آرمی چیف نے عید پاک افغان سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Wednesday, 21 July 2021

آرمی چیف نے عید پاک افغان سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی

48032f343f5fe6e975e211785bd77747_M

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید پاک افغان سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کرم ضلع میں پاک افغان سرحد پر فوجیوں کے ساتھ عید منائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام تیز کرنے پر فارمیشن کو سراہا اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور سرحد کی سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

آرمی چیف نے ابھرتے چیلنجز کے پیش نظرسرحدوں پر سیکیورٹی یقینی بنانےکے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہم ہر قیمت پر تمام خطرات سے پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

No comments:

Post a Comment