Source : Max Pixel
بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سابق آفیسر نے 17سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Mar 09, 2022 | 13:07:PM
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی انٹیلی جنس ادارے کے سابق آفیسر نے 17سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشان بنا ڈالا۔
بھارتی خبررساں ادارے ”دی انڈین ایکسپریس “ کے مطابق سابق آفیسرنے لڑکی کو نوکری کیلئے سینٹرل دہلی کے علاقے کرول باغ کے ایک ہوٹل میں بلایا اور وہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،60 سالہ ملزم لڑکی کے والد کا دوست ہے ۔پولیس کے مطابق لڑکی نے میٹرک پاس کیا ہے اور اب بیوٹیشن کا کورس کرنا چاہتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مکروہ فعل کے بعد ملزم نے لڑکی کو اس کے گھر چھوڑا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم ایک دن بعد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر متاثرہ نے خاموشی توڑ دی ، نئی دہلی پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ سابق آئی بی افسر مفرور ہے جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Mar-2022/1412382?fbclid=IwAR09Bh_3R14vTBZ7pDFeq66Vny5Kk466Gr-6XlMindLOWUtVeNlqnwtX8t0
یوکرین تنازعہ، سعودی اور اماراتی حکام نے امریکی صدر کا فون سننے سے بھی انکار کردیا
Mar 09, 2022 | 11:09:AM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پوری دنیا کی نظریں روس اور یوکرین پر لگی ہیں، ایسے میں عالمی دنیا کا کردار بھی اقوام عالم کیلئے گہری دلچسپی کاباعث ہے، اب انکشاف ہوا کہ وائیٹ ہاؤس نے امریکی صدر جوبائیڈن کا سعودی ولی عہد اور اماراتی حکام سے رابطہ کرانے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکام رہی اور خلیجی ممالک نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود یمن یا کسی اور جگہ پر امریکی مدد ملنے تک کسی بھی قسم کی معاونت سے انکارکردیا۔
وال سٹریٹ جنرل کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمتوں اور یوکرین کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی مہم کے دوران وائیٹ ہاؤس نے صدر بائیڈن، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زید النہیان کے درمیان کالز کی کوشش کی۔
امریکی اور مشرق وسطیٰ کے حکام کے حوالے سے بتایاگیا کہ خلیجی ممالک کے عہدیداران نے حالیہ ہفتوں میں صدر بائیڈن سے بات کرنے کی امریکی درخواست مسترد کی، خلیجی ممالک کے حکام نے حالیہ ہفتوں میں خلیج سے متعلق امریکی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے امریکی صدر سے بات کرنے سے بھی انکار کردیا، ایسا اشارہ دیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یمن یا کسی بھی دوسرے محاذ پر مدد کرنے تک وہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے میں کوئی مدد نہیں کریں گے۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں صدر بائیڈن کی شیڈول کال سے " کچھ توقعات وابستہ تھیں جو پوری نہیں ہوسکیں"۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کی 9 تاریخ کو صدر بائیڈن نے ولی عہد کے 86 سالہ والد اور سعودی بادشاہ سلمان سے بات کی تھی تاہم متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطے کا وقت تبدیل ہوا ہے
https://dailypakistan.com.pk/09-Mar-2022/1412351?fbclid=IwAR2gHvtBibMBxByVjeIcnwXDMT5oPGC1ns7mFpyrl78u7sbIAaUYh5e0yLg
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، پشاور بم دھماکے میں ملوث 3 افراد مارے گئے
Mar 09, 2022 | 09:47:AM
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں کوچہ رسالدار پشاور کی جامع مسجد میں خودکش بم دھماکے میں ملوث 3 دہشتگردمارے گئے ہیں۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس اور پولیس نے خیبر بارڈر ایریا میں آپریشن سائلنس کے دوران کامیاب کارروائی کی، مارے گئے افراد مرکزی سہولت کار تھے۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد پشاور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، پولیس سٹیشن پر حملوں اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آپریشن سائلنس دیگر بارڈر ایریا میں بھی جاری ہے، اہم گرفتاریوں کی بھی توقع ہے، کچھ عناصر کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچنگ جاری ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Mar-2022/1412340?fbclid=IwAR1JpCM0tgja9plkGn2c-OdB5v5q03heqTgvlq1Xt8xl4tcSs0NbnX0sWi4
"ہم روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کر رہے ہیں" صدر جوبائیڈن نے سخت ترین پابندیوں کا اعلان کردیا
Mar 09, 2022 | 00:17:AM
سورس: File
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روس سے تیل اور گیس کی تمام درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آج وہ روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے، اس پابندی کو نہ صرف کانگریس بلکہ امریکہ کے عوام کی بھی تائید حاصل ہے، امریکی لوگوں نے آگے بڑھ کر یوکرین کی مدد کی اور واضح کردیا کہ ہم پیوٹن کی جنگ کیلئے انہیں سبسڈی نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس پابندی کے اثرات امریکہ میں بھی نظر آئیں گے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا لیکن وہ مہنگائی کو کم سے کم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Mar-2022/1412050?fbclid=IwAR0_aSo-L81_C1pZOvWmb0wByq1d6-6L8TNP3cD8O88ntyUedXUhUc-3P8s
شیل کمپنی نے روس کو اب تک کا بڑا جھٹکا دے دیا
Mar 08, 2022 | 17:31:PM
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی بڑی تیل کمپنی شیل نے یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کے تمام آئل اینڈ گیس پراجیکٹس سے علیحدگی اختیار کرلی ۔ شیل نے فوری طور پر روسی خام تیل کی خریداری روکتے ہوئے روس میں اپنے تمام آپریشنز معطل کردیے ہیں۔
شیل کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ قدم اپنی حکومت کی ہدایت پر اٹھایا ہے اور فوری طور پر روس سے خام تیل ، پٹرولیم مصنوعات، گیس اور لکویفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری روک دی ہے۔
شیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی روس سے خام تیل کا ایک کارگو حاصل کیا تھا، ان کا یہ فیصلہ درست نہیں تھا اور وہ اس پر معافی مانگتے ہیں۔ وہ اس کارگو سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم یوکرین میں بحالی کا کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو عطیہ کردیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Mar-2022/1412024?fbclid=IwAR2hqJBibilsLZ3ZE6ntfd559ZU1yYxZMk-jhFPQFwnLWp4A_rjjotHKIN4
ورلڈ بینک نے یوکرین کیلئے بڑے پیکج کی منظوری دے دی
Mar 08, 2022 | 21:36:PM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ بینک نے جنگ زدہ یوکرین کیلئے 723 ملین ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کی ویب سائٹ کے مطابق بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے یوکرین کیلئے معاشی ایمرجنسی سے ریکور کرنے کیلئے 489 ملین ڈالر کے پیکج کی منظوری دی ہے۔ ورلڈ بینک نے یوکرین کیلئے 350 ملین ڈالر کے سپلیمنٹری قرضے کی بھی منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ یوکرین کیلئے 373 ملین ڈالر کی مختلف مدوں میں منظوری دی گئی ہے۔ ورلڈ بینک نے مجموعی طور پر یوکرین کیلئے 723 ملین ڈالر کا بجٹ منظور کیا ہے۔ عالمی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ اس فنڈ کے ذریعے یوکرینی حکومت کو عوام کو انتہائی ضروری سروسز فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Mar-2022/1412040?fbclid=IwAR2gHvtBibMBxByVjeIcnwXDMT5oPGC1ns7mFpyrl78u7sbIAaUYh5e0yLg
یوکرین نے روس کے دو مطالبات مان لئے؛ امریکہ ،یورپ کی روسی آئل کی درآمد پر پابندی
بدھ 09 مارچ 2022ء
ماسکو، کیف، واشنگٹن، سڈنی، ٹوکیو ( نیوز ایجنسیاں، 92 نیوز رپورٹ) یوکرین کے صدر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا، انہوں نے کہا نیٹو میں شمولیت کا مزید مطالبہ نہیں کریانگے ، یوکرین سے آزادی کا اعلان کرنے والے دو علاقوں کی قانونی حیثیت پر بھی سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپی یونین،برطانیہ اور امریکہ روسی تیل کی امپورٹ پرپابندی لگارہے ہیں۔ لٹویا کے دورے پر موجود نیٹو سربراہ نے کہا ہے کہ روس کی جنگ یوکرین سے باہر نہیں جانی چاہیے ۔ روسی تیل کی امپورٹ پرپابندی اتحادیوں سے مشورے کے بعدلگائی۔روس پرپابندیاں لگانے سے کترانے والے ممالک کی مجبوریاں سمجھتے ہیں۔تیل کی قیمت کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یوکرین کو12ارب ڈالرکی امداددی جارہی ہے ۔ روس یوکرین مذاکرات میں تیسرا دور اختتام پذیر ہو گیا جو بے نتیجہ رہا تھا ۔ روس نے یوکرین پر طاقتور بم گرا دیا، 21افراد ہلاک ہوگئے ،روس نے کہا ہے کہ پابندی لگی تو تیل 300 ڈالر بیرل تک جائیگا، یورپ کو گیس بند کردینگے ۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین پر نو فلائی زون لاگو ہوگا نہ فوجی دستے بھیجیں گے ۔ عالمی بینک کی جانب سے یوکرین کیلئے 489 ملین ڈالرز منظورکرلئے گئے چین نے کہا ہے کہ فریقین مذاکرات کی طرف آئیں،اب تک 17 لاکھ یوکرینیوں نے ہجرت کی حملے میں روسی میجرجنرل ہلاک ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا مزید مطالبہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا یوکرین آزادی کا اعلان کرنے والے اپنے دو علاقوں کی قانونی حیثیت پر بھی سمجھوتے کیلئے تیار ہے جنہیں روس آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرچکا ہے ۔ یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھ چکا ہوں کہ نیٹو یوکرین کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔نیٹو متنازع معاملات سے خوفزدہ ہے ۔میں ایسے ملک کا صدر ہونا گوارا نہیں کرونگا جو کسی چیز کیلئے گھٹنوں پر بیٹھ کر کسی سے بھیک مانگے ۔ لوہانسک اور دونیتسک کو روس کے علاوہ کسی اور ملک نے تسلیم نہیں کیا لیکن ہم اس پر بات کر سکتے ہیں کہ مستقبل میں یہ علاقے کیسے اپنا انتظام چلائیں گے ۔ پوٹن کو بات چیت شروع کرنی چاہیے ۔ روس اور یوکرین کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ، یوکرین کا موقف ہے کہ بات چیت میں انسانی ہمدردی کی راہداریوں سے متعلق کچھ مثبت پیشرفت ہوئی ہے ۔روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ دس مار چ کوترکی کے شہر انطالیہ میں ملاقات کریں گے ۔ روسی نائب وزیراعظم ایلکزینڈر نواک کا کہنا ہے کہ روسی تیل کو مسترد کرنا تباہ کن ہوگا، عالمی منڈی میں قیمتیں 300ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔ روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو اس کے جواب میں جرمنی جانے والی گیس کی مین پائپ لائن کو بند کیا جا سکتا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق روس کا یوکرین پر حملہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے لیے سب سے بڑا حملہ ہے ، اس کی وجہ سے 17 لاکھ سے زائد یوکرینیوں کو ہجرت کرنا پڑی ہے ۔ روسی حملے کے بعد سے یوکرینی مہاجرین مسلسل اپنی اور بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے سرحدی ممالک مالدووا، پولینڈ اور رومانیہ کا رخ کیے ہوئے ہیں۔ یوکرین نے جنگ کے دوران روسی میجرجنرل کوہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا ۔یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روسی میجرجنرل وتالی گریسموف کو خارکیف کے قریب ہلاک کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ روس میں فوج نہیں بھیج رہی اور نہ ہی یوکرین پر نو فلائی زون لاگو کر رہی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے ایٹمی طاقت کے ساتھ براہ راست تصادم ہو سکتا ہے ۔ یوکرین کے لیے عالمی بینک نے 489ملین ڈالرز کا سپورٹ پیکیج منظور کر لیا۔عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سپورٹ پیکیج سے یوکرین کے لوگوں کو اہم خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب آسٹریلوی انرجی کمپنی نے روسی تیل کی خریداری بند کر دی۔جاپان کا کہنا ہے روس اور بیلا روس پر تیسرے مرحلے کی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ہمیں روس اور یوکرین کو امن مذاکرات کی طرف راغب کرناچاہیے ، چین نے شروع ہی سے بات چیت کی وکالت کی ہے ۔ امید ہے عالمی برادری سنجیدہ مذاکرات کرنے میں روس اور یوکرین کا ساتھ دے گی۔ روس نے یوکرین کی رہائشی عمارت پر دنیا کا سب سے طاقتور 500 کلوگرام وزنی بم گرایا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 21 شہری ہلاک ہوگئے ۔یوکرین کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر 500 کلوگرام کے ایک اوربم کی تصویرشیئرکرتے ہوئے کہا یہ بم بھی رہائشی عمارت پرگرایا گیا تھا جوپھٹ نہ سکا ۔ تاہم دیگر علاقوں میں ان بموں سے ہلاکتیں ہوئی، جوبم گرائے گئے وہ ’فادر آف آل بم ‘ (ایف اے بی 500 )کہلاتے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے 946 غیرملکیوں کو یوکرین سے باحفاظت نکال لیا ۔ شہر سومی سے 723 غیر ملکیوں کا انخلا کیا گیا جن میں 576 بھارتی، 115چینی، 20اردنی اور 12 تیونسی شہری شامل ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D8%B1%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%B7-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D9%86%D8%AF%DB%8C
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109086644&Issue=NP_PEW&Date=20220309
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109086757&Issue=NP_PEW&Date=20220309
"کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ جو آپ کہیں وہ کرلیں" گزشتہ روز کے اس بیان کے بعد یورپی یونین کے صدر کا وزیر اعظم کو فون آگیا
Mar 07, 2022 | 18:46:PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین کونسل کے صدر نے وزیر اعظم عمران خان سے روس، یوکرین تنازعے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ یورپی یونین کے صدر کی وزیر اعظم کو کال آئی ہے جس میں انہوں نے عمران خان سے روس، یوکرین تنازعے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔ وزیر اعظم اس گفتگو کے بعد ثالثی کے حوالے سے عملی اقدامات لیں گے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے آج یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے یوکرین کی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یوکرین میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور اس چیز کو اجاگر کیا کہ کس طرح اس تنازعے کے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر اثرات ہوسکتے ہیں، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ یوکرین میں فی الفور سیز فائر کی ضرورت ہے۔
وزیر اعطم کے مطابق انہوں نے انسانی امدادکی فراہمی کے ساتھ ساتھ مسئلے کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان جیسے ممالک یوکرین کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز میلسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا "یورپی یونین کے سفیر نے خط لکھا کہ روس کے خلاف حمایت کریں۔ یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا اُس نے بھارت کو بھی خط لکھا؟ کیا آپ نے مقبوضہ کشمیر کے لیے بھارت کے خلاف بیان دیا؟ کیا دہشتگری کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان کرنے پر ہمارا شکریہ ادا کیا؟ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ جو آپ کہیں وہ کرلیں، اب پاکستان امن میں تو حصہ دار بنے گا لیکن کسی کی جنگ میں پاکستان کسی ملک کو سپورٹ نہیں کرے گا۔"
https://dailypakistan.com.pk/07-Mar-2022/1411675?fbclid=IwAR0NvNaqxgeNA5NAFlWfeiaDgyhNjg7TLnMOAJ-VGRYLbcyEsPoPCahMJPc
مقبوضہ کشمیر:دستی بم حملہ، خاتون شہید،5گرفتار
منگل 08 مارچ 2022ء
سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں دستی بم حملہ میں زخمی خاتون بھی چل بسی گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔امیر اکدل دھماکہ کی زخمی رافعہ نے ہسپتال میں دم توڑا،شمالی کشمیرمیں دریائے جہلم کے کنارے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ شوپیاں سے 5نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ روز سرینگر کے علاقے امیرا کدل میں دستی بم کے حملے میں زخمی ہونے والی20سالہ لڑکی سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس سے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد کی طرف سے دستی بم کے حملہ میں ایک معمر شہری جاں بحق اور30 دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔تمام زخمیوں کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیاتھا جن میں سے ایک لڑکی آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔دریں اثنا غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد میں دریائے جہلم کے قریب سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ لڈورہ گاؤں میں کچھ مقامی لوگوں نے ایک لاش پڑی ہوئی دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔سرکاری عہدیدارنے بتایاکہ خاتون کی شناخت اور اس کی موت کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6-%DA%A9%DB%8C%D8%B1%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%A8-%D8%AD-%D8%AE%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1
ماسکو: یوکرین پرحملے کے بعد روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پرحملے کے صرف 10 کے اندرروس عالمی پابندیوں کے حوالے سے دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔
عالمی پابندیوں کا ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس پر2ہزار778 پابندیاں عائد کیں جبکہ روس پرعائد مجموعی پابندیوں کی تعداد 5ہزار530ہوگئی ہے۔
سخت عالمی پابندیوں کا سامنے کرنے والے ممالک میں ایران دوسرے اورشمالی کوریا تیسرے نمبرپرہے۔ یوکرین پرحملے کے نتیجے میں روس پرامریکا سمیت دیگرممالک نے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کیں ہیں۔ امریکا روس سے تیل کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کرنے پربھی غورکررہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2294521/10/
کیف: روس نے یوکرین کی رہائشی عمارت پر دنیا کا سب سے طاقتور 500 کلوگرام وزنی بم گرایا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک ہوگئے۔
یوکرین کی وزارت اطلاعات نے ٹویٹ میں کہا کہ روسی پائلٹوں نے ایک اورجرم کرتے ہوئے سمی شہر میں رہائشی عمارت پر500 کلوگرام وزنی بم گرایا جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
Last night Russian pilots committed another crime against humanity in Sumy. They dropped 500-kilogram bombs on residential buildings. 18 civilian deaths have already been confirmed, including two children.#StopRussia
— Stratcom Centre UA (@StratcomCentre) March 8, 2022
یوکرین کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر 500 کلوگرام کے ایک اوربم کی تصویرشیئرکرتے ہوئے کہا یہ بم بھی رہائشی عمارت پرگرایا گیا تھا جوپھٹ نہ سکا تاہم دیگرعلاقوں میں پھینکے گئے اس طرح کے بموں سے بڑی تعداد میں مرد، خواتین اوربچے ہلاک ہوئے۔
This horrific 500-kg Russian bomb fell on a residential building in Chernihiv and didn’t explode. Many other did, killing innocent men, women and children. Help us protect our people from Russian barbarians! Help us close the sky. Provide us with combat aircraft. Do something! pic.twitter.com/3Re0jlaKEL
— Dmytro Kuleba (@DmytroKuleba) March 6, 2022
روسی طیاروں نے یوکرین میں رہائشی عمارتوں پر500 کلووزنی جوبم گرائے وہ ’فادر آف آل بم ‘ (ایف اے بی 500 )کہلاتے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2294613/10/
ماسکو/ نیویارک: روس نے امریکا کی جانب سے تیل درآمدات پر پابندی پر خبردار کیا ہے کہ اس صورت میں وہ بھی یورپی ممالک کو گیس کی فراہمی فوری طور پر روک دے گا، وہیں برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی شیل نے روس کے تمام پراجیکٹس سے علیحدگی اختیار کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کی پاداش میں امریکا نے مغربی اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے تیل کی درآمد روک دیں جس پر روس نے بھی دھمکی دی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی بند کردے گا۔
امریکا کے اپنے اتحادیوں سے روس سے تیل نہ خریدنے کے مطالبے پر روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادی ممالک روسی تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کرتے ہیں تو تیل کی قیمتیں 300 سو ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔
اگر روس اپنی دھمکی پر عمل کرتے ہوئے یورپی ممالک کو ایل این جی کی فراہمی بند کردیتا ہے تو اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی مرتب ہوں گے۔ امریکا نے اسی خدشے کے پیش نظر پہلے ہی قطر سے یورپ میں ایل این جی کی فراہمی کے لیے معاہدہ کرچکا ہے۔
امریکا نے مغربی اتحادی سے روس سے تیل نہ خریدنے کا مطالبہ کیا ہے، فوٹو: فائل
شیل نے روسی پراجیکٹس سے علیحدگی اختیار کرلی
یوکرین کے ساتھ جنگ کے تناظر میں آئل اینڈ گیس کی بڑی برطانوی کمپنی شیل نے روس کے تمام پراجیکٹس سے علیحدگی اختیار کرلی اور فوری طور پر روسی خام تیل کی خریداری روکتے ہوئے اپنے تمام آپریشنز معطل کردیے ہیں۔
شیل کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم حکومت کی ہدایت پر اٹھایا ہے اور فوری طور پر روس سے خام تیل، پٹرولیم مصنوعات، گیس اور لکویفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری روک دی ہے۔
شیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی روس سے خام تیل کا ایک کارگو حاصل کیا تھا، ان کا یہ فیصلہ درست نہیں تھا اور وہ اس پر معافی مانگتے ہیں۔وہ اس کارگو سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم یوکرین میں بحالی کا کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو عطیہ کردیںگے۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک کی گیس کی ضرورت کا زیادہ تر حصہ روس سے حاصل ہوتا ہے اور پابندی کی صورت میں یورپ میں گیس کا بحران پیدا ہوجائے گا جس کا متبادل قطر ہوسکتا ہے تاہم قطر پہلے ہی اپنی پروڈکشن سو فیصد کرچکا ہے۔
https://www.express.pk/story/2294646/10/
پشاور: پشاور شہر کے وسط کوچہ رسالدار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خودکش دھماکا کرنے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ گزشتہ سال کے آخری مہینہ دسمبر میں ہی انٹیلی جنس حکام کے ہتھے چڑھ گیا تھا، گروپ کا مقصد 25 دسمبر کو صدر میں چرچ کو نشانہ بنانا تھا تاہم سخت سیکیورٹی کی وجہ سے ممکنہ منصوبہ ساز ہدف حاصل نہ کرسکے اور انہوں نے مسجد کو نشانہ بنالیا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خود کش حملہ آور جو کہ پشاور کا رہائشی تھا اس نے آٹھویں کا امتحان ٹاپ کرکے پاس کیا، انٹیلی جنس ادارے پہلے سے اس کی تلاش میں تھے تاہم وہ ہتھے نہ چڑھ سکا۔
ایکسپریس کو ملنے والی معلومات کے مطابق حملے کے روز کوچہ رسالدار میں مسجد کو نشانہ بنانے والا گروپ پہلے ہی انٹیلی جنس اداروں کی نظروں میں تھا کیونکہ گزشتہ سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں گروپ کے ایک اہم رکن اور ماسٹر مائنڈ کو سیکیورٹی ایجنسیوں نے بہت محنت کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ ایک خود کش بمبار پشاور صدر میں دھماکے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے جو کہ 25 دسمبر کو کرسمس کی تقریبات کو نشانہ بنائے گا۔ ان معلومات کے بعد سیکیورٹی حکام نے متعلقہ چرچ سمیت مسیحی برادری اور دیگر اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی تھی کیونکہ گروپ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا چاہتا تھا۔
ایکسپریس کو ملنے والی معلومات کے مطابق دسمبر سے ہی سیکیورٹی ایجنسیاں اس خودکش حملہ آور کی تلاش میں تھیں۔ ماسٹر مائنڈ سے ملنے والی معلومات پر خود کش حملہ آور کے نہ صرف والدین اور قریبی رشتہ داروں کو بھی نگرانی لے لیا گیا تھا بلکہ اس کے دوستوں اور مدرسہ کی بھی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم بدقسمتی سے خود کش حملہ آور افغانستان سے آنے کے بعد سیدھا ہینڈلر کے ہاتھوں لگ گیا۔
اب تک کی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور جس کا اصل نام تفتیش کی وجہ سے نہیں دیا جا رہا تاہم اس کی عرفیت عبداللہ کے نام سے تھی۔ تفتیشی اداروں کے مطابق عبداللہ کے والدین افغان جنگ کے دوران پاکستان منتقل ہوئے۔ پہلے باجوڑ میں رہائش اختیار کی اور بعد ازاں پشاور منتقل ہو گئے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عبداللہ کے مذہبی سخت گیر ہونے کا اس وقت پتا چلا جب آٹھویں کے امتحان میں اپنے اسکول کو ٹاپ کرنے کے بعد اس نے اپنی خاتون پرنسپل سے انعام لینے سے انکار کر دیا۔
قریباً چار سال قبل عبداللہ لاپتا ہوگیا تھا اور اس کے والدین نے اس کے غائب ہونے کی رپورٹ پشاور کے مقامی تھانے میں درج کروائی تھی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ پشاور سے غائب ہونے کے بعد عبداللہ بلوچستان چلا گیا جہاں پر اس نے باقاعدہ تربیت حاصل کی اور بعد ازاں بلوچستان میں حکومتی کارروائیوں کے بعد افغانستان چلا گیا۔ حکام کا خیال ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں عبداللہ چمن سرحد کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوا اور بعد ازاں پشاور پہنچایا گیا۔
ایک سیکیورٹی عہدے دار نے حملے کی تمام تر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز دیکھی ہیں اس نے ایکسپریس کو بتایا کہ خود کش حملہ آور کی تربیت کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے 3 سیکنڈ میں دو فائر کیے، خود کش حملہ آور مسجد کے اندر منبر کے قریب پھٹنا چاہتا تھا تاکہ مسجد پوری کی پوری بیٹھ جائے۔
اس عہدے دار کے مطابق عبداللہ کے لیے حملہ کی جگہ نئی نہیں تھی بلکہ وہ باقاعدہ اس کی ریکی کرچکا تھا کیونکہ اس کی کارروائی اس کے قدموں کے حساب سے تھی جس کا مطلب ہے کہ وہ پہلے ہی سے تیار ہو کر آیا تھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق چونکہ گروپ پہلے سے ان کی نظر میں تھا اس لیے گروپ کی نشاندہی اور اس کے خلاف ایکشن میں کافی کامیابی ملی۔ ان کے خیال میں چرچ پر سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے گروپ نے ایک آسان ہدف کو فرسٹریشن میں نشانہ بنایا کیونکہ ملنے والی اطلاعات کے بعد اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی تھی۔
https://www.express.pk/story/2294626/1/
تہران: پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے زمین کے مدار میں دوسری فوجی سیٹلائٹ کو روانہ کردیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے نور 2 نامی سیٹلائٹ کو کامیابی سے خلا میں روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی واقعہ نہیں بلکہ یہ ان سازشوں کیخلاف ایک فتح ہے جس نے کبھی بھی ایران کو کسی بھی شعبے میں ترقی پذیر نہیں دیکھنا چاہا۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنا ایک ترقی یافتہ ملک کی علامت ہوتی ہے۔ عالمی پابندیوں کے باوجود ایران اسلامی نظام کے ساتھ اتنی بڑی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے۔
خطاب کے آخر میں جنرل حسین سلامی نے امید ظاہر کی کہ مقررہ وقت میں مزید سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجی جاتی رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے 2020 میں نور 1 نامی سیٹلائٹ زمینی مدار میں بھیجی تھی تاہم ریاست کی جانب سے روانگی کا مقام، یا مشن کی کامیابی سے متعلق کوئی اطلاع فراہم نہیں گی گئی تھی۔
https://www.express.pk/story/2294738/10/
کیف: یوکرین کی انٹیلی جنس نے ہفتے میں دوسری بار جنگ کے دوران پکڑے گئے روسی فوجی اہلکاروں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو بارہ روز ہوچکے ہیں جس کے دوران روس یوکرین کے دو شہروں پر قابض بھی ہوچکا ہے اور مسلسل بمباری کر رہا ہے۔
یوکرین نے بھی بھرپور مزاحمت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے 12 ہزار فوجی کو ہلاک اور درجنوں کو زندہ گرفتار کیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
یوکرینی فوج نے اپنے دعوؤں کو درست ثابت کرنے کے لیے پریس کانفرنس بلائی جس میں جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے 10 روسی فوجیوں کو پیش کیا گیا۔
روسی فوجیوں کو اس طرح لایا گیا کہ ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور وہ ایک دوسرے کے کندھے پر دونوں ہاتھ رکھ کر ایک قطار میں چل رہے تھے۔
میڈیا کے سامنے لاکر فوجیوں کی آنکھوں سے پٹی اتار دی گئی۔ تمام فوجی نوجوان تھے اور وردی پہنے ہوئے تھے جن میں کچھ شدید گھبرائے ہوئے تھے۔
ایک ہفتے میں یہ دوسری بار ہے جب یوکرین نے تحویل میں لیے گئے روسی فوجیوں کی میڈیا کے سامنے شناختی پریڈ کروائی جس کا مقصد یہ باور بھی کرانا تھا کہ جنگی قیدیوں کے ساتھ عالمی قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جا رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2294696/10/
بلوچستان کے شہر سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی۔
یہ دھماکا ایسے موقع پر ہوا جب بلوچستان میں سالانہ منعقد ہونے والے سبی میلہ میں صدر پاکستان عارف علوی بھی شریک تھے۔
https://www.express.pk/story/2294675/1/
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت سے متصل گروگرام میں اتوار کے روز ہندو انتہاپسندوں نے مبینہ طور پر دو مسلمان نوجوانوں کو مذہب کے نام پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
گروگرام پولیس کے مطابق مبینہ طور پر دو مسلم نوجوانوں کے موبائل فون چھیننے کے بعد ان کے مذہب کو لے کر نازیبا الفاظ کہے اور تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں مسلمان لڑکے بہار کے رہنے والے ہیں جن کی شناخت عبد الرحمان اور دوست محمد اعظم نام سے ہوئی ہے۔
گروگرام پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے انہیں خنزیر کا گوشت کھلانے اور سفید پاؤڈر کھانے پر مجبور کیا، واقعہ سیکٹر 45 میں رماڈا ہوٹل کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب رحمان اور اعظم مدرسے سے عطیہ جمع کرنے کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر چکّر پور جارہے تھے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سیکٹر 40 پولیس تھانہ میں ایک معاملہ درج کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم امت کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب انتہاء پسند ہندؤں نے حملہ آور موبائل فون اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2294373/10/
کیف: یوکرین نے جنگ کے دوران روسی میجرجنرل کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روسی میجرجنرل وتالی گریسموف خارکیف کے قریب یوکرینی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔جھڑپ میں متعدد دیگرروسی فوجی بھی ہلاک اورزخمی ہوئے۔
یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ روسی میجر جنرل چیچنیا اورشام میں بھی روسی فوجی آپریشن میں شریک تھے۔روس نے میجر جنرل کی ہلاکت کی اطلاعات پرکوئی ردعمل نہیں دیا۔
دوسری جانب یوکرین پرشدید روسی شیلنگ کے باعث شہریوں کا محفوظ مقامات کی جانب انخلا رک گیا۔یوکرین میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ ماریپول شہرمیں خوراک اورپانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس اوریوکرین کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور میں کوئی خاص پیشرفت نہ ہوسکی۔
https://www.express.pk/story/2294471/10/
کابل: خواتین کے عالمی دن کے موقع پرافغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین کومذہبی حقوق دینے کے لئے پرعزم ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےعالمی یوم خواتین کے موقع پرٹویٹ میں کہا کہ افغان خواتین کوشریعت کے مطابق حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ یوم خواتین افغانستان کی خواتین کے لئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا اچھا موقع ہے۔
گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت نے خواتین کوشرعی حدود میں رہتے ہوئے حقوق دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
https://www.express.pk/story/2294597/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109084283&Issue=NP_PEW&Date=20220308
کشمیر میں سب اچھا ،بھارت کی جھوٹی رپورٹ
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109084329&Issue=NP_PEW&Date=20220308
اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/03/08032022/p1-lhr032.jpg
روس کیخلاف بیان کے لیے پاکستان کو یورپی یونین کی طرف سے خط لکھے جانے کا انکشاف
Mar 06, 2022 | 17:30:PM
میلسی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا۔
میلسی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ملک کو 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، پاکستان کو کیا ملا، یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟، نیٹو کے 10فیصد لوگ بھی اس جنگ میں نہیں مرے، انہوں نے افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ملک کا دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم نے بہتر طریقے سے کورونا وائرس کے بحران سے اپنے ملک کو بچایا، کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا، امریکہ میں 40 سال کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے،ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ڈالنے کی پوری کوشش کی، ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جتنا ٹیکس دیں گے وہ سارا عوام پر بوجھ کم کرنے پر لگاؤں گا، یہ بھگوڑا جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے اس کا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Mar-2022/1411258?fbclid=IwAR0WMu83CQmJseccbBCfXZEjXwZY59ar7sbtoGMGblcrIINm0QhXaukOPEY
اگر کسی نے حملے کی کوشش کی تو ائیر فورس کو ڈرون مار گرانے کا حکم دوں گا: وزیراعظم
Mar 06, 2022 | 17:38:PM
میلسی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے ائیر فورس کو حملہ آور ڈرون نے مار گرانے کا حکم دے دیا ۔
میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آئی جب ڈرون حملوں میں ہمارے شہری مر رہے تھے؟ یہ دونوں ڈاکو اس لیے نہیں بول رہے تھے کیونکہ ان چوروں نے کو بیرون ملک اپنا پیسے کی فکر تھی، ماضی میں پیسے کی پوجا کرنے والے چپ رہے اور ہمارے بے قصور لوگ ڈرون حملوں میں مرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی ائیر فورس کو کہوں گا یہ اُس ڈرون کو گرا دے۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Mar-2022/1411259?fbclid=IwAR0ZXKrHfRtyE0WORaXSS1XXUVPTdISsB0oC46pOhqgxkAEq0uIjLBvVuQw
غزہ: اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس کے کمپاؤنڈ کے دروازے پر فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے کمپاؤنڈ کی جانب جانے والے باب حطہ نامی دروازے پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 19 سالہ فلسطینی کو شہید کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید نوجوان کی شناخت کریم جمال کے نام سے ہوئی۔ قابض فورسز نے حملہ آور قرار دے کر مذکورہ شہری کو موت کی نیند سلا دیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ کریم جمال نے دو فوجی اہلکاروں کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کیا تھا۔
قابض فورسز کی فائرنگ کے بعد طبی عملہ جائے وقوع پر پہنچا تاہم زخمی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ واقعے کے بعد فوج نے بیت المقدس کمپاؤنڈ کی طرف جانے والے تمام دورازے بند کردیے ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے شہید نوجوان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، اس دوران بھائی اور والدہ کو گرفتار کیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2293929/10/
دمشق: ملکِ شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے فوجی بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس نے وسطی شام کے ڈیزرٹ نامی ریجن میں ملٹری بس کو نشانہ بنایا جس میں سوار پندرہ فوجی ہلاک جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیوں کہ دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک داعش ڈیزرٹ میں 61 شامی فوجیوں کو ہلاک کرچکی ہے۔ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے جان لیوا حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
رواں سال جنوری میں شدت پسند تنظیم نے شامی فورسز کے 9 اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ علاوہ ازیں 20 جنوری کو شامی شہر العسکہ میں داعش نے جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو باآسانی چھڑا لیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2293965/10/
ماسکو: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت 4 شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے مطابق کیف، ماریوپول، خارکیف اورسمی میں جنگ بندی انسانی بنیادوں پرکی جائے گی۔ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی۔
روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ بندی کا فیصلہ انسانی بنیادوں پرکیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔یوکرین کے حکام نے روس کی جانب سے جنگ بندی کی اطلاعات پرکوئی بیان نہیں دیا ہے۔
یوکرین کے مختلف علاقوں میں روس کی بمباری اورشیلنگ جاری ہے جبکہ یوکرینی اورروسی افواج میں لڑائی بھی ہورہی ہے۔
https://www.express.pk/story/2294086/10/
یوکرینی صدر پولینڈ کی سرحد کے پاس منتقل
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-03-07&edition=KCH&id=5986479_29029848
افغانستان کے بعد اب یوکرین میں سٹنگر میزائل کیوں بھیجے جا رہے ہیں؟
Mar 05, 2022 | 19:04:PM
نیویارک(تجزیہ/طاہر چوہدری) ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کو طیارہ شکن سٹنگر میزائل بھیج رہے ہیں،جو روسی ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے. امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں گزشتہ جمعہ کے روز کہا تھا کہ "انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کو یوکرین کو فوری طور پر 350 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرنے کا اختیار دیا ہے، تاکہ اسے روس کی بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ سے اپنے دفاع میں مدد مل سکے".
" آرمی ٹائمز" نے لکھا ہے کہ "سٹنگر میزائلوں کی براہ راست ترسیل اس فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے، جسے گزشتہ ہفتے منظور کیا گیا تھا. یہ میزائل کندھے سے فائر کرنے والے ہتھیار کے طور پر کام کرتے ہیں. جو ہیلی کاپٹر گن شپ کے خلاف یوکرین کی مدد کر سکتے ہیں.
'نیوزمیکس'کے مطابق "ریٹائرڈ آرمی لیفٹیننٹ جنرل جم ڈوبک نے کہا کہ "سٹنگرز میزائل ترسیل کے بعد گیم چینجر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں . روسیوں کے پاس فضائی تسلط نہیں ہے، لیکن انہیں فضائی برتری حاصل ہے. لیکن سٹنگر میزائل انہیں سخت مشکل میں ڈال سکتے ہیں. کیونکہ ان کا مقابلہ فضائی حدود سے ہوگا، اور اس سے روسیوں کی آپریشن کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچے گا. اور یوکرین کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا".
"امریکہ کے علاوہ جرمن چانسلر اولاف شولز نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا ملک یوکرین کو 1,000 ٹینک شکن ہتھیار اور 500 سٹنگر میزائل بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے. یہ جرمنی کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے. کیونکہ اس نے پہلے مہلک امداد بھیجنے سے انکار کر دیا تھا.
امریکی ویب سائٹ 'انسائیڈر' کے مطابق "جرمنی کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی ممالک جیسے ناروے، سویڈن اور فن لینڈ نے بھی یوکرین کو ہتھیار بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے.
یوکرین کے اعلیٰ حکام نے اب امریکہ سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ اسے پیٹریاٹ طیارہ شکن میزائل جیسا جدید نظام سمیت دیگر جدید ترین ہتھیار فراہم کرے. 2014 میں روس نے جب کریمیا کو اپنے ساتھ ملا لیا تھا، تب سے، امریکہ نے یوکرین کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد دی ہے، جس میں انہیں جیولن اینٹی ٹینک میزائل، نائٹ ویژن چشمے، چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود، گشتی کشتیاں سمیت فوجی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے.
اوباما انتظامیہ، امریکہ روس کے ساتھ بڑھتے تنازعے کے خدشات کے درمیان مہلک امداد فراہم کرنے سے گریزاں تھی. ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پالیسی تبدیل ہوئی جو اب تک اپنی جگہ برقرار ہے".
1980ء کی دہائی میں سوویت یونین کی افغانستان کے ساتھ جنگ کے دوران، امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ سٹنگر میزائل کو افغان مجاہدین نے سوویت فضائی کنٹرول میں کمی کے لیے استعمال کیا. سوویت یونین نے 1989ء میں افغانستان سے انخلاء کیا. جیک ڈیوائن، جنہوں نے 1980 کی دہائی کے وسط میں سی آئی اے کی افغان ٹاسک فورس کو سنبھالا، نے اسے "سی آئی اے کے بہترین لمحات میں سے ایک" قرار دیا.
امریکی سٹنگر میزائل جو افغان مجاہدین کو فراہم کیے جاتےتھے. ان کے متعلق ایک انٹرویو میں مرحوم جنرل حمید گل نے انکشاف کیا تھا کہ غلطی سے ان میزائل کی ایک کھیپ غلط ہاتھوں میں چلی گئی تھی. جو بعدازاں بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوتے رہے. جن کو واپس لینے کے لیے امریکہ نے خطیر رقم خرچ کی تھی.
بھارت میں تعینات رہنے والے سابق امریکی سفیر آنجہانی جان گنتھر ڈین ( 1926-2019) نے اپنی سوانح عمری "ڈئنجر زونیز :آ ڈپلومیٹس فائیٹ فار امریکن انٹرسٹ" میں ان سٹنگر میزائلوں کی کہانی یوں بیان کی ہے.
"افغان مزاحمت کاروں کو فراہم کیے گئے سٹنگر میزائل افغانستان سے سوویت فوج کے انخلاء کے بعد دہشت گردوں کے ہاتھوں امریکی سویلین طیاروں کے لیے سیاسی خطرہ بن گئے تھے. یہاں تک کہ جنوبی ایشیا میں میرے دنوں کے دوران، اسلام آباد اور نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے اس بات پر کڑی نظر رکھتے تھے کہ افغان مجاہدین کے ہاس کتنے سٹنگرز میزائل ہیں. وہ کس شکل میں ہیں. اور اصل میں کن گروہوں یا گروپوں نے انہیں اپنے پاس رکھا ہوا ہے.
جب تک سٹنگر میزائل سوویت فوج کے خلاف استعمال ہوتے رہے، کسی کو بھی اس وقت اس بات کی کوئی پرواہ نہیں تھی کہ سوویت یونین کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد اگر افغان مزاحمت کاروں نے انہیں کیش کے عوض دوسروں کو بیچ دیا تو اس کے کیا نتائج ہوں گے؟
جولائی، 1993 میں، لاس 'اینجلس ٹائمز' نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سی آئی اے نے سینکڑوں سٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں کو افغان مزاحمت کاروں سے واپس خریدنے کے لیے 55 ملین ڈالر کے بجٹ کی درخواست کی تھی جو امریکہ نے قبل ازیں افغان مزاحمت کاروں کو فراہم کیے تھے".
اس ضمن میں میں دلچسپ بات یہ تھی کہ "یہ رقم جو اب ان سٹنگرز کو واپس حاصل کرنے کے مختص کی گئی تھی وہ قبل ازیں ان خفیہ سٹنگرز کی خریداری کے پروگرام کے لیے مختص کیے گئے بجٹ سے 5 گنا زیادہ تھی".
"یہ رقم کلنٹن انتظامیہ نے بین الاقوامی بلیک مارکیٹ سے میزائلوں کے حصول کے لیے سخت مقابلے کی وجہ سے پیش کی تھی.امریکی ایجنٹوں کو اب ان سٹنگرز کو واپس لینے کے لیے بڑی بھاگ دوڑ کرنی پڑ رہی تھی. بلیک میں ایک سٹنگر انہیں1 لاکھ امریکی ڈالر میں واپس مل رہا تھا".
کم و بیش 4 دہائیاں قبل یہی سٹنگر میزائل افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف استعمال ہوئے تھے، اب اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بار پھر وہی روس کے خلاف یوکرین میں استعمال ہونے جا رہے ہیں. کیا تاریخ ایک بار پھر اپنے آپ کو دہرانے جا رہی ہے. اس کا فیصلہ تو یقیناً آنے والا وقت ہی کرے گا.*
https://dailypakistan.com.pk/05-Mar-2022/1410930?fbclid=IwAR1eFjwAYuGasgEBXH5IoXhJz8nZQrDZimCsa5FD8MWfgPs193THwvAOb6A
یوکرین نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کردیا، ویڈیو بھی جاری
Mar 06, 2022 | 11:34:AM
کیپشن: Video Screen grab
کیف (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کی افواج جنگ میں مصروف ہیں اور ایسے میں یوکرینی فوج نے روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور اس سلسلے میں ویڈیو بھی جاری کردی تاہم روس کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد سے اب یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت متعدد شہر روسی افواج کے محاصرے میں ہیں۔روسی فوج نے دو یوکرینی شہروں سے شہری آبادی کے انخلا کیلئے عارضی جنگ بندی کی تھی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان جنگ اب بھی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی فوج نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ یوکرینی فوج نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے نشانہ بناکرگرایا۔یوکرینی آرمڈ فورسز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ روسی ہیلی کاپٹر کب اور کہاں مار گرایا گیا۔
بعدازاں یوکرینی آرمڈ فورسز کے آفیشل اکائونٹ سے ایک اور ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں فضاءمیں نشانہ بنائے جانے کے بعد کسی آبجیکٹ کو فضاء سے زمین کی طرف لڑھکتے دیکھا گیا۔
https://dailypakistan.com.pk/06-Mar-2022/1411217?fbclid=IwAR1xL-20ffoAFWkTDH3NFBht5Qi24nr7wjdzzER0X31uh-MqzgzHL1cKHKM
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین نے 8 سال تک ڈونئیسک اور لوہانسک میں 500 بچوں سمیت 15 ہزار شہریوں کو بیدردی سے قتل کیا لیکن اب شہریوں پر حملہ کرنے والے ان آوارہ کتوں کو زہر دینے یا گولی ماردینا کا وقت آگیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں الزام عائد کیا ہے یوکرین نے دو صوبوں پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے 2014 سے تاحال 14 ہزار سے زائد شہریوں کو قتل کیا جن میں 500 بچے بھی شامل ہیں۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ مغربی ممالک بہت مہذب اور انسانی حقوق کے چیمپئن بنتے ہیں لیکن دو صوبوں لوہانسک اور ڈونئیسک میں یوکرینی فوج کے 8 برس تک مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔
صدر پوٹن نے کہا کہ ممکن ہے یہ سخت لگے مگر آوارہ کتے لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں اور اب وہ وقت آگیا ہے جب لوگ ایسے آوارہ کتوں کو زہر دے دیتے ہیں یا گولی مار دیتے ہیں۔
روسی صدر نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منسک معاہدوں پر عمل نہیں کرنے سے صاف انکار یوکرین نے کیا لیکن پھر بھی مورد الزام روس کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ کہنے پر اصرار بے معنی ہے۔
واضح رہے کہ 10 روز قبل روس نے یوکرین کے حملہ کرکے دو شہروں پر قبضہ کرلیا جب کہ دارالحکومت کیف کا حصار کیئے ہوئے ہیں اور ملکی پارلیمنٹ سے محض 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔ اس دوران ایک ہزار سے زائد یوکرینی ہلاک اور 5 ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوچکے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2293798/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109079546&Issue=NP_PEW&Date=20220306
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109079537&Issue=NP_PEW&Date=20220306
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109079544&Issue=NP_PEW&Date=20220306
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-03-06&edition=KCH&id=5985021_86438721
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-03-06&edition=KCH&id=5985028_50729563
پاکستان میں اقلیتوں کے لئے عبادت گاہیں
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/03/06032022/p6-024.jpg
روس کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرین میں کتنے عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں؟ اقوام متحدہ نے اعداد و شمار جاری کردیے
Mar 04, 2022 | 21:07:PM
سورس: Screen Grab
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 331 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
"الجزیرہ ٹی وی" کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے تصدیق کی ہے کہ 24 فروری کے بعد سے اب تک یوکرین میں 331 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس جنگ میں اب تک 675 عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زیادہ تر شہریوں کی ہلاکتیں آرٹلری شیلنگ، راکٹ، میزائلوں اور فضائی حملوں سے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔" الجزیرہ ٹی وی" کا کہنا ہے کہ وہ ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کرسکے۔
https://dailypakistan.com.pk/04-Mar-2022/1410585?fbclid=IwAR1EL585q_1E-sZ3s4fwam_VXtxJKa9ITYl6fzUbzOBZXn3DIIMjYiBwhII
تاج محل میں پاکستان کے حق میں نعرے لگ گئے
Mar 05, 2022 | 11:27:AM
سورس: Twitter/@OsintUpdates
آگرہ (ویب ڈیسک) مغل بادشاہ شاہ جہاں کے تین روزہ 367 ویں عرس کے موقع پر ایک نوجوان نے پاکستان کے حق میں نعرے لگادیئے جس کے بعد ہجوم نےاس نوجوان کو تشدد نشانہ بناڈالا۔۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغل بادشاہ کی عرس کی تقریبات کے موقع پر تاج محل میں مفت داخلے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم تھا جبکہ مشرقی اور مغربی دروازوں پر لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔
مغل شہنشاہ کے عرس کی تقریبات کے موقع پر لوگوں کو شاہ جہاں کی قبر پر حاضری کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Mar-2022/1410868?fbclid=IwAR0rdqW1r-oiJE2vA2DugE_sxtQvrM_YRSrSlyh_tLJUoCxzLbjEasXqE60
پاک، روس تعلقات پر ناراضی؟ برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کردیا
Mar 05, 2022 | 13:07:PM
سورس: Twitter/@YusufMoeed
لندن (آئی این پی)پاکستان اور روس میں بڑھتے تعلقات پر برطانیہ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معیدیوسف کا دورہ برطانیہ منسوخ ہو گیا ہے انہوں نے رواں ہفتے برطانیہ کا دورہ کرنا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مشیرقومی سلامتی کو برطانوی حکومت نے دورے کی دعوت دی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورہ روس کے بعد برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Mar-2022/1410890?fbclid=IwAR0ihah_X7s0Fhawn4nZte7bRx4_mTp4enEfhPguWTICNn03jLOrRuaVcDY
کشمیری مسلمانوں کیخلاف ہندو انتہا پسند فورس کی تشکیل نو
هفته 05 مارچ 2022ء
نئی دہلی ،سری نگر(کے پی آئی)بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندہندئووں کی مسلح فورس کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے کے تحت ویلج ڈیفنس گروپس (VDGs) کے نام سے فورس منظم کرنے ، ان گروپس کے ممبران کو تنخوا دینے ، ہتھیار اور تربیت دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ،سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ، بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر زخمی بعدازاں گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر بھارتی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر کی انتظامیہ کو حکم جاری کر دیا ہے ۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ویلج ڈیفنس گروپس کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت ویلج ڈیفنس گروپس کے رابطہ کار کو4500 اور ارکان کوچار، چار ہزار ماہانہ تنخوا ہ دی جائے گی ۔1990 میں بھارتی فوج کی مدد کے لیے ویلیج ڈیفنس کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں ان کی تعداد4,125 تھی ۔ ویلیج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندہندئووں کی مسلح فورس ماضی میں قائم کی گئی تھی۔دریں اثنا مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں پیپلز ڈیموکرے ٹک پارٹی ،نیشنل کانفرنس ،پیپلز کانفرنس اور سی پی آئی(ایم ) نے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے ویلج ڈیفنس گروپس منظم کرنے کے حکم پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے ۔حکومت کی طرف سے ایک کمیونٹی کو مسلح کرنے سے دوسری کمیونٹی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی، محبوبہ مفتی نے کہا کہ وی ڈی جی کی تشکیل جموں و کشمیر میں معمول کے بارے میں بھارتی حکومت کے دعووں کے برعکس ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%BA-%DA%A9-%D8%AF%D9%88-%D9%BE%D8%B3-%D8%B3-%DA%A9-%D8%AA%D8%B4
بھارت میں سیاست کیساتھ صحافت کابھی جنازہ نکلنے لگا
هفته 05 مارچ 2022ء
نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں سیاست کیساتھ صحافت کابھی جنازہ نکلنے لگا۔بھارتی ٹیلی ویژن کے میزبان راہول شیو شنکر نے لائیو پروگرام کے دوران بڑی غلطی کر کے اپنا مذاق بنوالیا۔شیو شنکر لائیو پروگرام میں شو میں شریک اپنے مہمانوں سے ہی بے خبر نکلے اور 2 منٹ تک غلط نام لے کر ٹوکتے رہے ۔بھارت میں سیاست کے ساتھ ساتھ صحافت کابھی جنازہ نکلنے کی نوبت آگئی۔ یوکرین کے معاملے پر میزبان اپنے ایک مہمان کانام لے لے کر اس کی بات کاٹتا رہا، ٹوکتا رہا مگرخود کو چمپئن ظاہر کرنیوالے میزبان کو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ دو منٹ تک وہ جس کے پیچھے پڑا رہا اس نے ابھی تک کچھ بولا ہی نہیں تھا جس پر سوشل میڈیا پر صحافی کا مذاق اڑایا جانے لگا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D8%B1%D8%AA-%D9%85%DB%8C-%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%D8%B3-%D8%B5
ریڈیو پاکستان کو انٹرویو ،کشمیری رہنما2سال کیلئے جیل منتقل
هفته 05 مارچ 2022ء
سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دینے کے جرم میں2سال کیلئے سینٹرل جیل سری نگر منتقل کر دیا گیا ، انٹرویو میں غلام احمد ڈار نے مسئلہ کشمیرپاکستانی موقف کی حمایت کی تھی۔پولیس کے مطابق چند روز قبل غلام احمد کو سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔پی ایس اے کے تحت گرفتار شخص پر بغیر کوئی مقدمہ چلائے دو برس تک قید میں رکھا جا سکتا ہے۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B1-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D9%86-%DA%A9-%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88%DA%A9%D8%B4%D9%85
پاکستان کایورپی سفیروں کی پریس ریلیز پر شدید تشویش کا اظہار، رویہ ناقابل قبول قرار
هفته 05 مارچ 2022ء
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں کھلے عام جوہری مواد کی فروخت تشویشناک ہے جو خطے میں خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ،عالمی اداروں کو بھارت جوہری مواد کی بازاروں مارکیٹوں میں فروخت کی تحقیقات پر زور دینے کی ضرورت ہے ، بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، بھارت، پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتا، عالمی برادری پر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا، کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جارہا ہے ،امریکہ افغانستان کے اثاثے غیر منجمد کرے ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یورپی اور دیگر ممالک کے سفارتخانوں کی پریس ریلیز پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے یورپین یونین پریس ریلیز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ایسی زبان استعمال کرنا درست نہیں۔یورپی ممالک کے سفارتخانوں کو ایسا طریقہ کار اختیار نہیں کرنا چاہئے تھا۔سفارتخانوں کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے ۔یورپی سفارتخانوں نے تسلیم کیا کہ ایسی پریس ریلیز کا اجراء نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی تعیناتی خوش آئند ہے ، تعلقات کو فروغ ملے گا۔یوکرین میں 7 ہزار پاکستانی ہیں جن میں تین ہزار طلباء ہیں اکثریت پڑوسی ممالک منتقل ہوچکی ہے ۔تمام پاکستانی محفوظ اور باحفاظت ہیں۔پاکستان سے یوکرائن اور روس دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ امریکہ سے افغانستان کے اثاثے غیر منجمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے ،بھارت مذاکرات نہیں چاہتا،بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے ،عالمی برادری پر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ،بھارت، پاکستان میں ریاستی دہشتگردی کروا رہا ہے ،کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جارہا ہے ۔ او آئی سی وزرا خارجہ کا غیر معمولی اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہوگا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE%DB%8C-%D9%84-%D9%82%D8%A8%D9%88%D9%84-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1
پشاور: کوچہ رسالدار دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 62 ہوگئی، 25 شہدا کی نماز جنازہ بھی ادا کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل آر ایچ کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے مزید پانچ زخمی توڑ گئے ہیں اور شہدا کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، تاحال 37 زخمی زیر علاج ہیں۔
سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا
گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا، مراسلہ ایس ایچ او خان رازق وارث خان کی مدعیت میں ارسال کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کیا گیا، اور ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مراسلے تم میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او مسجد کی سیکیورٹی چیک کرنے کے بعد ساتھ کی گلی میں پہنچا تو فائرنگ کی آواز سنی، ایس ایچ او واپس مسجد لوٹا تو پولیس والے زخمی تھے اور دھماکا ہو چکا تھا، خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھس کر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد خود کش حملہ نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
مراسلے کے متن میں ہے کہ حملہ آور کالے رنگ کے کپڑوں میں اور پیدل تھا، حملہ اور کے پاس پستول تھا اور اس نے پہلے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا، واقعے کے مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات کے شامل کی گئی ہیں۔ پولیس اسٹیشن خان رازق سے ارسال مراسلے کی بنیاد پر کوچہ رسالدار دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔
شہدا کی نماز جنازہ
دوسری جانب جانب سانحہ کوچہ رسالدار کے 25 شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، 14 شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ کوہاٹی چوک میں ادا کی گئی اور اجتماعی نماز جنازہ علامہ محسن ہمدانی نے پڑھائی۔ 5 افراد کی نماز جنازہ بیرون کوہاٹی گیٹ میں ادا کی گئی، جب کہ کینٹ کے رہائشی دو جانبحق افراد کی نماز جنازہ حسینیہ ہال پشاور میں ادا کی گئی۔ اجتماعی جنازے کی ادائیگی کیلئے شہر بھر سے اہل تشیع نے شرکت کی۔
واقعے کا پس منظر
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں ایک خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخلے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے مزاحمت کی تو حملہ آور نے اس پر بھی فائرنگ کردی بعدازاں حملہ آور نے مسجد کے اندر داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی پھر خود کو دھماکے اسے اڑالیا، جس کے نتیجے میں 56 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2293357/1/
کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ اور امریکی کو نہایت مطلوب سراج الدین حقانی کے ٹھکانہ تو دور کوئی واضح تصویر تک کسی ملک کی خفیہ ایجنسی کو نہیں مل سکی تھی تاہم اب پہلی بار طالبان رہنما براہ راست نشریات میں سامنے آگئے۔
طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ بنایا گیا تھا جو افغان جنگ کے دوران امریکا کو نہایت مطلوب شخصیت تھے لیکن کسی بھی ملک کی خفیہ ایجنسی ان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی تھی۔
اس کی بنیادی وجہ سراج الدین حقانی کی کوئی تصویر نہ ہونا تھی۔ اُن کی ایک ہی تصویر دستیاب تھی جس میں ان کا چہرہ آدھے سے زیادہ چادر سے ڈھکا ہوا تھا۔ افغانستان میں طالبان کی فتح بھی سراج الدین حقانی کی جنگی مہارت کا نتیجہ تھی۔
وزیر داخلہ بننے کے بعد سراج الدین حقانی کافی متحریک رہے ہیں اور درجنوں سرکاری تقریبات میں بھی شرکت کی ہے تاہم ان کے آتے ہی کیمرے بند کرادیئے جاتے تھے اور کسی کو موبائل سے بھی تصویر لینے کی اجازت نہیں تھی۔
تاہم پہلی بار کابل میں ہونے والی نیشنل پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کے موقع پر میڈیا کو سراج الدین حقانی کی کوریج نہیں روکا گیا اور ان کا خطاب براہ راست نشریات میں دکھایا بھی گیا۔
اپنے خطاب میں سراج الدین حقانی کا کہنا تھا کہ دہائیوں پر مشتمل ہماری جدوجہد اور واحد آرزو کا مقصد اسلامی نظام کا قیام رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2293415/10/
واشنگٹن: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر گزشتہ ہفتے میں روس نے 3 قاتلانہ حملے کیے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق روسی فوج کے خصوصی دستے نے یوکرین میں صدر ولادیمیر زیلنسکی کو تین بار نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ہر بار یوکرینی صدر حملے سے چند لمحوں پہلے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔
دی ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ روس نے یوکرینی صدر کو قتل کرنے کے لیے دو ٹیمیں بھیجی ہیں جن میں ایک ٹیم روس کی نجی ملٹری وانگر گروپ کی ہے جب کہ دوسری چیچینیا کے باغیوں کی ٹیم ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو قتل کرنے کے لیے چیچینیا کی خصوصی فورس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ روس کی وفاقی سیکیورٹی سروس نے یوکرینی عوام کو چیچینیا کے باغیوں کی دھمکی دی ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی دو روز قبل کہا تھا کہ روس کا سب سے پہلا ہدف وہ ہیں لیکن وہ خوف زدہ ہوکر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین کے صدر کو ملک سے بحفاظت نکلنے کے لیے مدد کی پیشکش کی تھی جسے انھوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے لڑنے کے لیے اسلحہ چاہیئے، انخلا کے لیے گاڑی نہیں۔
https://www.express.pk/story/2293101/10/
کابل: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے سامنے دہشت گرد گروپ داعش خراسان کے بانی اراکین میں سے ایک نے ہتھیار ڈال دیے۔
یہ پیشرفت افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران سامنے آئی جس میں سیکیورٹی افسران اور طالبان کے مقامی حکام نے شرکت کی۔
معروف سابق طالبان رہنما اور داعش خراسان کے علاقائی سربراہ شیخ عبدالرحیم مسلم دوست نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت میں طالبان حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
خیال رہے کہ داعش خراسان پاکستان سمیت افغانستان میں متعدد دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔
گزشتہ برس عبدالرحیم مسلم دوست نے داعش خراسان سے اپنے راستے الگ کرلیے تھے اور وہ دہشت گرد گروپ کے ناقدین کے طورپر ابھرے۔انہوں نے افغانستان میں امریکی فورسز کے خلاف طالبان رہنما کی حیثیت سے جنگ حصہ لیا تھا۔
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے گزشتہ 8 حملوں میں 515 افراد جاں بحق اور 893 زخمی ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں 2016 سے 2021 کے دوران افغانستان میں کیے گئے 22 حملوں میں مجموعی طور پر 912 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 597 زخمی ہوئے۔
https://www.express.pk/story/2293147/10/
ماسکو: روسی پارلیمنٹ نے یوکرین سے جنگ کے حوالے سے ‘جھوٹی’ خبریں پھیلانے پر 15 سال قید کی سزا کا قانونی مسودہ منظور کرلیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین سے جنگ کے تناظر میں ایسی خبروں اور معلومات کی تشہیر جو روسی مؤقف کی مخالف ہو روس میں جرم سمجھا جائے گا، پارلیمنٹ نے 15 سال قید کی سزا کا قانونی مسودہ منظور کرلیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے بل کی منظوری کا مقصد غیرملکی میڈیا کی ملک میں روس کی مخالفت روکنا ہے تاکہ سزا کے ڈر سے ایسی خبر نہ چلائی جائے جو روسی مؤقف کے مخالف ہو۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں عام شہریوں کی ہلاکت اور روس کی فوج کو بھاری نقصان جیسی حقیقت کے منافی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ دوسری جانب روسی سرکاری میڈیا یوکرین پر حملے اور جنگ کو فوجی آپریشن قرار دے رہا ہے۔
امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن مذکورہ قانونی مسودے پر دست خط کرکے اسے قانون کی شکل دے دیں گے جس کا اطلاق ہفتے سے ممکن ہے۔
روس میں مذکورہ قانون کے تحت قید کی سزا کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس اقدام کے بعد برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) نے روس میں اپنی سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔
https://www.express.pk/story/2293219/10/
اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسگ کی روک تھام سے متعلق فیٹف ایکشن پلان کے باقی نکات پر جون تک عملدرآمد مکمل کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ فیٹف منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کے کیسوں میں سزاوں پر عمل درآمد کے بارے میں زور دے رہا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا 4 روزہ ورچوئل اجلاس یکم مارچ سے 4مارچ تک پیرس میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد مکمل کرچکا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔
فیٹف کا مزید کہنا تھا کہ جون 2021 کے بعد سے پاکستان نے دہشتگردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے اقدامات کیے ہیں اور کسی بھی متعلقہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے سے پہلے 7 میں سے 6 نکات کو مکمل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں اور تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
https://www.express.pk/story/2293243/1/
بیلاروس: روس اور یوکرین کے سفارت کاروں کے درمیان بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے امن مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوگیا جس میں ایک اہم نکتے پر فریقین نے اتفاق کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے سفارت کاروں کے درمیان امن مذاکرات کے دو دور مکمل ہوگئے۔ بیلا روس کی سرحد پر ہونے والی بات چیت کے دوران فریقین جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے بحفاظت انخلا کے لیے محفوظ راہداری بنانے پر راضی ہوگئے۔
اس حوالے سے یوکرینی صدر کے مشیر میخائیلوپوڈولایاک کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہماری جانب سے دو نکات عمومی جنگ بندی اور عارضی صلح پیش کیے گئے جس پر اتفاق نہیں ہوسکا تاہم بات چیت میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے۔
یوکرین کے صدر کے مشیر نے مذاکرات میں پیش رفت سے متعلق بتایا کہ فریقین شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے بعض مقامات پر ممکنہ عارضی جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں تاکہ شہریوں کے انخلاء کی اجازت مل سکے۔
مشیر میخائیلوپوڈولایاک نے مزید بتایا کہ ممکنہ عارضی جنگ بندی بعض مقامات پر انسانی راہداری بنانے کے لیے ہوگی تاکہ شہری اس راہداری سے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل ہوسکیں۔
روس کی جانب سے مذاکرات کے سربراہ سابق وزیر ثقافت ولادمیر میڈنسکی نے بھی فریقین کے شہریوں کے انخلا کے لیے ایک محفوظ راہداری بنانے پر اتفاق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ترجیح فوجی تصادم کے علاقے میں پھنسے شہریوں کا انخلا ہے۔
روس اور یوکرین کے مذاکرات کاروں نے اس معاہدے کے جلد از جلد نافذ العمل ہونے کا بتایا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں دیا۔ فریقین کے درمیان امن مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
https://www.express.pk/story/2293005/10/
ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کوممکنہ اتحادی کے طورپردیکھتا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی میگزین کوانٹرویو میں کہا کہ ہم اسرائیل کودشمن کے طورپرنہیں دیکھتے۔ اسرائیل ممکنہ طورپرسعودی عرب کا اتحادی ہوسکتا ہے۔ امید ہے فلسطین اوراسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ایران اورسعودی عرب پڑوسی ہیں اورایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتے۔ بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ امریکی صدرجوبائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اورریاض امریکا سے مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں رٹز کارلٹن کا واقعہ سعودی حکومت کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تھا۔ کرپٹ افراد کوہوٹل میں رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ زیرحراست نہیں تھے۔ انہیں 2 آپشنز دئیے گئے تھے یا تو تصفیہ کرلیں یا پھرقانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ ان میں سے 95 فیصد نے تصفیے پراتفاق کیا۔
https://www.express.pk/story/2292853/10/
اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا، بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جارہا ہے، باربار کہنے کے باوجود بھارت کلبھوشن کو وکیل فراہم نہیں کررہا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان مخالف دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات بڑے ثبوت ہیں، بھارت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتا جب کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے اور بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
پاکستان میں نئے امریکی سفیر کی تعیناتی
عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو تعینات کردیا گیا ہے، امید ہے نئے سفیر کی تعیناتی خوش آئند ہے تعلقات کو فروغ ملے گا۔
یوکرین کے معاملے پر ترجمان نے بتایا کہ یوکرین میں 7 ہزار پاکستانی تھے جن میں تین ہزار طلباء ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت پڑوسی ممالک منتقل ہوچکی، گزشتہ 9 روز سے یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کے انخلا کے لیے دن رات کام کررہا ہے، 1453 پاکستانی ہنگری، رومانیہ اور پولینڈ منتقل ہوچکے ہیں اور بقیہ پاکستانیوں کے انخلا کا آپریشن جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2293007/1/
روس کیخلاف لڑائی میں شرکت، سکھ تنظیم کی یوکرین کو مشروط پیشکش
جمعه 04 مارچ 2022ء
نیویارک( ندیم منظور سلہری سے )امریکہ کی سکھ تنظیم نے سکھ فار جسٹس نے روس کیخلاف لڑائی میں شرکت کیلئے یوکرین کو مشروط پیشکش کردی۔انہوں نے اس حوالے سے 2شرائط پیش کی ہیں جن میں پنجاب کی بھارت کے قبضے سے آزادی کیلئے سکھوں کی خود مختاری کے حق کو تسلیم کیا جائے اور جنرل اسمبلی میں خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کی یقین دہانی کرائی جائے ۔یوکرین کے صدر زیلنسکی کی طرف سے مسلح تنظیموں سے مدد کی اپیل کے بعد نارتھ امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ گُرپتونت سنگھ پنوں ایڈووکیٹ نے لابی فرموں کے ذریعے یوکرین اور نیٹو حکومتوں کو پیغام بھیجا، ہم یوکرینی صدر کی آفر دو شرائط ماننے پر روس سے جنگ لڑ سکتے ہیں۔ ، پہلی شرط یہ ہے کہ پنجاب کی بھارت کے قبضے سے آزادی کیلئے سکھوں کی خود مختاری کے حق کو تسلیم کیا جائے اور دوسری شرط یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پنجاب کی آزادی کیلئے جاری خالصتان ریفرنڈم کے بارے میں حمایت کی یقین دہانی کرائی جائے ۔ اگر یوکرینی صدر ان دونوں شرائط کو منظور کر لیتے ہیں تو خالصتان فورس کے جوان ان کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
https://www.roznama92news.com/654%D8%B4-
پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی
جمعه 04 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاک بحریہ کی جانب سے جاسوسی کیلئے آنیوالی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے جدید کیلوری کلاس آبدوز کا سراغ لگایا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا پاکستان نیوی اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے یکم مارچ کو کلوری کلاس کی ہندوستانی آبدوز کو روکا اور ٹریک کیا تھا۔موجودہ سکیورٹی ماحول اور پاک بحریہ کی جاری مشق سی سپارک 2022 کے دوران یہ اہم واقعہ ہے ۔ ہندوستانی آبدوز پاکستان میری ٹائم زون میں جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کے لئے آئی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعہ گزشتہ 5 سالوں میں چوتھی بار پیش آیا ہے جسے تاہم پاک بحریہ نے ایک بار پھر مسلسل چوکنا رہ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے ۔یہ پاک بحریہ کی صلاحیت اور پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے ۔
https://www.roznama92news.com/4-%D9%BE%D8%A7%DA%A9-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DB%81-%D9%86%DB%92-%D8%AD%D8%AF%D9%88%D8%AF-%D9%85%D8%AF%DB%8C
کیف: جنگ زدہ یوکرین میں ایک بھارتی طالب علم گولی کا نشانہ بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہے۔ روسی فوج کا شیل لگنے سے کرناٹک سے تعلق رکھنے والا میڈیکل کا طالب علم نوین جان کی بازی ہار گیا تھا جب کہ ایک طالب علم شدید ذہنی دباؤ اور اضطراب کے باعث دماغ کی رگ پھٹ جانے سے ہلاک ہوگیا تھا۔
اسی طرح ایک اور بھارتی طالب علم گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جب کہ مودی حکومت روایتی بیانات سے کام چلا رہی ہے۔
مودی حکومت کے وزیر وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی طلبا کو کسی بھی صورت فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ گولی یا شیل کسی کی قومیت، مذہب یا تعلق کو نہیں دیکھتی۔
ادھر یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا نے مودی حکومت کی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ ہمیں انخلا سے روکنے کے لیے ٹرین سے دھکیلا جا رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2292968/10/
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے جوہری پلانٹ کونشانہ بنا کرجوہری دہشتگردی کی ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان میں کہا کہ روس چرنوبل کا سانحہ دہرانا چاہتا ہے۔ جوہری پلانٹ پرحملہ کرکے روسی فوجیوں نے جوہری دہشتگردی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک نے کبھی جوہری پلانٹس پرحملہ نہیں کیا۔یہ انسانی تاریخ میں پہلی بارہوا ہے کہ جوہری پلانٹ کونشانہ بنایا گیا ہو۔دہشتگرد ریاست اب جوہری دہشتگردی کرنا چاہتی ہے۔
صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ عالمی رہنما عملی اقدامات کرکے یورپ کو جوہری تباہی کے ہاتھوں مرنے سے بچائیں۔
https://www.express.pk/story/2292905/10/
کیف: یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ آگ روسی بمباری کے باعث لگی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اینرودر شہر کے میئر دیمیترو اورلوف کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں آگ روس کی مسلسل بمباری کے باعث لگی۔
یوکرین کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں دھماکہ ہوا توچرنوبل سے 10 گنا زیادہ تباہی ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق روسی فوجیوں نے ٹینکوں کی مدد سے شہرمیں داخل ہونے اورجوہری پلانٹ پرقبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں نے یوکرین کے فوجیوں اورمقامی رہائشیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ پرروس کے حملے اور آگ لگنے سے متعلق یوکرینی حکام سے رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی وزیر توانائی جینفر گرینہو نے کہا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کومحفوظ طریقہ کار اور ضابطوں کے تحت بند کردیا گیا ہے جبکہ یوکرینی حکام نے جمعہ کو پلانٹ میں لگی آگ کو بھی بجھادیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2292817/10/
کیف: روسی افواج نے ماریوپول شہر کی بندرگاہ کا محاصرہ کرکے بجلی، خوراک، پانی، حرارتی نظام اور نقل و حمل کو منقطع کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین کے شہر ماریوپول کے مئیر کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے 24 گھنٹوں سے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور بجلی، خوراک، پانی، حرارتی نظام اور نقل و حمل کو مکمل منقطع کردیا۔
مئیر ماریوپول وادیم بویچینکو نے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کے ذریعہ روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے محاصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ لینن گراڈ کی طرح یہاں بھی ناکہ بندی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بویچینکو نے کہا کہ روسی فوجی بجلی، پانی اور ہیٹنگ سپلائی کی مرمت کرنے سے روک رہے ہیں جبکہ متعدد عیلوے اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچایا تاکہ ہم اپنی خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو نہ نکال سکیں۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کے لیے بات چیت کررہا ہے لیکن فوجی ڈھانچے کو مکمل تباہ کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔
https://www.express.pk/story/2292730/10/
ماسکو: روس نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کے لیے بات چیت کررہا ہے لیکن یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو مکمل تباہ کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔
عالمی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روسی وفد نے اس ہفتے کے شروع میں یوکرینی مذاکرات کاروں کو اپنے مطالبات پیش کیے ہیں اور اب وہ مذاکرات کے اگلے مرحلے میں کیف کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
لاوروف نے کہا کہ مغرب یوکرین کو مسلسل مسلح کرتا آیا ہے، فوجیوں کو تربیت دی اور وہاں اڈے بنائے تاکہ یوکرین کو روس کے خلاف جنگی دستے میں تبدیل کیا جا سکے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین روس کی سلامتی کے لیے خطرہ بن کے ابھرا جس پر روس کو مجبوراً یہ فوجی کارروائی کرنا پڑی۔
https://www.express.pk/story/2292640/10/
پاکستان، ازبکستان میں 9معاہدوں پردستخط: سکیورٹی، تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
جمعه 04 مارچ 2022ء
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ،92نیوز رپورٹ ،اے پی پی) پاکستان اور ازبکستان نے سکیورٹی ، اقتصادی، تجارتی، سائنس، تعلیم، انفارمیشن اور مذہبی سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور ٹرین رابطوں پر اتفاق کیا ہے ،ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں 9 ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ، تقریب میں وزیراعظم اور ازبک صدر بھی شریک ہوئے ۔وزیراعظم ہائوس میں ازبک صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ازبکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مستحکم کر رہے ہیں ، گزشتہ ایک سال میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت میں 50 فیصد جبکہ مشترکہ منصوبوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ، ہم نے ازبکستان کے ساتھ افغانستان کے راستے روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، سیاحت اور تجارت میں اضافہ ہو گا ،دونوں ملکوں کے مابین افغانستان کے راستے ٹرین چلے گی جو وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر پورٹ سے ملائے گی، فائدہ نہ صرف ازبکستان اور پاکستان کو ہو گا بلکہ زیادہ فائدہ افغانستان کو ہو گا، افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور تسلیم کرنے کیلئے ملکر کام کر ینگے ۔میں نے ازبک صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا، ہم چاہتے ہیں کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کا حق دے اور وہاں بھارتی مظالم کو روکے ،اسلامو فوبیا کے حوالے سے ازبکستان اورپاکستان کا یکساں مؤقف ہے ، ناموس رسالتﷺ ؐ پر مسلم ممالک کو مل کر مہم چلانی چاہئے ،پاکستان اور ازبکستان ، افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے مل کر کام کریں گے ۔ازبکستان کے صدر نے مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام اور قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کا بڑی شدت سے انتظار تھا لیکن کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی، پاکستان کے ساتھ سٹرٹیجک تعاون کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں،وزیراعظم کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو تعمیری رہی،پاکستان کی سیاسی اور ثقافتی ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ترجیحی تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے ، وسطی ایشیاء سے مزار شریف، کابل اور پشاور ریلوے کی تعمیر پر مستقبل قریب میں کام شروع ہو گا، اس منصوبے سے وسطی ایشیا گوادر پورٹ سے منسلک ہو گا۔ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں علاقائی سلامتی کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا۔ ازبک صدر نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے اور افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنا چاہئے ، ہم نے 10 انتہائی اہم معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں ۔اس سے قبل ازبک صدر شوکت مرزا یوف کا اسلام آمد پر وزیراعظم اور دیگر شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا ۔ازبک صدر کی صدر عارف علوی سے بھی ملاقات شیڈول ہے ۔ اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب اورتباہ ہوتے ہیں لیکن یہاں نیب میں پیشی پربڑے چوروں پرپھول پھینکے جاتے ہیں ،ایک چور اربوں روپے لوٹ کر باہر بھاگ گیا، وکلا کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف پر سے پابندی ختم کرو اور انہیں ایک بار پھر الیکشن لڑنے کی اجازت دو، یہ ہے ہمارا معاشرہ؟ ۔ اسلام آباد میں رحمت للعالمینؐ اتھارٹی کو مکمل فعال بنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن کو قبول کرلیا اس لیے اپنے آپ کو تباہ کردیا،مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتا، فحاشی کی وجہ سے ہمارا فیملی سسٹم تباہ ہوگیا، معاشرے میں ماں باپ کی عزت نہیں رہ گئی ، قانون کی حکمرانی قائم کرنا جہاد ہے کیونکہ ہمارا مقابلہ مافیاز کے ساتھ ہے جو این آر او کیلئے بلیک میل کرتے ہیں ، نبی کریم ﷺ نے ہمیں جو پیغام دیا ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں کو اس پیغام سے آگاہ کرنا ہو گا ، برطانیہ کی سوسائٹی ہم سے بہت آگے ہے ، وہاں ممکن نہیں کہ کوئی عوام کا پیسہ چرائے اور مقصود چپڑاسی کے نام پر اکاؤنٹ میں ڈال دے ۔ دوسری طرف وزیراعظم سے چودھری مونس الٰہی نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔مونس الہٰی کی جانب سے ایک بار پھر اعادہ کیا گیا کہ ان کی بطور اتحادی حکومت کے ساتھ حمایت جاری رہے گی ۔ مونس الٰہی نے ٹویٹ کیا کہنسلوں سے ہمارے خاندان نے ہمیشہ وعدوں کا احترام کیا، وزیر اعظم اور اسد عمر سے ملاقات کی ، پاکستان کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسدعمر کو ق لیگ سے کوآرڈی نیشن کا ٹاسک سونپ دیا ،وزیراعظم دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
https://www.roznama92news.com/1-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%A8%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%B1%D8%AF%D8%B4%D8%B9%D8%A8%D9%88%DA%BA%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%AA%D9%81%D8%A7%D9%82
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109074637&Issue=NP_PEW&Date=20220304
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109073540&Issue=NP_PEW&Date=20220304
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109073554&Issue=NP_PEW&Date=20220304
"جوبائیڈن کی پرواہ نہیں" محمد بن سلمان کا تہلکہ خیز بیان
Mar 03, 2022 | 22:40:PM
سورس: Wikimedia Commons
ریاض (محمد اکرم اسد ) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن ان کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں، جمال خاشقجی کے قتل کا حکم انہوں نے نہیں دیا، اس قتل پر سعودی عرب میں قصور واروں کو سزائیں دی گئیں لیکن افغانستان میں شادیوں پر بم برسانے والوں اور گوانتا ناموبے میں مظالم ڈھانے والے آزاد گھوم رہے ہیں۔
دی اٹلانٹک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ ذہنی سکون کیلئے ٹی وی دیکھتے ہیں، وہ ہاؤس آف کارڈ جیسے سیاسی ڈرامے نہیں دیکھتے بلکہ ذہنی سکون کیلئے گیم آف تھرونز جیسی تخیلاتی کہانیاں دیکھتے ہیں۔ وہ ایک عام انسان کی طرح ہی زندگی گزارتے ہیں اور صبح کا ناشتہ اپنے بچوں کے ساتھ کرتے ہیں۔
جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا یہ سامنے کی حقیقت ہے کہ انہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا، یہ بات انہیں بہت تکلیف دیتی ہے اور اس سے سعودی عرب کو بہت نقصان ہوا ہے، انہیں صحافیوں کے غصے کا احساس ہے اور وہ ان جذبات کا احترام کرتے ہیں لیکن سعودی عرب میں بھی اس واقعے سے تکلیف ہوئی ہے۔ خاشقجی کے معاملے میں ان کے اپنے حقوق غصب کیے گئے ہیں کیونکہ انسانی حقوق کا چارٹر کہتا ہے کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک مجرم نہیں جب تک کہ ثابت نہ ہوجائے، انہیں لگتا ہے کہ اس معاملے میں ان کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے، سعودی عرب نے خاشقی کے قتل کے ذمہ داروں کو سزائیں دی ہیں لیکن اس کے مقابلے میں اگر دیکھا جائے تو افغانستان میں شادیوں پر بم برسائے گئے، گوانتا ناموبے میں انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں ہوئیں اس پر کسی کو سزا نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خاشقجی اتنے اہم نہیں تھے کہ انہیں قتل کیا جاتا، انہوں نے اپنی زندگی میں خاشقجی کا ایک بھی کالم نہیں پڑھا، اگر انہیں قتل ہی کرنا ہوتا اور ہم نے یہی طریقہ اپنانا ہوتا تو وہ بہتر سکواڈ بھیجتے اور زیادہ ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بناتے نہ کہ خاشقجی کو، اگر فرض کرلیا جائے کہ ہمارے پاس کوئی ہٹ لسٹ موجود ہے تو خاشقجی تو ہماری لسٹ میں ٹاپ ایک ہزار میں بھی نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، امریکی صدر کو اپنے مفادات دیکھنے چاہئیں، سعودی بادشاہت کو نشانہ بنانے سے ان کا اپنا نقصان ہوگا،
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 300 سال سے قائم بادشاہت ختم نہیں کرسکتے۔حقیقی اور اصل اسلام کی جانب لوٹنا ہمارا نصب العین ہے، سعودی عرب میں اب کسی مذہبی نکتہ نظر کی اجارہ داری نہیں۔ سعودی حکومت مستند احادیث نبویﷺکے پراجیکٹ پرکام کررہی ہے۔
محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مملکت میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کی اور بڑے لوگوں کو پکڑا تاکہ چھوٹی کرپشن کرنے والوں کو بھی پیغام جائے۔ انہوں نے کرپٹ افراد کو "ویمپائر" سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ سعودی بجٹ کو چوس رہے تھے لیکن سنہ 2017 کے آپریشن کے ذریعے چند ہی دنوں میں 100 ارب ڈالر براہ راست حاصل ہوئے۔ اب سعودی عرب ویسا نہیں رہا، اب آپ اگر 100 ڈالر کی بدعنوانی بھی کرتے ہیں تو آپ پکڑے جائیں گےاور آپ کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ بہت سے لوگ سعودی عرب کے وژن 2030 کو ناکام ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔میں بتانا چاہتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت وژن 2030 کو ناکام نہیں کر سکتی۔وژن 2030 کو ناکام کرنے کی کوشش کرنے والے زیادہ سے زیادہ اس کی رفتار کو 5 فیصد سے کم کر سکتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم دبئی یا امریکہ کی طرح نہیں بننا چاہتے بلکہ ہمارے ملک کی اپنی شناخت ہے، ہماری اپنی معاشی اور ثقافتی بنیادیں ہیں جن کی بنا پر ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ہم کسی اور جگہ قائم منصوبوں کی نقل نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہم اپنے منصوبوں میں دنیا کو کوئی نئی چیز دینا چاہتے ہیں۔ہمارے منصوبوں میں سعودی عرب کا رنگ ہے اور یہ منفرد نوعیت کے منصوبے ہیں۔مثال کے طور پر العلا منصوبے کو لے لیں، یہ مقام صرف سعودی عرب میں ہے، اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں۔اسی طرح درعیہ منصوبے کو دیکھیں، یہ دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی منصوبہ ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہے۔اسی طرح جدہ کے تاریخی علاقے کو دیکھیں تو یہ بھی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس پر حجاز کا رنگ غالب ہے۔یہی حال نیوم منصوبے کا ہے جو اپنی نوعیت کا بہت منفرد منصوبہ ہے اور اس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب میں جتنے بھی منصوبے ہیں وہ کسی دوسرے منصوبے کی نقل نہیں بلکہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہیں۔سعودی انویسٹمنٹ فنڈ میں ہمارے پاس پیسہ ہے اور حکومت کا اپنا بجٹ ہے، ہم اپنے وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کرتے ہوئے دنیا کو منفرد منصوبے دے رہے ہیں۔ سعودی عرب میں کوئی ایک بھی منصوبہ ایسا نہیں جسے منسوخ کر دیا ہو یا اس پر کام نہیں ہوا۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Mar-2022/1410205?fbclid=IwAR0lMIjTIwgBH9Q5QkykXjMjADvxN0czgeTYocDQsog3HTrKkKX4gkh2Lc4
امریکی شہریوں کا اپنی فوج پر اعتماد کم ہونے لگا ، تازہ سروے میں حیران کن حقیقت سامنے آگئی
Mar 03, 2022 | 21:45:PM
نیویارک (طاہر چوہدری ) بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین گیلپ پول کے مطابق نصف سے زیادہ (51) فیصدامریکی عوام یہ سمجھتی ہے کہ امریکی فوج دنیامیں پہلے نمبر پر ہے.
یہ شرح پچھلے سال ہونے والے سروے کے مقابلے میں7 فیصد کم ہے. جس کا امکان کم از کم جزوی طور پر گزشتہ موسم گرما میں افغانستان سے فوج کی افراتفری میں ہوئے انخلاء کی وجہ سے ہے. 2010 میں، پچھلی 3 دہائیوں کے ایک سروے میں 64 فیصد نے کہاتھا کہ امریکی فوج دنیا میں سب سے بہتر تھی، جب کہ 2016ء میں اس مدت کے دوران 49 فیصد کم ترین تعداد ریکارڈ کی گئی. اس کے برعکس، زیادہ تر امریکیوں نے پچھلی دہائی کے دوران مسلسل کہا ہے کہ امریکہ نمبر ون ہونے کی بجائے دنیا کے متعدد اقتصادی پاور ہاؤسز میں سے ایک ہے.
https://dailypakistan.com.pk/03-Mar-2022/1410203?fbclid=IwAR1X-q1DaTeNFrSDrJ9e9iVqCRhxLxe0zGf3HknlILvraf60LOnZvO9m7zA
محمد بن سلمان نے پہلی مرتبہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں لب کشائی کر دی
Mar 04, 2022 | 11:05:AM
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے ترکی میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی ہے اور بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” یہ افواہ اڑائی گئی کہ میں نے جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم دیا جس سے میرے انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزی ہوئی ۔“
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے اپنے فیملی ” کووڈ بنکر “ سے خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مشہور زمانہ سیریز ” گیمز آف تھرونز“ کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2018 میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں جمال خاشقجی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا ، جس نے پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا اور اس کا الزام محمد بن سلمان پر عائد کیا جانے لگا لیکن آج پہلی مرتبہ محمد بن سلمان نے اس معاملے پر اپنے دفاع میں لب کشائی کی ہے ، 36 سالہ وزیر دفاع کا کہناتھا کہ ” ظاہری سی بات ہے کہ میں نے قتل کا حکم نہیں دیا تھا اور ان الزامات نے مجھے بہت زیادہ تکلیف پہنچائی ہے ۔
محمد بن سلمان نے زور دیتے ہوئے کہا” اس نے مجھے تکلیف پہنچائی اور سعودی عرب کو تکلیف پہنچائی ۔“ولی عہد نے کہا کہ ” میں غصے کو سمجھتا ہوں اور خصوصی طور صحافیوں کے ، میں ان کے جذبات کی قدر کرتاہوں لیکن ہمارے بھی جذبات ہیں اور دکھ پہنچتا ہے ، مجھے محسوس ہوتاہے کہ انسانی حقوق کا قانون مجھ پر لاگو نہیں ہوتا ۔‘
ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ” محمد بن سلمان نے یہ کہتے ہوئے اپنا دفاع کیا کہ صحافی میرے لیے اتنا اہم نہیں تھا کہ میں انہیں قتل کرنا چاہوں ۔“انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس طرح کام کرتے تو صحافی ان کی ٹارگٹ لسٹ کے ٹاپ ایک ہزار میں بھی نہیں آتا ۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ ” میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی جمال خاشقجی کو نہیں پڑھا ہے ۔“
https://dailypakistan.com.pk/04-Mar-2022/1410512?fbclid=IwAR32MlxwJaHSpGn8XPNp4Hitu-MnYFL4-vpO87nAyUamN7-49rCgXs_zZg4
2 حملہ آوروں نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی ، فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی شہید ہوا ، سی سی پی او پشاور
Mar 04, 2022 | 14:31:PM
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی سی پی او پشاور محمد اعجاز نے پشاور دھماکے سے متعلق کہا کہ2حملہ آوروں نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی ، دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکار شہید ہوا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ 2حملہ آوروں نے قصہ خوانی کے قریب مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، پولیس اہلکاروں کی جانب سے دہشتگردوں کو روکا گیا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ، پولیس ٹیم پر حملے کے بعد دھماکہ ہوا ۔
واضح رہے کہ آج نماز جمعہ کے وقت پشاور کے قصہ خوانی بازار میں جامع مسجد میں دھماکہ ہوا ، دھماکے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
https://dailypakistan.com.pk/04-Mar-2022/1410550?fbclid=IwAR0ACwc8kv_otMJSWM65568AdK_DCz9yo-vnt4Gt3nuIUB0zI8x3sQ6Lc-E
2017 میں کرپٹ افراد کو ہوٹل میں بند رکھنے کی کیا وجہ تھی اور محمد بن سلمان نے انہیں کونسے آپشن دیئے ؟ پہلی مرتبہ ولی عہد نے بتا دیا
Mar 04, 2022 | 12:51:PM
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب کے ولی عہداور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ 2017 میں رٹز کارلٹن کا واقعہ سعودی حکومت کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف کریک ڈاون تھا۔ کرپٹ افراد کوہوٹل میں رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ زیرحراست نہیں تھے۔ انہیں 2 آپشنز دئیے گئے تھے یا تو تصفیہ کرلیں یا پھرقانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ ان میں سے 95 فیصد نے تصفیے پراتفاق کیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی میگزین کوانٹرویو میں کہا کہ ہم اسرائیل کو دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ سعودی عرب کا اتحادی ہو سکتا ہے ، امید ہے فلسطین اوراسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا۔
ان کا کہناتھا کہ ایران اورسعودی عرب پڑوسی ہیں اورایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتے۔ بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مجھے پروا ہ نہیں کہ امریکی صدرجوبائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اورریاض امریکا سے مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/04-Mar-2022/1410545?fbclid=IwAR1HiMVE_stW_l1QWaEmmw0vg5sFi1IbDb-ZHQbhx--LDxagNt0pTftMLuY
پشاور: قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 56 افراد شہید اور 194 زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشیویشناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں ایک خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخلے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے مزاحمت کی تو حملہ آور نے اس پر بھی فائرنگ کردی بعدازاں حملہ آور نے مسجد کے اندر داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی پھر خود کو دھماکے اسے اڑالیا۔
دھماکے اور فائرنگ کے سبب 56 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئے، امدادی اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ دھماکا ایک تنگ گلی میں واقع مسجد میں ہوا، دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا جس میں اب تک 56 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
نمائندے کے مطابق شہر میں ریسکیو کی بہترین سروس ہے لیکن گلی تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو رضاکاروں کو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، دھماکے والی گلی کے باہر 30 سے زائد ایمبولینسز کھڑی ہیں لیکن گلی میں ایک وقت میں صرف ایک ایمبولینس جاسکتی ہے۔
پولیس کی دھماکا خودکش ہونے کی تصدیق
پولیس کے ایس ایس پی آپریش ہارون رشید نے دھماکے کے خودکش حملہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مسجد کے دروازے پر سیکیورٹی کے لیے دو پولیس اہلکار تعینات تھے، حملہ آور ایک تھا جس نے آتے ہی پولیس پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا جب کہ دوسرا اہلکار حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگیا۔
خودکش حملے میں بال بیرنگ استعمال ہوئے، تحقیقاتی ٹیم
تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پشاور دھماکے کی ابتدائی معلومات سامنے آگئیں جن کے مطابق خودکش حملے میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔ ٹیم کے مطابق حملہ آور کا اسلحہ بھی جائے وقوع سے مل گیا جو کہ نائن ایم ایم پستول ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا ہے کہ دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، بارودی مواد اعلیٰ کوالٹی کا تھا جس میں بال بیرنگ بھی شامل کیے گئے تھے۔
دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی
پشاور دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قیمص پہنا ہوا حملہ آور پیدل چلتا ہوا آیا، نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہوا، اس نے پہلے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس سے اہلکار شہید ہوگیا پھر دہشت گرد نے مسجد کے اندر جاکر بھی فائرنگ کی اور دھماکا کردیا۔
https://www.express.pk/story/2292930/1/
ماسکو: روسی ٹی وی چینل ’’دی رین‘‘ کے تمام ملازمین نے لائیو پروگرام میں استعفیٰ دیدیا اور آخری ٹیلی کاسٹ میں نو وار کا مطالبہ چلا دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی حملے کی کوریج کرنے پر پوٹن حکومت نے دی رین چینل کی نشریات کو معطل کردیا تھا۔
جس کے بعد چینل کی بانی نتالیہ سندیوا نے آخری ٹیلی کاسٹ میں کہا کہ ’’ نو ٹو وار‘‘ جس کے تمام ملازمین اسٹوڈیو سے باہر آگئے اور نشریات غیر معینہ مدد کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔
چینل کے ملازمین بھی حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔ ملازمین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی استعفے شیئر کیے۔
https://www.express.pk/story/2293059/10/
پشاور میں قصہ خوانی بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس کلین شیو حملہ آور گلی سے پیدل چلتے ہوئے مسجد کے دروازے تک آیا۔ اس نے نائن ایم ایم پستول نکال کر پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، پھر وہ فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہوا اور اندر جا کر بھی فائرنگ کی، جس کے بعد اس نے دھماکے سے خود کو اڑالیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ کوچہ رسالدار واقعے میں ایک خودکش حملہ آور تھا، اس نے شناخت چھپانے کے لئے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی، حملے میں ملوث گروپ کے بارے میں کچھ نشاندہی ہوئی ہے، سی ٹی ڈی اس حوالے سے کام کر رہی ہے، واقعے میں پانچ کلو گرام بارود ، ڈیڑھ سو بال بیرنگز استعمال ہوئے۔
https://www.express.pk/story/2293040/1/
کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ کے قریب بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈی آئی جی فدا حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں تقریباً 2 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایل ای اے تمام زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ شہید ہونےو الے ڈی ایس پی اجمل سدوزئی نے حال ہی میں تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ دھماکے میں تباہ ہونے والی دکانوں میں سے ایک میں بیٹھے تھے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور ریسکیو ٹیمیں بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو نے واقعہ پر شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بیرونی مدد حاصل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے آئی جی پی بلوچستان کو ہدایت کی کہ دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
https://www.express.pk/story/2292287/1/
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کے یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
صدرزیلنسکی کا کہنا تھا حملہ آورفوج کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس اپنے گھرجائیں۔ حملہ آورروسی فوج کویہاں نہ سکون ملے گے نہ کھانا صرف یوکرینی عوام کی جانب سے مزاحمت ملے گی۔ایسی مزاحمت جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے عوام حملہ آورروسی فوجیوں کوبتا دیں گے کہ حب الوطنی کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ کیسی ہوتی ہے۔
https://www.express.pk/story/2292486/10/
ماسکو: روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان روسی وزارت دفاع کے ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے۔ مجموعی طورپریوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روس سے یوکرین میں خوں ریزی روکنے اورفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
عالمی عدالت انصاف میں یوکرین پرحملے میں شہریوں کی ہلاکت پر روس کیخلاف ممکنہ جنگی جرائم کے سلسلے میں درخواست پرکارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست دی ہے۔
یوکرین کے مختلف شہروں میں روس کےحملے جاری ہیں۔ دارالحکومت کیف میں 4 دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں کے بعد صورتحال واضح نہیں۔
https://www.express.pk/story/2292510/10/
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین پرروس کے حملے کے خلاف قرارداد منظورکرلی۔
یوکرین پرروس کے حملے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 39 بعد پہلی بارطلب کیا گیا تھا۔
جنرل اسمبلی اجلاس میں اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے 141 نے روسی حملے کیخلاف ووٹ دے کرقرارد داد منظورکی۔پاکستان، بھارت اورایران سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
روس کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے 5 ممالک میں روس،شام،شمالی کوریا اور بیلاروس شامل ہیں۔
قرارداد میں روس سے فوری طورپرجنگ بندی اوریوکرین سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جنرل اسمبلی کی قراردادوں پرعمل درآمد لازمی نہیں ہوتا لیکن ان کی سیاسی اہمیت ہوتی ہے۔
روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔حملے کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
https://www.express.pk/story/2292419/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109070666&Issue=NP_PEW&Date=20220303
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109070678&Issue=NP_PEW&Date=20220303
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109070672&Issue=NP_PEW&Date=20220303
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109070674&Issue=NP_PEW&Date=20220303
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-03-03&edition=KCH&id=5981449_76800236
ورلڈ بینک نے افغانستان کےلئے 1 ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دےدی
Mar 02, 2022 | 16:41:PM
واشنگٹن (آئی این پی) ورلڈ بینک نے افغانستان کے لئے 1 ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دےدی ہے ‘افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے تعلیم و صحت کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک نے افغانستان کےلئے 1 ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دےدی ۔ افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے تعلیم و صحت کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جائے گی۔ طالبان حکومت کو رقم نہیں دی جائے گی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیاں براہ راست فنڈز تقسیم کریں گی۔ اقدام کا مقصد افغانستان میں معاشی اور انسانی بحران پر قابو پانا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Mar-2022/1409799?fbclid=IwAR0yUg3P1HAiC664QK6qTPyfHv8RA5XqNVs2AocpTbz0RlzMZfdYWPMoZHA
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دیدیا
Mar 03, 2022 | 14:14:PM
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو وکیل فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دیدیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو وکیل کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 3دسمبر 2021 کو پارلیمنٹ سے ایکٹ منظور کیا گیا،ایکٹ کے مطابق وزارت قانون غیرملکی سے متعلق درخواست دائر کر سکتی ہے،بھارت کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا،بھارت چاہتا ہے کہ یہ کارروائی رک جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عالمی عدالت انصاف نے پشاور ہائیکورٹ کا حوالہ دیا تھا،ایسا لگتا ہے بھارت کو عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ٹھیک سے سمجھ نہیں آیا،پشاور ہائیکورٹ نے ایک کیس میں کورٹ مارشل کا آرڈر کالعدم قرار دیا تھا،شفاف ٹرائل کے جو اصول ہیں یہ عدالت انکو یقینی بنائے گی، عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ کلبھوشن کو سزا قانون کے مطابق نہیں ملی تو کالعدم قرار دیگی، اس عدالت کو کارروائی کیسے آگے بڑھانی چاہیے؟، پاکستان بھار ت کو موقع دے چکا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان نے ایک آرڈیننس جاری کیا اور پارلیمنٹ نے اسے ایکٹ بنایا، بھارت کہتا ہے کہ پاکستان نے جو آرڈیننس اور ایکٹ بنایا وہ صحیح نہیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Mar-2022/1410152?fbclid=IwAR06SOUSO6KWUf9y6O1xDPGaR6OG4jlwXHjySvnJFbAEkGVAanffvhs4omk
روس نے یوکرین کے انتہائی اہم ترین علاقے پر قبضے کا دعویٰ کر دیا
Mar 03, 2022 | 13:26:PM
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس نے یوکرین کی خراسان پورٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیاہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’’ رائٹرز‘‘ کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے آٹھویں روز یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ روس کی فوج خراسان کے مرکز تک پہنچ گئی ہیں ، یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک روز قبل متنازع دعوے سامنے آ رہے تھے کہ روس نے پہلی مرتبہ کسی بڑے شہری مرکز پر قبضہ جما لیا ہے ۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں خراسان کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا گیاہے لیکن یوکرینی وزیراعظم زیلنسکی کے ایک معاون نے کہاہے کہ یوکرینی فوج بحیرہ اسود پورٹ والے علاقے کا دفاع کر رہی ہے جس کی آبادی اڑھائی لاکھ کے قریب ہے ۔
زیلنسکی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’’ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے دشمن کے منصوبوں کو ایک مہینے میں تباہ کر دیاہے ، یہ منصوبے لکھنے میں سالوں لگے ہیں جو کہ ہمارے ملک اور لوگوں کے خلاف نفرت سے بھرے ہوئے ہیں ۔
خبر ایجنسی کا کہناہے کہ یوکرین کا وفد روسی حکام سے بات چیت کیلئے روانہ ہو چکاہے ۔روسی فوج کیف میں حکومت کا تختہ الٹناچاہتی ہے لیکن ہزاروں افراد کی موت او ر زخمی ہونے کی خبریں ہیں ، دس لاکھ سے زائد لوگ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔
خراسان کے روسی قبضے میں جانے کا مطلب ہے کہ سٹریٹیجک جنوبی صوبائی دارلحکومت جہاں ’ ’ دانپرو ‘‘ دریا بہتا ہے جو کہ بحیرہ اسود میں گرتا ہے ، پہلا اہم ترین شہری مرکز ہو گا جس پر حملے کے بعد قبضہ ہواہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Mar-2022/1410149?fbclid=IwAR0kkCHg0ukl4_Mnv7OJXucxtXOiHWKZUVR1hl4peGroM6oqFMBlAaOZOyE
بھارتی فوج کی بارودی سرنگوں سے 250کشمیری معذور
جمعرات 03 مارچ 2022ء
سری نگر(کے پی آئی) لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے معذور ہونے والوں کی تعداد 250 سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ان معذور افراد کی دیکھ بھال اور علاج کی سہولت میسر نہیں ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے معذور افراد کا نہ تو ماہانہ میڈیکل چک اپ ہوتا ہے نہ ان کی دیکھ بال ہوتی ہے ، بلکہ مصنوعی اعضا بھی برسوں سے نہیں بدلے جا سکے ہیں ۔ وادی کے سرحدی علاقوں میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 250سے زائد ایسے لوگ ہیں جن کے جسمانی اعضا گولہ باری یا پھر بارودی سرنگوں کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں یا انکے جسمانی اعضا کاٹے گئے ہیں۔ اوڑی کرناہ ، کیرن ، مژھل اور جموں کے پونچھ و راجوری کے سرحدی علاقوں میں ایسے سینکڑوں لوگ ہیں جن کی زندگیاں اجیرن بنی ہوئی ہیں۔پونچھ کے قمر الدین کی ٹانگ 1983میں بکریاں چرانے کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آکر ناکارہ ہوگئی تھی اس کی مصنوعی ٹانگ آج تک نہیں تبدیل کی جاسکی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%B0%D9%88%D8%B1
یوکرین حملہ: روسی فضائیہ منظرعام سے غائب،ماہرین حیران
جمعرات 03 مارچ 2022ء
لاہور (سپیشل رپورٹ) یوکرین پر روس کے بھرپور زمینی حملے کے آٹھ روز بعد بھی روسی فضائیہ منظرعام سے تقریباً غائب ہے اور اس بات نے مغربی فوجی ماہرین کو بھی حیران کر رکھا ہے ۔اندازہ تھا کہ روس ابتدا میں ہی فضائی قوت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے فضائی دفاع کو ناکارہ کریگا اور فضاؤں پر قبضہ کر لے گا۔ دوسری جاب یوکرینی فضائیہ ملکی حدود کا دفاع کر رہی ہے جسکے باعث اسکی زمینی فوج کا حوصلہ بھی بلند ہے ۔امریکی انٹیلی جنس کے مطابق اب تک روس نے صرف 70 طیارے جنگ میں استعمال کئے ہیں۔فارن پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہر روب لی کے مطابق قیاس ہے کہ یوکرینی فوجیوں کے پاس زمین سے فضا میں مار کرنیوالے راکٹس کی موجودگی روسی طیاروں کیلئے بڑا خطرہ ہے ۔ روسی فضائیہ کوئی بڑا رسک لینے سے کترا رہی ہے ۔امریکی فضائیہ کے جنرل ڈیوڈ ڈیپٹولا جنہوں نے عراق میں نو فلائی زون کی کمانڈ کی تھی، نے کہا روس کے پاس ملٹی وار تھیٹریعنی متعدد محاذوں پر مصروف افواج میں کوآرڈی نیشن قائم کرنے کی صلاحیت کم ہے اور وہ زمین اور فضائی حملوں کو ہم آہنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C%D9%88%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D8%AD-%D8%B3%D8%AD%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86
راولپنڈی: پاک بحریہ نے جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، حالیہ 5 برس میں بھارت کی چوتھی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک بحریہ نے یکم مارچ کو جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آب دوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کا راستہ روک کر اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کیا تاہم پاک بحریہ نے ایک بار پھر مسلسل چوکس رہ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ سیکیورٹی ماحول اور پاک بحریہ کی جاری مشق سی سپارک 2022ء کے دوران یہ اہم واقعہ ہے، ہندوستانی آبدوز پاکستان میری ٹائم زون میں جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے آئی تھی، پاک بحریہ نے مشقوں کے دوران سخت نگرانی اور چوکنا رہنے کے طریقہ کار کا اطلاق کیا تھا، پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے یکم مارچ کو جدید ترین ہندوستانی کلوری کلاس آبدوز کو قبل از وقت روکا اور ٹریک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز پکڑی گئی ہے، یہ پاک بحریہ کی صلاحیت اور پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔
https://www.express.pk/story/2292550/1/
کیف: یوکرینی عوام کے گھیرے میں موجود روسی فوجی کی روتے اورچائے پیتے ہوئے ماں سے بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
یوکرین پرحملہ آور روسی فوجی کوگھیرے میں لینے کے باوجود یوکرینی عوام نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بجائے چائے اورکھانے کی اشیا پیش کردیں۔
بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ روسی فوجی کی بات اس کی ماں سے بھی کروائی۔ یوکرینی عوام کے حسن سلوک سے متاثراورماں سے بات کرنے کی خوشی نے روسی فوجی کواتنا جذباتی کیا کہ وہ رونے لگا۔
روسی فوجی کی روتے ہوئے چائے پینے اورماں سے بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے حالت جنگ میں بھی حملہ آورملک کے فوجی سے یوکرینی عوام کے اچھے سلوک کوسراہا۔
https://www.express.pk/story/2292549/10/
اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کی جانب سے متنازعہ ڈیمز پر لگائے گئے اعتراضات تسلیم کرنے اور پانی کے بہاؤ کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس پر پاک بھارت آبی وسائل کے تنازعات سے متعلق ہونے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین آبی وسائل پر تنازعات کے حل کے لیے ہونے والے تین روزہ مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہوگئے، بھارت نے متنازع ڈیمز پر پاکستان کے اعتراضات ماننے سے انکار کر دیا۔
وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے سندھ، چناب اور پونچھ پر 10 بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھائے۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ بھارت 2019ء سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر نہیں کر رہا۔
بھارتی وفد نے پاکستان کے ساتھ پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کی کوئی شق شامل نہیں، انڈس واٹر کمشنرز نے رواں سال 31 مئی سے قبل بھارت میں ایک اور مذاکراتی راونڈ پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت اگلے راؤنڈ میں پاکستان کو متنازع پن بجلی منصوبوں پر تفصیلات فراہم کرے گا۔
https://www.express.pk/story/2292555/1/
ماسکو: روس نے یوکرین جنگ میں اپنے 498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
روس کی سرکاری نیوز ایجنسی RIA نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے دوران روس کے 498 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1597 زخمی ہوئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے نمائندے میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے اہلخانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے محاذ پر لڑنے والے فوجیوں میں سے کوئی بھی زبردستی بھرتی کیا گیا اہلکار یا کیڈٹ نہیں ہے۔
کوناشیکنوف نے عالمی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں روس کے نقصانات کے بارے میں بہت سے باتیں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
https://www.express.pk/story/2292394/10/
یوکرین میں ایک بھارتی طالبعلم کی بھی ہلاکت لیکن وہ دراصل بنکر سے باہر کیوں نکلا تھا؟ پریشان کن انکشاف
Mar 02, 2022 | 12:52:PM
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں ایک بھارتی طالبعلم اس وقت مارا گیا جب وہ کھانا لینے کے لیے اپنے بنکر سے باہر گیا تھا ۔
بی بی سی کے مطابق 22سالہ نوین ایس کی موت کی خارکیف میں ہلاکت کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ نے بھی کردی اور بتایا کہ متاثرہ فیملی کیساتھ رابطے میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق بہت سے طالبعلم کھانے کیلئے ٹوئیٹس کررہے ہیں کیونکہ خوراک کی سپلائی بہت مشکل ہوچکی ہے۔
ہلاک ہونیوالے طالبعلم کے ایک دوست نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ اس نے یوکرینی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کال کی اور رقم کی منتقلی کو کہا کیونکہ وہ ہمارے لیے مزید خوراک لاناچاہتا تھا ، دونوں خارکیف نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے فورتھ ایئر کے سٹوڈنٹ تھے اور ہلاک ہونیوالا طالبعلم علی الصبح ہی کرفیو ختم ہوتے ہی قریبی مارکیٹ میں جانے کے لیے شیلٹر سے نکل گیا ، رقم کی منتقلی کے بعد رابطے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکتا، بعد میں کسی نے یوکرینی زبان میں بات کی لیکن میں سمجھ نہیں سکا۔
رپورٹ کے مطابق پھر اس کے دوست نے وہاں شیلٹر میں موجود کسی دوسرے شخص کی بات کروائی جس میں معلوم ہوا کہ اس کے دوست کی ہلاکت ہوچکی ہے۔اس کا کہنا تھاکہ موقع پر کسی دھماکے کے کوئی آثار نہیں تھے، یہ ابھی واضح نہیں کہ کس جگہ پر نوین حملے کی زد میں آیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Mar-2022/1409757?fbclid=IwAR3FX4xpe76gjhNMTJYznJ8HlT0KhCN7D53xsquJzxrRb1ar1EgXmHPMAyA
کوئٹہ میں دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت تین افراد شہید
Mar 02, 2022 | 19:45:PM
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین افراد شہید ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 19افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیل کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین افراد شہید جبکہ 19زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔ دھماکے کے بعد آگ نے قریبی دوکان کو بھی گھیرے میں لے لیا جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پا یا ۔ دوسری جانب دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Mar-2022/1409815?fbclid=IwAR0nWJF3I-ZRRTjesA5bbTeP44MNHnUrsBn7f91V1r7gXym4XaVA1VBPmYw
اسلام آباد: بھارتی وفد نے پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کےدورے کی یقین دہانی کروا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے، مذاکرات دونوں ممالک کےانڈس واٹرکمشنرزکی سطح پرہو رہے ہیں۔
مذاکرات میں پاکستان نےآبی جارحیت پرسوالات اٹھا دئیے ہیں، پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ سیلاب سے انسانی جانوں کےضیاع کا خدشہ ہے، اس نقصان کا ذمہ دارکون ہوگا، چناب پربننے والا متنازعہ منصوبہ کیرو پر بھی اعتراضات ہے۔
https://www.express.pk/story/2292125/1/
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ روس سے امن مذاکرات کی واحد شرط ہمارے شہروں پر بمباری بند کرنا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مذاکرات کے پہلے دور میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے اور دوبارہ مذاکرات کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر روس مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو پہلے ہمارے شہروں پر بمباری بند کرے۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیٹو کے رکن ممالک سے روسی فضائیہ کو روکنے کے لیے نو فلائی زون نافذ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد نیٹو کو روس جنگ میں گھسیٹنا نہیں بلکہ صرف روسی جنگی طیاروں کی روک تھام ہے۔
اس موقع پر یوکرین کے صدر نے بتایا کہ نو فلائی زون کے معاملے پر امریکی صدر سے بھی بات کی ہے لیکن ان کے بقول ابھی اس پابندی کا وقت نہیں آیا ہے۔
نیٹو رکنیت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ رکنیت ملنے کا امکان ختم ہوگیا یا ہمارے شراکت دار یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کو تیار نہیں ہوئے اور روس بھی ایسا ہی چاہتا ہے تو وہ قانونی طور پر پابند حفاظتی ضمانتوں کا مطالبہ کریں گے۔
یوکرین صدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ضامن ہماری علاقائی سلامتی، سرحدوں کے تحفظ اور پڑوسی ممالک کے ساتھ خصوصی تعلقات کی قانونی طور پر ضمانت دیں۔
یوکرین کے صدر نے یہ انٹرویو سخت حفاظتی حصار میں رائٹرز اور سی این این کے نمائندوں کو دیا۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی کی شیو بڑھی ہوئی تھی اور انھوں نے خاکی ٹی شرٹ، پتلون اور جنگی بوٹ پہنے ہوئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2292261/10/
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں روسی وزیر خارجہ کا خطاب شروع ہوتے ہی 100 سے زائد سفات کار واک آؤٹ کرگئے۔
عالمی خبر رساں دارے کے مطابق یوکرین پر روسی حملے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا اہم اجلاس جنیوا میں جاری ہے جس میں روسی وزیر خارجہ کی ریکارڈ شدہ ویڈیو تقریر دکھائی گئی۔
جیسے ہی روسی خارجہ سرگئی لاوروف کی ورچوئل تقریر شروع ہوئی، یوکرین کی سفیر ییہنیا فلپینکو کی قیادت میں 100 سے زائد ممالک کے سفارت کاروں نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور صرف چند ارکان نے تقریر سنی۔
واک آؤٹ کرنے والے ارکان یوکرین کی سفیر ییہنیا فلپینکو کے چیمبر کے سامنے جمع ہوگئے اور یوکرین پرچم تھام کر یکجہتی کا اظہار کیا جس پر یوکرین کی سفیر ییہنیا فلپینکو نے ان ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
روسی خارجہ کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے والوں میں یورپی یونین سمیت امریکا، برطانیہ، جاپان اور دیگر ممالک شامل تھے جب کہ شام، چین اور وینزویلا کے سفارتکار نے بائیکاٹ میں حصہ نہیں لیا۔
وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین میں حملے کا دفاع کیا اور فوجی جارحیت کو خصوصی ملٹری آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
https://www.express.pk/story/2292197/10/
روس کے یوکرین پر چڑھائی کرنے کے بعد سوشل میڈیا کمپنیز نے روسی افواج کا راستہ روکنے کے اہم حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے روسی پلیٹ فارمز رشیا ٹوڈے چینل اور اسپٹنک نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینلوں کو یورپ میں بلاک کردیا ہے جبکہ اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی اشتہار پر پابندی عائد کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ اسنیپ چیٹ نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے پڑوسی ملک بیلا روس میں بھی اپنی ویب سائٹ پر تمام تجارتی اشتہارات پر پابندی لگادی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دونوں گوگل نے روسی افواج کو یوکرین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے گوگل میپ سروس بھی بند کردی تھی جبکہ فیس بک بھی روسی سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے سے روک چکی ہے۔
دوسری جانب صدر پیوٹن نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ روسی شہری بیرون ملک 10 ہزار ڈالر سے زیادہ نہیں لے جاسکتے۔ مغربی ممالک کی معاشی پابندیوں کی وجہ سے روسی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور روسی کرنسی روبل کی قیمت بھی گر گئی ہے۔
واضح رہے کہ روسی افواج نے جمعرات 24 فروری کو علی الصباح یوکرین کے مشرق میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ بھڑکنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2292244/508/
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی بنوں کو خفیہ ذرائع سے انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بدنام زمانہ بھتہ خور اور بم دھماکوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مجرم اشتہاری نیک ولی بکاخیل کی حدود میں دہشت گردی کی غرض سے آیا ہوا ہے۔
مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی آپریشن ٹیم اور اسپیشل ٹیم نے بکاخیل میں ٹارگیٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور موقع سے دہشت گرد کو دھر لیا۔
واضح رہے کہ گرفتار دہشت گردکی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 2 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
https://www.express.pk/story/2292156/1/
یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی کے ساتھ جنگ میں اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کیف میں ٹی وی ٹاورپرروسی حملے میں5 افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج کی یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں کروز میزائل حملے میں 10 شہری ہلاک ہوگئے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کیف میں روسی فوج کے ٹی وی ٹاور پرحملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پرروس کے حملے میں اب تک14 بچوں سمیت 140 افراد ہلاک اور400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے کیف کے شہریوں سے شہرچھوڑنے کا کہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2292045/10/
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے حوثی باغیوں کو ’’دہشت گرد‘‘ کے طور پر تسلیم کرلیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے یمن میں پہلی بار دہشت گرد کے طور پر تسلیم کردہ حوثیوں پر بین الاقوامی اسلحہ سازی کی پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔
برطانیہ کی جانب سے سلامتی کونسل کو پیش کردہ مسودہ 15 ارکان میں سے 11 کے ووٹوں کے ساتھ قبول کرلیا گیا جبکہ آئرلینڈ، میکسیکو، برازیل اور ناروے نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا۔
مسودہ میں یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ’’دہشت گرد‘‘ تنظیم کے طور پر بیان کیا گیا ہے جبکہ زمینی اور سمندری راستے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کی اسمگلنگ کو روکنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک اس مسودے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے پابند ہونگے۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے ممالک نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف “دہشت گردانہ حملوں” کی مذمت کرتے ہوئے حملوں کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2291958/10/
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پارلیمنٹ سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ یورپی یونین اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ورچوئل خطاب کیا۔ پُرعزم اور جذباتی خطاب کے بعد اراکین نے کھڑے ہوکر صدر زیلنسکی کو خراج تحسین پیش کیا۔
ورچوئل خطاب میں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس وقت روسی افواج نے تقریباً تمام ہی بڑے شہر بلاک کردیئے ہیں۔ اس کے باوجود ہم اپنی زمین اور آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے۔
یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ کوئی بھی طاقت ہمیں توڑ نہیں سکتی، ہم مضبوط ہیں کیوں کہ ہم یوکرینی ہیں۔ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے اور اب اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے نیٹو اور مغربی ممالک سے شکوہ کیا کہ ہمیں جنگ کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے محفوظ مقام پر منتقلی کی امریکی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے چند روز قبل کہا تھا کہ ہمیں جنگ کے لیے اسلحہ چاہیئے انخلا کے لیے گاڑی نہیں۔
https://www.express.pk/story/2291845/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109068922&Issue=NP_PEW&Date=20220302
روسی حملے تیز: مزید86ہلاک، 40میل لمبے فوجی قافلے کی کیف کی جانب پیشقدمی؛ یوکرین کی ای یو میں شمولیت کی درخواست منظور
بدھ 02 مارچ 2022ء
کیف، واشنگٹن، لندن (اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز،این این آئی)روس نے یوکرین پر حملے تیز کردیئے ہیں، ، یوکرین کے شہر اوختیرکا کا فوجی اڈہ روسی حملے میں تباہ ہو گیا جبکہ 70 سے زائد اہلکارہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ۔خارکیف میں روسی بمباری نے 11 شہریوں کی جان لے لی ، ہلاک ہونیوالوں میں میڈیکل کابھارتی طالب علم نوین بھی شامل ہے ۔یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف میں ٹی وی ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف میں ٹی وی ٹاور کے قریب دھماکے میں روسی افواج ملوث ہیں۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے شہر خیرسون پر حملہ کر دیا ہے ۔ ادھریوکرین کی حکومت نے الزام لگایا کہ بیلاروس نے بھی روس کے ساتھ مل کر یوکرین پر حملہ کر دیا ہے ۔یوکرینی پارلیمنٹ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوجی شمالی یوکرین کے چیرنیہیو کے علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔ یوکرینی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یورپی یونین میں شمولیت کی یوکرینی درخواست منظور کرلی گئی اورشمولیت کیلئے خصوصی طریقہ کار کی اجازت دے دی ہے ۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ یورپی یونین اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ ہے ۔ اس دوران یورپی پارلیمنٹ کے تمام ارکان نے روس کے خلاف ڈٹ جانے پر کھڑے ہو کر زیلینسکی کیلئے تالیاں بجائیں۔یوکرینی حکام نے کہاہے کہ صدر زیلنسکی کو قتل کرنے کیلئے بھیجے گئے روسی ایلیٹ فائٹنگ یونٹ کو ہلاک کر دیا گیا ۔امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر امریکہ،برطانیہ اورجاپان نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔پابندیوں کے باعث ڈوبتی کرنسی کو سہارا دینے کے لئے روسی صدر نے نئے ضابطے جاری کردیئے ، روسی شہریوں کی ملک سے باہر رقم کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی گئی، کمپنیوں کو 80فیصد غیر ملکی کرنسی کو روبل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کا 40 میل لمبا فوجی قافلہ کیف کی جانب پیش قدمی کررہا ہے جس نے شہر کو خوفزدہ کردیا ۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے شہر خیرسون پر حملہ کر دیا ۔ شہری حکام نے بتایا کہ شہر کو روسی فوجیوں نے گھیر لیا ہے ۔یوکرینی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کی فوج نے دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے ۔ترکی نے آبنائے باسفورس اور درد نیل کو جنگی بحری جہازوں کیلئے بند کر دیا ۔کریملن نے کہا کہ یوکرین سے بات چیت کے نتائج پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کریملن نے روس یوکرین بات چیت کیلئے ثالثی کا امکان رد کر دیا ۔آسٹریلیا نے یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی عوام کو روس کے ممکنہ ایٹمی حملے کے بیان سے پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے مغرب کو جھوٹ کا شہنشاہ قرار دیدیا۔روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں آپریشن ہی ملک کو خونریزی سے بچانے کا واحد آپشن تھا۔کینیڈا بھی ان ممالک میں شامل ہو گیا جنہوں نے یوکرین پر حملے کے جواب میں روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔نیٹو اور رکن ملک پولینڈ نے یوکرین میں براہ راست مدد سے انکار کردیا۔بلغاریہ، پولینڈ اور سلوواکیہ نے یوکرین کو 70 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ، یہ طیارے پولینڈ میں تعینات ہوں گے اور یوکرینی پائلٹس وہیں سے اڑان بھر کر روسی فوج پر فضائی حملے کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں پولینڈ کے صدر اور نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ادھر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ممکنہ جنگی جرائم پر جلد تحقیقات شروع ہوں گی۔کریملن نے کہاکہ وہ جنگی جرائم کے الزامات کو مسترد کرتا ہے ۔روس میں جنگ مخالف مظاہرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔آزاد مبصرین کے مطابق اس دوران 2 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد اب تک اس کی حکومت، افواج اور غیرسرکاری امدادی اداروں کو کرپٹوکرنسی کی صورت میں خطیر رقم عطیہ کی جاچکی ہے ۔ برطانوی اخبار نے بتایا کہ یوکرینی شہروں سے باہر تھرمو بیرک راکٹ لانچرز پہنچا د یئے گئے ہیں۔یوکرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس چاہتا ہے کہ بیلا روس کے انتہائی تربیت یافتہ فوجی دستوں کے ساتھ مل کر کارروائی کرے ۔یوکرینی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس بیلا روس کی فضائی حدود بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بیلا روس کی فوج کی نقل و حمل کے اشارے نہیں ملے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور امریکہ میں یوکرین کے سفیر نے روس پر کلسٹر بم اور ویکیوم بم استعمال کرنے کا الزام لگایا جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ان بموں کے استعمال کی کوئی تصدیق نہیں ۔روسی وزیر خارجہ نے ایک تازہ بیان میں واضح کیا کہ روس کے پاس درمیانے یا کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نہیں ۔برطانیہ نے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دیں، لندن میں روسی بینکوں کے تمام اثاثے منجمد کئے جائیں گے اور ماسکو کے بحری جہاز برطانیہ کی کسی بندرگاہ پر نہیں آسکیں گے ۔ امریکہ نے روس کے مرکزی بینک پر مزید پابندیاں لگا دیں، ماسکو کے مرکزی بینک کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کئے جائیں گے ۔ جاپانی وزیر اعظم نے ماسکو کے اتحادی بیلاروس کے صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ روس کے مرکزی بینک کے ساتھ تجارتی معاہدے کو محدود کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ روس کے مرکزی بینک نے شرح سود 20 فیصد کردی، ماسکو نے 36 ممالک کی ایئرلائنز پر پابندیاں عائد کردیں۔ برطانیہ، سپین ، اٹلی اور کینیڈا کی فضائی کمپنیاں بھی پابندیوں کی زد میں آ گئیں۔بلغاریہ کے وزیر دفاع سٹیفن یانیف نے یوکرین پر روسی کارروائی کو جنگ کہنے سے گریز کیا تھا جس پر اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔یوکرین نے مسلح افواج کی مالی معاونت کے لیے جنگی بانڈز فروخت کرنے کا اعلان کردیا ۔یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے تقریبا ساڑھے چھ لاکھ افراد ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق یوکرین چھوڑنے والے شہریوں کی تعداد کئی ملین تک پہنچ سکتی ہے ۔روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ٹی وی پر پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یوکرین کو غیر عسکری بنایا اور نازیوں سے پاک کیا جائے گا۔ دریں اثناسعودی کابینہ نے یوکرین کشیدگی میں کمی کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B1%D9%88%D8%B3%DB%8C-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%D9%86-%DB%8C%D9%88-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D9%85%D9%88%D9%84%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1
کشمیریوں کی نسل کشی جاری،2 ماہ میں 29بھارتی جارحیت کا شکار: ایل اوسی سے شہری اغوا
بدھ 02 مارچ 2022ء
سری نگر( آن لائن ،کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی نسل کشی جاری ہے 2ماہ میں 29بھارتی جارحیت کا شکار ہوگئے ۔سرینگر میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹر شیخ فردوس زخمی ہو گیا جس کے بعد بٹہ مالو کا محاصرہ، گھر گھر تلاشی کردی گئی ہے دوسری جانب شہریوں نے شہدائے زکورہ ، ٹینگ پورہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔بھارتی فوج نے ہجیرہ آزاد کشمیر کے ایک شہری کو ایل او سی سے اغوا کر لیا ہے ، دلشان ولد محمد سعید ساکن ہجیرہ آزاد کشمیر کوضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول سے پکڑاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوری میں 21 اور فروری میں قابض فوج نے نہتے 8 کشمیریوں کو شہید کیا ، کالے قانون کے تحت 107 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ پْرامن مظاہرین پر فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%DB%8C%DA%BA-29%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D8%AC%DB%8C-%D8%A7%D8%BA%D9%88%D8%A7
اسرائیلی دہشتگردی: 3 فلسطینی شہید،37 زخمی
بدھ 02 مارچ 2022ء
غزہ(نیٹ نیوز،صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی دہشتگردی میں 3فلسطینی شہید اور 37زخمی ہوگئے ۔نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ جنین میں پیش آیا،دہشتگرد فوج نے شب معراج کی تقریب پر بھی حملہ کیا ،مغربی کنارہ میں جھڑپیں جاری ہیں ،فلسطینیوں نے شدیداحتجاج کیا ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 3 نوجوانوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ نوجوانوں کی عمریں 18 اور 22 سال تھیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنین کے علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے جواب میں کی گئی فائرنگ کی زد میں 3 نوجوان آگئے جو مسلح تھے ۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنین میں شدید احتجاج کیا گیا اور کئی مقامات پر اسرائیلی فوج پر حملے بھی ہوئے ۔ جھڑپوں کا یہ سلسلہ آخری اطلاع آنے تک جاری تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ فلسطینی نوجوان شدید مزاحمت کر رہے ہیں۔دریں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود چوک میں ’’اسرا و معراج‘‘کی تقریب میں شرکت کے دوران فلسطینیوں پر حملہ کیا۔قابض فوج نے "اسرا و معراج" کی تقریبات کے دوران ان علاقوں میں جمع ہونے والے شہریوں کے خلاف گرفتاریوں اور حملوں کی مہم شروع کی۔ہلال احمر سوسائٹی نے ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ اس کے عملے نے القدس کے باب العامود میں قابض فوج کے ساتھ تصادم کے دوران 35 زخمیوں کا علاج کیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 7کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں لے جایا گیا جن میں ایک خاتون، ایک نوجوان اور ایک بچہ شامل ہے ۔ ان پر براہ راست گولیاں چلائی گئیں۔ زخمیوں میں ایک 6 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جسے سٹن گرینیڈ کا نشانہ بنایا گیا۔عینی شاہدین نے کہا قابض فوج نے جشن منانے والوں کو منتشر کرنے کے لیے صوتی بموں کا استعمال کیا اور متعدد شہریوں کو مار پیٹ اور دھکے دے کر حملہ کیا۔قابض فوج کی بڑی تعداد نے علاقے میں گھس کر فلسطینیوں پر پانی چھڑکا ئواور متعدد فلسطینیوں کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%AA%DA%AF%D8%B1%D8%AF%DB%8C-3-%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B737-%D8%B2%D8%AE%D9%85%DB%8C
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-03-02&edition=KCH&id=5980103_83074086
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109066003&Issue=NP_PEW&Date=20220301
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109066988&Issue=NP_PEW&Date=20220301
یورپی یونین نے یوکرین کے عوام کیلئے اب تک کا بڑا اعلان کردیا
Feb 28, 2022 | 20:10:PM
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے یوکرین سے آنے والے تمام لوگوں کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 27ممالک پر مشتمل یورپی یونین کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام یورپی ممالک یوکرین سے آنے والے پناہ گزینوں کو پناہ دیں گے اور اس کے لیے ان پناہ گزینوں کو درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کے سرحدی یورپی ملک پولینڈ کے بارڈر پر لوگ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہیں اور 8میل سے زائد لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ لگ بھگ 3لاکھ 70ہزار یوکرینی شہری اب تک ملک سے فرار ہو کر ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔
روسی بمباری سے جان بچانے کے لیے لوگ ٹرینوں، کاروں اور کشتیوں پر پولینڈ، ہنگری، سلوواکیہ اور ومانیہ کا رخ کر رہے ہیں۔ یورپی حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق یوکرین سے 40لاکھ سے زائد پناہ گزین یورپ میں آ سکتے ہیں جو کہ 1945ءکی ہنگامہ خیزی کے بعد سب سے بڑی ہجرت ہو گی۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Feb-2022/1409039?fbclid=IwAR2M1r_qrz6W_bQDc51JK_HjCyKfj9BdWpdOobadKjsqj8MDAdpDLxBA_As
دورہ روس کے دوران وزیر اعظم سے چیچنیا کے صدر نے فون کرکے کیا کہا؟ اسد عمر کا دلچسپ انکشاف
Feb 28, 2022 | 14:45:PM
رتو ڈیرو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ دورہ روس کے دوران چیچنیا کے صدر کی کال آئی جنہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کا کہا ۔
رتوڈیرو میں پی ٹی آئی کے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیچنیا کے صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان نے مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی ، ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سچا لیڈر ہے ، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے ، ہم تمام ممالک سے دوستی چاہتے ہیں ،شاہ محمود قریشی نے ساری دنیا سے عزت سے بات کی ، وزیر اعظم نے بلا اٹھا لیا ہے ، عمران خان نے غلامی کی زنجیر توڑ دی ہے ، عمران خان شام کو خطاب کر کے اہم علان کرینگے ۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Feb-2022/1408990?fbclid=IwAR0Yy4EtWczcfodHdTiIJ8H1QUEwhg3VVJCWif6qCGv-EBYtrHfIRdz4MMA
وزیر اعظم کاقوم سے خطاب، پٹرول، ڈیزل 10، بجلی 5 روپے سستی، آئی ٹی سیکٹر کیلئے 100 فیصد ٹیکس چھوٹ کا اعلان، روس کا دورہ آزاد خارجہ پالیسی کا حصہ قرار دے دیا
Feb 28, 2022 | 20:07:PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنادی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10، 10 روپے فی لٹر جب کہ بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان دونوں چیزوں کی قیمتیں اگلے بجٹ تک نہیں بڑھائی جائیں گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے آئی ٹی سیکٹر کیلئے بھی 100 فیصد ٹیکس چھوٹ کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے سیکٹر میں کمپنیوں اور فری لانسرز کو 100فیصد ٹیکس چھوٹ ہو گی جبکہ اس شعبے میں سٹارٹ اپ پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو کیپٹل گین ٹیکس میں 100فیصد چھوٹ ہو گی۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اگلے دو سالوں میں نو جوانو اور کسانوں کو 407ارب روپےکے سبسڈائزڈ قرضے فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال مارچ تک سندھ کے علاوہ باقی پاکستان میں تمام شہریوں کو دس لاکھ تک علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انڈسٹریل سیکٹر کے لیے اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے سوال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اب لوگوں کو 12ہزار کی بجائے 14ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ وزیر اعظم کے مطابق ان کا روس اور چین کا دورہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کا حصہ ہے کیونکہ آزاد ملک اپنے عوام کے فائدے کیلئے فیصلے کرتے ہیں، اگر ہماری خارجہ پالیسی پہلے آزاد ہوتی تو کسی صورت امریکہ کی جنگ کا حصہ نہ بنتے۔
قوم سے اہم خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ پہلے دن سے امریکی جنگ میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف تھے جس کا پاکستان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جس کے سربراہ کی دولت بیرون ملک پڑی ہو، ایسے لوگ کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیاکی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، بدلتی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں، خارجہ پالیسی اپنے ملک کے مفادات کیلئے ہونی چاہیے، جب سے سیاست شروع کی تو خواہش تھی پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہو۔انہوں نے کہا کہ آزاد قوم کا مطلب ہوتا ہے وہ پالیسی ہو جو قوم کے مفاد میں ہو، امریکا کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہمیں امریکا کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا، بدقسمتی سے وہ خارجہ پالیسی پاکستانیوں کےفائدے کیلئے نہیں تھی، 80 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئیں، شرمناک بات یہ تھی کہ ایک ملک کسی ملک کیلئے جنگ کر رہا ہے اور اسی پر بمباری ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فوجی آمر تو چاہتے ہیں کہ دنیا ان کو مانے اور تسلیم کرے لیکن حیران کن طور پر مشرف کے دور میں صرف 10 ڈرون حملے ہوئے جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف کے جمہوری دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، یہ توجمہوری حکومتیں تھیں انہیں امریکا کو کہنا چاہیے تھا کہ بچے اور عورتیں مر رہے ہیں، امریکی صحافی نے لکھا کہ زرداری نےکہا ڈرون حملوں میں بےگناہوں کےمرنےسےکوئی فرق نہیں پڑتا۔دورہ روس کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ روس جانے کا مقصد گندم اور گیس کی درآمد کے معاہدے کرنا تھا۔وزیراعظم نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے کہا کہ یہ قانون 2016 میں بنایا گیا، ہم صرف اس میں کچھ ترامیم کرنے جا رہے ہیں، اس قانون پر کافی شور مچا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جس طرح کا گند آرہا ہے کہ اسے کنٹرول کرنا ضروری ہے، چائلڈ پورنوگرافی کی بھرمار ہے، ایسا مواد کسی مہذب دنیا کے سوشل میڈیا پر نہیں جیسا ہمارے ہاں موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو بھی نہیں بخشا جارہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے، وزیر اعظم کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے سوچیں عام لوگوں کےساتھ کیا ہوتا ہوگا، کہا جا رہا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگ گئی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں، یہ جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے ہے، حقیقی صحافی تو اس قانون سے خوش ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جب ایک صحافی نے نواز شریف کے خلاف لکھا تو نواز شریف نے اسے 3 دن بند کردیا، میں نےساری زندگی تنقید دیکھی ہے، اچھی صحافت معاشرے کا اثاثہ ہیں، تنقید ہمیں آگاہ کرتی ہے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کیلئے کہا گیا کہ جادو اور ستاروں کےذریعےچناگیا، آزادی صحافت پر پابندی کی بے بنیاد باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔
مجھے خوف ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ابھی نیچے نہیں آئیں گی اور گیس کی قیمت بھی اوپر جائے گیانہوں نے کہا کہ مجھے خوف ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ابھی نیچے نہیں آئیں گی اور گیس کی قیمت بھی اوپر جائے گی، ساتھ ہی جو روس سے ہمیں گندم لینی ہے وہ بھی مہنگی ہوگئی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Feb-2022/1409036?fbclid=IwAR0WWe1WJV3hMFvP0buGCnhYXTTaPY3vqkZrIZeOJf669Kmnun0xIt2WlcU
پاکستانیوں کے انخلاء کا معاملہ، یوکرین میں پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر نے بیان جاری کر دیا
Mar 01, 2022 | 13:27:PM
کیف(ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرین میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئیل کھوکھر کا کہنا ہے ہے کہ پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔لیکن بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جو یوکرین میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یوکرین حالت جنگ میں ہے ہر شہر میں بمباری ہو رہی ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ رومانیہ،ہنگری اور پولینڈ سے بات چیت ہو رہی ہے۔ ’شین جن‘ ویزا کی وجہ سے پاکستانی شہری یوکرین کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/01-Mar-2022/1409381?fbclid=IwAR3xN6xr7n0HpXQQZGf7wAsTedoVD1LmDxEg8i00vMgg1sY4wvo49asGJCo
امریکہ میں یوکرینی سفیر کا روس پر یوکرین میں ویکیوم بموں کے استعمال کا سنگین الزام
Mar 01, 2022 | 13:10:PM
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرین کے امریکہ میں سفیر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس نے حالیہ بمباری کے دوران ویکیوبموں کا استعمال کیا ہےجس کےبعد اب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پرکو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے ۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق رات کے وقت کیئے گئے خطاب میں زیلنسکی کا کہناتھا کہ’’ تمام کنونشن کی خلاف ورزی پر انٹر نیشنل ٹریبونل یقینی ہوگا ،دنیا معصوم یوکرینی لوگوں کے قتل کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔‘‘
گزشتہ روز امریکہ میں یوکرینی سفیر نے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے یوکرین پر ویکیوم بموں کا استعمال کیا ہے ، اوکسانا مارکوا کا کہناتھا کہ ویکیوم بموں کا استعمال جنیوا کنویشن کی خلاف ورزی ہے ، جو تباہی روس یوکرین پر لانا چاہ رہاہے وہ بہت بڑی ہے ۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ’’ ویکیوم بموں کو ’’ تھرمو بارک ویپنز ‘‘ بھی کہا جاتاہے جو کہ انسانی جسم کو بخارات بنا سکتاہے اور اندرونی اعضاء کو کچل سکتا ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/01-Mar-2022/1409380?fbclid=IwAR2mwu0qttDYs0IulC40Z11r_oChla37hZ6uYXC5l_akvqN0tKrR79lpIMk
مقبوضہ کشمیر : بھارتی مظالم جاری، گرفتاریاں تیز؛ فرانس میں دستخطی مہم کی تیاریاں
پیر 28 فروری 2022ء
سرینگر،پیرس(کے پی آئی،این این آئی ) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید کئی شہری گرفتار کرلئے فرانس میں گرفتاریوں کیخلاف ایک ملین دستخطی مہم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ برفباری کے دوران نام نہاد آپریشن جاری ہے ، صحافی فہد شاہ ایک اورجھوٹے کیس میں گرفتار کرلئے گئے ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ، ماس موومنٹ کی رہنما فریدہ بہن جی کی جانب سے حریت رہنماء غلام احمد گلزار کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے ،برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین تنازعہ تشویشناک ہے کشمیر بھی عالمی طاقتوں کی توجہ کا منتظر ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں متحدہ مجلس علماء نے جموں وکشمیرمیں شراب کے مزیدلائسنسوں کے اجراء پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت پرزوردیا کہ وہ اس قسم کے فیصلوں کوفوری طور پرواپس لیں ۔3سال کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر میں معیشت کا پہیہ دوبارہ چل پڑا ہے لیکن 5اگست 2019 کے بعد ہوئے نقصان کی بھرپائی کیسے ممکن ہو پائے گی اسکے لئے کوئی حکومتی پالیسی موجود نہیں ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکام اس کیلئے کوئی پالیسی ترتیب نہیں دیتے ، نقصان کی بھرپائی ممکن نہیں ہوسکتی۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ونیشنل کانفرنس سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداﷲ نے کہا ہے کہ حد بندی کمیشن کی تازہ تجاویز نے جموں و کشمیر میں مرکز کے تئیں بیگانگی میں اضافہ کیا ہے کیونکہ کمیشن نے ایک منصوبہ بند حکمت عملی کے تحت بی جے پی کے حق میں کام کیا،بھارت نواز جماعتوں کے اتحاد گپکار الائنس نے جموں کشمیر میں دفعہ370کی منسوخی غیر آئینی قرار دینے کے بعد ترقی، امن، ملازمتوں اور سرمایہ کاری کے بی جے پی کے دعوئوں پر 35صفحات پر مشتمل ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ فاشسٹ مودی مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ،مودی نے ہندوستان میں اسلامی شعار حجاب پر پابندی لگا کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کیاہے۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%85%D8%B8%D8%A7%D9%84%D9%85-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%AE%D8%A7%DA%BA
پٹرول، ڈیزل ، بجلی بجٹ تک سستے : بی اے پاس نوجوانوں کیلئے 30ہزار ماہانہ پر انٹرن شپ
منگل 01 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پٹرول، ڈیزل 10، 10 روپے ، بجلی 5روپے یونٹ سستی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا آئندہ بجٹ تک قیمتیں نہیں بڑھائیں گے ۔وزیراعظم نے کہا بی اے پاس نوجوانوں کو 30 ہزار روپے کی انٹرن شپ دلائیں گے ،گریجوایشن کرنے والے 26 لاکھ نوجوانوں کو 38 ارب روپے کے وظائف دیں گے ، 80 لاکھ خاندانوں کو اب 12 ہزار کے بجائے 14 ہزار روپے ملا کریں گے ، آئی ٹی سیکٹر میں کمپنی اور فری لانسرز کو 100 فیصد ٹیکس چھوٹ دی ہے ، اسٹارٹ اَپس کو 100 فیصد کیپٹل گین ٹیکس سے چھوٹ دے دی ، جو انڈسٹری لگائے گا اس سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔انہوں نے کہا اوور سیز پاکستانی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کریں گے تو 5 سال ٹیکس چھوٹ دیں گے ، کسانوں کو سود کے بغیر قرض دیں گے ، غریب گھرانوں کو ’سستا گھر‘ قرضہ دیں گے ، بینکوں نے 150ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دے دی ۔ انہوں نے کہا ہم نے جس ملک کے لئے جنگ لڑی ،اُس نے 400 سے زائد ڈرون حملے کئے ،پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کا پہلے روز سے خواہش مند ہوں،دورہ روس اور چین میں پاکستان کو عزت ملی،پیکا قانون 2016 میں بنا، ہم ترمیم کررہے ہیں، ملک میں آزاد صحافت کے نام پر مافیا بیٹھا جس کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کورونا کے دوران پوری دنیا میں قیمتیں اوپرگئیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے مجھے خوف ہے ابھی قیمتیں نیچے نہیں آئیں گی،ہم نے فیصلہ کیا پٹرول، ڈیزل کا بڑا مسئلہ ہے ، پاکستان میں آج بھی پٹرول، ڈیزل دنیا کے 25 ممالک کی نسبت کم قیمت ہے ، اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول مہنگا ہوگیا، اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو بتا دیں، ہم سبسڈی نہ دیں تو پٹرول کی قیمت 220 روپے تک ہو جائے گی، میرے پاس اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھیجی تھی۔انہوں نے کہا قوم سے کہنا چاہتا ہوں مجھے پتا ہے یہ مشکل حالات ہیں، کبھی پلوامہ، کبھی کورونا اور اب یوکرین کا مسئلہ آگیا، ہماری حکومت سارا وقت عوام کو ریلیف دینے کے لئے سوچتی ہے ،معیشت اب صحیح راستے پرچل پڑی ۔ عمران خان نے کہا میرے والدین غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے ، میں ایک آزاد ملک میں پیداہوا، ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیناغلط تھا، نائن الیون کے بعد افغانستان میں امریکہ کے ساتھ جنگ کا حصہ بنے ، اس کی وجہ سے 80 ہزار پاکستانیوں کی شہادتیں ہوئیں، ہمیں ڈیڑھ سو ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، ہم نے جس ملک کے لئے جنگ لڑی، اُس نے 400 سے زائد ڈرون حملے کئے ۔انہوں نے کہا اگر ملک میں آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں تو کبھی ایسی پارٹی کو ووٹ نہ ڈالیں جس کے قائدین کے اثاثے بیرون ملک ہوں۔وزیراعظم نے کہا چین اور روس کے حالیہ دورے سے پاکستان کوعزت ملی ، روس کے دورے کا مقصد 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا ہے جبکہ چین کے دورے کا مقصد سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہے جس کے اثرات اور نتائج آئندہ دنوں میں قوم کے سامنے آجائیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا آزادی صحافت پر پابندی سے متعلق گمراہ کن باتیں ہورہی ہیں، پیکا قانون 2016 میں بنا لیکن ہم صرف ترمیم کررہے ہیں، جو ملک کا سربراہ ہے اور جس نے کبھی کرپشن نہیں کی، اسے کبھی بھی آزاد صحافت سے خطرہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا پیکا ترمیمی قانون میں آرڈیننس کا مقصد ہے کہ پاکستان سوشل میڈیا پر ایسا گند آرہا ہے جو ناقابل برداشت ہے ، ایف آئی اے کے پاس 54 ہزار کیس رجسٹرڈ ہیں،خواتین اور بچوں سے متعلق فیک نیوز آرہی ہیں، مجھے بھی نہیں بخشا گیا اور میری اہلیہ کے گھر چھوڑنے سے متعلق غلط باتیں کی گئیں، آزادکشمیرکا وزیراعظم نامزد کرنے پر تین اخباروں نے لکھا جادو ٹونے سے نامزد کیا گیا، آزادیٔ صحافت کے نام پر لوگ بلیک میل کررہے ہیں،میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پیکا قانون سے آزادی صحافت متاثرنہیں ہورہی،مرادسعید اب لندن کی عدالت میں کیس کرنے کا سوچ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا ایک میڈیا گروپ نے شوکت خانم ہسپتال سے متعلق جھوٹی خبر لگائی لیکن اتنی زحمت نہیں کی کہ شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ سے اس کا مؤقف ہی لے لیتے ،شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ لندن میں جھوٹی خبر پر مقدمہ کرنے جارہی ہے ۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملکی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاک افغان بارڈر،لائن آف کنٹرول کی صورتحال ،روس اور یوکرین کشیدگی ،وزیر اعظم کا دورہ روس اور اسکے اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف نے اپنے دورہ برسلز پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا ۔ملاقات کے دوران بلوچستان اورسابق فاٹا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا کسی کو ملک میں بدامنی پھیلانے دینگے نہ ہی امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں میں آئی ٹی سے وابستہ افراد کی سہولت کیلئے خصوصی زون بن رہے ہیں، اس مقصد کیلئے حکومت نے این او سی کے حصول کے بجائے تعمیلی نظام متعارف کرایا ، آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔قبل ازیں بورڈ آف گورنرز نے اسلام آباد میں مختلف ٹیکنالوجی و انوویشن کلسٹرز قائم کرنے کی منظوری دی۔
https://www.roznama92news.com/%D9%BE%D8%B1%D9%88%D9%84-%D8%B2%D9%84-%D8%A8%DB%8C-%D8%AA%DA%A9
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 2 نوجوانوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ نوجوانوں کی عمریں 18 اور 22 سال تھیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنین کے علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے جواب میں کی گئی فائرنگ کی زد میں 2 نوجوان آگئے جو مسلح تھے۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنین میں شدید احتجاج کیا گیا اور کئی مقامات پر اسرائیلی فوج پر حملے بھی ہوئے۔ جھڑپوں کا یہ سلسلہ آخری اطلاع آنے تک جاری تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ فلسطینی نوجوان شدید مزاحمت کر رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2291731/10/
یوکرین کے شہر اوختیرکا کا کے فوجی اڈے پرحملے میں70 سے زائد فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے اوختیرکا میں فوجی اڈے پرحملے میں 70 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جبکہ خارکیف میں روسی بمباری نے11 شہریوں کی جان لے لی اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی سیٹیلائٹ سے لی گئی تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کا 40 میل لمبا فوجی قافلہ کیف کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ یوکرین پرروسی حملوں میں اب تک 14 بچوں سمیت 102 شہری ہلاک ہوچکے ہیں تاہم شہری ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے مختلف علاقوں میں دھماکے سنائی دے رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2291622/10/
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے مذاکرات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان میں کہا کہ روس پراپنا موقف واضح کردیا ہے ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس سے مذاکرات میں یوکرین کو مطلوبہ نتائح نہیں ملے۔روس سے مذاکرات کرکے واپس آنے والے وفد سے بات چیت کے بعد روس سے مذاکرات کے اگلے دورسے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس سے بات چیت میں کچھ اشارے ملے ہیں تاہم روس نے مذاکرات کے دوران بھی حملے جاری رکھے۔
یوکرینی صدرکا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے کہ روس دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ وقت ضائع نہ کرے کیونکہ ان حربوں سے متاثرنہیں ہوگا۔
https://www.express.pk/story/2291626/10/
بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک عوامی اجتماع میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد کے انتخابی حلقے ہنڈیا میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم جاری تھی اس دوران ایک جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
انتخابی جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور ویڈیوز کی مدد سے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی جلسے میں امیدوار موجود نہیں تھے اس لیے انھیں کیس میں شامل نہیں کیا گیا جلد ساتوں ملزمان کو حراست میں لے لیا جائے گا۔
سماج وادی پارٹی کے ترجمان نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی سیاسی مخالفت کی تمام حدیں پار چکی ہے اور اس قسم کے ہتھکنڈوں سے اپنی شکست کو ٹال نہیں سکتے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی بار پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج ہونے کے ساتھ ہی انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
https://www.express.pk/story/2291341/10/
بیلاروس کی سرحد پر روسی اور یوکرینی سفارت کاروں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں فریقین دس نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو پانچ روز ہوگئے ہیں جس میں ہلاکتوں اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔
روس فوجیں یوکرین کے دارالحکومت میں پارلیمنٹ سے صرف 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوچکی ہیں جہاں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نیوکلیئر فورس کو جنگ کے لیے فوری طور پر تیار اور مستعد رہنے کا حکم دیا ہے جس پر اقوام متحدہ، نیٹو اور مغربی ممالک نے شدید احتجاج کیا ہے۔
تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کسی بھی پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کا آغاز بیلا روس کی سرحد پر ہوگیا ہے جہاں فریقین تنازع پر جنگ کے بجائے سفارتی حل پر بات چیت کررہے ہیں۔
چند روز قبل روسی صدر نے مذاکرات کاروں کو بیلاروس بھیجا تھا تاہم یوکرینی صدر نے سابق منسک معاہدے کے غیر فعال ہونے پر بیلا روس کے بجائے کسی دوسرے شہر میں مذاکرات کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم اب دوست ممالک کی مداخلت پر فریقین بیلا روس کی سرحد پر مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے۔
https://www.express.pk/story/2291329/10/
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے باز نہ آئی لیکن اس بار بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 24 سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔
26 فروری 2022ء کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی۔ اس طرح کی حساس معلومات تک رسائی اور ترسیل صرف خفیہ ایجنسیز کے پاس ہی ہوسکتی ہے جس سے صاف ظاہر ھوتا ھے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی بھارتی حکومت کے ایما پر یہ سازش تیار ہوئی۔
بظاہردھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر فیک اکاؤنٹ jyot.isharma391 کااستعمال کیا گیا لیکن تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں۔
مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمٹیڈ میں بطور انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.com ہے جبکہ موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے۔
بھارتیوں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا یہ طریقہ کار پہلے ہی استعمال کیا جاچکا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئر نے سوشل میڈیا پر شیئر کر ہی دی ہیں۔
اس کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہل خانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد وہ پہلے میچ سے قبل دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھیں۔
پھر انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کردیا تھا جس کےبعد آسٹریلیا نے مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے 24 سال بعد اپنی ٹیم بھیجی جو راولپنڈی میں اپنے میچز کھیلے گی لیکن ایک بار پھر بھارتیوں نے پرانا طریقہ واردات آزمایا لیکن اس باربغل میں چھری رکھنے والے بروقت بے نقاب ہوگئے۔
https://www.express.pk/story/2291232/1/
افغانستان کا برا حال
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/28022022/P3-Lhr-021.jpg
فرانس کا فلسطین کے خلاف بیان
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/28022022/P3-Lhr-015.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/28022022/P3-Lhr-002.jpg
یوکرین میں پھنسے کتنے پاکستانیوں کو نکال لیا گیا اور کتنے اب بھی بارڈر پر موجود ہیں؟
Feb 27, 2022 | 22:48:PM
سورس: Twitter
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک یوکرین سے 411 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے 143 شہری اس وقت یوکرین میں بارڈر پر پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 پاکستانی لویف اور ترنوپل جب کہ 101 خارکیف سے لویف کے راستے میں ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ جن پاکستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالا گیا ہے ان میں 358 کو پولینڈ، 22 کو رومانیہ، تین کو ہنگری جب کہ 21 کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چھ پاکستانی سلواکیہ اور ایک مالدووا پہنچا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Feb-2022/1408644?fbclid=IwAR33OPLvLPmxz6krrfhePiRfO2CBQwqU06-HN6S9vz30JNHwVCq8CTpkKTA
" پاکستانی طلبہ کا تحفظ اسی صورت ممکن ہے کہ پاکستان روس کو جنگ سے روکے" یوکرینی وزیر خارجہ کا شاہ محمود کو پیغام
Feb 27, 2022 | 22:40:PM
سورس: Twitter
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا کا کہنا ہے کہ یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کا تحفظ اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان روس کو جنگ سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں یوکرینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے فون پر بات ہوئی ہے ۔ پاکستان عالمی اداروں کے ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو یوکرین میں امن کی بحالی کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ پاکستانی وزیر خارجہ نے پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے حوالے سے بھی بات کی۔ " میں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طلبہ کی حفاظت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پیوٹن کو یوکرین کے خلاف جنگ بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔"
https://dailypakistan.com.pk/27-Feb-2022/1408643?fbclid=IwAR01PZJYrMgij9fcWkYnyoIaGbRyePhiU65bJSgnAgciBH8oDNyAD3lTpK4
روسی نیوکلیئر فورسز کو الرٹ کیے جانے کی خبروں پر امریکہ اور نیٹو کا ردعمل سامنے آگیا
Feb 28, 2022 | 12:16:PM
واشنگٹن (ویب ڈیسک) روسی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کی ہدایت کی خبروں پر نیٹو اور امریکہ کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں روسی نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا روس کے انرجی سیکٹر پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھومیس گرین فیلڈ نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے ایک پروگرام میں کہا کہ پوٹن کے اقدامات نے تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے مابین مذاکرات کا امریکا خیر مقدم کرتا ہے تاہم روس کا اپنی نیک نیتی کو ثابت کرنا ابھی باقی ہے۔
دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ روس کی جانب سے یہ اقدام خطرے کا حامل ہے اور پوٹن کا یہ رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Feb-2022/1408961?fbclid=IwAR01PZJYrMgij9fcWkYnyoIaGbRyePhiU65bJSgnAgciBH8oDNyAD3lTpK4
’’جو شہر چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں وہ محفوظ راستہ استعمال کر یں ‘‘روسی فوج نے کیف کے شہریوں کیلئے پیغام جاری کر دیا
Feb 28, 2022 | 13:29:PM
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی ملٹری نے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے شہریوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر وہ جانا چاہتے ہیں تو محفوظ راستہ استعمال کرتے ہوئے شہر چھوڑ سکتے ہیں ۔
ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ’’ کوناشینکوف‘‘نے کیف کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ واسیلکیو کو جانے والا ہائی وے استعمال کر سکتے ہیں جو کہ محفوظ ہے ۔یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کے دارلحکومت کیف میں مختلف مقامات پر لڑائی چھڑ چکی ہے جبکہ یوکرینی حکام کا کہناہے کہ ان کی ملٹری روسی ملٹری کی چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں سے مختلف علاقوں میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔
کوناشینکوف نے بیان میں کہاہے کہ یوکرینی قوم پرست شہریوں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے فوجی سازو سامان تعینات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے ’’ زپوریز زیانیوکلیئر پاور پلانٹ‘‘ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جو کہ جنوب میں واقع ہے ،پلانٹ محفوظ ہے اور علاقے میں ریڈی ایشن بھی کنٹرول میں ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Feb-2022/1408983?fbclid=IwAR2OPr-T4Uh9WEqtHa2hpb4yeu40Asi4XwGHHTExuPxGpqypN8xda4JyMBU
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کو فوری یورپی یونین میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا
Feb 28, 2022 | 17:00:PM
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کو فوری طور پر یورپی یونین میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
’’ اے ایف پی ‘‘ کے مطابق زیلنسکی کا کہناتھا کہ یہ جائز مطالبہ ہے اور یوکرین اس کا مستحق ہے ، ہم تمام یورپیوں کے ساتھ اور سب سے بڑھ کر برابری چاہتے ہیں،نئے خصوصی طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے یورپی یونین میں شامل کیا جائے۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Feb-2022/1409006?fbclid=IwAR1Jl1jPpXN1iQlteOZ9dRDrr2xfuYAy1dm-md49z_m6CEXLbSXmy4ev4GM
انسداد دہشت گردی فوس پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں گوجرانوالہ سے تین جبکہ چنیوٹ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت اشرف اور حبیب یوسف کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔
حکام کے مطابق چنیوٹ سے کالعدم تنظیم کے اہم رکن عثمان سعید کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، آپریشن کے دوران 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔
https://www.express.pk/story/2290594/1/
سی ٹی ڈی ٹارگٹ کلنگ سیل نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نیوکراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سنی تحریک کا نہایت مطلوب دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا ۔
گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ ٹیم لائنز ایریا کا انچارج و سابقہ یونٹ انچارج ہے جو سال 2011 سے شہر میں قتل و غارت کے عمل میں ملوث رہا ہے ، ملزم کے کرمنل ریکارڈ کے مطابق سال 2011-2015 میں ٹارگٹ کلنگ ، پولیس مقابلہ ، قتل ، اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث و مفرور رہا ہے ۔
ملزم نے 2011 میں اپنے ساتھیوں سمیت بی ھائنڈ چوک لائنز ایریا پر حبیب سوئیٹس کے مالک عدیل کو بھتہ نا دینے پر قتل کیا ، سال 2012 میں ساتھیوں سمیت لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے کارکن صلاح الدین کو گولیاں ماریں ، سال 2012 ہی میں ایم کیو ایم کے کاؤنسلر بابو ریڈ کو پی ای سی ایچ ایس میں ساتھیوں سمیت ٹارگٹ کر کے قتل کیا ، سال 2012 میں ساتھیوں سمیت پولیس آفیسر اے ایس آئی علی محسن نقوی کو اس وقت قتل کیا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہا تھا ، 2012 میں تھانہ بریگیڈ کی پولیس موبائل پر ساتھیوں سمیت حملہ کیا اور موقعہ سے فرار ہوگئے۔
اس نے سال 2013 میں ساتھیوں سمیت ہڑتال کے دوران گاڑیوں کو لوٹا اور آگ لگا کر جلا دیا ، متعلقہ تھانہ جات سے انکشافات کی تصدیق کروائی گئی جو کہ درست پائی گئی ، مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2291140/1/
یوکرین نے روس کے 5300فوجی ہلاک اور29 طیارے مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرین کی نائب وزیردفاع ہنا ملاریا نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں دعویٰ کیا کہ 4 روز کی لڑائی میں روس کے 5300فوجیوں ہلاک ہوئے جبکہ 29 روسی طیارے مارگرائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 29روسی ہیلی کاپٹرز اور3 ڈرون بھی تباہ کردئیے گئے۔مجموعی طورپراب تک روس کے 191ٹینک،816 جنگی گاڑیوں ،60 ڑینکوں اور2 بحری جہازوں کوتباہ کیا جا چکا ہے۔
روس نے یوکرین پرحملے کے دوران اپنے فوجیوں کے ہلاک اورزخمی ہونے کا اعتراف تو کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی۔
https://www.express.pk/story/2291201/10/
بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پر باہر نکال دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم طالبات کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔ حجاب پہننے کو جرم بنا کر اُن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کردیئے گئے۔
ایسا ہی ایک اور واقعہ ریاست کرناٹک کے علاقے اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے حجاب پہنی مسلمان طالبات کو کالج سے باہر نکال دیا۔
کالج پرنسپل کے اس رویے پر طالبات نے شدید احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
طالبات نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ کل سے شروع ہونے والے امتحان میں ہمیں شریک ہونے سے روکا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تمام کالجوں کی انتظامیہ کو حجاب میں آنے والی طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا حکم دیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2290788/10/
یوکرین میں پھنسے 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی کھٹائی میں پڑ گئی کیونکہ وزارت خارجہ نے اتوار کو پرواز کی روانگی عارضی طور پر موخر کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو وزارتِ خارجہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق منسٹری آف فارن افیئرز کی جانب سے کل کی پرواز کوناگزیروجوہ کی بناء پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جہاز کے ذریعے وطن واپس آنے والے مسافروں کا لوڈ صرف 95 کے لگ بھگ ہے، نئی پیشرفت کے تحت اگلے 36 سے 48 گھنٹوں میں پاکستان سے پرواز کی روانگی متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوکرین میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پرواز کراچی، اسلام آباد یا لاہور سمیت کسی بھی ہوائی اڈے سے آپریٹ کی جاسکتی ہے، پی آئی اے نے اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری کی تھی۔
قبل ازیں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے یوکرین سے درجنوں پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل ہونے کا حکم دیا تھا، طلبا جب پولینڈ کی سرحد پر پہنچے تو انہیں فورسز نے انہیں داخلے سے روک دیا اور بتایا کہ کسی پاکستانی کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد دو ہزار سے زائد پاکستانی طالب علم اور شہری یوکرین میں محصور ہیں، جنہوں نے اپنی باحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی تھی۔
یوکرین میں قائم پاکستان سفارت خانے نے اس درخواست پر وہاں پھنسے تمام پاکستانی طلبا کو ملک سے نکلنے کے لیے فوری طور پر ٹرنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
پاکستانیوں کے انخلا کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن تیار
اسی ضمن میں پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔ اتوار کے روز دو پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
بڑے جہازوں کے آپریشن کے لیے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا لبلن ائیرپورٹ پر انتظامات ناکافی ہیں اس لیے پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچیں گی تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کررہا ہے اور انہیں معلومات مہیا کررہا ہے، پی آئی اے کی انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔
یوکرین میں 3 ہزار طلبا تھے اب صرف 600 رہ گئے، پاکستانی سفیر
یوکرین میں تعینات پاکستان کے سفیر نوئیل اسرائیل کھوکھر نے کہا ہے کہ یوکرین میں پاکستان کے تقریبا تین ہزار طلباء موجود تھے، زیادہ تر طلباء یوکرین سے جاچکے ہیں اور صرف پانچ یا چھ سو طلباء ابھی یوکرین میں موجودہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین سے انخلاء کے عمل میں بہت سی مشکلات ہیں، یوکرین میں فلائٹس بند ہیں، پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں، بینکنگ سسٹم بیٹھ چکا ہے، فائرنگ اور میزائل حملے ہو رہے ہیں پھر بھی طلباء سمیت تمام پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے، بہت جلد تمام پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیا جائے گا۔
62 افراد کو یوکرین سے نکالا جاچکا، سفیر
پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ اب تک 62 افراد کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے جن میں سفارت خانے کے عملے کے 21 اہل خانہ بھی شامل ہیں، 59 افراد یوکرین پولینڈ کی بارڈر کراسنگ پر ہیں اور 79 افراد اب بارڈر کراسنگ کے راستے پر ہیں۔
سفیر کے مطابق 67 طلباء یوکرین پولینڈ کی سرحد اور سفارت خانے کے عملے کے 12 افراد یوکرین رومانیہ سرحد کی طرف جارہے ہیں، کیف سے 104 طلباء ٹرین میں دوپہر کو پہنچ رہے ہیں، 20 طلباء کو کیف سے سفارت خانے کی طرف سے دی گئی بس کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2290351/1/
انسداد دہشت گردی فوس پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں گوجرانوالہ سے تین جبکہ چنیوٹ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت اشرف اور حبیب یوسف کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔
حکام کے مطابق چنیوٹ سے کالعدم تنظیم کے اہم رکن عثمان سعید کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، آپریشن کے دوران 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔
https://www.express.pk/story/2290594/1/
امارات اسلامیہ (افغان طالبان) کی پولیس نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران 9 اغوا کاروں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 6 کالعدم تنظیم داعش کے کارندوں اور 9 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث 53 افراد کو گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابل میں ہونے والے آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
https://www.express.pk/story/2290831/10/
روس کے پڑوسی ملک چیچنیا نے روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین میں فوج تعینات کردی ہے۔
رائٹرز کے مطابق چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قدیروف کا یوکرین میں جاری فوجی تنازع سے متعلق روس کے شہر گروزنی میں سروس ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیچن جنگجو یوکرین میں تعینات کردیے گئے ہیں۔
قدیروف نے مزید کہا کہ چیچن فوجیوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے روسی افواج آسانی سے یوکرین کے بڑے شہروں پر قبضہ کر سکتی ہیں، بشمول دارالحکومت کیف لیکن روسی فوج کی پوری کوشش ہے جانی نقصان کم سے کم ہو۔
انہوں نے بتایا کہ یوکرینی ذرائع سے ملنے والی ہلاکتوں کی خبریں جھوٹی ہیں ابھی تک ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ روسی صدر (پوٹن) نے درست فیصلہ کیا اور ہم ان کے احکامات پر عمل کریں گے۔
قدیروف نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دکھایا گیا کہ کیسے روسی افواج نے ہفتے کے روز یوکرین کے شہروں پر کروز میزائلوں سے مسلسل تیسرے دن گولہ باری کی جبکہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کا مسلسل کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف ابھی بھی یوکرین کے ہاتھوں میں ہے۔
واضح رہے کہ قدیروف خود کو پوٹن کا ’فُٹ سولجر‘ قرار دیتے ہیں۔ قادروف اس سے قبل شام اور جارجیا میں بھی روس کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے اپنی افواج تعینات کر چکے ہیں۔ 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد، روس نے مسلم علاقے چیچنیا میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ دو خونریز جنگیں لڑی تھیں، لیکن اس کے بعد روس نے اس علاقے کی تعمیر نو کے لیے خطیر رقم خرچ کی اور قدیروف کو وسیع پیمانے پر خطے کے انتظامات چلانے کیلئے خودمختاری دی۔
https://www.express.pk/story/2290539/10/
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-27&edition=KCH&id=5975415_55282552
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109061656&Issue=NP_PEW&Date=20220227
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109061696&Issue=NP_PEW&Date=20220227
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109061658&Issue=NP_PEW&Date=20220227
یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو پڑوسی ملک نے زمینی راستے سے اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی
Feb 26, 2022 | 18:47:PM
سورس: Twitter
وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی فوج کے حملے کے بعد یوکرین میں موجود پاکستانی دربدر ہو کر رہ گئے تھے جنہیں اب پولینڈ نے زمینی راستے سے اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پولینڈ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں موجود پاکستانی شہری آئندہ 15دن کے اندر زمینی راستے سے پولینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ، ویکسی نیشن کے ثبوت اور قرنطینہ جیسی کورونا وائرس کی وباءسے متعلق پابندیاں بھی آج سے معطل کر دی گئی ہیں تاکہ وہ بلاتاخیر یوکرین سے نکل سکیں۔ جو لوگ اپنی ذاتی گاڑیوں پر پولینڈ میں داخل ہوں گے ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے ، گاڑی ان کے نام پر رجسٹرڈ ہونی چاہیے اور ان کے پاس انشورنس پریمیم ہونا چاہیے۔جن لوگوں کے پاس موجود گاڑیاں ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ نہ ہوں، ان کے پاس نوٹرائزڈ پاور آف اٹارنی بمعہ مصدقہ ترجمہ ہونی چاہیے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408268?fbclid=IwAR3Cjm0H5p3NxTU0pY1o22SjMBqZaC3VgEMqrpd8Ors471xuv6RB7aNBEXk
روس دوسرے لیکن یوکرین دنیا میں فوجی قوت کے لحاظ سے کتنے نمبر پر ہے؟
Feb 26, 2022 | 18:58:PM
سورس: Twitter
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دنیا کی طاقتور افواج کی ایک درجہ بندی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ روس اور یوکرین کے معاملے میں دنیا کی دوسری طاقتور ترین فوج اس وقت 22ویں نمبر کی طاقتور فوج پر حملہ آور ہے۔ اس گلوبل فائر پاور ریکنگ میں افواج کو پاور انڈیکس پر مختلف سکور دیئے گئے ہیں۔ اس سکور کے لیے افواج کے حجم، مالی طاقت، لاجسٹک کی صلاحیتوں، جیوگرافی اور دیگر کئی پہلوﺅں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ رواں سال کی فہرست میں بھی حسب سابق امریکی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیا گیا ہے، جو کو پاور انڈیکس پر 0.0453سکور دیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر چین، چوتھے پر بھارت، پانچویں پر جاپان، چھٹے پر جنوبی کوریا، ساتویں پر فرانس، آٹھویں پر برطانیہ، نویں نمبر پر پاکستان اور دسویں نمبر پر برازیل کی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیا گیا ہے۔
اس کے بعد فہرست میں 50نمبر تک بالترتیب اٹلی، مصر، ترکی، ایران، انڈونیشیائ، جرمنی، آسٹریلیا، اسرائیل، سپین، سعودی عرب، تائیوان، یوکرین، کینیڈا، پولینڈ، سویڈن، جنوبی افریقہ، یونان، ویت نام، تھائی لینڈ، شمالی کوریا، الجیریا، سوئٹزرلینڈ، ناروے عراق، نائیجیریا، متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈز، رومانیہ، میانمار اور ارجنٹینا کی افواج کو طاقتور قرار دیا گیا ہے۔ 140ممالک پر مشتمل اس فہرست میں سب سے کمزور بھوٹان کی فوج کو قرار دیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408273?fbclid=IwAR0u_k9HZkD-6NsHl6s3EbfhL_VCe1MiZ7gv4kWztH5ky_o6CMwLKMRZ-iA
روس نے مبینہ طور پر نوزائیدہ بچوں کے ہسپتال پر بم برسا دیئے، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں
Feb 26, 2022 | 19:01:PM
کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی فوج نے مبینہ طور پر نوزائیدہ بچوں کے ہسپتال پر بم برسا دیئے۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق روسی فوج کی طرف سے یہ بمباری یوکرین کے مشرقی شہر ڈنیپرومیں واقع بچوں کے ہسپتال پر کی گئی ہے۔ حملے کے وقت اس ہسپتال میں لگ بھگ ایک درجن بچے زیرنگرانی تھے، جن میں سے بعض کی عمریں محض چند گھنٹے تھیں۔
ہسپتال کے نیونیٹل یونٹ کے 51سالہ سربراہ ڈاکٹر ڈینس سرکوف نے بتایا ہے کہ” جب روسی فوج نے ہسپتال پر بمباری کی تو ہسپتال کی بہادر نرسیں تمام نوزائیدہ بچوں کو اٹھا کر ہسپتال کے تہہ خانے میں بنے سٹوریج روم میں چلی گئیں۔ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ روسی فوج اس طرح ہسپتال کو بھی نشانہ بنائے گی۔خوش قسمتی سے ہسپتال میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔“
رپورٹ کے مطابق ڈنیپرو یوکرین کے ان درجنوں شہروں اور قصبات میں شامل ہے جن پر روسی فوج اب تک بمباری کر چکی ہے۔ ان شہریوں میں بڑی تعداد میں عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں۔ گزشتہ روز روسی فوج کی طرف سے بچوں کے سکولوں اور یتیم خانوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات آئی تھیں، جس کے بعدیوکرینی وزیرخارجہ دمترو کولیبا کی طرف سے روسی فوج پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408274?fbclid=IwAR1dQ1X3GrWnNZ1-j4mzM7d11fn2jv-BFxgIKik2uj6GtuBIkcT_KsOiO7I
روس ، یوکرین جنگ پاکستان کیلئے تباہ کن لیکن کیسے؟
Feb 26, 2022 | 21:49:PM
سورس: Wikimedia Commons
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس اور یوکرین کی جنگ مالیاتی اوراجناس کی منڈیوں کیلئےتباہ کن ثابت ہوئی ہے ، پاکستان پر بھی اس کے گہرے معاشی اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ عالمی سطح پر اشیا مہنگی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے درآمدی بل میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے جاپان سےلےکرامریکہ تک سٹاک مارکیٹس شدیدمندی کاشکار ہوئیں ، ایشیائی اوریورپی مارکیٹس دو سے نو فیصدتک گرگئیں۔ یہ جنگ چھڑنے کے بعد سے اب تک چینی،گندم،خام تیل اور تانبے کی اشیا کی قیمتوں میں چھ فیصدتک ، سونےکی قیمت میں دو فیصداضافہ ہوا جب کہ خام تیل کی قیمت سات سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
روس سعودی عرب کے بعد خام تیل کادوسرا جب کہ قدرتی گیس کاسب سےبڑابرآمدکنندہ ہے۔ روس نے 2021میں 110ارب ڈالرکاخام تیل،69ارب ڈالرکی تیل کی مصنوعات اور 65 ارب ڈالرکی قدرتی گیس برآمدکی تھی۔ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھیں ، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان کومہنگائی کی صورت میں متاثرکرے گا اور پاکستان کے درآمدی بل میں اضافےکےباعث روپےکی قدرپردباؤبڑھ جائےگا، اس جنگ کی وجہ سے پاکستان کےدرآمدی بل میں پانچ سے 20 ارب ڈالرکااضافہ متوقع ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں 10ڈالر فی بیرل اضافہ ہوتا ہے تو اس سے پاکستان کا درآمدی بل ماہانہ بنیادوں پر 15 کروڑ ڈالر بڑھ جائے گا۔ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں اور پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 180 روپے فی لٹر تک جانے کا امکان ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408293?fbclid=IwAR1riyLLh1YD8iKv9LjsWNqv1BSUGJrLKaiVt9U2CuXrGQCtV-dL5_vB27E
روس یوکرین میں فضائی برتری حاصل کرنے میں ناکام، اب تک کا بڑا دعویٰ
Feb 26, 2022 | 20:08:PM
سورس: Screen Grab
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی برائن ایورسٹائن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس حملے کے تین دن بعد بھی یوکرین میں فضائی برتری حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے روسی حکام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
برائن ایورسٹائن نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ امریکی محکمہ دفاع کے اعلیٰ حکام کا آج صبح ایک اجلاس ہوا ، امریکہ سمجھتا ہے کہ روس یوکرین میں فضائی سبقت حاصل نہیں کرسکا، یوکرین کا فضائی دفاعی نظام اب بھی آپریشنل حالت میں ہے، یوکرین کے طیارے نہ صرف اڑان بھر رہے ہیں بلکہ روسی طیاروں کا مقابلہ بھی کر رہے ہیں۔
برائن کے مطابق پینٹاگون سمجھتا ہے کہ یوکرین میں مزاحمت روس کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے، اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی خاص پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے روسی حکام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اب روس نے یوکرین میں مختلف مقامات پر 250 میزائل داغے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یوکرین کی ایئر سپیس بند ہے لیکن اس کے باوجود امریکی امداد کامیابی کے ساتھ پہنچ رہی ہے، امداد کی فراہمی کے تازہ اعلان کے بعد امریکہ یوکرین کو آلات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408286?fbclid=IwAR2cMhayk4366BwSFn1-099GqPZC1EFJZhrfw7jsMVIGRh9UQWrY55nXiyc
ایلون مسک کی کمپنی نے یوکرین کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی
Feb 27, 2022 | 16:48:PM
سورس: Wikimedia Commons
کیلیفونیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایلون مسک کی کمپنی نے یوکرین میں انٹرنیٹ متاثر ہونے کے بعد سٹار لنک ایکٹیو کر دیا ۔
خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ کمپنی کی سٹارلنک سٹیلائیٹ براڈ بینڈ سروس یوکرین میں دستیاب ہے اور ملک کے لیے مزید ٹرمینلز کا اہتمام کیا جارہاہے جہاں روسی حملوں کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی تھی ۔
ادھر آئی این پی کے مطابق اس ٹویٹ سے پہلے یوکرین کے وزیر برائے ٹرانسفارمیشن نے ایلون مسک سے انٹرنیٹ کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Feb-2022/1408617?fbclid=IwAR3UDBliVtr-F3GkleaDni6G3wT0lZmQQWpDUzD2OKSUg995d5HHRIqbTQA
روسی فوج کے ٹینک، گاڑیاں اور اہلکار یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوگئے اور سڑکوں پر لڑائی جارہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوگئی جب کہ جنوبی شہر خیرسن اور جنوب مشرقی شہر برڈیانسک کا محاصرہ کرلیا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج نے خارکیف میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ دارالحکومت کیف کے ایک ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
روسی فوج کے شہر میں داخل ہونے پر خارکیف کے علاقائی انتظامیہ کے چیئرمین اولے سائنی گوبوف نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کی افواج دشمن کو ختم کر رہی ہیں اور اب بھی سڑکوں پر لڑائی جا رہی ہے۔
روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ سے محض 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ دونوں جانب سے جنگ میں ہلاکتوں سے متعلق متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔
روس نے یوکرین کے ساتھ بیلا روس میں بات چیت کی پیشکش کی تھی تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امن کے لیے بات چیت ہوسکتی ہے تاہم یہ مذاکرات بیلا روس میں نہیں ہوسکتے۔
https://www.express.pk/story/2290821/10/
امریکا نے طالبان پر پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے نئی پالیسی کے تحت افغانستان کے ساتھ تجارتی اور مالیاتی لین دین کی اجازت دیدی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے جنگ زدہ افغانستان کی مفلوج معیشت کی بحالی کے لیے ایک نئی پالیسی ’’جنرل لائسنس 20‘‘ متعارف کرائی ہے۔
‘جنرل لائسنس 20′ کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ طالبان پر پابندیاں برقرار ہیں۔ یہ قوانین صرف انسانی امداد اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں آسانی پیدا کرنے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’’جنرل لائسنس 20‘‘ سے افغان عوام تک نہ صرف امدادی سامان پہنچ سکے گا بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھ جائیں گی اور اس سے کیش فلو کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ’’جنرل لائسنس 20‘‘ سے بینکنگ، انفراسٹرکچر، تجارت، نقل و حمل، ٹیلی کمیونیکیشن اور معلوماتی لین دین سمیت درجن بھر شعبے مستفید ہوں گے۔
نئی پالیسی سے متعلق صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ’’جنرل لائسنس 20‘‘ افغان حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون اور امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی چیئریٹی اداروں اور نجی کمپنیوں کی کسٹم، ڈیوٹی، فیس اور ٹیکس ادا کرنے کی مشکلات کا حل پیش کرتا ہے۔
انٹونی بلنکن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ نئے قواعد کے تحت ایسے افراد کی کمپنیاں میں افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی جن کے سربراہان پر امریکا نے انفرادی پابندی عائد کر رکھی تھی۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جنرل لائسنس 20 سے فائدہ اُٹھانے والے مالیاتی ادارے، غیر سرکاری تنظیمیں، نجی کمپنیاں اور دیگر ادارے افغانستان میں مالیاتی اور تجارتی سرگرمیوں کے دوران امریکی پابندیوں کا احترام کریں گے۔
امریکی وزارت خزانہ نے اس پالیسی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تجارت اور لین دین کی اجازت سے حکومتی ادارے اور نجی کمپنیاں اس وقت تک مستفید ہوسکتی ہیں جب تک وہ طالبان، حقانی نیٹ ورک یا امریکی پابندیوں کے شکار دیگر ادارے کو فائدہ نہ پہنچانے کی شرط پر کاربند رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون حملوں کے متاثرین میں برابر تقسیم کرنے کا حکلم نامہ جاری کیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2290793/10/
ایک دن میں مبینہ طور پر روس کے 6 طیارے گرانے والا پائلٹ "گھوسٹ آف کیف" کے نام سے مشہور ہوگیا، بڑا دعویٰ
Feb 25, 2022 | 22:11:PM
سورس: Twitter
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا دوسرا روز ہے۔ ایسے میں دونوں ملک اپنی اپنی کامیابیوں کے دعوے کر رہے ہیں۔ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایک پائلٹ نے ایک ہی دن میں روس کے چھ لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔
یوکرین کے ایک سفارتکار نے اپنے ٹویٹ میں یوکرینی پائلٹ کی تصویر شیئر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس پائلٹ نے اپنے مگ 29 طیارے کے ذریعے پہلے ہی دن فضائی لڑائی کے دوران روس کے خلاف چھ فتوحات حاصل کی ہیں۔
اس مبینہ کامیابی حاصل کرنے والے پائلٹ کو یوکرینی حکام کی جانب سے " گھوسٹ آف کیف" کا نام دیا جا رہا ہے۔ یوکرینی سفارتکار کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ یوکرین کے لوگوں کی مزاحمت کی زندہ مثال ہے ۔ مہذب دنیا کو ہماری آزادی کی حفاظت کرنی چاہیے۔
سفارتکار کی جانب سے کیا گیا یہ ٹویٹ یوکرین کی وزارت خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ کے علاوہ نائب وزیر خارجہ نے بھی ری ٹویٹ کیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Feb-2022/1407921?fbclid=IwAR1McIlo0mXgbs6kJ4_vPnWD0HSHD_PN-4d1spNVTZTGl6aQZqW8esraTPM
کونسل آف یورپ نے روس کو بڑا جھٹکا دیدیا
Feb 25, 2022 | 22:12:PM
برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین پر حملے کے بعد کونسل آف یورپ نےروس کی نمائندگی معطل کردی ہے۔
انٹرنیشنل خبر ایجنسی کے مطابق کونسل آف یورپ نےآرٹیکل 8کےتحت نمائندگی معطل کی۔نمائندگی کی معطلی کا فیصلہ روس کے یوکرائن پر حملے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔کونسل آف یورپ کی تنظیم جنگ عظیم دوئم کے بعد قائم کی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔کونسل آف یورپ کے رکن ممالک کی تعداد 47 ہے جس میں 27 یورپی ملک بھی شامل ہیں
https://dailypakistan.com.pk/25-Feb-2022/1407922?fbclid=IwAR1CPSZ23BWk9t1ONJX-izV2wzUBWAal75DJwsOLZ8f1GyMQmxX-cy_jEQc
"روس کے 2800 فوجی ہلاک، 80 ٹینک، 516 گاڑیاں تباہ کردیں" یوکرین کا دعویٰ
Feb 25, 2022 | 22:01:PM
سورس: Screen Grab
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو روزہ جنگ کے دوران روس کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
کیف پوسٹ کے مطابق یوکرین کی نائب وزیر دفاع حنا ملیار نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرین نے روس کے 2800 فوجی ہلاک کیے ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے 80 ٹینک، 10 لڑاکا طیارے ، سات ہیلی کاپٹر اور 516 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حنا ملیار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے تک کے ہیں تاہم ان پر ماسکو نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔ الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ وہ آزاد ذرائع سے ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کرسکے۔
دوسری جانب روسی فوج کا راستہ روکنے کیلئے یوکرینی فوج کی جانب سے مختلف شہروں میں رابطہ پل بھی تباہ کیے جا رہے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Feb-2022/1407920?fbclid=IwAR1GQ3vDbDt0Xir8OiQngkXWjKySmmuAUxQ8OOfkDnrw5KdAakQW5VSBbiU
’’ آپ مجھے شائد آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں اور۔۔‘‘یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
Feb 26, 2022 | 10:45:AM
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی پوری قوم کو جذباتی کر دیاہے ، جس ان کا کہناتھا کہ ممکن آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں ، میں کیف میں ہی ہوں اور ہم ملک کا دفاع کرتے رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ زیلنسکی نے سبز رنگ کا لباس پہن رکھاہے جو کہ ملٹری کا ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر ساتھی بھی موجود ہیں ، یہ ویڈیو صدارتی عمارت کے سامنے بنائی گئی ہے ۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔
صدر زیلنسکی نے کیف میں اپنے ہاتھ سے بنائی ویڈیو جاری کر دی اور کہا وہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع کریں گے۔
ان کا کہناتھا کہ ’’ ہم سب یہاں ہیں، ہماری فوج یہاں ہے ، معاشرے کے شہری بھی یہاں پر رہیں، ہم سب یہاں پر اپنی آزادی اور ملک کی حفاظت کر رہے ہیں اور ہمیشہ اسی طرح کرتے رہیں گے۔
یورپی یونین اور امریکا یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے سے تاحال گریز کر رہے ہیں جبکہ برطانیہ اور کینیڈا نے روس کے صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دی ہیں، امریکا نے بھی صدر پیوٹن پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولن برگ کہتے ہیں کہ اتحادیوں کی حفاظت کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408214?fbclid=IwAR22SLXz4PivGu5QN2ZRIKODgFNdvVc423PJGJ5A40-r3s4dve2_8lr2K90
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انخلاء کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کیا جواب دیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
Feb 26, 2022 | 12:01:PM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرین پر روس کا حملہ جاری ہے اور لڑائی دارلحکومت کیف کے باہر تک پہنچ چکی ہے جس پر امریکہ نے زیلنسکی کو انخلاء کی پیشکش کی لیکن انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیف سے نکلنے کی نہیں بلکہ ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب زیلنسکی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ صدارتی عمارت کے باہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھڑے ہیں ، ویڈیو میں انہوں نے فوجی وردی پہن رکھی ہے جبکہ اس کے علاوہ ان کی فوجیوں کے ساتھ کافی پیتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔
صدارت عمارت کے باہر کھڑے ہوکر بنائی گئی ویڈیو میں زیلنسکی کا کہناتھا کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار دیکھ رہے ہوں ، میں کیف میں ہی ہوں اوراپنے ملک کے دفاع کیلئے ہم سب یہیں پر ہیں ۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کو سینئر امریکی انٹیلی جنس افسر نے زیلنسکی کی جانب سے امریکی صدر کی مسترد کی گئی پیشکش کے بارے میں بتایا ، ان کا کہناتھا کہ زیلنسکی نے جوبائیڈن کی انخلاء کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ لڑائی یہاں چل رہی ہے ،مجھے کیف سے نکلنے کیلئے جہاز کی نہیں بلکہ اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔‘‘
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408224?fbclid=IwAR2WAmH-omtSZPQczOyXKjs0QahXuZRWsS6Ql19RL_DgOlNWHtkqt7NACLs
پاکستان نے یوکرین میں پھنسے کتنے طلبا ء کو پڑوسی ملک منتقل کر دیا اور پیچھے کتنے رہ گئے ؟ تفصیلات جاری
Feb 26, 2022 | 12:22:PM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوکرین میں موجود پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی،یوکرین میں لووف ریلوے سٹیشن پر پاکستانی شہریوں اور طلبہ کیلئے استقبالیہ کیمپ قائم کر دیا گیا۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئل کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجو د پاکستانی شہریوں کے انخلا کو ممکن بنا رہے ہیں۔ڈاکٹر نوئل کا کہنا تھا کہ زیادہ تر طلبہ کو پڑوسی ملک منتقل کر دیا گیا ہے، صرف 600کے قریب طلبہ یوکرین میں موجود ہیں،پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئل کا کہنا تھا کہ یوکرین میں پاکستانی طلبہ کی تعداد 3ہزار کے قریب ہے،پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں ،
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408233?fbclid=IwAR1McIlo0mXgbs6kJ4_vPnWD0HSHD_PN-4d1spNVTZTGl6aQZqW8esraTPM
روسی فوج نے یوکرین کے بڑے شہرے پر قبضہ کرنےکا دعویٰ کر دیا ، یہ دارالحکومت کیف سے کتنی دور ہے ؟ جانئے
Feb 26, 2022 | 12:49:PM
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی فوج نے یوکرین کے جنوب مشرقی شہر ’’ میلیٹو پول ‘‘پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کر دیاہے ۔یہ شہر دارالحکومت کیف سے تقریبا 682 کلومیٹر دور واقع ہے ۔
"رائٹرز" نے روس کی انٹر فیکس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہاہے کہ ماسکو نے دارالحکومت کیف اور میلیٹو پول پر متعدد کروز میزائل اور دیگر بم داغے ۔یوکرین کے حکام کی جانب سے میلیٹوپول کی تازہ صورتحال سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے ، اس شہر کی آبادی ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے ، اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ پہلا گھنی آبادی والا شہر ہو گا جس پر روسی فوجوں نے مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔
دوسری جانب سکائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹیرین اور مسلح افواج کے وزیر جیمز ہیپی نے دعویٰ کیاہے کہ میلیٹو پول فی الحال یوکرین کے کنٹرول میں ہی ہے ۔
یوکرینی حکام کا کہناہے کہ روسی فوج نےبحیرہ اسود سے یوکرینی شہر ’’ ماریو پول ‘‘ پر کرروز میزائلوں سے حملہ کیا جبکہ اس کے علاوہ شمال مشرقی شہر ’’ سومے‘‘ اورمشرق میں واقع ’’ پولٹاوا‘‘ پر بھی میزائل حملے کیئے گئے ۔
کیف حکام کا کہناہے کہ ایک مزائل رہائشی عمارت سے ٹکرایا جبکہ دوسرا ایئر پورٹ کے قریب گرا ، فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408236?fbclid=IwAR1hoH9JCmaOamxhuCArW--8Wr9vB4gCyge3tRuLvMsp2By3Xl7XF_xT1x8
امریکہ نے یوکرین کیلئے کتنی فوجی امداد فوری جاری کرنے کا اعلان کر دیا ؟
Feb 26, 2022 | 13:15:PM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس کے حملے کے پیش نظر امریکہ نے یوکرین کیلئے ’’فوری فوجی امداد ‘‘ کی مد میں یوکرین کو 600 ملین ڈالر فراہم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔
دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کا آج تیسرا روز جاری ہے جس دوران متعدد شہروں پر میزائل حملے اور بم برسائے گئے ،فی الحال دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے آغاز کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں کہ اس جنگ کو روکا جا سکے ۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے سیکریٹری آف سٹیٹ اینٹونی بلنکن کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ’’ غیر ملکی امداد ایکٹ 1961‘‘ کے تحت یوکرین کو 350 ملین ڈالر جاری کرے جبکہ 250 ملین ڈالر مجموعی مدد کے طور پر جاری کیئے جائیں گے ۔
امریکہ کی جانب سے یہ فیصلہ جوبائیڈن اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد کیا گیاہے ، فون کال پر یوکرین کی جانب سے امریکہ سے روس پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔
کیف کی سڑکوں پر روسی فوج کے ساتھ یوکرینی فوج کی لڑائی جاری ہے جبکہ حکام شہریوں سے محفوظ مقام پر رہنے کا کہہ رہے ہیں۔ روسی فوج آج صبح ہی کیف میں داخل ہوئی ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408239?fbclid=IwAR2_90eVol2B4B2Km-qLAwyBX9ReFwNuvimIu9dPK2NWmtsrabipMn7675Q
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ تیسرے روز میں داخل، 27 ممالک نے یوکرین کو فوجی امداد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
Feb 26, 2022 | 13:43:PM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کی یوکرین پر چڑھائی کا آج تیسرا روز جاری ہے اور روسی فوج کیف میں داخل ہو چکی ہیں جہاں سڑکوں پر سخت لڑائی جاری ہےجبکہ یوکرینی صدر نے متعدد بار یورپی ممالک اور نیٹو سے مدد کی اپیل کی تھی۔
سکائے نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ سمیت 27یورپی یونین اور نیٹو میں شامل 27 ممالک نے یوکرین کو ملٹری سازو سامان فراہم کرنے کافیصلہ کر لیاہے ۔برطانیہ کے ڈیفنس سیکریٹری بین والیس نے ملٹری امداد کی ’’ ڈونر کانفرنس‘‘ کا آن لائن انعقاد کیا ، جس میں 25 ممالک نے حصہ لیا اور کانفرنس کے دوران یوکرین کی مدد کا اجتماعی فیصلہ کیا گیا ، ا س کے علاوہ دو اور ممالک جو کانفرنس میں حصہ نہیں لے سکے ، انہوں نے بھی الگ سے یوکرین کی فوجی امداد کا اعلان کیا ۔
یوکرین کیلئے جو امداد بھیجی جائے گی اس میں اینٹی ٹینک اور اینٹی ایئر ویپنز کے علاوہ میڈیکل سپلائز بھی شامل ہیں ۔ یوکرین کے متعدد بڑے شہروں میں جاری لڑائی کاآج تیسرا روز ہے جس دوران کیف میں روسی فوج اور یوکرینی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جبکہ روسی فوج نے میلیٹو پول شہر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408240?fbclid=IwAR1JsPYiewErhHsCMu2iEpuE-ASyNSZFRo7zRVEEDLLfDKhfxEMWXkqgBRo
یوکرین کیساتھ جنگ، روس نے یورپی ملک فن لینڈ کو بھی دوٹوک پیغام دیدیا
Feb 26, 2022 | 11:56:AM
ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے گزشتہ دنوں یوکرین کے خلاف کارروائی شروع کردی اور اب کئی اتحادی ممالک نے بھی بیانات اور اعلانات شروع کردیئے ہیں تاہم یورپی ملک فن لینڈ کے اعلان کے بعد روسی وزارت خارجہ نے دوٹوک پیغام دیدیا۔
یوکرین پرروسی حملے کے بعد فن لینڈ کی خاتون وزیراعظم سنا مارین نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ان کے ملک کی سلامتی پر بات آئی تو وہ بھی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔ پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سنا مارین نے کہا کہ اگر قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں فن لینڈ نیٹو کی رکنیت کیلئے درخواست دینے کو تیار ہے۔
فن لینڈ کی وزیراعظم کے اس بیان پر روس نے سخت ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ "ہم شمالی یورپ میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوجی عدم اتحاد کی پالیسی کے لیے فن لینڈ کی حکومت کے عزم کو ایک اہم عنصر سمجھتے ہیں، نیٹو میں فن لینڈ کے الحاق کے سنگین عسکری اور سیاسی اثرات ہوں گے" ۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408221?fbclid=IwAR23nrIj83Iy5E9M2o6kcQ4DVMlfexqap9LX3LtY0_WpPxnvwjMjAvStTyk
گزشتہ روز روس نے یوکرین میں کیا کچھ تباہ کیا؟ وزارت دفاع نے اعداد و شمار جاری کردیے
Feb 26, 2022 | 18:55:PM
سورس: Twitter/@mod_russia
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج نے گزشتہ ایک دن کے دوران یوکرین کے ملٹری انفراسٹرکچر کے 118ایلیمنٹس ناکارہ بنا دیئے اور 80فوجی گاڑیوں کو نیوٹرل کر دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے فوجی انسفراسٹرکچر کے جن ایلیمنٹس کو تباہ کیا گیا ہے ان میں 11ملٹری ایئرفیلڈز، 13کنٹرول پوائنٹس اور کمیونی کیشن سنٹرز، 14ایس 300اور او ایس اے میزائل سسٹمز اور 36ریڈار سٹیشنز شامل ہیں۔
وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے پانچ لڑاکا طیارے، ایک ہیلی کاپٹر، 5بغیر پائلٹ ڈرون طیارے گزشتہ روز مار گرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین کی41سپیشل فوجی گاڑیاں اور 5لڑاکا کشتیاں بھی گزشتہ روز تباہ کی گئی ہیں۔روسی وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 150یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈالے۔ سرنڈر کرنے والے ان تمام یوکرینی فوجیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408271?fbclid=IwAR2Z6bE6If23RBodtzCWjJOM9n-YvracOJWbp1-zwGyufFBZrfq34-Bl-78
فرانس نے روس کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا
Feb 26, 2022 | 19:02:PM
پیرس( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فرانس نےیوکرین پر حملے کے بعد روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے روسی کارگو بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔خبر ایجنسی کے مطابق بحری جہاز کو روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر فرانسیسی میری ٹائم پولیس نے قبضے میں لیا۔روسی جہاز کا رخ فرانسیسی بندرگاہ بولون-سر-میر کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔اس حوالے سے فرانس میں روسی سفارتخانے کا کہنا ہے انگلش چینل میں روسی کارگو جہاز کو پکڑلیا گیا ہے۔ادھر روسی سفارت کار فرانسیسی حکام سے معاملے کی وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے کیف پر بڑے حملے کا خدشہ ہے۔ شہری کیف کا دفاع کریں روسی فوج صبح ہونے سے پہلے کیف کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرے گی
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408275?fbclid=IwAR00Jla4xcQlQHE-Q6XNfg0yM8y0RoatpqAboDfAmec4NnGgV3J0_QyLfvo
یوکرین کے فوجی نے روس کی پیش قدمی روکنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
Feb 26, 2022 | 18:56:PM
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے ایک فوجی نے روسی فوجیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وائٹلے شیکن نامی یوکرین کا یہ فوجی خرسن میں ہینچیسک نامی پل پر تعینات تھا کہ دوسری طرف سے روسی فوجی وہاں پہنچ گئے اور قریب تھا کہ وہ پل عبور کرکے یوکرین میں مزید آگے بڑھ جاتے۔ ایسے میں وائٹلے نے ایک انتہائی جرا¿ت مندانہ فیصلہ کیا۔
وائٹلے اس وقت پل پر ایسے حصے میں موجود تھا کہ پل کو دھماکے سے اڑانے سے قبل خود محفوظ مقام تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔ اگر وہ خود محفوظ مقام تک پہنچنے کی کوشش کرتا تو پل کو اڑانے سے پہلے روسی فوجی پل عبور کر چکے ہوتے۔ چنانچہ اس نے وہیں کھڑے دھماکہ کر دیا جس سے پل ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ وائٹلے بھی جان سے گیا۔
رپورٹ کے مطابق وائٹلے کی جرا¿ت مندی کا یہ واقعہ یوکرینی فوج کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائٹلے کی بٹالین پیچھے موجود تھی۔ اس نے پیچھے موجود اپنے ساتھیوں کو ایک میسج بھیجا اور بتایا کہ ”میں پل کو دھماکے سے اڑانے جا رہا ہوں اور میرے پاس محفوظ مقام تک پہنچنے کا وقت بھی نہیں ہے۔“ یہ میسج موصول ہونے کے فوری بعد بٹالین کے لوگوں نے ایک دھماکے کی آواز سنی۔اور جب پل پر پہنچ تو پل ٹوٹا ہوا تھا اور وائٹلے کا کچھ اتا پتا نہ تھا۔فوج کی طرف سے اس ٹوٹے ہوئے پل کی تصویر بھی فیس بک پوسٹ میں شیئر کی گئی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Feb-2022/1408272?fbclid=IwAR2tOqZAA9Lmsl4kfLwT4XyQvHp7X8OR-YAZ1Rj8Ig_3QB0ZCAkf5NkiyKY
شمال وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسزکے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرشمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔مقامی آبادی نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسزکے آپریشن کوسراہا اورسیکورٹی فورسزکے ساتھ اپنی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔
https://www.express.pk/story/2290312/1/
روسی فوج کے یوکرین کے حملے کے بعد اپنے ملک کے دفاع میں سابق صدر پیٹرو پوروشینکو کلاشنکوف اُٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے جب کہ خاتون رکن اسمبلی کیرا روڈک بھی اسلحہ تھام کر جنگ کے لیے تیار ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے سابق صدر پیٹرو پوروشینکو نے براہ راست نشر ہونے والے انٹرویو میں کلاشنکوف لہراتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع میں روس سے جنگ کو تیار ہوں۔
2014 سے 2019 تک یوکرین کے صدر رہنے والے پیٹرو پوروشینکو نے مزید بتایا کہ ان کے پاس رائفلز اور دو مشین گنیں بھی ہیں جو وہ روسی فوجیوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے استعمال کریں گے جس کے لیے وہ سڑک پر ہر وقت موجود رہیں گے۔
اسی طرح یوکرین کی خاتون رکن اسمبلی کیرا روڈک نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انھیں کلاشنکوف تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنے پیغام میں خاتون رکن اسمبلی نے خواتین کے جنگ میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی۔
یوکرین پارلیمنٹ کی رکن اسمبلی کیرا روڈک نے مزید لکھا کہ وہ کلاشنکوف کا استعمال سیکھ رہی ہیں اور روس کے خلاف جنگ کے لیے ہتھیار اٹھانے کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ مردوں کے شانہ بشانہ جنگ لڑ سکیں۔
https://www.express.pk/story/2290417/10/
یوکرین نے روس کے3500 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کیخلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کوہلاک اور200 کوگرفتارکرلیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے 14 طیارے،8 ہیلی کاپٹرز مارگرائے جبکہ 102 ٹینک تباہ کردئیے ہیں۔
یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پربحرہ احمر سے میزائل حملہ کیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2290340/10/
یوکرین پر حملہ آور ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، گوگل اور ٹویٹر سمیت دیگر کمپنیوں نے روس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملوں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے نہ صرف روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کردی بلکہ ان کے اشتہارات بھی بند کردیئے ہیں۔
علاوہ ازیں فیس بک نے روس کی متعدد سرکاری نشریاتی اداروں کے مواد پر بھی جزوی پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت روسی نشریاتی، حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد اور جنگ سے متعلق مواد فیس بک پر شیئر نہیں کر سکیں گے۔
اسی طرح یوٹیوب نے بھی لاتعداد روسی ویڈیوز ہٹا دیں جن میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد نشر کیا گیا تھا۔ گوگل کا بھی کہنا ہے کہ روسی میڈیا اور افراد پر پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے بھی یوکرین پر حملے کے بعد روسی میڈیا، حکومتی اداروں اور شخصیات پر جزوی پابندی عائد کردی جن میں اشتہارات کی بندش بھی شامل ہے۔ ٹویٹر نے یوکرین پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔
امریکا اور یورپین یونین نے بھی ٹیکنالوجی کے شعبوں جیسے سافٹ ویئرز، آلات، کمپیوٹرز، سیکیورٹی اپڈیٹس، لیزز اور سینسرز سمیت دیگر کئی اشیا کی خریدوفروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
اس طرح روس اپنی فوج کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق آلات حاصل نہیں کرپائے گا جس سے روس کی فوجی مہارت اور جاسوسی میں نمایاں کمی ہوگی۔
واضح رہے کہ روس نے عالمی دباؤ کے باوجود یوکرین پر حملہ کردیا ہے اور روسی افواج اس وقت یوکرین کی دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ سے صرف 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔
https://www.express.pk/story/2290411/508/
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے ہوٹل میں کھانا کھانے میں مصروف 3 پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نیتجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، تینوں کو ایدھی رضا کاروں نے سول اسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اے ایس آئی اور پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام اپنی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امن و امان کی صورت حال پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تخریب کار عناصر کو صوبے کا امن خراب کرنے نہیں دیا جائے گا۔
https://www.express.pk/story/2290131/1/
روسی فوج کیف کے نواح میں،پارلیمنٹ سے چند کلومیٹردور: روس کی مشروط پیشکش پریوکرین مذاکرات کیلئے تیار
هفته 26 فروری 2022ء
کیف،ماسکو،بیجنگ(نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں،92نیوز رپورٹ،اے ایف پی)روسی فوج پیش قدمی کرتے ہوئے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلو میٹر دور شمالی ضلع اوبولان میں پہنچ گئی۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے الزام عائد کیا کہ یوکرین نے مذاکرات کی بات چھیڑ کر اپنی فورسز کی از سرِ نو ترتیب شروع کی۔روس کی مشروط مذاکرات کی پیشکش پریوکرین بات چیت کیلئے تیارہوگیا۔صدارتی محل کریملن کے مطابق روسی صدر پوٹن نے یوکرینی صدر کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی اورمنسک میں مذاکرات کیلئے بیلاروس کے صدر کو بھی مدعو کرلیا، پوٹن نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکرات کیلئے بیلا روس کے صدرکو بھی آگاہ کردیا تاہم یوکرین نے منسک کی بجائے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے ، یوکرین نے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کرنے کے بعد رابطہ منقطع کردیا۔یوکرین کی فورسز نے دعویٰ کیا کہ روسی فوج سے کیف کے نواح میں واقع ائیرپورٹ کا کنٹرول واپس لے لیا ہے ۔ روس کی یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری جاری رہی، لڑائی میں 13 یوکرینی فوجی اور 150 سے زائد شہری ہلاک اور300 سے زائد زخمی ہو چکے ۔روسی فوج نے بحیرہ اسود میں 2 اہم جزیروں زمینی اور سنیک پربھی قبضہ کر لیا، روسی حمایت یافتہ جنگجو اسلحہ اٹھائے کیف میں داخل ہو گئے ۔روسی فوجیوں نے فوجی تنصیبات کو 30سے زائد بار نشانہ بنایا۔ گیارہ ایئر فیلڈز، ایک بحری اڈہ تباہ کرنے ، ایک ہیلی کاپٹر اور چارڈرون گرانے کا دعوی کیا ہے ۔روسی وزارت دفاع نے دارالحکومت کیف کو یوکرین کے دیگر علاقوں سے تنہا کرنے کا دعوی کردیااورکہا کیف کے مغربی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔عالمی میڈیا نے روسی فوج کا دعوی نشر کیا کہ انہوں نے 200 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔کیف میں جمعہ کودھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ یوکرین نے روس کے 5 ہیلی کاپٹرتباہ اور80 روسی فوجی گرفتارکرنے کادعوی کیا ہے ۔کیف کے رہائشیوں نے زیرِزمین ریلوے سٹیشنز میں پناہ لے رکھی ہے ۔بی بی سی کے مطابق روسی افواج یوکرینی دارالحکومت کے مرکز سے صرف 9 کلومیٹر دور شمالی علاقے اوبولون میں ہیں۔ متعدد ویڈیوزمیں اوبولون کی سڑکوں پر بکتر بند گاڑیوں کو حرکت کرتے اور شہریوں کو فوجی وردی میں ملبوس افراد سے لڑتے دیکھا جا سکتا ہے ۔امریکی نیوز چینل کے مطابق روسی افواج کیف سے 30کلو میٹر دور ہیں، 1941 میں نازیوں کے حملے کے بعد سے کیف میں اس طرح کی صورتحال نہیں دیکھی گئی۔صدر پوٹن نے ٹی وی پر خطاب میں یوکرینی فوج کو کہاکہ کیف میں حکومت گرا دیں اور اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیں،اس حکومت کے عہدیدار دہشتگرد اور نیونازی گروہ کے نشے کے عادی افراد ہیں،ایسا لگتا ہے کہ ان کی نسبت آپ کیساتھ اتفاق رائے کرنا زیادہ آسان ہے ۔ سپیشل آپریشنز کا فیصلہ نیٹو اور امریکا کی جانب سے سکیورٹی خدشات دور نہ ہونے کی وجہ سے کیا۔ روس یوکرین کی حکومت کو اپنے ہی لوگوں کے خلاف نسل کشی کرنے سے روکنے کے لیے "خصوصی فوجی آپریشن" کر رہا ہے ، یوکرین ناجائز ریاست ہے جس کی زمینیں تاریخی طور پر روس کی ہیں،مغربی رہنما روسو فوبیا میں مبتلا ہیں اور امریکہ اور اس کے اتحادی کئی دہائیوں سے روس کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔روسی وزیرخارجہ نے کہا یوکرین کی فوج ہتھیارڈال دے تومذاکرات کیلئے تیارہیں،ہم یوکرین پرنازیوں کی حکومت نہیں چاہتے ۔ترجمان روسی صدارتی محل نے کہامذاکرات کیلئے بیلاروس کے دارالحکومت منسک وفد بھیجنے کیلئے تیار ہیں،روسی خبرایجنسی کے مطابق روسی وفدمیں وزارت دفاع و خارجہ کے ارکان ہوسکتے ہیں۔ روسی فوجی ترجمان ایگورکوناشینکوف نے بتایاعوامی جمہوریہ ڈونیسک کی افواج نے علاقے میں تین کلومیٹرتک پیش قدمی کی اور لوگانسک عوامی جمہوریہ میں ڈیڑھ کلومیٹر تک کا علاقہ حاصل کرلیا، روس کے پاس ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے ہتھیار ہیں اور یوکرینی شہریوں کو کسی خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ روسی فوج کے مطابق مشرقی یوکرین میں ماسکوکی حمایت یافتہ علیحدگی پسند قوتیں پیش قدمی کررہی ہیں اورانھوں نے کچھ علاقہ حاصل کرلیا۔روس نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت پر ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی دیدی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش کردی،چینی صدر شی جن پنگ نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ میں یوکرین کے مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر روز دیا،چینی صدر نے کہا یوکرین کی صورتحال بڑی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے ۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان اور خطاب میں روس کے خلاف ساری فوج کوحرکت میں آنے کا حکم دیدیا ، اٹھارہ سے ساٹھ سال کے مردوں پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔یوکرینی صدر نے کہا دشمن کا پہلا ہدف میں اور میرا خاندان ہے ،تخریب کارکیف میں داخل ہوچکے ، دفاع وطن کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کرینگے ، عالمی برادری روس پرحملے روکنے کے لئے دباؤ ڈالے ۔انہوں نے اقوامِ عالم سے سوال کیا کہ اس مشکل گھڑی میں کون ہے جو ہمارا ساتھ دے ؟، یوکرین کو اکیلا چھوڑ دیا گیا،ہمیں کوئی دکھائی نہیں دے رہا،نیٹو رکن بنانے کی گارنٹی دینے والے خوف زدہ ہیں،یورپ کے 27 رہنماؤں سے پوچھا ہے یوکرین نیٹو میں شامل ہو گا؟ مگر ہر کوئی ڈرتا ہے ، جواب نہیں دیتا لیکن ہم ڈرنے والے نہیں، روس اور یورپ کے درمیان آہنی دیوار گر رہی ہے ، روس نے صبح 4 بجے سے میزائل حملے دوبارہ شروع کر دیئے اورشہری آبادی کو بھی نشانہ بنایاجارہاہے ۔ یوکرینی وزارت دفاع نے دارالحکومت کے دفاع کیلئے شہریوں میں 18ہزار بندوقیں تقسیم کردیں جبکہ عوام سے کہا کہ پٹرول بم بنائیں اور دشمن کو نقصان پہنچائیں۔ یوکرینی وزیر دفاع نے کہا روسی فوج سے کیف ائیرپورٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ۔مشیر یوکرین حکومت نے کہا سومائے اور خیرسن کے اطراف میں فریقین میں شدید لڑائی جاری ہے ۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے ائیر ڈیفنس نظام نے روسی فوج کے 2مہلک حملوں کو تباہ کر دیا۔یوکرینی حکام نے کیف میں روسی طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا۔یوکرینی حکومت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔یوکرین کے وزیرخارجہ دمیتروکلیبا نے کہا روس متعدد سمتوں سے بھرپورجارحیت کررہا ہے اور یوکرینی افواج اس کی یلغارکیخلاف مزاحمت کر رہی ہیں۔امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعوی کیا کہ روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت کیف سے 20میل کے فاصلے پرپہنچ گئی۔امریکی صدربائیڈن نے اپنی قومی سلامتی کونسل کے ارکان سے یوکرین کی تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔امریکہ نے ملک چھوڑنے والے یوکرینی باشندوں کو پناہ دینے کی حامی بھرلی۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاروس کا حملہ کیف میں حکومت کا سر کاٹنے کیلئے ہے ،وہ یوکرین پر اپنے حامی حکمران مسلط کرنے کا ارادہ رکھتاہے ،ابتدائی حملے کے دوران روس نے 100 سے زیادہ میزائل داغے ۔ برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے روسی سفیر آندرے کلین کو دفتر خارجہ طلب کرنے کے بعد انہیں دفتر سے نکال دیا۔ برطانوی وزیرخارجہ نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا انہوں نے کہا روس نے بار بار جھوٹ بولا، بین الاقوامی برادری کے سامنے اپنی ساکھ کھو دی ، اسے اپنے آپ پر شرم آنی چاہئے ، روسی سفیر کو ایک ہفتے کے اندردو مرتبہ برطانوی دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔ برطانوی وزیر دفاع بین والس کا کہنا ہے روس ابتدائی طور پر اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا، روسی صدر پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی یورپی ریاست پر سب سے بڑا حملہ ہوا،450 روسی فوجی مارے جا چکے ، لگتا ہے روس اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا، یوکرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے ،پوٹن غیر منطقی ہیں۔یورپی یونین نے روس اور یوکرین سمیت اطراف میں سویلین پروازوں پرنوے روز کیلئے پابندی عائدکردی۔ ماسکو میں صدر پوٹن کے خلاف مظاہرے ہوئے ، مظاہرین نے صدر پیوٹن کو ہٹلر قرار دیا۔ماسکو،سینٹ پیٹرز برگ سمیت دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے حملے کے خلاف احتجاج کیا، کار سوار شہریوں نے بھی مظاہرین کا ساتھ دیتے ہوئے ہارن بجائے ۔سوشل میڈیا پر بھی روسی عوام نے یوکرین پر حملے کی مخالفت اور اپنی حکومت کے اقدام کی مذمت کی۔ ٹوکیو، تل ابیب، بیروت، نیویارک میں بھی روسی سفارتخانوں کے باہر حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے کام کرنے پر امن کا نوبل پرائز جیتنے والی تنظیم نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپین ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاج کیا۔عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا روس پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے ۔چیچن رہنما رمضان قادروف نے کہا ہم نے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 ہزار ارکان پر مشتمل فورس تیار کر لی جسے ضرورت پڑنے پر یوکرین بھیجا جا سکتا ہے ۔یورپی یونین نے صدر پوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاروف پر بھی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمدکر دئیے ۔نیٹوچیف جینز سٹولٹن برگ نے یورپ کی مشرقی سرحدوں پر ریپڈ رسپانس فورسز تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اتحاد کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا جائیگا،30مختلف جگہوں پر 100 جیٹ طیارے ہائی الرٹ ہیں جبکہ بحیرہ متوسط میں 120جہاز موجود ہیں۔امریکہ نے روس کے دوسرے بڑے سفارتکار سرگئی ترپلکوف کو ملک بدر کر دیاجبکہ روس کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی سووکم فلوٹ پر پابندی لگا دی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B1%D9%88%DB%8C-%D9%81%D9%88-%D9%81-%DB%92-%D9%86-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%84-%D8%B3%DB%92-%DA%86%D8%AF-%D9%84
پوٹن کی تاریخ
یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا،فائرنگ،متعددفلسطینی زخمی،لاطینی امریکہ کے 220 دانشوروں کا اسرائیلی تعلیمی اداروں کابائیکاٹ
هفته 26 فروری 2022ء
غزہ (صباح نیوز)یہودیوں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا۔فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا ،قابض فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعددفلسطینی زخمی اور بے ہوش ہوگئے ، غرب اردن کا علاقہ خضر 3 دن سے کشیدگی کا مرکز بنا ہوا ہے ،لاطینی امریکہ کے 220 دانشوروں نے اسرائیلی تعلیمی اداروں کابائیکاٹ کیا ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی،یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے اس موقع پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے ۔خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصی پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصی کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جبکہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لئے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔دریں اثنا غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں۔ پرانے شہر میں تل کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہوگیا جبکہ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی فلسطینی بے ہوش جبکہ بعض دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے ۔ 14 لاطینی امریکی ممالک کے 220 دانشوروں نے اسرائیلی تعلیمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کی پالیسی کی مذمت کی اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا مرتکب قرار دیا۔کولمبیا میں بی ڈی ایس انٹرنیشنل موومنٹ کی طرف سے جاری کردہ 220 پروفیسرز اور لیکچررز کے دستخطوں پر مشتمل ایک بیان کے مطابق دستخط کنندگان نے عہد کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست سے کسی قسم کی فنڈنگ حاصل کرنے سے انکار کریں گے جو کہ نسل پرستی میں ملوث ہیں اور کسی بھی تعلیمی تعاون یا تبادلے میں حصہ لینے سے گریز کریں گے ۔بیان میں لاطینیامریکہ کی یونیورسٹیوں سے اپنے اسرائیلی شراکت داروں اور اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت کرنے والی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی درخواست کی ہدایت کی گئی ۔اسی تناظر میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے گلوبل موومنٹ کی برازیلی شاخ کے ایک کارکن فیبیو بوسکو نے کہا کہ اسرائیل کے بائیکاٹ میں 220 لاطینی امریکی ماہرین تعلیم کا شامل ہونا اور اس کی نسل پرستی میں ملوث تعلیمی اداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے بہت اہم ہے ۔ اس سے صہیونی ریاست کی طرف سے دہائیوں کے دوران کیے گئے جرائم کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C%DB%81%D9%88%D8%AF%DA%BA-%DA%A9%D8%A7%D9%82%D9%84-%D9%84-%D9%BE-%D8%AF%D8%B1%D9%86%DA%AF%D9%85
بھارت کی ریاستی دہشتگردی،2کشمیری نوجوان شہید
هفته 26 فروری 2022ء
سرینگر(نیٹ نیوز،کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کوشہید کردیا۔سرینگر میں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔شدید برفباری میں کریک ڈائون جاری ہے مزید 7افراد گرفتارکرلئے گئے ،شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا گیا ہے جبکہ موبائل،انٹرنیٹ سروس بند ہے ،کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں 3نوجوانوں کوشہید کردیا دونوں نوجوانوں کوگھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔دوسری جانب سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا اوربھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ کے پی آئی کے مطابق وادی میں قابض افواج نے کریک ڈاون کے دوران سات کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے ،کے پی آئی کے مطابق قابض فوجیوں نے جمعہ کو دو نوجوانوں کو ضلع کے علاقے امشی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کی طرف آنے اورجانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی لی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ،بھارتی فو ج نے دعوی کیا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ اور وہاں تلاشی مہم شروع کی، جس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔علاو ہ ازیں قابض فوج نے وادی میں برفباری کے باوجود مختلف مقامات پر کریک ڈاون کاسلسلہ جاری رکھا اس دوران جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بڈگام، بارہمولہ اور کشتواڑ اضلاع سے سات نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بڈگام کے علاقے آرتھ میں دو نوجوانوں کو اور ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔بھارتی فوجیوں نے ایک اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں ضلع کشتواڑ کے علاقے ڈول دھر میں چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ فوجیوں نے انہیں مختلف تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AF%D8%B1%D8%AF%DB%8C2%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%D9%86-%D8%B4
جارج فلائیڈ قتل: 3 سابق پولیس افسروں پر جرم ثابت
هفته 26 فروری 2022ء
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکہ میں جیوری نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے معاملے میں جائے وقوعہ پر موجود تین سابق پولیس افسران کو مقتول کے شہری حقوق پامال کرنے کا مرتکب قرار دیا ۔مینیاپولس کے محکمۂ پولیس کے ان تینوں افسران پر الزام تھا کہ انھوں نے مئی 2020 فلائیڈ کی گرفتاری کی کوشش کے دوران جان بوجھ کر ان کی حالت کو نظر انداز کیا۔ جارج فلوئیڈ کی گرفتاری کے دوران ہلاکت کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ بھر میں نسل پرستی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے تھے اور اپریل 2021 میں ایک اور پولیس افسر ڈیرک شاوین کو اس قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔تینوں پولیس افسران 36 سالہ تو تھاؤ، 28 سالہ جے الیگزینڈر کینگ اور 38 سالہ تھامس لین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جن میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں اندازہ ہی نہیں ہوا کہ جارج فلائیڈ کو گرفتاری کے وقت طبی مدد درکار تھی۔ کسی فرد کے شہری حقوق پامال کرنے کی پاداش میں امریکی قانون میں مختلف سزائیں مقرر ہیں مگر اس مقدمے میں استغاثہ نے ہر پولیس افسر کے لیے 25 برس قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔ جارج فلائیڈ کے قتل کے مجرم قرار دیے جانے والے سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین جنھیں مقتول کی گردن پر نو منٹ سے زیادہ عرصے تک گھٹنا رکھے دیکھا گیا تھا، اس جرم میں ساڑھے 22 برس قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AC%D8%A7%D8%B1%D8%AC-3-%D8%B3%D8%A7%D8%A8%D9%82-%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D8%B3-%D8%A7%D9%81%D8%B3%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%AC%D8%B1%D9%85-%D8%AB%D8%A7%D8%A8%D8%AA
دور ہ روس سے قبل امریکہ نے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا، واضح کردیا پاکستان کسی کیمپ کا حصہ نہیں: وزیرخارجہ
هفته 26 فروری 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوزرپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ روس سے پہلے امریکہ نے پاکستان سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کرکے اپنا نکتہ نظر پیش کیا لیکن ہم نے روس جانے سے پہلے ہی دورے کے پس منظر اور مقاصد سے آگاہ کیااور جوں کے توں رہے ،پاکستان نے واضح کردیاکہ وہ کسی کیمپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، ہم نے جانبدار پالیسی کی بہت بڑی قیمت چکائی، اب وہ پالیسیز اور نہیں چل سکتیں، روس پر پابندیاں ابھی پائپ لائن میں ہیں، کچھ کا اعلان ہوا ، کچھ کا نہیں مگر پاکستان اپنا مفاد دیکھے گا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا وزیراعظم روسی صدر کی دعوت پر ماسکو گئے تھے ، ملاقات میں صدر پیوٹن کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم نے اعتماد سے پاکستان کا موقف پیش کیا، وزیراعظم نے روسی صدر سے اسلامو فوبیا، گیس پائپ لائن سمیت توانائی کے شعبوں سے متعلق گفتگو کی، وزیراعظم نے یوکرین معاملے پر اپنی تشویش کا ذکر کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہمارے روس اور یوکرین کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں، روس اور یوکرین ایشو ایک دو دن میں پیدا نہیں ہوا، اس کی لمبی تاریخ ہے ، پاکستان روس اور یوکرین کے معاملے کو مذاکرات سے حل کرنے کا حامی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے یوکرین میں پاکستانی طالب علم کی ہلاکت کی خبر مسترد کردی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماسکو میں کچھ سیاسی لوگوں کی گھبراہٹ کے ٹویٹس دیکھے تو کہا کہ ہندوستان کو وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس ہضم نہیں ہورہا ، عمران خان ملک کا مقدمہ لڑنے گئے تھے ، اپنے ذاتی مفاد کا نہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ روس، یوکرین تنازع کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 100 ڈالر تک بڑھ گئیں، ایک تہائی گندم کی پیداوار یوکرین اور روس میں ہوتی ہے ، روس اور یوکرین کشیدگی کے باعث گندم کی قیمت میں 7 فیصد تک اضافہ ہوچکا ،روسی تاجروں نے اسلام آباد میں سرمایہ کاری کانفرنس میں دلچسپی ظاہر کی، ہم نے روس سے گیس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی، گوادر میں ایل این جی ٹرمینل کے قیام کی پیشکش کی ۔انہوں نے کہا آج کے وزیرِ اعظم کی سوئٹزرلینڈ، لندن اور کہیں بھی جائیدادیں اور اکاؤنٹس نہیں، ہماری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کہ اپوزیشن والے کس سے ملتے ہیں، شوق سے ملیں، بلاول اور شہباز شریف کو تفصیلی جواب لاڑکانہ میں ملے گا۔شاہ محمود نے مزید کہا کہ فیٹف پر بھی روسی وزیرِ خارجہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی ، ہمارے دور میں منی لانڈرنگ کے خلاف بہترین اقدامات کئے گئے ، روس نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی، روس نے کہا کہ فیٹف فورم کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ، 30 اور 31 مارچ کو چین میں افغانستان کے معاملے پر 6 فریقی اجلاس ہوگا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B3%D8%B7-%D8%B1-%D8%B1%D8%A8-%D9%88%D8%B6-%DA%A9%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%B3
No comments:
Post a Comment