متحدہ عرب امارات میں گرمی سے بچنے کے لیے مصنوعی بارش کروا دی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday, 22 July 2021

متحدہ عرب امارات میں گرمی سے بچنے کے لیے مصنوعی بارش کروا دی

مصنوعی بارش

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی سے بچنے اور خلیجی ملک میں بارش کو بڑھانے کیلئے بادلوں کی مدد سے مصنو عی بارش کروائی گئی۔

بارشوں کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شاہراہ پر ڈرائیونگ کرنے میں مشکلات پیش آئیں ۔

جنوب مشرقی ایشیا میں یہ منظر عام ہوتا ہے مگر یہ ایشیا نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات ہے جہاں گرمی سے بچنے کیلئے مصنو عی بارش کروائی گئی۔

اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے قومی موسمیاتی ادارے نے تیز بارشوں کی ویڈیو جاری کی۔

مصنوعی بارش متحدہ عرب امارات میں بارشوں کو بڑھانے کے ایک مشن کا حصہ ہے جس کی مدد سے ہر سال ہونے والی اوسطاً 4 انچ بارش کو مزید بڑھایا جاسکے گا۔

مصنوعی بارش ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہو ئے کرائی گئی جو بادلوں میں الیکٹرک چارجز پیدا کرتی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بارش کی صورت اختیار کریں۔

واضح رہے مصنو عی بارشوں میں بادلوں کے الیکٹرک چارجز کو تبدیل کرنے کیلئے استعمال ہونے والے موجودہ نظام کی قیادت انگلینڈ میں یونیورسٹی آف ریڈنگ کے پروفیسر مارٹن امبوم کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment