ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Friday, 18 February 2022

ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 175.39 سے بڑھ کر 175.86 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے چوتھے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ہوئی تھی تاہم آج انٹر بینک میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment