یوکرین روس تنازعہ ::: یوکرین کے صدر کی زندگی کی انوکھی کہا نی ::: بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کا خطرہ ::: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی ::: میانمار ،فوج کی مخالفین پر بمباری ::: کارٹون سیریز ’’سمپسنز‘‘ ::: وزیر اعظم پاکستان تاریخی دورے پر ماسکو پہنچ گئے ::: کس ملک کے پاس کتنی ملٹری طاقت ہے ::: اسرائیلی فوج کی فائرنگ ::: اتحادی افواج نے حوثی باغیوں ::: سانحہ نیویارک سے سقوط کابل تک ::: مسلم کش فسادات کا ذمہ دار مودی کو ٹھہرانے والی صحافی کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں ::: بھارت میں ہندوانتہا پسندی ::: بھارت ،حجاب نہ اتارنے پر 14 سکولوں کی 164 طالبات کو نکال دیا ::: ایف اے ٹی ایف، بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ::: امریکہ میں نسلی تعصب ::: بھارتی پارلیمنٹ میں موجود آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ ::: ایران ایٹمی پروگرام ::: بھارت کی جعلی جمہوریت ،بی جے پی کی ووٹ نہ دینے والے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی ::: بھارت، کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں، دستاویزات غائب ::: بھارت میں یورینیم چوری ::: جرمنی، اسرائیلی مظالم پر تنقید، فلسطینی صحافی ملازمت سے برطرف ::: اسلامو فوبیا نے بھارت میں مہلک شکل اختیار کر لی ،نوم چومسکی ::: افغانستان کے حالات اور اثاثوں کی تقسیم ::: امریکہ نے ضرورت پڑنے پر پاکستان کو استعمال کیا ،عمران خان ::: بے جے پی کی ہندوانتہاپسند حکومت کی پالیسیوں پرتنقید ،خاتون صحافی کی ایک کروڑ روپے رقم ضبط ::: پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Monday 28 February 2022

یوکرین روس تنازعہ ::: یوکرین کے صدر کی زندگی کی انوکھی کہا نی ::: بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کا خطرہ ::: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی ::: میانمار ،فوج کی مخالفین پر بمباری ::: کارٹون سیریز ’’سمپسنز‘‘ ::: وزیر اعظم پاکستان تاریخی دورے پر ماسکو پہنچ گئے ::: کس ملک کے پاس کتنی ملٹری طاقت ہے ::: اسرائیلی فوج کی فائرنگ ::: اتحادی افواج نے حوثی باغیوں ::: سانحہ نیویارک سے سقوط کابل تک ::: مسلم کش فسادات کا ذمہ دار مودی کو ٹھہرانے والی صحافی کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں ::: بھارت میں ہندوانتہا پسندی ::: بھارت ،حجاب نہ اتارنے پر 14 سکولوں کی 164 طالبات کو نکال دیا ::: ایف اے ٹی ایف، بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ::: امریکہ میں نسلی تعصب ::: بھارتی پارلیمنٹ میں موجود آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ ::: ایران ایٹمی پروگرام ::: بھارت کی جعلی جمہوریت ،بی جے پی کی ووٹ نہ دینے والے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی ::: بھارت، کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں، دستاویزات غائب ::: بھارت میں یورینیم چوری ::: جرمنی، اسرائیلی مظالم پر تنقید، فلسطینی صحافی ملازمت سے برطرف ::: اسلامو فوبیا نے بھارت میں مہلک شکل اختیار کر لی ،نوم چومسکی ::: افغانستان کے حالات اور اثاثوں کی تقسیم ::: امریکہ نے ضرورت پڑنے پر پاکستان کو استعمال کیا ،عمران خان ::: بے جے پی کی ہندوانتہاپسند حکومت کی پالیسیوں پرتنقید ،خاتون صحافی کی ایک کروڑ روپے رقم ضبط ::: پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی


Source : https://www.thenews.com.pk/print/904057-economy-in-chaos


یوکرین روس تنازعہ، پاکستان میں سونے کی قیمت اتنی بڑھ گئی کہ عوام سر پکڑ کر بیٹھ جائیں
Feb 24, 2022 | 17:45:PM
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کے یوکرین پر حملے کے سبب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 77 ڈالر فی اونس بڑھا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 972 ڈالر ہے۔عالمی قیمت کے مقامی اثر کے سبب سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا دام دو ہزار 915 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407458?fbclid=IwAR2UpMiOpd8mc4oCNc_wam58ZXpPyEfowzBtviZVYnTRUzq_NKmRV1FgzQk



روس کا یوکرین پر حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا ، واضح اعلان کر دیا
Feb 24, 2022 | 13:14:PM


بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس کے یوکرین پر حملے پر چین نے بھی معاملے کا جائزہ لینے کیلئے موقف جاری کر دیاہے جس میں چین نے یوکرین میں خوف و ہراس کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے ۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ واشنگٹن نے کشیدگی کو ہوا دی اور جنگ کے خطرات کو بھڑکایا ، جنگ کو بڑھاوا دینے والے تمام اقدامات پر شدید اعتراض ہے ، امریکہ یوکرین کو ہتھیار دے کر معاملے کو بڑھا رہاہے ،روس اور یوکرین تنازع کے پرامن حل کا راستہ ابھی بند نہیں ہواہے ، یوکرین اور روس تنازع کوبات چیت سے حل کرنا ہو گا ۔

چینی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ روس پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ہیں، روس اور یوکرین تنازع کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے ردعمل میں دباؤ بڑھانے کے لیے مالی، تجارتی اور سفری پابندیاں اور دیگر اقدامات کا اعلان کیا تھا ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407434?fbclid=IwAR32jtgzh0_w-8zbDJYVzpEFvSoHHCUw-UCL3av2iFHD0aHWUepd0F_Mn1M



روسی فورسز نے چرنوبل پاورپلانٹ پر قبضہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا
Feb 25, 2022 | 11:49:AM

سورس: Pixabay.com (creative commons license)

کیف (ویب ڈیسک) روسی فورسز نے یوکرین کے شمالی علاقے میں موجود چرنوبل پاورپلانٹ پر قبضہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا ، یہ بات ایک یوکرینی عہدیدار نے بتائی ۔

امریکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق ایکسکلوژن زون منیجمنٹ کے ایک یوکرینی ترجمان نے ملک پر حملے کے پہلے ہی روز دستے پلانٹ پر چڑھ دوڑے ۔ یوکرینی زمینی دستوں کے کمانڈر کے ایڈوائزر الیونا شیوتسووا نے فیس بک پر لکھا کہ " روسی فورسز نے پاورسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور عملے کو بھی یرغمال بنا لیا گیا"۔

ادھر ڈان نیوز نے خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یوکرینی صدر کے دفتر کے عہدیدار میخائلو پوڈولیئک کا کہنا تھا کہ ‘روس کے لاتعداد حملوں کے بعد یہ کہنا ناممکن ہے کہ چرنوبل پاور پلانٹ محفوظ ہے، آج یورپ کے لیے یہ سب سے بڑا خطرہ ہے’۔

ادھرروسی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ چند روسی فوجی جمعرات کو صبح سویرے یوکرین میں داخل ہونے سے قبل چرنوبل کے ‘ایکسکلوژن زون’ میں چلے گئےتھے، روس چرنوبل نیوکلیئر ری ایکٹر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تاکہ نیٹو کو بتایا جائے کہ وہ فوجی مداخلت نہ کرے۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Feb-2022/1407835?fbclid=IwAR1wbnvAf3PwRtzt4qtX_DFkwpGTiV5WUnfrwZTlj03H-aAMQ5UoK2Fjv8g



ایک ٹی وی ڈرامے نے صدر بنا دیا ، جانئے یوکرین کے صدر کی زندگی کی انوکھی کہا نی
Feb 25, 2022 | 16:03:PM


کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرین کو اس وقت روس کے حملے کا سامنا ہے اور گزشتہ روز شروع ہونے والی جنگ تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے شدت پکڑتی جارہی ہے جبکہ روس کو بین الاقوامی دنیا کی جانب سے پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

پوری دنیا کی نظریں اس وقت یوکرین پر جمی ہوئی ہیں، اور ملک کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئی ہیں جو یقینی طور پر سب جاننا چاہتے ہیں کیونکہ جس طرح وہ صدر منتخب ہوئے وہ انتہائی ناقابل یقین سا لگتا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ عوام نے انہیں منتخب کیا لیکن اب انہیں روس کے حملے کا سامنا ہے ۔

یوکرین کے سابق معروف ترین کامیڈین ’’ ولادیمیر زیلنسکی ‘‘ 2019 کے انتخابات میں حیران کن طور پر ملک کے صدر منتخب ہوئے ، ولادیمیر زیلنسکی نے ٹی وی کے ایک پروگرام میں ’ ملک کے صدر ‘ کا کردار نبھایا تھا لیکن اب وہ سچ میں صدر ہیں اور جنگ کا سامنا کر رہے ہیں ۔

روس کے حملے کے پہلے روز کے اختتام پر زیلنسکی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلومات ملی ہیں کہ روس کا ٹارگٹ نمبر ون میں ہوں اور ٹارگٹ نمبر 2 میری فیملی ہے ،وہ یوکرین کی سیاسی قیادت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

زیلنسکی شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں ، انہوں نے کیف نیشنل اکنامک یونیورسٹی سے سنہ2000 ء میں قانون کی ڈگری حاصل کی انہوں نے اسی پیشے سے وابستہ رہنے کی بجائے اپنے کیریئر کو نئی سمت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ، انہوں نے 1997 اور 2003 میں دیگر اداکاروں کے ساتھ مل کر ’’ ٹروپ کاورٹل 95‘‘ کے نام سے سٹوڈیو قائم کیا اور ٹیلی ویژن پروگرام بنانا شروع کیئے ، 2015 میں زیلنسکی نے وہ کردار نبھانا شروع کیا جو انہیں صدارت کے عہدے تک لے جاتا ہے ،اپنے شو کے دوران جس کا نام ’’ لوگوں کا خادم‘‘ تھا ، میں وہ ’’ ویسل پیٹرووچ ہولوبوروڈکو‘‘ کا کردار نبھاتے جو کہ ایک سکول ٹیچر ہوتا ہے اور وہ سو کر اٹھتا ہے تو اس معلوم ہوتاہے کہ اس نے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جو آواز بلند کی تھی وہ مقبول ہو چکی ہے اور اسے حیران کن طور پر ملک کا صدر بنا دیا گیاہے ، اس پروگرام میں وہ کرپشن کے خلاف جنگ کرنے کیلئے ہمت دکھاتے ہیں ۔

اس پروگرام نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے اور انہوں نے اپنے سٹوڈیو کے نام ’’ کاورٹل 95‘‘ پر سیاسی جماعت تشکیل دی اور پھر 2018 میں وہ باضابطہ طور پر سیاست میں اترے اورخود کو بطور صدارتی امیدوار پیش کر دیا ، اپنی سیاسی مہم کے دوران وہ اپنے روایتی انداز میں مخالفین کا مذاق اڑاتے ، انہوں نے اپنی مہم سوشل میڈیا کے ذریعے بھی چلائی اور شہریوں تک اپنا پیغام پہنچایا ، صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران وہ اپنے پروگرام کی طرح ہی کرپشن کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے عزم کا اظہار کرتے اور بہترین انتظامیہ لانے کا اعادہ کرتے ۔

انہوں نے مشرقی یوکرین میں اور اس کے علیحدگی پسند پراکسیوں کے خلاف جنگ کے خاتمے کے اپنے پلیٹ فارم پر چلنے کے بعد 73 فیصد کی بھارتی اکثریت سے الیکشن جیتا ۔صدارت سنبھالے کے دو ماہ بعد زیلنسکی ایک بڑے سکینڈل میں پھنس گئے جس میں امریکی صدار ٹرمپ بھی شامل تھے ،

2019 کے الیکشن میں انہوں نے 73 فیصد ووٹ حاصل کیئے اور خبر پھیلی کہ ٹرمپ نے زیلنسکی کو ٹیلیفون کر کے دباو ڈالا کہ وہ ’’ روڈی گوئلیانی اور اٹارنی جنرل ولیم کے ساتھ مل کر جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کریں ، جوبائیڈن اس وقت ٹرمپ کے خلاف صدارتی امیدوار تھے ۔ جب یوکرینی حکام نے تعمیل نہیں کی تو ٹرمپ نے یوکرین کو امداد کی مد میں دیئے جانے والے 400ملین ڈالر روک لیے ۔

زیلنسکی کے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ زیادہ اچھے تعلقات رہے ہیں جب سے وہ ملک کے صدر بنے ہیں جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کا گزشتہ سال دورہ بھی کیا ۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Feb-2022/1407879?fbclid=IwAR2hCiJKTsnFm3xBB9JBW2mUpD4LdjxIJhK_afHtKCx_QZlGsM9GeNqB25o



عالمی منڈی میں تیل و گیس کی قیمت میں اضافے کو "بریک " لگ گئی
Feb 25, 2022 | 14:32:PM


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کے یوکرین پر حملہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں ہونے والا اضافے کو "بریک " لگ گئی ۔برینٹ خام تیل 105 ڈالر فی بیرل فروخت ہونے کے بعد آج 101 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کل 100 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے کے بعد آج 94 ڈالر فی بیرل پر آ چکا ہے۔گیس کی قیمت دورانِ ٹریڈنگ 4 ڈالر 63 سینٹس کی سطح پر مستحکم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Feb-2022/1407866?fbclid=IwAR3ABgBQO8d99XuhjIP-ghY4YkFIUNtfk-PECR18bZ-UXgSQSctaHYsgk04


بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کا خطرہ
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/25022022/p6-lhr021.jpg



مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں 2نوجوانوں کوشہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کوگھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔
دوسری جانب سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا اوربھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
https://www.express.pk/story/2289854/10/



روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ایک جنگ سوشل میڈیا پر بھی لڑی جا رہی ہے جس میں حکومتی آفیشل اکاؤنٹس بھی عام صارفین سے پیچھے نہیں رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر روسی فوج کے ٹینک اور میزائل کے ساتھ کیف پہنچتے ہی یوکرین کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ہٹلر اور روسی صدر ولادمیر پوٹن کا کارٹون دکھایا گیا ہے۔

اس کارٹوں میں اوڈلف ہٹلر کو کمزور اور نحیف روسی صدر کا چہرہ تھپتھپاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جرمنی کے سابق آمر اوڈلف ہٹلر کا چہرہ کھلکھلاتا جب کہ ولادیمیر پوٹن پریشان حال ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ کوئی طنز یا مزاح نہیں بلکہ یہ تصویر آپ کے اور ہماری صورت حال کی عکاس ہے۔ جوابی ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس تصویر کو روس کو ٹیگ کرکے بتائیں کہ ہم ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2290009/10/


میانمار ،فوج کی مخالفین پر بمباری
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109055863&Issue=NP_PEW&Date=20220225



یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے شکوہ کیا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے اُن کے ملک کو سب نے تنہا چھوڑ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلا روس کے راستے روسی فوجیں یوکرین میں داخل ہورہی ہیں اور دارالحکومت کیف میں پارلیمان سے صرف 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ روس نے کیف کے ایئرپورٹ پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم یوکرینی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ قبضہ وزگزار کرالیا گیا ہے۔

اس صورت حال میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے تازہ بیان میں شکوہ کیا کہ عالمی برادری کو جس طرح مدد کرنا چاہیئے تھی اب تک نہیں کی گئی ہے۔ روس سے ڈرنے والے نہیں لیکن عالمی برادری نے جنگ کے لیے بالکل تنہا چھوڑ دیا ہے

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ آج صبح تک ہم اپنی سرزمین کا اکیلے ہی دفاع کر رہے ہیں جب کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی دنیا کے سب سے طاقتور ممالک دور سے بیٹھے دیکھ رہے ہیں۔

یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ 25 سے زائد یورپی رہنماؤں سے نیٹو میں شامل ہونے سے متعلق پوچھا لیکن کسی نے بھی خوف کے باعث جواب نہیں دیا۔ اب تک کوئی بھی یوکرین کی مدد کو نہیں آیا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس کے ساتھ جنگ کے پہلے روز فوجیوں سمیت 137 افراد ہلاک ہوئے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں۔ روسی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کردی ہیں لیکن اب تک کہیں سے فوجی امداد آئی اور نہ ہی نیٹو فوج مدد کو پہنچی ہیں۔
https://www.express.pk/story/2289979/10/



پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل رینک پر ترقی ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان فوج میں پہلی بار کسی ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے رینک پر ترقی ہوئی ہے، کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل بننے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد
https://www.express.pk/story/2289923/1/



یوکرین تنازعہ، روس ایسا ہتھیار بھی میدان میں لے آیا جو لوگوں کے پھیپھڑوں کو تباہ کردیتا ہے
Feb 24, 2022 | 19:13:PM


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جنگ میں تھرمو بیرک راکٹ لانچرز کا استعمال کر سکتا ہے جو زد میں آنے والے لوگوں کے پھیپھڑوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

"دی سن "کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کے پاس موجود ٹی او ایس 1’براٹینو‘ اور ٹی او ایس1اے’سولنتسپیک‘ ایسے ہتھیار ہیں جو ایٹم بم کے بعد خطرناک ترین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین سے کچھ ایسی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن میں روسی فوج کو یہ ہتھیار یوکرین کے بارڈر پر لاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ہتھیار ’سیلف پروپیلڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم‘ ہے جو روسی فوج افغانستان، چیچنیا، عراق اور شام میں استعمال کر چکی ہے۔اب ممکنہ طور پر روسی فوج انہیں یوکرین کے خلاف استعمال کرنے جا رہی ہے
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407478?fbclid=IwAR1QeBtEB0qe_p0TKxjs70DKhLI3ozWiqD5b-N41iq48EFDURTNf-tHXyIE



روس کا یوکرین پر حملہ، اب تک کیا کچھ ہوچکا ہے؟ وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں
Feb 24, 2022 | 19:27:PM

سورس: Twitter

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کی جانب سے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کردیا گیا ہے ۔ صدر پیوٹن کے حملے کے اعلان کے بعد سے اب تک کیا پیشرفت ہوچکی ہے؟ اس حوالے سے ہم پوائنٹس کی شکل میں آپ کو نیچے آگاہ کریں گے۔

1: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حکم دیا اور مغربی قوتوں کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے مداخلت کی تو اس کے ایسے نتائج ہوں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

2:پیوٹن کے حکم کے بعد روس کی فوج نے مختلف اطراف سے یوکرین پر حملہ کردیا ۔ روسی فوج نے حملے میں طیاروں کے ذریعے بمباری کرنے کےساتھ ساتھ اہم فوجی تنصیبات پر میزائل حملے بھی کیے۔

3:روس کے حملے کے بعد یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا، انہوں نے شہریوں سے روس کے خلاف لڑنے کی اپیل کی اور کہا کہ جو بھی شہری یوکرین کے دفاع کیلئے لڑنا چاہتا ہے اسے اسلحہ دیا جائے گا۔

4:یوکرین پر حملے کے نتیجے میں فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی ہلاک ہوئے تاہم حتمی تعداد سامنے نہیں آسکی۔

5:یوکرین کی نیشنل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ دن کے آغاز سے اب تک روس نے یوکرین پر 203 حملے کیے ہیں۔

6:یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ ان کی جوابی کارروائی میں 50 روسی فوجی ہلاک اور چھ جنگی طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

7:روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کی 74 فوجی تنصیبات تباہ کردی ہیں، ان میں 11 ایئروڈروم بھی شامل ہیں، یہ وہ جگہ ہے جہاں سے جنگ کے دوران لڑاکا طیاروں کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔

8:مغربی قوتوں نے روس کے حملے کی مذمت کی ہے۔

9:اقوام متحدہ نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرے۔

10:برطانیہ، فرانس، جنوبی کوریا، ترکی اور دیگر امریکی اتحادیوں نے روس پر سخت پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔

11:یورپی یونین نے یوکرین کے پڑوسی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ جنگ سے فرار ہونے والے یوکرینی شہریوں کیلئے اپنے بارڈر کھول دیں اور انہیں تحفظ فراہم کریں۔

12:نیٹو کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ان کی کوئی فوج موجود نہیں ہے۔ نیٹو نے مشرقی یورپ کے دیگر علاقوں میں حفاظتی اقدامات تیز کردیے ہیں۔

13:یوکرین کی حکومت نے عالمی برادری سے مداخلت اور اسلحے کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔ یوکرین نے ترکی سے بھی کہا ہے کہ وہ آبنائے باسفورس میں روس کے بحری جہازوں کا داخلہ بند کرے۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407480?fbclid=IwAR32jtgzh0_w-8zbDJYVzpEFvSoHHCUw-UCL3av2iFHD0aHWUepd0F_Mn1M



پاکستان اور ترکی نے مل کر ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانا شروع کردیا، دفاعی میدان سے بڑی خبر آگئی
Feb 24, 2022 | 19:11:PM

سورس: Twitter/The TF-X mock-up at Singapore Air Show

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے چین سے 25جے 10سی لڑاکا طیارے حاصل کر رہا ہے اور دوسری طرف ترکی کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن ’ٹی ایف۔ ایکس‘ سٹیلتھ فائٹر جیٹ تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان اور ترکی کے مابین یہ پیشرفت امریکہ کی طرف سے ترکی کو ایف 35دینے سے انکار کے بعد ہوئی ہے۔ ترکی کے ساتھ کی گئی اس ڈیل کو سابق امریکی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا اور تاحال مذاکرات میں اس ڈیل کے بحال ہونے کا کوئی امکان سامنے نہیں آیا۔

رپورٹ کے مطابق ترکی نے روس سے ایس 400میزائل سسٹم خریدے تھے، جسے جواز بناتے ہوئے امریکہ نے اس کے ساتھ ایف 35کی خریداری کا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ ترک ایروسپیس انڈسٹریز کی طرف سے پاکستان کے اشتراک سے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی تیاری کی تصدیق کی گئی ہے۔

ترک ایروسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمل کوٹل گزشتہ دنوں پاکستان ایئرفورس کے ایئر وائس مارشل رضوان ریاض کے ہمراہ ایک پاکستانی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک تھے جہاں انہوں نے کہا کہ ”ترکی مقامی سطح پر سٹیلتھ طیارے بنانے کی کوششوں کو تیز تر کر رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ٹی ایف۔ ایکس کی تیاری پر کام کرنا انہی کوششوں کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی اپنے اس مقصد کی بارآوری کے لیے پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے انجینئرز کی خدمات حاصل کرے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407470?fbclid=IwAR3as5SKvgYNLOA-qi21Kz_bEbBwe_TAPK2pRuuQ_RWTwyiBKlVPE48jQ7Q



'جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو بات جیت سے حل کیا جانا چاہیے، روس کی یوکرین سے جنگ پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان
Feb 24, 2022 | 21:57:PM


ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو بات جیت سے حل کیا جانا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے یوکرین اور روس کے درمیان تازہ صورتحال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی کےمفاد میں نہیں، تنازع سے ترقی پذیرملکوں کی معیشت کوسب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید تھی کہ سفارت کاری کے ذریعے جنگ سے بچا جا سکتا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آج ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اورعالمی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے روس کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں انسانی بحران اورمعاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات پر زور دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن علاقائی توازن برقراررکھنے میں معاون ثابت ہو گا۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407492?fbclid=IwAR0gwNCif1IeOZCPCraie9-yVCxhUAkORsPnud3rKCyeaIu5WzHx-Lm3sJY



سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں کارروائی ، 7دہشت گرد ہلاک
Feb 24, 2022 | 18:42:PM


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و بارود، آلات، سب مشین گنز برآمد ہوئیں۔آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشتگرد اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد ملحقہ قبائلی اضلاع میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔اس دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک غار کو گھیرے میں لیا جہاں چھپے ہوئے دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407465?fbclid=IwAR0gwNCif1IeOZCPCraie9-yVCxhUAkORsPnud3rKCyeaIu5WzHx-Lm3sJY



یوکرین پر حملے کا مقصد کیا ہے؟ روسی صدر نے اصل وجہ بتادی
Feb 24, 2022 | 20:35:PM

سورس: Twitter

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں آپریشن کا مقصد وہاں ڈی ملٹرائزیشن ہے ، نیٹو نے 30 سال تک روس کے ساتھ دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ کی۔

اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 برس کے عرصے میں ہم نے انتہائی صبر کے ساتھ نیٹو کے ساتھ یورپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے برابری کی سطح پر معاہدہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں یا تو ہمیں دھوکہ دیا گیایا بلیک میل اور پریشرائز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے روکنے کے باوجود یورپ کے بیچوں بیچ بلغراد میں ملٹری آپریشن کیا جس میں لڑاکا طیارے اور میزائل استعمال کیے گئے۔ 3 ہفتوں تک جاری رہنے والی اس بمباری کے بعد ہم نے اپنے یورپی ساتھیوں کو اس کی نشاندہی کی۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد ان لوگوں کا تحفظ ہے جو گزشتہ8برس سے کیف رجیم کے ہاتھوں نسل کشی کا شکار ہیں۔ ہم یوکرین میں ڈی ملٹرائزیشن اور ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں جنہوں نے عام شہریوں کے خلاف جرائم کیے۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407483?fbclid=IwAR2_1D98wnME2MuUWxhZ1VT6WSzvxj-Uar4w06vkzlgOjWaDs3JRAb9zfKE



کورونا اور بیروت دھماکوں کی طرح کارٹون سیریز ’’سمپسنز‘‘ میں یوکرین پر حملے کی پیشگوئی بھی کر دی گئی تھی، ٹوئٹر پر کلپ وائرل
Feb 25, 2022 | 12:30:PM

کیپشن: Video Screen shot

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مستقبل کے واقعات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز ’’سمپسنز‘‘ نے روس اور یوکرین جنگ کی پیشگوئی دہائیاں قبل ہی کردی تھی، یوکرین کے دارالحکومت سمیت دیگر شہروں پر روسی حملوں کے واقعات کے بعد ٹوئٹر پر 1998 میں ’’سمپسنز‘‘ کی نشر کی گئی قسط کا ایک کِلپ بھی وائرل ہوچکا ہے سمپسنز کے کِلپ میں 1998 میں سوویت یونین کی واپسی اور نئی سرد جنگ چِھڑنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔یہ کِلپ 29 مارچ 1998 کو نشر کیا گیا تھا، قسط کا نام ’’سمپسنز ٹائیڈ‘‘ ہے۔

کِلپ میں دکھایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر یہ انکشاف کرتے ہیں کہ سوویت یونین کا انہدام امریکا کو دھوکا دینے کی محض ایک چال تھی۔30 سیکنڈ کے کلپ میں، صدر ولادیمیر لینن کو زومبی کی طرح شیشے کے تابوت کو توڑتے ہوئے اور دنیا سے سرمایہ داری کا صفایا کرنے کا عہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سمپسنز شو رنر ال جین نے ماضی میں کی گئی اس پیشگوئی کے حوالے سے کہا کہ "یہ پیشگوئی کرنا مشکل نہیں تھا۔تاریخی جارحیت کبھی ختم نہیں ہوتی، اور آپ کو انتہائی چوکس رہنا ہوتا ہے، 1998 میں، جب یہ کِلپ نشر ہوا، تو شاید یہ امریکا اور روس کے مابین تعلقات پر مبنی تھا۔ میرے نزدیک، یہ پیشگوئی افسوسناک ہے، جب سے پیوٹن آئے ہیں، تقریباً سب ہی پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ اب بُری چیزیں ہونے والی ہیں۔

"یاد رہے کہ اس سے قبل اس سیریز سے متعلق یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ 1993 میں اس کارٹون نے کورونا وائرس کی حالیہ وبا کی بھی پیشگوئی کی تھی اور بیروت دھماکے کے متعلق بھی ایسا ہی دعویٰ سامنے آیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Feb-2022/1407850?fbclid=IwAR0QIAdjhr4TQGnU6E93hFq0tmtgVxOJOihbesO4TRFhiwUCEfDOzTiyciU



ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں دہشت گروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور چھے دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے۔ اسلحہ میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ، بارودی سرنگیں، ہتھکڑیاں اور کثیر تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی۔
سیکیورٹی فورسز نے ہمزونی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر یہ آپریشن کیا۔
https://www.express.pk/story/2289488/1/



چین کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا درست نہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین یوکرین کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہا ہے۔ فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کوقابوسے باہر ہونے سے بچائیں۔

ترجمان نے روس کی یوکرین میں کارروائی کوحملہ کہنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا متعصبانہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے مسئلے کا پیچیدہ تاریخی پس مںظر ہے۔ روس کی فوجی کارروائی مختلف وجوہات کا نتیجہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے میڈیا کے یوکرین اورروس سے رابطوں سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔
https://www.express.pk/story/2289413/10/



سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، تاہم کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے چاروں ملزمان اشتہاری تھے۔

دوسری جانب مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے، اور کوئٹہ نیشنل ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2288854/1/



سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مادی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مادی خیل میں اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ برآمد شدہ ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز، آرپی جی، ہینڈ گرنیڈز،راکٹ اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کیلیبر راؤنڈز شامل ہے ۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہااور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
https://www.express.pk/story/2289325/1/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109055090&Issue=NP_PEW&Date=20220224



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109055081&Issue=NP_PEW&Date=20220224



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109053513&Issue=NP_PEW&Date=20220224



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109053515&Issue=NP_PEW&Date=20220224


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109053517&Issue=NP_PEW&Date=20220224



وزیر اعظم تاریخی دورے پر ماسکو پہنچ گئے ،پرتپاک استقبال،آج پوٹن سے ملاقات


جمعرات 24 فروری 2022ء

اسلام آباد، ماسکو (سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان روس کے دوروزہ تاریخی سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ۔روس کے نائب وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کاماسکو ایئرپورٹ پر ریڈکارپٹ استقبال کیا ،وزیراعظم کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیرقومی سلامتی معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں ۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوٹن کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم روس کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، عمران خان دو دہائیوں کے بعد پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم ہیں جو روس کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم آج صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے اور پھر دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں بین الاقوامی اور خطے کے امور ، دوطرفہ تعلقات خصوصاًتوانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی، اسلاموفوبیا اورافغانستان کی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔وزیراعظم روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اور پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے ،وزیراعظم سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم، سرمایہ کار اور تاجر ملاقاتیں کریں گے ،عمران خان ماسکو میں اسلامک سنٹر کا بھی دورہ کریں گے ،وزیراعظم سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے ۔قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا، وزیراعظم نے دورہ روس کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔ اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برآمدی ترقی پر مبنی منصوبہ بندی متعارف کرا رہی ہے ،باصلاحیت نوجوان افرادی قوت، سیاحت اور سمندر پار مقیم پاکستانی سرمایہ کار ملک کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، حکومت دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو برآمدات میں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے مزید فعال بنا رہی ہے ، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبہ بندی کرتے وقت حکومتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔وزیرِاعظم نے ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے فریم ورک کو جلد مکمل کرکے ترجیحی بنیادوں پر اس کے نفاذ کی ہدایات جاری کیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%88%D8%B2%DB%8C-%D8%AA-%D9%88%DB%92-%D8%B1-%D9%85%D8%A7%D8%B3%D9%88-%DB%92%D9%BE%D8%B1



یکم مارچ سے تیل مزید مہنگا ہوجائے گا، چیئرمین اوگرا نے بجلیاں گرادیں
Feb 23, 2022 | 18:45:PM

سورس: Creative Commons

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین نے پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں چیئرمین اوگرامسرور خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کا بوجھ پاکستان کے عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، یکم مارچ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407038?fbclid=IwAR0Luj_ICM_mjLIxDBMHUvgVdwAzoMFcLRvrPQgPT5Quf3W1dzV-J06d_es



روس کی فوجی گاڑیوں پر Z کیوں لکھا ہوا ہے؟تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
Feb 23, 2022 | 20:06:PM

سورس: TikTok

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے یوکرین پر ممکنہ حملے کے پیش نظر لاکھوں فوجی اور جنگی سازوسامان سرحد پر منتقل کر دیا ہے اور مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ یہ جنگی ٹینک، توپیں اور دیگر گاڑیاں یوکرین کی سرحد سے چند میل کے فاصلے پر موجود ہیں جہاں سے انہیں یوکرین سے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ایسے میں ان گاڑیوں کی کچھ تصاویر بھی منظرعام پر آ رہی ہیں جن سے ایک حیران کن چیز سامنے آئی ہے کہ ان میں سے ہر ٹینک اور دیگر جنگی گاڑی پر انگریزی حرف Zکی علامت بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان گاڑیوں کی تصاویر کے ساتھ لوگ اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ آخر اس علامت کا مطلب کیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ”بڑے سے سکوائر کے اندر بنے اس Zکا مطلب دشمنوں میں خوف پھیلانا ہے۔“ یوکرین کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے ٹینکوں اور دیگر گاڑیوں پر بنی اس علامت کا مطلب یہ ہے کہ ’جنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔‘ ذرائع نے بتایا کہ ”یہ بہت لازمی ہوتا ہے کہ حملہ کرنے والی فوج اور اس کے جنگی ہتھیار دوسری فوج سے منفرد نظر آئیں۔ خاص طور پر فضاء سے ان میں فرق کیا جا سکے۔

یوکرین کے ساتھ لڑائی میں چونکہ روسی فوج کو فضائی برتری حاصل ہو گی لہٰذا وہ اپنے ٹینکوں اور دیگر جنگی سازوسامان پر ایسی جگہوں پر یہ علامت بنا رہی ہے تاکہ ان کے پائلٹ اپنے ٹینکوں وغیرہ کو پہچان سکیں۔ یوکرین کے پاس بھی بالکل ویسے ہی ٹینک اور دیگر گاڑیاں ہیں جیسی روسی فوج کے پاس ہیں۔ لہٰذا یہی وجہ ہے کہ روسی فوج نے اپنے ٹینکوں اور گاڑیوں پر یہ علامت بنا دی ہے۔

دوسری طرف سابق فیلڈ انٹیلی جنس آفیسر ڈیوڈ کم نے انٹرنیشنل بزنس ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ”روسی فوج کی گاڑیوں اور ٹینکوں وغیرہ پر بنائی گئی زیڈ کی علامت یوکرین کے موجود صدر کے نام ’ولادی میر زیلینسکی‘ (Volodymyr Zelenskyy)کو ظاہر کرتی ہے۔ روسی فوج نے Zکے گرد جو چوکور دائرہ لگایا ہے، اس کا مقصد یوکرینی صدر کو یہ پیغام دینا ہے کہ اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں اور اب تم کہیں بھاگ نہیں سکتے۔“
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407055?fbclid=IwAR25IxGU4XhZmuEUbFZAWgns-iojyierUetUl8tHXhHXyjlxN5Tnykb7m7A



بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن ، 10دہشت گرد ہلاک
Feb 23, 2022 | 20:59:PM


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کر کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان کے علاقے تربت اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا جبکہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407062?fbclid=IwAR1k3m_ShlXtz_EjJySoFQ8cfOR2yHO5PNd9-KfzazEHQVWQHody-X7SUn0



عمران خان ماسکو پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
Feb 23, 2022 | 22:51:PM

سورس: Facebook

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال روس کے نائب وزیر خارجہ نے کیا۔ ایئر پورٹ وزیر اعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

عمران خان کی جمعرات کو روس کے صدر سے ملاقات ہوگی، دونوں کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

عمران خان کی روس کے ڈپٹی وزیر اعظم سے بھی ملاقات طے ہے جس میں توانائی کے شعبے سے متعلق بات چیت ہوگی۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407072?fbclid=IwAR2YqWbe8R5qbhZ7FLqPgFMcNRaq0VZ8Wj9vFDQK0tBVhpcG26veYVKRPLk



روس کا یوکرین پر حملہ ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت آسمان کو چھونے لگی
Feb 24, 2022 | 10:39:AM


کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس نے یوکرین پر حملہ کر دیاہے جس نے پوری دنیا میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے ،جس کے اثر ات عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں پر سب سے زیادہ دکھائی دے رہے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے ۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.6 فیصد اضافہ ہواہے ، امریکی خام تیل 96 ڈالر 30 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے ، برطانوی خام تیل میں 4.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد برطانوی خام تیل 101 ڈالر 32 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کیف کے علاوہ ساحلی شہر وڈیسا اور کراماتورسک پر بھی فضائی حملے کئے گئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر زور دار دھماکے سنے گئے۔ روسی فوج نے یوکرائنی میزائل اڈوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا۔ قبل ازیں روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف سپیشل آپریشن کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عالمی طاقتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس، یوکرین آپریشن میں بیرونی مداخلت پرجواب دےگا۔

روسی سفیر برائے اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کو مشرقی یوکرین پر حملے سے آگاہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت روس کا آپریشن درست ہے۔

دوسری جانب یوکرینی وزیر خارجہ نے روسی حملے پر شدید ردعمل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، یوکرین اپنا دفاع کرے گا، فتح ہماری ہوگی۔ یوکرینی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس نے بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے، دارالحکومت کیف، ماریوپول، اڈیسا اور دیگر شہروں پر حملے ہوئے ہیں۔

یوکرین کیخلاف روسی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، 7 سال بعدخام تیل کی قیمت 101ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407397?fbclid=IwAR3JqrpNbHwsgHNZDinD2u1XnpdA1MsWYuwP8YjTwnO7mzUaZpN9mkWyVpg



روس کا یوکرین پر حملہ، کس ملک کے پاس کتنی ملٹری طاقت ہے اور ہتھیاروں کی تعداد کیاہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
Feb 24, 2022 | 11:20:AM


ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اب جنگ کی شکل اختیار کر گئی ہے کیونکہ روس نے حملہ کر دیاہے اور یوکرین کے شہروں میں بم دھماکے سنائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق روس یقینی طور پر دفاعی صلاحیت میں یوکرین سے بہت زیادہ طاقت ور ہے اور اس کا علم یوکرین کو بھی بخوبی ہے لیکن اسے مغربی ممالک ا ور امریکہ کا تعاون بھی حاصل ہے ۔

دنیا بھر میں عسکری قوت اور دفاعی ساز و سامان کے اعتبار کے ملکوں کی درجہ بندی جاری کرنے والے عالمی ادارے گلوبل فائر پاور اور آئی آئی ایس ایس ملٹری پاور کے اعداد و شمار کے مطابق روس دنیا کی دوسری بڑی فوجی طاقت ہے جبکہ یوکرین کا نمبر 22 واں ہے۔

روس کے فوجیوں کی مجموعی تعداد تقریباً 29 لاکھ ہے جبکہ یوکرین کے پاس 11 لاکھ کے قریب فوجی موجود ہیں۔ان میں سے روس کے فعال فوجیوں کی تعداد 9 لاکھ جبکہ ریزرو دستوں کی تعداد 20 لاکھ ہے۔ اسی طرح یوکرین کے فعال فوجیوں کی تعداد صرف 2 لاکھ جبکہ ریروز دستوں کی تعداد 9 لاکھ ہے۔

نوٹ: ریزرو دستوں میں وہ لوگ شامل ہیں جو گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملٹری سروس میں رہ چکے ہیں۔

اگر دونوں ملکوں کے پاس موجود جنگی طیاروں کا ذکر کیا جائے تو یہاں زمین آسمان کا فرق نظر آتا ہے۔روس کے پاس تقریباً 1511 جنگی طیارے موجود ہیں جبکہ یوکرین کے پاس موجود طیاروں کی تعداد محض 98 ہے۔

ہیلی کاپٹرز کے میدان میں بھی روس یوکرین سے آگے ہے۔ یوکرین کے پاس صرف 34 ہیلی کاپٹرز ہیں جبکہ روس کی عسکری قوت میں 544 ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔موجودہ دور میں جنگ کے دوران ٹینکس کا کردار کسی حد تک محدود ضرور ہوا ہے تاہم ان کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ روس اور یوکرین کے معاملے میں ٹینکس کی اہمیت زیادہ ہے کیوں کہ روس یوکرین کے علاقوں میں پیش قدمی چاہتا ہے اور پیش قدمی کا محفوظ طریقہ ٹینکس کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔روس کے پاس موجود ٹینکس کی تعداد 12 ہزار 240 ہے جبکہ یوکرین 2596 ٹینکس رکھتا ہے۔

روس کے پاس موجود بکتر بند گاڑیوں کی تعداد 30 ہزار 122ہے جبکہ یوکرین کے پاس 12 ہزار 303 بکتر بند گاڑیاں ہیں۔
روس کے پاس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے والی تقریباً 7571 توپیں موجود ہیں جبکہ یوکرین کے پاس اس طرح کی 2040 توپیں موجود ہیں۔

یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ روس ایٹمی ملک ہے جبکہ یوکرین کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود نہیں۔ روس کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد حتمی طور پر تو نہیں بتائی جاسکتی البتہ ایک محتاط اندازے کے مطابق روس کے پاس مختلف نوعیت کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے جبکہ امریکا کے پاس بھی تقریباً اتنے ہی ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407403?fbclid=IwAR0ps0w28da_8LJMPN-FH3IKMpyOMTVtwk0BAs4KrSGYts4AxKFLaaoAwLE



یوکرین نے اب تک روس کے کتنے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر مار گرائے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
Feb 24, 2022 | 11:35:AM


کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے آج صبح ٹی و ی پر آتے ہوئے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ ہم نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ‘‘ ۔

روسی صدر کے خطاب کے بعد یوکرین پر حملہ کر دیا گیااور مختلف شہروں میں دھماکے سنے گئے اور روسی طیاروں نے پروازیں شروع کر دیں ، روس کے حملے پر امریکہ برطانی سمیت متعدد ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ۔

روسی صدر نے اپنے بیان میں یوکرین سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا جس پر یوکرینی صدر نے جواب دیا کہ ہم مضبوط ہیں اور ہم ہر چیز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اب یوکرینی وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ انہوں نے روس کے 5 جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک روسی ہیلی کاپٹر کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407406?fbclid=IwAR20rrhKCNR1jxf37L2OIsUBXr9uYa7bk7ZhMJ2TLcAQ-7JO675k0Qpye68



یوکرین میں ٹینکس کے داخل ہوتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، یہ کہاں سے آ رہے ہیں ؟ تہلکہ خیز دعویٰ
Feb 24, 2022 | 11:58:AM


کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس نے یوکرین پر حملہ کر دیاہے جس کا اعلان انہوں نے آج صبح ٹیلی ویژن پر جاری ویڈیو پیغام میں کیا اور ساتھ ہی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے مداخلت کرنے والوں کو سخت ترین جواب دیا جائے گا جو انہوں نے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔ ۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان فوجی اعتبار سے کوئی موازنہ ممکن نہیں کیونکہ روس دنیا کی دوسری بڑی فوج اور ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے جبکہ یوکرین دنیا میں 22 ویں نمبر پر آ تاہے اور اس کے 2 لاکھ ایکٹو فوج ہے تاہم ریزرو فورس ملا کر تعداد 9 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے جو کہ روس کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔

روسی حملے کے پیش نظر یوکرینی صدرنے اپنے یورپی دوست ممالک سے مدد کی اپیل کی تھی اور جنگی سازو سامان دینے کیلئے کہا تھا جس کے بعد اب سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں سڑک پر ٹینکس دوڑتے ہوئے دکھائی دیتےہیں ، بتایا جارہاہے کہ یہ ٹینکس یورپی ملک ’’ بیلا روس‘‘ سے یوکرین میں داخل ہوئے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے یوکرین کی جانب سے مددموصول ہونے پر کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ روس کے طیاروں نے یوکرین کے ایئر پورٹس پر بھی بمباری کی ہے جس سے یوکرینی فضائی دفاع کی صلاحیت میں ہوشربا کمی ہو گئی ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407411?fbclid=IwAR0ci2Fri3I8Tkho96euxZkhmoaJyCD2BPEncWTL-01gsT9b0--VLRwf-7k



روس کی بحری افواج نے بھی یوکرین پر حملہ کر دیا
Feb 24, 2022 | 12:17:PM


ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کر دیا گیا ہے ، روس کی فضائی فوج یوکرین کے مختلف حصوں پر رات گئے سے بمباری کر رہی تھی مگر اب روس کی بحری افواج نے بھی یوکرین پر دھاوا بول دیا ہے ۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق روسی بحریہ کی جانب سے بلیک سی میں یوکرین کی ائیر بیس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے ۔ روسی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کے ائیر بیس اور ائیر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ کر دیا ہے ۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے شہری علاقوں کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں ، ہمارا ہدف صرف یوکرین کے فوجی اڈے اور دفاعی تنصیبات ہیں ۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ رات گئے یوکرین پر حملہ کیا ہے ، یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر علاقے روسی طیاروں کی بمباری سے گونج رہے ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407420?fbclid=IwAR0pOMDFDg5hYMBPz5VglOhl6T2ESdWit00cz4RLHLVxEZz2egg34wF6fyM



روس کا یوکرین پر حملہ، کتنے افراد کی اموات کی اطلاعات ہیں ؟ یوکرین کی وزارت داخلہ نے پریشان کن اعدادو شمار جاری کر دیئے
Feb 24, 2022 | 12:37:PM


کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کے یوکرین پر حملے نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے جس کی امریکہ اور یورپ کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اس وقت روس کے دورے پر ہیں جہاں ان کی پیوٹن کے ساتھ ملاقات کو بھی ری شیڈول کر دیا گیاہے جو کہ اب ایک گھنٹے کی بجائے تین گھنٹے طویل ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے صبح ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے یوکرین پر حملے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر کسی نے باہر سے مداخلت کی تو اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا ہو گا جو اس نے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے ہوں گے ۔

روسی صدر کے جنگ کے اعلان کے بعد فوج نے متعدد یوکرینی شہروں پر بمباری کا سلسلہ شروع کیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں عمارتوں سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہاہے ، یوکرین کی وزارت داخلہ نے روسی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیاہے جبکہ سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ ماریو پول کے علاقے میں روسی حملوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر نے کا سلسلہ جاری ہے ، یوکرین کا کہناتھا کہ امدادی سروسز الرٹ ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407428?fbclid=IwAR2bkC45cz0QGmwA6bxFSkoZDWLb5dTuqRJ_bSGdDqMKvhtFfoLQqQhgsLE



روس کا یوکرین پر حملہ، روسی فوج شمالی اور مشرقی یوکرین میں داخل، سینکڑوں شہریوں کی اموات کی اطلاعات
Feb 24, 2022 | 12:59:PM


کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فوج کو کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دیاجس پر یوکرین کے متعددعلاقوں اور شہروں پر شدید بمباری کی گئی ، یوکرین میں مارشل لاء نافذکر دیا گیاہے ۔

ڈیلی میل کا کہناتھا کہ روس نے پورے یوکرین پر ہی جنگ مسلط کر دی ہے ، آسمان سے بارش کی طرح میزائل اور بم گرائے گئے ، بیلاروس کی سرحد سے ٹینکوں کے یوکرین میں داخلے کی ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جبکہ یوکرین کے مشرقی علاقوں روس نے اپنے فوجی پیراشوٹ کے ذریعے پہنچا دیئے ہیں جنہوں نے پیش قدمی شروع کر دی ہے ۔

کیف کا کہناہے کہ جھڑپوں میں سینکڑوں یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، روس کے ہر طرف سے حملے کے باعث کافی جانی نقصان ہواہے ، روس نے کروز اور گائیڈڈ میزائل کے ذریعے ملٹری بیسسز کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس کا کہناہے کہ روسی فوج شمالی اور مشرقی یوکرین میں داخل ہو چکی ہے ۔ روس نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے یوکرین کے فضائی نظام کو ناکارہ بنا دیاہے ، روسی فوجیوں کے آگے یوکرین کی سرحدی افواج نے کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیں کی ہے ۔تاہم روسی میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والے دعووں کی ابھی تک کسی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس ( ڈی پی ایس یو) کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں کے قافلے شمالی چرنیہیو اور سومی کے علاقوں اور مشرقی لوہانسک اور خارخیو کے علاقوں سے یوکرین میں داخل ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ روسی حملے سے پہلے توپ خانوں سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں یوکرین کے سرحدی محافظ زخمی ہوئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کے سرحدی محافظ اور مسلح افواج دشمن کو روکنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے روس کے پانچ جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر کو باغیوں کے علاقے لوہانسک میں تباہ کر دیاہے ۔یوکرین کی وزارت داخلہ کے مطابق روسی فضائی حملوں میں سینکڑوں لوگوں کی اموات کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد کئی حتمی نہیں ہے ، ریسکیو ادارے مصروف عمل ہیں اور زخمیوں کو ترجیحی بنیاد پر ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407429?fbclid=IwAR0hVQwVXrqTW3iolxci_8Q9mZKeMaTHYc-Dy-6qs_KHSoUrFy0lux6q8Qk



روس کا یوکرین پر حملہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں افراتفری مچ گئی ، مارکیٹ کتنے پوائنٹس گر گئی ؟ جانئے
Feb 24, 2022 | 15:28:PM


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس کے یوکرین پر حملے کے اثرات پوری دنیا کی طرح پاکستان کی معیشت پر بھی دکھائی دے رہے ہیں ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹا ک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 1326 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس نے کاروباری افراد کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 45 ہزار 132 پوائنٹس پر تھا جس میں آج ایک پوائنٹ کی بھی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی بلکہ پورا دن مسلسل گراوٹ کا ہی شکار رہا ، انڈیکس میں اب تک 1326 پوائنٹس گر چکے ہیں اور 100 انڈیکس 43 ہزار 806 کی سطح پر آ گیاہے ۔

یاد رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کی سرزمین پر فوجیں اتارتے ہوئے جنگ کا اعلان کر دیا ، امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا تاہم روسی صدر نے بیرونی مداخلت کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407448?fbclid=IwAR1nJ47clBKpLJz5XEbPv9xcfkYEV9TW6QdaRe4LyMEZ6NvHYRRZi3Xb-l8



" مداخلت کی کوشش کی تو نتائج اتنے سنگین ہوں گے جو پہلے نہیں دیکھے " روسی صدر نے دوٹوک پیغام دے دیا
Feb 24, 2022 | 13:25:PM


ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کر دیا کہ اگر کسی نے روس کی فوجی کارروائی میں مداخلت کی کوشش کی تو اس کے نتائج اس قدر سنگین ہوں گے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے ہوں گے ۔

اپنے ٹی وی خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ یوکرینی فوج ہتھیار ڈال دے ، روس قبضہ نہیں کرنا چاہتا ، کارروائی میں ہونے والے خون خراب کی ذمہ داری یوکرین پر عائد ہو گی ۔

واضح رہے گزشتہ شب وزیر اعظم پاکستان عمران خان روس پہنچے ، ان کی موجودگی کے دوران ہی روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ، یوکرین کا دارالحکومت کیف اور ڈونباس ریجن دھماکوں سے گونج اٹھے ۔ روس نے کیف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی حملہ کر دیا ہے ، حملے کے بعد یوکرین کی فضائی حدود بند کر دی گئیں جبکہ ملک بھر میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ۔ یوکرین کےصدر زیلنسکی کے مطابق مارشل شلاء کا نفاذ پورے ملک پر ہوگا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی بلیک سی پورٹ اڈیسہ پر بھی دھماکے سنے گئے جبکہ مشرقی یوکرین کے علاقے ماریوپول بھی دھماکوں سے گونج رہا ہے ۔ کیف اور خرکیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر بھی میزائل حملے کئے گئے ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407435?fbclid=IwAR3hBap6ojUvfvSulAIqDwdbXu2mEfA2qt3E738hET1Nz2Mm_Rpc7emdksI



یوکرین کے سرکاری محکموں اور بینکوں پر سائبر حملے ، وزارت خارجہ سمیت دیگر سرکاری ویب سائٹس بند
Feb 24, 2022 | 11:10:AM


کیف ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوکرین کے سرکاری محکموں اور بینکوں پر سائبر حملوں کے بعد وزارت خارجہ سمیت دیگر سرکاری ویب سائٹس بند ہو گئی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملوں کے بعد یوکرین کے محکمہ خارجہ سمیت دیگر سرکاری اداروں کی ویب سائٹس بند ہو گئی ہیں جب کہ ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے وزیر کا کہنا ہے کہ بینکوں کے سسٹمز پر بھی سائبر اٹیک ہوئے ہیں جن کے باعث لین دین کا نظام متاثر ہے ۔

یوکرینی حکام کے مطابق متاثر ہونے والی ویب سائٹس کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407402?fbclid=IwAR1k3m_ShlXtz_EjJySoFQ8cfOR2yHO5PNd9-KfzazEHQVWQHody-X7SUn0



عمران خان اور روسی صدر کی 3 گھنٹے ملاقات، اعلامیہ جاری کردیا گیا
Feb 24, 2022 | 18:59:PM

سورس: Kremlin

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن میں ون آن ون ملاقات3 گھنٹے جاری رہی۔

نجی ٹی وی" اے آر وائی نیوز "کے مطابق عمران خان اور پیوٹن کی ملاقات روس کے صدارتی محل کریملن میں ہوئی جو تین گھنٹے جاری رہی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ورکنگ لنچ بھی کیا ۔

کریملن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں میں توانائی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران افغانستان کی صورت حال اور اسلامو فوبیا پر بھی بات چیت ہوئی۔

https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407466?fbclid=IwAR3V6m5Z8zK9IcOx0VTIOhbs-b1kDzRxAl2pWVzBL8rQYHIJJzSTAZobz_A



اہم ملک نے روس کے خلاف پابندیوں میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا
Feb 24, 2022 | 17:41:PM


سول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے صدر "مون جے ان" نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا روس کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں میں شامل ہوگا۔ ایک بیان میں جنوبی کوریا کے صدر نے یوکرین پر روس کے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح طاقت کے کسی بھی استعمال کو انسانی جانی نقصان کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے یوکرین میں موجود اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کی ضمانت ہونی چاہیے اور ملکوں کے درمیان کسی بھی تنازعے کو جنگ کے ذریعے نہیں بلکہ بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407457?fbclid=IwAR1FxOVjhSMe7gESnAyvUgxbj0wVFf2e2YRCRgSn-70dfwW2IFcUvdn4XYg



ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں دہشت گروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور چھے دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے۔ اسلحہ میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ، بارودی سرنگیں، ہتھکڑیاں اور کثیر تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی۔
سیکیورٹی فورسز نے ہمزونی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر یہ آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، تاہم کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے چاروں ملزمان اشتہاری تھے۔

دوسری جانب مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے، اور کوئٹہ نیشنل ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہ
https://www.express.pk/story/2288854/1/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109051757&Issue=NP_PEW&Date=20220223



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109051735&Issue=NP_PEW&Date=20220223



خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد امن کمیٹی کے سابق سربراہ نصر اللہ کو ابتدائی طبی امداد کے لیے جنڈولہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
دوسری جانب ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2288620/1/



مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 14 سالہ محمد شیہادی کومغربی کنارے کے الخدر قصبے میں شہید کیا۔

قابض اسرائیلی فوجیو ں نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ فلسطینی نوجوان علاقے میں اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔اسرائیلی فورسزنے فلسطینیوں کے متعدد مکانات کوبھی نقصان پہنچایا۔

اسرائیل نے1967 میں مغربی کنارے پرقبضہ کیا تھا۔اسرائیل مغربی کنارے میں درجنوں میں غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیرکرچکا ہے جس میں 5 لاکھ سے زائد یہودی رہائش پذیرہیں۔
https://www.express.pk/story/2288769/10/



امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف پابندیوں کا آغاز کردیا جس میں ملک کو فنانسنگ سے محروم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ ہم روس کے قرضوں پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ روس کی حکومت اب مغربی فنانسنگ سے منقطع ہوچکی ہے۔ ان اقدامات سے مالیاتی اداروں اور روسی ’اشرافیہ‘ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

تاہم جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ ہماری طرف سے مکمل طور پر دفاعی اقدام ہیں، ہمارا روس سے لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم ایک غیر متزلزل پیغام دینا چاہتے ہیں کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور ان وعدوں کی پاسداری کرے گا جو ہم نے نیٹو کے ساتھ کیے ہیں۔

اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ روس کی طرف سے مشرقی یوکرین میں ماسکو کی حمایت یافتہ دو ریاستوں میں فوجیوں کی تعیناتی حملے کی شروعات کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کا یہ حالیہ اقدام برطانیہ کی جانب سے روسی بینکوں اور اعلیٰ مالیت کے حامل افراد پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب روس نے مغرب کی طرف سے انتقامی اقدامات کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اس سے قبل بھی پابندیوں کا عادی رہ چکا ہے۔
https://www.express.pk/story/2288722/10/



صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین کے دو صوبوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرنے اور وہاں اپنی فوج بھیجنے کے اعلان کے بعد برطانیہ نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے تین ارب پتی روسی تاجروں گنیڈی تمشینکو، بورس روٹنبرگ اور ایگو روٹنبرگ کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے ان تینوں تاجروں کے برطانیہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی جب کہ برطانوی شہریوں اور کمپنیوں کو ان کے ساتھ لین دین سے روک دیا ہے۔

علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم نے 5 بینکوں پر پابندی عائد کی ہے جس کے بعد برطانوی شہری اور کمپنیاں ان بینکوں کے ساتھ لین دین نہیں کرسکیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ پابندیوں کا آغاز ہے اور مزید پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں تاہم تنازع کے سفارتی حل کے لیے کاوشیں آخری وقت تک جاری رہیں۔

دوسری جانب جرمنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ساڑھے 11 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کو معطل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ پائپ لائن ایک ہزار 230 کلومیٹر پر محیط ہے اور ایک دن میں 15 کروڑ کیوبک میٹر گیس کی ترسیل کرسکتی ہے۔

ادھر امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے بھی روس پر پابندیوں کا اعلان چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ قبل ازیں یوکرین کے صدر نے قوم سے خطاب میں مغربی ممالک سے روس کے خلاف مدد طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پتہ چل جائے گا کون کون ہمارا دوست ہے۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روس پر پابندیوں کا اعلان صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے مشرقی یوکرین کے دو صوبوں کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے اور اپنی فوج کو ان علاقوں میں بھیجنے کے بعد کیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2288591/10/



ریاض: سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا ڈرون فضا میں ہی تباہ کردیا جس کا ملبہ گرنے سے غیرملکیوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی صوبے جازان میں قائم ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی، اتحادی افواج نے ہوا میں اڑتے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ زمین پر گرنے سے غیرملکیوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔ حوثی باغی جازان کے جنوب مغربی حصے میں واقع کنگ عبداللہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سعودی اتحادی افواج کا کہنا حوثیوں نے یمنی دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ سے ڈرون سعودی عرب کی جانب داغا جس کا مقصد عام شہریوں کو نقصان پہنچانا تھا۔

فوجی اتحاد نے بتایا کہ ڈرون کا ملبہ لگنے سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری بھی زخمی ہوئے جن میں 3 غیرملکی مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔
https://www.express.pk/story/2288658/10/



نا ئن الیون کے تقریباً پانچ ماہ بعد اس موضوع پر میری کتا ب ’’سانحہ نیویارک سے سقوط کابل تک‘‘ الحمد پبلی کیشنر لاہور سے شائع ہو کر مار کیٹ میں آگئی تھی غالباً یہ امریکہ اور نیٹو ممالک کے افغانستان پر تباہ کن اور خوفناک حملے کے بعد کم ازکم اردو زبان میں پہلی کتا ب تھی

اُس زمانے میں انٹرنیٹ، وغیرہ عام نہیں تھے مگر اس کے باوجود یہ کتاب ہزاروں افراد نے نہ صرف پڑھی بلکہ سینکڑوں افراد نے رابطے بھی کئے۔ اس کتاب میں اگرچہ بہت سی باتیں بیان کی گئی تھیں لیکن د وباتیں ایسی تھیں جو افغانستان کی تاریخ اور ثقافت کے اعتبار سے بہت اہم ہیں۔

ایک یہ کہ راقم الحرف نے یہ کہا تھا کہ دنیا یاد رکھے گی کہ افغانیوں نے امریکہ کی جانب سے اسامہ بن لادن حوالگی کے مطالبے پر صدر بش سے یہ کہا تھا کہ آپ اسامہ بن لادن کے خلاف نائن الیون کے ثبوت لے آئیں کہ اِن واقعات میں اُ سامہ بن لادن ملوث ہیں تو افغانستان کی عدالت میں کھلے عام اِن پر مقدمہ چلائیں گے، پوری دنیا اس مقدمے کی سماعت کو دیکھے اور سنے گی اور انصاف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا جب کہ امریکہ نے اپنا وہی مطالبہ دہرا یاکہ فوراً اسامہ بن لادن کو امریکہ کے حوالے کیا جائے ۔

اس پر امارات اسلامی افغانستان کے امیر ملا عمر نے یہ تجویز دی کہ کسی تیسرے اور غیر جانب دار ملک میں کھلی عدالت میں اسامہ بن لادن پر عائد امریکی الزامات پر مقدمہ چلاتے ہیں اور آپ وہاں غیر جانبدار عدالت میں اسامہ بن لادن کے خلاف ثبوت پیش کر دیں۔

جرم ثابت ہو گیا تو اِس مجرم کو ہم بھی سزا دے سکتے ہیں یا امر یکہ کے مجرم کو امریکہ کے حوالے کر سکتے ہیں مگر امریکہ نے طالبان کی تما م تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سکیو رٹی کونسل سے پانچ منٹ کے مختصر وقت میں متفقہ طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قرار داد منظور کروا کر دنیا بھر میں کہیں بھی امریکہ پر دہشت گردی کے حملے سے قبل کی بنیاد پر بھی اُس ملک کے خلاف کاروائی کرنے کا کلنگ لائسنس حاصل کر لیا اور پھر افغانستان میں امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے کارپٹ بمبار منٹ کی یعنی بی بمبار طیاروں سے ایسی بمباری کی جیسے زمین پر آگ اور بارود کے قالین بچھا دئیے جائیں مگر افغانیوں نے اپنی روایت کو عزیز رکھا اور اوسامہ بن لادن کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا۔

اِ س کو دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ دوسری بات یہ ہے کہ میں نے اِس کتا ب میں یہ لکھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ ابھی ہی مذاکرات کر لے کیونکہ تقریباً ہر جنگ کی طرح اس جنگ کا اختتام آخر مذاکرات پر ہوگا اور بدقسمتی سے اٹھارہ برس بعد پھر صدر ٹرمپ نے اس کو تسلیم کیا اور اس پر مکمل عملدر آمد کرتے ہو ئے صدر جو بائڈن نے امریکی افواج کا انخلا کیا مگر یہ انخلا ایک بڑی شکست اور خصوصاً امریکی ، برطانوی ، اسرائیلی اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی شرمناک ناکامی کی صورت میں ہوا اور اس کو برطانیہ نے تسلیم کیا اور بعد میں بر طانوی وزیر نے یہاں تک کہہ دیا کہ اب امریکہ سپر پاور نہیں رہا ، البتہ ایک بڑی طاقت کے طور پر موجود ہے۔

اسی طرح باقی یورپی ممالک نے بھی امریکہ پر تنقید کی جب کہ بھارت میں بھی حزبِ اختلاف اور تجزیہ نگار امریکہ سمیت نیٹو قوتوں پر شدید تنقید کر ر ہے ہیں یعنی پوری دنیا افغانستان پر امریکی اور نیٹو افوج کی پسپائی اور شکست پر حیرت زدہ ہے۔ اب امریکہ میں بھی ایک بڑا حلقہ ایسا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ امریکہ اور نیٹو یہ بھی تسلیم کر لیں کہ وہ افغانستان میں جنگ ہارے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ ایسا کیو ں ہوا ؟یہ امریکہ ، بھارت، اسرائیل سمیت دنیا کے کئی ممالک کے لیے حیرانی و پریشانی کا سبب ہے ۔

افغانستا ن کی حالیہ قومی اور وطنی حیثیت یا ساخت کی تشکیل، ایران کے بادشاہ نادر شاہ کے بعد افغانستان میں احمد شاہ ابدالی کے بر سراقتدار آنے کے بعد پشتونوں کی حکمرانی کی بنیاد پر قائم ہوئی، احمد شاہ ابدالی 1747 ء سے 1772 ء افغانستان کے باد شاہ رہے اور اُنہوں نے ہندوستان پر آٹھ حملے کئے اور ہندوستان میں مرہٹہ قوت کا خاتمہ کیا جب کہ یہی دور ہے جب انگریز نے 1757 ء میں بنگال کے نواب سراج الدولہ کو اس کے غدار وزیر میر جعفر کے تعاون سے شکست دے کر یہاں ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت قائم کی تھی ۔

یہ ایک عجیب تاریخی دوراہا تھا کہ ایک جانب ہندوستان میں شیوا جی مرہٹہ قوت ہندوستان میں ہندووں کی حکومت قائم کرنا چاہتی تھی تو دوسری جانب بنگال میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنا قبضہ مضبوط کر لیا تھا تو تیسری جانب افغانستان میں احمد شاہ ابدالی کی حکو مت قائم تھی جس نے برصغیر میں مر ہٹوں کی قوت کو توڑ دیا تھا اور یہ آخری بادشاہ تھا جو افغانستان سے ہندوستان آیا تھا۔

احمد شاہ ابدالی اُس وقت اِس پوزیشن میں تھا کہ وہ ہندوستان میں مستقل اور مستحکم حکومت قائم کر لیتا مگر اُس سے ہندوستان کی گر می برداشت نہ ہو سکی اس لیے وہ واپس افغانستان آگیا ورنہ وہ مرہٹوں کی شکست کے بعد بنگال جا کر انگریزوں کو بھی شکست دے سکتا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا، پھر جب انگریز برصغیر میں زیادہ مضبوط ہوئے تو اُن کو اگر چہ کروڑوں کی آبادی کے ہندوستا ن کے اندر سے اپنے اقتدار کو کسی سے کوئی خاص خطرہ نہ تھا بلکہ اگر خطرہ تھا تو وہ شمال میں افغانستان اور سنٹرل ایشیا اور یہاں سے آگے روس سے خطرہ تھا۔

یوں 1757 ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال پر قبضے کے بعد میسور اور دیگر علاقوں میں اپنے اقتدار کو پھیلانا شروع کیا۔دوسری جانب 1772 ء کے بعد افغانستان میں کوئی طاقتور بادشاہ نہیں آیا اور پھر اُنیسویں صدی میں تو افغانستان اتنا کمزور ہو گیا کہ جب پنجاب میں راجہ رنجیت سنگھ نے اپنی حکومت قائم کی تو اُ س نے افغانستان سے جنگ کر کے پشاور سمیت کئی علاقے چھین لیے، انگر یزوں نے رنجیت سنگھ کی وفات سے چند مہینے قبل پہلی اینگلو افغان جنگ کے لیے رنجیت سنگھ سے تعاون، حمایت اور فوجی مدد مانگی کہ افغانستان پر حملے کے لیے رنجیت سنگھ انگریزوں کی فوج کو اپنی ریاست سے گزر کر کابل پر حملے کا راستہ فراہم کرے۔

1839 ء میں افغانستان پر حملہ سے قبل انگریزوںکا ایک اعلیٰ سطح کا وفد لاہور آیا جس کا رنجیت سنگھ نے بہت شاندار استقبال کیا مگر مذاکرات میں انگریزوں پر واضح کر دیا کہ وہ اپنی دس پندرہ ہزار فوج کے ساتھ طورخم کی جانب سے انگریزوں کی حمایت اور مدد کے لیے کابل پر حملہ کرے گا اور اس سکھ لشکر میں علامتی طور پر وہ دس بار انگریز فوجی افسر بھی شامل کر لے گا مگر بیس با ئیس ہزار کی انگریزی فوج کو اپنی سلطنت کی حدود سے گزرنے نہیں دے گا اور اِس کے لیے راجہ رنجیت سنگھ نے تجویز پیش کی کہ انگریز اپنی بیس بائیس ہزار فوج کے ساتھ کراچی سے سندھ اور پھر بلوچستان سے گذار کر قندھار کے راستے افغانستان پر حملہ آور ہو، اور یوں سکھ اور انگریز فوج پورے افغانستان پر قبضہ کر لے اور جب قبضہ ہو جائے تو سکھ فوج واپس پنجا ب آجائے گی۔

اُس وقت بلوچستان پر خان آف قلات میر محراب خان شہید کی حکومت تھی اِ س تجویز کو انگریزوں نے قبول کر لیا اور اسی پروگرام کے مطابق 1839 ء میں پہلی برطانوی افغان جنگ ہوئی اور انگریزوں نے رنجیت سنگھ کی بھرپور حمایت اور مدد سے افغانستان پر قبضہ کر لیا اور فتح کے بعد وعدے کے مطابق سکھ فوج واپس پنجاب آگئی جب انگریزی فوج بلوچستان کے علاقے سے افغانستان پر حملے کے لیے گزر رہی تھی تو یہاں بلوچ قبائل نے اِن فوجوں پر گو ریلا طرز کے حملے کئے اور چند فوجیوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ افغانستان پر قبضہ مستحکم کرنے کے بعد فاتح انگریز جنرل نے بمبئی میں مقیم وائسرائے سے رابط کر کے بلوچستان پر حملے کی اجازت لے لی اور بلوچستان میں میر محراب خان کو شہید کر دیا، پہلی برطانوی افغان جنگ میںفتح کے بعد انگریزوں نے افغانستان کی قبائلی اسلامی ثقافت کا درست انداز ہ نہیں کیا۔

افغانستان کی فتح کے بعد وہاں کے عوام یہ سمجھے تھے کہ انگریزی فوجیں سابق افغان بادشاہ (شاہ شجاع )کو یہاں اقتدار میںلانے کے بعد اُس کی حکومت مستحکم ہو نے پر واپس چلی جائیں گی کیونکہ سکھ فوجیں تو فوراً ہی واپس چلی گئی تھیں لیکن ہوا یہ کہ یہاں انگریزوں کی جو فوج تھی اُس کے افسران تو انگریز تھے مگر فوجی ہندوستانی تھے،انگریزوں نے تھوڑی مدت بعد کوئی دس ہزار فوج ہندوستان واپس بھیج دی، مگر پھر انگریز جرنیلوں نے یہ محسوس کیا کہ جو ساڑھے بارہ ہزار ہندوستانی فوج افغانستان میں موجود ہے یہ سپاہی اپنے بیوی بچوں سے دور مطمئن نہیں ہیں۔

اس لیے انگریزوں نے حکم دیا کہ ان فوجیوںکے بیوی بچوں کو افغانستان لایا جائے۔ اس پر افغان یہ سمجھے کہ انگریز افغانستان کو مستقل اپنے قبضے میں رکھنا چاہتا ہے۔ یوں 1842 ء کے موسم سرما میں جب افغانستان میں سردی، برفباری عروج پر تھی تو افغانیوں نے انگریز فوجوں کے خلاف جنگ شروع کر دی اور پوری ساڑھے بارہ ہزار فوج اور افسران کو قتل کر دیا اور صرف ایک انگر یز میڈیکل ڈاکٹر برائیڈن کو زندہ چھو ڑا جو بہت بری حالت میں جلال آباد سے پشاور پہنچا۔افغانیوں نے ڈاکٹر برائیڈان کو اس لئے زندہ چھوڑا تھا کہ وہ بمبئی میں جا کر افغانستان میں عبرتناک شکست کا آنکھوں دیکھا حال بتا سکے۔

اگر چہ 1842 ء میں افغانستان دوبارہ آزاد ہو گیا مگر 1839 ء میں افغانستان پر بر طانوی حملے کے بعد روس کی زار بادشاہت نے اس برطانوی حملے کو سلطنتِ روس کے لیے خطرہ سمجھا تھا اور اپنی دفاعی لائن کو بڑھاتے ہو ئے سنٹرل ایشیا ترکستان یعنی آج کی وسطیٰ ایشیائی ریاستوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا۔

دوسری جانب 1842 ء کی عبرتناک شکست سے انگریزوں کوسیاسی، نفسیاتی طور پر شدید نقصان پہنچا تھا ۔ یہ درست ہے کہ احمد شاہ ابدالی کے بعد کسی افغان بادشاہ نے برطانوی ہندوستان پر حملہ کرنے کا ارادہ یا کوشش نہیں کی تھی مگر اس شکست کی وجہ سے یہ اندیشے پیدا ہوگئے تھے کہ کسی بھی موقع پرکوئی ہندوستان کی کوئی مقامی بغاوت افغانستان کو برطانوی ہندوستان پر حملے کی دعوت دے سکتی ہے جیسے 1526 ء میں ابراہیم لودھی کے خلاف راجپوتوں کے مہاراجہ رانا سانگا نے پہلے مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کو ہندوستان پر حملے کی دعوت دی تھی پھر پہلی برطانوی افغان جنگ میں انگریز فوج کے ساڑھے بارہ ہزار ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت سے انگریزکی ہندوستانی فوج کے حوصلے بھی پست ہوئے تھے اس لیے اب انگریزوں کی کوشش تھی کہ وہ زیادہ تیاری کے ساتھ افغانستان پر حملہ کرے۔

انگریزوں کی یہ خوش قسمتی رہی کہ 1839 ہی میں پنجاب کی سکھ سلطنت کے مہاراجہ رنجیت سنگھ کا انتقال ہو گیا اور پھر مہاراجہ رنجیت سنگھ کا خاندان اقتدار کی رسہ کشی میں الجھ گیا اور اسی دوران اِنہوں نے انگریزی علاقے پر حملہ کر دیا اور اس جنگ میں فتح کے بعد 1845 ء میں انگریز نے پنجاب پر بھی قبضہ کر لیا۔

اب برٹش انڈیا کی سرحدیں براہ راست افغانستان سے مل گئیں اور انگریزوں نے یہاں سرحد تک دفاعی اعتبار سے تعمیرات کرنا شروع کیں مگر اب خصوصا 1860 ء تا 1864 ء کی امریکی خانہ جنگی کے بعد یہاں برصغیر میں انگریز اپنی پوزیشن کو بہت مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتا تھا اور یوں پہلے 1845 ء میں انگریز نے بنگال اور دوسرے ہندوستانی علاقوںسے بھرتی کئی گئی فوج سے پنجاب میں سکھوں کو شکست دی، اس کے بعد یہاں پنجاب سے ایک مضبوط فوج تشکیل دی جس نے 1857 ء کی جنگ آزادی میں انگریزوں کو یہ جنگ جیت کر دی۔

اب انگریز پورے ہندوستان کا مالک تھا اور اپنی بہترین اور مضبوط بحریہ کی وجہ سے برطانیہ روس کی زار سلطنت سے زیادہ طاقتور تھا مگر افغانستان جس کے تعلقات روس سے بھی تھے اس لیے یہاں خشکی کے راستے انگریزوں کو جنگ کے اندیشے تھے اور ایسی کسی جنگ میں اگر روس بھی شامل ہو جاتا تو یہ بر طانوی ہند کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔

یوں انگریز نے بہت ہی بہتر منصوبہ بندی اور حکمت ِ عملی کے ساتھ دوسری اینگلو افغان جنگ 1878 میں افغانستان پر حملہ کیا اور فتح کے بعد یہاںبرطانوی مفادات کے تحفظ کو تسلیم کرنے والی حکومت اور بادشاہت سے معاہدے کر کے انگریز نے اپنی فوج واپس ہندوستان بلوالی اور طے پایا کہ افغانستان کی خارجہ پالیسی اور دفاعی امور کے لیے افغان حکومت انگریزوں کی مشاورت اور اجازت کی پا بند رہے گی اور اس کے بدلے انگریزوں نے افغانستان کی حکومت کو ایک معقول رقم سالانہ سبسڈی کے طور پر دینا شروع کر دی یعنی انگریز نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح پانی پت میں دفاعی جنگ کی پالیسی کے بجائے افغانستان کی سرحد کے پار اپنے دفاع کو مستحکم کر لیا۔ 1878 ء سے 1919 ء تک یعنی 41 سال تک افغانستان میں انگریز مفادات کی نگران حکومت قائم رہی جو اپنی داخلی خودمختاری کے ساتھ آزاد تھی ۔

اس دوران افغانستان نے سنٹرل ایشیا ایران اور برطانوی ہندوستان کہیں کوئی مداخلت نہیں کی ، یہاں تک کہ پہلی عالمی جنگ1914 ء تا1918 ء کے دوران بھی افغانستان نے انگریز سے کئے گئے وعدے نبھائے مگر افغانستان کو اس کا کوئی صلہ نہیں دیا۔ اس پر صورتحال اُس وقت مختلف ہوئی جب غازی امان اللہ اقتدار میں آئے اور اُنہوں نے انگریز کی سالانہ سبسڈی کے معاہدوں کو ٹھکراتے ہوئے افغانستان کے دفاعی اور خارجی امور میں بھی آزادی کا اعلان کر دیا اور یوں 1919 ء میں تیسری برطانوی افغان جنگ ہوئی۔ پہلی جنگ عظیم میں ہندوستان کے13 لاکھ فوجی انگریز کی خاطر لڑے تھے پھر چند دن پہلے ہی جلیانوالہ باغ میں انگریز نے قتل عام کیا تھا۔ تیسری برطانوی افغان جنگ کے بعد غازی امان اللہ نے لینن اور اسٹالن سے رابطے کرتے ہوئے روس سے طیارے اور دیگر اسلحہ بھی حاصل کیا تھا۔

1929 ء میں جب ہمارے یہاں قائداعظم نے مشہور چودہ نکات پیش کئے تھے تو انگریزوں نے افغانستان کے اس بادشاہ کے خلاف سازش کر کے اس کا تختہ الٹ دیا اور پھر آخری بادشاہ ظاہر شاہ کے والد محمد نادر شاہ افغانستان کے بادشاہ بنے جو 1933 ء تک یعنی صرف چار سال بادشاہ رہے۔

اس دور میں دنیا میں عظیم عالمی کساد بازاری رونما ہوئی برصغیر کی آزادی کی تحریک کے حوالے سے لندن میں تین گولز میز کانفرنسیں ہوئیں اور افغانستان میں 1933 ء میں ظاہر شاہ اقتدار میں آئے جنہوں نے افغانستان کی بفر اسٹیٹ کی حیثیت کو برقرار رکھا، اُن کا یہ ابتدائی دور نہایت خطرناک تھا کیونکہ عالمی جنگ اور کساد بازاری سے یورپ شدید بحران کا شکار تھا اور ایک جانب سوویت یونین میںاسٹالن کی مضبوط آمریت تھی تو دوسری جانب جرمنی میں ہٹلر مضبوط ہو رہا تھا اور پھر جب 1939 ء میں دوسری جنگ عظیم شروع ہوئی تو پہلے سوویت یونین کے اسٹالن اور جرمنی کے ایڈولف ہٹلر نے آپس میں اتحاد کرتے ہوئے پولینڈ کو تقسیم کر لیا ۔

یہ صورتحال افغانستان میں 6 سال قبل 1933 ء میںاقتدار میں آنے والے نئے بادشاہ ظاہر شاہ کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا کیونکہ سوویت یونین افغانستان کا ہمسایہ تھا جب کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک جو جرمنی کے خلاف اتحاد میں شامل تھے مگر ظاہر شاہ کی خوش قستمی کہ پھر جرمنی نے سوویت یونین پر چڑھائی کر دی اور سوویت یونین اتحادیوں کی صف میں شامل ہو گیا۔ پھر ظاہر شاہ 1973 ء تک افغانستان کے بادشاہ رہے جب سردار دائود خان نے اُن کا تخت الٹ دیا اور پھر 1979-80 ء میں سوویت یونین کی مداخلت ہوئی جو 1988 ء میں جنیوا معاہد ے کے بعد ختم ہوئی۔

اسی سال 17 اگست کو صدر جنرل ضیاالحق ، چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل اختر عبدالرحمن، امریکی سفیر Arnold Lewis Raphel رافیل، ملٹری اٹاچی Herbert M Wasoom رابرٹ سمیت 28 اعلیٰ فوجی افسران جان بحق ہوئے، 1991 ء میں سوویت یونین بھی ٹوٹ گئی، یہ وہ دور ہے جب سابق سوویت یونین میں گوربا چوف کی معاشی اور جمہوری اصلاحات،گلاسنیس اور پرسٹرئیکا کے نفاذ کے بعد سوویت یونین بکھر چکی تھی اور اُس کی 15 ریا ستوں نے آزاد ممالک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی رکنیت بھی حاصل کر لی تھی، روس اُس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا تھا، تب روس کے صدر بورس یلسن تھے۔

1988 ء میں سابق سوویت کی کرنسی روبل کی قمیت ڈالر کے برابر تھی مگر روس کے قیام کے بعد 1992 ء میں ایک ڈالر 419 روسی روبل کا ہو گیا اور اس کی قیمت تیزی سے گرنے لگی۔ 1996 ء میں ایک ڈالر 5900 روسی روبل کا ہو گیا اس سے امریکہ کو بھی تشویش لاحق ہو گئی کہ جدید ایٹمی ہتھیاروں اور بڑی فوجی قوت کا حامل روس اگر شدید معاشی بحران کے نتیجے میں عدم استحکام کا شکار ہو جاتا ہے تو اس سے پوری دنیا کے امن کو خطر ہ لاحق ہو جائے گا۔ یوں امریکہ کی سفارش پر آئی ایم ایف نے روس کو 1998 ء میں 23.6 بلین ڈالر کے ایمرجنسی قرضے جاری کئے جس کو روسی حکام نے شفاف طریقے اور بہتر منصوبہ بندی سے استعما ل کرتے ہوئے ملک کو مستحکم کیا۔

اسی دور میں جہاں دنیا بھر کے سابق کیمونسٹ ممالک بحرانوں سے گزرے اور بڑی تباہی اور بربادی کے بعد اکثر نے خود کو یورپی یونین اور نیٹو میں شامل کر دیا وہاں چین میں بھی صدر لی شیان نیان کے اقتدار میں آنے کے ایک سال بعد 1989 ء میں 15 اپریل سے 4 جون 1989 ء بیجنگ کےTiananmon Square تیانانمون چوک پر اسٹو ڈنٹ نے حکومت کے خلا ف شدید احتجاج کیا جو جلد ہی چین کے چار سوشہروں میں پھیل گیا۔ یہ اسٹوڈنٹ ملک میں آزادیِ اظہار، آزادی ِ صحافت ، جمہوریت اور احتساب کے مطالبات کر رہے تھے۔

اُس وقت جب سابق سوویت یونین بکھرنے کے قریب تھا اور گورباچوف کی آزاد اقتصادی ، جمہوری اور آزادیِ اظہار کی اصلاحات نافذ العمل ہو رہی تھیں تو ایسی صورت میں چین میں ایسے شدید احتجاج سے دنیا خصوصاً مغربی دنیا یہ سمجھ رہی تھی کہ سابق سوویت یونین سے پہلے چین سے بھی کیمونزم رخصت ہو جائے گا۔

ایسے موقع پر وزیر اعظم لی پنگ نے چین میں مارشل لا نافذ کر کے بیجنگ میں ٹینکوں سمیت300000 پیپلز لبریشن آرمی طلب کر لی اور سختی سے احتجاج کو کچل دیا۔اس دوران سینکڑوں اسٹو ڈنٹ ہلاک اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے۔ صدر یانگ شان کون کے دور میں یہ مار شل لا 20 مئی 1989 ء 10 جنوری 1990 ء تک نافذالعمل رہا ۔ واضح رہے کہ اُس وقت چین نے ابھی اتنی ترقی اور مضبوطی حاصل نہیں کی تھی۔ ساڑھے سات مہینوںکے مارشل لا کے دوران ہی چین میں سیاسی اقتصادی اصلاحا ت کا عمل شروع ہوا۔ اِن کے ہاں بہبود آبادی کی ون چائلڈ پالیسی سختی سے نافذ العمل ہوئی تھی، جس پر امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، یورپ اور جاپان سب ہی خندہ زن تھے۔

مگر یہاںسے ہی چین نے کمال ہوشیاری مستقل مزاجی یکسوئی اور بہترین منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے بہت متوازن اور مستحکم ترقی کی، جبکہ سابق سوویت یونین کے بکھرنے کے بعد 1999 ء میں حالیہ روس قدرے سنبھلنے لگا تو دوسری جانب امریکہ جلد از جلد مشرقی یورپ مشرق ِ وسطیٰ افریقہ، لاطینی امریکہ میں سابق سوویت یونین کے خاتمے کے بعد پیدا ہو نے والے خلا کو پُر کرنے کے لیے نہایت تیز رفتاری سے اقدامات کر رہا تھا کیونکہ اب امریکہ واقعی دنیا کی واحد سپر پاور تھا اور اُس کی پشت پر فرانس، برطانیہ سمیت تقریباً تمام ترقی یافتہ ممالک کھڑے تھے اور بھارت بھی امریکہ کا قریبی دوست بن چکا تھا اور امریکہ نے نہ صرف پاکستان سے آنکھیں پھیر لی تھیں بلکہ افغانستان پر کروز میزائل بھی داغے تھے۔

اسی سال پاکستان اور بھارت کے درمیان کارگل کی جنگ بھی ہوئی تھی اور بعد میں نواز شریف کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا اور صدر جنرل پرویز مشرف اقتدار میں آگئے تھے، اس کے ٹھیک دو سال بعد نائن الیون کا واقعہ رونما ہوا، اور پھر امریکہ پوری دنیا کی سیاسی و عسکری حمایت اور طاقت کے ساتھ افغانستان پر حملہ آور ہوا اور ساتھ ہی مڈل ایسٹ میں امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے کاروائیاں کیں، اسے نیٹو کی فوجی مدد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے پوری اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل تھی ، جبکہ اسی دوران ایک طرف روس دوبارہ جدید خلائی ٹیکنالوجی اور اسلحہ سازی کے شعبوں میں مستحکم اور مضبوط ہو رہا تھا تو ساتھ ہی چین صنعتی اقتصادی میدان میں امریکہ کے مقابل آرہا تھا، مگر امریکہ تقریباً ایک ارب ڈالر یومیہ کے خرچ کے ساتھ افغانستان ، عراق اور مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کاروائیوں میں مصروف تھا تو 2014 ء یعنی آج سے تقریباً آٹھ سال پہلے جب افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج مقیم تھی پاکستان میں دہشت گردی عروج پر تھی۔

بھارت، امریکہ کے ساتھ اُس کے اہم اتحادی کے طور پر سامنے آکر پاکستان کے خلاف خطرناک اقدامات کر رہا تھا کہ 29 اپریل 2014 ء کو پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل مرحوم نے یہ تاریخی بیان دیا ِکہ آج کے دن آپ میری اس بات کو لکھ لیں کہ جلد تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے امریکہ کی مدد سے افغانستان میں سوویت یونین کو شکست دی، پھر یہ بھی لکھا جا ئے گا کہ پاکستان نے افغانستان میں امریکہ کی مدد سے امریکہ کو شکست دے دی۔

اُس وقت جنرل حمید گل کی یہ باتیں جو، اب ریکارڈ پر موجود ہیں (مجذوب کی بڑھ) معلو م ہو رہی تھیں مگر آج حیرت ہوتی ہے کہ واقعی 15اگست 2021 ء کو امریکہ نے جس طرح افغانستان سے انخلا کیا ہے وہ بظاہر شکست سے کسی طرح کم نہیں تھا، یہ سوال امریکہ سمیت پوری دنیا میں بھی اور تاریخ میں بھی ہمیشہ اسی طرح گونجتا رہے گا ، جیسے 1842 ء میں پہلی برطانوی افغان جنگ میں برطانیہ کی شکست پر گونجا تھا، واضح رہے کہ 15 اگست 2021 ء کو افغانستان سے امریکہ اور نیٹو افواج کے اس طرح انخلا پر امریکی صدر جو بائیڈن تقریر کرتے ہوئے رو پڑے تھے اور صدر جو بائیڈن کا یہ عمل بھی امریکی عوام کی اکثریت کو ناگوار گزرا تھا کہ امریکہ جسے وہاں کے عوام اب بھی دنیا کی واحد سپر طاقت سمجھتے ہیں، وہ اپنے صدر کو روتا دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

جو بائڈن کا موقف یہ ہے کہ افغانستان سے فوجوں کے انخلا کا فیصلہ اور اس کے لیے ٹائم فریم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا اور انہوںنے معاہدے کو پورا کیا، یہاں تک تو جو بائڈن کی بات درست مگر جہاں تک فوجوں کے انخلا کے ٹائم ٹیبل اور طریقہ کار کی بات ہے تو جو بائڈن اس فوجی انخلا سے ڈونلڈ ٹرمپ کے شیڈول سے اختلاف کرتے ہوئے چند دنوںکی مہلت چاہتے تھے اور یہ اعلان بھی کر چکے تھے کہ فوجوں کا مکمل انخلا 11 ستمبر 2021 ء کو ہو، جس کو طالبان نے قبول نہیں کیا تھا مگر وہ تھوڑی سی اضافی مدت کی خاطر بڑی جنگ نہیں کرنا چاہتے تھے مگر یہی چند روزہ تاخیری فوجی انخلا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مہنگا پڑا ،کیونکہ جس طرح بڈ گرام اور کابل سے امریکی افواج کا انخلا ہوا ہے اور جس طرح اربوں ڈالر کا اسلحہ یہاں طالبان کے ہاتھ لگا وہ واقعی امریکہ کی شکست کے مترادف ہے، ایسا کیوں ہوا ؟

یہ امریکی منصوبہ بندی و حکمت ِ عملی کی ناکامی تھی جس کی وجہ سے امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔ یہ ایسا ہی نقصان تھا جیسا اس سے قبل سائیگوان ویتنام سے فوجی انخلا کے وقت ہوا تھا۔ اگرچہ آج ویتنام جو چین اور روس کی مدد سے امریکہ کو شکست دے کر آزاد ہوا تھا۔

آج روس اور چین کے مقابلے میں امریکہ کے زیادہ قریب ہے، مگر اس قربت کی تشکیل میں تقریباً 45 بر س لگے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر گوربا چوف جن کو سوویت یونین میں اصلاحات پر بعد میں نوبل پرائز دیا گیا اور مائیکل ہارٹ نے اپنی کتاب دی ہنڈرڈ ( سو عظیم شخصیات ) میں 1990 ء کے بعد کے ایڈیشن میں شامل کیا اگر وہ بھی اِن اصلاحات کو چین کی طرح بتدریج متعارف کرواتے تو شائد روس شدید اور بدترین اقتصادی سیاسی بحران سے نہیں گزرتا مگر پھر بھی یہ صدر پوٹن اور روسی عوام کی کامیابی ہے کہ اُنہوں نے دوبارہ خود کو مضبو ط کر لیا ہے۔

لیکن اگر افغانستان کو دیکھیں جو برطانیہ کے بعد سابق سوویت یونین کی جارحیت کا شکار ہوا اور پھر امریکہ اور نیٹو افواج نے یہاں فوجی ایکشن کیا اور امریکہ نے مدر آف آل بم تک گرایا، اب امریکہ نے یہاں سے فوجی انخلا کے بعد نہ صرف امداد روک لی ہے اور جس امداد کا اقوام متحدہ نے وعدہ کیا ہے وہ بھی اپنی طرز کے انسانی حقوق سے مشروط کر دی اور ساتھ ہی افغانستان کے اپنے اثاثے بھی منجمد کر دئیے ہیں بلکہ 29 جنوری 2022 ء کی بعض اطلاعات کے مطابق امریکہ نے اپنے ہاں افغانستان کا سفارت خانہ بھی بند کر دیا ہے جب کہ افغانستان سے یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ وہاں بھوک اور غربت کی وجہ سے اموات شروع ہو گئی ہیں اور کچھ لوگ اپنے خاندان کے لوگوں کو بچانے کے لیے اپنے گردے فروخت کر رہے ہیں، یوں دنیا میں افغانستان کے حوالے سے انسانی حقوق اور سیاست ایک شدید ابہام کا شکار ہیں۔

مگر یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ 79 سالہ امریکی صدر جوبائڈن جو ایک جانب روس سے یوکرین کے مسئلے پر الجھے ہوئے ہیں اور یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف فوج کشی کی تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک عالمی مسئلہ ہو گا۔ دوسری جانب وہ چین سے ساوتھ چائنہ سی میں تا ئیوان کے مسئلے پر بھی الجھے ہوئے ہیں، واضح رہے کہ جب جولائی 1971 ء میں پاکستان سے امریکی سیکرٹری ہنری کسنجرکے خفیہ دورہِ چین کے بعد امریکہ اور چین کے تعلقا ت بحال ہوئے تو امریکہ نے چین کے اس دعویٰ کو تسلیم کیا کہ اصل چین ’’ مین لینڈ چین‘‘ ہی ہے اور تائیوان جس کو اس چین کی جگہ 1945 ء سے 1971 ء تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی رکنیت کے ساتھ سکیورٹی کونسل میں ویٹو پاور بھی دیا گیا تھا۔

اُس تائیوان سے یہ سب کچھ واپس لے کر چین کو دے دیا گیا اور 1972 ء سے چین نہ صرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا رکن ہے بلکہ وہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل اور ویٹو پاور کا حامل رکن بھی ہے اور چین نے اپنا سب سے پہلا ویٹو بنگلہ دیش کو اقوام متحدہ کا رکن بنانے کے خلاف اُس وقت تک استعمال کیا تھا جب تک سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بھارت سے شملہ مذاکرات کی بنیاد پر شملہ معاہدہ نہیں کر لیا اور اس کے بعد بنگلہ دیش کو خود پاکستان نے تسلیم کر لیا۔ جہاں تک تائیوان کا تعلق ہے تو اصولی طور پر 1971-72 ء میں یہ تسلیم کر لیا گیا کہ تائیوان چین ہی کا ایک حصہ ہے مگردنیا کے تقریباً 16 ملکوں نے تائیوان کو آزاد ملک تسلیم کر رکھا ہے مگر معاہدے کے مطابق اِن میں امریکہ شامل نہیں مگر اب صورت یہ ہے کہ یہاں بھی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

سوال یہ ہے کہ یہاں افغا نستان کاکیا تاریخی کردار ہے ؟ تو یہی کہا جا سکتا ہے جب آج افغانستان کو امریکہ سمیت سبھی ممالک (عظیم سلطنتوں کا قبرستان) تسلیم کر رہے ہیں تو یہاں اب دنیا میں روس، چین، امریکہ، بھارت، سعودی عرب ، ایران، یمن، مشرق وسطیٰ،سوڈان، اسرائیل، ایتھوپیا، پاکستان کے درمیان ابھی اور آئندہ جو بھی خانہ جنگی ہوتی ہے اور بقول صدر جو بائیڈن اگر دوسری جنگ عظیم سے زیادہ بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو یہ حقیقت ہے کہ اگر 1988 ء کے جینوا معاہدہ کے وقت انصاف کے اصولوں کو مد نظر رکھا جاتا اور سوویت یونین کی فوجوں کی رخصتی کے بعد پاکستان کی مخلصانہ تجاویز پر عمل کیا جاتا تو آج دنیا اس بحران کا شکار نہ ہوتی۔

جب افغانستان کے مسئلے پر جنیوا مذاکرات شروع کئے تھے تو اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 23 کے مقابلے میں 116 ممالک کی اکثریت سے اپنی ایک قرارداد میں سوویت یونین کو جارحیت کا مر تکب اور افغانستان کی نجیب حکومت کو غیرقانونی قرار دیا تھا اس لیے افغانستان کی حکومت کو بطور ایک فریق جنیوا مذاکرات میں شریک کرنا ہی درست نہیں تھا۔ پاکستان کے اصولی موقف کو پہلے اقوام متحدہ، امریکہ اور روس نے نظرانداز کرتے ہوئے امریکہ ، سابق سوویت یونین اور اقوام متحدہ نے نہ صرف افغان نجیب حکومت کی وزیر خارجہ عبدالوکیل کو جنیوا مذاکرات میں شامل کیا گیا بلکہ جب پاکستان نے یہ دو تجاویز پیش کیں کہ سابق سوویت فوجوں کے رخصت ہونے کے بعد افغانستان میں عبوری نگران حکومت قائم ہوئی جو یہاں انتخابات کرائے اور اس کے بعد منتخب حکومت کو اقتدار سونپ دے۔

دوسری تجویز یہ تھی کہ یہاں قیام امن اور انتخابات تک اقوام متحدہ کی امن فوج تعنیات کی جائے تو افغان حکومت نے نگران حکومت کی اور سوویت یونین اور اقوام متحدہ نے امن فوج کی تجاویز رد کردیں اور اس کے بعد سوویت یونین کی فوجیں اربوں ڈالر کا اسلحہ نجیب حکومت کو دیکر رخصت ہو گئیں اور یہاں پہلے صدر نجیب کی حکومت کے خلاف افغان مجاہدین کی جنگ رہی اور پھر ایک طویل خانہ جنگی جاری رہی اور اس کے بعد جب طالبان کی حکومت قائم ہوئی تو اس کے تھوڑے عرصے بعد نائن الیون کا سانحہ رونما ہوا۔

آج دنیا میں پھر جو صورتحال بن رہی ہے یہ دنیا میں 1962 ء کے کیوبن میزائل بحران سے کہیں زیادہ شدید ہے ۔ واضح رہے کہ کیوبن میزائل بحران 1962 ء میں 16 اکتوبر سے28 اکتوبر تک تقریباً 13 دن جاری رہا تھا مگر یوکرائن کے حوالے سے یہ صورتحال دو ماہ سے جاری ہے اور کچھ پتا نہیں کہ کب اس سے اٹھنے والی چنگاری آتش فشاں میںتبدیل ہو جائے اور اگر ایسا ہوا تو اس آتش فشاں میں پوری دنیا بھسم ہو جا ئے گی اس لیے ڈاکٹر برائیڈن کے آنسووں سے صدر پوٹن کے آنسووں تک کے ساتھ دنیا بھرکے آنسووں کے سفر پر پوری دنیا خصوصاً اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے مستقل اراکین امریکہ، بر طانیہ ، فرانس ، روس اور چین غور رکریں ۔
https://www.express.pk/story/2286515/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109051733&Issue=NP_PEW&Date=20220223


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109052338&Issue=NP_PEW&Date=20220223



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109052347&Issue=NP_PEW&Date=20220223



اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت سے مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کو انتہا پسند ہندوؤں کے سوشل میڈیا پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے عمل کو بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون صحافی رعنا ایوب کو پہلے ہی مودی سرکار پر کڑی تنقید اور بھارت میں جبر اور تشدد کے شکار اقلیتوں کی آواز بننے پر کچھ عرصے سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کا سامنا تھا۔

تاہم جب رعنا ایوب نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اُٹھائی تو ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے اور سوشل میڈیا پر گالیاں، دھمکیاں اورہراساں کرنے لگے۔

جس پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنے بیان میں صحافی اور خواتین کے حقوق کی نمائندہ رعنا ایوب پر دائیں بازو کے ہندو قوم پرست گروپوں کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے خاتون صحافی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔


اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ عوامی مفاد میں مسائل کو اجاگر کرنے والی مسلم صحافی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے سلسلوں کو رکوائیں اور ایسا کرنے والوں کو قانون کو کٹہرے میں لایا جائے۔

انسانی حقوق کے ماہرین نے 6 ماہ میں دو بار مسلمان خاتون صحافی پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کے بینک اکاؤنٹ اور اثاثے منجمد کرنا آمرانہ سوچ ہے
https://www.express.pk/story/2288977/10/



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/23022022/p1-lhr042.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/23022022/P3-Lhr-001.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/23022022/P3-Lhr-018.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/23022022/P3-Lhr-019.jpg



سیکیور ٹی اداروں کی اہم کامیابی ، سانحہ اے پی ایس میں ملوث مطلوب دہشت گرد گرفتار
Feb 22, 2022 | 17:33:PM



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث مبینہ مطلوب دہشتگرد پشاور سے گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد جان ولی عرف شینا کو کارخانو مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا، یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جب کہ ملزم کا تعلق باڑہ خیبر سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردسال 2014 میں آرمی بپلک سکول حملے میں مطلوب تھا۔اس کے علاوہ سی ٹی ڈی نے شہری سے 60 لاکھ بھتہ مانگنے والاملزم بھی گرفتار کیا ہے۔ ملزم حماد اشرف نے شہری کو بھتہ کیلئے دھمکی آمیز خط بھیجا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Feb-2022/1406610?fbclid=IwAR0E26eLuOtYpQ1DSRWhH_k1QVCpDDVZFML3N1snaKyT3u99wbX3gqKJTZs



روس کایوکرین کے2 علاقوں میں فوج بھیجنے کا اعلان، برطانیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
Feb 22, 2022 | 19:22:PM

سورس: Pixabay
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کی جانب سے یوکرین سے علیحدہ ہوجانے والے دو علاقوں کی خود مختاری تسلیم کیے جانے کے بعد برطانیہ نے روس کے بینکوں اور اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں۔

"الجزیرہ ٹی وی" کے مطابق گزشتہ روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں روسی فوج بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔پیوٹن کے اس قدم کے بعد برطانیہ نے روس کے بینکوں سے لین دین اور اس کی اہم کاروباری شخصیات پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں صدر پیوٹن کا ایک انتہائی قریبی ساتھی بھی شامل ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Feb-2022/1406627?fbclid=IwAR3XlafWIHq4qyG-nYGIX0hKc9ruYeFkd1OPEpKj-SAcHnfkySPqqW6CHSE



روسی پارلیمنٹ نے یوکرین میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، نیا خطرہ
Feb 22, 2022 | 22:43:PM

سورس: Kremlin

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا نے روسی فوج یوکرین کے خود مختاری کا اعلان کرنے والے دو علاقوں میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایوانِ بالا سے یوکرین میں فوج تعینات کرنے کی منظوری مانگی تھی۔ روس کے ایوانِ بالا نے متفقہ طور پر روسی فوج کی بیرون ملک تعیناتی کی منظوری دے دی۔

سینئر رکنِ پارلیمنٹ آندرے کلیشاس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ہاؤس کے سپیکر نے ووٹنگ سے پہلے کہا کہ بیرون ملک فوج تعینات کرنے کا مقصد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ منسک امن معاہدہ ختم ہوچکا ہے اور اب اس کا کوئی وجود باقی نہیں رہا۔ یوکرین کیلئے امن کی بہترین صورت یہی ہے کہ وہ فوری طور پر نیٹو کے رکنیت حاصل کرنے کے ارادے سے باز آجائے اور اپنی نیوٹرل حیثیت برقرار رکھے۔

پیوٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی فوج کو مشرقی یوکرین کے ان علاقوں میں بھیجا جائے گا جنہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ یہ زمینی صورتحال پر منحصر ہے کہ وہاں کتنی فوج بھیجی جائے گی، " میں نے یہ بالکل نہیں کہا کہ ادھر میری پریس کانفرنس ختم ہوگی اور ادھر فوج روانہ ہوجائے گی، دوسری بات یہ ہے کہ مستقبل میں کیا ایکشن لیا جائے گا فی الحال اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، کارروائی کا فیصلہ زمینی صورتحال کے مطابق ہی ہوگا۔"
https://dailypakistan.com.pk/22-Feb-2022/1406645?fbclid=IwAR0MT2rU0er0Pqx7ObUKVOdKd_PnaJkXqU9w47PwueLpyhAMWoiZdqDRiWk



یوکرائن تنازع ، برطانیہ نے روس کے 5 بڑے بینکوں کے اثاثے منجمد کر دیے
Feb 23, 2022 | 12:43:PM


لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوکرائن تنازع پر یورپی ممالک نے روس کی معیشت پر حملہ کر دیا، برطانیہ نے روس کے پانچ بڑے بینکوں کے اثاثے منجمد کر دیے ۔

برطانوی وزیر اعظم بورسن جانسن نے روس کی 3 ارب پتی شخصیات پر سفری پابندیوں کا اعلان کر دیا جبکہ جرمنی نے روس کے اتھ نارڈ سٹریم ٹو گیس پائپ لائن کا منصوبہ روک دیا ۔ ادھر یورپی یونین نے روس کی پارلیمنٹ کے تمام ارکان پر پابندیاں عائد کر دیں ۔

امریکہ نے بھی روس کے دو بڑے پالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ، ان میں ڈبلیو ای بی اور روس کا ملٹری بینک شامل ہے ۔ امریکہ نے روسی معیشت کے کچھ حصوں کو عالمی مالیاتی نظام سے منقطع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

امریکا نے روس کے دو بڑے مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کیں۔ ان اداروں میں ڈبلیو ای بی اور روس کا ملٹری بینک شامل ہے۔پریس کانفرنس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روس نے یوکرائن کے علاقوں میں فوج بھیج کر حملے کا آغاز کر دیا، روس کو مغربی مالیاتی نظام سے علیحدہ کر رہے ہیں ، روس مغربی ممالک سے تجارت نہیں کر سکتا ۔

دوسری جانب روس کی پارلیمنٹ نے صدر پیوٹن کو ملک سے باہر فوجی کارروائیوں کا اختیار دے دیا ، روسی پارلیمنٹ کے تمام 153 ارکان نے ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کے حق میں فیصلہ دیا ، اس فیصلے کے بعد روسی صدر یوکرائن سے علیحدہ ہونے والے علاقوں میں روسی فوج تعینات کر سکیں گے ، صدر پیوٹن نے علیحدہ ہونے والے علاقوں کے ساتھ دوستی کے معاہدوں پر دستخط بھی کر دیے ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1406993?fbclid=IwAR1qOjf84COhK7wz-gthg7Cm_NmdYyMMx5XLGL0YYBoM0xRmisKzW0yBji8



پیوٹن کو ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کی اجازت، نیٹو کے جنگی طیارے ہائی الرٹ
Feb 23, 2022 | 13:01:PM


ماسکو(ویب ڈیسک) روسی پارلیمنٹ نے صدر پیوٹن کو ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی ہے جبکہ نیٹو کے 100 سے زائد جنگی طیاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق روسی ایوان بالا نے کہا کہ فوج کو امن کے قیام کے لئے تعینات کیا جانا چاہیے۔ادھر یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو روس کے خلاف اسلحہ کی ترسیل مزید تیز کریں جبکہ یوکرین نے برطانیہ کو اسلحہ کی فراہمی کے لئے خط بھی لکھا۔

دوسری جانب نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ روس اب بھی یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، روس 2014 میں ہی یوکرین پر چڑھائی کرچکا تھا، اب یوکرین کو مزیدحملوں کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو نے 100 سے زائد جنگی طیاروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور نیٹو یوکرین کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

روس اور یوکرین کے درمیان چلنے والی کشیدگی کے اثرات عالمی سطح پر بھی آںے لگے، جنگ کے خدشات کے باعث عالمی مندی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے بڑھتے خطرات نے عالمی معیشت کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے، برینٹ کروڈ 4 ڈالر اضافے کے ساتھ 97 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے، ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407002?fbclid=IwAR0E26eLuOtYpQ1DSRWhH_k1QVCpDDVZFML3N1snaKyT3u99wbX3gqKJTZs



عرب اتحاد کی کارروائیاں، حوثی باغیوں کو بھاری نقصان
Feb 22, 2022 | 20:31:PM

سورس: Picryl

صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن میں قانونی حکومت کے قیام کیلئے کوشاں عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے حوثی باغیوں کے خلاف صوبے حجہ میں 23 آپریشن کیے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں حوثی باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کارروائیوں میں کئی حوثی باغی ہلاک اور ان کی 11 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ اس کے علاوہ عرب اتحاد نے صوبے البیضا میں بھی حوثی باغیوں کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Feb-2022/1406632?fbclid=IwAR2zWZjli-qqecErTWF584E_KJzIwLJzIwDZ40UKmCFC84eSr7nveQM1f5g



نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندی کی ایک اورمثال سامنے آگئی۔ ریاست بہارمیں ایک بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے ایک بینک میں کیشئیرنے حجاب پہننے والی خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔ کیشئیرنے خاتون سے کیش حاصل کرنے کے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔

باحجاب خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب کرنے کی وجہ سے اپنے ہی اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے سے روک دیا گیا۔

باحجاب خاتون نے حجاب اتارنے سے انکارکردیا۔ خاتون اوران کے والد کے شدید احتجاج پربینک کوانہیں رقم دینے پرمجبورہونا پڑا۔

بھارت میں ہندوانتہاپسند حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلارہے ہیں۔کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔
https://www.express.pk/story/2288822/10/



نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا۔

مودی کی ہندوانتہا پسند سرکارمیں گائے کا گوشت کھانا بھی جرم بن گیا۔ ریاست بہار میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورمسلمان کوگائے کا گوشت کھانے پربدترین تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کردیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں محمد خلیل عالم کوہاتھ جوڑ کرہندوانتہاپسندوں سے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو ہندوانتہاپسند خلیل عالم سے گائے کا گوشت کھانے کے بارے میں سوال کرتے اور انہیں گالیاں دیتے سنائی دے رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2288898/10/



یوکرین کے گروپ کی دراندازی، 5 روسی فوجی ہلاک، روس نے سنگین الزام لگادیا
Feb 21, 2022 | 19:29:PM

سورس: Creative Commons

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے پڑوسی ملک یوکرین پر اپنے ملک میں دراندازی کا الزام عائد کردیا۔ روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین سے ان کے ملک میں دراندازی کرنے والے ایک گروپ کو روکا ہے ، دوسری جانب یوکرین نے اس کی تردید کی ہے۔

"الجزیرہ" ٹی وی کے مطابق روسی فوج کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ایک گروپ نے روس میں دراندازی کی کوشش کی ، اس واقعے میں روس کے 5 فوجی ہلاک ہوئے ۔ دوسری جانب یوکرین کی جانب سے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے اسے "فیک نیوز" قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے یوکرین پر حملے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا ہے۔" ایسی خفیہ اطلاعات موجود ہیں کہ روس اپنے پڑوسی ملک پر حملہ کرنا چاہتا ہے اور اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔"
https://dailypakistan.com.pk/21-Feb-2022/1406191?fbclid=IwAR0s0M3TsTZrGwuPIDgwvX8s5JAgAr2c60fTn_iN0oEKWjfwDNPE006ilAc



پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا ، وزیر اعظم کا روسی ٹی وی کو انٹرویو
Feb 22, 2022 | 11:23:AM


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا ، بیرون امداد لعنت ہے جس کیلئے ممالک کو غلط فیصلے کرنا پڑتے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے"روسی ٹی وی "کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، ماحولیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے جس کی وجہ سے دنیا متاثر ہو رہی ہے ،وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور منی لانڈرنگ بھی بڑے چیلنجز ہیں ، ترقی پذیر ممالک سے پیسے کی غیر قانونی منتقلی سے غربت میں اضافہ ہوا ہے ، ملک کا پیسہ باہر جانا اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ، ہماری بنیادی توجہ یہ ہونی چاہئے کہ اپنے لوگوں کو غربت سے کیسے نکالیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ روس اور یوکرین کے تعلق اس قدر کشیدہ کیسے ہو گئے ، میں طاقت کے استعمال سے مسائل کے حل پر یقین نہیں رکھتا، امریکہ نے افغانستان میں طاقت کے استعمال سے کیا حاصل کیا ؟، ترقی پذیر ممالک کسی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے ، دنیا کورونا کے اثرات سے نکل نہیں پائی ، ایک اور تنازع ہو گیا تو کیا ہوگا؟، امید ہے یوکرائن تنازع پر امن طریقے سے حل ہو جائے گا، یوکرائن دنیا بھر کو گندم فراہم کرتا ہے ، سب جانتے ہیں کہ تنازعات کے نتائج پوری دنیا پر آتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے کام کرے ، ہم جب حکومت میں آئے تو بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی، میں بھارت کو دوسروں سے بہتر جانتا ہوں لیکن جس بھارت کو میں جانتا تھا آج وہ بھارت نہیں ہے ۔ بھارت ہندو توا کی بجائے اپنےعوام کو غربت سے نکالنے پر توجہ دے ، ہمارے خطے میں غربت زیادہ ہے اور سب سے زیادہ غربت بھارت میں ہے ۔ حکمرانوں کی کرپشن سے غربت بڑھتی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام ممالک سے تجارت چاہتے ہیں ، ایران پر پابندیوں کی وجہ سے گیس پائپ لائن منصوبہ مسائل میں رہا
https://dailypakistan.com.pk/22-Feb-2022/1406546?fbclid=IwAR3iqM3TorcsJ2QQtqaxAwQ_2lQ43UF2KILNiHCILJ92c2f3KQftw9U33tI



روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو تاریخی بلندیوں پر پہنچا دیا
Feb 22, 2022 | 14:14:PM


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور اب 100 ڈالر کو حد چھونے لگی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونویز کےمطابق روسی صدر کے یوکرین میں ’امن فوج‘ داخل کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں اور لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر کی سطح عبور کر گیا ہے۔دوران ٹریڈنگ لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر 25 سینٹس میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجودہے۔

یوکرین روس کشیدگی کی وجہ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان بھی دیکھا جارہا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں225 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 2.5 فیصد کمی رہی جبکہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کا ہینگ سینگ انڈیکس 3 فیصد سے زائد کم ہوگیا۔چین، آسٹریلیا اور تائیوان کی مارکیٹس انڈیکس میں بھی تقریباً 2 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ، برینٹ کروڈ آئل 96 ڈالر 65 سینٹس اور ڈبلیو ٹی آئی 93 ڈالر 70 سینٹس کا ہو گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Feb-2022/1406582?fbclid=IwAR3UMb72Hr-Y_LStt9MriYgl4XqDyZv46oBK3S4fzmvBoT8ELBkh5QUDDrg



یوکرین نے روس تنازع پر پاکستان سے مدد مانگ لی
Feb 22, 2022 | 14:51:PM


اسلام آباد(آئی این پی ) یوکرین نے روس سے تنازع پر پاکستان سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، یوکرینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر ہماری مدد کرے تاکہ ہم روس کی جارحیت کے خلاف کامیاب ہوسکیں۔

پاکستان میں یوکرین کے سفیر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین روسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، روس یوکرین پر حملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے، گزشتہ 6 ماہ میں یوکرین سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد روسی فوجی تعینات ہو چکے ہیں، روسی حملے سے پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جائے گی، پاکستان جوہری طاقت ہے وہ تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ ایک فری لانس ریسرچر کا کہناتھاکہ مہمان سفیر نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا دورہ روس کے دوران اس معاملے کو میزبان صدر کیساتھ اٹھائیں۔

یوکرینی سفیر کا کہنا تھا کہ روس عالمی قوانین اور وعدوں کی پاس داری کرے، کسی بھی جارحیت سے باز رہے، طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت سے مسائل حل کرے، یوکرین کو 20 فروری 2014 سے 8 سال سے بیرونی فوجی جارحیت کا سامنا ہے, امن، سلامتی اور ملک و قوم کا دفاع یوکرین کی اولین ترجیح ہے اور اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Feb-2022/1406591?fbclid=IwAR13vHkhu_iGCHR6r8-Xz4e4M8thcbkBa9V1kMy7mr8ClcVf7eqHI2cTcqI



روس نے یوکرین کے دوعلاقے آزادتسلیم کر لئے ،امریکہ کی مذمت
منگل 22 فروری 2022ء

کیف،واشنگٹن (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین تنازع پر امریکہ ،روس نے کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔کیف پر حملہ نہ ہونے کی صورت میں امریکی صدر جوبائیڈن اورروسی صدر پوٹن کی ملاقات کا امکان ہے دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے روس میں اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے ،یوکرینی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان کانٹیکٹ لائن پرگولہ باری جاری ہے ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی ہے مغربی رہنمائوں نے کہا ہے کہ روس پڑوسی پر حملہ کیلئے تیار ہے ،یورپین یونین نے یوکرین کے لیے 1.2 ارب یورو کی فوری معاشی امداد کا اعلان کیا ہے پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کے پُر امن حل کے امکان کو مسترد کرتے ہیں،روسی صدر نے ماسکو نواز باغیوں کے زیر قبضہ دو یوکرینی علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک کو آزاد علاقے تسلیم کر لیا، صدارتی حکم نامے پر بھی دستخط کر دئیے اس اقدام کے بعد روس کو ان علاقوں میں اپنی افواج بھیجنے کا قانونی اختیار مل جائے گا،روسی صدر پوٹن نے مشرقی یوکرین کو روس کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین ہماری تاریخ کا اٹوٹ انگ رہا ہے ، یوکرین ماضی میں کبھی بھی ریاست کی صحیح تعریف پر پورا نہیں اترا، یوکرین امریکہ کی ایک کالونی ہے جہاں کٹھ پتلی حکومت قائم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا وہاں امریکی ڈرون موجود ہیں جو ہماری جاسوسی کر رہے ہیں، یوکرین کی نیٹو میں شمولیت روس کیلئے براہ راست خطرہ ہے اور موجودہ سارا ڈرامہ وہاں نیٹو افواج کو تعینات کرنے کیلئے کھیلا جا رہا ہے ،یوکرین ماضی میں بھی روس کی گیس چراتا رہا ہے ، یوکرین میں نیو نازی ازم پروان چڑھ رہا ہے ، یوکرین کو بیرونی طاقتیں کنٹرول کرتی ہیں۔ دریں اثناامریکہ اور یورپی ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ،یوکرین کے صدر نے قومی سلامتی کا اجلاس بلا لیا۔روس نے یوکرین کی فوجی گاڑیوں کو ملک میں داخلے کی کوشش پر تباہ کردیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B1%D9%88%D8%B3-%D9%86%DB%92-%DB%8C%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%B9%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA



کوہلو: کلیئر نس آپریشن، دہشتگردوں کی فائرنگ ،کیپٹن شہید


منگل 22 فروری 2022ء

اسلام آباد ، راولپنڈی، کوئٹہ ( سپیشل رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلومیں20فروری کو دہشتگردوں کی موجودگی پر کلیئر نس آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہی بھاگتے ہوئے دہشت گردوں نے ٹھکانے سے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے با وجود کیپٹن حیدر عباس نے دہشت گردوں کاتعاقب کیا اوروہ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں شہید ہوگئے ، آپریشن کے دوران قریبی پہاڑوں میں بھاگنے والے دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان ہوا جبکہ انکے تعاقب کیلئے بھر پور آپریشن اب بھی جاری ہے ، مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں کرنے دینگے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدکیپٹن حیدرعباس کاتعلق سپیشل سروسز گروپ سے تھا، ان کی نمازجنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید ، حاضر سروس افسران، جوانوں اورشہدا کے لواحقین کی بڑی تعدادنے شرکت کی جس کے بعد انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔دریں اثنا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کیپٹن حیدرعباس کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے شہیدکے اہلخانہ کے ساتھ اظہارتعزیت کیا ۔ جبکہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کوئٹہ کا نوجوان شبیر احمد شہید ہوگیا، شہید کا جسد خاکی کوئٹہ پہنچا،اہل خانہ ، فوجی افسران سمیت نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی جس کے بعد سینکڑوں افراد کی موجودگی میں ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%88%D9%84%D9%88-%D9%86%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%A7%DA%AF-%D9%86-%D8%AF



کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث دہشت گرد جان ولی اور بھتہ خور حماد اشرف کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات پر ایک چھاپے کے دوران اہم دہشت گرد جان ولی عرف شینا کو گرفتار کرلیا جو آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث تھا۔

حکام کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن کی بنیاد پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی جس نے طور خم اڈہ کے قریب کارخانوں مارکیٹ میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پجگی روڈ کے ایک شہری محمود خان نے درخواست دی تھی کہ طالبان نے اس سے 60 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے اور تحریری خط لکھ کر گھر میں پھینکا ہے۔

اس درخواست پر سی ٹی ڈی نے بھتہ خوروں کو پکڑنے کے لیے تفتیشی ٹیم مقرر کی اور جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے بھتہ طلب کرنے والے ملزم حماد اشرف ولد محمد اشرف کو چارسدہ روڈ نزد بجگی روڈ پشاور سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ سال 2014ء میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے تقریبا ً 151 طلباء اور اسٹاف ممبران کو شہید اور 147 کو زخمی کردیا تھا، حملے میں 7 خود کش بمباروں نے جائے وقوع پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2288517/1/



ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا ہے کہ افغانستان کی کابل اکیڈمی آف پولیس سے 40 خواتین پولیس افسران تدریسی عمل اور تربیت مکمل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

طالبان کے دوحہ دفتر کے ترجمان اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے نمائندے سہیل شاہین نے ٹویٹر پر بتایا کہ کابل اکیڈمی آف پولیس سے 40 خاتون پولیس افسران نے گرجویشن مکمل کرلی ہے۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے مزید لکھا کہ یہ تربیت یافتہ خواتین افسران آزاد افغانستان میں اپنے عوام اور ملک کی خدمت کے لیے سیکیورٹی فورسز کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں طالبان رہنما سہیل شاہین نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں 30 سال سے بند اناج کے ذخیرے کی جگہ کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس میں خواتین کو روٹیاں پکاتے دیکھا گیا ہے۔

سہیل شاہین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اناج گاہ میں خواتین ملازمین بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ افغان ایک باوقار اور خود انحصاری کی زندگی کے مستحق ہیں۔ عالمی پابندیاں کے باوجود ہم مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی قوتوں کی جانب سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے لڑکیوں کے اسکول کھولنے اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی کی شرط رکھی گئی تھی جس میں سے پہلی شرط رواں ماہ پوری کردی گئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2288494/10/



روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک کو بطور آزاد ریاستیں تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوج بھیجنے کا حکم دے دیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ یوکرین کے 2 علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں تاہم روسی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے۔

روسی صدر نے باغیوں کے زیر تسلط ریاستوں کو نہ صرف خود مختار ریاستیں تسلیم کرلیا بلکہ وہاں امن و امان کے قیام کے لیے روسی فوج بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یوکرین کے علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک میں روسی حمایت یافتہ باغی 2014ء سے یوکرین کی افواج سے لڑ رہے ہیں جنہیں روسی صدر نے آزاد ریاستیں تسلیم کیا ہے جب کہ مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہ اس سے روسی افواج کا یوکرین کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونا آسان ہوجائے گا۔

روس کا یہ اقدام یوکرین کی سرحدوں پر اس کی فوجی تعیناتی پر کئی مہینوں کی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا، جس نے ایک جنگ کا خدشہ پیدا کردیا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مشرقی یوکرین کے دو ریاستوں کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ادھر وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے مشرقی علاقوں کی آزادی کو تسلیم کرنے کے پیوٹن کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے اورڈونیسک اور لوہانسک پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2288367/10/



ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملے میں ایک جوان زخمی ہوگیا۔
پولیس موبائل پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی طرف سے چھپے ہوئے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس سے وہ فرار ہوگئے، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل وین کو آج صبح ایک آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کولاچی کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔
https://www.express.pk/story/2288360/1/



روسی فوجیوں اور سرحدی محافظوں نے روس میں داخلے کی کوشش پر یوکرین کی مسلح فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

رائٹرز نے روسی فوج کے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 بجے کے قریب 2 یوکرینی فوجی گاڑیوں میں سوار 5 افراد نے جاسوسی اور تخریب کاری کی نیت سے روس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر روسی افواج نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑیوں میں سوار تمام افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تصادم میں کسی روسی فوجی کی ہلاکت واقع نہیں ہوئی ہے۔

یوکرین نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روستوو کے علاقے میں جہاں یہ واقعہ مبینہ طور پر پیش آیا وہاں یوکرین کی کوئی فوج موجود نہیں تھی۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے جس میں مغربی ممالک روسی حملے کی وارننگ جاری کررہے ہیں اور روس متعدد بار اس قسم کے منصوبے کی تردید کرچکا ہے۔
https://www.express.pk/story/2288150/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109049842&Issue=NP_PEW&Date=20220222



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109049844&Issue=NP_PEW&Date=20220222



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109049893&Issue=NP_PEW&Date=20220222



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/22022022/P3-Lhr-019.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/21022022/p1-lhr031.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/21022022/P3-Lhr-001.jpg



مقبوضہ کشمیر :بھارتی مظالم جاری ،مزید درجنوں کشمیری گرفتار
پیر 21 فروری 2022ء

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ،مزید درجنوں کشمیری گرفتارکرلئے گئے ۔مقبوضہ کشمیر کی 13 جیلوں میں 4900 سے زائد شہری قید ہیں جن میں ،54غیر ملکی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے چھ اضلاع کے علاوہ جودھپور راجستھان کے 8 مقامات پر چھاپے مار کر28 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں سوپور، کپواڑہ، شوپیاں، راجوری، بڈگام، گاندربل اور راجستھان کے ضلع جودھپور میں آٹھ مقامات پر این آئی اے اہلکاروں نے چھاپے مارے این آئی اے نے ضلع راجوری کی تحصیل کالاکوٹ کے گاوں منگروٹ میں چھاپوں کے دوران دوافراکوگرفتارکیا جن کی شناخت محمد اشرف اور محمد زبیر کے طور پر کی گئی ہے اوریہ دونوں منگروٹ کے رہنے والے ہیں۔ جن آٹھ مقامات پر این آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں ان میں ضلع راجوری کا علاقہ کالاکوٹ، سوپور، کپواڑہ، شوپیاں، بڈگام اور گاندربل شامل ہے ۔ایک روز قبل ہی این آئی اے نے شملہ میں ایک پولیس افسر ایس پی نیگی کو گرفتار کیا تھا اور انکی رہائش گاہ سیل کر دی گئی۔ ان پر الزم ہے کہ کشمیر میں کی جانے والی کارروائیوں بارے کچھ معلومات انہوں نے عسکرے ت پسندوں تک پہنچائی تھی۔دریں اثنا بھارتی فورسز نے سری نگر، بارہ مولا اور ڈوڈہ سے 3کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ان نوجوانوں کو ڈوڈہ ، سری نگر اور بارہ مولا سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق بھارتی فوج کی 53آر آر اور 183 بٹالین سی آر پی ایف کی طرف سے رہمو پلوامہ میں ایک مشترکہ محاصرے اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ تلاشی کے دوران، مشترکہ تلاشی پارٹی نے کالعدم جیش محمد سے وابستہ ایک عسکرے ت پسند کو گرفتار کیا گیا۔ اس کی شناخت عرفان یوسف ڈار ولد محمد یوسف ڈار کے بطور ہوئی ہے ۔ سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیاجس کی شناخت جنید مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ ساکنہ نیلو کولگام کے طور پر ہوئی۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کی 13 جیلوں میں4900 سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں ان قیدیوں میں 54 غیر ملکی بھی شامل ہیں ،مقبوضہ کشمیر محکمہ داخلہ کے مطابق 31 دسمبر 2021 تک جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں 54 غیر ملکی شہری بند تھے ۔غیر ملکی قیدیوں میں سے 10 کو سزا ہو چکی ہے ، 39 کے مقدمات زیر سماعت ہیں 4 پی ایس اے کے تحت بند ہیں جبکہ ایک قیدی ایک دوسرے زمرے میں ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر 2021 تک 4970 افراد جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں بند تھے ۔ان میں سے 4916 بھارتی اور باقی 54 غیر ملکی شہری تھے ۔بھارتی شہریوں میں سے 176 مجرم، 4492 کے مقدمات زیر سماعت اور 248 نظربند تھے ۔نظربند وہ لوگ ہیں جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیلوں میں بند ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق پی ایس اے حکومت کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی شخص کو امن و امان اور ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ ہونے کے خطرے کے پیش نظر تین ماہ سے لے کر دو سال تک کے لیے حراست میں لے سکتی ہے ۔اس وقت جموں و کشمیر میں 13 ف جیلیں ہیں جن میں دو سینٹرل جیل، نو ڈسٹرکٹ جیل، ایک خصوصی جیل اور ایک سب جیل ہے ۔جموں و کشمیر میں دو سب جیلیں تھیں لیکن ان میں سے ایک کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا اور اسے روہنگیا پناہ گزینوں کے قیام کے لیے ہولڈنگ سنٹر قرار دیا گیا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88-%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%85%D8%B8%D9%85-%D9%88-%DA%A9%D9%85-%DA%AF%D8%B1%D9%81



کرناٹک: حجاب نہ اتارنے پر 14 سکولوں کی 164 طالبات کو نکال دیا،بھارتی قونصلیٹ نیویارک کے باہراحتجاج


پیر 21 فروری 2022ء

سری نگر، نئی دہلی، کرناٹک(کے پی آئی، صباح نیوز ) بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک حکومت نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات بارے سروے شروع کرا دیا ہے تاکہ ان کی تعداد معلوم کی جاسکے ۔ کرناٹک کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ مسلمان طالبات کی درست تعداد معلوم کرنے کے لیے گنتی کرائی جا رہی ہے ، کرناٹک کے 14 سکولوں کی 162 طالبات کو حجاب کرنے پر سکول سے نکال دیا گیا ور واپس واپس گھر بھیج دیا گیا۔ کرناٹک کے شیموگا ضلع کے پری یونیورسٹی کالج انتظامیہ نے حجاب ہٹانے سے انکار کرنے پر 58 طالبات کو کالج سے نکال دیا اور ان کی رجسٹریشن بھی معطل کردی۔ ان طالبات نے کالج کے باہر حجاب پابندی کیخلاف احتجا ج کیا تھا۔ کرناٹک کے 5 سے زائد اضلاع کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج جاری رہا۔ ریاست کے بیلگاوی، یادگیر، بیلاری، چتردرگم اور شیموگا اضلاع میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ کرناٹک کے شہر تمکرو میں لڑکیوں کے کالج کے سامنے احتجاج کرنے پر 10 طالبات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کرناٹک میں دو ماہ سے حجاب پر پابندی کے باعث تعلیمی مدارس بند تھے تاہم تدریسی عمل شروع ہونے کے بعد بھی یہ تنازع اپنی جگہ کھڑا ہے ۔ کرناٹک کی طالبات نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر اب تک فیصلہ نہیں آسکا ۔ حجاب پر پابندی اب کرناٹک سے نکل کر مدھیہ پردیش اور اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں پھیل گئی ہے ۔ کرناٹک کے شہر تمکرو میں لڑکیوں کے کالج کے سامنے احتجاج کرنے پر 10 طالبات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے ہفتہ کو تمکرو میں انگریزی کی ایک لیکچرار نے حجاب اتارنے کی ہدایت پر استعفی دے دیا تھا اور اسے عزت نفس کے خلاف قرار دیا تھا۔ جموں کے بٹھنڈی علاقے میں مقامی مسلم آبادی نے ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا ۔ خواتین اور مردوں نے کرناٹک حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہم کرناٹک کی طالبات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جیسے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے کہا حجاب پر پابندی عائد نہ کی جائے ۔ حجاب ہمارا ثقافتی و مذہبی ورثہ ہے ۔ نیو یارک ( ندیم منظور سلہری سے ) بھارتی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف شدید سرد ہواؤں کے باوجود بھارتی قونصلیٹ نیویارک کے سامنے سسٹرز انٹرفیتھ کولیشن کے زیراہتمام بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر حجاب صرف کپڑے کا ٹکڑا نہیں بلکہ یہ ہمارا وقار ہے ۔ ہندوستان میں اسلاموفوبیا کو روکا جائے ، جیسے الفاظ درج تھے ۔ مقررین نے کہا بھارت انتہا پسندی کی جانب بڑھ رہا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%86-%D8%AD%D8%AC-%D9%86-%D8%A7%DB%92-%D9%BE%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D8%AA%D8%AC%D8%A7%D8%AC



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109047897&Issue=NP_PEW&Date=20220221



خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاورکو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے چند دہشت گرد ضلع خیبر سے ضلع پشاور میں دہشتگردانہ کاروائی کی غرض سے منتقل ہورہے ہیں۔

کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی اسپیشل چھاپہ مارٹیم نے بمقام تختہ بیگ جمرود میں ناکہ بندی کی اسی اثنا موٹرسائیکل پر سوار دو افراد پولیس کو دیکھتے ہوئے موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالواحد ولد لعل سید جبکہ دوسرے کی شناخت حضرت خان ولد زرنور کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے دودستی بم، دو عدد 30 بور پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہوئے۔

کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عالمی دہشتگردتنظیم داعش کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی ٹیم مقرر کی جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
https://www.express.pk/story/2287791/1/



سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 15 کلو گرام بارود، 2 ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، پرائما کارڈ برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد سرکای تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2286818/1/



پیرس میں21 فروری سے 4 مارچ تک ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے قبل پاکستان کیخلاف بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ایک بار پھر زوروں پر ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہوگا۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ کر سکتا ہے۔ جنوب ایشیائی پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے حال ہی میں کہاکہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر یقین نہ کریں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف جلد ہی پاکستان کو بلیک لسٹ کر دے گا۔

اسی طرح جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے اسٹریٹجک تجزیہ کار ڈاکٹر کلاڈ راکسٹز نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا زیادہ امکان ہے۔

رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ بھارت طویل عرصے سے عالمی فورموں کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کر رہا ہے اور اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے FATF جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2287848/6/



انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکنان رئیس ماما، شاہد جاپانی سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کمپلیکس کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کے قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ پراسیکیوشن ایم کیو ایم کے رئیس ماما، شاہد جاپانی سمیت دیگر پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے ایم کیو ایم کے رئیس ماما اور دیگر ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا جن میں بری ہونے والے ملزمان میں کاشف، عاطف علی، ایاز اور شاہد جاپانی شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کردیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013ء میں لانڈھی میں ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کی ہدایت پر ہنگامہ آرائی کی اور اس دوران ملزمان نے مہاجر قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں کو قتل کیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2287984/1/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109046835&Issue=NP_PEW&Date=20220221



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109046848&Issue=NP_PEW&Date=20220221



سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 15 کلو گرام بارود، 2 ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، پرائما کارڈ برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد سرکای تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2286818/1/



نامعلوم افراد نے تھانہ پھندو پر دستی بموں سے حملہ کیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ صبح پیش آیا، نامعلوم افراد نے دستی بموں سے تھانے پر حملہ کیا، اور دو گرینینڈ تھانے کی حدور میں پھینکے اور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، بی ڈی یو ٹیم نے دستی بم کی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں تھانے کو جزوی نقصان پہنچا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، زخمیوں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں، اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2287131/1/



بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب اتارنے کے حکم ماننے سے انکار پر کالج انتظامیہ نے 58 طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے 5 سے زائد اضلاع کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں تیزی اس وقت آگئی جب ایک کالج کی انتظامیہ نے حجاب نہ اتارنے پر 58 طالبات کو کالج سے نکال دیا۔

طالبات نے کالج سے باہر شدید احتجاج کیا جس پر کالج انتظامیہ نے ان طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی اور رجسٹریشن کی بحالی تک کالج میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔

کرناٹک میں دو ماہ سے حجاب پر پابندی کے باعث تعلیمی مدارس بند تھے تاہم تدریسی عمل شروع ہونے کے بعد بھی یہ تنازع اپنی جگہ کھڑا ہے۔ کرناٹک کی طالبات نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر اب تک فیصلہ نہیں آسکا ہے۔

عدالت میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست دائر ہونے کے بعد باحجاب طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا کہا گیا تھا جس پر چند کالجز میں عمل بھی ہوا تاہم انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر یہ سلسلہ بند کردیا گیا۔

دوسری جانب حجاب پر پابندی اب کرناٹک سے نکل کر مدھیہ پردیش اور اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں پھیل گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی مہم بی جے پی نے چلائی ہے جو کرناٹک میں ہونے والے انتخابات میں ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
https://www.express.pk/story/2287533/10/



کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے سرکاری کالج کی باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے پراحتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کرناٹک میں حجاب پرپابندی کے خلاف طالبات کا کیس کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ کرناٹک کی عدالت نے ہندوانتہاپسندوں کا موقف اپناتے ہوئے کیس کے فیصلے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا عبوری حکم دیا ہے۔

کرناٹک کے اسکولز اورکالجز میں باحجاب طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کرناٹک کے علاوہ بھارت کی دیگرریاستوں میں بھی حجاب کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔
https://www.express.pk/story/2287132/10/



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-20&edition=KCH&id=5964652_13318042


امریکہ میں نسلی تعصب
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/20022022/p3-lhe-017.jpg



پاک فوج کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید
Feb 20, 2022 | 19:14:PM


وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان اور محمد اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچویں دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان 28 سالہ شبیر احمد شہید ہوا ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اسلحے میں مشین گنز، دستی بم اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/20-Feb-2022/1405759?fbclid=IwAR2B9u-8qOPDm65BSCkXMU4-n2_gOyJiKMjzLF0PO_taedSbMgwOUu4VXhc



افریقی ملک صومالیہ میں خود کش دھماکہ، 13 افراد ہلاک لیکن زخمی کتنے ہیں؟
Feb 19, 2022 | 19:54:PM

سورس: Twitter

موغا دیشو (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک صومالیہ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے خود کو ایک ریستوران میں دھماکے سے اڑایا۔ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ریستوران میں موجود تھی۔عسکریت پسند گروہ الشباب نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔حکام کے مطابق دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Feb-2022/1405398?fbclid=IwAR0wV9DLtqOWHluGFF_dBVAs1RI_eaSzJO3ym7mqkKqE0MUUXM_HNPatveA



عرب اتحادنےحوثی باغیوں کی دھماکہ خیزمواد سےبھری کشتی تباہ کردی
Feb 19, 2022 | 12:08:PM

ریاض (ویب ڈیسک) عرب اتحاد نے بحیرہ احمرمیں حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتی تباہ کردی، یاد رہے کہ حوثی باغی حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات پرمتعدد حملے کرچکے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی نے عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغیوں نے بارودی مواد سے بھری کشتی کویمن کی بندرگاہ حودیدہ سے روانہ کیا تھا۔عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغی اپنی کارروائیوں کے لئے یمن کی بندرگاہ حودیدہ کی بندرگاہ استعمال کررہے ہیں جو علاقے میں بحری تجارتی سرگرمیوں اورعالمی تجارت کے لئے خطرہ ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Feb-2022/1405333?fbclid=IwAR0EdC4lLNh4F0T2f5A-ry_7oZkondwrZyEKO3OnD-1_fN7LMh2KqeUDhz8



بھارتی مسلمان خاتون لیکچرر نے دوران کلاس حجاب نہ پہننے کا حکم ملنے پر ملازمت کو لات مار دی
Feb 19, 2022 | 18:26:PM

سورس: Screengrab

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کالج کی مسلمان خاتون لیکچرر نے انتظامیہ کی طرف سے دوران کلاس حجاب نہ پہننے کا حکم ملنے پر ملازمت ہی چھوڑ دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ مسلمان خاتون لیکچرر کرناٹک کے شہر توماکورو کے جین پی یو کالج میں انگریزی پڑھاتی تھی جہاں اسے پرنسپل کی طرف سے حجاب پہننے سے روکا گیا تھا جس پر وہ مستعفی ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس خاتون کی طرف سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ بتاتی ہے کہ ریاست میں حجاب کا تنازعہ اٹھنے کے بعد گزشتہ دنوں اس کے پرنسپل نے اسے اپنے دفتر میں بلایا اور کہا کہ وہ کلاس کے دوران حجاب نہیں پہن سکتی اور آج کے بعد بغیر حجاب کے پڑھایا کرے گی۔ خاتون بتاتی ہے کہ ”میں نے پرنسپل سے کہا کہ میں حجاب کے ساتھ ہی خود کو پرسکون محسوس کرتی ہوں۔ حجاب کے بغیر میں پڑھا ہی نہیں پاﺅں گی، لہٰذا میں اس ملازمت سے استعفیٰ دیتی ہوں۔“
https://dailypakistan.com.pk/19-Feb-2022/1405374?fbclid=IwAR3c2yMnifoCMqlQTbgBiFp1lkJcoSt1b5D29qNL5SJHeBIG-5PzGshQcgA



"بھارتی پارلیمنٹ میں موجود آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے"، اہم ایشیائی ملک کے وزیر اعظم کا دبنگ بیان
Feb 18, 2022 | 17:49:PM


سنگا پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے سے زیادہ ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے متعدد ارکان اسمبلی کے خلاف قتل اور زیادتی تک کے مقدمے درج ہیں جبکہ بھارت میں صرف ابتدا میں ہی جمہوریت تھی لیکن اس کے بعد حالات تبدیل ہو گئے۔لی شین نے کہا کہ بھارت میں مجرمانہ اور خلاف قانون سرگرمیوں کی جانب سے آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے باعث یہ سارے معاملات ہوئے۔
https://dailypakistan.com.pk/18-Feb-2022/1404970?fbclid=IwAR3UZ_c4BMptnDo2VvkPlLF-7HB6DUZvhA2719VSrr0dYcpKwh3hQd4Yv9c



انڈیا میں کسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئے :پریگیا ٹھاکر
جمعه 18 فروری 2022ء

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) پی جے پی کی رکن اسمبلی بھی حجاب کیخلاف زہراگلنے لگی۔ پریگیا ٹھاکرکا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔بھوپال میں بی جے پی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پریگیا ٹھاکرکا کہنا تھا کہ جنہیں گھرکے اندرخطرہ ہے وہ گھرمیں رہتے ہوئے حجاب پہنے یا مدرسے میں پہنے ، بھارت میں ہندومعاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت کی جاتی ہے ،جوگھریا مدرسے کے اندرحجاب پہنتا ہے اس پرہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%A8-%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%A7%DA%A9%D8%B1



یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ، فلسطینیوں پر حملے
هفته 19 فروری 2022ء

مقبوضہ بیت المقدس،قاہرہ(این این آئی) یہودی آباد کاروں نے اشتعال انگیز مارچ کیا اور فورسز کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر حملے کئے ۔قابض یہودی آبادکاروں اور قابض اسرائیلی فوج نے باب العامود سے متصل المصرارہ بازار میں فلسطینیوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بزرگ راہگیر سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس اور الخلیل میں پتھرا ئوسے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ مصری وزارت خارجہ نے شیخ جراح محلے میں فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کی اسرائیلی کوششوں کی مذمت کی۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام القدس اور غرب اردن کے سیکٹر میں فلسطینیوں کی موجودگی کے خلاف خاندانی اور نسلی تطہیر کی مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C%DB%8C-%D8%A8%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9-%D8%B4%D8%B9%D9%84-%D9%86%DB%8C



بھارتی دہشتگردی: کشمیری شہید، جھڑپوں میں2فوجی ہلاک
اتوار 20 فروری 2022ء

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دہشتگردی کی کارروائی می
ں نوجوان کوشہید کردیا جبکہ جھڑپوں میں 2بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔شوپیاں میں نوجوان کو شہید کیا گیا ،کئی علاقوں میں شہریوں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں جبکہ شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے ، شہریوں نے جموں میں بھارتی حد بندی کمیشن کی تجاویز کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔بارودی سرنگ دھماکے میں 12 سالہ لڑکی جمیلہ شدید زخمی ہوگئ۔تفصیلات کے مطابق سری نگر میں بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کو ایک جھڑپ میں دو فوجی اہلکار سنتوش یادو اور سیپ چوان رومیت تاناجی مارے گئے ، پولیس کے مطابق عبدالسلام بٹ ولد مرحوم محمد رمضان بٹ کی رہائش گاہ سے فوج پر فائرنگ کی گئی جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ، جوابی کارروائی میں ایک نوجوان قیوم ڈار ساکنہ کاکہ پورہ پلوامہ شہید ہوگیا ، ادھر شوپیاں میں این آئی اے نے دسویں کلاس کے طالب علم فیاض احمد میر کو گرفتار کر لیا ۔ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D8%AA%DA%AF%D8%B1%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA2%D9%81%D9%88%D8%AC%D9%84%D8%A7%DA%A9



حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 20 من دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل میں حساس اداروں کی اطلاع پر غیرقانونی دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے لئے آپریشن کیا گیا، جس میں ناقابل یقین طور پر 20 من دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دھماکوں میں استعمال ہونے والے 157 ڈیٹونیٹر اور 11 سو میٹر فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں، غیرمجاز دھماکا خیزمواد سے بھرے گوداموں سے موقع پر موجود 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2287498/1/



بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انتہاپسند ہندوؤں نے مسجد کے عین سامنے والے گھر پر لاؤڈ اسپیکر نصب کرکے اذان کے وقت تیز میں میوزک چلانے کی دھمکی دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں حجاب پر پابندی کے بعد اب مسلمانوں کو مساجد سے اذان دینے سے بھی روکا جا رہا ہے اور یہ سب اس وقت کیا جا رہا ہے جب الیکشن کا زمانہ ہے اور مودی سرکار کو ہندو ووٹرز کی حمایت درکار ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسجد کی انتظامیہ کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے روک دیا اور اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک چلانے کی دھمکی دیدی۔

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد سے بلند آواز میں اذان ہونے کی صورت میں لاؤڈ اسپیکر سے تیز آواز میں میوزک چلانے کی دھمکی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ شخص اس گھر کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے جہاں لاؤڈ اسپیکر نصب کیے گئے تھے۔

اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ضلع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر انتہا پسند ہندؤں کی جانب سے ایک گھر پر نصب لاؤڈ اسپیکر کو اتار دیا لیکن کسی انتہا پسند کو گرفتار نہیں بلکہ الٹا مسجد انتظامیہ کو فی الحال اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے روک دیا۔

مودی سرکار کے بھارت میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا ہے اور مذہبی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2285894/10/



نئی دہلی:بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(پی جے پی) کی رکن اسمبلی بھی حجاب کیخلاف زہراگلنے لگی۔ پریگیا ٹھاکرکا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔

بھوپال میں بی جے پی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پریگیا ٹھاکرکا کہنا تھا کہ جنہیں گھرکے اندرخطرہ ہے وہ گھرمیں رہتے ہوئے حجاب پہنیں۔ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔

ہندو انتہاپسند رکن اسمبلی کامزید کہنا تھا کہ بھارت میں ہندومعاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت کی جاتی ہے اس لئے گھرسے باہرکسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئیے۔جوگھریا مدرسے کے اندرحجاب پہنتا ہے اس پرہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن باہراس کی اجازت نہیں ہونا چاہئے۔

پریگیا ٹھاکر پر بم دھماکوں میں ملوث ہونے پردہشتگردی کا مقدمہ چل رہا ہے اوروہ ضمانت پررہا ہے۔

کرناٹک اوردیگربھارتی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی عائد کی گئی جس کیخلاف مسلمان طالبات کا مقدمہ کرناٹک ہائیکورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔
https://www.express.pk/story/2286173/10/


ایران ایٹمی پروگرام
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109035739&Issue=NP_PEW&Date=20220217



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109035759&Issue=NP_PEW&Date=20220217



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109035763&Issue=NP_PEW&Date=20220217


بھارت کی جعلی جمہوریت ،بی جے پی کی ووٹ نہ دینے والے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109035749&Issue=NP_PEW&Date=20220217



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109035750&Issue=NP_PEW&Date=20220217



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109037477&Issue=NP_PEW&Date=20220217



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-17&edition=KCH&id=5960716_28059822



ترکی بھی پاکستان سے لڑاکا طیارے خریدے گا؟ دلچسپ خبر آگئی
Feb 16, 2022 | 19:14:PM


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سے ایف 35لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد ترکی پاکستان سے فائٹر طیارے خریدنے میں دلچسپی لینے لگا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ترکی پاکستان سے بلاک تھری جے ایف 17تھنڈر یا شینگ ڈو جے 10سی سیمی سٹیلتھ 4.5جنریشن ملٹی رول فائٹر جیٹ خریدنے پر غور کر رہا ہے۔یونان، جو ترکی کا روایتی حریف ہے، نے فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ سے رافیل طیارے خرید لیے۔ جس کے بعد ترکی نے پاکستانی طیاروں میں دلچسپی لینی شروع کی ہے۔

یوریشین ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے بے مثال فوجی تعلقات بھی ترکی کی اس دلچسپی کی ایک بڑی وجہ ہیں۔چنانچہ ترکی امریکہ کی طرف سے مایوس ہونے کے بعد اب پاکستان سے لڑاکا طیارے خرید کر یونان کے ساتھ طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے امریکی کمپنی ’لاک ہیڈ مارٹن‘ سے پانچویں جنریشن کے 100ایف 35لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کر رکھا تھا جو امریکی پابندیوں کی وجہ سے ختم ہو چکا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Feb-2022/1404141?fbclid=IwAR0f5j0_Nt_jSKvMqFlIlWShgvtS30IgrU8J7j3FraqVguIESeKIYyO_SgY



سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں خفیہ آپریشن، 6 دہشت گرد مارے گئے
Feb 16, 2022 | 21:10:PM


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خفیہ اطلاعات کی بنا پر کیے گئے آپریشن میں چھ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد حال ہی میں کیچ میں ہونے والی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Feb-2022/1404155?fbclid=IwAR3u2e04slKEty5h-qAAoZmHf9yUVHjykXtUCpO59QUM6rgQvF_XsQ-PqEw



بڑے اسلامی ملک نے پاکستان سے لڑاکا جہاز اور ڈرون طیاروں سمیت دیگر ہتھیار خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
Feb 17, 2022 | 13:28:PM

بغداد/اسلام آباد (آئی این پی) عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔پاکستان اور عراق کے مابین دفاعی امور میں اہم پیشرفت ہو گئی۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ذرائع کے مطابق عراق پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک ٹو، تھری لڑاکا اور تربیتی ورڑن کی خریداری کا خواہشمند ہے۔ پاکستان سے طیاروں کی خریداروں کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Feb-2022/1404538?fbclid=IwAR30gS1xNqtKpDvzOmU16uyi1thJBw8Nq5CTmBYxAkio6XWA0dJ1GtRnV6Q



اترپردیش : باحجاب مسلمان خواتین پر ڈنڈے برسا دیئے گئے
جمعرات 17 فروری 2022ء

نئی دہلی،شملہ (92نیوزرپورٹ،این این آئی ) مودی کے بھارت میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی ، پولیس نے باحجاب مسلمان خواتین پر ڈنڈے برسا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے اتر پردیش میں مظاہرہ کرنے والی با حجاب مسلمان خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی،ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ با حجاب خواتین اترپردیش میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں اوران پر پولیس اہلکار تشدد کررہے ہیں جبکہ بھارتی ریاست کرناٹک کے بعد ریاست ہما چل پردیش کے تعلیمی اداروں میں بھی مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ، ہما چل پردیش کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ٹھاکرنے پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہن کر سکول اورکالجوں میں آنا غلط ہے ، تعلیمی اداروں میں صرف معیاراور ساکھ کو برقرار رہنا چاہیے ۔ مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے اذان پر بھی تنازع کھڑا کر دیا۔ ضلع رتلام میں ہندو تنظیم کے کارکنوں نے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اذان دینے پر اعتراض کیا ہے ،اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک نوجوان کہہ رہا ہے کہ اس نے مسجد کے بالمقابل عمارت پر لاؤڈ سپیکر لگا رکھے ہیں، اب سے جب بھی اذان ہوگی ہم لاؤڈ سپیکر پر اونچی آواز میں گانے بجائیں گے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%AA%D8%B1%D9%BE%D8%B1%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%D8%A7%D9%86-%D8%AE%DB%92



بلوچستان کے علاقہ کیچ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن ، 6دہشتگرد ہلاک


جمعرات 17 فروری 2022ء

اسلام آباد،راولپنڈی،کوئٹہ(سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر ،92نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقہ کیچ میں سکیورٹی فورسز نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 6دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقہ انجیر کان رینج میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جو بلوچستان میں بیرونی آلہ کار امن دشمنوں کو پکڑنے کیلئے تھا۔ کلیئرنس آپریشن شروع ہوتے ہی دہشتگردوں نے پناہ گاہ سے فرارہونے کی کوشش کی، بھاگتے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کی جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں6 دہشتگرد مارے گئے ۔ دہشتگرد ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حالیہ فائرنگ اورحملوں میں ملوث تھے ، انکے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید غیرملکی اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کئے گئے ۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔ دہشتگردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے اور ایک تربیتی کیمپ کو تباہ کردیا گیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D9%84%D9%88%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82-%DA%A9%D8%B1%D8%AF-%D8%A7%DA%A9



بھارتی مکاری: کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں، دستاویزات غائب
بدھ 16 فروری 2022ء

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے مکاری کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انٹرنیٹ سے دستاویزات کی غائب کردیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقامی ذرائع ابلاغ نے کئی دہائیوں سے جاری تنازع کو دستاویزی شکل دی ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%85%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AD%D9%82%D9%88%D9%82-%DA%A9



نیپال کے دارالحکومت میں ایٹمی بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے جوہری مواد یورینیئم کی پروسیسنگ میں ملوث دو بھارتی اور 6 مقامی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کھٹمنڈو پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران یورینیئم پروسیسنگ کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کی گئی جہاں پارکنگ ایریا میں کھڑی کار سے یورینیئم برآمد بھی کرلی گئی۔ ملزمان کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے۔

ملزمان اپندرا کمار مشرا اور راجو ٹھاکر پروسیس شدہ یورینیئم کو 35 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق کار سے گرفتار ہونے والے بھارتی شہریوں نے تفتیش کے دوران مزید 6 مقامی افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا جنھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2285825/10/



کرناٹک میں ایک اورکالج نے طالبات کوحجاب کے ساتھ کالج کے اندرداخل نہیں ہونے دیا گیا۔

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی حجاب کیخلاف مہم کے تحت کرناٹک کے ایک اورکالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالج پرنسپل نے خود کالج کے گیٹ پرکھڑے ہوکرباحجاب طالبات کوروکا اورانہیں حجاب اتارکرکالج آنے کی ہدایت کی ۔

طالبات کے شدید احتجاج پرکالج پرنسپل کا کہنا تھا کہ طالبات حجاب اوربرقع اتارکرکلاسز میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اس قبل اسی کالج کے پرنسپل کوباحجاب طالبات کو کالج میں کلاسز لینے کی اجازت دینے پرہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔کرناٹک ہائیکورٹ نے بھی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست پرفیصلے تک حجاب پرپابندی کا عبوری حکم جاری کیا ہے۔

کرناٹک کے علاوہ مدھیہ پردیش اوردیگرعلاقوں میں بھی تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کوروکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2285713/10/ 



بلوچستان کے علاقے پسنی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خضدار میں دو دہشت گردوں کو بھی پکڑ لیا گیا اور ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ و ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پسنی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بیرون ملک سے اسپانسرڈ بلوچستان کے امن دشمنوں کے خلاف آپریشن کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لینا شروع کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہدایت عرف بلاچ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف فائرنگ اور دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خضدار میں ایک اور آپریشن میں 2 دہشت گرد نیاز اور محمد جان کو پکڑلیا، دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے دو ایس ایم جی گنیں اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افراد کے خاتمے تک آپریشنس جاری رہیں گے، ان دہشت گردوں کو امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
https://www.express.pk/story/2285103/1/



جرمنی کے ایک نشریاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی مظالم پر تنقید کو یہودی مخالف پوسٹ قرار دیتے ہوئے 2 فلسطینی صحافیوں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈی ڈبلیو نے زاہی علوی اور یاسر ابو مالک کو سوشل میڈیا پر یہودی مخالف پوسٹیں کرنے پر ملازمت سے برخاست کردیا۔ اس الزام میں ملامتوں سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

دونوں صحافیوں کے خلاف بیرونی انکوائری 2014 میں کی گئی ایک پوسٹ پر شروع کی گئی تھی جس میں دونوں صحافیوں نے اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم پر تنقید کی تھی۔

انکوائری کمیٹی نے اس پوسٹ کو یہودی مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس مہم کا حصہ ہے جسے ماضی میں اینٹی سیمیٹیزم یعنی شام دشمنی کہا جاتا تھا اور جس کی بنیاد پر یہودیوں کو نفرت اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

صحافیوں کے خلاف کارروائی ہولوکاسٹ ریمیمبرنس کی جانب سے سام دشمنی یا یہودی مخالف کی تعریف میں متنازع اضافے کے تحت کی گئی ہے جس میں اسرائیلی پالیسیوں اور کارروائیوں پر تنقید کو بھی اینٹی سیمیٹیزم کے ذمرے میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں اسرائیلی حملے میں 2 ہزار 200 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جن میں 551 بچے اور 299 بچے شامل تھے اور دونوں صحافیوں اس کی مذمت کی تھی
https://www.express.pk/story/2285504/10/



مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نیہاد امین برغوطی شہید ہوگیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے نوجوان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہر راماللہ کے علاقے نبی صالح میں فلسطینیوں کی جانب سے مظاہرہ جاری تھا جس پر اسرائیلی فورسز نے اُن پر فائر کھول دیئے اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

فلسطینیوں کے مظاہرے میں نیہاد بھی شامل تھا جو اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی اہلکاروں نے نیہاد امین کے پیٹ میں گولیاں ماریں جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نیہاد نے وہیں دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل مغربی کنارے میں ہی ایسا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں اسرائیلی اہلکاروں نے آپریشن کی آڑ میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2285530/10/



روسی پارلیمنٹ نے صدر ولادمیر پوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے دو خطوں کو آزاد تسلیم کرے۔

امریکی اخبار دی ہِل کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں اکثریت ووٹ سے یہ فیصلہ منظور کیا گیا کہ صدر پوٹن یوکرین کے ڈانیسک اور لوہانسک پیپلز ریپبلک کو آزاد خطے تسلیم کریں جیسا کہ پہلے بھی روس اس نظریے کی حمایت کرتا آیا ہے۔

دوسری جانب کریملن کے ترجمان ڈمیتری پیسکو نے کہا کہ روس کیلئے دونوں خطے اہم ہیں تاہم روس امن معاہدے کا حمایتی بھی ہے۔

اسی طرح یوکرین کے وزیر خارجہ نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُس نے سرکاری سطح پر خطوں کو آزاد تسلیم کیا تو امن معاہدہ ٹوٹ جائے گا۔

واضح رہے کہ اگر پوٹن پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو سرکاری سطح پر تسلیم کرتے ہیں تو یوکرین اور روس کے مابین جاری تنازع مزید شدت اختیار کرسکتا ہے جبکہ ‘منسک امن معاہدہ’ (ماضی میں یوکرین میں ہوئی جنگ بندی کے عمل) کو توڑنے کے بھی مترادف ہوگا جس میں 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2285496/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109034089&Issue=NP_PEW&Date=20220216



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109034082&Issue=NP_PEW&Date=20220216



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-16&edition=KCH&id=5959493_78976251



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/16022022/p3-lhe-014.jpg



سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا
Feb 14, 2022 | 20:40:PM


کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پسنی کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بالاچ مارا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پسنی کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بالاچ مارا گیا۔دہشت گردسیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ خضدار کے علاقہ میں ایک اور کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں نیاز اور محمد جان کو گرفتار کرلیا ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔



شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا خودکش حملہ آور مارا گیا
Feb 15, 2022 | 09:48:AM


پشاور (ویب ڈیسک) ضلع شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، خودکش حملہ آور نے اہلکاروں پر ہینڈ گرینیڈ سےحملے کی بھی کوشش تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور مارا گیا۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی۔یہ سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقامی افراد نے سکیورٹی فورسزکی بروقت مؤثرکارروائی کوسراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔



مسئلہ کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات کرنا ہوگی:محبوبہ
منگل 15 فروری 2022ء

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے بات کرنی ہوگی جودفعہ370 کی منسوخی سے ختم نہیں ہوا ہے ۔محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں بات کرنے پر انہیں بھارت دشمن قرار دیا جائے گاکیونکہ جو بھی بی جے پی یا اس کے ایجنڈے یا (نتھورام) گوڈسے کے خلاف بات کرتا ہے اس پر بھارت دشمنی کا لیبل لگایا جاتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت کو اپنے ہمسایہ ملک پاکستان سے آج یا کل یا کسی اور دن مسئلہ کشمیر کے حل اور خونریزی کو روکنے کے لیے بات کرنی ہوگی،واجپائی پاکستان گئے ، مودی پاکستان گئے ، اس لیے انہیں ان سے بات کرنی ہی پڑے گی اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ صحافیوں کی گرفتاری پر محبوبہ مفتی نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ ان کی فوری رہائی کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کر رہا ہے ۔ صحافت کو جرم سمجھا جاتا ہے اور سچائی کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے ۔ سجاد گل، فہد شاہ اور دیگر کئی صحافی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D8%B3-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1-%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%AA



اسرائیلی دہشتگردی،فلسطینی نوجوان شہید،41زخمی

منگل 15 فروری 2022ء

غزہ (این این آئی ،صباح نیوز)اسرائیلی فوج کی جاری دہشتگردی میں 17سالہ نوجوان محمد اکرم ابو صلاح شہید 42زخمی ہوگئے ۔ قابض اسرائیلی فوج نے جنین میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کوشہید اور10 کو زخمی کردیا، اجتماعی سزا کے طورپر فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا ، اسرائیلی بارڈر پولیس نے محمد جارادت کے گھر کو مسمارکردیا ، اسرائیلی فوج کے آپریشن کے خلاف سینکڑوں فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا۔یہودی آباد کاروں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا بیحرمتی کی ،قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینیوں پر چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی زخمی ہوگئے ، شیخ جراح میں ایک انتہائی دائیں بازو کے متنازع یہودی قانون ساز کے دورے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران اسرائیلی پولیس کی فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی ،8افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا،پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے رکن ماہر مظاہر نے کہا ہے کہ الشیخ جراح میں اسرائیلی کارروائی منظم دہشت گردی ہے ،عوام مزاحمت کا وقت آگیا ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی کے کنیسٹ ممبر کٹی شیٹریٹ نے ایک بل پیش کیا ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں پتھرائو کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B3%D8%B1-%D8%AA%DB%8C-%D9%86%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%A7%D9%86-%D8%B2%D8%AE%D9%85%DB%8C



نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسند بے لگام ہوگئے۔ مدھیہ پردیش کے ایک اسکول میں باحجاب طالبات کوہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارت میں ہندوانتہاپسند غنڈوں نے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے لئے حصول علم مشکل بنا دیا۔

مدھیہ پردیش کے ایک اسکول میں باحجاب طالبات کوہندوانتہاپسندوں غنڈوں کی جانب سے ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 باحجاب طالبات اسکول میں داخل ہوئیں تو وہاں پہلے سے موجود ہندوانتہاپسند لڑکوں نے ان کے لباس پرجملے کسے اورہندوؤں کے مذہبی نعرے لگا دئیے۔

Hindutva thugs harass and threaten Muslim girls at a school in Madhya Pradesh.

But instead of punishing these male Hindu students, the school ordered the Muslim girls to cease wearing the hijab. pic.twitter.com/FURtRIrxnX

— CJ Werleman (@cjwerleman) February 15, 2022

اسکول پرنسپل نے طالبات کی شکایت پرہندوانتہاپسند لڑکوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا طالبات کوحجاب اتارنے کا حکم دے دیا۔

بھارت میں ہندوانتہاپسند تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کیخلاف مہم چلا رہے ہیں
https://www.express.pk/story/2285262/10/



اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے بھارت میں مسلم نسل کشی کی دھمکی، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا واقعات اور حجاب پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکے۔

عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی ریاست کرناٹک، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔


اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں اترکھنڈ میں ہندو انتہا پسند رہنما کی جانب سے مسلم نسل کشی کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی قوتوں بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پُرتشدد واقعات کا نوٹس لے۔


اسلامی تعاون تنظیم نے کرناٹک میں انتہا پسند ہندو طلبا کے مسلم طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت سے مسلمانوں کے خلاف پُرتشدد واقعات کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔


واضح رہے کہ بھارت کے کچھ ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں جس میں ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مودی حکومت نے حجاب پر پابندی کے اقدام کی حوصلہ افزائی کی اور بی جے پی رہنماؤں نے کھلے عام مسلم نسل کشی کی دھمکیاں دی ہی
https://www.express.pk/story/2285352/10/



حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پرکرناٹک کے سرکاری کی اسکول کی13 طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوا موگا کے سرکاری اسکول میں انتظامیہ نے امتحانات میں بیٹھنے کے لئے طالبات سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔

اسکول کی 13 طالبات نے حجاب اتارنے کے بجائے احتجاجاً امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل اورانتظامیہ سے حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت دینے کے لئے متعدد باردرخواست کی لیکن انہوں نے درخواست پرکوئی توجہ نہیں د

طالبات کے والدین نے اپنی بچیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بغیرحجاب کے وہ اپنی بچیوں کوکلاسزاٹینڈ نہیں کرنے دیں گے۔


کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ کرناٹک کے ہائیکورٹ میں حجاب پرپابندی کیخلاف کیس زیرسماعت ہے۔
https://www.express.pk/story/2285195/10/



بلوچستان کے علاقے پسنی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خضدار میں دو دہشت گردوں کو بھی پکڑ لیا گیا اور ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ و ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پسنی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بیرون ملک سے اسپانسرڈ بلوچستان کے امن دشمنوں کے خلاف آپریشن کیا۔


انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لینا شروع کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہدایت عرف بلاچ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف فائرنگ اور دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خضدار میں ایک اور آپریشن میں 2 دہشت گرد نیاز اور محمد جان کو پکڑلیا، دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے دو ایس ایم جی گنیں اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افراد کے خاتمے تک آپریشنس جاری رہیں گے، ان دہشت گردوں کو امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
https://www.express.pk/story/2285103/1/



امریکی بحریہ کے انجینئیرنے جوہری آبدوز کے راز بیرون ملک فروخت کرنے کی کوشش کا اعتراف کرلیا۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی نیوی کے 43 سال کے انجینئیرجوناتھن ٹوئیبی نے فیڈرل کورٹ میں جوہری آبدوزکے رازبیرون ملک فروخت کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کرلیا۔

محکمہ انصاف کے مطابق جوناتھن نے 2012 میں ایک غیرملکی حکومت کے نمائندے کو دستاویزات بھیجیں جس جوہری آبدوزکی تمام حساس اورخفیہ معلومات اورطریقہ کارکی تفصیل موجود تھی۔

امریکی بحریہ کے انجینئیرکوکرپٹوکرنسی میں بھاری رقوم ادا کی گئیں۔ امریکی انجینئیرنے چرائے گئی خفیہ معلومات ایس ڈی کارڈ کے ذریعے سینڈوچز،چیونگ کے پیکٹ میں چھپا کربیرون ملک کی حکومت کے نمائندے کوپہنچائیں جودراصل ایف بی آئی کا ایجنٹ تھا۔

جوناتھن اوران کی بیوی کو4 ماہ قبل گرفتارکیا گیا تھا۔ جوناتھن کو12 سے 17 تک قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
https://www.express.pk/story/2285242/10/



بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردوں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں انتخابات کا دور دورہ ہے اور اس دوران بی جے پی کے رہنما کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تقریر میں حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوگیا تو مسلمانوں سے ٹوپی اتروا کر ماتھے پر تلک کا نشان لگواؤں گا۔

ٹیلی وژن پر ایک حالیہ انٹرویو میں رکن اسمبلی نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کی تصدیق کی اور اپنے ناپاک عزائم کا اعادہ کیا۔

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے اس متعصب اقدام کے جواز میں روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ اسی طرح کیا جا سکتا ہے۔

مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث الیکشن میں جیت کے لیے حکمراں جماعت کے ارکان کے پاس ہندو جذبات کو اکسانے کے علاوہ کوئی اور حربہ نہیں بچا ہے۔

ادھر کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ ملک گیر ہوگیا ہے۔ بی جے پی کی حکومت میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے اور جنونی انتہاپسند ہندوؤں کے شر سے خود ہندو برادری کے دلت بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2284935/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109030865&Issue=NP_PEW&Date=20220215



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109030847&Issue=NP_PEW&Date=20220215



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-15&edition=KCH&id=5958138_34004611



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/15022022/P3-Lhr-002.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/15022022/p1-lhr015.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/15022022/p1-lhr002.jpg



مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید اور10 زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہری کا گھرتباہ کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور10 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسزکی فائرنگ کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں باہرآگئے اوراسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔ فلسطینی مظاہرین پرپولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھیاں برسائیں۔ متعدد فلسطینیوں کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2284770/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109029004&Issue=NP_PEW&Date=20220214



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109029006&Issue=NP_PEW&Date=20220214



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-14&edition=KCH&id=5957183_76067134



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/14022022/P3-Lhr-011.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/14022022/p1-lhr038.jpg



کون سے 3 گروپ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں؟ وزیر اعظم کا سی این این کو انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشاف
Feb 13, 2022 | 20:58:PM

سورس: File

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس وقت افغانستان سے کالعد م تحریک طالبان پاکستان، بلوچ علیحدگی پسند اور داعش کارروائیاں کر رہے ہیں، اس وقت افغانستان میں طالبان کے علاوہ کوئی متبادل آپشن موجود نہیں ہے، چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کے حوالے سے مغربی میڈیا میں پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ اس وقت افغانستان سے تین گروپ پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، پاکستانی طالبان، بلوچ علیحدگی پسند اور داعش پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے افغانستان سے نکلنے کے بعد دہشت گردی میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے دہشت گردی کو بڑھاوا ملا ، پاکستان اس جنگ میں شامل ہوا تو اس کے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔

افغانستان کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کیا طالبان کےعلاوہ کوئی متبادل اس وقت موجود ہے؟افغانستان میں بدترین انسانی بحران جنم لےرہا ہے،اگلے چند ماہ کے حوالےسے افغان عوام کیلئے ہر کوئی فکر مند ہے، اگرطالبان حکومت پر دباؤ ڈالا گیا تو بہتری کی امیدنہیں۔

بھارت کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کو دوسرے لوگوں سے زیادہ جانتے ہیں کیونکہ کئی بھارتی ان کے دوست ہیں، انہوں نے حکومت میں آتے ہی بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور مودی سے کہا کہ اگر آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن بدقسمتی سے بھارت آر ایس ایس نظریات کی لپیٹ میں آچکا ہے اور وہاں انہی نظریات کی حکمرانی ہے، گوگل سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ آر ایس ایس بنانے والے کون لوگ تھے، اسے تین بار دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔

سی این این کے میزبان کی جانب سے وزیر اعظم سے کہا گیا کہ کیا وہ چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے سفیر کو معلومات اکٹھی کرنے کا کہا تھا ، سفیر کے مطابق سنکیانگ میں وہ صورت حال نہیں ہے جو مغربی میڈیا پر بتائی جاتی ہے۔

اینکر کی جانب سے بار بار مذمت کا مطالبہ کیا گیا تو عمران خان نے کہا کہ اس وقت دنیا ایک اور سرد جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، چین کا جو موقف ہے ، مغرب اس سے بالکل مختلف موقف پیش کرتا ہے، سرد جنگ کے دوران بہت زیادہ پراپیگنڈا بھی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے۔ مغربی میڈیا سنکیانگ کا مسئلہ بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے لیکن کشمیر کے حوالے سے بات نہیں کرتا، کشمیر میں اب تک ایک لاکھ کے قریب لوگوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ وہاں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Feb-2022/1402844?fbclid=IwAR2bd56eik7b8fTxLYvu-dpLrwm7cbKoC_-mUYoQTf-nhYfZnl6RR8WjIFA



مسئلہ کشمیر کے حل تک جنگ کا خطرہ ختم نہیں ہوسکتا:وزیراعظم


پیر 14 فروری 2022ء

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدلتا جارہا ہے ، چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، ہمارے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔سابق سفارتکاروں اور سینئر صحافیوں سے چین کے حالیہ دورے پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2019ء میں کورونا کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا، جس کے باعث کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں، چینی قیادت سے ملنے تک معاملات آگے نہیں چل سکتے تھے ، افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے ، صرف امریکہ کی رائے مختلف ہے ، امریکہ اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے ، امریکی خارجہ پالیسی کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔عمران خان نے کا کہا 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے ، اس ترمیم کے بعد بہت سے مسائل سامنے آئے ، آج سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں، ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئے ۔عمران خان نے کہا میں اور میری ٹیم اپنی ڈائریکشن پر بہت کلیئر ہیں، ملک میں بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے تاہم اگر آپ اصلاحات کرنا نہیں چاہتے تو سب کو خوش کر سکتے ہیں، کسی کو خوش کرنے کے بجائے اصلاحات کرنا چاہتے ہیں، بل پاس کرانے کے لئے اکثریت کی ضرورت ہے ، ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں تو سینٹ میں پھنس جاتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہا کہ سی پیک پر کام سست نہیں ہوا، ورکنگ گروپ 7 سے 11 ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ چین سے جو سرمایہ کار آئے گا، اس کے ساتھ ایک شخص لگا دیا جائے گا، یہ نہیں ہوگا کہ چینی سرمایہ کار در در کی ٹھوکریں کھائیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کوآگے لیکر چلیں گے ۔ انہوں نے کہا افغانستان کے معاملے پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے ، مارچ میں ایک بار پھر چین کا دورہ کروں گا، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین اور پاکستان کے موقف میں یکسوئی پائی جاتی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا چین کے دورہ میں سی پیک پر تعطل دور کردیا گیا۔عمران خان نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بھارت کو دوسرے لوگوں سے زیادہ جانتا ہوں،بھارت کے کئی لوگ میرے دوست ہیں، ان کے ساتھ تعلق ہے ،مودی سے کہا آپ ایک قدم آگے بڑھائیں گے تو ہم دس قدم آگے آئینگے ، مودی سے کہا کہ مسئلہ کشمیر اچھے پڑوسیوں کے طور پر حل کریں،بھارت میں آر ایس ایس نظریات کی حکمرانی ہے ۔انہوں نے کہا اقوام متحدہ میں پہلی بار خطاب کیا تو مسئلہ کشمیر اٹھایا تھا،پلوامہ میں جو ہوا بھارت اس کا الزام پاکستان پر لگا رہا تھا،بھارت سے کہا کہ پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت دے ،ثبوت کے بجائے بھارتی طیاروں نے پاکستان پر بم گرادئیے ،ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، انہیں بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے ، مسئلہ کشمیر کے حل تک 2ایٹمی طاقتوں میں جنگ کا خدشہ ختم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا افغانستان کی سردی بہت بے رحم اور ظالم ہے ، اگلے چند ماہ کے حوالے سے افغان عوام کیلئے ہر کوئی فکر مند ہے ،افغانستان میں بد ترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے ،کیا یہ امکان موجود ہے کہ اگر طالبان کو نکال دیا جائے تو انکی حکومت ختم ہوجائے گی،اگر ہمارے پاس کچھ موجود ہے تو وہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ کام کرناہے ،اگر طالبان سے منہ موڑ لیا جاتا ہے تو پھر خدشہ ہے کہ افغانستان افراتفری کا شکار ہوسکتا ہے ،دنیا جو چاہتی ہے وہ صرف طالبان کو مراعات دے کر ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ،دنیا کو افغان حکومت کے ساتھ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کام کرنا چاہئے ،افغانستان سے 3دہشت گرد گروپ پاکستان پر حملے کر رہے ہیں،جلدیا بدیر طالبان حکومت کو تسلیم کیا جانا ہے ، اگرطالبان حکومت پردباؤڈالاگیاتوبہتری کی امیدنہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ کی دہشتگردی کیخلاف جنگ نے حقیقت میں دہشت گرد پیدا کئے ،امریکہ کوڈرون حملوں کی پالیسی پرنظر ثانی کرنا ہو گی،امریکی حملوں کی قیمت ہمیں ادا کرنا پڑی۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام ہورہاہے ،مقبوضہ کشمیرمیں ہونیوالے مظالم کاسنکیانگ سے مقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے میاں چنوں واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی فرد یا گروہ کے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی،زندہ جلانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے عمل کو انتہائی سختی سے کچلا جائے گا۔انہوں نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعہ کے ملزموں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔مزیدبرآں وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں 2چیتوں کو بچانے اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں واپس چھوڑنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگلی حیات کے تحفظ اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے جنگلی بلیوں (تیندوؤں ) کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D8%B3-%D9%85%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%84-%D8%AA-%D8%AC%D9%86%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85



بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردوں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں انتخابات کا دور دورہ ہے اور اس دوران بی جے پی کے رہنما کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تقریر میں حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوگیا تو مسلمانوں سے ٹوپی اتروا کر ماتھے پر تلک کا نشان لگواؤں گا۔

ٹیلی وژن پر ایک حالیہ انٹرویو میں رکن اسمبلی نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کی تصدیق کی اور اپنے ناپاک عزائم کا اعادہ کیا۔

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے اس متعصب اقدام کے جواز میں روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ اسی طرح کیا جا سکتا ہے۔

مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث الیکشن میں جیت کے لیے حکمراں جماعت کے ارکان کے پاس ہندو جذبات کو اکسانے کے علاوہ کوئی اور حربہ نہیں بچا ہے۔

ادھر کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ ملک گیر ہوگیا ہے۔ بی جے پی کی حکومت میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے اور جنونی انتہاپسند ہندوؤں کے شر سے خود ہندو برادری کے دلت بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2284935/10/



بھارتی دارالحکومت کے علاقے تلک نگر میں معمر خاتون کو نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلک نگر میں ایک ضعیف خاتون اپنی 65 سالہ بیٹی کے ہمراہ رہتی تھیں۔ بیٹی کے چہل قدمی کے لیے جانے کے بعد ایک شخص گھر میں داخل ہوا اور 87 سالہ والدہ کیساتھ جنسی زیادتی کی۔

بیٹی چہل قدمی سے واپس گھر آئی تو والدہ کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور زخمی ہوجانے کے باعث ان کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ بزرگ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص نے گھر سے موبائل فون اور نقدی بھی چرائی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ 87 سالہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عالمی میڈیا تک میں ہندوستان کی شہرت ریپستان کی ہوگئی ہے جہاں گائے تو محفوظ ہے لیکن خواتین نہیں
https://www.express.pk/story/2284952/10/



بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کا اسکول کے گیٹ پرحجاب اتروا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں چندروز بند رہنے کے بعد اسکولز کھول دئیے گئے۔ باحجاب طالبات سرکاری اسکول پہنچیں توانہیں گیٹ پرروک دیا گیا اورٹیچرنے طالبات کوحجاب اتارنے کی ہدایت کی۔

باحجاب طالبہ کے والد نے ٹیچرسے درخواست کی کہ اسے کلاس میں جانے کی اجازت دی جائے وہ کلاس میں جاکرحجاب اتاردے گی لیکن ٹیچرنے ایک نہ سنی اورگیٹ پرہی حجاب اتروا دیا۔
کرناٹک کے تمام اسکولوں میں باحجاب اوربرقع پہننے والی طالبات کوکلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ریاست میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

کرناٹک ہائیکورٹ حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کی سماعت کررہی ہے۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ آنے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا حکم دیا ہے۔

حجاب پرپابندی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2284861/10/



موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان موٹروے ایم ون پر بھاری تعداد میں اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون پر پشاور کے نزدیک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان اسنائپر رائفلز سمیت بھاری تعداد میں جدید اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے، ایم ون سروس روڈ پر اسلحہ کی بھاری کھیپ کو اسمگل کیا جارہا تھا، تاہم موٹروے کی مؤثر پٹرولنگ کی وجہ سے ملزمان کو اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔

ترجمان نے بتایا کہ قبضے میں لئے گئے اسلحے میں اسنائپر رائفل، مختلف بور کے 65 پسٹل، 1 کلاکوف، 1 کلاشنکوف، 20 بارہ بور رائفلیں، ایم سولہ ٹائپ 2 رائفلز،سپیئر پارٹس، 72 میگزینز، اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی شامل ہیں، اسلحہ کی برآمدگی اور اسمگلنگ بارے میں مزید تفتیش جاری ہے، اور موٹروے پر لگے سی سی ٹی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جائے گی۔
https://www.express.pk/story/2284829/1/



بھارت کی عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ بھارت مسلمانوں اوردیگراقلیتوں پرجتھوں کی شکل میں تشدد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔

بھارتی چینل کوانٹرویو میں مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندوقوم پرستی بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

بھارت گزشتہ 5 سال کے دوران ’جتھوں کی شکل میں تشدد‘ کرنے والی قوم بن چکی ہے۔ہندوانتہاپسند جتھے دن دھاڑے مسلمانوں اوردلتوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کرکے ویڈیوز دیدہ دلیری سے یوٹیوب پرڈال دیتے ہیں۔

بھارت کی موجودہ صورتحال مایوس کن ہے۔ ہندوقوم پرستی کی وجہ سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکوآزادی حاصل ہونا چاہئیے۔ کشمیری بھارت کا حصہ کیوں بننا چاہئیں گے۔

ارون دھتی رائے کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اس وقت افراتفری، انتشار اورکنفیوژن کا شکارہے۔ایک وقت آئے گا کہ بھارت میں لوگ نریندرمودی اوربی جے پی کے فاشسزم کی مزاحمت کریں گے۔
https://www.express.pk/story/2284794/10/



جمائما گولڈ سمتھ افغان عوام کے حق میں امریکی حکومت کے خلاف کھڑی ہو گئیں
Feb 12, 2022 | 18:22:PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈسمتھ افغان عوام کے حق میں امریکی حکومت کے فیصلے کے خلاف کھڑی ہو گئیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت افغانستان کے منجمد کیے گئے سات ارب ڈالر کا نصف نائن الیون کے متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے باقی آدھی رقم طالبان کی حکومت آنے کے بعد امریکہ پہنچنے والے افغان شہریوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ جب افغان خواتین اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کے لیے اپنے جسم کے اعضاءبیچنے پر مجبور ہیں تو اس قسم کے اقدامات کا دفاع کرنا اخلاقی طور پر درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون واقعے میں ایک بھی افغان شہری ملوث نہیں تھا ، اوسط افغان شہری اس وقت زندہ بھی نہیں تھے جب یہ سانحہ پیش آیا تھا ۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Feb-2022/1402411?fbclid=IwAR23ZSpARSlJ-imAmskj6Oqm_WG80iyyMhi2_WI67JVeSGuQ2dggAtA1wIM



امریکہ نے بنا پائلٹ اڑنے والا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تیار کرلیا، خصوصیات ایسی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے
Feb 12, 2022 | 19:19:PM

سورس: Twitter

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پہلا بغیرپائلٹ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تیار کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز اس بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے بغیر پائلٹ کے پہلی پرواز کی۔ ہیلی کاپٹر 30منٹ تک فضاءمیں رہا اور کامیابی سے لینڈنگ کی۔ یہ تجرباتی پرواز امریکی ریاست کینٹکی میں واقع امریکی فوجی بیس فورٹ کیمبل میں ہوئی۔یہ بغیر پائلٹ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سرکورسکی اور ڈیفنس آرمڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے )کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کی پہلی آزمائشی پرواز 5فروری کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد 7فروری کو اس کی دوسری تجرباتی پرواز بھی ہوئی۔یہ خودمختار بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریسکیو مشنز پر کسی پائلٹ کی زندگی کو خطرے میں ڈالے بغیر بھیجا جا سکتا ہے اور خطرناک جنگی علاقوں میں رسد پہنچانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکی فوج کے پاس ایک ’خودمختار فلائنگ سسٹم‘ ہے جس کا نام ’اے ایل آئی اے ایس‘ (ALIAS)ہے۔ ڈی اے آر پی اے ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا یہی سسٹم آزادانہ پرواز کے لیے اس ہیلی کاپٹر میں استعمال کیا گیا ہے۔ تاہم اس میں پائلٹ کا آپشن بھی رکھا گیا ہے، جس کے تحت پائلٹ بھی اس بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو اڑا سکتا ہے اور جب ضروری سمجھے، اسے خودکار سسٹم کے سپرد کر سکتا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Feb-2022/1402431?fbclid=IwAR1D0Yp2GjniimBjt_Gpr6mSxSYsFvxUFO9FlPjZ6nAyZyA_e_4WZx7tRH4



افغانستان کے منجمد اثاثوں کو نائن الیون متاثرین میں تقسیم کرنے کے امریکی فیصلے پر پاکستان کا موقف بھی آگیا
Feb 13, 2022 | 12:33:PM


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے امریکا کی جانب سے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو نائن الیون متاثرین میں تقسیم کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان عوام کو معاشی مسائل درپیش ہیں، بیرون ملک بینکوں میں افغان سرمایہ افغان قوم کی ملکیت ہیں، افغان سرمایہ افغان عوام کو جاری کیا جانا چاہیے، افغان عوام سنگین معاشی اور انسانی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے اثاثوں کا استعمال افغانستان کا خود مختاری پر مبنی فیصلہ ہونا چاہیے، امید ہے عالمی برادری افغان عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے معاونت جاری رکھے گی۔ترجمان نے کہا کہ افغان عوام کی تکالیف سے نجات کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار جاری رکھنا ہوگا۔

گزشتہ روز جو بائیڈن انتطامیہ نے افغان منجمد اثاثوں میں سے 7 بلین ڈالرز ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔ امریکا 7 بلین ڈالرز میں سے 3.5 افغانستان میں انسانی امداد جبکہ 3.5 بلین ڈالرز نائن الیون حملے کے متاثرین میں تقسیم کرے گا جس پر طالبان حکومت نے ردِ عمل دیتے ہوئے اسے امریکی چوری قرار دیا تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نصف سے زیادہ آبادی کو بھوک کا سامنا ہے، 5 سال سے کم عمر 1 ملین بچے بھوک سے موت کے خطرے سے دو چار ہیں۔عالمی ریسکیو کمیٹی نے افغانستان کو سالانہ ایمرجنسی واچ لسٹ میں نمبر 1 قرار دے دیا۔ عالمی ریسکیو کمیٹی کے مطابق 2022 میں انسانی بحران کے مزید بگڑنے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے تھے۔امریکا طالبان حکومت کو نظر انداز کر کے منجمد اثاثے امریکی عوام اور افغانستان میں انسانی امداد کے لیے تقسیم کرے گا۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی حکومت کو مقدموں پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے عدالتی ڈیڈ لائن کا سامنا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Feb-2022/1402800?fbclid=IwAR1Q8VoIbpytPe08XTBeDKlPlr10usqfN4OZ_U0B28ZJ9wAuSGLRkizh6s0



حجاب اندرونی معاملہ، تبصرے قبول نہیں: مودی سرکار کی ڈھٹائی ، احتجاج روکنے کیلئے 3 شہروں کا محاصرہ


اتوار 13 فروری 2022ء

لاہور، اسلام آباد، نئی دہلی،( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نیوز رپورٹر، نامہ نگار ،نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ) مودی سرکار حجاب معاملے پر اپنی ڈھٹائی پر قائم ہے ، اس نے عالمی دبا ئوکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسے ملک کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ۔کرناٹک کے بعد اب راجستھان کے کچھ کالجز میں بھی مسلمان طالبات کو حجاب لینے پر پابندی لگادی گئی ۔ اترپردیش میں بھی ایک کالج سے حجاب پہننے والی طالبہ کونکال دیا گیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے عالمی دبائو پر بیان جاری کیا اور کہا بھارت کے اندرونی مسائل پر تبصرے قبول نہیں ہونگے ۔ حجاب پابندی کیخلاف سخت احتجاج کے بعد بھارتی پولیس نے تین شہروں کا محاصرہ کر لیا ہے ۔پولیس نے اوڈپی، چتردرگا اور ڈوڈابلا پورہ میں فلیگ مارچ کیا۔اتر پردیش میں علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ نے کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا۔ بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے ٹویٹ میں کہا حجاب پر پابندی سماجی آہنگی کے لیے بہت سنگین ہے ۔ حجاب کے مسئلے کی آڑ میں سیاست ناانصافی ہے ۔ مسکان کیلئے جاپان کی تنظیم نے سکالر شپ کا اعلان کردیاہے ۔پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے مسکان کے والدین کے نام خط میں مسکان کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں شوپیاں میں خواتین اور لڑکیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔دریں اثنا لاہور ، اسلام آباد،ملتان ،راولپنڈی ،فیصل آباد، ساہیوال اوردیگرشہروں میں مظاہرہ کئے گئے ۔ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ابوالخیر ڈاکٹر زبیر کی اپیل پر آج ملک بھر میں خواتین کی حجاب زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ ادھر دبئی میں برج العرب کومسکان کی تصویر اور نام کے ساتھ روشن کرکے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مدھیہ پردیش میں بھوپال میں برقع پہن کر سرکاری کالج آنے والی مسلمان طالبہ سے تحریری معافی نامہ طلب کرلیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے پرنسپل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%A8-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%B1%D9%88%D9%86%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D9%88-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%AD%D8%A7%D8%B5



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/13022022/p1-lhr004.jpg



بھارتی ریاست کرناٹک کے بعد مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد میں ایک اسکول نے مسلمان طالبات کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگادی جب کہ والدین اور اہل علاقہ کے شدید احتجاج کے بعد اسکول نے پابندی واپس لے لی۔
بھارت میں مسلم دشمنی پھیلنے لگی، کرناٹک کے بعد مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کے ایک اسکول نے مسلمان طالبات کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کردی۔

والدین اور اہل علاقہ نے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا تاہم اہل علاقہ کا احتجاج رنگ لے آیا اور اسکول کو پابندی واپس لینا پڑی۔

دوسری جانب حجاب کے معاملے پر بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ میں جاری کیس کی سماعت 14 فروری سے دوبارہ شروع ہو گی۔

ضلع اڈوپی کے تمام ہائی اسکولوں کے اردگرد 14 سے 19 فروری تک دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔ ضلع بھر میں ہائی اسکولوں کے آس پاس کسی بھی قسم کے اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔

کرناٹک حکومت نے امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام کالجوں کی تعطیلات میں 15 فروری تک توسیع کر دی ہے۔
https://www.express.pk/story/2284425/10/



افریقی ملک برکینا فاسو میں فرانسیسی فوج نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 40 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے جنرل کمانڈر نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر برکینا فاسو میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ فضائی کارروائی میں 40 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ کارروائی شدت پسندوں کے پارک رینجرز میں حملے میں فرانسیسی شخص سمیت 9 افراد کی ہلاکت کے بعد کی گئی۔

ہلاک ہونے والے جنگجو برکینا فاسو میں حکومتی اور فرانسیسی فوجیوں پر حملے میں ملوث تھے۔ برکینا فاسو میں دہائیوں سے داعش کے ساتھ ساتھ مقامی جنگجو تنظیمیں متحرک ہیں۔
https://www.express.pk/story/2284452/10/



سوڈان میں عبوری حکومت کے سربراہ فوجی کمانڈر جنرل عبدالفتاح البرہان نے فوجی بغاوت کے بعد حکومت قائم کرنے پر عالمی پابندیوں کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات برقرار رکھنے کا عندیہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے ملٹری کمانڈر جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں پر طاقت کے استعمال پر عالمی پابندیوں کی دھمکیوں کی پروا نہیں۔

فوجی بغاوت کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے نتیجے میں سوڈان میں جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مدد ملی۔


اپنے انٹرویو میں سوڈان کی عبوری حکومت کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


امریکا کی جانب سے فوجی بغاوت مخالف احتجاج پر فائرنگ میں 75 سے زائد ہلاکتوں کی تشویش اور پابندیوں کی دھمکیوں پر جنرل الفتاح نے کہا کہ امریکا کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں۔


فوجی سربراہ نے کہا کہ میں نے خود تحقیقات کرائی ہیں ایسے واقعات میں 6 سے 7 جانیں گئی ہیں جن پر انکوائری کمیٹی بنائی ہے اس لیے پابندیوں کی دھمکیاں بلاجواز ہیں۔
https://www.express.pk/story/2284498/10/



بحرین نے اسرائیلی بحریہ کے اعلیٰ افسر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتی خطے میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب ممالک کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی بحرین میں کی گئی ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افسر کی تعیناتی خطے میں محفوظ اور آزادنہ جہاز رانی کے لیے 34 سے زائد ممالک کے اتحاد کے ایجنڈے کے تحت کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ایجنڈے کا مقصد خلیجی ممالک کے سمندری حدود اور عالمی تجارتی جہازوں کی حفاظت سمیت اُن پر قذاقوں اور دہشت گردوں کے حملے سے بچانا ہے۔
بحرین نے اسرائیلی افسر کی تعیناتی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیر دفاع کی آمد پر طے پانے والوں میں معاہدوں میں یہ تعیناتی بھی شامل تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک اسرائیلی افسر کو بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کے رابطہ افسر کے طور پر کام کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2284196/10/



بھارتی ریاست گجرات میں سینکڑوں ہندو انتہا پسندوں مظاہرین نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ جموں و کشمیرسے اظہار یکجہتی کی پاداش میں متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ملکیت والے اسٹورز کو بند کرادیا۔

واضح رہے کہ 5 فروری (یوم کشمیر) کے موقع پر پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں ہنڈائی موٹرز، کِیا موٹرز، فاسٹ فوڈ چین ڈومینو پیزا، پیزا ہٹ اور کے ایف سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی تھی۔

جس کے بعد ہندو قوم پرست تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے رہنما دنیش ناودیا نے سورت شہر میں ایک احتجاج کے دوران کہا کہ یہ کمپنیاں بھارت میں کاروبار نہیں کر سکتیں جو کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہیں۔

زعفرانی اسکارف پہننے مظاہرین نے ’کشمیر ہمارا ہے‘ نعرے لگائے اور اس دوران ایک اور ہندو قوم پرست گروپ بجرنگ دل کے 100 سے زائد اراکین بھی احتجاج میں شامل ہوگئے۔

وی ایچ پی اور بجرنگ دل دونوں ہی نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے منسلک ہیں۔
https://www.express.pk/story/2284289/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109026393&Issue=NP_PEW&Date=20220213



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109026497&Issue=NP_PEW&Date=20220213



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-13&edition=KCH&id=5955108_40918491



روس اور یوکرین کا تنازعہ لیکن سرحد پردراصل کیا صورتحال ہے؟ سیٹلائٹ تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا
Feb 11, 2022 | 18:18:PM

سورس: Pixabay.com (creative commons license)

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ماہرین کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد روس یوکرین پر حملہ کرنے والا ہے۔ اب روس اور یوکرین کے بارڈر کی سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر سے بھی اس خدشے کی تصدیق ہوتی نظر آ نے لگی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان تصاویر میں بارڈر پر روسی فوج بڑی تعداد میں جنگی سازو سامان کے ساتھ موجود ہے اور اس کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے آخر میں سیٹلائٹ سے حاصل کی تصاویر کا موجودہ تصاویر کے ساتھ موازنہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ نئے سال میں بارڈر پر روسی فوج اور اس کے جنگی سازو سامان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت روس اپنے ایک لاکھ سے زائد فوجی یوکرین کے بارڈر پر تین مختلف محاذوں پر تعینات کر چکا ہے اور کسی بھی وقت ان تین محاذوں سے یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ روس کا یہ اقدام تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/11-Feb-2022/1401990?fbclid=IwAR2NMB0sHkmPcvxZ75iNEHx8-hR7QK9FLEpcIxz7dyuEqPLAyjDmR4eGiG4



یو کرائن تنازع ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
Feb 12, 2022 | 10:30:AM


نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یو کرائن تنازع کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی اور خام تیل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ۔

نجی ٹی وی( 92 نیو ز)کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3اعشاریہ 83 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 95.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔ امریکی ڈبلیو ٹی او خام تیل کی قیمت میں 4.02 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل کی قیمت 93.90 ڈالر پر پہنچ گئی۔

یوکرائن تنازع نے سونے کی قیمتوں کو بھی بڑھا دی ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اور 20 سینیٹ مہنگا ہو گیا ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 860 ڈالرز ہو گی ہے ۔

ادھر امریکی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھنے میں آئی ، نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 2.78 فیصد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 394.49 پوائنٹ گرا ، ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس مٰں 305.53 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 85.44 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Feb-2022/1402357?fbclid=IwAR29dAehv4N-O8jH4hEA_LAuFx0vMVS53PpROZwR6LnazTVLS4XGbBryopQ



کشمیریوں کا شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت،مکمل ہڑتال،مجاہدین کا حملہ،بھارتی اہلکار ہلاک،4زخمی
هفته 12 فروری 2022ء

سرینگر(این این آئی،کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔ شہریوں نے شہید مقبول بٹ کو برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا مکمل ہڑتال رہی کنٹرول لائن کے دونوں اطراف دعائیہ تقریبات منعقدد کی گئیں، بانڈی پورہ میں مجاہدین کے ایک حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ،مجاہدین نے پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ پارٹی کو ضلع بانڈی پورہ میں نشاط پارک کے قریب نشانہ بنایا،جموں ائیر پورٹ سے 3کشمیری گرفتار کرلئے گئے ،سرینگر میں مکان مالکان کو کرایہ داروں کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حد بندی کمیشن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D8%B4%D9%88%DA%BA-%DA%A9-%D8%AF-%D9%85%D9%88%D9%84%D9%88-%D8%AC-%D8%B9



بھارت میں حجاب معاملہ، بنگلہ دیش میں بھی آوازیں بلند، پاکستان میں یوم مذمت: بہادر مسکان کو خراج تحسین پیش
هفته 12 فروری 2022ء

لاہور،ڈھاکہ، نئی دہلی، حیدر آباد ، لندن (نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی،92نیوز رپورٹ )بھارت میں مسلم طالبات کیخلاف حجاب پرپابندی کے معاملے پر بنگلہ دیش میں بھی آوازیں بلندہونے لگیں جبکہ پاکستان بھر میں جمعتہ المبارک بھارتی شر پسندوں اور نریندر مودی کے خلاف یوم مذمت اور حجاب زندہ باد کے طور پر منایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی میں طلبا وطالبات احتجاج کرتے ہوئے ہندوستان میں مسلمان طالبات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ تامل ناڈو میں ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ مسکان کو ’فاطمہ شیخ‘ ایوارڈ دیں گے ۔ انڈین ریاست جھاڑکھنڈ کی ایک اور سماجی تنظیم نے مسکان کے لیے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ۔ کرناٹک کے ضلع اڈپی کے کالج میں حجاب پر پابندی کے خلاف مزاحمت کا آغاز کرنے والی مسلم طالبات پر حملوں کاخطرہ ہے ۔ بھارتی اداکارہ ہیمامالنی نے حجاب کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سکول صرف تعلیم کیلئے ہے ، آپ کو جو کچھ پہننا ہے سکول سے باہر پہنیں۔دوسری طرف کرناٹک حجاب تنازع پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹبالر پال پوگبا بھی بول پڑے ۔ فرانسیسی فٹبالر نے انسٹاگرام پر ’’۔ islamismydeen‘‘ نامی اکائونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’’ ہندوتوا کے ہجوم ہندوستان میں حجاب پہننے والی لڑکیوں کو کالج میں ہراساں کرتے رہتے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ نامور فٹبالر پوگبا ملالہ یوسف زئی کے بعد اس معاملے پر بات کرنے والی دوسری بین الاقوامی ممتاز شخصیت ہیں ۔ ادھر پاکستان میں جمعتہ المبارک کوبھارتی شر پسندوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف یوم مذمت اور حجاب زندہ باد کے طور پر منایاگیا۔اس موقع پرجے یو پی کے مرکزی صدر ابولخیر ڈاکٹر محمد زبیر نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ بہادر مسکان کو سلام پیش کرتی ہے ۔ دیگر علما نے اجتماعات میں کہا ہے کہ بھارت زبردست خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے ۔عالمی برادری کو مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ۔ لاہور گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹاؤن میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جو کچھ ہندوستان کر رہا ہے اس پر اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور دنیا کے تحریکیں آواز بلند کریں ،مولانا ڈاکٹر ابو بکر صدیق نے اسلام آباد ، قاضی مطیع اللہ سعیدی نے گجرات، مولانا اسد اللہ فاروق نے لاہور جبکہ علامہ طاہر الحسن نے فیصل آباد میں خطاب کیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%A8-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D8%B1%D8%A7%D8%AC-%D8%AA%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%D9%BE%DB%8C%D8%B4



بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پرہے۔ کرناٹک کے بعد اب اترپردیش کے ایک کالج سے بھی حجاب پہننے والی طالبہ کونکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرجون پورکے ایک کالج میں مسلمان طالبہ کوحجاب کرکے کالج آنے پرکلاس سے نکال دیا گیا۔پرنسپل اوراساتذہ نے بھی طالبہ کی مدد کرنے کے بجائے یونیفارم کے اصولوں کی پابندی کرنے کو کہا۔

کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ کالج میں سب کویکساں نظرآنے کے لئے اصولوں کی پابندی کرنا ہوگی۔
کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔حجاب پرپابندی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

طالبات کے احتجاج کوروکنے کے لئے کرناٹک کے تعلیمی ادارے 16 فروری تک بند کردئیےگئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2284017/10/



بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف دنیا میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردے دیا۔

امریکا کے مذہبی آزادی سے متعلق ادارے کے اعلی عہدیدار راشد حسین نے بیان میں کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

راشد حسین نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ مذہبی آزادی میں لباس کے انتخاب کی آزادی بھی شامل ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات پرحجاب پہننے پرپابندی عائد کرنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجاب پرپابندی مذہبی آزادی پرکلنگ اورخواتین اورلڑکیوں کوزبردستی لباس کے انتخاب پرمجبورکرنے اورانہیں پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے۔

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2283995/10/



انتہاپسند یہودیوں کے مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کرمسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتہاپسند یہودی مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کرمسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں اوراپنی عبادت کرتے ہیں۔

انتہاپسند یہودی تنظیم کے ایک کارندے کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کوفتح کرنا ہے جس پرہمارا حق ہے۔مسجد اقصیٰ جانے کے لئے ہم اپنے کپڑے، ٹوپی اورتمام دیگرشناختی علامات مسلمانوں جیسی کرتے ہیں۔

فلسطینیوں نے یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پرشدید غصے کا اظہارکیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے مقدس مقام پرعبادت کے حق کوخطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

غیرمسلم مسجد اقصیٰ کمپلیکس کا دورہ کرسکتے ہیں لیکن وہاں عبادت نہیں کرسکتے۔

اسرائیل نے 1967 سے مشرقی بیت المقدس پرقبضہ کررکھا ہے۔اسرائیلی فوجی اکثرغنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس کرنمازیوں کوتشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ میں نمازپرپابندی بھی عائد کرتی رہتی ہے۔
https://www.express.pk/story/2284046/10/



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109024112&Issue=NP_PEW&Date=20220212



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109024181&Issue=NP_PEW&Date=20220212


اسلامو فوبیا نے بھارت میں مہلک شکل اختیار کر لی ،نوم چومسکی
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-12&edition=KCH&id=5954001_47335592



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-12&edition=KCH&id=5954005_69244404



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-12&edition=KCH&id=5954009_14845706


افغانستان کے حالات اور اثاثوں کی تقسیم 
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/12022022/P3-Lhr-007.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/12022022/P3-Lhr-006.jpg



"امریکہ نے صرف ضرورت پڑنے پر پاکستان کو استعمال کیا" وزیر اعظم نے چینی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کو بڑی بات کہہ دی
Feb 10, 2022 | 10:53:AM


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے چین کی یونیورسٹی فودان کے ڈائریکٹر کو خصوصی ورچوئل انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ضرورت پڑنے پر پاکستان کو استعمال کیا ، جب ضرورت نہ رہی تو چھوڑ دیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ افغانستان صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کوٹھہراتا رہا ، میں روز اول سے افغانستان میں فوجی آپریشن کا مخالف رہا ہوں ، افغانستان میں خودمختار عوام نے کبھی بیرونی تسلط تسلیم نہیں کیا،امریکیوں نےافغانستان کی تاریخ پڑھی ہی نہیں،جولوگ افغانوں کی تاریخ سےواقف ہیں وہ یہ اقدام نہ کرتےجوامریکانےکیا،اسامہ بن لادن کےمارےجانےکےبعدان کامشن ختم ہوجاناچاہیےتھا،افغانستان میں دہائیوں مشکلات اور چیلنجز رہے،اب مزید غلطیوں سے گریز کرنا چاہیے،40سال بعد افغانستان میں امن آیااور اب وہاں کوئی تنازعہ نہیں لیکن مغربی قوتوں نے طالبان حکومت کے سزا کے طور پر بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہیں ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میری پارٹی کامنشورقانون کی حکمرانی اورفلاحی ریاست کاقیام ہے،جو ملک طاقتور کو قانون کےکٹہرےمیں نہ لاسکےوہ تباہ ہوتےہیں، اپنی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ، کھیل کا میدان چھوڑا تو کینسر ہسپتال بنایا ، کھیل کےدوران اور بعد میں تجربات سے سیکھا ، تعلیم کے شعبے میں یکسانیت نہیں ، ہرشخص کو اچھی تعلیم تک رسائی نہیں، میں نے اچھی تعلیم کے فروغ کےلیے یونیورسٹی بنائی ،22سال کرپشن سے نجات کے لیے جدوجہدکی ۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Feb-2022/1401504?fbclid=IwAR3bHnJ9DyXEVHpxsqQ3O6hnRl-Hy7i3zOiMWYVCFNw6CZX7FooV6U_YAzk



اسرائیلی فورسز کا جیل پر دھاوا،قیدیوں پر تشدد ،مکان مسمار
جمعه 11 فروری 2022ء

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی،صباح نیوز ) اسرائیلی فوج نے عوفر جیل پر دھاوا بولا اور قیدیوں پر تشدد کیا ، ان پر نئے جرمانے عائد کرنے کی دھمکی دی۔اسرائیلی حکام الناصرہ میں ایک فلسطینی خاندان کا تین منزلہ مکان مسمار کردیا۔ سلفیت میں اسرائیلی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے زیتون کا باغ کاٹ دیا۔ جنین میں مختلف علاقوں میں مزاحمتی جنگجوئوں نے اسرائیلی فوجی دستوں پرگشتی پارٹیوں پر حملے کیے ۔فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی کھدائی کرنے والے مشین کو نذرآتش کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ فلسطینی نوجوانوں نے غزہ کی سرحد پر دراندازی کی، فوجی سازوسامان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک انجینئرنگ گاڑی پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکاجس سے اسے شدید نقصان پہنچایا اور مشین کو آگ لگا کر بحفاظت واپس آگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق قیدیوں اور سابق اسیران کے امور کے ادارے کے میڈیا اہلکار ثائر شریتح نے بتایا کہ قابض فوج نے اچانک عوفر جیل پر دھاوا بولا اور قیدیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔ ان پر نئے جرمانے عائد کرنے کی دھمکی دی۔ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آنے والے گھنٹے فیصلہ کن ہوں گے اور قابض فوج دوبارہ جیل پر دھاوا بول سکتی ہے ۔ بیان میں کہاگیا کہ قابض جیلوں کی انتظامیہ "قیدیوں کو ڈرانے دھمکانے اور بھتہ خوری کے طریقوں کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے وضاحت کی کہ مجدوجیل میں قیدیوں کی بیرکوں میں تنا کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر جرمانے عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔قیدیوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں سے کسی کو کوئی نقصان پہنچا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DA%A9%D8%A7%D9%86-%D9%85%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%B1



انڈونیشیا کا فرانس سے 42 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ
جمعه 11 فروری 2022ء

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس نے کہا ہے کہ انڈونیشیا 42 رافیل طیارے خریدے گا جس کے لیے 8.1 اب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے ، جو فرانس کے ساتھ اسلحے کی خریداری کے دیگر معاہدوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے ۔انڈونیشیا کے وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فلورینس پارلے سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم 42 رافیل طیارے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر دفاع فلورینس پارلے نے کہا کہ ہمارے سٹریٹجک تعلقات ہمیں دفاعی تعلقات مضبوط کرنے میں سود مند ثابت ہوں گے ۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ انڈونیشیا آبدوزوں کی تیاری اور اسلحے کی خریداری کے معاہدوں کے سلسلے میں 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 رافیل طیارے حاصل کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے بعد انڈونیشیا خطے میں فرانس سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہوگا۔معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہونے جارہا ہے جب پیرس اپنے تعلقات امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ گزشتہ برس نیا اتحاد تشکیل دینے کے بعد ایشیا میں اپنے تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%86%DA%A9555%DB%81



پشاور: خیبرپختونخوا کی انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد حکم اللہ کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بنوں ریجن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا جس کی شناخت حکیم اللہ کے نام سے ہوئی، حکومت نے دہشت گرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم کے مقامی گروپ سے ہے، اور وہ سیکورٹی فورسز پر بم دھماکوں اور فائرنگ میں مطلوب تھا۔
https://www.express.pk/story/2283269/1/



ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم ملزمان نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے درابن میں قائم چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کردیا اور بھاگ نکلے۔

اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
https://www.express.pk/story/2283727/1/



امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود داعش خراسان کے امیر ثنا اللہ غفاری کی گرفتاری میں مدد دینے پر 1 کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش سے طالبان بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان کے امیر ثنا اللہ غفاری کی سربراہی میں 5 ہزار خطرناک جنگجو برسرپیکار ہیں جن کے خاتمے کیلیے طالبان سے رابطے میں ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکی حکام دوحہ میں ہونے والے امن مذاکرات پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے نئی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

اس موقع پر ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ داعش سربراہ ثنا اللہ غفاری کے ٹھکانے کا پتہ دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کی پیشکش سے طالبان بھی اُٹھا سکتے ہیں۔ داعش سربراہ 5 ہزار جنگجوؤں کے ہمراہ افغانستان میں ہی ہیں۔


وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ داعش سربراہ ثنا اللہ غفاری کی گرفتاری پر یہ انعام 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے پر رکھا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کسی بھی ملک کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے کی ضمانت پر قائم ہیں اور اس حوالے سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اُڑالیا تھا جس کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی اور 175 سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے تھ
https://www.express.pk/story/2283724/10/


افغانستان کے صوبے بدغیث کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ایک نمازی شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدغیث کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس پاس کی عمارتیں لرز اُٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 20 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک نمازی کے شہید ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 15 زخمیوں کو داخل کرلیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ طالبان اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کا گھیراؤ کرلیا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امام بارگاہوں میں 5 سے زائد خودکش حملے ہوئے ہیں جن کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے۔

طالبان اہلکار دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔ طالبان کی جانب سے داعش خراسان کے امام بارگاہوں اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کے بعد سے کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا ہے۔

امریکا نے بھی 26 اگست 2021 کو کابل ایئرپورٹ دھماکے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افغانستان میں متحرک داعش خراسان کے سربراہ ثنا اللہ غفاری کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر انعام رکھ دیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2283739/10/



وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالف ملک سیاسی ایجنڈے کے تحت ہماری مخالفت کررہے ہیں جب کہ فیٹف میں ہمارے خلاف جن ممالک نے پوزیشن لی ہوئی ہے وہ ہمارے دوست ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دنیا میں انٹرسٹ ریٹ بڑھ رہے ہیں، سعودی قرض کا شرح سود 4 فیصد ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے، قرض پر شرائط تو ڈالی جاتی ہیں، لازم نہیں کہ ان کا نفاذ بھی کیا جائے، ہم نے تو سعودی عرب سے قرض مانگا ہی ایک سال کے لیے تھا، سعودی عرب نے کہا ہے کہ ہم نے کہیں دیوالیہ کیا تو یہ رقم واپس لے سکتے ہیں، ہم دیوالیہ ہی نہیں کریں گے، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، ہم دیوالیہ ہوئے تو سعودی قرض واپس کرنا ہوگا، ضرورت پڑی تو سعودی قرض واپسی میں توسیع کر لیں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کی درخواست کی، اس وقت اپنے تیل کے ذخائر استعمال کررہے ہیں، پٹرول پر سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کو کم کیا، ہم کوشش کر رہے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ کیا، آپ کہیں پٹرول امپورٹ کرنا بند کریں تو ایسا نہیں ہوسکتا، امپورٹڈ کوئلہ سے چلنے والے پلانٹس کیلئے کوئلہ تو امپورٹ کرنا پڑے گا، کچھ پاور پلانٹس چلانے کیلئے تھر سے کوئلہ نکالا جارہا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ میں 25 سے 28 فیصد اضافہ ہوا، روپے پر پریشر تھا اب روپیہ 174 پر آگیا ہے، اس وقت روپیہ انڈر ویلیو نہیں ہے، ایک دو روپے کا فرق ہے، ہم نے چینی، گندم امپورٹ کی جس کے باعث امپورٹ بل میں اضافہ ہوا، صرف جنوری میں امپورٹ بل میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، ہم نے سی بی یوز پر ڈیوٹی بڑھائی جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،دو ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدی گئی۔

ایف اے ٹی ایف پر جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 28 شرائط تھیں، جن میں سے پاکستان نے 27 شرائط پوری کردی ہے، اور اٹھائیسویں نمبر کے شرط کے بھی کچھ نکات کو پورا کیا ہے، محض ایک شرط ہے وہ بھی ٹرانسزیکنشل ہے، اس کے باوجود ہمیں جان بوجھ پر دباؤ کا شکار اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر کوئی اور ملک اٹھائیس میں سے ستائیس شرائط پورا کرتا تو وہ کب کے گرے لسٹ سے نکل جاتے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے مخالف ملک سیاسی ایجنڈے کے تحت ہماری مخالفت کررہے ہیں، جب کہ فیٹف میں ہمارے خلاف جن ملکوں نے پوزیشن لی ہوئی ہے وہ ہمارے دوست ہیں، نگراں حکومت میں ہم فیٹف کی گرے لسٹ میں گئے، پچھلی حکومت میں ہم وائٹ لسٹ میں تھے، گزشتہ حکومت کے اقدامات کی ہی وجہ سے ہم نگراں حکومت میں گرے لسٹ میں گئے، امید ہے اگلے سیشن میں ہم گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔
https://www.express.pk/story/2283578/1/



نئی دہلی:بھارت میں بے جے پی کی ہندوانتہاپسند حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنے والی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکارکی ہندوانتہاپسند پالیسیوں پرکھل کرتنقید کرنے والی بھارت کی عالمی سطح پرمشہورمسلمان خاتون صحافی اورمصنفہ رعنا ایوب کی ایک کروڑسے زائد رقم ضبط کرلی گئی۔

بھارت میں مالی جرائم کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رعنا ایوب پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگا کررقم ضبط کی۔

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رعنا ایوب نے خیراتی ادارے کے نام پررقم جمع کی جوپہلے ان کے والد اوربہن اورپھررعنا ایوب کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرہوئی۔

رعنا ایوب نے اس بات کا جواب نہیں دیا کہ انہوں نے رقم کہاں خرچ کی اورمتعدد جعلی رسیدیں جمع کرائیں۔خیراتی ادارے کے نام پرجمع کی گئی رقم کا غلط اورمشکوک انداز میں استعمال کیا گیا۔

رعنا ایوب اکثرہندوانتہاپسند حکومت کومسلمان دشمن پالیسیوں اوراقدامات پرتنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔رعنا ایوب کوماضی میں بھی سوشل میڈیا پرقتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اورآن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2283540/10/



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-11&edition=KCH&id=5952757_30088518



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109020081&Issue=NP_PEW&Date=20220211



https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109021713&Issue=NP_PEW&Date=20220211


No comments:

Post a Comment