نہ صرف اشتہارات کا ناجائز استعمال کیا، بلکہ سابق ممبر میاں وحید الدین سے مل کر تمام اصل کاغذات بھی غائب کیے، ان وجوہات کی بنا پر ملزم فرخند اقبال کو گرفتار کیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2206330/1/
سندھ میں سرکاری ویکسین کی فروخت کا انکشاف سامنے آگیا
Jul 26, 2021 | 22:23:PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسین کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کے دوران ڈیفنس سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگاتے تھے۔ملزمان میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم شامل ہیں۔ ملزمان سائنو فام ویکسین کے 7660، اور کینسائنو ویکسین کے 4500 روپے فی ڈوز وصول کرتے تھے۔ ملزمان محکمہ صحت کے افسران سے رابطے تھے، ملزمان نے 60 سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Jul-2021/1320178?fbclid=IwAR30CeIJAI4Et8zAOx8XUAeduCHXIclw-yntXlWPjnXGFt0bXDpYTcY2N2I
سابق صدر آصف علی زرداری کیخلا ف جعلی اکاﺅنٹس کیس میں کتنی رقم وصول ہو چکی؟ فواد چوہدری نے بتادیا
Jul 03, 2021 | 14:18:PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اب تک 33ارب کی رقم وصول کرچکا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے جعلی اکاو¿نٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے اور یہ تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Jul-2021/1310966?fbclid=IwAR3pH8V7J6PHajtfjCylV-XIvAsO9_oRQPYUKI_OpB0NzgKqngjWmQyLS1g
جعلی اکائونٹس سکینڈل،یونس قدوائی کیخلاف کیسزکی تعداد9ہوگئی
4 July, 2021
قومی احتساب بیورو کی طرف سے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں دائر ریفرنسز میں اشتہاری ملزم یونس قدوائی کیخلاف کیسز کی تعداد9 ہو گئی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو کی طرف سے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں دائر ریفرنسز میں اشتہاری ملزم یونس قدوائی کیخلاف کیسز کی تعداد9 ہو گئی۔یونس قدوائی کو احتساب عدالت کی طرف سے 5 ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیاجاچکاہے جبکہ اس کے خلاف1 انکوائری اور4 انویسٹی گیشنز جاری ہیں، یونس قدوائی پر سابق صدر آصف علی زرداری کے فرنٹ مین کی حیثیت میں کام کرنے کا الزام ہے اور منی لانڈنگ، پارک لین، پنک ریذیڈنسی کا نامزد ملزم ہے ،سندھ بینک کو فراڈ سے اربوں کا نقصان پہنچانے کے پیچھے بھی یونس قدوائی کا نام آتاہے ، ذرائع کے مطابق مبینہ رشوت کی رقوم یونس قدوائی ہی وصول کر کے لانڈرنگ کرتے ،نیب نے یونس قدوائی کی کینیڈا سے واپسی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-04/1848701
زرداری کی طبیعت ناساز بلاول اور بختاور کراچی پہنچ گئے
3 July, 2021
سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں
کراچی (سٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) جہاں ڈاکٹرز نے ان کے طبی معائنے کے لیے مختلف نمونے حاصل کرلیے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو کے اپنے خاوند محمود چودھری کے ساتھ دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پی پی پی (پی) کی سیکریٹری اطلاعات اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ عطا مری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو عدالتی پیشی اور بجٹ سیشن کے دوران سفر کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تھکن کے باعث آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-03/1848309
نیب نے موٹر وے کی تعمیر سے قبل سپرہائی وے پر سرکاری زمینوں کی خرید و فروخت کی شکایات پر تحقیقات شروع کر دی۔
پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی، ان کے رشتے دار اور ایک سابق پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ نیب کراچی کی خصوصی ٹیم نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں واقع تعلقہ مختار کار قاسم آباد کے دفتر پر چھاپہ مار کر عملے کی آمدورفت روک دی اور ریکارڈ روم میں جاکر سرکاری زمینوں کے کھاتوں سے متعلق فائلیں اور دستاویز کی جانچ پڑتال کی۔
نیب ذرائع کے مطابق پی پی کے رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو سمیت 18 سرکاری افسران کے خلاف پہلے ہی سرکاری زمینوں پر قبضے سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جس کے ریکارڈ کی مزید جانچ پڑتال کے ساتھ شکایات موصول ہورہی تھیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کے اعلان کے بعد سپرہائی وے اور ہٹری بائی پاس کے قریب سرکاری اراضی کی اونے پونے خریدوفروخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے 2 سابق صوبائی وزیر و موجودہ ایم پی ایز، ایک رکن کے بھائی و سابق چیئرمین ایم سی قاسم آباد اور ایک سابق ایس ایس پی حیدرآباد بھی ملوث ہیں اور ان کی زمینیں سپرہائی وے اور ہٹری بائی پاس کے قریب ہیں جس پر قاسم آباد تعلقہ کے دیھ شاہ بخاری، دیھ مرزا پور اور دیھ جامشورو میں واقع سرکاری اراضی کے ریکارڈ کی تین سے ساڑھے تین گھنٹے تک نہ صرف جانچ پڑتال کی گئی بلکہ مختلف زمینوں کے کھاتوں کا مشکوک ریکارڈ اپنی تحویل میں لے کر نیب کی ٹیم واپس کراچی روانہ ہوگئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2197001/1/?__cf_chl_jschl_tk__=b492c58b2a61f55a446bb5c946b0608b61d6ef91-1625235497-0-AX0U3oVUAdhDK2CVojeLAxKmYckZPE-UBFTUaZ3hT6wKavIfZsUutOjM3EFfdie-CCZWog4nNFLAzV-UqdT1ABuJkmwmI4zxRjo7QHUarBIWK62_mPJDX7rFtINzNiGQDmZw3LFnRUUXjYVmh-suXcY3AnmoxJmY3zDAbJrpL1rXNuAWSXxPeElnMQkifhOSl6_KrBKZc2Zmo0tcLyM9feyTgpu8TvcAvzLA5KcH5Dlfgyv7UxDqn3JNvttgOXO7mO0lG3mUwShMQ3yaQheza1dYdrAnySm_42Yfwdl2_sj4CJzRdr8Sj7Z2YjXUFSronB5X6YlZAlOIvXZPehq6d2uh_pJucwtamP1QQMoHGM19NT5iRS5yA1LfSqPGWOf2oKWPNo5sLGrINbtdCW0AgFM2c_6otnE6bHbIl8vA0933
آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل
Published On 02 July,2021 02:36 pm
کراچی: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر سابق صدر کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری والد کی علالت کے پیش نظر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے جبکہ بختاور بھٹو بھی خاوند کے ہمراہ فوری دبئی سے کراچی پہنچ گئیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہوئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/608896_1
نیب کا پہلے سے زیر تفتیش ٹریکٹر سبسڈی سکیم کی تحقیقات شروع کرنے کا سخت نوٹس
Jul 03, 2021 | 23:28:PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پہلے سے زیرتفتیش ٹریکٹر سبسڈی سکیم کی تحقیقات شروع کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔پہلے سے ز یرتفتیش ٹریکٹرسبسڈی سکیم کی تحقیقات سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے شروع کی ہے۔
نیب راولپنڈی حکام نے چیئرمین سندھ اینٹی کرپشن کو خط لکھ کر تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ خط میں اینٹی کرپشن کو نیب آرڈیننس کی شق 18(ڈی)کا حوالہ دیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی کے مطابق کسی بھی معاملےکی تحقیقات نیب کرتاہے، تحقیقات کوئی اور ایجنسی نہیں کر سکتی۔
نیب کا کہنا ہے کہ نیب کے زیر تفتیش معاملے کی تحقیقات دوسری ایجنسی نیب چیئرمین کی اجازت ے ہی کرسکتی ہے۔ذرائع نیب کے مطابق سندھ حکومت کاٹریکٹر سبسڈی سکیم کی تحقیقات کا مقصد کچھ منظورنظرافراد کوبچانا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Jul-2021/1311038?fbclid=IwAR0fTIgIK1iwvVTjlDnfr_sh1Bs75-JlvvbTlg0BXhCtNlPdnurqZSR5AJc
محکمہ بلدیات سندھ میں جعلی بھرتیوں کاتہلکہ خیز سکینڈل سامنے آگیا
Jun 30, 2021 | 20:43:PM
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ بلدیات سندھ میں جعلی دستاویزات اور بغیر سکروٹنی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ 2008ء سے 2010ء یونین کونسلزکے سیکریٹریز کو مبینہ جعلسازی سے بھرتی کیا گیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق محکمہ بلدیات سندھ میں جعلی بھرتیوں کا تہلکہ خیز سکینڈل سامنے آگیا ہے، جس میں جعلی دستاویزات اور بغیر سکروٹنی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ، سینکڑوں افراد کو سیاسی بنیادپر سیکریٹری یونین کونسل بھرتی کیا گیا۔محکمہ بلدیات سندھ میں جعلی ،خلاف ضابطہ بھرتیوں پر رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 2008ء سے 2010ء یونین کونسلزکے سیکریٹریز کو مبینہ جعلسازی سے بھرتی کیا گیا ، محکمہ بلدیات سندھ میں 248بغیر اسناد، مشکوک اور جعلی بھرتیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خلاف ضابطہ بھرتیوں کے ذریعے 70کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، یوسی سیکریٹریز کا تعلق شکارپور،کراچی،قمبر،خیرپور ودیگراضلاع سے ہے۔انکوائری کمیٹی نے37صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرادی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ 859یو سی سیکریٹریزمیں سے705نے دستاویزجمع کرائیں جبکہ محکمہ بلدیات کے149یوسی سیکریٹریز کی بھرتی جعلی ہے جبکہ 99یوسی سیکریٹریز کو بغیر اشتہار اور قواعد بھرتی کیا۔انکوائری کمیٹی کی جعلی بھرتیوں میں ملوث افسران معطل کرنے کی سفارش کردی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Jun-2021/1309622?fbclid=IwAR1pyz-Q0ak4kvb3fl8gPL7FwpkLHnxEKjkR9WF-dyECV0PcG2J7loi6gAQ
اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کیلئے جانے والی نیب ٹیم پر حملہ ، غفلت برتنے پرایس ایچ او کو بڑی سزا دے دی گئی
Jun 30, 2021 | 21:25:PM
جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نےپیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کےصدراوروزیرِاعلیٰ سندھ کےمعاونِ خصوصی میراعجازخان جکھرانی کی گرفتاری کیلئے جانیوالی قومی احتساب بیورو( نیب) ٹیم پرحملے کے وقت غفلت برتنے پرایس ایچ او اعجاز کھوسو کومعطل کرتے ہوئے محمد شریف مہر کو اضافی چارج دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی نے اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کیلئے جانیوالی نیب ٹیم پرحملے کے وقت غفلت پرایس ایچ او اعجاز کھوسو کومعطل کردیا، سی آئی اے انچارج محمد شریف مہر کو اضافی چارج دے دیاگیا ہے۔ایس ایچ او شریف مہر نے کہا کہ نیب کا مدعی آئے تو مقدمہ درج کرنے کوتیار ہیں ، 2روزقبل نیب ٹیم پر اعجاز جکھرانی کے گھر پر حملہ ،تشدد اور پتھراؤ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب نیب نے اعجاز جکھرانی سمیت دیگرافرادکیخلاف مقدمے کیلئے پولیس سے رابطہ کرکے تحریری وقوعہ رپورٹ پولیس کے پاس جمع کرادی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد نے متن متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا، تاحال ایس ایس پی نے ایف آئی کیلئے متعلقہ تھانے کو احکامات نہیں دیے ۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی نے جواب میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ سے اجازت کے بعدمقدمہ درج ہوگا۔
وقوعہ رپورٹ نیب نے انسپکٹرعبدالرزاق سروہی کے نام سے جمع کرائی ہے، رپورٹ کے متن میں کہا ہے کہ ٹیم 28جون کوچوہدری شہزاد کی سربراہی میں اعجاز جکھرانی کی رہائش گاہ پہنچی، مجیب الرحمان جکھرانی نے کہااعجازجکھرانی گھرمیں ہیں بلا کرلاتا ہوں، اعجازجکھرانی کے فرزندرافع جکھرانی ساتھیوں سمیت بیٹھک پر آئے ، رافع جکھرانی نے نیب ٹیم کو یرغمال بنا کرجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
رپورٹ کےمطابق رافع جکھرانی نےبیٹھک کےباہرقبیلے کےدو ہزارافراد جمع کرکےاعجاز جکھرانی کوفرارکرادیا جبکہ ہجوم کیساتھ ملکرنیب ٹیم پر فائرنگ اور تشدد کیا،گاڑیوں کے شیشے توڑے ، نیب ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی رہیں، حملے سے نیب ٹیم نے موقع سے بھاگ کراپنی جان بچائی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Jun-2021/1309627?fbclid=IwAR1z7Ei-GhJhfTXeICD7iX9wFex2pH-wJzKQXP0tx12uY_sFDQenb5L39dc
اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر حملے کا نوٹس
30 June, 2021
چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے جیکب آباد میں سابق وفاقی وزیر اعجاز حسین جاکھرانی کے گھر چھاپہ کے دوران نیب کی ٹیم پر حملہ کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو واقعہ کی تمام پہلوئوں سے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ،جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام فنڈز میں مبینہ خوردبرد سے متعلق شکایات پرانویسٹی گیشن جاری ہے جس میں مجازاتھارٹی نے اعجاز جاکھرانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ،جن کی تعمیل کیلئے نیب سکھر کی ٹیم لیڈیزپولیس کے ہمراہ ملزم کے گھر پہنچی جہاں گیٹ پر ایک ہجوم نے سرکاری امور کی انجام دہی میں مداخلت کی، اس دوران دوگاڑیوں اور ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا لیکن ضلعی پولیس جیکب آباد نے کوئی تعاون کیا اور نہ ہی نیب کی ٹیم کی مدد کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-30/1846749
زمین قبضہ مافیا
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-06-30&edition=KCH&id=5680136_61903081
منی لانڈرنگ:زرداری ہاؤس ملازم کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ
29 June, 2021
فریال نے نااہلی کی کارروائی رکوانے کیلئے درخواست مسترد ہونیکا فیصلہ چیلنج کردیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے منی لانڈرنگ کیس میں زرداری ہاؤس اسلام آباد کے ملازم امجد اخلاق کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوط کر لیا،وکیل صفائی نے کہا امجد اخلاق عارضہ قلب میں مبتلا ہے ، استدعا ہے کہ میڈیکل گراؤنڈ پرضمانت منظور کی جائے ، نیب نے مخالفت کرتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔ ادھر پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست پر کارروائی رکوانے کیلئے درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں کہاگیاہے کہ سنگل بینچ نے موقف سنے بغیر8جون کو درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنا یا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-29/1846084
اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر حملہ،چیئرمین نیب کا نوٹس
Jun 29, 2021 | 14:56:PM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران ہجوم نے قومی احتساب بیورو(نیب ) کی ٹیم پر حملہ کردیا۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی92نیوز کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر کئے جانے والے حملے سے ٹیم ارکا ن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ضلعی پولیس اور ایس ایس پی جیکب آباد نے نیب ٹیم سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا۔
واضح رہے کہ نیب نے اعجاز جاکھرانی کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس سیکنڈل میں ریفرنس دائر کررکھا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/29-Jun-2021/1309066?fbclid=IwAR3DHfASE8pXKd_TLnDbTB-TAGVbMRaPfe8bb5XRMZESywuMKBBUvkoozow
جیکب آباد میں اعجاز جکھرانی کے گھر پر نیب سکھر کی ٹیم کا چھاپہ
29 June, 2021
نیب اہلکار دو گھنٹے تک جکھرانی ہاؤس میں رہے ، پی پی پی کارکنوں کا احتجاج عدالت میں ضمانت کی درخواست مسترد ہو جانے پر نیب کی ٹیم نے چھاپہ مارا
جیکب آباد (نمائندہ دنیا) نیب سکھر کی ٹیم نے وزیراعلیٰ کے مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز جکھرانی کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کا محاصرہ کر لیا۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے میر اعجاز جکھرانی کے گھر پہنچ کر احتجاج کیا، جس پر نیب کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ نیب سکھر کی ٹیم نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے کیس میں مختار کار روڈ پر اعجاز جکھرانی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی بھاری نفری ساتھ تھی۔ چھاپے کے وقت اعجاز جکھرانی گھر میں نہیں تھے ۔ نیب کی ٹیم کم و بیش دو گھنٹے جکھرانی ہاؤس میں رہی۔ ٹیم کی روانگی کے وقت بعض کارکنوں نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست رد کیے جانے پر نیب کی ٹیم نے اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-29/1846085
کارکے کیس:نیب کاضمنی ریفرنس دائر،14دستاویزی شواہدشامل
29 June, 2021
احتساب عدالت میں زیر سماعت راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں نیب نے ضمنی ریفرنس جمع کرادیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )نیب حکام کی طرف سے جمع کرائے گئے ضمنی ریفرنس میں سابق ایم ڈی پیپکورسول خان محسود، سابق وفاقی وزیر بجلی و پانی راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی، سابق ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الٰہی، سابق ایم ڈی پیپکو فضل احمد خان، سابق ایم ڈی پی پی آئی بی این اے زبیری، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق ڈائریکٹر پیپکو سلیم عارف، رضی عباس، اقبال علی شاہ، وزیرعلی بھائیواور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ حفیظ الرحمن عباسی سمیت 12افرادکوملزم بنایاگیاہے ، ضمنی ریفرنس میں سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کو مرکزی ملزم بناتے ہوئے کہاگیاکہ رسول خان نے کارکے کمپنی کو غیر قانونی فوائد دیئے اور 10ہزار امریکی ڈالر لیے ، ضمنی ریفرنس کارکے کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کے بعد دائر کیا گیاہے ،جس میں 14 دستاویزی شواہد شامل کیے گئے ہیں۔ عدالت نے رسول خان محسود کو طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت13 جولائی تک ملتوی کردی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-29/1846096
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔
احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کار کے رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں کار کے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ عدالت نے ریفرنس کی کاپی ملزمان کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔
https://www.express.pk/story/2195315/1/
سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔
قومی اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ہمیں نظر بھی رکھنا ہے اور سوچ و بچار بھی کرنا ہے، افغانستان کی صورت حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔ اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔
اس سے قبل آصف زرداری اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں پیش ہوئے، آصفہ بھٹو بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں ۔آصف علی زرداری نے بطور ملزم عدالت میں حاضری لگائی ، فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا اور آصف زرداری کی ضمانت کا فیصلہ عدالت پیش کیا۔
نیب کی جانب سے آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مشتاق احمد پوری تفتیش کے دوران بلانے پر پیش نہیں ہوا، ہماری اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد 2015 سے بیرون ملک فرار ہے ، عدالت مشتاق احمد کے وارنٹ جاری کرے۔
https://www.express.pk/story/2195785/1/
مہنگائی مارکیٹ کمیٹی کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-06-28&edition=KCH&id=5676954_46322000
نیب میں جعلی اکائونٹس کیسوں کی تعداد45ہوگئی
27 June, 2021
زرداری،نواز،گیلانی،مرادعلی شاہ،مانڈوی والا،فریال تالپور،شرجیل ملزم نامزد 14ریفرنسز احتساب عدالت دائر،14انویسٹی گیشن اور 18انکوائریاں جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر جعلی اکاؤنٹس کیسز میں جاری تحقیقات کے بعدمقدمات کی تعداد 45 ہوگئی،20مجرمان نے پلی بارگین کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب کی طرف سے سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری،سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے علاوہ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، فریال تالپور، شرجیل انعام میمن سمیت دیگر افراد ملزم نامزد ہیں اور اب تک جعلی اکاؤنٹس کیسز میں14 ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالتوں میں دائر کئے جاچکے ہیں جبکہ نیب میں 14 انویسٹی گیشن اور18 انکوائریاں جاری ہیں،ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز میں اب تک تقریباً 33 ارب روپے کی وصولی کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائی جاچکی ہے اور مزید ملزمان کی طرف سے بھی پلی بارگین کی امید ظاہر کی جارہی ہے اور ملکی تاریخ کا یہ سب سے بڑا سکینڈل ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-27/1845009
زرداری کیلئے شوگر ملز پر قبضے کرنے میں مددکی،عزیر بلوچ
26 June, 2021
سابق صدر کے کہنے پر بلاول ہاؤس کے گرد 40بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے
کراچی(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت میں رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں گینگ وار کے سرغنہ سردار عزیر بلوچ کے خلاف اقبالی بیان کی نقول جمع کرادی گئی،کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے اقبالی بیان میں چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے ہیں،عزیر بلوچ نے بتایاہے کہ آصف زرداری کے لیے 14 شوگر ملوں پر قبضے کرنے میں اویس مظفر ٹپی کی مدد کی جو کہ کم پیسے دیکر خریدی گئیں۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں جمع کرائے گئے اقبالی بیان میں عزیر بلوچ نے سابق صدر آصف زرداری، اویس مظفر ٹپی، شرجیل میمن و دیگر کے راز بھی کھول دیے ۔عزیر بلوچ نے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے کا بھی اعتراف کرلیا۔عزیر بلوچ کے مطابق میں نے آصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجے ۔ لڑکوں نے بلاول ہاؤس کے گردو نواح میں 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے ،یہ بنگلے اور فلیٹس خریدنے کے لئے آصف زرادری نے انتہائی کم قیمت ادا کی۔اقبالی بیان میں عزیر بلوچ نے کہا کہ وہ ایرانی خفیہ ایجنسی کے حاجی ناصر کے ساتھ ایران گیا اور اس نے ایرانی خفیہ ایجنسی کے افسران سے ملاقات کرائی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-26/1844626
قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار ایم این اے میاں آصف کو سزائے موت سنا دی گئی
Jun 25, 2021 | 11:32:AM
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) قتل کیس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنماء میاں آصف آرائیں کو سزائے موت سنا دی گئی، گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم میاں آصف علی آرائیں کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 6 جولائی 2019 ء کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف علی آرائیں نے رقم کے تنازعہ پر معروف پراپرٹی ڈیلر میاں تاجدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد علی کی درخواست پر درج ہوا۔جس پر پولیس نے میاں آصف علی آرائیں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Jun-2021/1307300?fbclid=IwAR1sNmlcu-eSKGXNKelagZScYgQLwoXmy1G-9RWd8eSagleXeFmdGdpg9WI
فریال اور مجھے کروڑوں روپے بھتہ ملتا تھا:عزیر بلوچ
25 June, 2021
ذوالفقار مرزا، قادر پٹیل،یوسف بلوچ سے مرضی کے افسر تعینات کرائے:اقبالی بیان
کراچی(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کا اقبالی بیان جمع کرایا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کے 164 کے بیان پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کر لیا۔ جمعرات کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں قانون نافذ کرنے والے حکام کی جانب سے عزیر بلوچ کا اقبالی بیان جمع کرایا گیا۔ عزیر بلوچ نے پیپلز پار ٹی کی رہنما فریال تالپور، سینیٹر شہادت اعوان،ایس ایس پی فاروق اعوان و دیگر کے راز کھول دئیے ۔ اقبالی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھتے کی مد میں میں نے کروڑوں روپے محکموں اور لوگوں سے وصول کیے ۔محکمہ فشریز سے مجھے ماہانہ 20لاکھ روپے اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے بھتہ ملتا تھا۔ فشریز کے ڈائریکٹر سعید بلوچ اور نثار مورائی کو میرے کہنے پر تعینات کیا گیا۔ سینیٹر شہادت اعوان، ایس ایس پی فاروق اعوان اور سی سی پی او وسیم احمد سے دوستانہ تعلقات تھے ۔میں نے شہادت اعوان اور فاروق اعوان کی زمینوں پر قبضہ کرنے میں مدد کی اور دونوں کی سموں گوٹھ ملیر میں 15 ایکڑ جب کہ گڈاپ ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے میں مکمل معاونت کی۔ فاروق اعوان کے علاقے سے ماہانہ ڈیڑھ دو لاکھ روپے بھتہ وصول کرکے اسے دیا کرتا تھا۔ میں نے 2003 میں لیاری گینگ وار میں شمولیت اختیار کی۔ 2008 میں پیپلز پارٹی کے فیصل رضا عابدی اور جیل سپرنٹنڈنٹ نصرت منگن کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے قیدیوں کا ذمہ دار بنایاگیا۔2008 میں رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعد لیاری گینگ وار کی مکمل کمان سنبھال لی۔ 2008 میں ہی پیپلز امن کمیٹی کے نام سے مسلح دہشتگرد گروہ بنایا۔ 2008 سے 2013 تک کوئٹہ اور پشین سے اسلحہ منگوایا۔ اسلحہ سے شہر میں اغوا برائے تاوان، قتل و غارت گری کی اور سیاسی جلسوں اور ہڑتالوں کو کامیاب بنایا۔ لیاری میں اپنی مرضی کے پولیس افسران اور اہلکار تعینات کروائے ۔ پولیس افسران کو ذوالفقار مرزا، قادر پٹیل اور سینیٹر یوسف بلوچ سے تعینات کروایا۔ان پولیس افسروں کی سرپرستی میں لیاری میں جرائم کیے ۔ مارچ 2013 میں اپنے والد فیض محمد عرف فیضو کے قتل کا بد لہ لیا۔ پولیس افسروں جاوید بلوچ اور چاند نیازی کی مدد سے ارشد پپو اسکے بھائی اور ساتھی کو اغوا کیا۔ ان تینوں کے سر تن سے جدا کر کے لیاری کی گلیوں میں فٹ بال کھیلا اور لاشوں کو جلا دیا۔ دہشت پھیلانے کے لیے لاشوں کی ویڈیو بنا کر پورے ملک میں پھیلائی ۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کے 164 کے بیان پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کر لیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-25/1844070
نیب:16انکوائریاں ،نثارکھوڑوکیخلاف تحقیقات شروع
24 June, 2021
میگا کرپشن مقدمات شوگر، آٹا کیس انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں :چیئرمین نیب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1ریفرنس دائر کرنے ،16انکوائر یز اور2انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی ، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں اجلاس ہوا،جس میں حسین اصغر ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر، پرا سیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلیٹی نیب،ظاہر شاہ،ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں محمد رمضان سہیتو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دی گئی ،ملزمان پر مبینہ طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نوشہرو فیروز سندھ میں 95غیرقانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو تقریبا16ًکروڑ روپے کا نقصان پہنچا نے کا الزام ہے ، اجلاس میں 16 انکوائریز کی بھی منظوری دی گئی،جن میں غلام مرتضیٰ جتوئی سابق وزیر اور دیگر محکمہ کھیل ورکس اینڈ سروس ڈیپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران اور دیگر شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں حاجی خان عمرانی، عبد الجبار یوسفزئی اور دیگر،خدا بخش نظامانی، سابق رکن قومی اسمبلی،خدا بخش راجر،سابق وفاقی وزیر اور دیگر، بورڈ آف ریونیو ملیر کراچی کے افسران /اہلکاران اوردیگر،19شوگرملزکیلئے سبسڈی(میرپورخاص،ٹھٹھہ،خیرپور،سجاول اوردیگر)، پیتم داس، سپرنٹنڈنٹ انجینئر، افسران /اہلکاران اور دیگر، اری گیشن سرکل کوٹری بیراج حیدر آباد ریجن،محکمہ قانون حکومت سندھ کے افسران /اہلکاران،سہیل منصور، ریحان منصور خواجہ(مبینہ فرنٹ مین بابر غوری سابق وفاقی وزیر) اور دیگر حسن علی شریف،پرائیویٹ پرسن(مبینہ فرنٹ مین مکیش کمار چائولہ ،وحید شیخ ڈپٹی ڈائریکٹرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ) اور دیگر،سعدیہ فاطمہ سکندر، عثمان سکندر،ارم فاطمہ سکندر،خلیل الر حمن اور دیگر، ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوٹھ آ باد سکیم ملیر کراچی کے افسران /اہلکاران ،لاڑکانہ ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم اور گلشن مصطفی سکیم کی انتظامیہ اور دیگر منرل ڈیپارٹمنٹ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران /اہلکاران اور دیگر،کنسلٹنٹ اے اے ایسو سی ایٹس،میسرز سردار اشرف ڈی بلوچ کنٹریکٹر، یوسف علی سابق رکن کنسٹرکشن،مکیش کمار جنرل منیجر سندھ ساؤتھ این ایچ اے سکھر،ایاز میمن،سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر،ریاض احمد سہیتوپراجیکٹ ڈائریکٹر فنانس سیکشن این ایچ اے کے خلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں دو انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی ، جن میں نثار احمد کھوڑو،سابق صوبائی وزیر خوراک سندھ،فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران اور دیگر اورسید مزمل شاہ، ایگز یکٹو انجینئرصوبائی ہائی ویز ڈویژن سکھر اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے ۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میگا کرپشن مقدمات خصوصاً شوگر، آٹا، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-24/1843667
احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، اعجازہارون اورعبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا اور عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہان طلب کر لیے۔ سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کے کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،عدالت نے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی۔ ملزمان میں طارق محمود، عبدالقادرشہوانی بھی شامل ہیں۔
عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے گواہان نثار مگسی اور شیخ کمال کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ اور عدالتوں میں بلائیں گے، غلط ریفرنسز سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے، اگر جاوید اقبال دوبارہ چیرمین نیب بنے تو اور تباہی ہو گی۔
https://www.express.pk/story/2193453/1/
نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو اور ایم کیوایم کے خواجہ سہیل منصور سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات وانکوائریز کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال کی زیرِ صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس میں محمد رمضان سہیتو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دی گئی، ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نوشہرو فیروز سندھ میں 95 غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریباً 16 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔
اجلاس میں دو انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی جن میں سابق صوبائی وزیرخوراک سندھ نثار احمد کھوڑو اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاران جب کہ ایگزیکٹیو انجینئر صوبائی ہائی ویز ڈویژن سکھر سید مزمل شاہ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔
نیب نے اجلاس میں 16 انکوائریز کی منظوری دی، جن میں سابق وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی، محکمہ کھیل، ورکس اینڈ سروس ڈیپارٹمنٹ کے افسران، حاجی خان عمرانی، عبد الجبار یوسفزئی و دیگر سابق رکن قومی اسمبلی خدا بخش نظامانی، سابق وفاقی وزیر خدا بخش راجر، بورڈ آف ریونیو ملیر کراچی کے افسران، 19 شوگر ملز کیلئے سبسڈی میرپور خاص، ٹھٹھہ، خیرپور، سجاول اوردیگر)، پیتم داس، سپرنٹنڈنٹ انجینئر، افسران و اہلکاران اور دیگر، بغاراری گیشن سرکل کوٹری بیراج حیدر آباد ریجن، محکمہ قانون حکومت سندھ کے افسران و اہلکاران، سہیل منصور، ریحان منصور خواجہ (مبینہ فرنٹ مین بابر غوری سابق وفاقی وزیر) اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں حسن علی شریف، پرائیویٹ پرسن (مبینہ فرنٹ مین مکیش کمار چاولا، وحید شیخ ڈپٹی ڈائریکٹرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ) اور دیگر، سعدیہ فاطمہ سکندر، عثمان سکندر،ارم فاطمہ سکندر،خلیل الرحمان اور دیگر، ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوٹھ آ باد سکیم ملیر کراچی کے افسران و اہلکاران، لاڑکانہ ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم اور گلشن مصطفی اسکیم کی انتظامیہ اور دیگر، منرل ڈیپارٹمنٹ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران و اہلکاران اور دیگر کنسلٹنٹ اے اے ایسو سی ایٹس،میسرز سرداراشرف ڈی بلوچ کنٹریکٹر، یوسف علی سابق رکن کنسٹرکشن، مکیش کمار جنرل منیجر سندھ ساؤتھ این ایچ اے سکھر، ایاز میمن، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر، ریاض احمد سہیتو پروجیکٹ ڈائریکٹر فنانس سیکشن این ایچ اے کے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہے۔
https://www.express.pk/story/2193535/1/
آٹا مافیا
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-06-22&edition=KCH&id=5670565_57520636
پارک لین ریفرنس:زرداری کوحاضری سے استثنیٰ
19 June, 2021
احتساب عدالت میں زیر سماعت پارک لین ریفرنس میں گواہ کا بیان جاری رہا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )عدالت نے سابق صدرآصف زرداری، حسین لوائی اورعبد الغنی مجید کی ایک روزہ استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں ،نیب گواہ نبیل ظہور کی پیش کردہ دستاویز پر ملزمان کے وکلاء نے اعتراض کردیا، وکیل صفائی ارشد تبریزنے کہااگر نیب گواہ کوئی دستاویز ریکارڈ پر لانا چاہتا ہے تو پہلے ہمیں مہیا کرے ، نیب پراسیکیوٹرنے کہا ہم دستاویز پہلے ہی فراہم کر چکے ہیں،عدالت نے گواہ کوآئندہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت24جون تک ملتوی کردی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-19/1841008
سندھ فیسٹیول کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-06-16&edition=KCH&id=5662718_50514130
8ارب کی ٹرانزیکشن:زرداری ذاتی حیثیت میں طلب
15 June, 2021
ملزمان کوفردجرم کیلئے ریفرنس کی کاپی فراہم کی جائیگی،طلبی کے دوبارہ سمن جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں 8ارب کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن میں سابق صدرآصف زرداری اور مشتاق احمدکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،گزشتہ روز ملزمان کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا،عدالت کے حکم پرملزمان کو طلبی کیلئے دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے سماعت29 جون تک ملتوی کردی گئی،آصف زرداری کو حاضری پرفردجرم کیلئے ریفرنس کی کاپی فراہم کی جائے گی، فاضل عدالت نے سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی اور اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کے خلاف خوردبرد ریفرنس میں بریت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اورسماعت 23جون تک ملتوی کردی،مزیدبرآں فاضل عدالت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں شریک ملزم راجہ عبدالمناف کی بریت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا، سندھ ٹریکٹر سکیم خوردبردکیس میں غلام سرور کے جسمانی ریمانڈ میں21 جون تک توسیع کردی گئی جبکہ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال سمیت دو شریک ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-15/1838928
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو طلب کر لیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔
سابق صدر پر 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدر کا سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کر کے آٹھ ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی۔
https://www.express.pk/story/2189846/1/
آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں مزید گرفتاریاں
Jun 13, 2021 | 12:45:PM
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں مزید گرفتاریاں کرلیں۔نیب نے سابق ممبر انوائرمنٹ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میاں وحید الدین اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔
اُدھر نیب راولپنڈی نے گرفتار ملزمان کواحتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔ سابق ممبر انوائرمنٹ سی ڈی اے میاں وحید الدین اورسابق نائب تحصیلدار محمد اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے 118کنال سے زیادہ زمین غیر قانونی طور پر پارک لین کو منتقل کی۔
عدالت نے نیب کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش کیلئے نیب کے حوالے کر دیا۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Jun-2021/1301968?fbclid=IwAR2qf-pufQnNc67WwPUQp9rVgkf2iFIYA9Dvvheah_Dn9f3eq-o8VsoZeGw
زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کے 2اہم کردار گرفتار
13 June, 2021
وحید اوراقبال پر 118کنال زمین زرداری کی کمپنی کے نام منتقل کرنے کا الزام
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیئرمین نیب کی ہدایت پر جعلی اکاؤنٹس کیسز میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کے دو اہم کردار گرفتار کرلئے گئے ۔ہفتہ کو نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق ممبر ماحولیات میاں وحید الدین اور تحصیلدار اقبال کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار دونوں ملزمان کو احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا ۔ نیب کے حکام نے ملزمان سے تفتیش کیلئے ریمانڈ کی استدعاکی جس پر عدالت نے دونوں گرفتار ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ملزمان پر 118 کنال زمین غیر قانونی طور پر آصف زرداری کی کمپنی کے نام منتقل کرنے کا الزام ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-13/1837862https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-13/1837862
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-06-12&edition=KCH&id=5658156_61035106
نیب نے خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کو گرفتار کر لیا
Published On 12 June,2021 05:32 pm
سکھر: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی رہنماخورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ، عدالت نے نیب کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پی پی ایم پی اے کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے۔ احتساب عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کاروائی سیشن کورٹ میں ہوئی نیب نے فرخ شاہ کو حراست میں لے لیا۔
ایم پی اے فرخ شاہ انکے والد پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ ،بھائی زیرک شاہ ، بہنوئی صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف سکھر کی احتساب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ضمانت کے لیے ایم پی اے فرخ شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی ۔
گذشتہ دنوں سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے ان کو تین دن کے اندر خود کو احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا اور آج 3 دن پورے ہونے پر انہوں نے احتساب عدالت کے جج کے رخصت ہونے کی وجہ سے خود کو تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر خودکو سرنڈر کردیا۔
دالت میں پیشی کےموقع پرپیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ان کا آمد پر شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے عدالت میں سماعت کے دوران نیب حکام کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں طلب کرلیا اور بعدازاں سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے عدالت کےجج نےدو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کو فرخ شاہ کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے۔ نیب نے فرخ شاہ کو حراست میں لے لیا اور 14 جون پیر کے روز احتساب عدالت میں پش کرنے کے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ فرخ شاہ کے والد اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ بھی نیب کی حراست میں ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/605786_1
آٹا مافیا
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-06-10&edition=KCH&id=5655773_16981248
ریکوڈ ک کیس ،اعلیٰ افسروں سمیت 26افراد کیخلاف ریفرنس دائر
10 June, 2021
ریکوڈک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے عناصر بے نقاب، نیب نے 30 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ملزمان کے خلا ف نا قابل تردید ثبوت اکٹھے کر لیے
اسلام آباد (خبر نگار )ریکوڈک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے عناصر بے نقاب، نیب نے 30 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ملزمان کے خلا ف نا قابل تردید ثبوت اکٹھے کر لیے ، حکومت بلوچستان کے سابق اعلی ٰعہدیداران سمیت 26 افراد کے خلا ف تاریخی ریفرنس دائر ، ملزمان نے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی مفادات کی دھجیاں اڑا دیں، بد عنوان عناصر کی وجہ سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ریکوڈک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے کرپٹ عناصرکاکھوج لگا لیا، تحقیقات کے لیے 30 برس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کی گئی، بیرون ملک مقیم ملزمان کو بار ہا طلب کیا گیا ، بالآخرڈی جی نیب آپریشن اور ڈی جی نیب بلوچستان کی سربراہی میں کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کی تاریخ کے سب سے پیچیدہ اور کرپشن کے والیم کے حساب سے سب سے بڑے کیس کی گتھیاں سلجھاتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائرکر دیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-10/1836468
نااہلی کیس :درخواست پرفیصلہ محفوظ
9 June, 2021
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد (خبر نگار )وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کمیشن نے ہمیں سنا نہیں آپ آرڈر کردیں مجھے سن کر فیصلہ کر دیں ،اس موقع پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کیا کہ آپ اسی فورم پر دوبارہ چلے گئے اگر ڈائریکٹ یہاں آجاتے تو صورت حال مختلف ہوتی ،عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-09/1835841
وزیر اعلیٰ سندھ امریکا روانہ ، بجٹ ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا امکان
Jun 09, 2021 | 13:10:PM
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اہلخانہ کے ہمراہ امریکا روانہ ہو گئے، مبینہ طور پر سندھ کا بجٹ ویڈیو لنک پر پیش کریں گے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق سید مراد علی شاہ ایک ہفتے کے نجی دورے پر اہلخانہ کے ہمراہ آج صبح امریکا گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سندھ کا مالی سال 22-2021 کیلئے بجٹ 15 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب ، جبکہ جاری سکیموں کیلئے 23 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے ۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے آئندہ بجٹ میں لیاری کیلئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے ، بجٹ کا 75 فیصد صحت، تعلیم اور سوشل پروٹیکشن کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Jun-2021/1300188?fbclid=IwAR1ZG06Q9X9T6Oe6mn6s-ACcyeigahF3SasicMBteXY3C8MguKfokXddUsU
کے-4 کا دشمن مافیا
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-06-09&edition=KCH&id=5654575_70107703
فرزانہ راجہ اشتہاری قرار وارنٹ گر فتاری جاری
8 June, 2021
احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پرسابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پرسابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دے دیا، شریک ملزمان کے وکلاء نے کہاپہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری؟عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، عدالت نے کہا سپریم کورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن کو کسی سٹیج پر ختم نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے فرزانہ راجہ کے خلاف کارروائی کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقررکردی اورنیب تفتیشی کو بھی طلب کرلیا،عدالت نے آئندہ ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14جون تک ملتوی کردی۔مزیدبرآں احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی نے سابق وفاقی سیکرٹری قانون ارشدفاروق فہیم وغیرہ کے خلاف ادویات قیمتوں سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزمان ایاز خان اور عبدالسلام کی بریت درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا، علاوہ ازیں سینیٹر روبینہ خالد وغیرہ کے خلاف لوک ورثہ فنڈز کرپشن ریفرنس کی سماعت 21جون اور سابق سیکرٹری ویلفیئر بورڈ افتخار رحیم وغیرہ کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 30جون تک ملتوی کردی گئی۔علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے گستاخانہ مواد تشہیرکیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-08/1835331
جعلی اکاؤنٹ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار تین مرکزی ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی، نجی بینک کے کارپوریٹ ہیڈ طحہ رضا اور عمیر کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ حسین لوائی اور طحہ رضا تین سال سے جبکہ ملزم عمیر دو سال سے جیل میں قید تھا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ضمانتیں منظور کیں۔ حسین لوائی کی دونوں ریفرنس میں ضمانت منظور ہوئی جبکہ ملزم طحہ رضا اور عمیر کو ایک ایک ریفرنس میں رہائی ملی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو دس دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
https://www.express.pk/story/2187595/1/
احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں دائر ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر مراد علی شاہ کی عدالتی حاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست پیش کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شریک ملزم محمد علی بیرون ملک روپوش ہے جس پر احتساب عدالت کے جج نے محمد علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوے دائمی وارنٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سمیت شناختی کارڈ بلاک کیا جائے جب کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوں۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 30 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
https://www.express.pk/story/2187516/1/
فنڈزکرپشن ریفرنس ، فردجرم کیلئے طلب
5 June, 2021
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے یونیورسل سروسز فنڈز کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )عدالت کی طرف سے جاری حکم نامہ میں سید یوسف رضا گیلانی سمیت ریفرنس کے تمام ملزموں کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، 22جون کو سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-05/1833858
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-29&edition=KCH&id=5641293_67844080
سٹیل ملزاراضی کیس:قائم علی شاہ نیب پیش،1گھنٹہ پوچھ گچھ
28 May, 2021
سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سٹیل ملز اراضی سکینڈل تحقیقات کیس میں نیب ہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں پیش ہوگئے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سے تقریباًایک گھنٹہ تک سوالات کیے جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہناہے کہ نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نہ دوبارہ طلب کرنے کا کہا، زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا تھا،اس میں اختیارات ڈی سی اور کمشنر کے تھے ،مجھے کہا گیا کہ قانون سازی کر کے اختیارات دیئے جائیں میں نے انکار کیا،نیب نے بلایا ہم آ گئے ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،پیپلز پارٹی کاپی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کاابھی فیصلہ نہیں ہوا،تفصیلی بات ہو گی اس کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی پی پی نے شامل ہونا ہے یا نہیں،بعدازاں سید قائم علی شاہ2لاکھ روپے مالیتی مچلکے جمع کرانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ آئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-28/1829935
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-28&edition=KCH&id=5640264_16153327
قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور نیب کو گرفتار ی سے روک دیا گیا
27 May, 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 8 جون تک منظورکرلی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 8 جون تک منظورکرلی،نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے جعلی بینک اکاؤنٹس سکینڈل میں سندھ حکومت اور سٹیل ملز کی زمین غبن کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ قائم علی شاہ وکیل قاسم نواز عباسی کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔مزیدبرآں سید قائم علی شاہ قومی احتساب بیورو میں جاری سٹیل مل اراضی کیس میں آج تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے ،ادھرسید قائم علی شاہ کو جاری کال اپ نوٹس کے مطابق انہیں27 مئی دن 12بجے بلایاگیاہے اورانہیں سوالنامہ بھی بھجوایاگیاہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-27/1829437
سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-27&edition=KCH&id=5638999_77608949
90 بیوروکریٹس نے توشہ خانہ کے تحائف کوڑیوں کے بھاؤ خرید لئے
27 May, 2021
ایوان صدر کے پروٹوکول افسر محمد سعید نے تحائف کے ایک پیکٹ سمیت متعدد اشیا چند ہزار روپے میں خریدلیں کیبنٹ ڈویژن کے نجیب اللہ نے 600 روپے میں مجسمہ اور غلام محمد نے صرف 3500 روپے میں کارپٹ لے لیا سونے کے زیورات، رولیکس سمیت برانڈڈ گھڑیاں، پرفیومز،قیمتی ڈیکوریشن پیس و دیگر اشیاسرکاری افسروں کو ملیں تحائف کی مد میں خزانہ میں 2کروڑ 72لاکھ92ہزار روپے آئے :لاہور ہائیکورٹ میں2017-18 کی رپورٹ جمع
لاہور(محمداشفاق )مسلم لیگ ن کے دور میں 90بیوروکریٹس کی جانب سے توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کوڑیوں کے بھائو خریدنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی جانے والی 2017-18کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ انتہائی قیمتی تحائف کوڑیوں کے بھا ئو بانٹ دئیے گئے ۔ ایوان صدر محکمہ شماریات ، کیبنٹ ڈویژن اور دیگر محکموں کے افسران فائدہ اٹھانے میں پیش پیش رہے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن غلام محمد نے ایک کارپٹ 3500روپے میں خریدا،سیکرٹری ایوان صدر نے ماربل ڈیکوریشن پیس 2ہزار روپے ،اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول ایوان صدر محمد سعید خان نے 3ہزار روپے میں نایاب ترین ’’فلائی کاٹ ان امبر‘‘ کا گفٹ، 20ہزار560روپے میں دیوار پرسجاوٹ کیلئے لگانے والی تصاویر ، 2400روپے میں ایک لیمپ اور 45ہزار500روپے میں ایسا قیمتی تحائف کاباکس خریدا جس میں امپورٹڈ پرفیوم سیٹ، لوبان دان، سگریٹ لائٹر اور نایاب خوشبو شامل تھی ، اسی افسر نے 9ہزار500روپے میں دو ڈیکوریشن پیس خریدے جبکہ 3ہزار250روپے میں ایک خنجر خریدا۔ نیٹ ورک ایڈمنسٹریشن اینڈ انفارمیشن براڈ کاسٹنگ محمد بلال ظفر نے 3 ہزار روپے میں ٹیبل کلاتھ،اسسٹنٹ کیبنٹ ڈویژن رضوان احمد نے 4ہزار روپے میں خنجر،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ شعیب احمد صدیقی نے بیلا کٹورا 2ہزار روپے ،ربیعہ جویریہ آغا سیکرٹری ایچ آر نے زیورات کو محفوظ رکھنے والا باکس 3ہزار روپے ،سیکرٹری شماریات ڈویژن رخسانہ یاسمین نے 2 کارپٹ 22ہزار روپے اور25ہزار روپے میں خریدے ۔ اس کے علاوہ ایس او کیبنٹ ڈویژن محمد نجیب اللہ نے 600 روپے میں دوستی کی علامت کا مجسمہ،ایس او کیبنٹ ڈویژن عبدالرحمن سلہریا نے پیتل سے بنے کچھوے اور ڈولفن کو 1550روپے ، ایس او کیبنٹ ڈویژن عبدالرحمن سلہریا نے انسانی مجسمہ 1850 روپے ،پروگرامنگ منیجر پیک جاوید اقبال نے 3100 روپے میں ایک خنجر،ایس او کیبنٹ ڈویژن نوید حسن نے 21ہزار100 روپے کا کارپٹ، منیجر ٹیک نیسکوم نوفل خالد نے 18ہزار700 روپے میں چائے سیٹ اور ایک بال پوائنٹ 36ہزار روپے میں خریدا،اسلام آباد کے منیجر ٹیک نیسکوم منصور احمد نے خانہ کعبہ کا سلور ماڈل 12ہزار 100 روپے میں خریدا، ادارہ شماریات کے آفیسر شیر علی نے ایک پیالہ 20ہزار 100 روپے میں خریدا،چیف شماریات لیاقت علی نے ایک چھوٹا ڈیکوریشن پیس 13ہزار500روپے میں خریدا،ایس او کیبنٹ ڈویژن محمد عبدالرافع نے بے نظیر بھٹو کا پورٹریٹ2ہزار 600 روپے میں خریدا،ایس او کیبنٹ ڈویژن اشرف علی نے گائون کا مکمل سیٹ 1200 روپے میں خریدا، کیبنٹ ڈویژن کے میڈیکل آفیسرانعام الرحمن نے گھنٹہ گھر کا گولڈن رنگ میں ماڈل 5ہزار 50روپے میں خریدا،کیبنٹ ڈویژن کے میڈیکل آفیسرانعام الرحمن نے ٹیبل کلاک 2ہزار50روپے ،کشمیری شال 6ہزار 50روپے ،کارپٹ 50ہزار 150 روپے میں خریدا،ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ شبیر خٹک نے پلیٹ5ہزار روپے ،قرآن پاک کو محفوظ رکھنے والا باکس 10ہزار روپے ،ڈریگن بال 20ہزار روپے ، لکڑی کی بنی چھوٹی کشتی 2500 روپے ،قیمتی بال پوائنٹ 45ہزار روپے اور قیمتی پرفیوم 40ہزار روپے میں خریدا،صدارتی سیکرٹریٹ کے اے ڈی سی ناصر محمود نے ایک لاکٹ 155روپے اور کڑھائی کی ہوئی تصویر2ہزار250روپے میں خریدی ،پی ایس کیبنٹ ڈویژن خان محمد نے ایک قیمتی بال پوائنٹ 2ہزار505 روپے ،6 جائے نماز 6ہزار 650روپے ، 3100، 3200 ، 3300 ، 3350 اور 3400 روپے ،لکڑی کا باکس 2ہزار50 روپے میں خریدا،آئی پی سی ارشد محمود رانا نے خوبصورت ٹائل فریم6ہزار روپے میں خریدا،سیکرٹری کشمیر افیئرز پیر بخش خان جمالی نے ایک کارپٹ 50ہزار روپے اور ایک سوپ سیٹ 15ہزار 100 روپے میں خریدا، پی ایس کیبنٹ ڈویژن دلشاد رانا نے خانہ کعبہ کا ماڈل 8ہزار روپے میں خریدا،اسسٹنٹ کیبنٹ ڈویژن شاہ رخ نصرت نے جہاز کا ماڈل 3ہزار ،مردم شماری کمشنر نوید اقبال نے پرفیوم 35ہزار6سو روپے ،ایس او کیبنٹ ڈویژن ظفر علی خان نے ایک قیمتی بال پوائنٹ اور چابی کا چھلا 2ہزار50روپے اور تیر کمان 15ہزار 150روپے میں خریدے ،ایس او انفارمیشن براڈکاسٹنگ نے ایک گیم 800روپے ،اسسٹنٹ کیبنٹ ڈویژن شاہ رخ نصرت نے شطرنج 14ہزا روپے ،پارلیمانی افیئرز کے جے ایس محمداشفاق گھمن نے کلائی پرباندھنے والی برانڈڈ گھڑی ایک لاکھ5ہزار روپے ، ایک اور قیمتی گھڑی 87ہزار روپے اور لیڈیز گھڑی 600 روپے میں خریدی، کیبنٹ ڈویژن کے اسسٹنٹ سیکرٹری شاہ رخ نصرت نے ایک گھڑی14ہزار روپے ، میڈیکل آفیسر انعام الرحمن نے ایک گھڑی 6ہزار 50روپے ،ڈائریکٹر شماریات فضل محمود بیگ نے ایک گھڑی 42ہزار 100 روپے ، 18 قیراط کی سونے کی انگوٹھی1لاکھ7ہزار500 روپے ، کف لنکس کی ایک جوڑی71ہزار روپے اور ایک تسبیح 33ہزار روپے میں خریدی، محکمہ شماریات کے آفیسر شیر علی نے خواتین کے استعمال کی گھڑی 23ہزار روپے ، سلور ٹرے 27ہزار 500 روپے اور ایک قیمتی گھڑی 6لاکھ ایک ہزار روپے میں خریدی،شماریات کے چیف آفیسر لیاقت علی نے ایک مردانہ گھڑی 38ہزار روپے اور ایک زنانہ گھڑی 8لاکھ ایک ہزار روپے میں خریدی، محکمہ شماریات کے آفیسر مظہر حسین نے 2 گھڑیاں 31ہزار500روپے اور 45ہزار 500 روپے ، کانوں میں پہننے والے ہیرے کے بندے 88 ہزار 500 روپے ، زعفران کا چھوٹا باکس 2ہزار150روپے اور ایک سونے کی انگوٹھی 53 ہزار روپے میں خریدی ،وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر شہزاد انجم نے ایک سونے کا سیٹ ،سونے کا ہار ، بریسلٹ اور کانوں میں پہنے والے بندے 6لاکھ 75ہزار500روپے میں خریدے ،منیجر ٹیک نیسکوم منصور احمد نے ایک رولیکس گھڑی 6لاکھ 51ہزار روپے ،ایس ایس ٹی ،ایس جی اسلام آباد محمد یونس نے ایک قیمتی گھڑی 18لاکھ50ہزار500روپے اور ایک برانڈڈ گھڑی 20لاکھ5ہزار روپے میں خریدی ، منیجر ٹیک نیسکوم نوفل نے ایک رولیکس گھڑی 5لاکھ 11ہزار روپے اور دوسری قیمتی گھڑی 17ہزار 500 روپے میں خریدی، ایس او کیبنٹ ڈویژن شمس الحق نے 2 گھڑیاں 15ہزار200روپے اور ایک لاکھ21ہزار روپے میں خریدیں ، سیکرٹری کشمیر افیئرز پیر بخش خان جمالی نے ایک رولیکس گھڑی 6لاکھ 80ہزار روپے ،منیجر پیک جاوید اقبال نے سونے کا بریسلٹ 2لاکھ ایک ہزار روپے اور ایک قیمتی برانڈڈ گھڑی 27لاکھ3ہزار 500 روپے میں خریدی۔ ڈی جی آڈیٹر جنرل احمد تیمور ناصر نے ایک گھڑی 35ہزار 110 روپے میں خریدی۔ مجموعی طور پر 2کروڑ 72لاکھ92ہزار85روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-27/1829447
کے پی ٹی غیر قانونی بھرتی
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-25&edition=KCH&id=5636491_36648926
سندھ کے سابق سیکرٹری لینڈ آفتاب میمن دوبارہ گرفتار
24 May, 2021
جعلی اکائونٹس کیس میں رہائی کے بعد اراضی کیس میں حراست میں لیا گیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 2 سال بعد رہا ہونے والے سابق سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب احمد میمن کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آفتاب احمد میمن کو ملیر میں زمین کی غیر قانونی بحالی کیس میں نیب کراچی نے گرفتار کیا ہے جسے احتساب عدالت میں زیر سماعت ریفرنس میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل کراچی بھیج دیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-24/1827787
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-24&edition=KCH&id=5634728_71940079
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-23&edition=KCH&id=5633497_62874307
جعلی اکائونٹس کیس، نیب اب تک کتنی رقم ریکور کرسکا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
May 22, 2021 | 10:02:AM
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور حسین لوائی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنسز میں 23 ارب 85 کروڑ روپے وصول کرلئے ہیں،
ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور ڈی جی نیب راولپنڈی نے کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیب راولپنڈی نے احتساب عدالتوں میں جعلی اکاوٴنٹس کیسز کی تحقیقات کے بعد 14 ریفرنس دائر کئے۔
اس موقع پر چیئرمن نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب پر بلاجواز تنقید نہ کی جائے، بلاوجہ وہی تنقید کرتے جن کو نیب قانون کا علم ہی نہیں، نیب کے خلاف ایک منظم پرپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ کہا کہ مثبت تنقید کا خیرمقدم کہیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/22-May-2021/1292188?fbclid=IwAR03g0J4TykgVOFKIUuanhfurE_fj0JZ3CCsnVTWnmAtzcs9qX7UCJTNOHI
زرداری کی مقدمات کی سندھ منتقلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
22 May, 2021
سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری کی نیب کے مقدمات کی سندھ منتقلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) زرداری کے ہمراہ فریال تالپور نے بھی کیس کی منتقلی کیلئے رجوع کر رکھا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل خصوصی بینچ 25 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا،ادھر سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کو بھی 23مئی کیلئے سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے ،ایک جانب مشال خان کے والد اور اہلخانہ نے سزائو ں کو بڑھانے کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں جبکہ دوسری جانب ملزمان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-22/1826683
تھرپارکر میں کروڑوں کے اقلیتی فنڈ سے جیالوں کو نواز دیا گیا
21 May, 2021
7کروڑ 32لاکھ روپے سے 70سے ذاتی استعمال کیلئے گھر، اطاقیں بنادی گئیں
تھرپارکر (رپورٹ، اعجاز بجیر) سندھ میں محکمہ منارٹی کی جانب سے کروڑوں روپے ہندو ئوں کی دھرمی عبادت گاہوں کیلئے منظور کیے گئے مگر تھرپارکر میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سینیٹر انجینئر گیانچند سمیت اہم رہنماؤں نے ان پیسوں سے ذاتی گھر اور اوطاقیں بنا رکھی ہیں جبکہ دو سال میں تھرپارکر ضلع کے سات تحصیلوں مٹھی اسلام کوٹ ڈیپلو کلوئی ننگرپارکر چھاچھرو کے شہروں اور دیہات میں ستسنگ ہال اور آشرم کے نام سے 7کروڑ 32لاکھ 67ہزار روپے کے ٹینڈرز جاری کرکے کام شروع کروایا گیا جس میں 70سے زائد نئے تعمیر شدہ مذہبی ہال اور عبادت گاہیں جیالوں سمیت من پسند افراد کو دیدی گئیں جنہوں نے انہیں اپنے استعمال کے لیے گھر اور اوطاق بنالیا ۔تھر کے اقلیتی رہنماؤں کشور جگاٹی، گھنشام مالہی سمیت دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں اقلیتی فنڈز میں بڑی کرپشن ہوئی ہے ،ایک گاؤں میں دو سے پانچ تک ستسنگ ہال بناکر من پسند افراد کو دیے گئے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/karachi/2021-05-21/1826334
غیر قانونی ٹرانزیکشن، زرداری کی پہلی طلبی ملتوی،کیس کاز لسٹ سے نکال دیا
جمعه 21 مئی 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی (نامہ نگار،سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار خصوصی ،ایجنسیاں ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی پہلی طلبی ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت کی کاز لسٹ سے سابق صد کے خلاف غیر قانونی ٹرانزیکشن کا کیس نکال دیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کے باعث پر ہجوم پیشی کو فی الحال منسوخ کیا گیا ، جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت زرداری اور اعجاز خان وغیرہ کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی سکیم کا ٹھیکہ ہریش کمپنی کو دینے سے متعلق ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند کرلیا جبکہ زرداری اور فریال تالپوروغیرہ کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء صفائی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گواہ کا بیان جاری رہا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے جج تعینات نہ ہونے کے باعث لیگی رہنماخواجہ آصف کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 3جون تک ملتوی کردی ، ایم این اے نوشین افتخار،عطا تارڑ نے خواجہ آصف سے ملاقات کی ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صوفیہ میں پاکستانی سفارتخانے میں مبینہ خورد برد سے متعلق طفیل قاضی اور بابر ہاشمی ودیگر کے خلاف کیس پر سماعت بغیر کار روائی کے چودہ جون تک ، لیاقت قائمخانی کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت تین جون تک ملتوی کر دی ۔لاہور کی احتساب عدالت نے اے جی آفس میں 28 کروڑ کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کردی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60 ملین کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 3جون تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ، پاک فضائیہ ہائو سنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت 2جون تک ملتوی کرتے ہوئے 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی، الخیر ہائو سنگ سوسائٹی کے نام پر 3 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کے کیس میں ملوث 2 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کرتے ہوئے گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ۔ جج اسدعلی نے پی پی رہنما آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی سرمایہ کاری کے کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو مصدقہ ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں آصف ہاشمی کے کیس کی سماعت 9جون تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا ، ایڈمن جج شیخ سجاد احمدنے ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل کیس میں ملوث 32ملزموں کے کیس کی سماعت 12جون تک ملتوی کر دی ، کراچی کی احتساب عدالت نے اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی اصغر بھابن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں مجرم کو سات سال کی سزا سنادی، پانچ کروڑ جرمانہ ، تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف اوگرا کرپشن ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوام کو لوٹنے کے کیس میں ملزم بی فور یو گروپ آف کمپنیز کے مالک سیف الرحمٰن خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%84%D8%AA%D8%B3%D8%B2-%D9%84-%D8%B3-%D9%86%DA%A9
نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور حسین لوائی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنسز میں 23 ارب 85 کروڑ روپے بھی وصول کرلئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور ڈی جی نیب راولپنڈی نے کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیب راولپنڈی نے احتساب عدالتوں میں جعلی اکاوٴنٹس کیسز کی تحقیقات کے بعد 14 ریفرنس دائر کئے اور جعلی بنک اکاونٹس کیس میں 23 ارب روپے سے زائد وصول کیے۔
نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 23 ارب 85 کروڑ روپے وصول کر لئے، یہ رقم آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور حسین لوائی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنسز میں ریکور کی۔
اس موقع پر چیئرمن نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب پر بلاجواز تنقید نہ کی جائے، بلاوجہ وہی تنقید کرتے جن کو نیب قانون کا علم ہی نہیں، نیب کے خلاف ایک منظم پرپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ کہا کہ مثبت تنقید کا خیرمقدم کہیں گے۔
https://www.express.pk/story/2180637/1/
جعلی اکاؤنٹس کیس، ملزمان کی درخواست بریت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری
May 21, 2021 | 17:46:PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کی درخواست بریت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے 22 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعجاز ہارون سے سلیم مانڈوی والا کو منتقل رقم دوستی میں، قرض یا جرم سے وصول ہوئی؟ یہ ٹرائل میں ثابت ہوگا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس منی لانڈنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے کھولے جاتے ہیں، یہ اکاؤنٹس لوئر کلاس سے تعلق رکھنے والوں کے نام پر انہیں بتائے بغیر کھولے جاتے ہیں۔
فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ شواہد دیکھے بغیر ملزمان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ سلیم مانڈوی والا پر کیس سیاسی ہونے جیسے اعتراضات کا فیصلہ بھی ٹرائل مکمل ہونے پرہی ہو سکتا ہے، الزامات کو ٹرائل کے دوران شواہد سے ثابت کرنے کی ذمہ داری نیب پر ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے سلیم مانڈوی والا اور دیگر ملزمان کو 24 مئی کو فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/21-May-2021/1291840?fbclid=IwAR0xBLHOrXzZD2HP9zJbnEQkpLKGbma-NT2GLS7ceXYm8jX8NFmkKRttxDg
کڈنی ہلز ریفرنس:سلیم مانڈوی والاکی بریت کی درخواست مسترد
20 May, 2021
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اورشریک ملزمان کی بریت کیلئے دائر درخواستیں مستردکردیں
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )عدالت نے سلیم مانڈوی والا کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے سلیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید کی جانب سے فرد جرم سے قبل بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا سلیم مانڈوی والا کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ فردجرم عائد ہونے کے بعد کیاجائے گا ،عدالت نے آئندہ تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت24 مئی تک ملتوی کردی۔ مزیدبرآں پارک لین ریفرنس میں گواہ کا بیان جاری رہاجبکہ فاضل عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورمزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیں راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف رینٹل پاورریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کیاگیا اور پیش کردہ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنادیاگیا اور سماعت8جون تک ملتوی کردی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-20/1825736
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-20&edition=KCH&id=5630055_57321431
سکھر : پارکوں اور پلازوں کی فائلیں غائب، ریکارڈ دیں ورنہ جیل جائیں : سندھ ہائیکورٹ
19 May, 2021
11سے زائد فائلیں غائب،ریکارڈ پیش نہیں کرسکتے ، بلدیاتی افسران، فائلیں کہاں گئیں، بھینس کھاگئی یا بکری ؟ عدالت ، بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج ،بھینسوں کے باڑے منتقل کرنیکا حکم، ڈپٹی کمشنر پوسٹ پر نہیں رہ سکیں گے ،ریمارکس
سکھر(نمائندہ دنیا )سکھربلدیہ سے پارکوں اور پلازوں کی فائلیں غائب ہوگئیں، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں سکھر شہر میں پارکوں اور بلند و بالا پلازوں کی تعمیر کے خلاف دائر آئینی پٹیشن کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے بلدیہ کے افسران سے پلازوں اور پارکوں کا ریکارڈ طلب کیا تو افسران نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ بلدیہ کے ریکارڈ میں سے پارکوں اور پلازوں کی گیارہ سے زائد فائلیں غائب ہیں جس کی وجہ سے وہ ریکارڈ پیش کرنے سے قاصر ہیں ،جسٹس آفتاب احمد نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فائلیں کہاں گئیں، بھینس کھاگئی یا بکری کھا گئی؟، افسران تین دن میں ریکارڈ پیش کریں ورنہ جیل جانے کی تیاری کریں ، بعدازاں عدالت عالیہ نے تین دن کے اندر ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے سیپکو کو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیتے ہوئے چوری روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کردی ،فاضل عدالت میں سکھر سے بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے پٹیشن کی سماعت ہوئی ، جسٹس آفتاب احمد کے استفسارپر ڈپٹی کمشنرسکھر رانا عدیل مناسب جواب نہ دے سکے جس پرفاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا افسران نکمے ہیں جس کی وجہ سے عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہورہا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے حکم دیا کہ اس عرصے کے دوران بھینسوں کے باڑے شہر سے باہرمنتقل کرائیں ورنہ وہ ڈپٹی کمشنر کی پوسٹ پر نہیں رہ سکیں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-19/1825482
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-18&edition=KCH&id=5626917_30806660
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-10&edition=KCH&id=5618707_82684882
یوسف رضا گیلانی کی سرکاری گاڑی کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے کا معاملہ، ڈرائیور کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا
May 10, 2021 | 18:22:PM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے ڈرائیور نے بیان دیا ہے کہ معاملے کو غلط رنگ دیا گیا ہے جس وقت ویڈیو بنائی گئی اس وقت میرے سوا گاڑی میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کے ڈرائیور کی جانب سے سرکاری گاڑی کو بطور ٹیکسی استعمال کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی گاڑی مبینہ طور پر پبلک سواری کے لیے استعمال کرنےکا الزام عائد کیا گیا تھا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’چلیں جی جنہوں نے سینیٹ چئیرمین بننا تھا انہوں نے سرکاری گاڑی پر ٹیکسی سروس شروع کر دی۔ دیہاڑی ہر صورت لگانی ہے بھلے کیسے بھی لگے۔ یہ حرکت ایسی ہے کہ اس پر بیان دینے کو بھی دل نہیں کرتا۔‘
تاہم اب معاملے میں گاڑی کے ڈرائیور رفیق احمد کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں عید کی چھٹیوں پرگاؤں جارہا تھا، اپنے ساتھی کو کہا کہ مجھے موٹر وے چوک پر چھوڑ دے۔ میں خود ڈرائیو کر رہا تھا، گاڑی روک کر دوست سے کہا کہ گاڑیوں کا پتہ کرو یہاں سے بیٹھ جاؤں گا۔میری گاڑی غلط پارکنگ پر کھڑی ہوئی تھی، موٹر وے پولیس والا آیا اور کہا گاڑی غلط پارکنگ پر کھڑی ہے، اتنے میں کسی نے ویڈیو بنالی اور غلط طور پروائرل کی۔ڈرائیور رفیق احمد نے کہا کہ میری گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا میں اکیلا تھا، کسی نے ویڈیو بنائی ہے اور کہا کہ سرکاری گاڑی ہے پیسنجر اٹھاتی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/10-May-2021/1287865?fbclid=IwAR2CKa_uNLTv8Z-kAb1L3u1BaLIQp82w26YdD-trdfVCEGGgOA2edwizagE
کرپشن ریفرنس، گواہ کا بیان آئندہ سماعت پرریکارڈکرنے کی ہدایت
9 May, 2021
احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس میں گواہ اشفاق احمد کا بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کرنے کی ہدایت کرد ی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہفتے کو احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/karachi/2021-05-09/1820955
سندھ ٹریکٹرسکینڈل ‘5کروڑکی پلی بارگین منظور ،چیئرمین نے توثیق کردی
9 May, 2021
چیئرمین نیب جسٹس جاویداقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کی زیرحراست ٹریکٹر سکینڈل میں ملوث3ملزمان کی 5 کروڑ کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) احتساب عدالت نے بھی چیئرمین نیب کے فیصلہ کی توثیق کردی۔بتایا جاتا ہے کہ نیب نے سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے تین ملزمان گرفتار کئے تھے جن میں محکمہ زراعت سندھ کے ایگزیکٹو انجینئر آفتاب احمد ، غلام سرور اور تاراچند شامل ہیں
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-09/1821069
ترمیمی فرد جرم عائد
7 May, 2021
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں آغا سراج درانی ، عرفان سمیت دیگر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی
کراچی (سٹاف رپورٹر) عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ دوران سماعت سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، عرفان سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے سراج درانی اور دیگر کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ سراج درانی اور دیگر نے ایک ارب اکسٹھ کروڑ سے زائد کے اثاثے غیر قانونی ذرائع سے بنائے ۔ نیب نے عدالت میں ملزمان کے نام پر 12 پراپرٹیز کی فہرست جمع کروائی اور موقف اختیار کیا کہ ریفرنس کے فیصلہ تک عدالت ملکیتی پراپرٹیز منجمد کرنے کا حکم جاری کرے ۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-07/1820112
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-03&edition=KCH&id=5611293_48187375
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/04/29042021/P6-ISB-034.jpg
احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق نیب ریفرنس پر آصف زرداری کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف پانچواں ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ جج احتساب عدالت اصغر علی نے آصف زرداری اور اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کردئیے ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف علی زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد 20 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔
نیب ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری پر آصف زرداری کے اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے رقم دی، مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیےگئے، آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔
https://www.express.pk/story/2172549/1/
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کیخلاف نا اہلی کیس کی سماعت سے روک دیا
Apr 28, 2021 | 11:07:AM
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت سے روک دیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم امتناع جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فریال تالپور کی نا اہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی ۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نا اہلی کیس بحالی کی درخواست پر ہمیں سنا ہی نہیں ، ہمیں سنے بغیر ہی نا اہلی کیس بحال کیا گیا،الیکشن کمیشن کا 8فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کارروائی سے روکا جائے ۔
عدالت نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقوں سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2021/1282605?fbclid=IwAR2x8o1XjRBaPvb9W4hh1Pen1YEq-ARAdBQXqiMdU8Vsfk0bDAtgPcDhLRw
جعلی اکاؤنٹس :ز رداری کے خلاف پانچواں ریفرنس دائر
28 April, 2021
گھر کی خریداری کیلئے زرداری کے سٹینوگرافر نے 15کروڑ ادا کئے ، نیب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں سابق صدر آصف ز رداری کے خلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت میں دائر کردیا۔8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن میں نیب تحقیقات پر آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائرکیاگیا، نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا،کلفٹن کراچی کے گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے سٹینوگرافر نے رقم دی،سٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کئے گئے ،آصف زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے ، سٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کئے ،آصف زرداری اور سٹینو گرافر مشتاق دونوں کا عارضی پتہ مکان 8 ایف ایٹ اسلام آباد ہے ،آصف زرداری کو کلفٹن کراچی کے گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا،سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہوگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-28/1815769
سندھ ٹریکٹر سکینڈل: 3ملزموں نے پلی بارگین کی درخواست دے دی
28 April, 2021
قومی احتساب بیورو کی زیر حراست سندھ ٹریکٹر سکینڈل کے تین ملزمان نے پلی بارگین کرلی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) بتایا جاتا ہے کہ نیب راولپنڈی نے کیس میں ایگزیکٹو انجینئر محکمہ زراعت سندھ آفتاب احمد، ڈیلرز غلام سرور اور تارا چندکو گرفتار کیا اور احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا،اس دوران ہی تینوں ملزمان نے پلی بارگین کی درخواست دے دی ہے ، نیب نے سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے تینوں ملزمان گرفتار کئے تھے جن پر ٹریکٹروں کی خریداری میں 79 کروڑ 30 لاکھ کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے ،ملزمان کی طرف سے پلی بارگین کی درخواست منظوری کیلئے اب چیئرمین نیب کو بھجوائی جائے گی جہاں سے منظوری کے بعد احتساب عدالت سے اس کی توثیق حاصل کی جائے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-28/1815749
جعلی اکاونٹس کیسز، آصف زرداری کے خلاف 8 ارب کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر
Published On 27 April,2021 01:32 pm
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے سابق صدرآصف زرداری کے خلاف آٹھ ارب روپے کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کر دیا ۔
جعلی اکاونٹس کیسز سے متعلق نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ ٹرانزیکشن کے حوالے سے آصف زرداری کیخلاف ٹھوس شواہد ہیں کہ انہوں نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری کیلئے رقم آصف زرداری کے سٹینوگرافر نے دی۔ سٹینو گرافر مشتاق کے اکاونٹ سے گھر کی خریداری کےلیے 15 کروڑ ادا کیے گئے جبکہ آصف زرداری کلفٹن کراچی میں گھر کی خود خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔
نیب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کیے، آصف زرداری اور سٹینو گرافر مشتاق دونوں کا عارضی پتہ مکان 8 ایف ایٹ اسلام آباد ہے،سابق صدر کو کلفٹن کراچی گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا، سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی گئی تو ملزم فرار ہوگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/599173_1
براڈشیٹ معاہدہ بارے فائل چھپائی گئی:محمد امجد کا کمیشن کو بیان
27 April, 2021
سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے براڈ شیٹ کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے
اسلام آباد(نامہ نگار سے )ذرائع کے مطابق بیان میں کہا کہ براڈ شیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس فراڈ کرنے پر معطل تھا، علم ہوتا تو کبھی براڈشیٹ سے نہ ہی انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے معاہدہ کرتا،ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاہدے کا ڈاکیومنٹ وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور نہیں کروایا گیا،میں نے نیب میں دستخط کے لیے ہمیشہ سبز رنگ کا استعمال کیا، براڈ شیٹ معاہدے کی فائل سے لگتا ہے کہ وہاں زرد رنگ استعمال کیا گیا،مجھ سے معاہدے سے متعلق فاروق آدم خان نے فائل چھپائی، معلوم نہیں کہ طارق ملک اور غضنفر صادق براڈ شیٹ یا انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے 1999 سے پہلے جڑے تھے یا بعد میں،مجھے یاد نہیں کس نے طارق ملک اور غضنفر صادق کو مجھ سے متعارف کروایا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-27/1815094
محکمہ ایکسائز فائلیں غائب
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-25&edition=KCH&id=5601252_98563822
پونے 6ارب کے کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن پیش گواہ پر جرح کیلئے مہلت طلب
25 April, 2021
احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی
کراچی(صباح نیوز)احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی،گزشتہ روز شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزم پیش ہوئے ، دوران سماعت وکلا کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح کیلئے مہلت مانگ لی گئی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-25/1814032
اینٹی کرپشن غیرفعال
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-23&edition=KCH&id=5598361_55735313
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108291140&Issue=NP_PEW&Date=20210422
بی آئی ایس پی ریفرنس:فرزانہ راجہ،عبدالمناف کے وارنٹ
22 April, 2021
سابق چیئرپرسن اب تک پیش نہیں ہوئیں:عدالت،اشتہاری کیلئے کارروائی سابق صدرسندھ بینک کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردجرم کی کارروائی موخر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں مسلسل عدم پیشی پراستثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ اورراجہ عبدالمناف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،فاضل عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر فرزانہ راجہ کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی جبکہ شریک ملزم راجہ عبد المناف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،عدالت کاکہناتھاکہ فرزانہ راجہ اب تک عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ،ایک سال سے درخواستوں کے ذریعے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ لے رہی ہیں ،عدالت نے تمام ملزمان کو فردجرم کیلئے 24مئی کوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔مزیدبرآں سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈاروغیرہ کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی 5مئی تک ملتوی کر دی گئی،علاوہ ازیں سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزمان کی عدم پیشی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-22/1812607
احتساب عدالت نے سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کی عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے بی آئی ایس پی ریفرنس کی سماعت کی تو فرزانہ راجا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرزانہ راجہ ریفرنس دائر ہونے کے بعد سے اب تک عدالت پیش نہیں ہوئیں، ایک سال سے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ لیا جا رہا ہے، پتہ چلا ہے کہ فرزانہ راجہ 10سال قبل پاکستان سے امریکا منتقل ہوچکی ہے۔
عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرزانہ راجا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے شریک ملزم راجہ عبد المناف کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم کیلئے تمام ملزمان کو طلب کر لیا، مقدمے کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
https://www.express.pk/story/2169504/1/
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-21&edition=KCH&id=5596483_63739139
جعلی اکائونٹس:مسلسل غیرحاضری پر2ملزمان کے اشتہارجاری
21 April, 2021
احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے جعلی اکاؤنٹس میں باغ ابن قاسم زمین کے الاٹمنٹ ریفرنس میں مسلسل غیرحاضری پرسابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر کاکا اور ظفر قادری کے اشتہار جاری کردیئے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )عدالت نے شریک ملزم سلیمان احمد خان کی مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ فاضل جج نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر3 ( جج سید اصغر علی) کو بھجوادیا جس پرفاضل عدالت نے مذکورہ ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے ملزم کو طلبی کا نوٹس جاری کرکے سماعت29اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-21/1811983
احتساب عدالت میں جعلی بینک اکائونٹس سمیت اہم مقدمات کی آج سماعت
21 April, 2021
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار حماد سعید ڈار کی ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق کیس
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) جبکہ احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ خورد برد ، بلال شیخ و دیگر کے خلاف سندھ بینک ریفرنس،آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، پارک لین ریفرنس اور دیگراہم کیسزکی سماعت ہوگی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-21/1811981
جعلی اکائونٹس:مراد شاہ عدالت پیش، استثنیٰ کی درخواست
20 April, 2021
احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکائونٹس سکینڈل کے نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکائونٹس سکینڈل کے نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،دوران سماعت وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، خورشید انور جمالی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کی طرف سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی، پراسیکیوٹرنے کہا جو ملزمان پیش نہیں ہو رہے انکے وارنٹس جاری کیے جائیں،جس پر فاضل عدالت کے جج سیداصغرعلی نے مسلسل غیر حاضری پر شریک ملزم محمد علی ظفر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حاضر ملزمان کو2،2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی،مراد علی شاہ کی طرف سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے وکیل نے کہا ملک میں امن وامان کی صورتحال سازگار نہیں، استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے ،جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا اورملزمان کو ریفرنسز کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت5مئی تک ملتوی کر دی۔ادھر نیب حکام نے ریفرنس کی کاپیاں عدالت پہنچا دیں جو تین گاڑیوں پر لائی گئیں جن میں ایک بس بھی شامل تھی، انہیں گاڑیوں سے اتارنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا،ریفرنس 69والیمز پر مشتمل ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-20/1811307
اشتہارات ٹھیکہ:یوسف رضاگیلانی پرفردجرم عائدنہ ہوسکی
17 April, 2021
تمام ملزمان آئندہ 18مئی کوحاضری یقینی بنائیں:احتساب عدالت کی ہدایت ، آدم امین چود ھری کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع،ملزم دوران سماعت روسٹرم سے گرگیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پرفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی،گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی عدالت پیش نہ ہوئے ، عدالت نے آئندہ تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت18مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔مزیدبرآں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے پر گرفتارآل پاکستان پراجیکٹس کے مالک آدم امین چود ھری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کی طبی رپورٹ طلب کرلی۔ نیب حکام نے ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت پیش کرتے ہوئے مزیدتحقیقات کیلئے دوبارہ جسمانی ریما نڈ کی استدعاکی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزم اب تک 30ہزارافرادسے 2ارب 70کروڑ لوٹ چکا ہے ،وکیل صفائی نے کہا نیب نے زبردستی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کروائے ،اسی دوران ملزم آدم امین روسڑم سے گر گیا جس پرفاضل جج نے ملزم کا فوری طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کر دی، بعدازاں ملزم کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-17/1809952
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-16&edition=KCH&id=5589430_70043807
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-16&edition=KCH&id=5590156_72992155
سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی پرآمدن سے زائداثاثوں کاریفرنس دائر
16 April, 2021
نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )لیاقت قائم خانی پر نامعلوم ذرائع سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ،دوسری طرف احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی، میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی 21اپریل تک ملتوی کردی ،عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، عبد الغنی مجید کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں ،فاضل عدالت نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں ملزمان کی عدم پیشی کے باعث سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔ نیشنل پولیس فائونڈیشن میں شہداء کی بیواؤں کیلئے مختص پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں شریک ملزم سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی بریت کی درخواست پر دلائل جاری رہے جبکہ نیب نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی بریت درخواست کی مخالفت کر دی،6 مئی کوسماعت ہوگی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-16/1809410
ٹریکٹرسبسڈی ،وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف مضبوط نیب کیس
15 April, 2021
اومنی ،اورینٹ گروپ ملوث،3افرادگرفتار،جعلی شناختی کارڈ ،رسیدوں پرٹریکٹرخریدے زیرحراست شخص نے 450ٹریکٹر لئے ،عامرعباسی،’’دنیا کامران خان کیساتھ‘‘میں گفتگو
اسلام آباد (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘ دنیا کامران خان کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان کامران خان نے کہا کہ جعلی بینک اکائونٹ کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور ڈویلپمنٹ ہوئی ہے ، حکومت سندھ کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کو غلط طریقہ سے استعمال کیا گیا ، جس سے خزانے کو 79کروڑ30لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔سستے ٹریکٹر غریب کسانوں کو ملناتھے ،جعلی شناختی کارڈ بنے اور جعلی رسیدیں بنا کر ٹریکٹر خریدے گئے جو سندھ میں نکلے اور پنجاب میں بکے ۔اومنی گروپ اور اورینٹ گروپ کی جانب سے سبسڈی کو غلط طریقہ سے استعمال کیا گیا ، ایگزیکٹوانجینئر آفتاب احمد ،ٹریکٹر ڈیلر غلام سروراور تارا چن کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ یہ اومنی گروپ کے فرنٹ مین ہیں ،ہر سال ڈیڑھ سے دو ارب روپے سبسڈی دی جا رہی تھی۔ جن کے نام یہ ٹریکٹر جاری ہوئے ان میں سے اکثریت کو اس کا علم ہی نہ تھا ۔ سارا کام وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ناک کے نیچے ہوتا رہا ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر سعید عباسی نمائندہ دنیا نیوز نے بتایا کہ نیب جعلی بینک اکائونٹ کے 11 کیسز درج کر چکا ہے ، اس پر 43 انکوائریاں شروع کی گئیں ، ٹریکٹر ڈیلر ز نے 80 کروڑ روپے کی خورد برد کی ۔ اومنی گروپ نے ایک جعلی کمپنی اورینٹ کے نام سے بنائی،وہ لوگو ں کے شناختی کارڈ راشن کے بہانے لیتے تھے ،جعلی کاغذات بنا کر ان کی لینڈز دکھائی گئیں اور انہیں جعلی کسان بنایا گیا ،ان جعلی کاغذات سے ٹریکٹر نکلوائے گئے ۔جن پر مذکورہ سبسڈی دی گئی تھی ۔انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ انکے نام پر ٹریکٹر نکلے ہیں ،یہ ٹریکٹر پنجاب اور دیگر علاقوں میں مارکیٹ ریٹ پر بیچ دئیے گئے ۔نیب ٹیم نے جب تفتیش کی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی درخواست ہی نہیں دی ، انہیں یہ بھی معلوم نہیں کے انکے نام پر ٹریکٹر نکال کر مارکیٹ میں فروخت ہو چکے ہیں، 15 سو سے زائد افراد کے بیانا ت ریکارڈ کیے گئے ، گرفتارافراد میں سے ایک نے 450 ٹریکٹر حاصل کیے ،تارا چن نے 250 ٹریکٹر حاصل کیے ،لگتا ہے یہ تینوں افراد وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے ، اس سے اصل کردار سامنے آ جائیں گے ، یہ کیس بھی مراد علی شاہ کی جانب جائے گا، انکے خلاف کیسز اور مضبوط ہو جائیں گے ۔ اس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں، نیب کا کیس بن چکا ہے اور یہ مراد علی شاہ کے خلاف دوسرا ریفرنس ہو گا ،کیس اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-15/1808847
رینٹل پاور:پرویز اشرف، شمائلہ کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ
15 April, 2021
جعلی اکاؤنٹس ٹھٹھہ واٹر سپلائی، میگا منی لانڈرنگ، پارک لین ریفرنسز پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور شمائلہ محمود کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل صفائی نے ریفرنس کے شریک ملزمان راجہ پرویز اشرف اور شمائلہ محمود کی طرف سے دائر بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے جو مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں عدالت نے زیرسماعت ڈریپ ریفرنس میں شریک ملزم سابق وفاقی سیکرٹری ارشدفاروق فہیم کی بریت کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وکیل صفائی نے ارشد فاروق کی دائر بریت کی درخواست پر دلائل دیئے ، دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 18مئی تک ملتوی کردی۔ ملزمان پر ادویات کی قیمتوں میں قواعدوضوابط کے خلاف اضافہ سے سرکاری خزانے کو 1683.69ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ دریں اثنا احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی، میگا منی لانڈرنگ، پارک لین ریفرنسز میں حوالات نہ آنے پر سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف سماعت کے دوران مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر حوالات عدالت نہیں لائی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-15/1808864
گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف مقدمہ میں گواہ منحرف ہوگیا جس پر مقامی عدالت نے عزیر بلوچ کو پولیس پر حملے کے مقدمے سے بری کردیا۔
کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پولیس پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آپ کے خلاف شواہد نہیں اس لیے مقدمہ سے بری کیا جاتا ہے چنانچہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ 15 ویں مقدمہ میں بھی بری ہوگئے۔
استغاثہ کے مطابق عزیر بلوچ اور ساتھی لیاری پولیس آپریشن کے خلاف پولیس کو نقصان پہنچانے نیا آباد شاہ ولی اللہ روڈ موجود تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزموں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس کی اضافی نفری پہنچنے پر ملزم فرار ہوئے۔ مقدمے میں سعید پٹھان پہلے ہی بری ہوچکا ہے۔ مقدمہ میں حبیب جان، نصیر اللہ لاکھو اور سجاد کتھری مفرور ہیں۔
واضح رہے کہ عزیر جان بلوچ اس سے قبل 14 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ عزیر بلوچ کے خلاف مختلف تھانوں میں 61 مقدمات درج ہیں۔
https://www.express.pk/story/2166577/1/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/14042021/P4-Lhr-005.jpg
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-12&edition=KCH&id=5585161_64688631
کتا مار مہم
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-11&edition=KCH&id=5583438_36692131
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-11&edition=KCH&id=5584058_85728064
دو گواہوں نے شناخت کر لیا
6 April, 2021
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چاکیواڑہ تھانے پر راکٹ لانچر حملہ کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو دو گواہان نے شناخت کر لیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) عدالت نے گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ پیر کو سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف چاکیواڑہ تھانے پر راکٹ لانچر حملہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے مطابق واقعہ میں پولیس اہلکار محمد آصف اور نثار جاں بحق جبکہ دو راہ گیر زخمی ہوئے تھے ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-06/1804200
زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس پنک ریذیڈنسی کیسز کی آج سماعت
5 April, 2021
احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس کمپلیکس مبینہ کرپشن پر احسن اقبال و دیگر کے خلاف کیس
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری ،فریال تالپور کے خلاف کیس ،آصف زرداری و دیگر کے خلاف پنک ریذیڈنسی ریفرنس کی آج سماعت ہوگی ، پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق مہتاب خان ودیگر کے خلاف کیس پر بھی سماعت ہوگی ، انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت ہوگی ، انسدادِ منشیات عدالت میں موسیٰ گیلانی و دیگر کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس پر سماعت ہوگی ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں میجر جنرل( ر)سید ظفر مہدی کی حسن عسکری کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوگی ۔ ہائیکورٹ حملہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث وکلاء کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر سماعت ہوگی ، انسدادِ سائبر کرائم کورٹ میں بھی سماعت ہوگی ،سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث پی ٹی ایم کارکن حیات ولی کے خلاف کیس پر سماعت ہوگی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-05/1803753
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-04&edition=KCH&id=5575527_75276083
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو کاوے موسوی نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کرنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں کاوے موسوی نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ نے براڈ شیٹ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں جو زبان استعمال کی ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ مافیا کے وکیل ہیں۔
کاوے موسوی نے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس معافی مانگنے کیلئے سات دن کا وقت ہے اور اگر اس دوران آپ نے معافی نہ مانگی تو آپ کے خلاف لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا اور آپ کو یہاں آکر جواب دینا پڑے گا۔
کاوے موسوی نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ نے انہیں اپنی رپورٹ میں سزا یافتہ مجرم قرار دیا جو حقیقت کے برعکس ہے ۔ عظمت سعید کو کریمنل اور سول سزاؤں کا فرق ہی نہیں پتہ، اس لیے انہوں نے مجھے سزا یافتہ مجرم قرار دیا۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Apr-2021/1271818?fbclid=IwAR3b8xsz7bQamX8Un5n4gRgOgac2B1ljOEMdvCByDt6nXqkdS7DfMcghCuc
سوئس کیسز کااصل ریکارڈنیب میں پیش نہ کرنے سے ملزموں کی بریت ہوئی، شہزاد اکبر
3 April, 2021
مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سوئس کیسزسے متعلق ریکارڈ میسرتھا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئس کیسز کااصل ریکارڈنیب کے پاس ہے ،اصل ریکارڈ پیش نہ کرنے سے ملزموں کی بریت ہوئی،چھان بین کی گئی توپتا چلاکہ ریکارڈ غائب نہیں ہواتھا، پروگرام ‘‘اختلافی نوٹ ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کی سفارشات پرکارروائی کاکہاگیاہے ،کمیشن رپورٹ میں کہاگیا کہ 2011 سے 2017تک بے ضابطگیاں پائی گئیں۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-03/1802974
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108240647&Issue=NP_PEW&Date=20210402
براڈ شیٹ معاہدہ ہائی جیک، سبز کے بجائے پیلی روشنائی سے جعلی دستخط
2 April, 2021
براڈ شیٹ انکوائری کمیشن اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ براڈ شیٹ معاہدہ اس وقت کے پراسیکیوٹر جنرل نیب فاروق آدم خان نے ہائی جیک کیا
لاہور(فہد شہباز خان)پراسیکیوٹر جنرل نے اس وقت کے چیئرمین نیب سید محمد امجد کو گمراہ کیا اور بتایا کہ نیب اور براڈ شیٹ معاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور کروایا گیا ہے ،پراسیکیوٹر جنرل نے جعلی دستخط کر کے چیئرمین نیب کو ڈرافٹ کی منظوری کی اطلاع دی،معاہدے پر پیلی روشنائی سے دستخط کئے گئے جو کہ جعلی اوربوگس ہیں، جنرل امجد نے کمیشن کو بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ سبز رنگ کی روشنائی سے دستخط کئے ، ستمبر2001ئمیں اس وقت کے چیئرمین نیب نے ڈرافٹ اور معاہدے کی کاپی دوبارہ طلب کی جس میں انکشاف ہوا کہ معاہدے کی کاپی کبھی بھی وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور ہی نہیں کروائی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-02/1802316
رپورٹ بناتے ہوئے مسلسل گیڈروں کی آوازیں کانوں میں آتی رہیں،جسٹس (ر)عظمت سعیدنے بیوروکریسی کے عدم تعاون کی قلعی کھول دی
Apr 01, 2021 | 16:20:PM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)براڈشیٹ کمیشن رپورٹ نے بیوروکریسی کا عدم تعاون بے نقاب کردیا۔جسٹس (ر)عظمت سعید نے کہاہے کہ رپورٹ کے کچھ حصے میں نے مارگلہ پہاڑی کے دامن میں رہتے ہوئے بنائے،رپورٹ بناتے ہوئے مسلسل گیڈروں کی آوازیں کانوں میں آتی رہیں،لیکن گیڈروں کی آوازیں میرے کام میں رکاوٹ نہیں بنیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بیوروکریسی نے ریکارڈ چھپانے اورغائب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ،کمیشن کے کام شروع کرنے سے پہلے بیوروکریسی نے خود کوخول میں بند کرلیا،اداروں اوروزارتوں کے عدم تعاون سے موہن داس گاندھی خوش ہوئے ہونگے،بیوروکریسی نے اقدامات اپنی اورسیاستدانوںکی کرپشن چھپانے کیلئے کئے ،ریکارڈناصرف اسلام آباد بلکہ ہائی کمیشن لندن میں بھی غائب پایا۔
براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ ریکارڈ کا ایک حصہ نیب سے ہونے والی خط و کتابت سے موصول ہوا،کمیشن نے 26 گواہوں کو بلا کران کے بیانات ریکارڈ کئے ،کمیشن رپورٹ گواہوں کے بیانات اور میسرکردہ ریکارڈ پر مشتمل ہے ،رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ طارق فواد ملک کا بیان ریکارڈ کیاگیا اور سوالات پوچھے گئے ،طارق فواد ملک مفرور ہے انٹرپول نے ریڈوارنٹ جاری کررکھے ہیں ۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کاوے موسوی سزایافتہ شخص ہے،موسوی نے چند لوگوں کیخلاف بیان دے جو سچ ہو سکتے ہیں اور نہیں بھی،کاوے نے بعض شخصیات پر الزامات لگائے ،اگرحکومت چاہئے تو ان الزامات کی مزید تحقیقات کی جاسکتی ہیں ۔
جسٹس (ر)عظمت سعید نے کہاہے کہ رپورٹ کے کچھ حصے میں نے مارگلہ پہاڑی کے دامن میں رہتے ہوئے بنائے،رپورٹ بناتے ہوئے مسلسل گیڈروں کی آوازیں کانوں میں آتی رہیں،لیکن گیڈروں کی آوازیں میرے کام میں رکاوٹ نہیں بنیں ۔
سربراہ براڈشیٹ کمیشن نے کہاکہ کرپشن کی حمایت کرنے والے ہر جگہ موجود ہیں ،سوچتا ہوں کیا یہ رحجان پہلے سے چلا آرہاہے،حیران ہوں کہ یہ رحجان قبائلی دورکا ہے یا اخلاقی دیوالیہ ہے ،یا ایسے لوگ ٹکڑوں کیلئے اپنے منہ پھاڑے دم ہلائے کھڑے رہتے ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/01-Apr-2021/1270959?fbclid=IwAR1FlAVvBnMcz57rOQugaC5dp2Uqw-1yRM0pn4OUxsKfCF8ukJKaGIccwPo
حکومت کو براڈ شیٹ کمیشن سے سوئس کیس کا ریکارڈ مل گیا جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن میں نامزد 5 افراد کے خلاف کرمنل کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن نے سوئس کیس کے حوالے سے نشان دہی کردی ہے، دستاویزات کے تحت آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاوٴنٹس کیس دوبارہ کھل سکتا ہے۔
حکومت کو سوئس اکاوٴنٹ کا اوریجنل ریکارڈ مل گیا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ سابق آصف زرداری بری ہوئے تو کہا گیا کہ نیب کے پاس سوئس اکاوٴنٹس کا اوریجنل ریکارڈ نہیں، اب سوئس اکاوٴنٹ کا حکومت کے پاس اوریجنل ریکارڈ موجود ہے، لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے، آصف زرداری کے خلاف کیس کھولا جاسکتا ہے۔
براڈ شیٹ کیس میں نامزد 5 افراد کے خلاف کرمنل کارروائی کا فیصلہ
وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے نامزد پانچ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں احمر بلال صوفی، غلام رسول، عبدالباسط، شاہد علی بیگ اور طارق فواد شامل ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی اصل حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے تجارت ممکن نہیں
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ تجارت کے لیے ای سی سی کی تجویز کی توثیق نہیں کی گئی، بھارت سے تعلقات کی بحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت 5 اگست 2019ء کے اقدامات پر نظر ثانی نہیں کرتا، اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا اور تجارت کرنا ممکن نہیں۔
پاکستان میں کشمیر کا سودا کرنے کی کسی میں جرأت نہیں
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کشمیر کا سودا کرنے کی کسی میں جرأت نہیں، عمران خان کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہوسکتا، پاکستان کی حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اپوزیشن کو آج بھی الیکشن اصلاحات کی دعوت دیتے ہیں
۔سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن الیکشن اصلاحات کے لیے تعاون کرے، حکومت چاہتی ہے کہ ایسا الیکشن ہو جسے سب تسلیم کریں، اپوزیشن کو پہلے بھی اور آج بھی دعوت دیتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن آئے۔
45 فیصد شوگر پروڈکشن نواز شریف اور آصف زرداری کے پاس ہے
چینی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 45 فیصد شوگر پروڈکشن نواز شریف اور آصف زرداری کے پاس ہے، سٹہ بازی کے ذریعے چینی کی قیمت کو بڑھایا گیا، سٹہ بازی میں جو لوگ بھی ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2161668/1/
براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ نے بیوروکریسی کے عدم تعاون کی قلعی کھول دی
Published On 01 April,2021 04:18 pm
اسلام آباد: (دنیا نیوز) براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ نے بیوروکریسی کے عدم تعاون کی قلعی کھولتے ہوئے کہا ہے کہ افسران نے ریکارڈ چھپانے اور گم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کو کئی محکموں حتیٰ کہ دوسرے براعظم تک غائب کیا گیا۔ حکومتی اداروں کے عدم تعاون پر موہنداس گاندھی کو فخر محسوس ہوا ہوگا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کاوے موسوی سزا یافتہ شخص ہے، اس نے بعض شخصیات پر الزامات لگائے۔ موسوی کے الزامات کی تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز میں شامل نہیں ہیں۔
کمیشن کی رپورٹ میں حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اگر چاہے تو کاوے موسوی کے الزامات کی تحقیقات کروا سکتی ہے۔
براڈ شیٹ سکینڈل انکوائری کمیشن کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کی خدمات کیلئے ضروری بنیادی چیزیں یقینی بنائی جانی چاہیں۔ کسی بھی غیر ملکی کمپنی کی خدمات لینے سے پہلے اس کی تصدیق کرائی جائے۔
کمیشن کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ وزارت خارجہ متعلقہ ملک کی وزارت خارجہ سے کمپنی کی تصدیق کرائے۔ کمپنی کی رجسٹریشن، مالیاتی حیثیت اور مقدمے بازی کا معلوم کرایا جائے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کی پاکستانی سرکاری اداروں تک کھلی رسائی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔
جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید نے براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ لکھے گئے نوٹ میں کہا ہے کہ مارگلہ کے دامن میں رپورٹ لکھتے وقت گیدڑوں کی موجودگی بھی ہوتی تھی۔ گیدڑ بھبھبکیاں مجھے کام کرنے سے نہیں روک سکتیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/595277_1
براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر حکومت کا ایکشن، کریمنل کارروائی کا اعلان
Published On 01 April,2021 06:43 pm
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن نے 5 افراد کو ملزم نامزد کیا ہے، ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ان میں احمر بلال صوفی، غلام رسول، عبدالباسط، شاہد علی بیگ اور طارق فواد شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق آصف زرداری بری ہوئے تو کہا گیا کہ نیب کے پاس سوئس اکاؤنٹس کا اوریجنل ریکارڈ نہیں، اب سوئس اکاؤنٹ کا حکومت کے پاس اوریجنل ریکارڈ موجود ہے۔ لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے، آصف زرداری کے خلاف کیس کھولا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے ریاست پاکستان کا دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کیساتھ تجارت کیلئے ای سی سی کی تجویز کی توثیق نہیں کی گئی۔ بھارت سے تعلقات کی بحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
انہوں نے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت 5 اگست 2019ء کے اقدامات پر نظر ثانی نہیں کرتا، اس کیساتھ تعلقات معمول پر لانا ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت مقبوضہ وادی میں قابض ہے، اس کیساتھ تعلقات کی بحالی نہیں ہو سکتی۔ بھارت سے تعلقات کی بحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کشمیر کا سودا کرنے کی کسی میں جرات نہیں، عمران خان کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کی حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن الیکشن اصلاحات کے لیے تعاون کرے، حکومت چاہتی ہے کہ ایسا الیکشن ہو جس کو سب تسلیم کریں۔ اپوزیشن کو پہلے بھی اور آج بھی دعوت دیتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن آئے۔
چینی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 45 فیصد شوگر پروڈکشن نواز شریف اور آصف زرداری کے پاس ہے۔ سٹہ بازی کے ذریعے چینی کی قیمت کو بڑھایا گیا۔ سٹہ بازی میں جو لوگ بھی ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/595320_1
کرچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والابلاول ہاﺅس میں تعینات اہلکار نکلا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کاکہناہے کہ شہری کے مطابق فائیو سٹارچورنگی پر اہلکار اس سے موٹرسائیکل چھین رہاتھا،انکشاف ہوا ہے کہ اہلکار نے پکڑے جانے پر خود کو ساﺅتھ انویسٹی گیشن کا افسرظاہر کیا،مبینہ ملزم سکیورٹی زون 2 میں سب انسپکٹر ہے ۔تفتیشی ذرائع کاکہناہے کہ کامران کیساتھ شلوار میں ملبوس ایک شخص موجودتھا، سب انسپکٹر سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/29-Mar-2021/1269550?fbclid=IwAR1DIUIjZ4BYXY_rU-LeGpdRxyerLyoEtnATaEXqybdqkVrtSz1qooxg__g
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-27&edition=KCH&id=5565714_42171936
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-25&edition=KCH&id=5563429_29105851
ادائیگیوں میں تاخیر سے 9ملین ڈالر جرمانہ ہوا، ذمہ دار بیوروکریسی: براڈ شیٹ کمیشن
بدھ 24 مارچ 2021ء
اسلام آباد(92نیوزرپورٹ؍ آن لائن) براڈ شیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ کے مزید مندر جات سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے رپورٹ میں ادائیگیوں میں تاخیرکی ذمہ داری موجودہ بیوروکریسی پربھی ڈالی ہے ۔براڈشیٹ کمیشن رپورٹ کے مطابق ادائیگیوں میں تاخیرسے 9 ملین ڈالرجرمانہ اداکیاگیا،سیکرٹری فنانس عوام اورحکومت کو جوابدہ ہیں،کاوے موسوی ایک ناقابل اعتبارشخص ہیں،کاوے موسوی کے الزامات براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے ٹی اوآرسے باہرہیں،کاوے موسوی کے الزامات پرتحقیقات کافیصلہ حکومت خودکرے ،آصف زرداری کے سوئس کیسزکاریکارڈجن ڈپلومیٹک بیگزمیں موجودہے ،ان کی تصاویربھی کمیشن رپورٹ کاحصہ ہیں، ڈپلومیٹک بیگز کے باہرانونٹری انگریزی اورفرنچ زبان میں لگی ہے ،پاکستان کی میوچل لیگل اسسٹنس کی لسٹ بھی رپورٹ میں شامل ہے ،براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں نوازشریف کے سعودیہ جانے کاتذکرہ کیاگیاہے ۔وزیراعظم نے براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ، کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%AF%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%A7%D8%AE%DB%8C%D8%B1-%D8%B3%DB%92-9%D9%85%D9%84%DB%8C%D9%86%D8%B0%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%88%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D9%85%DB%8C%D8%B4%D9%86
براڈ شیٹ سکینڈل : موجودہ بیوروکریسی بھی ادائیگیوں میں تاخیر کی ذمہ دار24
March, 2021
کیا کوئی سفارتی معاہدہ ایسا ہوتا ہے جس میں جگہ خالی چھوڑی گئی ہو،سیکرٹری فنانس عوام ،حکومت کو جوابدہ :کمیشن رپورٹ
اسلام آباد (دنیا نیوز،صباح نیوز )براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مزید مندرجات سامنے آ گئے ،رپورٹ کے مطابق 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگی کے ذمہ دار سابق ڈپٹی ہائی کمشنر لندن عبدالباسط ہیں،انکوائری رپورٹ میں ادائیگیوں میں تاخیر کی ذمہ داری موجودہ دور کی بیوروکریسی پر بھی ڈالی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کیا دنیا کا کوئی سفارتی معاہدہ ایسا ہوتا ہے جس میں جگہ خالی چھوڑی گئی ہو،ادائیگیوں میں تاخیر سے 9 ملین ڈالر جرمانہ ادا کیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکرٹری فنانس عوام اور حکومت کو جوابدہ ہیں،ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کمیشن کی رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-24/1797744
براڈ شیٹ میں بڑے لوگوں کے نام ہیں، میڈیا کو کافی کچھ ملے گا، فواد چودھری
Published On 24 March,2021 04:46 pm
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پالیسی ہے کہ تمام انکوائری رپورٹ پبلک کی جائیں، امید ہے براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ بھی پبلک کی جائے گی۔ براڈ شیٹ میں بڑے لوگوں کے نام ہیں، میڈیا کو کافی کچھ ملے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا پی ڈی ایم کی گاڑی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ جب گاڑی کو چلانے والے اتنے زیادہ ڈرائیور ہونگے تو حادثہ تو ہوگا۔
فواد چودھری نے کہا کہ کل تک (ن) لیگ کہہ رہی تھی کہ مریم نواز کی ضمانت نہیں کرائیں گے، نیب پر پتھر ہی ماریں گے۔ تاہم خوشی ہے کہ انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا۔ ن لیگ آہستہ آہستہ قانون کے دائرے میں آ رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ وزارت توانائی چاہتی ہے کہ الیکٹرک وہیکل زیادہ سے زیادہ آئیں۔ دنیا کی یونیورسٹیز مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی ایسا کچھ نہیں کر رہی۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا جھگڑا چل رہا ہے۔ ایک پارٹی صوبے تک جبکہ دوسری پارٹی چند اضلاع تک محدود رہ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست اپنے بچگانہ فیصلوں کی وجہ سے اس نہج تک پہنچی۔ سیاستدان اپنا مذاق نہ بنوائیں، اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر سنجیدگی سے بات کرے۔ مسلم لیگ ن اپنی نابالغ سیاست سے پارلیمنٹ کو قربان کرنا چاہتی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/593968_1
ریکارڈ چوری اور ردوبدل ،کے پی ٹی
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-24&edition=KCH&id=5562179_83596230
پورٹ قاسم کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-24&edition=KCH&id=5562181_97216784
غائب ہونے کا معاملہ ، سردار لطیف کھوسہ نے حیران کن انکشاف کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کمیشن کا سوئس کیسز کھولنے کا حکم کوئی حیثیت نہیں رکھتا ،آئین اور قانون کے مطابق جب ایک کیس میں بریت ہو جائے تو دوبارہ اسے کھولنا ممنوع ہے،15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے،اس بارے میں قومی احتساب بیورو ( نیب )سے پوچھا جائے،براڈ شیٹ کمیشن روز اول سے متعصب ہے اور اسے کسی نے تسلیم نہیں کیا ۔
نجی ٹی وی چینل"سماء نیوز" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والےبراڈ شیٹ کمیشن کو پہلے دن سے ہی کسی نے نہیں مانا اور اس کی بہت ساری وجوہات ہیں، جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف احتساب کیسز میں نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر تھے ، پاناما کیس میں بھی اُنہوں نے نواز شریف کو ڈس کوالیفائی کیا تھا ،اس کمیشن کی کریڈبیلٹی کیا ہے؟کمیشن روز اول سے متعصب ہی نہیں ہے بلکہ اس کے سربراہ تو نیب کے پراسیکیوٹر رہے ہیں ،کیا اب آپ پراسیکیوٹر کو منصف بھی بنا دیں گے؟دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوتا ۔
سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ سوئزر لینڈ والا وہ کیس ہے جس میں عدالت نے ہمیں سزا سنائی تھی ،بے نظیر بھٹو شہید کی ہدایت پر دبئی میں جا کر میں نے ہی اس سزاکے خلاف اپیل لکھی تھی اور پھر یہاں پر دائر کی تھی ،سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا اور اس فیصلے کی پاداش میں ایک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دو ججوں کو سبکدوش ہونا پڑا ،آئین اور قانون کے مطابق جب ایک کیس میں بریت ہو جائے تو دوبارہ اسے کھولنا ممنوع ہے، براڈ شیٹ کمیشن سے ہمیں کوئی مشکلات نہیں اور نہ ہی کوئی فکر ہے ،یہ صرف دباؤ میں لانی والی باتیں ہیں ،ان ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم نہ تو ٹوٹے گی اور نہ ہی کمزور ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمپنی کی جگہ کسی اور کو 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ،جس کمپنی کو رقم کی ادائیگی کی گئی وہ ہمارے دور میں نہیں ہوئی اور نہ ہی اس میں ہماری ہدایت شامل تھی ،ہمارا دامن مکمل صاف ہے،اس حوالے سے نیب سے پوچھا جائے کیونکہ نیب اس میں براہ راست فریق ہے،نیب ہی کے توسط سے وہ پیمنٹ ہوئی اور نیب ہی کے وہ پراسیکیوٹر تھے ، اس پیمنٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ، آدھے سچ اور مفروضوں پر بات کرنے کی بجائے حقائق تلاش کرنے چاہئیں،نیب کبھی بھی ہمارے گھر کی لونڈی اور باندی نہیں رہی ،نیب نے تو مشرف اور نواز شریف دور میں ہمیں ہمیشہ دبایا ہے،نیب پولیٹیکل انجیئنرنگ کا ایک ادارہ بن چکا ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)میں ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئے۔
سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ ایک ادارے سے ریکارڈ غائب ہونے کا کوئی ایشو نہیں ہے،اگر ریکارڈ گم بھی ہو جائے تو اس کی کاپیاں پراسکیوشن برانچ میں ہوتی ہیں ،نیب کے دفتر میں ہوتی ہیں،عدالت میں ہوتی ہیں اور بیسک ادارے کے پاس ہوتی ہیں اور یہ کاپیاں تو تفتیشی افسران کے پاس بھی ہوتی ہیں ،اگر ایک جگہ سے ریکارڈ گم بھی ہو جاتا ہے تو دوسری طرف سے مل بھی جاتا ہے تاہم اس بارے کوئی پوائنٹ سکورننگ کرنا چاہتا ہے تو شوق سے کرے ۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Mar-2021/1266713?fbclid=IwAR0YzmTZvVeLRjQZ5HF6FHZXOPK-hAbQHJkr2fKrymhvW2fdVVok_1I2CI8
پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان کیوں ہوا ؟ کاوے موسوی نے براڈ شیٹ کمیشن کو بڑی پیشکش کردی
Mar 22, 2021 | 22:00:PM
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو کاوے موسوی نے تعجب کا اظہار کیا ہے کہ براڈ شیٹ کمیشن نے تحقیقات کے لیے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا،پاکستان کے عوام کو مکمل حقائق جاننے کا حق ہے، انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، براڈ شیٹ کمیشن حقائق جاننے کیلئے سنجیدہ ہے تو میں مدد کرسکتا ہوں اور پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان کیوں ہوا؟اس کی مکمل کہانی سنا سکتا ہوں۔
لندن میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاوے موسوی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان جائے بغیر آن لائن گواہی دے سکتے ہیں، کمیشن کو آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان کو ایک ملین پاؤنڈ براڈ شیٹ کو ابھی ادا کرنے ہیں، لندن ہائی کورٹ نے عدم ادائیگی پر براڈ شیٹ کی درخواست پر پاکستان ہائی کمیشن کے اکاؤنٹس منجمند کر دیے ہیں۔
سربراہ براڈ شیٹ کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ کمیشن نیک نیتی سے بنایا گیا لیکن وہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا نظر آرہا ہے،سکینڈل کے مرکزی کردار کی گواہی کے بغیر حقائق کیسے سامنے آسکتے ہیں؟ کمیشن کے ریکارڈ سے براڈ شیٹ کو 1.5 ملین پانڈ کی ادائیگی اور تمام ریکارڈ کا غائب ہوجانا مضحکہ خیز ہے،نیب نے حکومت پاکستان کو دھوکہ دینے کے لیے جیری جیمز کو رقم ادا کردی ہے، غلط ادائیگی کا دفاع کرنے پر 20 ملین ڈالر کے قانونی اخراجات بھی ادا کرنے پڑے،
واضح رہے کہ 2000ء میں جنرل مشرف کے دور اقتدار میں براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، جس کا کام نواز شریف سمیت دیگر سابق حکمرانوں کے خفیہ اثاثے تلاش کرنا تھا، کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) عظمت سعید کمیشن کی رپورٹ چند دنوں میں حکومت کو بھیجنے والے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Mar-2021/1266705?fbclid=IwAR3hT_eHf5LpqW5GlhEtVhZQJtR8plOOePBFBrT3wnbdmbFQDwuzUIPLO8Q
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-23&edition=KCH&id=5560701_16301153
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/23032021/p1-lhr026.jpg
براڈ شیٹ کو 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگی کی گئی، تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ
Published On 22 March,2021 11:38 am
اسلام آباد: (دنیا نیوز) براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے رپورٹ مکمل کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگیاں کی گئیں، کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی بھی سفارش کر دی۔
جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جب کہ ایک سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب دستاویزات سے ملیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلط ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا، اتنی بڑی رقم غلط شخص کو ادا کرنا ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے۔ وزارت خزانہ، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہوگئیں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے مخصوص حصہ غائب ہوگیا۔
براڈ شیٹ کمیشن آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے لے آیا۔ کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی سفارش کر دی۔ نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کر کے جائزہ لے کہ اس کا کیا کرنا ہے، سوئس مقدمات کا تمام ریکارڈ نیب کے سٹور روم میں موجود ہے۔
خیال رہے براڈ شیٹ کمیشن نے 9 فروری کو کام شروع کیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/593638_1
پیپلزپارٹی رہنماؤں کیخلاف ایک اور نیب ریفرنس تیار
اتوار 21 مارچ 2021ء
کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے پیپلزپارٹی رہنمائوں کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیاہے ،ریفرنس میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام لگایاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی،سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول،پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثاراحمدکھوڑو و دیگر کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق نبیل گبول، آغا سراج درانی اور نثارکھوڑوک، وائس چانسلر اختر بلوچ، سابق ایم این اے شاہ جہاں بلوچ اور سابق وزیرتعلیم پیر مظہر الحق کوبھی نامزدکیاگیاہے ،نیب نے لیاری سے پیپلز پارٹی کے سابق ارکان سندھ اسمبلی ثانیہ ناز بلوچ، جاوید ناگوری اور سلیم ہنگورو کو بھی ریفرنس میں شامل کیاہے ۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ پارٹی کارکنان کو بھرتی کرانے کا الزام ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%BE%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%86%DB%8C-%D9%86%D8%B3-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1
گندم کی کٹائی شروع ، سندھ سمگلنگ شروع
20 March, 2021
پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت1650روپے ،سندھ میں2000روپے ، سمگلنگ روکنے کے لئے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی محکمہ فوڈ کیلئے گندم خریداری ہدف پورا کرنا مشکل ،امدادی قیمت سندھ کے برابر کر نے سے ہدف باآسانی پورا ہو سکتا ، سیکرٹری زراعت
ملتان ( نعمان خان بابر سے ) جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم کی کٹائی شروع ، مڈل مین فعال ، پنجاب میں گندم کی امداد ی قیمت صوبہ سندھ سے کم ہونے پر کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے گندم سندھ بھجوانا شروع کر دی جبکہ گندم کی سمگلنگ کی روک تھا م کے حوالے سے بھی حکمت عملی تیار نہ ہونے پر محکمہ فوڈ کیلئے گندم خریداری کا ہدف پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا جس کی وجہ سے محکمہ فوڈ کے حکام نے اپنے تحفظات بارے حکومت کو آگاہ کر دیا، جنوبی پنجاب میں انہتر لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کا شت کی گئی جس میں فی ایکڑ رقبے پر پچیس سے تیس ہزار من پیداوار کا امکان ہے تاہم بہاولنگر ، راجن پور اور رحیم یار خان میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے جبکہ ملتان ،لودھراں ،لیہ ، مظفر گڑھ اور بہاولپور میں اپریل کے پہلے ہفتے میں گندم کی کٹا ئی کی جائیگی لیکن موجودہ صورتحال میں پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت1650روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اسکے برعکس سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2000 روپے من ہے جس کی وجہ سے مثالی کاشتکاروں نے گندم کی کٹائی شروع کر کے بڑی مقدار میں گندم سندھ بھجوانا شروع کر دی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے تا حال گندم کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے بھی کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی جس کی و جہ سے محکمہ فوڈ کیلئے گندم خریداری کا ہدف پورا کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے جس کیلئے محکمہ فوڈ کے حکام نے اپنے تحفظات بارے حکومت کو آگاہ کر کے کسی حدتک ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے سر جوڑ لئے ہیں‘ کاشتکار تنظیموں کا موقف ہے کہ گندم کی قیمت جب تک انٹر نیشنل پرائز کے برابر نہیں ہو جاتی سمگلنگ نہیں رکے گی جبکہ سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے دنیا کو بتایا کہ رواں سال گندم کی بمپر کراپ ہے اور اگر پنجاب حکومت گندم کی امدادی قیمت سندھ حکومت کے برابر کر دے تو حکومتی خریداری مراکز پر گندم خریداری کا ہدف باآسانی پورا ہو جائیگا بصورت دیگر مساجد میں اعلانات اور کارروائیوں سے بھی گندم خریداری کا مطلوبہ ٹارگٹ پورا نہیں ہو سکے گا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/multan/2021-03-20/1795321
پنجاب:گندم خریداری سیزن سے قبل 22ڈی ایف سیزتبدیل
20 March, 2021
مسعود اسلم سٹوریج افسرڈی جی خان،عمران بلوچ راجن پورسے سرگودھا تعینات ، جاویداقبال راجن پور،فرخ شہزادوہاڑی،نصراللہ ندیم گجرات تبادلہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ خوراک نے گندم خریداری سیزن شروع ہونے سے قبل پنجاب بھر کے 22ڈی ایف سیز کے تقرر تبادلے کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایف سی مسعود اسلم کو سٹوریج افسر ڈی جی خان لگا دیا گیا۔عمران بلوچ راجن پور سے سرگودھا ، جاوید اقبال ورائچ بہاولپور سے راجن پور ،محبوب اختر بہاولنگر سے بہاولپور ، امان اللہ فیصل آباد سے بہاولنگر تبادلہ کردیا گیا۔اسسٹنٹ کنٹرولر انسپکشن تنویر احمد کو ڈی ایف سی فیصل آباد ،فرخ شہزاد کو ڈی ایف سی وہاڑی ، فیصل شریف کا تبادلہ وہاڑی سے اوکاڑہ ،عبدالرحمن عباسی کوتبدیل کرکے نارووال سے مظفر گڑھ لگا دیا گیا ۔ علی عمران اٹک سے ساہیوال ،محمد مسلم اوکاڑہ سے اٹک، عابد کمال چشتی ساہیوال سے لیہ ،محمد شعیب لیہ سے نارووال ، شاہد محمود اوکاڑہ سے لاہور، ماجد علی خان شیخوپورہ سے قصور ، مظہر حسین بلوچ کو لاہور ون سے شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔عمیر صغیر کو ایڈیشنل چارج ڈی ایف سی ون کا دیا گیا ۔نصراللہ خان ندیم کا تبادلہ ننکانہ سے گجرات ،حسنات آصف گجرات سے ننکانہ ،سردار علوی کو میانوالی سے ایس او گوجرانوالہ لگا دیا گیا ۔محمد خالد سرگودھا سے میانوالی، فیاض احمد کوساہیوال سے تبدیل کرکے ڈی جی خان تعینات کردیا گیا۔ ڈائریکٹر خوراک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن الطاف انصاری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک گوجرانوالہ صابر حسین شاہ تبدیل،ان کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اللہ جوئیہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ گوجرانوالہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سردار سیف اللہ جوئیہ کا بہاولپور سے تبادلہ کر دیا گیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-20/1795412
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-20&edition=KCH&id=5557109_65825005
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108207100&Issue=NP_LHE&Date=20210320
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108207100&Issue=NP_LHE&Date=20210320
گندم کی امدادی قیمت 1800روپے مقرر،آٹے پر100ارب سبسڈی دینگے : فخر امام
هفته 20 مارچ 2021ء
اسلام آباد (آن لائن، اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 25.25 ملین ٹن پیداوار تھی،اس سال ایک ملین ٹن گندم پیداوار میں اضافہ ہوا، اب ہم آٹے پر 100 ارب تک سبسڈی عام آدمی کو دیں گے ،اس وقت انٹرنیشنل پرائس 1900 سے 2 ہزار تک ہے ،فریٹ ڈال کر انٹرنیشنل گندم اور مہنگی پڑتی ہے ،مڈل مین کے کردار کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں، 16 ملین لو گ احساس پروگرام سے مستفید ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر عبد العلیم خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیافاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا،کہ کیسے گندم ٹارگٹ کو پورا کریں ہم نے سیڈ کی ٹریک اینڈ ٹریس کی کوشش کی ہے کوشش کریں گے ٹریک اور ٹریس پر مزید بہتری آئے ،20 ملین ٹن کے قریب پنجاب کی گندم کی پروڈکشن ہے گندم کی کم سے کم سپورٹ پرائس کو ریوائز کر کے 1800روپے مقرر کی ہے ۔امپورٹ کا تخمینہ بھی بنالیا ، اندازہ ہے 30 لاکھ ٹن امپورٹ کر ینگے ، فخرامام نے کہا 3لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ بھی رکھا ہے ۔ صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم کا شکریہ کہ آج تاریخی فیصلہ ہوا،ایک سال میں کبھی بھی 400 روپے گندم کی قیمت نہ بڑھی ،کسان ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسکی خوشحالی کیلئے یہ وزیر اعظم کا بڑا قدم ہے ، ہم آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے ، عام آدمی کیلئے آٹے پر جتنی سبسڈی دینی پڑی دیں گے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ آٹے کی ملوں کو سبسڈائز گندم فراہم کرتے رہیں گے ، تاکہ عام آدمی کو فائدہ ہو۔حکومت سندھ سے گزارش ہے کہ آپ نے جو 2000 قیمت کی ہے آپ نے لوگوں سے خریداری کرنی ہے ، حکومت سندھ جب 2 ہزار روپے گندم خریدے گی تو سبسڈی بھی دینی چاہیے ، جب عام آدمی کیلئے حالات مشکل کردیں گے تو وہ گیارہ سے بارہ سو پر کیسے گزارہ کریگا۔
https://www.roznama92news.com/%DB%92-%D9%85%DB%92-%D8%B1100%D8%B1%D8%A8-%D8%B3%DB%8C-%D8%AF%DB%92-%D9%81
گندم کی امدادی قیمت 1800 کسان دشمنی:وزیرزراعت
21 March, 2021
سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کو کسان دشمنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے
کراچی(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ایک بیان میں کہا سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی چالیس کلو گرام رہے گی۔ وفاقی حکومت کے فیصلے سے ملک میں گندم کا بحران پیدا ہوگا۔ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ زرعی مشینری، کھاد، بیج اور کیڑے مار دواؤں کی قیمت میں 150 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ پہلی بار سندھ، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت مختلف ہوگی۔ وفاقی حکومت کسانوں کو ان کا حق نہیں دے رہی۔ کسانوں کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے ۔ ایسا نہ ہو کہ کسان احتجاج پر تُل جائیں۔ علیم خان اور فخر امام غلط بیانی کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت میں 600 روپے فی چالیس کلو گرام اضافہ کیا ہے جو 42.85 فیصد ہے ۔ 2009 میں اُس وقت کے صدر آصٖف زرداری نے گندم کی امدادی قیمت میں 52 فیصد تک اضافہ کیا جس کے نتیجے میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی اور گندم برآمد بھی کی جانے لگی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-21/1796166
جیکب آباد،گودام سے 1کروڑ65لاکھ کی گندم غائب
21 March, 2021
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ طارق چانڈیو اور جیکب آباد کے سرکل افسرحنیف احمد سرکی کی قیادت میں ایک ٹیم نے سول جج ٹھل رمضان احمد کلہوڑو کی موجودگی میں نذیر پور محبوب رائس مل ٹھل میں گندم کے گودام پر چھاپہ مارا
کراچی(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ طارق چانڈیو اور جیکب آباد کے سرکل افسرحنیف احمد سرکی کی قیادت میں ایک ٹیم نے سول جج ٹھل رمضان احمد کلہوڑو کی موجودگی میں نذیر پور محبوب رائس مل ٹھل میں گندم کے گودام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گودام میں ایک کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی گندم کی بوریاں غائب پائی گئیں۔ اینٹی کرپشن جیک آباد سرکل نے مشیر نامہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-21/1796160
عزیر بلوچ کیخلاف قتل کے مقدمے میں گواہ کا بیان
21 March, 2021
سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیار ی گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف قتل کے مقدمے میں گواہ کا بیان قلمبند کر لیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) حکام کی جانب سے سماعت کے موقع پر عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ قتل کے مقدمے میں استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش کیا گیا۔ گواہ کا عدالت کے روبرو کہنا تھا کہ میں نے مقتول علی کی لاش ہسپتال سے وصول کی تھی۔ عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مزید گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔استغاثہ کے مطابق مقدمے میں دو ملزمان عزیر بلوچ اور ظفر بلوچ نامزد ہیں،ملزم ظفر بلوچ گینگ وار کی لڑائی کے دوران مارا گیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-21/1796162
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-20&edition=KCH&id=5557028_58074251
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-20&edition=KCH&id=5557094_82330827
پراسیکیوشن اور پولیس بھی گینگ وار سے غیر محفوظ ہوگئی۔
عذیر بلوچ کے مسلسل بری ہونے کے حوالے سے پراسیکیوٹر نے دلائل میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گواہان و پراسیکیوشن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ میں پراپرٹی پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی۔ کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں سیشن عدالت کے روبرو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عذیر بلوچ کے مسلسل بری ہونے کے حوالے سے پراسیکیوٹر نے دلائل میں اہم انکشاف کردیا۔
پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عذیر بلوچ اور گینگ وار کی جانب سے گواہوں و پراسیکیوشن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جولائی 2005 میں ماڑی پور سے عذیر بلوچ اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ گزشتہ برس مقدمہ کے اہم گواہ و تفتیشی افسر شہباب حیدر کو گینگ وار نے قتل کردیا۔ مقدمہ میں دیگر گواہان لیاری ٹاسک فورس کے افسران اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ عدالتی عملہ اور پراسکیوشن کو عذیر بلوچ اور لیاری گینگ وار سے جان کے خطرات لاحق ہیں۔ ملزمان کے خوف سے گواہان گواہی کے لیئے پیش نہیں ہورہے۔
پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ استغاثہ کے گواہوں اور عدالتی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت مقدمہ میں شواہد پیش کرنے کی مہلت دے۔ کیس پراپرٹی سٹی کورٹ مال خانے میں جل گئی ہے یا کہیں اور ہے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
وکیل سرکار نے مقدمہ میں کیس پراپرٹی پیش کرنے کی مہلت مانگ لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک کیس پراپرٹی پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی۔
https://www.express.pk/story/2156561/1/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108201719&Issue=NP_PEW&Date=20210318
Daily Dunya , Dated: 18-03-2021
نندی پور پاور پراجیکٹ ، عدم پیشی پر 2 ملزموں کے وارنٹ جاری
بدھ 17 مارچ 2021ء
لاہور، اسلام آباد (نامہ نگارخصوصی، نامہ نگار ، این این آئی )احتساب عدالت نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران و دیگر کیخلاف اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت 8اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے گوہواں کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا ۔ ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی ۔ سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ ملزم پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی ۔عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر اصل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔احتساب عدالت نے گجرات پولیس فنڈز خوردبرد کیس میں شریک ملزم رائے ضمیر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ جج اسد علی نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز و دیگر کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شریک ملزم رائے ضمیر کے اشتہارات عوامی مقامات پر آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے سابق پولیس افسر رائے اعجاز کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی ۔احتساب عدالت نے آئی جی آفس میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث3ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 30 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا ۔ جج اکمل خان نے کیس پر سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے ،گرفتار ملزمان کو13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،اس کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے 6 ملزمان اور2 گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت کے روبرو گواہ سجاد حسن منج کے بیان پر جرح مکمل کی گئی ،گواہ نیر اقبال کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ملزمان عالم اورریحان وغیرہ پر خزانے کو ساڑھے 4 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ احتساب عدالت نے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں ملوث تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔جج سجاد احمد نے 2 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو بھی بحث کیلئے دوبارہ طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں 22 کروڑ کے فرنس آئل چوری کیس میں عدم پیشی پر 2 ملزمان عثمان نواز اور قیوم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ مزیدسماعت 3 مئی کو ہوگی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس میں وکیل صفائی نے گواہ پر جرح کی۔ شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان عباسی اورعامر نسیم بھی پیش ہوئے ۔ جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا ۔ دوبارہ سماعت شروع ہونے پروکیل صفائی نے گواہ حسن بھٹی پر جرح کی ۔ عدالت نے گواہ عبدالرشید جوکھیو کا بیان قلمبند کرنے کیلئے سماعت 26 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں خواجہ انورمجید وغیرہ کیخلاف گنا سبسڈی خوردبرد ریفرنس میں گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا۔ شریک ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید، کاظم علی، نور احمد، ذوالفقار احمد اور معشوق علی کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں ۔ نیب حکام نے شریک ملزم نہال انور کی موت سے متعلق تصدیقی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی ۔جج اصغر علی نے سماعت12اپریل تک ملتوی کر دی۔جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ سلیم مانڈوی والا کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت ڈیوٹی جج اعظم خان نے کی۔ریفرنس میں شریکِ ملزم سلیم مانڈوی والا عدالت پیش ہوئے ۔ریفرنس میں شریک ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ریفرنس میں شریک ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ شریک ملزم عبدالقیوم کو ریفرنس کی کاپی فراہم کر دی گئی ۔بعد ازاں کیس کی سماعت بغیر کارروائی 8 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
https://www.roznama92news.com/%D9%86%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D9%BE%D8%B1-%D9%85%D9%84%D8%B2-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C
آغا سراج درانی کی ضمانت، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
Published On 17 March,2021 05:02 pm
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے آمدن سے زاثد اثاثوں کے کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ضمانت دینے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے مقدمہ واپس ہائی کورٹ بھجواتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تمام ملزمان کی ضمانت برقرار رہے گی، ہائی کورٹ حقائق کا دوبارہ جائزہ لے کر2 ماہ میں فیصلہ کرے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔ نیب نے آغا سراج درانی کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے تمام ثبوت پیش کیے۔
آغا سراج درانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کے کسی بندے نے موقع پر جا کر جائیدادوں کا جائزہ نہیں لیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے فیصلے میں کوئی وجہ بیان نہیں کی، بغیر وجوہات کے کیسے ضمانت دے دی گئی؟
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کیس دوبارہ ہائیکورٹ کو ریمانڈ کر دیتے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ڈویژن بینچز نیب مقدمات کی سماعت کریں۔
عدالت نے شریک ملزمان کے وکیل کو ہائیکورٹ میں دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/592928_1
پولیس اہلکاروں پر حملے کا کیس عذیر بلوچ سمیت 5افراد بری
17 March, 2021
کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عذیر بلوچ اور ان کے دیگر چار ساتھیوں کو 2012 میں لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے کیس سے بری کردیا۔
کراچی(صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک )عذیر بلوچ، جنید عباسی، آصف ابو، محمد اقبال کرمانی، مرزا عبدالقادر اور 13 دیگر افراد پر 2 اپریل 2012 کو پولیس اہلکاروں پر قتل کی نیت سے حملے اور اشتعال انگیزی کا الزام تھا۔ سیشن اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تقریباً 60 مقدمات کا سامنا کرنے والے عذیر بلوچ نے مذکورہ مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی فراز احمد چانڈیو نے ریکارڈ شدہ ثبوتوں اور حتمی دلائل کے بعد محفوظ کیا گیا اپنا فیصلہ پڑھ کر سنایا ،جج نے جنید عباسی، آصف ابو، محمد اقبال کرمانی اور مرزا عبدالقادر کو شواہد کی کمی کی بنیاد پر مذکورہ مقدمے سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عذیر بلوچ مختلف سیشنز اور انسداد دہشت گردی عدالتوں میں پچاس سے زائد مجرمانہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔اب تک عذ یر بلوچ کو سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے عدم شواہد کی بنیاد پر 11 مقدمات میں بری کیا جا چکا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-17/1794009
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-17&edition=KCH&id=5553525_51626488
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-17&edition=KCH&id=5553543_43259756
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/17032021/P4-Lhr-008.jpg
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ضمانت دینے کاسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا، عدالت نے کہاکہ ضمانت پرموجودتمام ملزمان کوگرفتارنہیں کیاجا سکے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاہے کہ سندھ ہائیکورٹ سراج درانی کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کرے،ہائیکورٹ حقائق اورشواہدکومدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے۔
عدالت نے کہاکہ نیب مقدمات پرسماعت ہائیکورٹ کے سینئرججزپرمشتمل بنچ کریں،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ ضمانت دینے کیلئے کوئی بنیادتوہونی چاہئے، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں صرف کتابی گفتگوکی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ آغاسراج درانی کے اثاثے آمدن سے زائدہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Mar-2021/1264410?fbclid=IwAR0CCjAOUHPZCy--9vuxCrxRrXomIkasqKxCAlmzXDLjifST5oKni_RsSak
کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی حاجی علی حسن زرداری کی جانب سے اربوں روپے کے ناجائزاثاثے بنانے کا انکشاف،قومی احتساب بیورو ( نیب) نے تفتیش کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کے لئے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کرلی۔
نیب کراچی کی جانب سے کی گئی ابتدائی انکوائری میں حاجی علی حسن زرداری پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنانے کے ثبوت حاصل کر لئے گئے، ثبوت کی روشنی میں تحقیقات بڑھانے کی سفارش کی گئی۔ تحقیقاتی افسر عدیل، کیس افسر صلاح الدین مغل، ڈائرکٹر حفیظ صدیق اور ڈائرکٹر جنرل کراچی نجف مرزا نے سفارشی رپورٹ مرتب کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کردی۔
نیب تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ابتدائی تفتیش میں علی حسن زرداری کے اثاثوں کے متعلق کافی ٹھوس شواہد ملے ہیں، چیئرمین نیب کی سربراہی میں بورڈ سے تفتیش کو تحقیقات میں منتقل کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ بہتر طریقے سے کیس پر کام کیا جا سکے۔ نیب ٹیم نے رپورٹ کے ساتھ حاجی علی حسن زرداری ، اہل خانہ اور فرنٹ مینز کے ناموں پر بنائی گئی خفیہ جائیدادوں کی فہرست بھی منسلک کردی۔
نیب تفتیش کے مطابق حاجی علی حسن زرداری نے سندھ بھر و خاص طور پر ضلع شہید بینظیر آباد، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ اور ٹھٹھہ میں ناجائز اثاثے بنائے ہیں۔شہید بے نظیر آباد انکوائری رپورٹ کے مطابق علی حسن زرداری نے ضلع شہید بینظیر آباد کی دیہہ 18 داد میں 2013 میں سات ایکڑ، 17 گھنٹہ زرعی اراضی امیر علی زرداری سے خریدی، بیگم کے نام پر دیہہ 26 داد میں چار ایکڑ حاکم علی خان سے خریدی، حاجی علی حسن زرداری نے دیہہ 23 داد میں 26 ایکڑ، 35 گھنٹہ زرعی اراضی عبدالرزاق سے خریدی، بیٹے محسن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں آٹھ ایکڑ زرعی اراضی غلام سرور سے خریدی، بیٹے ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں پانچ ایکڑ، 25 گھنٹہ زرعی اراضی حاجی خان سے خریدی۔
بیٹے محسن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 21 ایکڑ، 38 گھنٹہ مسمات فخرجہاں راجپوت سے خریدی، حاجی علی حسن زرداری نے دیہہ 28 داد میں 21 ایکڑ، 38 گھنٹہ زرعی اراضی فخرجہاں سے خریدی، بیٹے زوہیب حسن کے نام پر دیہہ 28 داد میں آٹھ ایکڑ زرعی زمین امیر علی سے خریدی۔بیٹے ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں تین ایکڑ، 29 گھنٹے غلام علی سے خریدے، زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں سات ایکڑ چار گھنٹے محمد خان سے خریدے گئے، محسن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں چار ایکڑ عزیز اللہ سے خریدے گئے۔ زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 32 ایکڑ زمین امام بخش سے خریدی گئی۔
علی حسن زرداری نے دیہہ 28 داد میں 19 ایکڑ 29 گھنٹہ عبدالکریم سے خریدے، زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 13 ایکڑ 29 گھنٹہ محمد خان سے خریدے گئے۔ زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 13 ایکڑ، 25 گھنٹہ زمین زوہیب رضا سے خریدی گئی۔ علی حسن، زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 45 ایکڑ، 25 گھنٹہ ممتاز علی، شوکت علی اور محمد علی سے خریدے گئے۔ زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 26 داد میں 36 ایکڑ، 12 گھنٹہ زمین طارق عزیز، غلام سرور، حاجی خان اور شفیع سے خریدی گئی، زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 26 داد میں 25 ایکڑ، 26 گھنٹہ زمین محمد عاصم، غلام سرور، علی اکبر اور گلن سے خریدی گئی۔
علی حسن زرداری نے شہید بینظیرآباد کے وارڈ اے میں ایک پلاٹ نمبر اے 29 وارڈ اے 800 سکوائر یارڈ غلام سرور زرداری سے خریدا۔ زوہیب حسن کے نام پر شہید بینظیرآباد کے وارڈ آٹھ میں ایک کمرشل عمارت 6-153 سکوائر یارڈ محمد سلیم سے خریدی گئی۔ خان محمد کے نام پر زرعی زمین دیہہ نصرت دوڑ میں 126 ایکڑ، 19 گھنٹہ شاہزیب، مسمات بینش، مہوش اور ارشد کوثر سے خریدی گئی۔ علی حسن زرداری کے نام پر دیہہ لکھمیر میں 18 ایکڑ، 29 گھنٹہ زرعی اراضی غلام نبی سے خریدی گئی اور علی حسن کے بیٹے زوہیب حسن کے نام پر دیہہ لکھمیر میں سات ایکڑ، 10 گھنٹہ زرعی زمین خالد اکبر، منیر حسن اور دیگر سے خریدی گئی۔
ضلع ٹنڈو الہیار میں علی حسن، محمد خان، غلام رضا، غلام قادر اور محمد الیاس کے نام پر دیہہ جاڑیوں چمبڑ میں 78 ایکڑ، 18 گھنٹہ زمین محمد اقبال سے سال 2006 میں خریدی گئی۔علی حسن، محمد خان، غلام رضا، غلام قادر اور میر خان کے نام پر دیہہ جاڑیوں چمبڑ میں 39 ایکڑ، چار گھنٹہ زمین 2006 میں سعید الرحمان، زید الرحمان ، مریم رحمان، محمد یوسف سے خریدی گئی۔علی حسن کے نام پر دیہہ جاڑیوں چمبڑ میں 20 ایکڑ زمین الہ ڈنو، محمد عظیم اور غلام محمد سے 2009 میں خریدی گئی۔زرعی زمین علی حسن، محمد خان اور دیگر کے نام پر دیہہ نارادو پلی، روپا چمبڑ میں 174 ایکڑ، پلی تپہ جھنڈو مری میں 58 ایکڑ، روپا جھنڈومری میں سات ایکڑ،چار گھنٹہ زمین 2006 میں غلام رسول، غلام نبی، ذوالفقار علی اور دیگر سے خریدی گئی۔
ضلع سانگھڑ میں محسن علی اور علی حسن کے نام پر دیہہ شہدادپور میں 86 ایکڑ، 2 گھنٹہ زرعی زمین عبدالقادر سے 2018 میں خریدی گئی۔ ضلع ٹھٹھہ میں علی حسن اور محسن علی کے نام پر ٹھٹھہ میں 20 ایکڑ، 9 گھنٹہ زمین جہانگیر نظامانی سے 2018 میں خریدی گئی۔زوہیب حسن کے نام پر گارجیئن علی حسن نے دیہہ کلاں کوٹ، ریتی میں ایسٹ ٹھٹہ میں آٹھ ایکڑ زمین میر محمد سے 2011 میں خریدی گئی۔ گارجیئن علی حسن نے زوہیب حسن کے نام پر دیہہ نئی باران میں 133 ایکڑ، 5 گھنٹہ نیاز احمد سے 2018 میں خریدے۔علی حسن زرداری نے دیہہ نئی باران ٹھٹھہ میں 24 ایکڑ، چھ گھنٹہ زمین اپنے دیرینہ دوست شیر محمد مغیری سے 2018 میں خریدی۔گارجیئن علی حسن زرداری نے زوہیب حسن کے نام پر دیہہ ویرہہ میں 105 ایکڑ، 39 گھنٹہ زمین نیاز محمد سے 2018 میں خریدی۔علی حسن زرداری نے دیرینہ دوست شیر محمد مغیری سے ایک اور زمین دیہہ ویرہہ میں 76 ایکڑ، 33 گھنٹہ زمین خریدی۔علی حسن زرداری نے دیہہ دومانی ایسٹ ریتی میں 104 ایکڑ، 39 گھنٹہ زمین طارق ،فیاض اور عزیز اور دیگر سے 2011ءمیں خریدی۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Mar-2021/1263204?fbclid=IwAR3Kli4Mv6jWLLo7vWxR8vA5djGFrP8swgOngiLzdUy0AJP_W2PTdMN-ja4
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/15032021/P6-Lhr-047.jpg
پینشن ،جی پی فنڈ کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-15&edition=KCH&id=5551460_47573300
قتل کیس :گواہوں کا عذیر بلوچ کی شناخت سے انکار
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذ یر بلوچ کے خلاف قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے
کراچی(این این آئی) عینی شاہدین نے کمر ا عدالت میں عزیر بلوچ کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عذ یر بلوچ کے خلاف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ مدعی مقدمہ مقتول کے والد عبداللطیف سمیت 3 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کروادیئے جبکہ شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے عذ یر بلوچ کو شناخت کرنے سے انکار کردیا۔مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-11/1790729
گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے رینجرز اور پولیس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی جس میں کہا ہے کہ مجھے جیل میں قتل کیے جانے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مجھے جیل پولیس کی نگرانی میں مٹھا رام ہاسٹل میں رکھا ہوا ہے، مجھے ذہنی طور پر ہراساں کیا جارہا ہے، گھر والوں سے بھی ملنے نہیں دیا جاتا۔
عزیر بلوچ نے مزید کہا کہ مجھے رینجرز اور پولیس کی کسٹڈی میں جان کا خدشہ لاحق ہے، خدشہ ہے کہ میری موت واقع نہ ہوجائے، اگر میری موت واقع ہوگئی تو اس کے ذمہ دار رینجرز افسران اور آئی جی پولیس ہوں گے۔
عدالت نے ملزم کی درخواست ہر جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 20 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
https://www.express.pk/story/2153467/1/
ٹڈاپ کرپشن ،یوسف رضا
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/10032021/P4-Lhr-013.jpg
سندھ میں مال مفت دل بے رحم کے طور پر قومی خزانے کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
سندھ میں مالیاتی امور میں بے قاعدگی سامنے آئی ہے اور سندھ حکومت کے مالی حسابات پر آڈیٹر جنرل نے اربوں روپے کی بے ضابطگی کی نشاندہی کی ہے۔
اس ضمن میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 21-2020 کے لئے رپورٹ مرتب کرلی جس کے مطابق سندھ میں 9ارب روپے کے مبینہ فراڈ،بے ضابطگی اور خلاف ضابطہ ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق صوبے میں تنخواہوں،پنشن ،مراعات کی ادائیگیوں کی مد میں صوبائی محکموں میں 5ہزار 270ملین روپے کی بے ضابطگی سامنے آئی ہے جبکہ سندھ حکومت کے مختلف محکموں نے اربوں روپے کے اخراجات کے دستاویزی ثبوت نہیں دیے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 21-2020میں سندھ حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں سب سے کم ترقیاتی بجٹ استعمال کیا۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے 41ارب روپے کی سرکاری خریداریوں میں مبینہ بے ضابطگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف محکموں نے سرکاری خزانے سے خلاف ضابطہ ادائیگیاں بھی کیں سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مجموعی طور پر اٹھاون ارب روپے کی مبینہ خردبرد اور بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2153008/1/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/09032021/p1-lhr002.jpg
اسلام آباد(این این آئی)جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے بطور سربراہ براڈ شیٹ کمیشن تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق برڈ شیٹ کمیشن کےسربراہ نےحکومت کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ انہیں اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تنخواہ اور مراعات نہیں چاہئیں۔ سیکرٹری کابینہ اور قانون کو خط کمیشن رجسٹرار نے تحریر کیا ہے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید کی طرف سے جاری ہونے والے خط کی کاپی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی بھیجی گئی ہے۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا تھااس سلسلے میں کابینہ ڈویڑن نے سمری بھی وفاقی کابینہ کو بھجوا دی تھی۔
سمری میں وفاقی کابینہ سے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کی اجازت طلب کی گئی ہے، سمری میں کہا گیا ہے کہ پہلے بناے گئے کمیشنز کی سربراہی حاضر سروس افسران کرتے تھے اس لیے تنخواہوں اور الاؤنس کا مسئلہ نہیں ہوا، قواعد کے مطابق ریٹائرڈ جج یا افسر کی تعیناتی پر ان کی سابقہ تنخواہ دی جاتی ہے، کمیشن کی جانب سے کوئی اور رکن تعینات کیا گیا تو اس پر بھی یہی رولز لاگو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نو مارچ کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق ملنے والی سمری کی باضابطہ منظوری متوقع تھی۔
یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں نیب نے 2000 ءمیں برطانوی کمپنی براڈشیٹ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو 200 سیاسی رہنماؤں، سرکاری افسران، فوجی حکام اور دیگر کے نام دیے گئے تھے، جن کی بیرون ملک جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل معلوم کرنے کے لیے براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ 28 اکتوبر 2003 میں نیب نے براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔براڈ شیٹ نے پاکستانی حکومت کے خلاف برطانیہ میں ثالثی کا مقدمہ جیتا۔ عدالتی حکم پر کمپنی کے مالک کاوے موسوی کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے بینک اکاؤنٹ سے لگ بھگ 29 ملین ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔
اپوزیشن اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ پر مشتمل ایک رکنی انکوائری کمیشن قائم کیا گیا۔کمیشن کا دائرہ اختیار ناصرف براڈ شیٹ تنازع کے معاملات کی تحقیقات کرنا ہے بلکہ اس بات پر بھی غور کرنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں چھپائے گئے اثاثے برآمد کرنے کی بے دل اور غلط سمت کوششوں کی وجہ سے ریاست کو اتنا بڑا نقصان کیوں ہوا۔https://dailypakistan.com.pk/08-Mar-2021/1260543?fbclid=IwAR2nNWMEYLBxT05mnBGyluETMJoqPw6XsHzTlTwtTeCjUw01HvWF82HTIyA
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یو بی ایل لندن برانچ نے پاکستان کی 10لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 21کروڑ 74لاکھ روپے) کی رقم منجمد کر دی۔ یو بی ایل لندن برانچ کی طرف سے یہ اقدام 3ہفتے قبل براڈ شیٹ کے حق میں دیئے گئے لندن ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کے تحت اٹھایا گیا۔ یو بی ایل نے پاکستان کے خلاف آنے والے اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اس کی رقم منجمد کرنے کے بعد براڈ شیٹ اور لندن ہائی کورٹ کو تحریری طور پر اس سے آگاہ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے 15فروری کو یونائیٹڈ نیشنل بینک لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے فنڈ منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جبکہ اس حوالے سے عدالتی اخراجات کا تعین جون میں مقدمے کی سماعت کے دوران کیا جائے گا۔ براڈشیٹ کے وکلاءنے قومی احتساب بیورو اور اٹارنی جنرل کے دفتر کو اپنے خط میں لکھا تھا کہ یونائیٹڈ نیشنل بینک نے اس بات کی تحریر طور پر تصدیق کر دی ہے کہ فنڈز منجمد کر دیئے گئے ہیں اور بینک مزید احکامات کا منتظر ہے۔
براڈشیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے بھی پاکستان کے 10لاکھ پاﺅنڈز منجمد ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ مقدمے پر اٹھنے والے اخراجات کی وصولی کے لیے دوبارہ عدالت جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت پاکستان کی طرف سے رقم کی ادائیگی نہ کیے جانے پر ہمارے پاس مزید قانونی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔واضح رہے کہ پاکستان براڈ شیٹ کوگزشتہ سال دسمبر میں پہلے ہی 2کروڑ 80لاکھ ڈالر ادا کر چکا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Mar-2021/1260511?fbclid=IwAR39wiN3FG2t7St5XI6ReFoGkRBqx3V8Z_TWAzbRlD-gjw7o1YR6Hc6f4l4
براڈشیٹ تحقیقاتی کمیشن کے اخراجات و تنخواہ کی سمر ی کابینہ کو ارسال
براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے اخراجات اور سربراہ کی تنخواہ کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)سمری وزیرا عظم کی رضامندی سے بھجوائی گئی ہے ۔ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو ریٹائرمنٹ سے قبل دی جانیوالی تنخواہ دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے شیخ عظمت سعید نے براڈ شیٹ کی انکوائری کے لئے حکومت سے بھاری معاوضے کی خواہش کا اظہا رکیا تھا اور ا س پر حکومت نے بھی فوری طور پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے ماہانہ ادا کرنے کی حامی بھر لی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل اس قسم کے انکوائری کمیشن میں حاضر سروس افسران کو تنخواہ و دیگر مراعات نہیں د ینا پڑتی تھیں۔ وزارت قانون نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیکر کابینہ کو سمری ارسال کر دی ہے جو وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-08/1789021
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کئے جانے والے کمیشن کے سربراہ کوسپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی رضا مندی کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔
نجی ٹی وی چینل 92کے مطابق سربراہ کمیشن نے بغیر مراعات خدمات سرانجام دینے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کئے جانے والے کمیشن کے سربراہ کوسپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری سکینڈل کی تحقیقات کے قائم کئے جانے والے کمیشن کی سربراہی کی جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید کررہے ہیں۔ کمیشن نے دو سابق چیئرمین نیب، افسران اور وکلا کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کی تحقیقات کرنی ہیں۔کمیشن سربراہ جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید کو ماہانہ 15لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ جس کی سمری کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کو ارسال کرد ی ہے۔https://dailypakistan.com.pk/07-Mar-2021/1260040?fbclid=IwAR3HfO47ZvdBCJ7Xhl6isNs0s7gPrtlAWE7q8rSdqsfIRLG3OUPigI_EciA
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی) براڈشیٹ اور انٹر نیشنل ایسٹ ریکوری سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے بغیر خدمات سرانجام دینے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے ، جس پر وفاقی حکومت نے انہیں سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ اور مراعات کے برابر معاوضہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔ شیخ عظمت سعید کو ماہانہ 15 لاکھ روپے معاوضہ ملنے کا امکان ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے ۔روزنامہ92نیوزکو موصول دستاویز کے مطابق جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید ،جو براڈ شیٹ ایوارڈ اور دیگربین الاقوامی کیسز کی انکوائری کے کمیشن کے چیئرمین کے طور تعیناتی کے زمرے میں تنخواہ اور مراعات لینے کی اجازت ہوگی،مزید براں یہ تنخواہ و مراعات انکی ریٹائرمنٹ سے قبل ملنے والی تنخواہ و مراعات کے برابر ہو نگی۔شیخ عظمت سعید کی نئی تنخواہ کیلئے قانون و انصاف ڈویژن کو سفارش بھیج دی گئی ہے ۔ اس سے قبل کمیشن حاضر سروس آفیسرز پر مشتمل رہے ہیں ۔ لہذا تنخواہ و مراعات کے مسائل نہ تھے ، تاہم شیخ عظمت سعید ریٹائرڈ ملازم تھے تو انکو تنخواہ مراعات کی فراہمی مسئلہ تھا جس کے لئے سفارش کی گئی۔پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے سیکشن 12 کے مطابق کمیشن کا ہر ممبر سرکاری ملازم تصور ہوگا۔ تاہم ایکٹ میں ان ملازمین کی مراعات یا تنخواہ کا کوئی ذکر ہے نہ ہی ان معاملات کو طے کرنے کے لیے کسی مجاز اتھارٹی کا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کو کنٹریکٹ پر بھرتی اور اعلی عدلیہ کے ریٹارئرڈ ججز کی سول اسامیوں پر دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے قواعد طے کیے ہیں۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز حال ہی میں وفاقی ٹیکس محتسب او ر وفاقی محتسب میں تعیناتی کے بعد تنخواہ و مراعات لے رہے ہیں جو کہ انکی ریٹائرمنٹ سے قبل ملنے والی تنخواہ و مراعات کے برابر ہیں۔اس کمیشن کو براڈ شیٹ کمپنی کو تحریک انصاف کے دور حکومت میں27.8 ملین ڈالر کی ادائیگیوں اور ماضی میں غلط کمپنی کو 15ملین ڈالر کی ادائیگی کے معاملے کی تحقیقات، عالمی ثالثی ادارے میں کیس کی پیروی، وکلا کی خدمات اور ادائیگیاں، شریف خاندان اور آصف زردرای کے اثاثوں کا سراغ اور تحقیقات کی بندش، نیب کے دو سابق چیئرمینوں کا معاہدہ کرنے اور معاہدہ ختم کرنے میں کردار اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی
https://www.roznama92news.com/%D8%B3%D8%B1%D8%A8%D8%B1%D8%A7-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%B1-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D8%A7%D8%AA-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D9%84
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کو بغدادی تھانے پر حملہ کیس میں بری کردیا گیا ہے، وہ اب تک 11 مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔
سما نیوز کے مطابق پراسکیوشن عدالت میں عزیر بلوچ پر لگے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے انہیں بری کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کی ایما پربغدادی تھانے پرحملہ کیا گیا ۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کوکیسے پتہ چلا کہ حملہ عزیر بلوچ کی ایما پر کیا گیا ہے؟تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اہل محلہ نے بتایا تھا کہ عزیربلوچ نےحملہ کروایا۔ عدالت نےتفتیشی افسرسے مزید استفسارکیا کہ آپ نےمحلےوالوں کوگواہ بنایا تھا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں محلے والوں میں سے کسی کو اس کیس میں گواہ نہیں بنایا تھا۔
عزیربلوچ کیخلاف بغدادی تھانےپرحملےکامقدمہ آٹھ سال قبل درج ہوا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/01-Mar-2021/1257352?fbclid=IwAR09AK4ygldBbxhFaR3b514bSeR6-c6O6OS5B2nJcw6t-1hjWLtDrmkBPP4
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/02032021/P6-Lhr-054.jpg
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے بغدادی تھانے پر حملے سے متعلق کیس میں عدم ثبوت وشواہد کی بنا پر لیاری کے گینگسٹر عذ یر بلوچ کو بری کر دیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) پیر کو سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر کا موقف تھا کہ بغدادی تھانے پر حملہ عذیر بلوچ کی ایما پر کیا گیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ یہ حملہ عذ یر بلوچ کی ایما پر کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ وہاں موجود محلے والوں نے بتایا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے محلے والوں کو گواہ بنایا تھا؟ تفتیشی افسر کا جواب نفی میں تھا۔ عذیر بلوچ کے خلاف مقدمہ 2012 ء میں درج کیا گیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-02/1786131
عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کو بغدادی تھانے پر حملے کے مقدمے میں عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا ہے جس کے وہ اب تک 9 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔
کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے عذیر بلوچ کیخلاف بغدادی تھانے پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کو بری کردیا۔
دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا تھا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ عذیر جان بلوچ کی ایماء پر حملہ کیا گیا گیا تھا۔ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ وہاں موجود محلے والوں نے بتایا تھا۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا تھا کہ آپ نے محلے والوں کو گواہ بنایا تھا؟ تفتیشی افسر نے جواب میں کہا تھا نہیں محلے والوں میں سے کسی کو گواہ نہیں بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق عذیر جان بلوچ کی ایماء پر بغدادی تھانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ عذیر بلوچ کیخلاف بغدادی تھانے پر حملے کا مقدمہ 2012 میں درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عذیر جان بلوچ اب تک 9 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ بری ہونے والے مقدمات میں 8 سیشن جبکہ ایک مقدمہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھا۔
https://www.express.pk/story/2149323/1/
بلدیہ عظمیٰ کراچی میں 10 کروڑ کے ٹھیکے خلاف ضابطہ من پسند ٹھیکیداروں کو دے دیے گئے، نہ ٹینڈر اور نہ اشتہار من پسند ٹھیکیداروں کو اندرون خانہ براہ راست ٹھیکے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
شدید مالی بحران سے دوچار بلدیہ عظمی کراچی میں10کروڑ لاگت کے ٹھیکوں کی چور دروازے سے بندر بانٹ کے ساتھ من پسند ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیاں بھی کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پر ٹھیکیداروں کے کئی ارب کے واجبات موجود ہیں لیکن حیران کن طور پر کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے کئی سال سے اپنے واجبات کا انتظار کرنے والے ٹھیکیداروں کو ادائیگی کرنے کے بجائے من پسند ٹھیکیداروں کو 10کروڑ روپے لاگت کے براہ راست ٹھیکے دے کر انھیں ادائیگی بھی کرادی ہے۔
محکمہ انجینئرنگ میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل کا لک آفٹر چارج رکھنے والے افسر کے دباؤ پر براہ راست ٹھیکے دیے گئے ہیں اور ہاتھوں ہاتھ ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کراکر افسران نے ہاتھ جھاڑ لیے ہیں، 2، 2 کروڑ لاگت کے 5 ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم کیے گئے تھے اور منظم طریقے سے ٹھیکیداروں کو ہاتھوں ہاتھ ادائیگی کراکر منہ مانگا کمیشن وصول کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بلدیہ کراچی میں 75 کروڑ کی اے ڈی پی ریلیز پر بھی تنازعہ کھڑا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر اقتدار احمد کو تعینات کر رکھا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے چیف سیکریٹری سندھ کے آرڈر کو چیلنج کرتے ہوئے ایک متنازع افسرجنھیں محکمہ بلدیات سندھ نے 17 گریڈ کا افسر قرار دیتے ہوئے محکمہ کچی آبادی رپورٹ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، انھیں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز گریڈ20 کے ایک نہ دو بلکہ 3 اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر رکھا ہے اور ان کے ذریعے اے ڈی پی ریلیز کے75 کروڑ کے فنڈز کی ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرادی ہیں۔
مذکورہ ادائیگیوں پر چیف سیکریٹری سندھ کے تعینات ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز اقتدار احمد نے اے جی سندھ کو خط ارسال کرکے حقائق سے آگاہ کیا جس پر اے جی سندھ نے مزید ادائیگیاں روک دی ہیں۔
کے ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ شبیہ الحسنین کو محکمہ کچی آبادی میں رپورٹ کرنے کے سندھ حکومت کے جاری احکامات کو نہ مان کر ایڈ منسٹریٹر کے ایم سی نے سندھ حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے اور محکمہ انجینئرنگ میں جاری مبینہ بدعنوانیوں کے باعث تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بڑی کارروائی کا امکان ہے تاہم اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کا لک آفٹر چارج رکھنے والے شبیہ الحسنین سے ان کا موقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔
ایڈ منسٹریٹرکے ایم سی لئیق احمد نے بھی فون سننے سے گریز کیا۔
https://www.express.pk/story/2149122/1/
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نیب انکوائری میں قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور نیب کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں میں نیب انکوائری پر قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،عدالت نے قائم علی شاہ کی تیسری نیب انکوائری میں بھی عبوری ضمانت منظورکرلی۔
عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے قائم علی شاہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
قائم علی شاہ نے استدعا کرتے ہوئے سائیں میں غریب آدمی ہوں،زرضمانت کم کردیں، جسٹس اقبال کلہوڑ نے کہاکہ آپ وزیراعلیٰ سندھ رہے ہیں ،عدالت نے کہاکہ دو لاکھ روپے ٹھیک ہیں،قائم علی شاہ نے کہاکہ اورکم کرلیں مہربانی ہو گی ۔
https://dailypakistan.com.pk/01-Mar-2021/1257327?fbclid=IwAR05VYK7rsAZUIMKt_YoRdKdsNM_mAU8hXaLF1rFJ_FZWx9JM5JdgYEfxpc
احتساب عدالت نے ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا سنادی۔
احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے 11 ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا سنادی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ پولیس نے ڈی سی سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان میں ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ جاوید احمد جاگیرانی، میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز سمیت 6 افسران، 4 ٹھیکیدار شامل ہیں جن میں سے ایک ملزم عبدالقادرشیخ انتقال کرگیا۔ تین ملزمان نے پلی بارگین کرکے قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم واپس کر دی تھی۔
میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں 2012 سے 2014 تک ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا ریفرنس دائر تھا۔ ملزمان کے خلاف 6 کروڑ 47 لاکھ 7 ہزار 116 روپے کی کرپشن کا جرم ثابت ہوگیا۔شی
https://www.express.pk/story/2148640/1/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/02/24022021/P6-ISB-041.jpg
pg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/24022021/p1-lhr028.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/02/24022021/P1-ISB-028.jpg
جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی ریکوری کرتے ہوئے ملزم احسان الہیٰ سے 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑ اراضی پلی بارگین سے برآمد کرلی۔
جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی ریکوری کرتے ہوئے ملزم احسان الہیٰ سے 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑ اراضی پلی بارگین سے برآمد کرلی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفرنے ریکوری کو نیب راولپنڈی کی بڑی کامیابی قراردیا ہے۔
نیب حکام کے مطابق 2012 میں سرکاری حکام پر مشتمل کمیٹی نے غُلام حسین ہلاری اور یوسف ایدھی کو 562 ایکڑ زمین ٹرانسفر کی
29 ایکٹرپرایئویٹ زمین سے ملیر بن قاسم میں 562 ایکڑ سرکاری زمین کا تبادلہ کیا گیا، غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کی گئی زمین میں 262 ایکڑ اراضی پاکستان اسٹیل مل کی ملکیت تھی۔
نیب حکام کے مطابق سندھ حکومت نے اسٹیل مل سے زمین یونیورسٹی اور آئل ٹینکرز کا یارڈ بنانے کے نام پر لی تھی۔ لیکن نہ اُس زمین پر کبھی یونیورسٹی بنی نہ ہی آئل ٹینکرز کا یارڈ بنایا گیا۔ غُلام حسین ہلاری اوریوسف ایدھی نے زمین فرنٹ مین آفتاب پٹھان کے ذریعے ملزم احسان الہی تک پہنچائی، احسان الہی نے اسی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا منصوبہ بنایا۔ ملزم احسان الہی نے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول منظورقادرکو 35 ملین رشوت دے کرسوسائٹی کی منظوری لی جبکہ رشوت اورکِک بیکس کے طور پرلی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی۔
https://www.express.pk/story/2146789/1/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/23022021/p6-lhr-018.jpg
غیر قانونی بھرتیاں:نثار مورائی و دیگر کو 7تا 11سال قید
کراچی (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور بدعنوانی سے متعلق ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر سابق چیئرمین ڈاکٹر نثار مورائی کو مجموعی طور پر 11 سال، وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی، عمران افضل اور شوکت حسین کو سات سات سال قید کی سزا سنا دی۔ ہفتے کو احتساب عدالت نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنایا۔ چاروں مجرموں کو ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید دو سال قید کاٹنا ہو گی۔ عدالت نے نثار مورائی کو جعلی بھرتیوں کے الزام میں مزید چار سال قید کی سزا سنائی۔ انہیں جعلی بھرتیوں پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نثار مورائی نے فشر مین سوسائٹی میں 143 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور 20 افراد کو مستقل کیا۔ سابق وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں اپنے رشتے داروں کو تعینات کیا تھا۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد گل منیر، ابوبکر، ریاض عمران اور عبدالسعید کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ عبدالمنان تاحال مفرور ہے ۔ نیب کے مطابق ملزمان نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر 380 بھرتیاں کی تھیں۔ نیب نے ریفرنس 2018 ء میں دائر کیا تھا۔ 32 گواہ تھے ۔ غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو 55 کروڑ 42 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-02-21/1781687
کرپشن کیس میں گرفتار ملزم روشن ناصر کا 24فروری تک راہداری ریمانڈ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قبل ازیں روشن ناصر قناصرو کو راہداری ریمانڈ کیلئے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ سماعت احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے کی، نیب حکام کے مطابق بائیس فروری کو دیگر ملزمان کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی، اگر عدالت عظمیٰ دیگر ملزمان کی ضمانتیں خارج کرتی ہے تو ساتھ ہی ملزمان کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کردیا جائیگا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-02-21/1781615
اربوں روپے کی سالانہ اسکالر شپس سے سب سے بڑی یونیورسٹی ’’جامعہ کراچی‘‘ میں زیرتعلیم طلبہ سمیت دیگر کچھ اورجامعات کے طلبہ کومسلسل 19سال تک محروم رکھے جانے کاانکشاف ہواہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں سرکاری ونجی جامعات کو دی جانے والی اربوں روپے سالانہ کی اسکالرشپس کی غیر منصفانہ تقسیم کامعاملہ سامنے آیاہے اور سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کے لیے جاری کی جانے والی اربوں روپے کی سالانہ اسکالر شپس سے سب سے بڑی یونیورسٹی ’’جامعہ کراچی‘‘ میں زیرتعلیم طلبہ سمیت دیگر کچھ اورجامعات کے طلبہ کومسلسل 19سال تک محروم رکھے جانے کاانکشاف ہواہے۔
یہ اسکالرشپس بیچلراورماسٹرزپروگرام میں داخلہ لینے والے سندھ کے ایسے طلبہ کودی جاتی ہیں جومیرٹ پرپاکستان کی مختلف سرکاری ونجی جامعات میں داخلے لینے میں کامیاب ہونے کے باوجود اپنے مالی حالات کے سبب اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات سے دوچارہوتے ہیں۔
اس اسکالرشپ کاآغاز سن 2002میں ہواتھااورمسلسل سن 2020تک جامعہ کراچی کے طلبہ کواس اسکالرشپس سے محروم رکھنے کے بعد اب پہلی باراسکالرشپس کی فہرست میں جامعہ کراچی کانام بھی شامل کیاگیاہے تاہم اب بھی وفاقی اردویونیورسٹی کانام اسکالرشپ کی فہرست میں شامل نہیں ہے اوروفاقی اردویونیورسٹی میں زیرتعلیم کراچی سمیت سندھ کے دیگراضلاع کے طلبہ اس اسکالرشپس سے اب بھی محروم رہیں گے۔
’’ایکسپریس‘‘کواس حوالے سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق جامعہ کراچی،بینظیربھٹوشہیدیونیورسٹی لیاری کراچی،شہیدبینظیربھٹومیڈکل کالج لیاری، سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کراچی، ہمدردیونیورسٹی کراچی، بحریہ یونیورسٹی کراچی، بقائی میڈیکل یونیورسٹی کراچی، انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈآرکیٹکچر، شہید بینظیر بھٹودیوان یونیورسٹی،سرسیدیونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈٹیکنالوجی کراچی، شہید بینظربھٹوویٹنری یونیورسٹی سکرنڈ اور سندھ ایگریکلچرلیونیورسٹی ٹنڈوجام سمیت کچھ مزیددیگرجامعات ہیں جن میں داخلے لینے والے غریب اورمتوسط طبقے کے طلبہ کواب پہلی باراس اسکالرشپس میں شامل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اوراسکالرشپس کی مجموعی تعدادکو 1ہزارسے بڑھاکر1500سے کچھ زائد کیاجارہاہے۔
تاہم جامعہ کراچی سمیت مذکورہ دیگرجامعات کواسکالرشپس میں شامل کرنے کافیصلہ گزشتہ تقریباًدوماہ سے وزیرتعلیم سندھ کی منظوری کامنتظرہے جس کے سبب اب تک سندھ ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈکانوٹیفیکیشن اوراس سلسلے میں اسکالرشپس کے اشتہارکااجرا ممکن نہیں ہوسکاہے۔
مزیدبراں دستاویزات سے معلوم ہواہے کہ ہزاروں طلبہ کاباراٹھانے والے کراچی میں قائم وفاقی اردویونیورسٹی کواسکالرشپس میں جگہ نہیں دی گئی ہے اوراس کے طلبہ اس اسکالرشپس کے حصول سے محروم رہیں گے۔
قابل ذکرامریہ ہے کہ ایک جانب حکومت سندھ نے 19برس تک صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کواس اسکالرشپ سے محروم رکھاجبکہ دوسری جانب کچھ ایسی نجی وسرکاری جامعات بھی ہیں جنھیں اسکالرشپس دینے کے لیے نہ صرف ان جامعات بلکہ ان کے دیگرکیمپسزکاانتخاب بھی کیاجاتارہا اورکیمپسز کے لیے علیحدہ سے اسکالرشپس مختص کی جاتی رہی۔
سندھ حکومت نے ’’سندھ ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ‘‘کے لیے صوبے سے باہرجاکرپڑھنے والے طلبہ کے لیے بھی بعض نجی وسرکاری جامعات کاانتخاب کیاجس میں زیبسٹ اسلام آباد کیمپس،یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور،لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(لمس)،قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (نسٹ)اسلام آباد،غلام اسحاق خان یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی صوابی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،میرپوریونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈکشمیر اوربلوچستان یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارشامل ہیں تاہم اس کے باوجود صوبے میں قائم وفاق کے زیر اہتمام اردو یونیورسٹی اس میں شامل نہیں۔
اس حوالے سے “ایکسپریس” نے جب محکمہ کالج ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے انڈوومنٹ فنڈز فقیر محمد لاکھو سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ “جو جامعات ہمیں اس اسکالر شپ کے لیے درخواست دیتی ہیں ان ہی کو اسکالر شپ دی جاتی ہے اردو یونیورسٹی نے اسکالر شپ کے لیے درخواست نہیں دی “ایڈیشنل سیکریٹری برائے انڈوومنٹ کا کہنا تھا کہ” یہ اسکالر شپ صرف پروفیشنل اداروں کو دی جاتی ہے اسی لیے کراچی میں آئی بی اے کا انتخاب کیا گیا تھا”۔
https://www.express.pk/story/2145633/1/
گھارو ان سروے زمینوں کا ریکارڈ گزشتہ 16سال سے کینسل، ریونیو ٹھٹھہ کے چند افسران کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر افراد نے دھابیجی اور بھنبھور کی سیکڑوں ایکڑ قیمتی سرکاری زمینیں قبضہ کرکے فروخت کرڈالیں.
ریونیو میرپورساکرو کی جانب سے 2005 میں دیھ گھارو ان سروے(گھارو کریک سے گھگھر پھاٹک تک)زمینوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر کی شکایت پر تمام کھاتے کینسل کردیے گئے تھے۔تاہم 16سال گزرنے کے باوجود تاحال مذکورہ کھاتے بحال نہیں کیے جاسکے ہیں جسکے باعث بااثر افراد سمیت ریونیو ٹھٹھہ کے افسران کی چاندی ہوگئی ہے۔
ریونیو ٹھٹھہ کے چند افسران نے کراچی سمیت مقامی بااثر افراد کی مبینہ ملی بھگت سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے قریب واٹربورڈ کی سرکاری زمین سمیت امریلی اسٹیل مل اور یعقوب باد کالونی کے عقب میں اور یوسی بھنبھور میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمینوں کے پرانی تاریخوں میں مبینہ طور پر جعلی کاغذات بناکر ان پر فارم ہاؤس اور زرعی فارم قائم کر کے انھیں فروخت کردیا ہے جبکہ ریونیو ٹھٹھہ کے افسران نے بلال نگر دھابیجی کے قدیم قبرستان کی 16ایکڑ زمین کو بھی نہیں بخشا ہے۔
باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریونیو ٹھٹھہ کے چند افسران ان بااثر افراد کو دھابیجی کی سرکاری زمینوں کے فی ایکڑ مبینہ طور پر 4سے5لاکھ روپے تک پرانی تاریخوں میں مبینہ جعلی کاغذات بناکر دیتے ہیں جبکہ سرکاری زمینوں کی بڑے پیمانے پر جاری اس بندر بانٹ پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے بھی پراسرار چپ سادہ رکھی ہے۔
https://www.express.pk/story/2146016/1/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/21022021/p1-lhr028.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/20022021/P4-Lhr-016.jpg
ہسپتال کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-20&edition=KCH&id=5522868_81014803
محکمہ جنگلات کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-20&edition=KCH&id=5522892_95803556
محکمہ سیاحت کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-20&edition=KCH&id=5523070_25878819
ٹرمپ الیکشن فنڈنگ ،عماد زبیری
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-20&edition=KCH&id=5522908_93980624
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/02/19022021/P1-ISB-037.jpg
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق صدر آصف زرداری کی طرف سے جعلی اکاؤنٹس کیسز میں ضمنی ریفرنسز کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی عدالت پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش نہ ہوئے ، جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیاکہ سپریم کورٹ میں ریفرنسز منتقلی سے متعلق کیسز کا کیابنا؟۔سردارمظفر عباسی نے بتایا 27جنوری کو سماعت ہوئی تھی جس کے بعد اب امید ہے کہ فروری کے آخر میں درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی جائیں گی، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AC%D8%B9%D9%84%DB%8C-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B6%D9%85%D9%86%DB%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%B9%D8%AA-%D9%85%D9%84%D8%AA%D9%88%DB%8C
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/18022021/p6-lhr025.jpg
بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقامی عدالت نے پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو جعلی ڈگری کیس میں دو سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کیلئے یاسمین شاہ اور ان کے شوہر علی بخش پپو شاہ کمرہ عدالت میں موجود تھے جس دوران عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ، عدالت نے فوری طور پر یاسمین شاہ کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ، پولیس کا کہناہے کہ یاسمین شاہ اس سے قبل وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی درخواست پر نا اہل قرار پا چکی ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Feb-2021/1252011?fbclid=IwAR2aG_6OE0h1di-NruXjYYocZjy3oWWbJLvrvQN-OT4a0S0MoR_XK3MhA0Y
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-17&edition=KCH&id=5519816_13680071
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108128695&Issue=NP_PEW&Date=20210217
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن ) برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکاوے موسوی نے کہا ہے سنٹرل لندن کے رائل گارڈن ہوٹل میں وزیراعظم پاکستان کے مشیرداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر سے ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے میری ملاقات کرائی تھی اور 19اکتوبر2019کو ہونے والی اس ملاقات میں ڈیوڈ روز خود بھی شریک تھے ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیوڈ روز میرے گھر آئے تھے ، اس موقع پر ان سے شہزاد اکبر سے ملاقات کے بارے میں بات کی تھی، میٹنگ طے ہونے کے بعد ڈیوڈ روز نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ وہ آپ کی اتنی بڑی رقم کلیئر کروا رہے ہیں تو اس میں انہیں کیا ملے گا؟۔حکومت پاکستان سے رقم لینے پر مدد کرنے میں ڈیوڈ روز نے مجھ سے اڑھائی لاکھ پائونڈ کمیشن بھی مانگا تھا۔ادھر ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا یہ ملاقات کاوے موسوی کی درخواست پر کروائی اور کاوے موسوی نے مجھے رقم کی پیشکش ضرور کی تھی لیکن میں نے لینے سے انکار کردیا تھا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B2%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%DA%A9%D8%A8%D8%B1-%D8%B3-%D9%85%D9%84%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%88%DB%8C
صاف پانی کیس
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/02/16022021/P6-ISB-013.jpg
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن ) برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکاوے موسوی نے کہا ہے سنٹرل لندن کے رائل گارڈن ہوٹل میں وزیراعظم پاکستان کے مشیرداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر سے ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے میری ملاقات کرائی تھی اور 19اکتوبر2019کو ہونے والی اس ملاقات میں ڈیوڈ روز خود بھی شریک تھے ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیوڈ روز میرے گھر آئے تھے ، اس موقع پر ان سے شہزاد اکبر سے ملاقات کے بارے میں بات کی تھی، میٹنگ طے ہونے کے بعد ڈیوڈ روز نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ وہ آپ کی اتنی بڑی رقم کلیئر کروا رہے ہیں تو اس میں انہیں کیا ملے گا؟۔حکومت پاکستان سے رقم لینے پر مدد کرنے میں ڈیوڈ روز نے مجھ سے اڑھائی لاکھ پائونڈ کمیشن بھی مانگا تھا۔ادھر ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا یہ ملاقات کاوے موسوی کی درخواست پر کروائی اور کاوے موسوی نے مجھے رقم کی پیشکش ضرور کی تھی لیکن میں نے لینے سے انکار کردیا تھا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B2%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%DA%A9%D8%A8%D8%B1-%D8%B3-%D9%85%D9%84%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%88%DB%8C
لندن(مجتبیٰ علی شاہ )اثاثہ جات ریکور کرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او )کاوے موسوی اور "ڈیلی میل "کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے ایک دوسرے پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے سارے معاملے میں مزید شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں، ان الزامات کے بعد احتساب کا معاملہ مزید الجھنے کے ساتھ ساتھ بحث کا نیا دروازہ بھی کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ کےسی ای او کاوے موسوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر بیرسٹرشہزاد اکبر سے ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے میری ملاقات کروائی تھی اور 19اکتوبر2019کو ہونے والی اس ملاقات میں ڈیوڈ روز خود بھی شریک تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے رقم لینے پر مدد کرنے میں ڈیوڈ روز نے مجھ سے ڈھائی لاکھ پاونڈ کمیشن بھی مانگا تھا۔
محمد رضوان کی اعلیٰ کارکردگی، آئی سی سی رینکنگ میں 116 درجے کی لمبی چھلانگ، کون سی پوزیشن پر پہنچ گئے؟ دوسری جانب ڈیوڈ روز کا موقف بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر سے یہ ملاقات کاوے موسوی کی فرمائش پر ہوئی تھی جس میں موسوی نے مجھے رقم کی پیشکش کی تھی تاہم میں نے رقم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی اور پیسےلینے سے انکار کر دیا تھا
https://dailypakistan.com.pk/15-Feb-2021/1251258?fbclid=IwAR2z9jzdcGdC-Yup46OL_-wD4YBjALhiP8mvPbBg9MxBL3SBU9uCjXd9sFg
اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ)اسلام آبادہائیکورٹ نے سربراہ براڈشیٹ کمیشن جسٹس(ر)عظمت سعید کی تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے کرمستردکردی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے چارصفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،درخواست گزارکی من پسند عدالت میں مقدمہ سماعت کیلئے مقررکرنے کی استدعامستردکردی گئی،عدالت کی جانب سے موقع دیئے جانے کے باوجوددرخواست گزارنے دلائل نہیں دیئے ،درخواست گزارنے جسٹس(ر)عظمت سعید کوکمیشن سے ہٹانے کی استدعاکی تھی۔
https://www.roznama92news.com/%DB%92-%D8%AA%D8%B1-%DA%A9%D9%81-%D8%AF%D8%AA-%D9%85%D8%B3
لندن (آئی این پی)پاکستان کی جانب سے رقم کی عدم ادائیگی پر برطانوی فرم براڈ شیٹ نے اپنے وکلا کو پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کی نئی ہدایات دے دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق براڈ شیٹ اور قومی احتساب بیورو(نیب)حکام کے درمیان خط وکتابت کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
روزنامہ پاکستان کے مطابق براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے وکلا کو پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کی نئی ہدایات دی ہیں۔ براڈ شیٹ، پاکستان سے مزید 2.2 ملین ڈالر کا خواہاں ہے،براڈ شیٹ کے وکلا کا کہنا ہے کہ نیب نے ان کے 18 خطوط کا جواب نہیں دیا، اب فیصلہ عدالت کرے گی۔خیال رہے کہ پاکستان پہلے ہی 29 ملین ڈالر براڈ شیٹ کو ادا کرچکا ہے اور واجب الادا 2.2 ملین ڈالر کی رقم پر روزانہ 300 ڈالر سود بھی چڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانے کے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔تاہم نیب کی جانب سے یہ معاہدہ 2003 میں ختم کردیا گیا تھا جس کے خلاف فرم نے ثالثی عدالت میں نیب کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے اگست 2016 میں نیب کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا تھا۔https://dailypakistan.com.pk/12-Feb-2021/1249856?fbclid=IwAR0k6pe_lH4FeVf203cx_HqnHNAPwdFDMEIMtqzOKIS_8y86t6CD6G-RJkA
اسلام آباد (وقائع نگار،نیوز ایجنسیاں) نیب نے وزیرثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور سابق ایم این اے جعفر لغاری کیخلاف کرپشن انکوائریوں کی منظوری دے دی،شوکت یوسفزئی اور ثنا زہری پر قومی خزانے کو21.45ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں انکوائریوں اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری سمیت جاری کیسز میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات اوردیگرافسران، سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فاروق اور سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی انور قمبرانی، سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی علی ظہیر ہزارہ، سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی جاوید خان کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 984.86ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرکاری زمین الاٹ کرنے کے کے الزام میں سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات اور سابق جنرل منیجر کے پی ٹی سید جمشید زیدی،، سی ای او کراچی انٹرنیشنل ٹرمینل خرم ایس عباس و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی،ملزمان نے قومی خزانہ کو 21.45ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں کل8انکوائریز کی منظوری دی گئی جن میں احمدنواز چئیرمین،حمید اکبر خان سابق ضلعی ناظم بھکر،خالد سعید جنرل منیجر ٹیکنیکل لیسکو لاہور اور دیگر،محمد انور ورک سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس اور دیگر،امریکن انٹرنیشنل سکول سسٹم کو غیرقانونی زمین الاٹ کرنے والے افسران /اہلکاران اور سکول سسٹم لاہور کی انتظامیہ،راجہ خان مہررکن سندھ اسمبلی ،منشی حیات،سچل مہر،سپروائزرامان اﷲ،فیصل میمن سابق سی ایم او،نادر شاہ امروتی ٹی ایم او،سٹی سپروائزر،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع گھوٹکی کے افسرا ن و اہلکاران اور دیگر، امانت اﷲ خان سابق وزیر آبپاشی اور دیگر،رانا عبد الرؤف رکن صوبائی اسمبلی،رانا عاطف (سابق چئیرمین ایم سی بہاولپور)،ایم سی بہاولپور کے اہلکاران،پی ایچ ای اور کنٹریکٹرزکے خلاف بھی انکوائریز شامل ہیں۔بورڈ نے 8انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دی جن میں کے پی ٹی افسران و اہلکاران اور دیگر،آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے افسران واہلکاران اور دیگر،محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے افسران و اہلکاران اور دیگر،بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر،منظور ا حمد ملک سابق آفیشل،ایس ایس پی آفس جیکب آباد اور دیگر،عبدالحمید کاٹومختیارکار(ریونیو) ،ریونیو کشمور کے افسران و اہلکاران اور دیگر،ڈاکٹر فضل کریم سابق ای ڈی او ہیلتھ خانیوال اور دیگر شامل ہیں۔اجلاس میں منظور احمد وٹوسابق وزیر انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اور دیگر،الیاس خان سابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری،وزیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور دیگر،نظیر احمد سومروڈپٹی منیجر ایس ایس ٹی ڈویژن سیپکو سکھر اور دیگر کے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ چوہدری مسعود احمد سابق رکن صوبائی اسمبلی،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران و اہلکاران،ریونیو ڈیپارٹمنٹ لیاقت پور اور دیگرکے خلاف تحقیقات کا معاملہ قانون کے مطابق کارروائی کیلئے بورڈ آف ریونیو محکمہ بلدیات کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کینال گارڈن ہاؤسنگ اتھارٹی کے مالکان/ڈویلپرزبہاولپور اور دیگرکے خلاف تحقیقات کا معاملہ قانون کے مطابق کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنربہاولپور کو بھیجنے ،درائیس سی مینوالا اور دیگرکے خلاف تحقیقات کا معاملہ ایف بی آر،واٹر اینڈ سنی ٹیشن سروسز پشاورکے افسران و اہلکاران کے خلاف تحقیقات کا معاملہ قانون کے مطابق کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا۔چیئرمین نیب نے کہا بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان اولین ترجیح ہے ، نیب احتساب کیلئے پالیسی پر گامزن ہے ۔ https://www.roznama92news.com/%D8%B4%D9%88%DA%A9%D8%AA-%DB%8C%D9%88%DB%8C%D8%B1-%D9%84
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/02/11022021/P6-ISB-034.jpg
اسلام آباد(این این آئی)براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)شیخ عظمت سعید نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہیے ۔وزارت قانون و انصا ف نے وزارت داخلہ کو دوگاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں ایک پولیس وین اور چار اہلکار جبکہ ایک جیمر ز گاڑی شامل تھی۔جیمرز والی گاڑی جسٹس (ر)عظمت سعید کے قافلے کا حصہ ہونا تھی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AC%D8%B3%D8%B3-%D8%B1%D8%B9%D8%B8%D9%85%D8%AA-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D9%86%DB%92-%D8%AC%DB%8C%D9%85%D8%B1%D8%B2-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-09&edition=KCH&id=5509372_77862109
محکمہ تعلیم کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-09&edition=KCH&id=5509369_76579868
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل اکاونٹبلیٹی بیورو نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش کو کلین چٹ دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محمد بخش مہر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی جس دوران نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ محمدبخش مہرکے خلاف شواہد نہیں ملے، انکوائری ختم کرنے کے لیے معاملہ چیئرمین نیب کوبھیج دیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے جواب تک مہلت دی جائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے محمد بخش مہر کی انکوائری سے متعلق جواب طلب کرلیا اور ان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔نیب کے مطابق سردار محمد بخش مہر پر پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں خوردبرد کے الزامات ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Feb-2021/1248491?fbclid=IwAR3_55f25Eh_D9a2lGN0Q0xU4iRpqhZkn03QyZL3wm_lc0DtKmyd1084bEM
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/08022021/P6-Lhr-043.jpg
دہشت گردوں کا علاج
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-07&edition=KCH&id=5506875_49226066
دولت پور،نوابشاہ(نامہ نگار،این این آئی) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان محمد ڈاہری کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے ۔شہید بینظیر آباد کے علاقے دولت پور میں نوابشاہ پولیس نے سابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان محمد ڈاہری کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔ ڈی ایس پی کے مطابق سردار خان محمد ڈاہری پر محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضے کا الزام ہے ، ایم پی اے کیخلاف تھانہ کندہ پر فاریسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے حکم پر کچے کی زمینوں پرقبضے ختم کرانے کی مہم جاری ہے اور سردار خان محمد ڈاہری کے گھر چھاپہ بھی اسی سلسلسے کی ایک کڑی ہے ۔خان محمد ڈاہری نے 92نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا میراکسی سرکاری اراضی پرکوئی قبضہ نہیں،جھوٹا مقدمہ درج کیا گیاہے ، ضمانت کے باوجود چھاپے مارے جارہے ہیں، لوگ جانتے ہیں کون میرے گھرپرچھاپے پڑوا رہاہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%BE%DB%8C-%D9%BE%DB%8C-%D8%B1%DA%A9%D9%86-%DA%86%DA%BE%D8%A7%D9%BE%DB%81
آٹا مافیا
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108097817&Issue=NP_PEW&Date=20210205
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-05&edition=KCH&id=5504941_75531138
لاہور،اسلام آباد،کراچی،سکھر(نامہ نگار خصوصی ، نامہ نگار،نیوزایجنسیاں،سٹاف رپورٹر ، بیورو رپورٹ) احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکائونٹس سکینڈل اور کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو دوہفتوں میں ضمنی ریفرنس دائر کر نے کا حکم دے دیا ۔دوران سماعت ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اور دیگرملزمان پیش ہو ئے ۔سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کی جانب سے بیرسٹر قاسم عباسی نے وکالت نامہ جمع کرا یا۔جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں ضمنی ریفرنس بھی دائر کرنا ہے ؟۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاضرورت پڑی تو ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔احتساب عدالت نے کہا2 ہفتوں کا ٹائم دے رہے ہیں، مزید جو تفتیش کرنی ہے کریں اور آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کر دیں۔عدالت نے عبوری ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور توشہ خانہ ریفرنسزمیں آصف زرداری، عبدالغنی مجیدودیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکر لی، یوسف رضا گیلانی عدالت پیش ہوئے ، نیب کے گواہ زبیر صدیقی پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت لاہور نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔ خواجہ آصف کے وکیل نے تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے کہا فیملی ممبران کو خواجہ آصف سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے کہافیملی کے کون کون سے افراد ملنا چاہتے ہیں ان کا لکھ کر دیں ۔احتساب عدالت لاہور نے پیرا گون ہائوسنگ ریفرنس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کرکے سعد رفیق کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروفیت کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویزنے گواہ اسلم گجر پر جرح مکمل کی،عدالت نے مزید تین گواہان کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت لاہور نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلزریفرنس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کرکے ملزمان کو آئندہ سماعت پر ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ ناجائز اثاثہ جات کیس میں احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع کرکے مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم پیشی کے باعث 25 فروری تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ احتساب عدالت کراچی نے سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن روشن قناسرو و دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں مفرور ملزم وقار شاہ سے متعلق رپورٹ طلب کرکے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کراچی نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں نامزدپی پی رہنما سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کے وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیاجو ہفتے کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت اسلام آبادمیں لوک ورثہ فنڈز میں سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر کے خلاف مبینہ کرپش ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے گواہ خالد محمود کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ اشفاق کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت سکھر میں خورشید شاہ، ان کی دو بیگمات اور دو صاحبزادوں ایم پی اے سید فرخ شاہ ، سید زیرک شاہ ، داماد سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ سمیت اٹھارہ ملزمان کے خلاف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران ایف بی آر نمائندوں کے بیانات ریکارڈکرکے سماعت اٹھارہ فروری تک ملتوی کردی گئی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D8%B3%D8%A7%D8%A8-%D8%B9%D8%AF%D8%A7%D9%84%D9%81-%D8%B6%D9%85%D9%86%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D9%81%D8%B1%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%DA%A9%D9%85
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/05022021/P1-LHR028.jpg
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-04&edition=KCH&id=5503514_89157451
اسلام آباد(نیٹ نیوز،92 نیوزرپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کی نیب انویسٹی گیشن میں آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر مستقل ضمانت منظور کرکے نیب کوسابق صدر کی گرفتاری سے روک دیا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی تونیب پراسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اس کیس میں ابھی ریفرنس فائل نہیں ہوا، معاملہ انویسٹی گیشن کے مرحلے پر ہے ۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے اس معاملے کو بھی پہلے سے دائر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ضمنی ریفرنس کا حصہ بنادیاجاتا۔آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہامیرے موکل گرفتاری کے بعد 2 ماہ سے زائد ریمانڈ پر رہے ، اس دوران نیب آصف زرداری سے تفتیش کرسکتا تھا، وہ اب بھی شامل تفتیش ہونے کو تیارہیں،حلف دیتے ہیں کہ جب نیب بلائے گا ہم مکمل تعاون کریں گے ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا10 مئی اور پھر 16 مئی 2019 ئکو نوٹس بھیجا لیکن جواب نہیں آیا۔جسٹس محسن اخترکیانی کا کہنا تھانیب کا یہ سوال بنتا ہے آصف زرداری کو ملک سے باہر نہیں جانا چاہئے ، جعلی اکائونٹس کے مرکزی کیس میں چارج ثابت نہ ہوا تواس میں بھی نہیں ہو سکے گا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AC%D8%B3-%D8%B2%D8%B1
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/02/04022021/P1-ISB-002.jpg
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے طبی بنیادوں پر سابق صدر آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظورکی،
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں 8 اعشاریہ 3 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ہم صرف میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت کی درخواست پر دلائل دیں گے،بنیادی طورپر ہماری درخواست ضمانت میڈیکل گراﺅنڈ پر ہے، فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ایک سال میں ایک دفعہ بھی آصف زرداری نہیں بلایاگیا۔مجھے یاد ہے کہ کیس انکوائری سٹیج پر ہے۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے وکیل سے استفسارکیاکہ ابھی ریفرنس تودائرنہیںہوا،نیب پراسیکیوٹر سردارمظفرعباسی نے کہاکہ ابھی کیس میں ریفرنس دائر نہیں ہوا،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ استدعاہے حقائق کو مدنظررکھ کر ہمارے کیسز کراچی منتقل کئے جائیں۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے،جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے، عدالت نے استفسارکیاکہ کیا آصف زرداری کی گزشتہ ضمانت کو منسوخ کرنے کی نیب نے درخواست دی؟ ،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ آصف زرداری کی گزشتہ ضمانت کو منسوخ کرنے کی نیب نے درخواست نہیں دی ،10اور16 مئی 2019 کو نوٹس بھیجا ابھی تک جواب نہیں آیا۔
فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ اس وقت آصف زرداری نیب کی حراست میں تھے ، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسارکیاکہ کتنے دفعہ آپ گرفتار کریں گے؟ کسی کو ضمانت ملنے کے بعدنیب کسی وقت درخواست دے سکتا ہے، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ نیب کا یہ سوال بنتا ہے کہ آصف زرداری کو ملک سے باہر نہیں جانا چاہئے۔
عدالت نے کہاکہ جعلی اکاو¿نٹس کے مرکزی کیس میں چارج ثابت نہ ہوا تواس میں بھی نہیں ہو سکے گا،ہر دوسرے کیس میں آپ نے سپلیمنٹری ریفرنس دائر کیا ہوتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی درخواست ضمانت منظورکرلی اورنیب کوآصف زرداری کی گرفتاری سے روک دیا۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Feb-2021/1245928?fbclid=IwAR1Dd9hJ21nBXSnSsCpswnIflyog4d37y5U5sO9HWXoNqLq_SGHuJqdWGMM
سلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،گریڈ 20 کے آفیسر طارق محمودبطور رجسٹررخدمات سرانجام دیں گے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی ، وزارت قانون وانصاف نے مختلف اداروںسے افسران کی خدمات مانگ لیں،اسٹییبلشمنٹ ڈویژن ،ایف آئی اے اوراٹارنی جنرل سے افسران کے نام طلب کرلئے گئے،ایف آئی اے سے مالی چھان بین کے ماہر افسران کے نام طلب کئے گئے ہیں ۔ ذرائع کاکہناہے کہ وزارت صحت سے آفتاب حسین کی خدمات کمیشن کے سپرد کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اٹارنی جنرل آفس سے بھی دو اچھی ساکھ کے افسران کے نام طلب کئے گئے ہیںhttps://dailypakistan.com.pk/03-Feb-2021/1245887?fbclid=IwAR0od31ECCw9tioANKz6BQLs4ZeMGq__57tfZ4jcAmWsOZrfw1Kdq0E3bPg
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108092881&Issue=NP_PEW&Date=20210203
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/03022021/P1-LHR028.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/03022021/P1-LHR005.jpg
اسلام آباد(صباح نیوز) احتساب عدالت نے سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین وپی پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا کو پلاٹس کی خرید وفروخت کے کیس میں کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔سلیم مانڈوی والا کو احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا، جس کے مطابق انہیں 4 فروری کو صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 فروری کو احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوں گا
https://www.roznama92news.com/%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D9%84-%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D8%B3%D8%A7%D8%A8-%D8%B9%D8%AF%D8%A7%D9%84%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B7%D9%84%D8%A8
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108090127&Issue=NP_PEW&Date=20210202
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/02022021/p1-lhr038.jpg
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-01&edition=KCH&id=5499700_95380535
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-01&edition=KCH&id=5499379_97765027
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-01&edition=KCH&id=5499378_13638674
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ نیٹ نیوز) کابینہ ڈویژن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا گیا جو 6 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرے گا جب کہ کمیشن کو تحقیقات کے لئے افسران اور ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا۔ کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کرے گا جبکہ کمیشن براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا،اس کے علاوہ کمیشن 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن کی کاپی اٹارنی جنرل، سیکرٹری ٹو صدر، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اور سیکرٹری قانون کو ارسال کردی گئی ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D8%B1-%D8%B9%D8%B8%D9%85%D8%AA-%D8%B3%D8%AF-%D9%BE%D8%B1-%D9%85%D8%A7-%D9%86
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/30012021/bp-lhe-041.jpg
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نوٹس جاری کردیا گیاہے، نیب نے ٹیکس کی کٹوتی کیے بغیر براڈشیٹ کو 28.7ملین ڈالر ادا کیے ، نیب کو برطانیہ میں موجود کمپنی کو ادائیگی کے وقت ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 15فیصد یعنی 43لاکھ ڈالر (تقریباً 690ملین روپے ) کٹوتی کرنا تھی ۔
ڈیلی پاکستان گوبل کے مطابق اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ یادرہے کہ پرویزمشرف کے دورحکومت میںپاکستانی سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کی چھان بین کیلئے براڈ شیٹ کیساتھ معاہدہ کیا گیاتھااور نیب نے 2003ءمیں یہ معاہدہ ختم کردیا تھاجس کے بعد براڈ شیٹ اور اس میں شریک دیگر کمپنیوں نے نقصانات کے ازالے کے لیے لندن ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاتھا۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے پاکستان کو حکم دیا کہ 28ملین ڈالر براڈشیٹ کو ادا کیے جائیں۔
کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل روانہ ہو گا یادرہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں ہی براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دی اور کمیشن کی ذمہ داری سپریم کورٹ کے سابق جسٹس عظمت سعید شیخ کو سونپی گئی
https://dailypakistan.com.pk/29-Jan-2021/1243741?fbclid=IwAR3ApY8ZqqI6_dZGXk-xBfis02OAvFL-ZyptzxI15ypwmW5lisSsNfRyhDE
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/01/29012021/P1-Isb-032.jpg
این ایچ اے کرپشن
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/29012021/bp-lhe-005.jpg
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کی منظوری دیدی۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کرے گا،کمیشن تحقیقات کیلئے افسران،ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانے پربااختیارہوگا، کمیشن ماضی میں مصلحت یا سیاسی سمجھوتے پر بند کیسز کا جائزہ بھی لے گا،کمیشن براڈشیٹ کے انتخاب اور 2000 میں معاہدے کاجائزہ لے گا، کمیشن 2003میں معاہدے کی منسوخی کابھی جائزہ لے گا،کمیشن براڈشیٹ کوکی گئی ادائیگیوں اورسیٹلمنٹ کے اثرات کاجائزہ لے گا، کمیشن دیکھے گا2008میں کی گئی ادائیگی جائزتھی؟کمیشن ادائیگیوں،وجوہات کی نشاندہی کرے گا،کمیشن ڈیڑھ ملین ڈالرکی غلط افرادکوادائیگی کرنیوالوں کاتعین کرے گا، کمیشن براڈشیٹ معاملہ پربرطانوی عدالتوں میں قانونی کارروائی کاجائزہ لے گا۔کمیشن تعین کریگاکہ کیا کیس موثرطریقے سے لڑاگیا؟کمیشن تعین کریگاغیرقانونی حاصل شدہ اثاثوں کی ریکوری کے کیسزکیوں بند کئے گئے ؟کمیشن کیسز بندکرنے سے ملک کوہونے والے مالی نقصانات کاجائزہ لے گا۔کمیشن کیسزبندکرنے سے ملک کوہونے والے نقصانات کاجائزہ لے گا،کمیشن تعین کریگاکہ دعویدارکوادائیگی کاعمل قانونی،قواعدکے مطابق تھا؟کمیشن غفلت،بدانتظامی کے مرتکب فر دیااتھارٹی کی نشاندہی کرے گا۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%85%DB%8C%D8%B4%D9%86-%D8%A8%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B3%D9%88%D8%AE%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%B3%DB%8C-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D9%88%D8%AA%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%A8%D9%86%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D8%B2-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1
خورشید شاہ
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/28012021/p6-lhe-051.jpg
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر ہمیں روز کا پانچ ہزار پاوَنڈز کا جرمانہ دینا پڑ رہا تھا، کابینہ نے براڈ شیٹ پر کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے، 45 دن کے اندر براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات سامنے آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملہ سامنے آنے سے ہماری پارٹی کا موقف سچ ثابت ہوا ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ براڈشیٹ معاملے کی پوری تحقیقات کرائیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این آر اوز کا کلچر ملک کو پیچھے لے گیا، ماضی میں کرپٹ لوگوں کو سیاسی مصلحت کے تحت محفوظ راستے دیے گئے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ اور ووٹ خریدے جاتے ہیں،چاہتے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن شفاف طریقے سے ہوں، وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ چاہتے تھے، اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن پر پارلیمنٹ میں جانا پڑا تو جائیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Jan-2021/1242406?fbclid=IwAR1zOaL2GqK4mtvM3QaMD_IeSTFRci4WKrnJqr0TqWOs8ESOgkPLdeJZqrg
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-27&edition=KCH&id=5493152_87791608
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-27&edition=KCH&id=5493110_16796227
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108073938&Issue=NP_PEW&Date=20210127
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ اے پی پی؍ مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا اور ایف نائن پارک اسلام آباد کے عوض سکوک بانڈز اجرا کیلئے وزارت خزانہ کی سمری پر بھی بحث ہوئی تاہم کابینہ نے ایف 9 پارک کی زمین کے بدلے سکوک بانڈز اجرا کی سمری مسترد کردی،براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دیدی، سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید ہونگے ،ایک رکنی براڈ شیٹ کمیشن صرف جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ہوگا اور کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا جائیگا، کمیشن نہ صرف براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کریگا بلکہ حدیبیہ پیپر ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کریگا۔وفاقی کابینہ نے قرض لینے کیلئے بطور ضمانت ایف9 پارک کی بجائے اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک رکن نے طنزیہ تجویز دی کہ ایوان صدر میں کیا ہوتا ہے ، اسے گروی رکھ دیں۔وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے سیکرٹری فنانس سے کہا کہ عوام کیلئے بنایا گیا ایف 9 پارک گروی رکھوانے کی تجویز کیوں آئی۔ سیکرٹری فنانس نے سکوک بانڈز پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا یہ اسلامی بانڈ ہے ، ماضی کی غلطیاں درست کرنے کیلئے ان بانڈز کا اجرا کرنے کا سوچا، یہ گروی رکھنا صرف علامتی طور پر ہے ، عملی طور پر اس سے فرق نہیں پڑتا، سکوک بانڈز کیلئے زمین کی ویلیو بھی دیکھنا پڑتی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ مجھے پتا ہے کہ سکوک بانڈ کیا ہوتا ہے ، عوام کے استعمال میں پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہئے ، اس سے غلط تاثر گیا، اگر یہ عملی طور پر گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیراعظم ہائوس کو گروی رکھ دیتے ، عوام کیلئے بنایا گیا پارک گروی نہ رکھا جائے ۔وزرانے رائے دی کہ پارک کے بجائے اشرافیہ کاکلب گروی رکھ دیں۔کابینہ نے کوروناویکسین کی قیمت کے تعین کااختیار وزارت صحت کودیدیا۔کابینہ کوبریفنگ دی گئی کہ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ فنڈکی رقم میں بے قاعدگیوں کاانکشاف ہوا۔ملک امین اسلم کے مطابق فنڈکی 500ملین ڈالرکی رقم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔آڈٹ میں پتہ چلا40لوگوں کی مراعات پورے وزارت کے اخراجات کے برابرتھیں۔وزیراعظم نے فنڈکابروقت اوردرست آڈٹ کرنے پرٹیم کوسراہا۔92 نیوز کے مطابق وفاقی وزیرشیریں مزاری نے سوال کیاکہ پاکستان عالمی سطح پرمقدمات کیوں ہاررہاہے ۔فوادچودھری نے کہاکروڑوں روپے خرچ کرکے بھی پاکستان عالمی سطح پرایک بھی کیس نہیں جیتا،اس پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون اوراٹارنی جنرل آفس سے عالمی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔کابینہ ذرائع کے مطابق بانی متحدہ کے کیسزپرابتک 13کروڑروپے خرچ ہوچکے ہیں،پچھلے 5سے 7سال میں پاکستان300ملین ڈالرزاداکرچکا۔جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے براڈشیٹ معاملے پرتحقیقات کے حوالے سے کمیٹی کے بجائے کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ پچھلے 6ماہ کے دوران برآمدات میں کئی سالوں کی نسبت اضافہ ہوا ہے جبکہ ترسیلات زر میں 2.8ارب ڈالر، زرمبادلہ کے ذخائر میں 2ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ مہینوں میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی متوقع ہے ۔ اجلاس میں سینٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے حوالے سے آئینی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے پرتحقیقات کے حوالے سے کمیٹی کے بجائے کمیشن آف انکوائری ایکٹ2017کے تحت کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کیا ۔مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کی جانب سے وفاقی کابینہ کو حکومت کی ٹاسک فورس برائے کفایت شعاری وتنظیم نوکی جانب سے وزارتوں اور ڈویژنز میں 70ہزارخالی آسامیاں ختم کرنے ، وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 441سے کم کرکے 324تک رکھنے کے حوالے سے ادراہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ کو وزارت برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اور سپیشل انیشیٹوکے زیر انتظام لانے اور ادارے کے مستقبل کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے تشکیل شدہ کابینہ کی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان کی International Network on Bamboo and Rattan (INBAR)ممبر شپ کے حوالے سے الحاق کے دستاویزکی منظوری دی۔کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹوشنل فسلیٹیشن ٹیکنالوجیزکے زیر انتظام تمام درجوں کی ملازمت پر پاکستان اسینشل سروسز(مینٹیننس)ایکٹ1952کے اطلاق میں 6ماہ تک توسیع کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کراچی کے ملازمین پر پاکستان اسینشل سروسز(مینٹیننس)ایکٹ1952کے اطلاق میں 6ماہ تک توسیع کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے نادراکے مالی سال 2019-20 کے اکائونٹس کے آڈٹ کے لئے چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم کے تقرر کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی درآمد کے حوالے سے وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کی جانب سے سفارشات کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے ورکرز ویلفیئر فنڈہائوسنگ الاٹمنٹ پالیسی 2020کے مسودے اوراس پالیسی کے تحت ورکرز ویلفیئرفنڈ اور نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔ کابینہ نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تعیناتی کی منظوری دی۔کابینہ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے انتخابات کے حوالے سے نامزدگیوں، جن میں سیدخالد سراج، ظفر مسعود، محم ریاض خان، شمامہ تل امبر ارباب، جہانزیب درانی، اکبر ایوب خان شامل ہیں، کی منظوری دی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ براڈشیٹ انکوائری کمیشن پچھلے 20 سال کی تحقیقات کرے گا جس میں سرے محل سمیت اور بھی چیزیں آئیں گی ، جسٹس (ر) عظمت سعید ایک بہترین آدمی ہیں ، سینٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کے لئے اگر آئینی ترمیم کرنا پڑی تو اس کی بھی کوشش کریں گے ، اس کے لئے اپوزیشن سے بھی بات کی جائے گی ،براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کی مخالفت بھی این آر او مانگنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کورونا ویکسین کی بھارت سے خریداری کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ بات بھارت کی نہیں بلکہ ویکسین کی ہے کیونکہ ویکسین ضروری ہے ، کوشش ہے کہ یہ مل جائے تاکہ لوگوں کی جان بچ سکے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%88%DB%8C-%DA%A9-%D8%A8%D8%B1-%D8%AA%D8%AD%DB%8C-%D9%86-%DB%92-%D9%82%DB%8C
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وزیراعظم عمران خان اور اہم حکومتی شخصیات براڈشیٹ سکینڈل میں اربوں روپے جرمانے کی ادائیگی اور عالمی سطح پر ملکی وقار مجروح ہونے پر انتہائی برہم ہیں جس کے باعث وفاقی حکومت نے براڈشیٹ سکینڈل سے جڑے تمام بااثر کرداروں،فائدہ حاصل کرنے والے اور کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی ٹھان لی ۔وفاقی کابینہ نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم4 رکنی کمیٹی کیلئے 5نکاتی ٹی اوآرز کی منظوری دیدی ہے ۔ ٹی اوآرزکے تحت براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری لمیٹڈ کمپنی کیساتھ 2000 میں معاہدہ کرنے والوں اور 2003میں معاہدہ منسوخ کرنے والوں کا تعین کرکے ذمہ داری عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ براڈشیٹ کو جرمانے کی رقم کی ادائیگی کا عمل اور لندن کی عدالتوں میں کیس لڑنے کا جائزہ بھی لیا جا ئیگا۔ کمیٹی نیب کے 4سابق چیئرمینوں، ریٹائرڈ وحاضر سروس افسران، پراسیکوٹرز جنرلز،وزارت قانون، وزارت خارجہ، وزارت خزانہ کے افسران اورحکومتی شخصیات کو طلب کرکے انکوائری کرے گی۔ 92نیوز کوموصول دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے ۔ کمیٹی میں ایف آئی اے کا سینئر افسر،اٹارنی جنرل آف پاکستان یاانکا نمائندہ شامل ہوگا۔ وزیراعظم کی جانب سے ایک سینئر وکیل بھی کمیٹی میں شامل کیا جا ئیگا۔2000 میں نیب نے براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری یونٹ لمیٹڈ کمپنی کا انتخاب اور تقررکیسے کیا۔ حکومت اور ان کمپنیوں کے مابین معاہدہ کیسے ہوا۔ براڈ شیٹ اور آئی اے آر کمپنی کیساتھ اکتوبر 2003 میں معاہدہ ختم کرنے محرکات کیا تھے ۔جنوری 2008 میں آئی اے آر اورمئی2008 میں براڈشیٹ کیساتھ سیٹلمنٹ کی انکوائری کی جا ئیگی۔ براڈشیٹ کو جرمانے کی رقم کی ادائیگی کا عمل، براڈشیٹ کیساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی وسرکاری شخصیات کیخلاف انکوائری کی جا ئیگی۔برطانوی عدالت کے فیصلے کے نفاذ کے دوران حکومت پاکستان کے اثاثوں کا کیسے تحفظ کیا جائے ۔لندن کی عالمی ثالثی عدالت میں حکومت پاکستان نے کیس کس انداز میں لڑا۔ ثالثی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ آف جسٹس ان لندن میں اپیل پر کیسے کیس لڑا گیا۔4رکنی انکوائری کمیٹی سفارشات مرتب کرتے وقت وزارتی کمیٹی کی جانب سے اٹھائے نکات کا جواب بھی درج کر یگی۔ انکوائری کمیٹی کو کسی بھی شخص کو طلب کرنے اورکسی بھی ادارے سے ریکارڈ منگوانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ وزارت قانون انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیساتھ سیکرٹریٹ بھی فراہم کریگی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D8%B1%D8%A7-%D8%B4%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%86-%D9%84%D9%88-%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108072421&Issue=NP_PEW&Date=20210126
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید امجد کا برطانوی عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ نے پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔
عدالت میں دیئے گئے بیان کے مطابق سابق چیئرمین نیب جنرل ریٹائرڈ سید امجد نے کہا کہ سابق پراسیکیوٹرجنرل نیب فاروق آدم خان کابیٹا براڈ شیٹ کے پارٹنر کیلئے کام کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ متعلقہ وزارتوں سے منظوری کے بغیر کیا گیا، براڈ شیٹ نیب کی دی گئی معلومات کو ہی ہدف کے خلاف استعمال کرتا رہا۔
جنرل (ر) امجد کے مطابق براڈشیٹ نیب کوکوئی مفید معلومات دےسکا نہ پیسہ واپسی میں مدد کرسکا، اپریل 2000 ءمیں کولوراڈو امریکا میں براڈشیٹ کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید امجد نے براڈ شیٹ کے دفتر کے دورے کے بعد ان سے معاہدہ کیا، دورے کے دوران پاکستانی وفد کو جعلی معلومات کی بنیاد پر پریزینٹیشن دی گئی تھیں۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Jan-2021/1241912?fbclid=IwAR2c2H5Muxs0RHzup2lqQBGIAASLiibnfFaIWfh83l5dy5AknW_oHTMTlak
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-24&edition=KCH&id=5490052_52842713
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ معاہدہ سابق صدر پرویز مشرف نے کیا تھا۔
جیو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس بدنیتی پرمبنی ہے، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔
براڈ شیٹ معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کے معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ، یہ معاہدہ پرویز مشرف نے کیا تھا، براڈ شیٹ نے نواز شریف کے 800 ملین ڈالرز کے اثاثے ڈھونڈ کر نکالے، اس پر عدالت نے کہا کہ واقعی نوازشریف کے اثاثے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر معاہدے کے تحت حکومت کو رقم دینا تھی، اگر پیمنٹ نہ کرتے تو ایک دن کا سود پانچ ہزار پاؤنڈ دینا پڑتا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے پر کہا کہ بجلی کی قیمت اس لیے بڑھائی کہ ملک پر مزید قرضے نہیں چڑھا سکتے۔
خیال رہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر وفاقی حکومت نے تحقیقات کیلئے جسٹس(ر) عظمت سعید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی اور انہیں اختیار دیا تھا کہ وہ جسے چاہیں کمیٹی میں شامل کریں۔
ریٹائر جسٹس کے نام پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانے کے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔
تاہم نیب کی جانب سے یہ معاہدہ 2003 میں ختم کردیا گیا تھا جس کے خلاف فرم نے ثالثی عدالت میں نیب کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے اگست 2016 میں نیب کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا تھا۔
حالیہ دنوں میں براڈ شیٹ کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Jan-2021/1240960?fbclid=IwAR3Nc8DNkRonel74aX1MNB1R_qqfyNxdPONTsaU7V-srMpM8k4QBsCDDcyY
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-23&edition=KCH&id=5488576_67055786
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-22&edition=KCH&id=5487291_63297264
لاہور،اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی،نامہ نگار، نیوزایجنسیاں)احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کاحاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،جج امجد نذیر چودھری نے ریمارکس دیئے جب ملزم گرفتار اور دوسرے کیسوں میں پیش ہوتا ہے تو آشیانہ سکینڈل کیس میں بھی اسے پیش ہونا چاہئے ۔ عدالت نے گواہ پٹواری سعید اختر کا بیان قلمبند کیااور آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کوطلب کرلیا،عدالت نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی۔احتساب عدالت لاہور نے لوگوں سے قسطوں کی چیزیں دینے کے نام پرکروڑوں روپے فراڈ کیس میں ملوث تین ملزمان غلام مصطفیٰ، رانا زاہد اور سید عبد الواحد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز توسیع کر دی۔احتساب عدالت لاہور نے گریٹر لاہور المعروف چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں3 فروری تک توسیع کرکے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کئے جانے کی کارروائی کے لئے طلب کر لیا۔احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں گواہ پر جرح جاری رہی،آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی،مزیدسماعت 27جنوری کوہوگی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری،یوسف رضاگیلانی و دیگر کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے گواہ زبیر صدیقی پر جرح مکمل نہ ہو سکی، سابق صدر کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تو جج سید اصغر علی نے ریمارکس دیئے فاروق نائیک آئے ہیں جرح ہو جائے گی۔ فاروق نائیک نے نیب کے گواہ زبیر صدیقی پر جرح کی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ اور دیگر کے خلاف ضمنی ریفرنس کیلئے نیب کی طرف سے مہلت کی استدعاپر سماعت دس فروری تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی وغیرہ کے خلاف ریلوے اراضی ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت گیارہ فروری پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B4%D8%A7%D8%B2-%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D9%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%D8%A7%D8%B6%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%AB%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D9%84%D8%B9
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/22012021/p1-lhr016.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/22012021/P6-Lhr-011.jpg
آٹا مافیا
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-22&edition=KCH&id=5486891_21094807
لندن (این این آئی) برطانیہ کے جج سر انتھونی ایونز نے براڈشیٹ ایل ایل سی کیس میں کوانٹم پر دسمبر 2018 کے آخری ایوارڈ میں آبزرو کیاکہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کو ہدف کے طور پر شامل کرنے پر کبھی اتفاق نہیں کیا کیونکہ انہوں نے شریف خاندان سے تعلق رکھنے والے اثاثوں پر2000-01 کے دوران بیورو کی کچھ مدد کی تھی۔ کوانٹم ایوارڈ کی سماعت کے گواہ طلعت گھمن جو 2004 تک نیب میں رہے ، نے اپنی گواہی میں کہا نیب اسحق ڈار کو شامل کرنے پر کبھی راضی نہیں ہوا اور اس کی ایک وجہ یہ کہ اسحق ڈار نے 2000-1 میں شریف خاندان کے اثاثوں کے بارے میں نیب کی کچھ مدد دی کی تھی۔ سابق وزیر نیب اور براڈشیٹ ایل ایل سی کے درمیان جون 2000 ئکے دستخط شدہ اثاثہ جات ریکوری معاہدے (اے آر اے )میں رجسٹرڈ افراد کی فہرست میں شیڈول ون پر کبھی شامل نہیں تھے تاہم ان کا نام براڈشیٹ کی جانب سے 12 اگست 2000 کے خط میں پیش کردہ فہرست میں اور 5 جنوری 2001 کو ایک اور براڈشیٹ کے نیب کو بھیجے خط میں شامل تھا۔اگست 2016 کی سماعت کے بعد دعویدار (براڈشیٹ)نے رجسٹرڈ افراد کی ایک فہرست تیار کی جس میں اسحق ڈار کا نام بھی شامل تھا تاہم مدعہ علیہان نیب نے اس سے اختلاف کیا تھا۔تیسرے گواہ طلعت گھمن نے اپنے بیان میں گواہی دی کہ نیب نے کبھی اس پر اتفاق نہیں کیا کہ اسحق ڈار رجسٹرڈ ہدف ہوسکتے ہیں اور یاد دلایا کہ جب وہ نیب میں تھے اگست 2004 تک، اسحق ڈار کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہوئی تھیں، آخر میں ایوارڈ نے یہ سمجھا کہ اسحق ڈار کبھی اے آر اے کے تحت رجسٹرڈ ہدف نہیں تھے ۔اپریل 2007 میں آئل آف مین میں رجسٹرڈ براڈشیٹ کو باضابطہ طور پر تحلیل کیا گیا تو نیب کی نمائندگی کرنے والے وکیل احمر بلال صوفی اور دوسری کمپنی انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری کے ایسوسی ایٹ جمی جیمز کے درمیان بات چیت جاری تھی جنہوں نے اے آر اے کی طرح کا معاہدہ کیا تاہم اس میں دنیا کے دیگر حصوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔جمی جیمز نے براڈشیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ انکشاف کیے بغیر کہ کمپنی لیکویڈٹی میں اور باضابطہ تحلیل ہوئی ہے ، نیب کے ساتھ تصفیہ کے معاہدے پر بات چیت کرنے لگے جس کی نمائندگی ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی نے کی۔ جب معاہدے پر 20 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تو کہا گیا کہ براڈشیٹ یا اس کے لیکویڈیٹر کو نہیں بلکہ براڈشیٹ کولوراڈو کو نیب اے آر اے کے تحت کیے گئے دعوے کے تصفیے میں 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کریگا جو جمی جیمز کے ذاتی طورپر کنٹرول میں تھی۔ جب یہ حقائق کاوے موسوی کو معلوم ہوئے تو انہوں نے براڈشیٹ کو تحلیل کرنے کے لیے اقدامات اور نیا لیکوئڈیٹر مقرر کیا جس نے نیب کے خلاف ثالثی کی کارروائی کا اختیار دیا۔ 15 لاکھ ڈالر ادا کرنے کے علاوہ 2008 میں نیب نے آئی اے آر کے ذریعہ اس دعوے کے حل میں بھی تقریبا 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کئے ۔احمر بلال صوفی نے بیان میں واضح کیا کہ میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اجلاس میں موجود تھانہ ہی شرکت کی دعوت دی گئی لہذا جیری جیمز کو چیک کے ذریعے ادائیگی نہیں کی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B3%D8%B1-%DB%92-%D8%B4%D9%81-%D8%AE%D9%86-%DA%A9
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/21012021/P6-Lhr-044.jpg
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے براڈ شیٹ کے معاملے پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا سربراہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس عظمت سعید شیخ کو مقرر کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہونگے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر ریٹائرڈ جسٹس عظمت سعید شیخ کی مشاورت سے ہو گا۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات اور اس سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کمیٹی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے ایک سابق جج، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اٹارنی جنرل کے دفتر سے ایک سینئر افسر، ایک سینئر وکیل اور وزیر اعظم کے نامزد کردہ افسر پر مشتمل ہوگی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس(ٹی او آرز)تیار کر لیے گئے ہیں جس کے تحت وہ 45 دن کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔
جسٹس شیخ عظمت سعید 7سال2ماہ26 دن سپریم کورٹ کے جج رہے ایک ہفتے کے لیے قائم مقام چیف جسٹس بننے کا بھی موقع ملا۔وہ پاناما کیس سننے والے بنچ کا بھی حصہ رہےhttps://dailypakistan.com.pk/21-Jan-2021/1240116?fbclid=IwAR0zPPbuPvkj_ko22jdpUU9JT4_gKSwZ-9OTvUlVqcVytrCiVfRg3W2eXi4
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/01/21012021/P6-ISB-016.jpg
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-20&edition=KCH&id=5485262_71205299
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-20&edition=KCH&id=5485240_18796945
زمین قبضہ مافیا
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-20&edition=KCH&id=5485274_96978707
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-20&edition=KCH&id=5485289_86367532
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/01/20012021/P1-ISB-026.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/20012021/P6-Lhr-033.jpg
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی برطانوی برانچ کے خلاف مہنگی ترین قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے یو بی ایل لندن برانچ کے خلاف یہ قانونی کارروائی براڈ شیٹ ایل ایل سی نامی کمپنی کے اکاﺅنٹس میں تقریباً2کروڑ 90لاکھ ڈالر کی رقم منتقل کرنے پر کی جائے گی کیونکہ اس کیس میں پاکستان کوساڑھے 6کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سپیشل سیکرٹری (یورپ) کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں ہونے والے بین الوزارتی اجلاس کی سمری کے مطابق حکومت نے اعتمادکو ٹھیس پہنچانے، اکاﺅنٹس سے رقم کی غیرمجاز منتقلی اور اپنے کسٹمر (پاکستانی ہائی کمیشن لندن) کو مطلع کیے بغیر تھرڈ پارٹی بننے پر یو بی ایل لندن برانچ کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اجلاس میں براڈ شیٹ سے متعلق متعدد فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے اکاﺅنٹس یوبی ایل برطانیہ سے کسی دوسرے بینک میں منتقل کر دیئے جائیں گے اور قومی احتساب بیورو (نیب)ہائی کمیشن کی باقی رقم تقریباً 0.235ملین ڈالر جلد از جلد ہائی کمیشن کو منتقل کر دے گا۔ اجلاس کی سمری کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی عدالتی کارروائی کی تفصیلات اورتفصیلی فیصلہ وزارت خارجہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گاhttps://dailypakistan.com.pk/18-Jan-2021/1238654?fbclid=IwAR3rarueuYl0TKyo_Rwn0HUumnAU2Of4ZDcuLxwKCFlVaAqgbFVrlxPLIkc
لام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو براڈ شیٹ کیس میں پانچ ارب روپے جرمانہ ہوا اور اگر اس کی انکوائری ہوتی ہے اور دستاویزات کا جائزہ لیں تو پرویز مشرف کا نام بھی سامنے آتا ہے ، اشارے سب ماضی کی طرف جاتے ہیں اور عمران خان محفوظ ہیں، دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیں ،پاکستانیوں کا سرشرم سے جھک جائے کہ یا تو پاکستان میں بیٹھے لوگ ان سے ملے ہوئے تھے یا لوگ آئے جو بے وقوف بنا کر چلے گئے اور اب ہمیں بتایا جاتاہے کہ دنیا میں ہم سے سمجھدار بندہ ہی کوئی نہیں، یہ بات سینئر صحافی رﺅوف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئووف کلاسرا نے کہا کہ پاکستان کو ہونیوالے پانچ ارب روپے جرمانے کی اگر انکوائری ہوتی ہے تو یہ دو لوگوں کی طرف جائے گی ، دستاویزات کا جائزہ لیں تو پرویز مشرف کا نام سامنے آتاہے جنہوں نے ن لیگی قیادت کو اس وقت نیشنل ری کنلسی ایشن آرڈر( این آر او ) دے کر بیرون ملک جانے دیا، پاکستان میں تحقیقات روک دی گئیں لیکن براڈ شیٹ تحقیقات جاری رکھے ہوئی تھی ، انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، یواے ای اور فلاں فلاں جگہ پراپرٹیز ہیں، اب پیسہ ہمیں بھی دیں۔ جنرل امجد نے معاہدہ کیا تھا اور فاروق اعظم شاید پراسیکیورٹر جنرل تھے،
ان کی ٹیم کو اس وقت دیکھنا چاہیے تھا کہ کس طرح کا معاہدہ کررہے ہیں
https://dailypakistan.com.pk/19-Jan-2021/1239135?fbclid=IwAR0nqH0N6Kd5YzRYMRVPtiBiIsSjBxqohoIP5TwEEl_EeKqBry0WeWs4r8g
پیرس(نیٹ نیوز)سابق فرانسیسی وزیر اعظم ایدوارد بالادور کے خلاف 90ء کی دہائی میں ہتھیاروں کے سودے میں رشوت کے الزامات پر مقدمہ آج سے پیرس میں کورٹ آف جسٹس میں شروع ہوگا، یہ کیس ’’کراچی افیئر‘‘ کے نام سے مشہور ہے ۔ فرانسیسی وزرا کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کی سماعت بالعموم اسی عدالت میں ہوتی ہے ۔اکیانوے سالہ بالادور کا نام فرانس کے ان اہم سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہو گیا جن پر کرپشن کے مقدمات چلائے گئے ، ان میں سابق صدر نکولا سارکوزی اور ان کے پیش رو ژاک شیراک بھی شامل ہیں۔وزیر دفاع فرانسوا لیوٹارڈ بھی 'کراچی افیئر‘ میں ملزم ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ علالت کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر ہوسکیں گے یا نہیں۔ دونوں رہنماؤں پرالزام ہے کہ انہوں نے 1993 سے 1995 کے درمیان پاکستان کو سمندری آبدوز اور سعودی عرب کو جنگی جہاز فروخت کرنے کے معاملے میں کارپوریٹ اثاثوں کا بے جا استعمال کیا۔سودے میں تیرہ ملین فرینک یعنی تقریباً 33 کروڑ ڈالر کی رشوت لی گئی تھی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B3%D8%A7-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%82%D8%AF-%D8%B1%D9%88%D8%B9
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں حقائق سامنے لائے جائیں۔ وزیراعظم کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کےلیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے جس میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ عوام کے سامنے رکھا جائے اور کیس کے فیصلے میں حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کےاثاثوں کی تحقیقات کررہی تھی، ابھی تو 10 سالہ دور کے حساب تو ابھی ہونا ہے۔ ملکی دولت لوٹنے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ملالہ ایجوکیشن ایکٹ پر دستخط کردیے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کوآئین وقانون کےدائرےمیں رہ کر احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس پر کہا کہ الیکشن کمیشن کافارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھاناخوش آئندہے۔ فخرہےہماری جماعت کومافیانےاسپانسرنہیں کیا اگر ہماری پارٹی پر مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا توہم ان کے سامنے جھک جاتے۔ پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجوعوامی فنڈنگ سےوجودمیں آئی ہے
https://dailypakistan.com.pk/18-Jan-2021/1238649?fbclid=IwAR2VUYFg6dLDNWfOW8ES9BOOiHAfAXe0iEcwI5-NOQdTG7B8uk6qCvo_aRY
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/18012021/p1-lhr039.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/01/18012021/P6-ISB-029.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/18012021/p1-lhr045.jpg
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-18&edition=KCH&id=5482122_62466505
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-18&edition=KCH&id=5482157_68991901
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/01/17012021/P6-ISB-060.jpg
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اثاثہ جات ریکوری فرم(براڈ شیٹ ) کے سربراہ کاوے موسوی نےانکشاف کیاہے کہ جیمز جیری، طارق ملک ، نیب اور پاکستان نے براڈ شیٹ سے فراڈ کیا جس کے بعد میں نے جیمز جیری پر مقدمہ کیا اور ان سے کورٹ کے ذریعے ڈاکومنٹس حاصل کیے۔انہوں نے دعوی کیا کہ جیمزجیری سے ملنے والی رقم ڈیڑھ ملین ڈالر تھی ،نیب سے پوچھیں یہ رقم انہوں نے جیری کو کیوں ادا کی ؟جبکہ جس کو نیب نے رقم ادا کی وہ 'براڈ شیٹ جبرالٹر' سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ جس کمپنی سے معاہدہ ہوا اس کا براڈ شیٹ سے کوئی لینا دینا نہیں، عدالت بھی جیمز جیری اور طارق ملک کو سازشی قرار دے چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کے وکیل احمر بلال صوفی کو 2007 میں بتایا کہ ہم یہ سیٹلمنٹ نہیں کر سکتے کیونکہ یہ براڈ شیٹ لیکویڈیشن میں ہے، انہوں نے میری بات کی تائید کی اور احمر بلال صوفی کی بات کی تردید کی ۔ میں نے جیری جیمز کے بارے میں ان کو بتایا کہ ان کا براڈ شیٹ کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں میں آپ سے بھی کہوں گا کہ وہ دستاویزات دیکھیں تو اس میں بہت سے جملے غائب ہیں اس پر وزیراعظم پاکستان کے دستخط بھی ہیں۔ اگر آپ سیٹلمنٹ معاہدے کی کاپی دیکھیں تو آپ کو اس میں غلطیاں اور فراڈ ملے گا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کاوے موسوی نے کہا کہ جیمز جیری اچھا آدمی تھا جوبہت تھوڑے عرصے کےلیے پارٹنر تھا، مگر جلد ہی ہمارے راستے الگ ہوگئے کیونکہ اس نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر براڈ شیٹ سے فراڈ کیا۔ جیمز جیری نے پاکستان کی مدد کرنے کےلیے جان خطرے میں ڈالی، نیب کے فراڈ کی وجہ سے اسے بینک کرپٹ ہونا پڑا میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسا فیصلہ نہیں دیکھا جس میں جج نے کہا ہو کہ ایک حکومت اور اس کے احتساب ادارے نے ان لوگوں سے فراڈ کیا جن کو انہوں نے خود ہائر کیا ہوا ہے۔ میں نے احمر بلال صوفی کو بتا دیا تھا کہ براڈ شیٹ لیکوایڈیشن میں ہے اور یہ انتھونی کے فیصلے میں بھی لکھا ہے میں نہیں جانتا وہ رقم کہاں گئی؟ طارق ملک ، جیری جیمز بھی جانتا تھا کہ یہ کمپنی لیکوایڈیشن میں جبکہ میں نے بلال احمر صوفی کو بھی بتا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آکسفورڈ یونین میں مشرف سے آن کیمرہ پوچھا تھا کہ نیب کے جنرل امجد کے ساتھ کیا ہوا؟ تو انہوں نےمجھے کہا کہ عدالت کے حکم پر میں نے انتخابات کرائے جس کے بعد لٹیرے حکومت میں آگئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان کا نام میڈیا پر نہیں لوں گا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ان کا میڈیا ٹرائل ہو، نیب جو صاف شفاف احتساب کا ادارہ ہونا چاہیے مگر وہ ان سرکاری افسران کے نام چھپا رہے ہں جن کو قومی خزانے سے تنخواہ دی جاتی ہے۔ پاکستان میں نیب ایک ایسے سسٹم کا حصہ ہے جو چوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے اور میں کسی نام لیتا ہوں تو میں انتقام کا حصہ بن جاؤں گا جو میں نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فیئر ٹرائل کا قائل ہوں لیکن میں میڈیا سرکس میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں میں ایک پاکستانی سیاستدان (شہزاد اکبر) کا نام لینا چاہوں گا جنہوں نے احمقانہ بیان دیا ہے کہ عدالت کے فیصلے میں براڈ شیٹ کو پاکستانی عوام کے ٹیکس سے رقم ادا کی گئی لیکن جو ہم نے رقم حاصل کی ہے وہ عوامی ٹیکس نہیں بلکہ چوروں سے بازیاب کرائی گئی رقم ہے اور یہ عدالت نے پاکستان کو مجھے دینے کا حکم دیا۔
دوبارہ معاہدے کے متعلق سوال ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایسا کیوں کروں گا؟ جب کہ 2003 تک ادائیگیوں تک انتظار کرنا پڑا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے انٹیلی جنس ذرائع سے معلوم ہوا کہ سعودی عرب سے جنوب مشرقی ایشیا کے کسی بینک میں رقم ٹرانسفر ہوئی ہے تو ہم نے حکومت پاکستان کو الرٹ کیا۔ ہمارا خیال تھا کہ اگر ان میں کچھ غیرت ہوئی تو وہ اس میں دلچسپی لیں گے لیکن جب میں شہزاداکبر سے ملا تو انہوں نے اس میں ذرہ برابر بھی دلچسپی نہیں لی۔ جب میں نے انہیں جعلی جنرل کے بارے میں بتایا تو بھی انہوں نے کوئی دلچسپی نہیں لی۔ وہ صرف اس بات میں دلچسپی لے رہے تھے کہ ان کو ڈسکاؤنٹ مل جائے۔ میں نے ان سے کہا کہ یہ کورٹ آرڈر ہے آپ کسی بازارمیں نہیں آئے کہ قالین کی قیمت پر
بارگین کرلیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Jan-2021/1237871?fbclid=IwAR1Jc039rzS6NW_rziN-vOQZvV10l8cqpfDN4Q1-OU588E-FSr-xkYF4kVg
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کے ظفر نامی شخص سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم نہیں تھا کہ ملاقاتی کا تعلق برطانوی کمپنی سے ہے، کاوے موسوی الزامات کے ثبوت بھی دیں۔
وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ دو ممالک نے مالی معاونت کی آفر کی تھی لیکن میں ان کا نام نہیں بتا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن تینوں بڑی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات پبلک کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ اہم باتیں ایک نجی ٹیلی وژن کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ پبلک ہونی چاہیے۔ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر جائے تو کرنسی کمزور ہوتی ہے۔ کرپٹ لوگ قومی مجرم ہیں۔ کرپٹ لوگوں کو تسلیم کر لیا جائے تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیراعظم بھی جوابدہ ہوتا ہے لیکن اپوزیشن والے کہتے ہیں ہم چوری کے جوابدہ نہیں ہیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے یہ دونوں خاندان کیا تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ این آر او دیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جو جی ایچ کیو کی نرسری میں نہیں پلا۔ ذوالفقار علی بھٹو بھی 8 سال آمر کی کابینہ میں رہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خاندانی سیاست چلتی آئی ہے۔ ان سب کے بچے باریاں لینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ میرے بچوں کا سیاست میں آنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سربراہ کرپشن کرتا ہے تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ حکمران جوابدہ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ وزیراعظم پیسہ بیرون ملک منتقل کرے تو دوسروں کو کیسے روک سکتا ہے؟ 2008ءسے 2018ءتک ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ تمام فیصلے میرٹ پر کرتا ہوں۔ دنیا بھر میں جمہوری کابینہ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ میں نے کسی سے استعفیٰ نہیں مانگا۔ بحث کے بعد کابینہ کا مشترکہ فیصلہ سب کو تسلیم کرنا چاہیے۔ کابینہ کے فیصلے نہ ماننے والا بے شک مستعفی ہو جائے۔
اپنے قریبی ساتھی ندیم افضل چن کے استعفے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے استعفے کی اپنی کوئی وجوہات ہوں گی، میں نے انھیں مستعفی ہونے کا نہیں کہا۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Jan-2021/1237767?fbclid=IwAR2_J16rAMhL7d5rV4u5kSPc893EoT5Kz7K0Ffc2rXHw6ajiXDzlLzzAdSc
برطانوی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ان کی فرم خریدنے کی کوشش کی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سربراہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے براڈ شیٹ کو خریدنے کی کوشش کی، ان کی طرف سے فاروق ایچ نائیک اور زرداری کے قریبی ساتھی راجہ نے رابطہ کیا، فاروق ایچ نائیک نے معاملات طے کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت سے مکمل تفتیش کا کہا لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی، نیب نے چھان بین سے روکا اور معاملات تباہ کیے، شہزاد اکبر ہماری کارکردگی پر سوال اٹھا کر گمراہ کر رہے ہیں، پاکستان میں لوٹی دولت کا سراغ لگاسکتے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Jan-2021/1237430?fbclid=IwAR2OSvLjLqgzdeee0qdiTPKSWUuiwqaUNAOXHDcbR9oc701R8JaNyZWb7iY
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/16012021/P6-LHR034.jpg
لندن،لاہور(غلام حسین اعوان، 92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)براڈشیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا ہے شریف خاندان اور زرداری کی غلط بیانیوں کے باعث مجھے دوبارہ سامنے آنا پڑا، مجھے پورا یقین ہے عمران خان اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے ،وزیر اعظم کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں ،میں ان کی سسٹم میں رہتے ہوئے مشکلات کو سمجھ سکتا اورعمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ لندن میں بیوروچیف 92 نیوزسے اورنائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام92ایٹ 8 میں اینکر پرسن سعدیہ افضال سے گفتگو میں نئے انکشافات کرتے ہوئے انہوں نے کہارقم ان چوروں سے آنی چاہئے جنہوں نے پاکستانی عوام کاپیسہ چوری کیا،حکومت پاکستان اورنیب نے معاہدے کی خلاف ورزی کی،ابھی تک حکومت پاکستان سے ایک پیسہ وصول نہیں کیا،حکومت پاکستان کوعدالت نے رقم دینے کاحکم دیاتھا لیکن ابھی تک انہوں نے ادائیگی نہیں کی،ادائیگی نہ ہونے پرایون فیلڈ سے متعلق درخواست واپس لے لی ،ہم ایون فیلڈمقدمہ ہارے نہیں بلکہ درخواست ڈراپ کی،میں نہیں جانتاپاکستان میں لوگ کیاکہہ رہے ہیں،جومیں جانتااورجومیں کہتاہوں وہ پیغام پوری طرح واضح ہے ،دستاویزات واضح ہیں،عدالت کافیصلہ سب کے سامنے ہے ،95فیصدمعاملہ عدالتی فیصلے سے ظاہرہوتاہے ،لندن کی عدالت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں،ان کے پاس ایک آفرتھی،اس پراتفاق نہیں ہوسکا کیونکہ ابتدائی طورپرکسی نے رشوت طلب کی تھی،شہزاداکبرنے نہیں، کسی اورنے ہمیں چھان بین کاکہا،یہ درست ہے کہ معاہدہ مشرف کے دورمیں منسوخ ہوا،عدالت نے کہاتھا یہ ایک سازش تھی،عدالت نے این آراوکوقبول نہیں کیاتھا،عدالتی ریمارکس تھے کہ حکومت پاکستان اورنیب نے براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ،میں یقین نہیں کرتاکہ این آراوکی وجہ سے یہ معاہدہ کینسل ہواتھا۔۔پاکستان میں کرپشن انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اورپاکستان کے عوام کو حقائق کا پتہ ہونا چاہئے ،براڈ شیٹ نے کرپشن کا پتہ لگانے کیلئے بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا،ہم نے لوٹی ہوئی رقم کا پتہ لگایا مگر حکومت واپس لانے میں کامیاب نہ ہوسکی،اگر موجودہ حکومت سے ہمارا معاہدہ ہوتا ہے تو مجھے خوشی ہوگی،آپ شہزاد اکبر سے پوچھیں وہ معاملہ کیوں گھمارہے ہیں،پاکستان کو جو شواہد دئیے اس پر کارروائی کو آگے بڑھایا جائے ،2ملین ڈالر پر بات کرنے کے بجائے اربوں ڈالر کی ریکوری ہونی چاہئے ،عدالتی فیصلے سے پہلے سمجھوتے کیوں کئے ، انکوائری ضروری ہے ،نیب نے براڈ شیٹ کو چھان بین سے روکا، معاملات تباہ کئے ،ظفر علی نامی شخص کا براڈ شیٹ سے کوئی تعلق نہیں،جج نے تسلیم کیا کہ براڈ شیٹ لوٹی ہوئی دولت کا سراغ لگا رہی تھی،حکومت پاکستان سے تفتیش کا کہا لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی،ہمیں دوبارہ تفتیش کے اختیارات ہی نہیں دئیے گئے ،پاکستان میں نئی حکومت ہے اور ہم لوٹی ہوئی رقم کا سراغ لگا سکتے ہیں،شہزاد اکبر ہماری کارکردگی پر سوال اٹھا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں،میکسیکو سمیت کئی ممالک میں ہماری تفتیش کے نتائج شانداررہے ،ہماری شہرت کی وجہ سے ہی حکومت پاکستان نے خدمات حاصل کیں۔فاروق نائیک اور آصف زرداری کے ساتھ راجہ نے ہم سے رابطہ کیا،فاروق نائیک نے ہم سے سیٹلمنٹ کی بات کی تھی۔ادھر بی بی سی سے گفتگو میں کاوے موسوی نے کہاایک ارب ڈالر برطانیہ منتقل کرنے والے کا نام حکومت پاکستان کو معلوم ہے ۔ پاکستانی سیاسی شخصیات کے بیرونِ ملک اثاثہ جات کا سراغ لگانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے حوالے سے پاکستانی حکومت سے میری بات چیت جاری ہے ۔میں پہلے ہی رضاکارانہ طورپرموجودہ حکومت کو برطانیہ میں ایک ارب ڈالر مالیت کے ایک مشکوک بینک اکاؤنٹ کی نشاندہی کر چکا ہوں تاہم پاکستانی حکومت نے تاحال اس کا کھوج لگانے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی،وہ اکاؤنٹ کس کا ہے ،یہ آپ پاکستانی حکومت سے پوچھیں، انھیں معلوم ہے جبکہ اکاؤنٹ کی نشاندہی پر حکومت کے ایک نمائندے نے ان سے اپنے لیے اس میں کمیشن کی بات بھی کی تھی۔کاوے موسوی کے مطابق معاہدہ ہونے کی صورت میں وہ شریف خاندان کے خلاف جمع کیے گئے شواہد پاکستانی حکومت کے حوالے کر سکتے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ 13 جنوری کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ براڈ شیٹ کے انکشاف کے مطابق ایک پاکستانی سیاسی شخصیت نے ایک ارب ڈالر برطانیہ منتقل کیے تھے تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ براڈ شیٹ نے تاحال حکومت کو اس اکاؤنٹ ہولڈر شخصیت کا نام نہیں بتایا۔ایون فیلڈ فلیٹس کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح اور ان فلیٹس کی ملکیت متنازعہ ہے ،نیب اور پانامہ پیپرز سے بھی یہ واضح ہے ، سعودی عرب سے آنے والی بڑی رقم سے نیب کو آگاہ کیا تاہم انہوں نے اس پر کوئی کارروائی نہ کی،پاکستان سے اربوں روپے اگر مجھے ملے تو فلاحی اداروں کے ذریعے پاکستانی عوام پر خرچ کروں گا، حکومت پاکستان سے دوبارہ کنٹریکٹ کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ، ابھی سوچوں گا، شہزاد اکبر سے کئی مرتبہ ملاقات ہوئی ، ان کے ساتھ آنے والے شخص نے اپنے کمیشن کا کہا ،ہم نے انکار کر دیا،پاکستان کی عدالت میں پیش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، جنرل امجد اور فاروق اعظم کے سوا کسی نے بھی چوری شدہ پیسہ پکڑنے کی کوشش نہیں کی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B9%D9%86-%D8%AE-%DB%92-%D9%85%D8%AF-%D9%85%DA%BA-%DA%A9
امین فہیم
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-15&edition=KCH&id=5478865_72028182
اسلام آباد(92نیوزرپورٹ،آن لائن ) نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف جعلی اکائونٹس کا ریفرنس دائر کردیا۔نیب نے سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کردیا، ان پر سرکاری پلاٹس اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے ۔ریفرنس میں ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ نیب ریفرنس کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں، اس نے کڈنی ہلز فلک نما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں جبکہ سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی، پھر حصے میں ملی رقم سے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا، بعد میں وہ پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پر بے نامی شیئرز خریدے ،سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کو 14 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس سے وصول ہوئے ، سلیم مانڈوی والا اور ندیم مانڈوی والا نے اسی رقم سے بے نامی طارق محمود کے نام پر منگلا ویو کمپنی کے شئیرز خریدے ۔ادھرنیب نے رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو کیخلاف ریفرنس دائر کرنے اور اویس مظفرٹپی، سہیل انور سیال سمیت متعدد سرکاری افسران کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دے دی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ہوا جس میں 2 ریفرنسز، 7 انکوائریز اور5 انویسٹی گیشنز شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جام خان شورو رکن سندھ اسمبلی،ماسٹر کران خان شورو،کاشف شورو،چئیرمین ٹاؤن کمیٹی قاسم آباد حیدر آباد،سجاد حیدر شاہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو،شاہ نواز سومرو اسسٹنٹ کمشنر قاسم آبادحیدر آباد،اختر علی شیخ،مخیار کار،قاسم آباد حیدر آباد،علی ذولفقار میمن،مخیار کار قاسم آباد حیدر آباد،امتیار سولنگی،سپروائزنگ ٹپیدار، دہ جام شورو،بچل میر بہار،ٹپیدار،دہ جام شورو،پیر بخش جتوئی ٹپیدار دہ جام شورو،انوار باتی لینڈریکارڈ آفیسر،سیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد، خداداد مری انسپیکٹر ریونیو اینڈ سٹی سروے سیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد،طاہر علی بھمبروریونیو سر وئیر حیدر آباد،بخت علی ویگیو سروے ٹپیدارسیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد،ذیشان قریشی سروے ٹپیدار سیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد،لیار لباری ریونیو سروئیر سیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد،شاہد پرویز میمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی،محمد بچل راہوتو،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر قاسم آباد حیدر آبادکے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر غیر قانونی طور پر اختیارت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دہ جام شورو قاسم آباد سندھ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو تقریبا5ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ بورڈنے عادل کریم ڈپٹی ڈائریکٹر بورڈ آف انوسٹمنٹ اسلام آباد،محمد ایوب ڈائریکٹر بورڈ آف انوسٹمنٹ اسلام آباد،محمد مسلم سابق ڈائریکٹر بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد،فہدعلی چوہدری ڈائریکٹر بورڈ ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کسٹمز اسلام آباد،فہدعلی چوہدری ڈائریکٹر بورڈ ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کسٹمز اسلام آباد،نعیم اعجاز قریشی ڈ ائریکٹر ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کسٹمز اسلام آباد،محمود عالم سابق ممبر انڈائریکٹ ٹیکسز پالیسی ایف بی آر،سکندر اسلم سابق کمشنر انلینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس کراچی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی،ملزمان نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کوتقریبا 417.409ملین روپے کانقصان پہنچایا۔اجلاس میں7انکوائریز کی منظوری بھی دی گئی جن میں فدا خان،آفتاب خان(فرنٹ مین)،اویس مظفرٹپی اور دیگر، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران/اہلکاران اور دیگر،قادر بخش اور دیگر، ڈاکٹر احمد ندیم اکبر سابق رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور دیگر،محمد اکبر بلوچ پراجیکٹ ڈائریکٹر سولر سسٹم فار واٹر سپلائی اینڈ ڈرینیج سکیمز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور دیگر،شعیب احمد گولا سینئرممبر بورڈ آف ریونیو کوئٹہ،محمد رفیق بنبھان اور دیگر کے خلاف انکوائریز شامل ہے ۔ بورڈ نے 5انوسٹی گیشنز کی منظوری بھی دی جن میں سپیشل ا ینیشی ایٹو ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران،میسرز پاک اوسز انڈسٹریز پرئیویٹ لمیٹڈ اور دیگر،اسلم شاہ چئیرمین پی ایم ایس (PMS)،جی آئی ڈی اے (GIEDA)، فرید احمد سابق منیجنگ ڈائریکٹر جی آئی ڈی اے ،الاٹمنٹ کمیٹی کے اراکین،سابق پی ڈیز اینڈ ایم ڈیز جی آئی /جی آئی ای ڈی اے اور دیگر،فشریز ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ اور دیگر،سہیل انور سیال سابق وزیر داخلہ سندھ،علی انور اور دیگراور بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ اور دیگرشامل ہیں۔ اجلاس میں بلوچستان حکومت کیلئے MI-171E ہیلی کاپٹر کی پروکیورمنٹ کمیٹی اور دیگر کے خلاف انکوائری اب تک عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن اولین ترجیح ہے اور احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہیں، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں، صرف ریاست پاکستان سے ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%81-%D9%86%D8%A8-%D8%B1%D8%B3-%D8%B12-%D8%B1%DB%8C
پینشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-14&edition=KCH&id=5477266_83136372
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-14&edition=KCH&id=5477509_84683160
واشنگٹن(ڈیلی پاکستانی آن لائن) امریکی اثاثہ جات ریکوری فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا کہنا ہےکرپشن کے خلاف میرے اقدامات کو سبوتاژ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق سربراہ براڈ شیٹ نے کہا کہ افسوس ہے کرپشن کے خلاف میری کاوشوں سےپاکستان کو فائدہ نہ ہو سکا، اس معاملےپر نیب اور شہزاد اکبر کی کارکردگی سے متاثر نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف میری طویل جدوجہد ہے اور مجھے پاکستان میں کرپشن سے متعلق معاملات بے نقاب کرنے پر خوشی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خود کو نوازشریف کا رشتہ دار ظاہر کرنے والے نے نوازشریف سے بات کی، اس بندے کی نوازشریف کے ساتھ تصاویر بھی تھیں۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jan-2021/1236039?fbclid=IwAR3_3L4WY9DqF_E8Dwy7qdkdb66JsF9fLP_3nTpJrZf8juhgLc9df_LEq4U
سنئیر صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کو 200 افراد کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے لسٹ بھجوائی گئی مگر اس لسٹ میں شامل فیصل صالح حیات مبینہ ملزم تھے وزیر بن گئے،شیرپاؤ مبینہ ملزم تھے وزیر بن گئے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میری نئی کتاب میں نیب اور براڈ شیٹ پر پورا ایک چیپڑ ہے،نواز شریف اور مریم نواز نے گٹے گوڈے جوڑ کر جھوٹ بولا ،ہاؤس آف شریف جھوٹ بول رہا تھا ویسے ہی نیب بھی جھوٹ بول رہا ہے،براڈ شیٹ کو 200 افراد کی فہرست دی گئی تھی کہ ان افراد کے چوری شدہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے لانی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ آفتاب شیر پاؤ سمیت 12 دیگر معززین کے اکاؤنٹس میں لٹ مار کا پیسہ سامنے آیا،ایک سال بعد الیکشن کی وجہ سے حکومت پر دباؤ پڑھا،پیڑیاٹ بنانے کے لئے شیر پاؤ وزیرداخلہ بنے،اس کے بعد براڈ شیٹ کو لسٹ دی گئی کہ ان افراد کو چھوڑ دیں باقیوں کی تحقیقات کریں ،براڈشیٹ نے اس سے انکار کردیا کہ جن کا سراغ لگایا ہے ان کے اثاثوں کا 20 فیصد ہمیں دیا جائے مگر معاوضہ نہیں دیا گیا۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ ٹھیک کہہ رہا ہے،نیب کے ملزموں کو وزیر بنایا گیا،جس کے بعد براڈ شیٹ نے مقدمہ کیا اور عالمی ثالثی عدالت چلا گیا،اگربراڈ شیٹ جن لوگوں کے اثاثے سامنے لارہا تھا ان کو سامنے لانے دیا جاتا تو احتساب کی سمت درست ہوجاتی اور کافی لوگوں جیلوں میں ہوتے۔
اینکر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال ’براڈ شیٹ میں ایک بلین کا اکاؤنٹ جس کوکوئی ہاتھ نہیں لگارہا جس کے بارے ماضی کی اور موجودہ حکومت کوئی بات نہیں کرتی کہ وہ کس کا اکاؤنٹ ہے؟ کے جواب میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اتنی آسانی سے اچھی معلومات دے دوں،ابھی ٹائمنگ نہیں آئی کہ میں اس اکاؤنٹ ہولڈر کا نام بتاؤں۔
بے نظیر شاہ کی جانب براڈ شیٹ کے سربراہ کے انٹرویو کی ٹائمنگ پر سوال کرنے پر ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اللہ کے نام پر بتادیں کہ وہ کونسی ٹائمنگ ہے کہ جس ٹائم پر براڈشیٹ کے سربراہ کو اکاؤنٹ دینا چاہیے تھا؟جنہوں نے لٹ مار کی ان کی ٹائمنگ ٹھیک تھی،جو چور دروازوں سے نکلے ان کی ٹائمنگ تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jan-2021/1236018?fbclid=IwAR2h78omQWpNvRr7t0pdyAXl6ebhe-vgiE4mX4pI-Gju37R4w9RgWgJz1Eo
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/13012021/P1-LHR-040.jpg
نندی پور
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/13012021/P1-LHR-046.jpg
لاہور، اسلام آبادکراچی ( نامہ نگار خصوصی، نامہ نگاران) لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ا ور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے انکم ٹیکس ادائیگی کا ریکارڈ سمیت متعلقہ انکم ٹیکس حکام کو طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کو چنیوٹ مائنز ریفرنس کی تفصیلات بیان کرنے پر ٹوکتے ہوئے تنبیہ کی کہ وہ صرف اپنے زیر سماعت کیس کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، نیب استغاثہ کے گواہ لینڈ ریونیو آڈٹ آفیسر محمد شریف نے بتایا کہ شہباز شریف کا بطور ٹیکس فائلر ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے ،قانون کے مطابق ایف بی آر اور کمشنر دونوں آڈٹ کر سکتے ہیں،انکم ٹیکس فائلر اپنے خاندان کے خود مختار فرد کا ذرائع آمدن بتانے کا پابند نہیں، فاضل جج نے کمرہ عدالت میں رش پر اظہارناراضی بھی کیا۔کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا۔ لاہور میں احتساب عدالت میں آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف کیس میں نیب کے کے بیان پر وکلاکی جرح مکمل کی لی گئی،سماعت 11فروری تک ملتوی کردی گئی ۔لاہور میں احتساب عدالت نے کرپشن سکینڈل میں ملوث نیشنل بینک کے وائس پریذیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے 28جنوری کوگواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا۔احتساب عدالت نے سابق ایس ایس پی جیند ارشد کے خلاف کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا۔کراچی میں احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی و دیگر کیخلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث فرد جرم کی کارروائی 3 فروری تک موخرکردی گئی، اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب وغیرہ کے خلاف بھرتی کیس میں سماعت بغیر کاروائی 8 فروری تک ملتوی کردی گئی، اسلام آباداحتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%AB%D8%A7%D8%AB%DB%92-%D8%B1%DB%8C%D9%81%D8%B1%D9%86%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D8%B6%D8%B1%DB%8C%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1
این آئی سی وی ڈی ہسپتال کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-13&edition=KCH&id=5475522_60898457
کرونا وارڈ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-13&edition=KCH&id=5475929_78552508
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 18 جنوری کو چار روزہ دورے پر امریکا جائیں گے جو وہاں نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کی دعوت پر چار روزکے لیے امریکا جارہے ہیں جو وہاں 19 جنوری کو امریکی سے ملاقات کریں گے اور 20 جنوری کوجوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jan-2021/1236008?fbclid=IwAR04IRQfkVEeGQgKkabnKlBWiXxAcMyt7adE7S4JO6moIvEc-ll-KcGx9i0
اسلام آباد،لاہور،پشاور(نامہ نگار،نامہ نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت اسلام آبادمیں آصف زرداری وغیرہ کے خلاف پارک لین ریفرنس میں گواہ پر جرح جاری رہی،عدالت نے آصف زرداری اور خواجہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورسماعت 14جنوری تک ملتوی کرکے گواہ کو آئندہ سماعت پر بھی پیش ہونے کی ہدایت کردی۔احتساب عدالت لاہورکے ایڈمن جج جواد الحسن نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہائوسنگ سٹی ریفرنس میں مزید دو گواہوں اسلم گجر اور محمد سلیم کو طلب کرلیا ،دوران سماعت لیگی رہنما کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،بعد ازاں امجد پرویز نے نیب پراسیکیوٹر سے معذرت کی، خواجہ برادران کے وکلا نے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اقصیٰ جبیں پر جرح کی۔نیب گواہ نے بتایا تفتیشی افسر کو پیراگون سوسائٹی کا جو ریکارڈ دیا گیا وہ تصدیق شدہ ہے اوراس میں سعد رفیق کا نام نہیں،غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کا نام نہیں تھا،نیب تفتیشی افسر کا لیٹر ریکارڈ کے ساتھ لف کیا ،عدالت نے لیٹر کی کاپی خواجہ برادران کے وکلا کو فراہم کرنے کا حکم دیا،نیب حکام کو باقاعدہ ریکارڈ فراہم کیا گیا مگر نیب کے تفتیشی کو نہیں دیا گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نے سی ڈی اے افسران کے خلاف صفاء گولڈ مال ریفرنس میں وکیل صفائی کی طرف سے سوالنامہ کا جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت نے جج کی رخصت کے باعث لوک ورثہ فنڈزمیں مبینہ کرپشن ریفرنس پرسماعت بغیر کارروائی چار فروری تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت لاہور نے الرحمان سٹی فیز ٹو ساہیوال ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملزم محمدشفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روز کی توسیع کردی،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔نیب خیبر پختونخوا نے محکمہ تعلیم پشاور اورضلع ہنگو کے سابق اور موجودہ 16افسران کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس احتساب عدالت پشاور میں دائر کردیا،جج منیرہ عباسی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 27جنوری کو طلب کر لیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B2%D8%B1%DB%8C-%DA%A9-%D8%AD%D8%A7%D8%B6%DB%8C-%D8%B3
عدالت نے عزیر بلوچ کو ایک اور مقدمے میں بری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں شہری کے اغواءاور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا دیاہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عدالت نے عزیر بلوچ کے خلاف تین مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے عد شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا تھا ۔خیال رہے کہ یکم اپریل 2012کو تھانہ کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ اقدام قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کا موقف تھا کہ قتل ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب عزیر بلوچ و دیگر9ملزمان کلا کوٹ کے علاقے میں موجود تھے۔
ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر حملہ کردیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عبدالوحید زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان گلیوں میں فرار ہوگئے تھے۔پولیس پر حملے اور اقدام قتل کا دو مقدمات تھانہ چاکیوارہ میں درج کئے گیے تھے۔ عذیر بلوچ پر 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jan-2021/1235930?fbclid=IwAR0ihXC3zhG3ygfVIy--IBJ0xwt3A3aYuiRRkFeskB4kbBKXiK-H04H8ujo
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان میں بھی دو شخصیات کو دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق کانگریس میں جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کے بعد تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر میں دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں جوبائیڈن نے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجوا دیئے ہیں ۔
یاد رہے کہ کانگریس پر الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کیلئے جاری اجلاس پر ٹرمپ کے حامیوں نے دھاوا بول دیا تھا ، کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد کانگریس کا قبضہ چھڑایا گیا اور مائیک پینس کی زیر صدارت اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا ۔
صحافی وجاہت نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو جوبائیڈن نے تقریب حلف برداری میں شرکت کا پروانہ بھیج دیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jan-2021/1235947?fbclid=IwAR1YHHZoTiumL0o6xw-JPkdgbZDvVoMgKrfgA4Nv-IPU8T1_lbq5Cg-Hq3c
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/10012021/p6-lhr002.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/09012021/bp-lhe-023.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/01/08012021/fp-isb-023.jpg
پینشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-05&edition=KCH&id=5465200_36467308
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/12/30122020/p1-lhr013.jpg
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ریلوے زمین پر تجوری ہائٹس کی تعمیرروکنے کاحکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کوپروجیکٹ ٹیک اوور کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ تاحکم ثانی کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے۔دوران سماعت رضابانی کی بار بار مداخلت پر چیف جسٹس برہم ہوگئے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ عدالت میں کھڑے ہیں یاپبلک پلیس پر؟،آپ وکیل ہیں کیا ہیں ؟آپ کومعلوم نہیںعدالت میں کیسے بات کرتے ہیں ؟۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق دوران سماعت رضاربانی نے دلائل دیتے ہوئے کہایہ زمین ریلوے کی ہے ہی نہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا آپ اپنی پارٹی سے کوئی وعدہ کرکے آئے ہیں ،رضاربانی نے کہاکہ میرے وقار اور عزت نفس پر ریمارکس نہ دیئے جائیں ،میں کیس لڑرہا ہوں اوردلائل دیناچاہتا ہوں، چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ہم وہی کہہ رہے ہیں جو آج کل عدالتوں میں ہورہاہے،وکلا پارٹیوں سے وعدہ کرکے عدالت آتے ہیں ،پھر ہمیں کونسل کو کچھ یاد دلاناپڑتا ہے،کیاآپ وعدہ کرکے آئے ہیں پارٹی سے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے یہ زمین ریلوے کی ہے،رضابانی صاحب یہ سب جعلی دستاویزات بنے ہوئے ہیں ،رضابانی کی بار بار مداخلت پر چیف جسٹس برہم ہوگئے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ عدالت میںکھڑے ہیں یاپبلک پلیس پر؟،آپ وکیل ہیں کیا ہیں ؟آپ کومعلوم نہیںعدالت میں کیسے بات کرتے ہیں ؟۔
رضاربانی نے پھربولنے کی کوشش کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مسٹرربانی آپ کیوں اتناپریشان ہیں ؟،ہمیں معلوم ہے یہ پیپرز کیسے بنتے ہیں ہمیں مت دکھائیں ،یہ سب جعلی کاغذات ہیں ہمیں معلوم ہے،باربار کیوں مداخلت کررہے ہیں پارٹی سے وعدہ کرکے آئے ہیں ؟
رضاربانی نے کہاکہ آپ میرے خلاف توہین آمیزریمارکس نہیں دے سکتے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ عدالتی کارروائی میں مداخلت کررہے ہیں ۔ بنچ اور رضاربانی کے درمیان تلخ جملوںکاتبادلہ ہوا،رضاربانی نے کہاکہ میں عدالت کے استحقاق میں مداخلت نہیں کررہا،یہ تاثر ملا ہے معذرت خواہ ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت قانون اور آئین کے مطابق چلتی ہے
https://dailypakistan.com.pk/29-Dec-2020/1230312?fbclid=IwAR31IFbX8io0fKV3v8JkcMPdxoLB6Auiqxcym1PgKQEKmjzL-0Hoan4CH0g
راؤ انوار،پاکستان پوسٹ
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/12/29122020/P6-ISB-045.jpg
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کا مشکوک ٹرانزکشن کیس میں درخواست ضمانت سمیت دیگر درخواستوں پرحاضری سے ایک روزاستثنیٰ منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی تو فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے اور سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مصروف ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے استثنیٰ درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ زرداری ہسپتال میں داخل نہیں، جسٹس عامرفاروق نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ آپ نے پچھلے چھ ماہ یا ایک سال میں کتنی مرتبہ بلایاجس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب نے زرداری کو بلایا لیکن وہ پیش نہ ہوئے ، معاون وکیل نے کہاکہ چھ ماہ تو آصف زرداری انکی تحویل میں رہے لیکن انہوں نے کچھ نہیں پوچھا، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ نیب نے طلب کیا تو آصف زرداری کو پیش ہوناچاہیے ، عدالت نے درخواست ضمانت پر توسیع کرتے ہوئے سماعت12جنوری تک ملتوی کردی ۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق صدر آصف زرداری کی اپیل پر سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی۔ ڈویژن بنچ نے پی پی رہنما رخسانہ بنگش کونیب کال اپ نوٹس سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکومت کو کورونا ویکسین کی خریداری سے روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ طارق کھوکھر کی درخواست پر عدالت نے کہاکہ ویکسین میں کوئی مسئلہ ہے تو آپ نہ لگوائیں جس پر درخواست گزار نے کہاکہ ہم نہیں لگوائیں گے تو کہیں بھی ٹریول نہیں کر سکیں گے ، ویکسین میں ایک چپ بھی انسان کے جسم کے اندر لگ جائے گی،ہم کہاں ہیں کیا کر رہے ہیں سب کچھ معلوم ہو سکے گا،بل گیٹس کا آبادی کم کرنیکا ایک ایجنڈا بھی ہے جسکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ویکسین کے ذریعے جسم میں سور اور بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی طرف سے دائرسکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے جواب کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مفرور ملزمان کی تقاریر نشر کرنے سے متعلق درخواست میں وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%AD%D8%A7%D8%B6%D8%B1%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B1%D9%88%D8%B2%D8%A7%D8%B3%D8%AA
کرونا
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-12-23&edition=KCH&id=5447780_76961222
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/12/23122020/P4-Lhr-014.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/12/21122020/p5-lhr007.jpg
آصف زرداری ،فریال تالپور وغیرہ کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں گواہ نِجی بنک کے آپریشن منیجر کرسٹوفر ڈی کروز کا بیان قلمبندکرلیا۔آصف زرداری، فریال تالپوراور عبدالغنی مجیدکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی،عدالت نے گواہ محمد نعیم اور احسن اسلم کو بھی طلب کرکے سماعت6 جنوری تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت لاہور نے پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل میں گرفتار تین ملزمان طارق وٹو، ولیت علی شاہ اور ظہور احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز توسیع کر دی۔احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے دو گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی،دوران سماعت سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں ہوئے ، سعد رفیق کے وکیل نے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے اقصٰی پر جرح کی، گواہ نے بتایاسعد رفیق کا نام ریکارڈ میں نہیں۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے سلیم مانڈوی والا کے مبینہ فرنٹ مین طارق محمود کی شیئرز منجمد ہونے کے خلاف درخواست پر وکیل صفائی کی طرف سے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت چھ جنوری تک ملتوی کردی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی اور تفتیشی افسر نے 136 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرادیا جس میں شئیرز منجمد کئے جانے پر طارق محمود کے اعتراضات خارج کرنے کی استدعاکی گئی۔نیب کے جواب میں کڈنی ہلز پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس اور ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ جواب کیساتھ جمع کرایا اور کہا گیاکہ اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نُما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں،سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی،حصے میں ملی رقم سے سلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا،بعد میں پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پر بے نامی شئیرز خریدے ،کڈنی ہلز پلاٹس کی فروخت کے بدلے میں رقم آئی ہی جعلی اکاؤنٹس سے تھی۔احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سی ڈی ات افسران کے خلاف صفاگولڈ مال ریفرنس میں ملزمان رانا عبدالقیوم، غلام مرتضی ملک، خلیل احمد اور عامر ادریس کی طرف سے جواب کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%DB%8C-%D9%84%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B1%D8%B2%D8%B1%D8%AF
رائس ریسرچ سینٹر
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-12-16&edition=KCH&id=5439334_65547351
امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دیدیا اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے اثاثے منجمند کردیے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برطانیہ نے پاکستان میں درجنوں مشکوک پولیس مقابلوں کے مرکزی کردار ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے ان پر نہ صرف سفری پابندیاں عائد کردیں بلکہ ان کے اثاثے بھی منجمند کردیے ہیں۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک ریب کے مطابق راؤ انوار پر پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران 400 سے زائد افراد کے ماورائے عدالت قتل پر لگائی گئیں جب کہ اس فہرست میں روس، وینزویلا اور گیمبیا کی سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا نے راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کردیں
ڈومینک ریب کا کہنا ہے کہ ان سزاؤں کا مقصد انسانی حقوق کے عالمی دن پر انسانی حقوق پامال کرنے والوں کو واضح پیغام دینا ہے کہ برطانیہ انہیں ہر صورت میں احتساب کے کٹہرے میں لائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکا کی جانب سے بھی نقیب اللہ محسود کے قتل سمیت درجنوں مشکوک پولیس مقابلوں میں ملوث راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی ضبطگی اور لین دین پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔
https://www.express.pk/story/2116119/1/
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-12-11&edition=KCH&id=5432985_87850521
ایفی ڈرین کوٹہ کیس ،موسی گیلانی
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/12/09122020/P4-LHR010.jpg
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-12-06&edition=KCH&id=5426258_52961890
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-12-03&edition=KCH&id=5422573_51588536
سٹیل مل
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107921040&Issue=NP_PEW&Date=20201129
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/11/29112020/p1-lhr026.jpg
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-27&edition=KCH&id=5414792_97897997
اومنی
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-27&edition=KCH&id=5414789_47588202
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-27&edition=KCH&id=5414704_87798437
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-26&edition=KCH&id=5413785_84818588
ڈیڑھ لاکھ ٹھیلے ،45 ارب خریدوفروخت ،یومیہ ڈیڑھ کروڑ بھتہ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-26&edition=KCH&id=5412988_56686492
شاہین ائر لائن منی لانڈرنگ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-25&edition=KCH&id=5412204_55516698
ریکوڈک کرپشن
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/11/25112020/P6-Lhr-022.jpg
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-24&edition=KCH&id=5410638_68598964
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/11/20112020/P6-Lhr-024.jpg
صاف پانی
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-17&edition=KCH&id=5402715_30558322
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-13&edition=KCH&id=5398269_59860535
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-13&edition=KCH&id=5398268_13206467
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-11-13&edition=KCH&id=5398077_42194124
No comments:
Post a Comment