پیٹرولیم کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری مکمل - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Saturday, 19 February 2022

پیٹرولیم کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری مکمل

بجلی
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کاکہنا ہےکہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس پر سماعت 28فروری کو ہوگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کےسوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

واضح رہےکہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک جاپہنچی ہے۔

No comments:

Post a Comment