حکومت کی جانب سے دیئے جا رہے صحت کارڈز فراڈ ہے کیونکہ یہ کام ہی نہیں کرتا، خواجہ آصف - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Saturday, 19 February 2022

حکومت کی جانب سے دیئے جا رہے صحت کارڈز فراڈ ہے کیونکہ یہ کام ہی نہیں کرتا، خواجہ آصف

حکومت کی جانب سے دیئے جا رہے صحت کارڈز فراڈ ہے کیونکہ یہ کام ہی نہیں کرتا، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی۔ ڈسکہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت بجلی کا ریٹ مزید بڑھا رہی ہے اور پیٹرول بم چلا کرعام آدمی کے ساتھ دہشت گردی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے تاہم اب حکومت سے جلد جان چھوٹ جائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سال 2018 کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی اور اس حادثے کی قیمت قوم کا بچہ بچہ ادا کر رہا ہے۔ این اے 75 کے انتخابات کو ایک سال ہو گیا جو انتخابات نہیں بلکہ بہت بڑی جنگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے میں نواز شریف مقبولیت میں سرفہرست رہے۔ حکومت کی جانب سے دیئے جا رہے صحت کارڈز فراڈ ہے کیونکہ یہ کام ہی نہیں کرتا۔

No comments:

Post a Comment