اسلاموفوبیا بارے کنزرویٹو پارٹی کی رپورٹ جانبدار ہے، سعیدہ وارثی ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: ترکی کو مطلوب فتح اللہ گولن کا بھتیجا بیرون ملک سے گرفتار، انقرہ منتقل ::: پاکستان ، انڈیا اور کشمیر میں بھارتی دہشت گردی ::: ایران ، نطنز جوہری پلانٹ میں دھماکے سے 10ارب ڈالرنقصان ہوا ، احمدی نژاد ::: اردن شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی اور ساتھیوں کا آج سے ٹرائل ::: جاسو سی پر امریکا ، ڈنمارک جلد وضاحت کریں فرانس ،جرمنی ::: فوج کی مدد کرنیوالے افغان باشندوں کو برطانیہ میں خاندان سمیت رہائش دینے کا فیصلہ ::: میانمار روہنگیا مسلمانوں کے لئے زمین تنگ ::: عرب ، اسرائیل تعلقات ::: بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کا اعتراف کر لیا ::: مسئلہ کشمیر صدر جنرل اسمبلی کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا ::: پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 امن مِشنز میں حصہ لیا ::: بھارت کی پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم ::: پاکستان کا انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور ی کا خیرمقدم ::: افغان امن عمل ::: پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی سے بھارت بے نقاب اور بدنام ::: پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ::: جھڑپیں،آذربائیجان نے آرمینیا کے 6فوجی قید کرلئے ::: روانڈا کی نسل کشی میں اپنی ذمہ داری پر معافی مانگتا ہوں فرانسیسی صدر ::: پاکستان و دیگر ممالک سے فوجی اڈے بنانے پر مذاکرات بے نتیجہ : پنٹاگون؛ اڈے کا قیام تاریخی غلطی ہو گی: افغان طالبان ::: اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور ::: غزہ پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں : اقوام متحدہ ::: برقع مخالف بیان پر بورس جانسن کی معذرت ::: اسلامو فوبیا : حکمران پارٹی کی معذرت ::: اسرائیلی حملے کا شکار ہونے والے میڈیا ادارے نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والی خاتون صحافی کو نوکری سے نکال دیا ::: موساد کا نیا سربر اہ مقرر ،ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ ::: مالی میں ایک اور فوجی بغاوت صدراور وزیراعظم گرفتار ::: برطانوی صحافی معصوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف چپ نہ رہ سکا ::: مشرقی لداخ میں چینی و بھارتی فوجیوں میں پھر جھڑپ ::: اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر پر ناکام : مشال ملک ::: فلسطینی تجزیہ نگار نے وزیر اعظم عمران خان کو اس دور کا ارطغرل اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صدام حسین قرار دے دیا ::: فرانس میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی اور دنیا پر اثرات ::: پاکستان اور ترکی سمیت عالمی دباؤ کے اثرات، حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز ::: فلسطین کے ایشو پر جانبدار کوریج ، شاہ محمود قریشی نے امریکن میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سی این این کی اینکر آگ بگولہ ہوگئی ::: بھارت : ایودھیا کے قریب ایک اور تاریخی مسجد شہید ::: جرمنی نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی 3 تنظیموں پر پابندی لگا دی ::: اسرائیل کی حمایت کرنا فیس بک کو مہنگا پڑگیا ::: جمہوریہ چیک کے صدر نے یوگو سلاویہ پر نیٹو بمباری پر معافی مانگ لی ::: اقوام متحدہ میں بیان رکوانے پر امریکا کے شکر گزار ہیں:اسرائیل ::: سوڈان،2019کے قتل عام کی تحقیقات میں تاخیر کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون چیف جسٹس برطرف ::: پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے طبی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday 22 July 2021

اسلاموفوبیا بارے کنزرویٹو پارٹی کی رپورٹ جانبدار ہے، سعیدہ وارثی ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: ترکی کو مطلوب فتح اللہ گولن کا بھتیجا بیرون ملک سے گرفتار، انقرہ منتقل ::: پاکستان ، انڈیا اور کشمیر میں بھارتی دہشت گردی ::: ایران ، نطنز جوہری پلانٹ میں دھماکے سے 10ارب ڈالرنقصان ہوا ، احمدی نژاد ::: اردن شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی اور ساتھیوں کا آج سے ٹرائل ::: جاسو سی پر امریکا ، ڈنمارک جلد وضاحت کریں فرانس ،جرمنی ::: فوج کی مدد کرنیوالے افغان باشندوں کو برطانیہ میں خاندان سمیت رہائش دینے کا فیصلہ ::: میانمار روہنگیا مسلمانوں کے لئے زمین تنگ ::: عرب ، اسرائیل تعلقات ::: بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کا اعتراف کر لیا ::: مسئلہ کشمیر صدر جنرل اسمبلی کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا ::: پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 امن مِشنز میں حصہ لیا ::: بھارت کی پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم ::: پاکستان کا انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور ی کا خیرمقدم ::: افغان امن عمل ::: پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی سے بھارت بے نقاب اور بدنام ::: پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ::: جھڑپیں،آذربائیجان نے آرمینیا کے 6فوجی قید کرلئے ::: روانڈا کی نسل کشی میں اپنی ذمہ داری پر معافی مانگتا ہوں فرانسیسی صدر ::: پاکستان و دیگر ممالک سے فوجی اڈے بنانے پر مذاکرات بے نتیجہ : پنٹاگون؛ اڈے کا قیام تاریخی غلطی ہو گی: افغان طالبان ::: اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور ::: غزہ پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں : اقوام متحدہ ::: برقع مخالف بیان پر بورس جانسن کی معذرت ::: اسلامو فوبیا : حکمران پارٹی کی معذرت ::: اسرائیلی حملے کا شکار ہونے والے میڈیا ادارے نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والی خاتون صحافی کو نوکری سے نکال دیا ::: موساد کا نیا سربر اہ مقرر ،ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ ::: مالی میں ایک اور فوجی بغاوت صدراور وزیراعظم گرفتار ::: برطانوی صحافی معصوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف چپ نہ رہ سکا ::: مشرقی لداخ میں چینی و بھارتی فوجیوں میں پھر جھڑپ ::: اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر پر ناکام : مشال ملک ::: فلسطینی تجزیہ نگار نے وزیر اعظم عمران خان کو اس دور کا ارطغرل اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صدام حسین قرار دے دیا ::: فرانس میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی اور دنیا پر اثرات ::: پاکستان اور ترکی سمیت عالمی دباؤ کے اثرات، حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز ::: فلسطین کے ایشو پر جانبدار کوریج ، شاہ محمود قریشی نے امریکن میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سی این این کی اینکر آگ بگولہ ہوگئی ::: بھارت : ایودھیا کے قریب ایک اور تاریخی مسجد شہید ::: جرمنی نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی 3 تنظیموں پر پابندی لگا دی ::: اسرائیل کی حمایت کرنا فیس بک کو مہنگا پڑگیا ::: جمہوریہ چیک کے صدر نے یوگو سلاویہ پر نیٹو بمباری پر معافی مانگ لی ::: اقوام متحدہ میں بیان رکوانے پر امریکا کے شکر گزار ہیں:اسرائیل ::: سوڈان،2019کے قتل عام کی تحقیقات میں تاخیر کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون چیف جسٹس برطرف ::: پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے طبی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا




اسلاموفوبیا بارے کنزرویٹو پارٹی کی رپورٹ جانبدار ہے، سعیدہ وارثی
Published On 01 June,2021 08:15 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ہاؤس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی میں اسلاموفوبیا کی انکوائری آزادانہ ماحول میں نہیں ہوئی۔ آزادانہ انکوائری کے لیے وہ ہیومن رائٹس کمیشن کو خط لکھیں گی۔

تفصیل کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی میں اسلاموفوبیا کا مسئلے پر ہاؤس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی نے انکوائری رپورٹ کو غیر آزادانہ اور جانبدار قرار دے دیا ہے۔ سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ کئی سال پہلے اسلاموفوبیا کا مسئلہ اٹھایا گیا تو ان کی پارٹی کے لیڈرز ماننے کو تیار نہیں تھے تاہم انکوائری رپورٹ میں اسلاموفوبیا کو ایک مسئلہ تسلیم کیا گیا ہے۔

سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں سے متعلق منفی موقف اپنایا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انکوائری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ماحول میں نہیں ہوئی۔

انہوں نے نے غیر جانبدارانہ انکوائری کے لیے ہیومن رائٹس کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/604216_1


او آئی سی کا فلسطین میں مختلف منصوبوں کے لیے امداد کا اعلان
Published On 01 June,2021 08:04 

جدہ: (دنیا نیوز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین میں سماجی، ترقیاتی، تعلیمی اور صحت کے منصوبوں کے لیے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بتایا کہ او آئی سی کے ماتحت اسلامی تعاون فنڈ رکن ملکوں کے انتہائی ضرورت مند زمروں میں مدد کررہا ہے، فلسطین کے لیے دی جانے والی امداد اسی زمرے میں شامل ہوگی۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ او آئی سی اسلامی تعاون فنڈ کے ذریعے رکن ملکوں کے سکولوں، ہسپتالوں، انجمنوں، یونیورسٹیوں اور ایمرجنسی اداروں کی مدد جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ اسلامی تعاون فنڈ سماجی، تعلیمی، انسانی اور صحت کے شعبوں میں رکن ملکوں کی مدد ہنگامی بنیادوں پر کررہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/604212_1


ترکی کو مطلوب فتح اللہ گولن کا بھتیجا بیرون ملک سے گرفتار، انقرہ منتقل
 1 June, 2021

امریکا میں مقیم رہنما فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو ترکش خفیہ ایجنسی نے گرفتار کرکے ترکی منتقل کر دیا

انقرہ (اے پی) ترکش نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین گولن کو ایک اوورسیز آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا، وہ دہشت گرد تنظیم کیساتھ رابطوں کے الزام میں ترکی کو مطلوب تھا۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ صلاح الدین گولن کہاں گرفتار ہوا، اسے کب ترکی منتقل کیا گیا۔ ترکش ذرائع کے مطابق صلاح الدین گولن کینیا میں مقیم تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-01/1831710


بلوچستان : چیک پوسٹ پر حملہ ، 4 جوان شہید ، فائرنگ کا تبادلہ ، 5 دہشتگرد ہلاک
 1 June, 2021

زیارت میں فورسز کی جوابی کارروائی سے 8دہشتگرد زخمی ،تربت میں ایف سی گاڑی کے قریب دھماکا،2جوان زخمی

لاہور (نیوز ڈیسک)بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 4جوان شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی سے 5دہشتگرد مارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے زیارت کے علاقے پیر اسماعیل کے قریب ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار سے پانچ دہشت گرد مارے گئے ، 7 سے 8 زخمی ہوئے ، جبکہ ایف سی کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 6 جوان زخمی بھی ہوئے ۔ دوسرے واقعہ میں تربت میں ایف سی کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندعناصر اپنی مذموم کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و خوشحالی کی کوششوں کو سبوتاژ نہیں کر سکتے ، جوکہ بڑی قربانی کے بعد حاصل کی گئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-01/1831771


قوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھے
 1 June, 2021

ہلال ِاحمر غزہ متاثرین کی بھرپور مدد کیلئے کوشاں ہے ، آخری زخمی فلسطینی کے مکمل صحت یاب ہونے تک ہلال ِاحمر پاکستان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھے گی

اسلام آباد(آن لائن ) ہلال ِاحمر غزہ متاثرین کی بھرپور مدد کیلئے کوشاں ہے ، آخری زخمی فلسطینی کے مکمل صحت یاب ہونے تک ہلال ِاحمر پاکستان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھے گی۔ مجھے عطیات مانگنے کیلئے اگر گھر گھر بھی جانا پڑا تو جائیں گے ۔ میں فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گا اور صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کریڈٹ دوں گا کہ انہوں نے ہلالِ احمر پر اعتماد کیا اور ہلالِ احمر کو امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔اِن خیالات کا اظہار ہلال ِاحمر کے چیئرمین ابرار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-01/1831734


نطنز جوہری پلانٹ میں دھماکے سے 10ارب ڈالرنقصان ہوا:احمدی نژاد
 1 June, 2021

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہرکیے جانے کے بعد ریاستی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا

تہران(این این آئی)انہوں نے کہا11 اپریل کو نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے 10 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-01/1831715


اردن:شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی اورساتھیوں کا آج سے ٹرائل
 1 June, 2021

اردن میں شاہ عبداللہ کا تختہ الٹانے کی سازش کرنیوالے ان کے سوتیلے بھائی سابق ولی عہد حمزہ بن حسین اور دیگر کے خلاف ٹرائل کا آغاز آج سے ہوگا

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)مبینہ ٹیپ کی گئیں فون کالز اور جاسوسی کے آلات سے پتا چلتا ہے کہ سابق ولی عہد کو نظربند کیے جانے سے قبل ان کے قریبی ساتھیوں نے قبائلی رہنماؤں اور سابق پولیس افسران سے حمزہ بن حسین کی بیعت کیلئے کہا تھا، سابق ولی عہد کو گزشتہ ماہ نظربند کیا گیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-01/1831738


جاسو سی پر امریکا،ڈنمارک جلد وضاحت کریں:فرانس ،جرمنی
 1 June, 2021

فرانس اور جرمنی نے یورپی اتحادیوں کی جاسوسی کے الزامات کی امریکا اور ڈنمارک سے وضاحت مانگ لی

پیرس (اے ایف پی)مشترکہ بیان میں جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور فرانسیسی صدر میکخواں نے کہا اتحادیوں کے مابین اس طرح کا رویہ قابل قبول نہیں،توقع ہے کہ امریکی اور ڈنمارک کی حکومتیں ان الزامات کی جلد وضاحت کریں گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-01/1831746


نائیجیریا :مدرسے سے سیکڑوں طلبا کو اغواکرلیاگیا
 1 June, 2021

نائیجیریا میں مدرسے سے سیکڑوں طلبا کو اغوا کرلیا گیا

باکو(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ مدرسے پر جب حملہ ہوا تو اس وقت تقریباً 200 بچے وہاں موجود تھے ،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکلوں پر آئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-01/1831749


مصری انٹیلی جنس چیف کے حماس رہنمائوں سے مستقل جنگ بندی کیلئے مذاکرات
 1 June, 2021

مصر کے انٹیلی جنس چیف غزہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے حماس رہنماؤں سے ملاقات کی

غزہ (رائٹرز) حماس ذرائع کے مطابق ملاقات میں جنگ بندی اور غزہ کی تعمیر نوپر بات چیت ہوئی،حماس رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مصر اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور شیخ جراح میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں بند کرے ۔حماس رہنمائوں نے کہااسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات پر تیار ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-01/1831757


کانگو میں انتہا پسندوں کے حملے ،50 افرادہلاک
 1 June, 2021

جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے کیوو میں انتہاپسندوں کے حملوں میں 50 افراد ہلاک ہو گئے

کنشاسا (اے ایف پی) مقامی سکیورٹی حکام کے مطابق حملے داعش کے اتحادی الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوؤں نے کئے ، ایک حملہ بوگا میں بے گھر افراد کے کیمپ پر کیا گیا جس میں 28 افراد ہلاک ہوئے ، دوسرا حملہ چامی میں کیا گیا جس میں 22 افراد مارے گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-01/1831750


فوج کی مددکرنیوالے افغان باشندوں کو برطانیہ میں خاندان سمیت رہائش دینے کا فیصلہ
 1 June, 2021

افغانستان میں برطانوی فوج اور حکومت کیلئے کام کرنے والے سینکڑوں افغان باشندوں کو اہلخانہ سمیت برطانیہ میں رہائش دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)جن کو رہائش دی جائے گی ان میں زیادہ تر ترجمان ہوں گے ، توقع ہے کہ اہلخانہ سمیت ان کی کل تعداد3ہزار سے زیادہ ہوگی جبکہ اس سے قبل1300 باشندوں کو رہائش دی گئی تھی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-01/1831756


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/01062021/P3-Lhr-023.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/01062021/P6-Lhr-048.jpg
ا

نائیجیریا میں مدرسے پر حملہ،فائرنگ،ایک شخص ہلاک،150طلبہ اغوا
منگل 01 جون 2021ء

ابوجہ (این این آئی)نائیجیریا میں مدرسے پر حملے اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،150طلبہ کو اغواکرلیا گیا ۔مدرسہ مہتمم کے مطابق بھاری اسلحہ سے لیس 20تا 25موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طلبہ کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں مدرسے کے درجنوں طلبہ کو اغوا کر لیا گیا،جس وقت حملہ ہوا اس وقت تقریبا دو سو بچے تھے جس میں سے اکثر لا پتہ ہیں۔ مسلح گروپ طلبہ کو پہلے بھی اغوا کرتے رہے ہیں اور یہ اسی سلسلے کی تازہ کڑی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مرکزی صوبے نائجر میں پولیس کے ترجمان وسیع عابدون نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے ایک مدرسے پر حملہ کر کے تقریبا ڈیڑھ سو طلبہ کو اغوا کر لیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مسلح حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ۔پولیس ترجمان وسیع عابدون کے مطابق مسلح افراد نے مدرسے کا محاصرہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی بازیابی کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور پولیس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متاثرہ بچوں کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرا لیا جائے ۔اس مدرسے کے مہتمم ابو بکر تیگینا خود اس پورے حملے کے عینی شاہد ہیں جو مدرسے کے پاس ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ میں نے بھاری اسلحہ سے لیس موٹر سائیکل پر سوار 20 سے 25کے درمیان افراد کو دیکھا۔ وہ عمارت کے اندر داخل ہوئے اور تقریبا 150 یا اس سے بھی زیادہ طلبہ کو اپنے ساتھ لے گئے ۔نائیجیریا میں مسلح گروپوں کی جانب سے سکول کے طلبہ کو اغوا کرنے کا سلسلہ حالیہ مہینوں میں چلتا رہا ہے جس کے تحت سینکڑوں طلبہ کو تاوان کے بدلے اغوا کیا جا چکا ہے ۔ گزشتہ دسمبر سے اب تک 730 بچوں اور طلبہ کو اغوا کیا جا چکا ہے جس میں گزشتہ روز کے بچے شامل نہیں ہیں۔

نائیجیریا میں مدرسے پر حملہ،فائرنگ،ایک شخص ہلاک،150طلبہ اغوا
منگل 01 جون 2021

ابوجہ (این این آئی)نائیجیریا میں مدرسے پر حملے اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،150طلبہ کو اغواکرلیا گیا ۔مدرسہ مہتمم کے مطابق بھاری اسلحہ سے لیس 20تا 25موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طلبہ کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں مدرسے کے درجنوں طلبہ کو اغوا کر لیا گیا،جس وقت حملہ ہوا اس وقت تقریبا دو سو بچے تھے جس میں سے اکثر لا پتہ ہیں۔ مسلح گروپ طلبہ کو پہلے بھی اغوا کرتے رہے ہیں اور یہ اسی سلسلے کی تازہ کڑی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مرکزی صوبے نائجر میں پولیس کے ترجمان وسیع عابدون نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے ایک مدرسے پر حملہ کر کے تقریبا ڈیڑھ سو طلبہ کو اغوا کر لیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مسلح حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ۔پولیس ترجمان وسیع عابدون کے مطابق مسلح افراد نے مدرسے کا محاصرہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی بازیابی کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور پولیس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متاثرہ بچوں کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرا لیا جائے ۔اس مدرسے کے مہتمم ابو بکر تیگینا خود اس پورے حملے کے عینی شاہد ہیں جو مدرسے کے پاس ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ میں نے بھاری اسلحہ سے لیس موٹر سائیکل پر سوار 20 سے 25کے درمیان افراد کو دیکھا۔ وہ عمارت کے اندر داخل ہوئے اور تقریبا 150 یا اس سے بھی زیادہ طلبہ کو اپنے ساتھ لے گئے ۔نائیجیریا میں مسلح گروپوں کی جانب سے سکول کے طلبہ کو اغوا کرنے کا سلسلہ حالیہ مہینوں میں چلتا رہا ہے جس کے تحت سینکڑوں طلبہ کو تاوان کے بدلے اغوا کیا جا چکا ہے ۔ گزشتہ دسمبر سے اب تک 730 بچوں اور طلبہ کو اغوا کیا جا چکا ہے جس میں گزشتہ روز کے بچے شامل نہیں ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%86%D8%A7-%D9%85%DA%BA-%D8%B1%DB%92-%D8%B1-%D8%AD


بھارت کا کشمیری طلبہ کو پاکستان ،بنگلہ دیش جانے کی اجازت دینے سے انکار
منگل 01 جون 2021ء

سری نگر(کے پی آئی)بھارتی حکومت نے کورونا کا بہانہ بنا کر کشمیری طلبہ کو پاکستان ،بنگلہ دیش جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، میڈیکل کے طلبہ پر پابندیاں لگائی گئیں۔بھارت کی جانب سے جموں وکشمیر میں اعلیٰ بیوروکریسی میں کشمیریوں کا تناسب 50کی بجائے 33 فیصد کر دیا گیا،سیاسی وسماجی جماعتوں نے نوجوان کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔پولیس نے پلوامہ سے بارودی سرنگ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کورونا وائرس کا جواز بنا کرکشمیری طلبہ وطالبات کو پاکستان اور بنگلہ دیش جانے کی اجازت نہیں دے رہی پاکستان اور بنگلہ دیش میں میڈیکل طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے ۔پاکستان اور بنگلہ دیش میں ان کے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہے ،کے پی آئی کے مطابق بنگلہ دیش کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں میڈیکل کے کشمیری طلبا پریشان ہیں بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد بھی سیل ہے ان کی بنگلہ دیش واپسی ممکن نہیں ہو پارہی ۔میڈیکل کالجوں نے 30 مئی سے ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا امتحان لینے کا اعلان کیا تھا ۔ کشمیری طلبہ وطالبات میڈیکل کونسل انڈیا کے امتحان میں شرکت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D8%B1%D8%AA-%DA%A9-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%D8%B7-%DA%A9-%D9%BE%D8%A7%DA%A9


یمن :فوج کی حوثیوں کیخلاف کارروائی ،جھڑپیں جاری،19ہلاک ،متعددزخمی
منگل 01 جون 2021ء

صنعاء (این این آئی) یمن میں فوج کی حوثیوں کیخلاف کارروائی اور جھڑپیں جاری ہیں 19جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔مآرب اور الجوف کے محاذوں پر جھڑپیں ہوئیں ،آپریشن میں حوثیوں کی تین گاڑیاں، اسلحہ اور گولہ بارودتباہ کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق یمن کی آئینی فوج نے بتایا ہے کہ الجوف اور مآرب گورنریوں میں مختلف محاذوں پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے ۔ الجوف کے الخنجر محاذ، شمالی الحزم اور الجوف کے مرکزی شہر میں گذشتہ تین روز سے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الجوف میں گذشتہ روز مسلسل 9 گھنٹے تک شدید لڑائی میں 19 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ۔ آپریشن میں حوثیوں کی تین فوجی گاڑیاں، اس کا عملہ اور اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی تباہ کی گئی ہے ۔

https://www.roznama92news.com/%DB%8C%D9%85-%D9%81%D8%AC-%DA%A9-%D8%AD%D9%88%D9%88-%DA%A9%D9%81-%DA%A9


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108389081&Issue=NP_PEW&Date=20210601


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108389090&Issue=NP_PEW&Date=20210601


زیارت میں ایف سی پر حملہ، 4 اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد مارے گئے
Jun 01, 2021 | 09:27:AM

کوئٹہ(ویب ڈیسک) زیارت اور تربت میں ایف سی اہل کاروں پر حملوں کے دو مختلف واقعات میں چار ایف سی کے اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ زیارت کے علاقے پیر اسماعیل پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سات سے آٹھ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں ایف سی کے چھ جوان زخمی ہیں۔

دہشت گردی کے دوسرے واقعے میں دہشت گردوں نے تربت میں ایف سی کی گاڑی کو خود ساختہ دیسی بارودی مواد سے نشانہ بنایا، نتیجے میں دو ایف سی اہل کار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریاست مخالف عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، مشکلات سے حاصل کیے گئے امن اور بلوچستان کی خوش حالی کو دشمن کے خفیہ ادارے نقصان نہیں پہنچاسکتے، سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دے کر اسی طرح کے مذموم ارادوں کو ناکام بناتے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/01-Jun-2021/1296639?fbclid=IwAR3WR1i_IHjhDTTbgw9VyPF3GwjjobDXIBWGpD0MPwQW4b7IAkjAuSsNpvI


واشنگٹن:ہزاروں افرادکی فلسطینیوں کے حق میں ریلی
 31 May, 2021

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطینیوں کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں 100 سے زائد تنظیموں نے شرکت کی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) شرکا نے اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں ایک امن پسند یہودی تنظیم نے بھی شرکت کی
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-31/1831153


مسئلہ کشمیر پر اصل کام عالمی برادری کو جھنجھوڑنا ہے
 31 May, 2021

کشمیر پالیسی پر کوئی ابہام نظر نہیں آنا چاہئے ،سفارتخانوں کو متحرک کیا جائے پاکستان کا کشمیر پر مضبوط سیاسی کیس ہے ، اسی لئے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی

(تجزیہ: سلمان غنی) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کو کشمیریوں کے خون سے غداری کے مترادف قرار دیکر کشمیر کے حوالے سے پیدا شدہ کنفیوژن کا خاتمہ کردیا ہے ۔ کشمیری اپنی تاریخ ساز جدوجہد اور قربانیوں کے باوجود پاکستان کی جانب دیکھتے نظر آتے ہیں اور ان کے دل پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں ۔ جموں وکشمیر کی عوام کی اکثریت سیاسی اور دفاعی قوت کو استعمال کر کے بھارتی استعمار سے نجات پانے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور بھارت کی فاشسٹ حکومت نے 5 اگست 2019 کے جو اقدام کئے ہیں ان کے نتیجہ میں تحریک مزاحمت اور بھی مضبوط اور موثر ہوئی ہے ۔ کشمیر انتظامی اختیارات کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت اور بھارت کے ظالمانہ تسلط سے مکمل آزادی کا مسئلہ ہے ۔ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی اک حقیقت ہے ۔ پورا جموں وکشمیر دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بن گیا ہے وہاں کے رہنے والوں کی جان، مال، عزت آبرو سب دائوپر لگے ہوئے ہیں۔ لاکھوں کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ بھارت کی جیلیں کشمیریوں سے بھری پڑی ہیں لیکن عالمی قوتوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی نظر آ رہی ہے ۔ کشمیر ایشو پر وزیراعظم عمران خان کی یکسوئی شک و شبہ سے بالاتر ہے مگر اصل کام اس حوالے سے عالمی برادری کو جھنجھوڑنا ہے ۔ دنیا کو بتانا ہوگا کہ بھارتی افواج کشمیر میں قیامت صغریٰ برپا کئے ہوئے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ روزمرہ کا معمول ہے ۔ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے واقعات عام ہیں۔ آج کی بڑی ضرورت یہ ہے کہ کشمیر پالیسی پر کوئی ابہام نظر نہیں آنا چاہئے اور اس حوالے سے قومی پالیسی کے تعین کے ساتھ سب کو اس پر کاربند ہونا چاہیے ۔ وزیراعظم کا عزم اپنی جگہ مگر اس کیلئے ایک بڑی موثر اور ہمہ گیر جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ سفارتکاروں اور سفارتخانوں کو متحرک بنا کر کشمیر کاز کیلئے سرگرم کرنا ہوگا۔ بے پناہ وسائل ہونے کے باوجود ہم کشمیر پر اپنی مہم منظم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے موثر انداز میں پیش کرنے کیلئے استعمال نہیں کر پا رہے ۔ حکومت کو اس مسئلے کو اولیت دینی ہوگی۔ بھارتی حکمرانوں خصوصاً نریندرا مودی کی ضد اور جارحانہ حکمت عملی سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ اب ایک جمہوری نہیں فاشسٹ ریاست کے طور پر سرگرم عمل ہے ۔ ہمسایہ ممالک کا جینا اجیرن بنا رکھا ہے ۔ دہشتگردی اور تخریب کاری کے آپشن بروئے کار لا کر وہ ہمسایوں کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ یہ لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے ماننے والا نہیں اور خصوصاً ہر وقت اس پر پاکستان سوار ہے ۔ پاکستان چھوٹا ضرور مگر عسکری حوالے سے اس کی مضبوطی نے اسے خوفزدہ کر رکھا ہے لہٰذا وہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار دے کر تاریخ سے بددیانتی کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کیلئے کوششوں کا اعتراف یہ ظاہر کرنے کیلئے کافی ہے کہ علاقائی صورتحال میں پاکستان کیا چاہتا ہے اور بھارت کہاں کھڑاہے اور اصل ضررت اس بات کی ہے کہ بات صرف امن کوششوں کے اعتراف تک محدود نہیں رہنی چاہئے بلکہ دیر پا امن متنازعہ مسائل خصوصاً کشمیر کاز کے حل سے جڑا ہوا ہے اور اس پر پیش رفت ہی سے آگے بڑھاجا سکتا ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور تعلقات کی بات کی ہے اس لئے کہ پاکستان کا کشمیر پر اپنا مضبوط سیاسی کیس ہے اور بھارت اس پر ضد اور ہٹ دھرمی پر اس لئے اٹکا بیٹھا ہے کہ اس نے اس حوالے سے عالمی وعدوں اور قراردادوں سے بیوفائی کی ہے اور وہ کشمیر پر دھونس جمانا چاہتا ہے جو کشمیری تسلیم کرنے کو تیارنہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-31/1831332


سی ٹی ڈی کا گوجرانوالہ میں آپریشن کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
 31 May, 2021

سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

لاہور ( خبر نگار سے ) سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوجرانوالہ مرید کے روڈ نارووال روڈ میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، دہشت گرد شہزاد کا کالعدم تنظیم داعش سے تعلق ہے ۔ دہشت گرد کے قبضہ سے بارود ی مواد ،ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے ، ملزم نارووال میں مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا نا چاہتا تھا ، سی ٹی ڈی نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-31/1831257


شمالی وزیرستان:فائرنگ کا تبادلہ 1دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی،4گرفتار
 31 May, 2021

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان (این این آئی) دوسرا زخمی جب کہ 4 کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے علاقہ سپلگہ میں اتوار کو سرچ آپریشن کیا جس کے دور ان دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی تاہم جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک،ایک زخمی ہو ا ہے ، فورسز نے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا نام معتبر خان جب کہ زخمی کا نام حافظ الدین بتایا گیا ہے ، گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں میں نور علی، حضرت علی اور بیت اللہ وغیرہ شامل ہیں۔

2 شہید نوجوان سپردخاک، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد شریک، مقبوضہ کشمیر دنیا کے 200 بڑے تنازعات میں شامل 
31 May, 2021


سنجید احمد پرے اور شاہ نواز بٹ کی ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں تدفین،ضلع پونچھ میں گولی چلنے سے 2فوجی زخمی ، تنازعات کے حل میں بڑی رکاوٹ ایسے ادارے کا نہ ہونا جو آزادانہ طور پر سرحدیں قائم کر سکے ،انٹرنیشنل بائونڈریز ریسرچ

سرینگر،لندن(اے پی پی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 2نوجوانوں کی نماز ادا کردی گئی جبکہ انٹرنیشنل بانڈریز ریسرچ یونٹ نے ایک رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرکو دنیا کے 200 بڑے تنازعات میں شامل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ بجبہاڑہ علاقے میں 19سالہ سنجید احمد پرے اور35سالہ شاہ نواز احمد بٹ کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی تھی ، شاہ نواز بٹ ڈرائیور جبکہ سنجید احمد پرے ڈینٹل ٹیکنیشن تھا۔ لاشیں جب گھرپہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ دونوں شہدا کو سپردخاک کر دیا گیا ہے ، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ادھر ضلع پونچھ میں ہتھیاروں کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے سپاہی جتیش کماراور آیوش پٹیل زخمی ہوگئے ۔ علاوہ ازیں لندن میں انٹرنیشنل بانڈریز ریسرچ یونٹ نے دنیا کے 200 بڑے سرحدی تنازعات بارے خصوصی رپورٹ جاری کی ہے جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کوبھی شامل کیا ہے ۔ انٹرنیشنل بانڈریز ریسرچ یونٹ کے مطابق جموں و کشمیر پر حکمرانی کے معاملے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان 1947 کی تقسیم ہند سے برابر جھگڑا چلا آ رہا ہے اور دونوں کے درمیان 725 کلومیٹر کی لائن آف کنٹرول قائم ہے ۔ حالیہ برسوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس تنازعے کو اپنے حق میں قوم پرستانہ جذبات کے لیے استعمال کیا ہے ۔ ایک سرد تنازع جو سرد نہیں رہا۔انڈیا کا اپنے سے زیادہ طاقتور اور ایٹمی طاقت پڑوسی چین سے بھی سرحدی تنازع چل رہا ہے جو کسی حد تک جموں و کشمیر لیکن زیادہ تر دوسری3,440 کلومیٹر کی مشترکہ پٹی پر ہے ۔۔ سرحدوں کے قیام اور علاقائی تنازعات کے حل میں تعاون کرنے والی کینیڈا کی کمپنی بارڈر میپ کنسلٹنگ کے ڈائریکٹر مارٹن پریٹ کہتے ہیں کہ شاید تنازعات کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ کسی ایسے عالمی ادارے کا نہ ہونا ہے جو آزادانہ طور پر سرحدیں قائم کر سکے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-31/1831233


امریکا ڈنمارک سے ملکر اہم یورپی رہنمائوں کی جاسوسی کرتارہاـ
 31 May, 2021

امریکا ڈنمارک کی انٹیلی جنس سے ملکر دو سال تک اہم یورپی رہنمائوں اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جاسوسی کرتارہا

کوپن ہیگن(اے ایف پی)یورپی میڈیا کے مطابق یہ جاسوسی 2012 سے 2014کے درمیان کی گئی ۔ڈنمارک کے پبلک ریڈیو کے مطابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے ڈنمارک کی انٹرنیٹ کیبلز کے ذریعے فرانس،سویڈن اور ناروے کے رہنمائوں کی جاسوسی کی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-31/1831227


سنٹرل افریقن ریپبلک میں دھماکا 3روسی فوجیوں سمیت5ہلاک
 31 May, 2021

سنٹرل افریقن ریپبلک میں ملٹری قافلے کے قریب دھماکے سے 3روسی فوجیوں سمیت5اہلکار ہلاک ہوگئے

بنگوئی(اے ایف پی) دارالحکومت بنگوئی سے چارسو کلومیٹر دور بربراتی میں قافلہ سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنا۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ دھماکے سے سنٹرل افریقن ریپبلک کے 2 اور روس کے تین فوجی ہلاک ہوئے ،دھماکے میں 5فوجی زخمی بھی ہوئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-31/1831228


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/31052021/p1-lhr004.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/31052021/p1-lhr021.jpg


افغانستان : شادی کی تقریب پر مارٹر حملہ،بچوں سمیت 10 جاں بحق
پیر 31 مئی 2021ء

کابل(این این آئی) افغانستان میں شادی کی تقریب پر شیلنگ سے بچوں سمیت 10افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے ۔صوبے کاپیسا میں گھر پرمارٹر شیل گرایا گیا ،طالبان نے حملے کی تردید کرتے ہوئے حکومت پر جوابی الزام لگا دیا،تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ کاپیسا میں شادی کے گھر پر مارٹر گولہ گرکر پھٹنے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7افغان شہری جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق صوبہ کاپیسا کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ شام شمال مشرقی صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب کے رہائشی علاقے میں ایک گھرمیں شادی کی تقریب جاری تھی کہ نامعلوم سمت سے ایک مارٹرگولہ گرکرپھٹا جس کے نتیجے میں 10 افغان شہری جاں بحق اور8 دیگر زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے شہری علاقہ پرمارٹر گولہ داغا جس کے نتیجے میں7 شہری جاں بحق اور 3 دیگر زخمی ہوگئے ۔طالبان کے مطابق جاں بحق افرادمیں خان ولی‘ میہن‘ میثاق‘ سدیس‘ عمر‘ ڈاکٹرمسعود اورصدام شامل ہیں۔ادھر افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مارٹرگولہ پھٹنے کے نتیجے میں دس افغان شہری جاں بحق ہوگئے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%86-%D8%AF-%DA%A9-%D8%AA


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108387031&Issue=NP_PEW&Date=20210531


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108387012&Issue=NP_PEW&Date=20210531


اسرائیل کی فائرنگ، فلسطینی شہید، متعدد زخمی: امریکہ میں صہیونیوں کیخلاف ملین مارچ
اتوار 30 مئی 2021ء

غزہ(نیٹ نیوز )فلسطین میں اسرائیل کی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان زکریا حمائل شہید متعدد زخمی ہو گئے ۔امریکہ میں صہیونیوں کیخلاف ملین مارچ کیا گیا ،جنگ بندی کیلئے مصری وفد نے غزہ کا تیسرا دورہ کیا ،اٹلی نے 8ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ،سربراہ اونروا نے کہا ہے کہ غزہ میں تباہی دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا،حماس رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ حالیہ معرکے میں مزاحمتی قوتوں نے قابض دشمن کو شرمناک شکست سے دوچارکیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے پر احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیاواقعے کے بعد اسرائیلی فورسز پر راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں کسی اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف ہفتے کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ملین مارچ کیا گیا یہ ملین مارچ امریکا میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کے زیر اہتمام کیا گیا ۔فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروکے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورت حال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ غزہ کے عوام بدترین انسانی المیے کاشکار ہیں اور غزہ کا علاقہ زمین پر جہنم بن چکا ہے ۔ اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس میں بطن الھوی کے مقام پر 7 فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی کا فیصلہ کچھ عرصے کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں پر قاتلانہ حملے کئے ،بیتا اور اطراف کی بستیوں سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے جلوس نکالے اور مظاہرے کیے ۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ 10 سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے صہیونی دشمن کو شرمناک شکست سے دوچار کیا ہے ۔اٹلی کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 68 لاکھ یورو یا تقریبا 8 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی اونروا کے بنیادی پروگراموں پر صرف کی جائے گی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اونروا کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کی طرف سے دی جانے والی امداد سے پناہ گزینوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور پناہ گزینوں کو مشرق وسطی میں درپیش خطرات کے تدارک میں مدد ملے گی۔بیت المقدس میں اطالوی قونصل جنرل جیوسیپی فیڈل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ ملین ڈالر کی امداد روم کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کی ادئیگی کی عکاسی کرتی ہے ۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت، تعلیم اور سماجی ضروریات پر صرف کی جائے گی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF-%D8%B2%D8%AE%D9%85%DB%8C%DA%A9%DB%8C%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D9%85%D9%84%DB%8C%D9%86-%D9%85%D8%A7%D8%B1%DA%86


مقبوضہ کشمیر:دونوں شہدا سپرد خاک،مظاہرے : کورونا سے مزید 20جاں بحق
پیر 31 مئی 2021ء

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کا شکار دونوں شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا ۔جنوبی کشمیر کے سنجید احمد پرے اور شاہ نواز احمد بٹ کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،آزادی کے حق میں اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے ،کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے کرفیو جاری ہے جس سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے ،بھارتی فوج نے صحافی سے کیمرہ اور فون چھین لیا،3نوجوانوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،حریت رہنمائو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ یاسین ملک سمیت تمام قیدی رہا کئے جائیں،پونچھ میں ہتھیاروں کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے دو فوجی زخمی ہوگئے جن کوعلاج کے لئے فوری طورپر بٹالین ہیڈکوارٹرمنتقل کردیا گیا۔زخمی فوجیوں کی شناخت سپاہی جتیش کماراورسپاہی آیوش پٹیل کے طورپر ہوئی ہے ،دونوں کی عمر یں تئیس 23 سال بتائی گئی ہیں۔یونائیٹڈ پیس الائنس نے کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرولکن بوزکر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے ،پونچھ کے علاقے کالی چوٹی ڈھوک میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 70 بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک فری لانس فوٹو جرنلسٹ کو اس وقت ہراساں کیا جب وہ شوپیاں میں فوجی آپریشن کی کوریج کے لئے جارہے تھے ،صحافی نے کہا کہ پولیس سٹیشن میں انہیں ایک دستاویز پر دستخط کرنے کے لئے کہا گیا ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82-%DA%A9%D8%B4%D8%B1%DA%BA-%D8%B4


نائیجریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلامی بورڈنگ اسکول پر دھاوا بول دیا اور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں ایک بورڈنگ اسکول میں داخل ہوکر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آور سو سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے۔

تاحال اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے نائیجریا کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول میں حملے کے وقت 200 بچے رہائش پذیر تھے۔ اغوا ہونے والے بچوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔


اسکول کے عملے کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے تاہم بعد میں 4 سے 12 سال کے کمزور بچوں کو رہا کردیا گیا تھا۔

اسی طرح ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ 20 سے 25 موٹر سائیکل سوار حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے جو 150 بچوں کو اغوا کرکے لے گئے جب کہ اسکول میں 300 سے زائد بچے موجود تھے۔


واضح رہے کہ نائیجریا میں مسلح گروہ کی جانب سے تاوان کے لیے اسکول کے بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے، دسمبر سے تاحال 700 بچوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔ چند روز قبل ہی ایک اسکول سے اغوا ہونے والے 14 بچوں کو 40 دن بعد رہائی ملی ہے۔

اسرائیلی فوج نے صہیونیت کے حق میں پروپیگنڈے اور رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اسرائیلی خواتین فوجیوں کی ہیجان انگیز تصاویر کا استعمال شروع کردیا۔

غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت اور ریاستی دہشت گردی میں 250 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری اور شہید و زخمی فلسطینی بچوں کی ویڈیوز اور تصاویر نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ مظلوم فلسطینیوں کی حالت زار پر ہر احساس رکھنے والے شخص کی آنکھ اشک بار ہوگئی اور اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج اپنا تشخص بہتر بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئی ہے جس میں وہ نوجوان پرکشش اسرائیلی خواتین فوجیوں کی شہوت انگیز ویڈیوز اور تصاویر کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے تاکہ رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کیا جاسکے اور فلسطینیوں کے خلاف نفرت کو پھیلایا جاسکے۔ اس تکنیک کو ’ہوس کے شکنجے‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ٹاک ٹاک کا بھی استعمال کیا جارہا ہے تاہم کمنٹس میں اسرائیلی فوج پر غزہ میں حالیہ بمباری کے تناظر میں تنقید بھی کی جارہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی اس مہم کا مقصد اسرائیلی نوجوانوں کی فوج میں لازمی بھرتیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور جو لوگ فوج میں سروس سے گریز کررہے ہوں ان کی ذہن سازی کرنا بھی ہے۔

ڈیوک یونی ورسٹی کی پروفیسر ربیکا اسٹین کہتی ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے فوجی وردی کو رومانی انداز میں دکھانے اور سپاہی کو عظیم ہیرو بناکر پیش کرنے کی طویل تاریخ ہے، جس میں اب جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلیے سوشل میڈیا کو بھی شامل کرلیا گیا، تاہم حالیہ غزہ جنگ کے بعد فلسطینی سوشل میڈیا اور اس کے ساتھ دنیا بھر میں اظہار یکجہتی نے اسرائیلی پروپگینڈے کو شکست دے دی ہے، اسرائیلی فوج کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ وہ جھوٹ سے سچ کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور اب اسے نئی تعلقات عامہ کی حکمت عملی بنانی پڑے گی۔
https://www.express.pk/story/2184412/10/


بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کا اعتراف کر لیا
Published On 30 May,2021 12:01 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی امن کی کوششوں کا اعتراف کر لیا، بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی سے امن کے احساس کو فروغ ملا۔

پاکستان امن کا داعی، بھارت نے بھی تسلیم کر لیا۔ بھارت کے آرمی چیف ایم ایم نروانے نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ گزشتہ تین ماہ سے بھارتی اور پاکستانی فوج کے مابین جنگ بندی کے قائم رہنے سے امن اور سلامتی کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ بھارت جنگ بندی کو جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور بہتری آ سکے۔

انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف نے لداخ میں چین کے ساتھ جاری صورت حال پر کہا کہ کشید گی میں فوری طور پر کمی نہیں ہو رہی ہے، امن کے لیے مزید اور اعتماد پر مبنی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/603858_1


افغانستان:فضائی حملے ، دھماکے 4لیکچررز سمیت 18ہلاک
 30 May, 2021

افغانستان میں مختلف فضائی حملوں ، دھماکوں اور حملوں میں 4 لیکچررز سمیت 18 افراد ہلاک ، 22 زخمی ہو گئے

کابل (دنیا مانیٹرنگ، شنہوا ) افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے پروان کے ضلع بگرام کی البیرونی یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے 4 لیکچررز ہلاک، 13 زخمی ہوئے ۔ افغان حکام کے مطابق بس کو سہ پہر کے وقت نشانہ بنایا گیا، ہلاک و زخمی ہونیوالوں میں اکثریت اساتذہ کی ہے ، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ادھر صوبہ فاریاب اور سری پل میں افغان فضائیہ کی کارروائیوں میں 10 جنگجو ہلاک، 6 زخمی ہو گئے ۔ ادھر افغان صوبے ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے باپ بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔پکتیکا کے ضلع سوہوزہ میں نامعلوم افراد کے حملے میں پولیس چیف ہلاک جبکہ ان کے 2 محافظ زخمی ہو گئے ۔ صوبہ لغمان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک عالم دین ہلاک ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-30/1830796


کالعدم ٹی ٹی پی کااہم کمانڈر مفتی خالد افغانستان میں 
 30 May, 2021

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اور رکن شوریٰ مفتی خالد کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاش افغان صوبہ کنڑ سے مل گئی، مفتی خالد کا تعلق بونیر سے تھا، وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیر ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔ پولیس کے مطابق مفتی خالد کو دوران سفر نامعلوم افراد نے ہلاک کیا۔مفتی خالد 2008 میں الیکشن ریلی پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس میں 36 افرادجاں بحق ہوئے تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-30/1830797


امریکی یہودیوں کا فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ
 30 May, 2021

دنیا امریکی شہر نیویارک میں سینکڑوں یہودیوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا

نیویارک (اے پی پی)اس موقع پر شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے دنیا بھر کے یہودیوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی حکومت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-30/1830798


صدر نے شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر شیئر کردیں :پیغام یہود مخالف نہیں بلکہ اسرائیل مخالف:علوی
 30 May, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیل کی 11 روزہ وحشیانہ بمباری سے فلسطین میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے خوابوں اور ان کے خاندانوں کے ردعمل کے بارے میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیل کی 11 روزہ وحشیانہ بمباری سے فلسطین میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے خوابوں اور ان کے خاندانوں کے ردعمل کے بارے میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیغام یہود مخالف نہیں بلکہ اسرائیل مخالف، صیہونیت مخالف اور نسلی تفریق کے خلاف ہے ، ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ یہ دردناک تصاویر ہیں،کل 67 میں سے 65 بچے فلسطینی تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-30/1830679


مسئلہ کشمیر : صدر جنرل اسمبلی کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا
30 May, 2021

ولکان بوزکر کا بیان ان کے مرتبے کے شایان شان نہیں ، عالمی پلیٹ فارم کی ساکھ بھی متاثر ہوئی :بھارتی وزارت خارجہ سرحد پار دہشتگردی سب سے بڑا مسئلہ :جے شنکر، کشمیریوں پر بھارتی مظالم خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں:پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) بھارت مسئلہ کشمیر پر صدر جنرل اسمبلی ولکان بوزکر کے بیان پر تلملا اٹھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندم بگچی نے صدر جنرل اسمبلی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ولکان بوزکر کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بیان ناقابل قبول ہے ، اس قسم کا گمراہ کن اور متعصبانہ بیان ان کے رتبے کے شایان شان نہیں، بلکہ اس سے عالمی پلیٹ فارم کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے ، کشمیر کی صورتحال کا فلسطین سے موازنہ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ادھر بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار پھر پاکستان پر در اندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی وجہ دراندازی ہے ، جب دراندازی رک جاتی ہے ، فائرنگ کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے ۔ ہوور انسٹیٹیوٹ کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سب سے بڑا مسئلہ سرحد پار دہشت گردی ہے ۔ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا الزام سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا بھارتی پراپیگنڈا قرار دے دیا۔ترجمان پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ درحقیقت کشمیریوں پر بھارتی مظالم خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے انکار کرتا ہے ، جس کا خود اس نے عالمی برادری اور کشمیری عوام سے وعدہ کیا تھا۔یاد رہے کہ 27 مئی کو ولکان بوزکر نے دورہ پاکستان کے دوران پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو فلسطین کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پر لازم ہے کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں زور وشور سے اٹھائے ، نیز متنازعہ خطے کے حوالے سے بھارت اس وقت تک یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-30/1830754


پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 امن مِشنز میں حصہ لیا
 30 May, 2021

یو این سیکرٹری جنرل نے پاکستانی خواتین کے دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا افواجِ پاکستان کے اس وقت 4515 جوان یو این امن مشنز کیلئے سرگرم عمل ہیں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے دنیا بھر کے تقریباً 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ اقوام متحدہ کے 46مشترکہ امن مِشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان نے 30ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی،پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960ء میں ہوا جب پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشن میں اپنا پہلا دستہ تعینا ت کیا۔ پاکستان پچھلے کئی سالوں سے مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا اور مؤثر ملک رہا ہے ،بیرون ملک ہمارے دستوں نے جنگ زدہ علاقوں کو معمول پر لانے ، امن وامان برقرار رکھنے اور انتخابات کی نگرانی کے ذریعے سیاسی تقسیم کی کامیاب منتقلی کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ اس وقت افواجِ پاکستان کے 4515 جوان امن مشنز کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں 160جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دورہ پاکستان سے قبل پاکستانی خواتین کے 15رکنی امن دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-30/1830680


بھارتی فوج فورسز نے غلطی سے سرحد پار جانے والے پاکستانی نوجوان کو تشدد کرکے شہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے، جہاں بھارتی فورسز آئے روز نہتے اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کررہی ہے، وہیں انسانیت اور جمہوریت کا راگ الانپنے والے بھارت میں بھارتی انتہا پسندوں نے حکومتی سرپرستی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ایل او سی پر بھی بھارتی فورسز کی ہٹ دھرمیاں اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اب ایک اور واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے ظفر وال کے رہائشی نوجوان کے ساتھ پیش آیا، جو 18 مئی کو غلطی سے سرحد پار کرگیا تھا۔

ظفروال کے نواحی گاؤں کا رہائشی سید عاصم رضا 18 مئی سے اپنے گھر سے غائب تھا، اور اس کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھانہ ظفروال میں درج کروائی تھی، لیکن چند روز بعد ہی بھارتی میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر میں عاصم زخمی حالت میں زیر علاج نظر آ رہا، اور بھارتی میڈیا سید عاصم کو دہشت گرد ثابت کرتا رہا۔

عاصم کے اہل خانہ کو جب بھارتی میڈیا پر اپنے پیارے کی تصویر نظر آئی تو انہوں نے اعلیٰ حکام تک بات پہنچائی، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی، کیوں کہ بھارتی فورسز کے تشدد کے باعث عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جموں کے اسپتال میں انتقال کر گیا، اور گزشتہ روز بھارتی سیکورٹی فورسز نے شہید کی لاش پاکستانی رینجرز کے حوالے کردی۔
https://www.express.pk/story/2184079/1/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108383547&Issue=NP_PEW&Date=20210530


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108383550&Issue=NP_PEW&Date=20210530


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108383549&Issue=NP_PEW&Date=20210530


کینیڈا میں قائم کس فرم نے مودی حکومت کے بیانیے کو فروغ دینے کے لئے ویب سائٹ بنائی؟تہلکہ خیز رپورٹ آ گئی
May 29, 2021 | 21:30:PM

ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹلانٹک کونسل کی ڈیجیٹل فرانزک ریسرچ لیبارٹری کی ایک رپورٹ کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک مواصلاتی کمپنی نے ایک ویب سائٹ بنائی جس نے خود کو ایک بھارتی میڈیا ادارے اور حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والی سائٹ کے طور پر پیش کیا اورپھر بھارتی حکومت کے بیانیے کو فروغ دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی ایف آر لیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو میں قائم کمپنی پریس مانیٹر نے ویب سائٹ انڈیا ورسز ڈس انفارمیشن اور سائٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے اوران کو چلایا،اس نے اس کے متوازی ایک حکومت حامی سائٹ ’انڈیا نیوز نیٹ ورک‘ بھی بنائی اور اس کو رجسٹرڈ کروایا جس نے’ بھارت ورسز ڈس انفارمیشن‘ کے لئے بنیادی مواد فراہم کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی تاثرات کو متاثر کرنے کے لئے مودی حکومت کے حق میں اور اس کے مخالفین کے خلاف لکھے گئے ویب سائٹ کے مضامین کو ٹویٹر اور فیس بک پر درجنوں بھارتی سفارتخانوں اور قونصل خانے کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے آگے بڑھایا گیا ، ویب سائٹ پر بہت سے مضامین میں بھارت کی مرکزی حکومت کے نافذ کردہ متنازعہ پالیسی فیصلوں کے بارے میں اس کے بیانیے کو پیش کیاگیا جن میں بھارت کے ساتھ کشمیر کے تعلقات کی وضاحت کرنے والی بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی منسوخی ، متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ شامل ہے، جس میں مذہبی اقلیتوں پر ظلم و ستم کی اجازت دی گئی ہے اور دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران مسلمانوں کو نشانہ بنایاگیا۔
https://dailypakistan.com.pk/29-May-2021/1295452?fbclid=IwAR3P4YvtbO4g_Bzf1utDPQ5tUoW2RD1NqFJBB9mjnV9GAFESCMxpWODn-dc


افغانستان: شادی کی تقریب میں مارٹر حملہ، 10 افراد جاں بحق
May 30, 2021 | 14:47:PM

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبے کپیسا میں مارٹر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کپیسا کے ضلع تگاب میں شادی کی تقریب میں مارٹر آکر گرا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹر گرنے کے مقام کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری تھیں۔

https://dailypakistan.com.pk/30-May-2021/1295796?fbclid=IwAR1hMB7BncSyeEohmOPjJz8f0LMLKpliii2_l0R1swNp6JBIt-5N_UjSmmo


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/30052021/p1-lhr001.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/30052021/p1-lhr027.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/30052021/p1-lhr017.jpg


بھارتی دہشتگردی: ایک سال میں 282 کشمیری شہید، سینکڑوں گرفتار، کرفیو، نظام زندگی مفلوج
اتوار 30 مئی 2021ء

سرینگر (این این آئی،کے پی آئی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جاری محاصرے ،کرفیو اور گرفتاریوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔ بھارتی فوج کے پر تشدد آپریشن جاری ہیں،مارچ 2020 سے اب تک282 کشمیری شہید ہوگئے ،کپواڑہ میں بارودی شیل پھٹنے سے زخمی خاتون بھی دم توڑ گئی ، ہائیکورٹ نے تین افرا دپر لاگو کالا قانون کالعدم قرار دیدیا، کورونا سے مزید60 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، مسلمانوں نے آنجہانی پنڈت کی آخری رسومات میں مدد کی ۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ ا قوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ اقدمات اٹھائے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوں کے علاوہ جموں خطے میں سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں ۔ ، زیادہ تر دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہے ۔ بھارتی پولیس نے وادی کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پابندیوں کی خلاف ورزی پر 190افراد گرفتار کیے جبکہ 964افراد پر 1لاکھ22ہزار 9سو 20روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ کپواڑہ میں ایک بارودی شیل کے زور دھاکے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون سارہ بیگم سرینگر کے ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔ جسٹس ونود چٹر جی کول پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے منظور احمد گنائی ، سجاد احمد بٹ اور اعجاز احمد ڈار پر لاگو کالا قانون پی ایس اے کالعدم قرار دیکر انتظامیہ کو انکی فوری رہائی کا حکم دیا۔ ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو قتل اور خوفزدہ کرنے کیلئے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا استعمال کر رہے ہیں اور وہ اپنی پرتشدد کارروائیوں کے دوران بچوں اور خواتین کو بھی نہیں بخش رہے ، فوجیوں نے کورونا کے دوران مارچ 2020 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی 5ہزار 2سو 50کارروائیاں کی ہیں، 282 کشمیریوں کو شہید کیا اور 900 سے زائد کو زخمی کیا جبکہ اس دوران3ہزار 1سو 30سے زائد کشمیری گرفتار کر لیے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ میں کورونا وائرس سے مزید60 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ان میں سے 30 افراد جموں 26وادی اور4 کا تعلق لداخ سے ہے ۔ اس طرح مقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مزید28 سو افراد کروناوائر س کا شکار ہوگئے ہیں ۔کے پی آئی کے مطابق لداخ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار مریضوں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی جس سے لداخ میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 تک پہنچ گئی ہے ۔دریں اثنا مسلمانوں نے روایتی بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ میں ایک 85سالہ پنڈت کی آخری رسومات میں مدد دی،پلوامہ کے علاقے سرنو میں مکھن لال نامی ایک کشمیری پنڈت کے اچانک انتقال کی خبر پھلتے ہی مقامی مسلما ن آنجہانی کے گھر پہنچ گئے اور غمزدہ لواحقین کی ڈھارس بندھائی ۔ کشمیری مسلمانوں نے آنجہانی کی آخری رسومات کے انتظامات کیے اوراسکے لواحقین کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندو مسلم بھائی چارے کی روایت صدیوں سے چلی آرہی ہے ۔ بھارت نے کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کے مذموم مقصد کے تحت 1990میں کشمیری پنڈتوں کو مقبوضہ وادی چھوڑنے پر مجبور کیا تھا ۔ تاہم جو پنڈت مقبوضہ وادی میں رہ گئے ہیں انہیں کشمیری مسلمانوں سے کوئی شکایت نہیں ہے اور مسلمان انکادکھ سکھ میں بانٹنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D8%AA%DA%AF%D8%B1%D8%AF%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D8%A7%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-282-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C%D8%B1%D9%81%DB%8C%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D9%85%D9%81%D9%84%D9%88%D8%AC


نیتن یاہو خوفزدہ،تحقیقات میں بے نقاب ہو جائینگے :شاہ محمود
 29 May, 2021

تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ، شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کے مزار پر حاضری

اسلام آباد،بغداد (وقائع نگار،نیوز ایجنسیاں ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ نیتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خوفزدہ ہیں، فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہو ئیں تو وہ بے نقاب ہو جائیں گے ۔وزیرخارجہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں او آئی سی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ، او آئی سی میں پاکستان نے قرار داد پیش کی، یہ اس کی غیر معمولی کامیابی ہے ،وزیرخارجہ نے مزید کہا اسرائیل نے فلسطین میں مظالم کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کااعلان کیا ہے تو وہ بے نقاب ہو رہا ہے ۔بعدازاں انہوں نے حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کے مزار پر حاضری دی۔انہوں نے مزار سے ملحقہ جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی،اس موقع پر شاہ محمود نے امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی، خوشحالی، کورونا سمیت آفات سے خلاصی کیلئے دعائیں کیں،وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ عراق کے دوران عراقی ہم منصب فواد حسین اور عراق کی دیگر اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-29/1830462


پاکستان کا انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور ی کا خیرمقدم
 29 May, 2021

پاکستان نے اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل(ایچ آر سی) کی جانب سے او آئی سی کی زیر قیادت قرارداد کو منظور کرنے کا خیرمقدم کیا ہے

اسلام آباد (وقائع نگار، اے پی پی)ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کے لئے ایچ آر سی کا خصوصی اجلاس اور ایک بین الاقوامی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ عدم استحکام اور ناانصافی کے خاتمے اور با معنی احتساب کا عمل شروع کرنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے ،ترجمان نے کہا پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی میں شانہ بشانہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ فلسطین کے عوام کے حقوق اور وقار کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے اس قرار داد پر موثر عمل درآمد کے لئے عالمی برادری کی توقعات میں بھی شریک ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-29/1830420


اسرائیلی اشتعال انگیزی جاری، فلسطینی شہید، حماس کی جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش
Published On 29 May,2021 07:45 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی اشتعال انگیزی جاری ہے، رام اللہ میں مظاہرین پر فائرنگ کردی۔ ایک نوجوان شہید ہو گیا اور صہیونی فورسز 1ہزار 700 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ غزہ میں حماس نے شاندار پریڈ کی، جدید ڈرونز اور میزائلوں کی بھی نمائش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بربریت تو رک گئی مگر مقبوضہ علاقوں میں صہیونی مظالم نہ تھم سکے، رام اللہ کے مغربی علاقے میں نئی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین پر فائرنگ کردی، ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جبکہ بیس زخمی ہیں ، بیت اللحم میں فلسطینی خاندان کو انکا اپنا گھر منہدم کرنے پر مجبور کیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق سفاک اسرائیلی فوجی گزشتہ دو ہفتوں میں ایک ہزار سات سو سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ تین سو بار نسل پرست یہودی شہریوں اور صہیونی فورسز نے فلسطینیوں پر حملے کئے۔

مقتول ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے نائب جنرل اسماعیل قا آنی نے نے تہران میں اجتماع سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی تمام مقبوضہ زمینوں کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے تیار ہیں صہیونی شہری واپس یورپ لوٹ جائیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے غز ہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر شائع کردیں، یورپی اخبار نے بھی کارٹون کے ذریعے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کیا،

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں چار بچے اور بیوی کو کھونے والے محمد الحدید کی زندگی دکھ اور پریشانیوں میں گھر گئی، ماں کے بغیر زندہ بچ جانے والے پانچ ماہ کے عمر کو سنبھالنا چیلنج بن گیا۔

غزہ میں اسرائیل پر فتح کا جشن جاری ہے، حماس نے غزہ سٹی میں فوجی پریڈ کی، مزاحمتی تنظیم نےمیزائلوں اور راکٹوں کی نمائش کی، عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی

حماس کے ترجمان نے اسرائیل کووارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسجد الاقصیٰ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا


اسرائیلی اشتعال انگیزی جاری، فلسطینی شہید، حماس کی جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش
Published On 29 May,2021 07:45 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی اشتعال انگیزی جاری ہے، رام اللہ میں مظاہرین پر فائرنگ کردی۔ ایک نوجوان شہید ہو گیا اور صہیونی فورسز 1ہزار 700 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ غزہ میں حماس نے شاندار پریڈ کی، جدید ڈرونز اور میزائلوں کی بھی نمائش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بربریت تو رک گئی مگر مقبوضہ علاقوں میں صہیونی مظالم نہ تھم سکے، رام اللہ کے مغربی علاقے میں نئی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین پر فائرنگ کردی، ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جبکہ بیس زخمی ہیں ، بیت اللحم میں فلسطینی خاندان کو انکا اپنا گھر منہدم کرنے پر مجبور کیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق سفاک اسرائیلی فوجی گزشتہ دو ہفتوں میں ایک ہزار سات سو سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ تین سو بار نسل پرست یہودی شہریوں اور صہیونی فورسز نے فلسطینیوں پر حملے کئے۔

مقتول ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے نائب جنرل اسماعیل قا آنی نے نے تہران میں اجتماع سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی تمام مقبوضہ زمینوں کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے تیار ہیں صہیونی شہری واپس یورپ لوٹ جائیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے غز ہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر شائع کردیں، یورپی اخبار نے بھی کارٹون کے ذریعے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کیا،

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں چار بچے اور بیوی کو کھونے والے محمد الحدید کی زندگی دکھ اور پریشانیوں میں گھر گئی، ماں کے بغیر زندہ بچ جانے والے پانچ ماہ کے عمر کو سنبھالنا چیلنج بن گیا۔

غزہ میں اسرائیل پر فتح کا جشن جاری ہے، حماس نے غزہ سٹی میں فوجی پریڈ کی، مزاحمتی تنظیم نےمیزائلوں اور راکٹوں کی نمائش کی، عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی

حماس کے ترجمان نے اسرائیل کووارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسجد الاقصیٰ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/603806_1


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-29&edition=KCH&id=5641203_86856335


مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوان شہید؛12گرفتار
 29 May, 2021

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید،12کو گرفتار کرلیا

سرینگر(نیوز ایجنسیاں)کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے گنو پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-29/1830355


اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
 29 May, 2021

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا

نابلس (رائٹرز) فلسطینی حکام کے مطابق سینکڑوں فلسطینی نوجوانوں نے نابلس کے قریب یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرے کے دوران ٹائر جلائے اور پتھراؤ کیا، اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر دی ۔ ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-29/1830356


افغا نستان : 23جنگجوؤں سمیت 27ہلاک
 29 May, 2021

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کی کارروائیوں میں 23 جنگجوؤں سمیت 27 افراد ہلاک، 16 زخمی ہو گئے

کابل (شنہوا، دنیا مانیٹرنگ) چینی نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ بلخ کے ضلع شولگرہ میں افغان فضائیہ کے طالبان کے ٹھکانے پر حملے میں 23 جنگجو ہلاک، 11 زخمی ہو گئے ۔ فوجی ترجمان کے مطابق فضائی کارروائی ضلع شولگرہ کے ایک گاؤں بودانہ قلعہ میں کی گئی ۔ ادھر صوبے فاریاب کے ضلع قیصر میں طالبان کے مارٹر حملے میں چار شہری ہلاک، پانچ زخمی ہو گئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں میں دو سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-29/1830354


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/29052021/P3-Lhr-007.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/05/29052021/P6-ISB-013.jpg


افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کی بس کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 لیکچرار جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق یونیورسٹی بس کو صوبے پروان کے ضلع بگرم میں نشانہ بنایا گیا۔ بس میں 20 کے قریب اساتذہ اور تعلیمی عملہ سوار تھا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ یونیورسٹی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دھماکے کے بعد مسافر بس میں بری طرح پھنس گئے۔

ریسکیو ادارے کے عملے نے بس کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 لیکچرار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ دھماکے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تر اساتذہ شامل ہیں۔


اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ کچھ اساتذہ ہاتھ اور پاؤں سے بھی محروم ہوگئے۔

پروان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبان سمیت کئی جنگجو گروہ متحرک ہیں۔


واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا ہے جب کہ قطر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے جس کے باعث ملک میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2183818/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108380675&Issue=NP_PEW&Date=20210529


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108380676&Issue=NP_PEW&Date=20210529


امریکی فوجی اڈوں پر تعینات فوجیوں نے غلطی سے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی جگہوں کے متعلق راز افشاءکر دیئے
May 29, 2021 | 18:08:PM

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف یورپی ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر تعینات فوجیوں نے غلطی سے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی جگہوں کے متعلق راز افشاءکر دیئے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ غلطی یورپی ممالک میں موجود ان امریکی فوجی اڈوں پر تعینات فوجیوں سے ہوئی ہے جہاں امریکہ کے ایٹمی ہتھیار پڑے ہیں۔ یہ فوجی ایٹمی ہتھیاروں کے سسٹمز کی تفصیلات کو زبانی یاد کرنے کے لیے ’فلیش کارڈز‘ ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے رہے۔ انہیں یہ احساس نہ ہو سکا کہ فلیش کارڈز میں ایسی انتہائی خفیہ معلومات موجود ہیں جو آن لائن دستیاب ہو چکی ہیں اور کوئی بھی انہیں دیکھ سکتا ہے

ان فلیش کارڈز میں یہ معلومات بھی درج ہوتی تھیں کہ کس بیس کے کون سے والٹ میں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور کون ساوالٹ خالی پڑا ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں کے علاوہ ان فوجی اڈوں پر لگے سکیورٹی کیمروں، مختلف نوعیت کے پاس ورڈز اور دیگر سکیورٹی پروسیجز کے متعلق معلومات بھی ان کارڈز پر دستیاب ہوتی تھیں۔فوجیوں کی اس غلطی سے یہ تمام معلومات انٹرنیٹ پر عام دستیاب ہو گئیں، جنہیں گوگل بھی کیا جا سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ان فلیش کارڈز کا زیادہ تر استعمال 2013ءتک کرتے رہے تاہم کچھ کارڈز ایسے بھی ہیں جو اپریل 2021ءکے ہیں۔جب یہ معاملہ میڈیا کی نظروں میں آیا اور امریکی فوج سے اس پر ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس کے بعد انٹرنیٹ سے یہ فلیش کارڈز ڈیلیٹ ہونے شروع ہو گئے اور اب مکمل طور پر ڈیلیٹ کیے جا چکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/29-May-2021/1295421?fbclid=IwAR1R_0S1L9IHb83n-GAx7bgVntvmCVAnPX9whPBrt8wBiiFc2Y7G9zJpWek


لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار
May 29, 2021 | 14:17:PM

لاہور(ڈ یلی پاکستان آ ن لائن ) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت میں انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے تین دہشتگر د گرفتار کرلئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکا م بنا دیاگیا۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگر د گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے تینوں دہشتگرد سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ او ر دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے دہشتگردوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/29-May-2021/1295388?fbclid=IwAR2UCct41kjIXY5a1YIvB6ItupMh9_m-EpdSpNO1RetraaP1rJgT7qLTDpI


اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کا کہنا ہے کہ فلسطین کے اہم معاملے پر بے عملی اقوامِ متحدہ اور سیکورٹی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا نے دنیا میں بڑے معاشرتی، سیاسی اور معاشی مسائل کو جنم دیا، جن کا حل مشترکہ لائحہ عمل سے ہی ممکن ہے، ان حالات میں ممبر ممالک کو اکھٹا رکھنا بڑا چیلنج تھا، کورونا ویکسین امیر اور غریب ممالک کی یکساں ضرورت ہے، کورونا وبا کے سدباب کے لیے پاکستانی حکومت نے جو کچھ کیا اس پر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، پچھلے سال جب میں یہاں آیا تب بھی پاکستان کی صورتحال نسبتاً بہتر تھی، پاکستانی حکومت کے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں، میں خوش ہوں کہ پاکستان مریضوں کی تعداد میں کمی لانے اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے مؤثرکام کر رہا ہے۔

مسئلہ فلسطین، کشمیر، افغانستان ، کوڈ 19 اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے پچھلے ہفتے فلسطین کی صورتحال پر میٹنگ بلائی تاکہ سیکیورٹی کونسل کی خاموشی اور ڈیڈلاک کا ازالہ کیا جاسکے، اس اہم معاملے پر بے عملی اقوامِ متحدہ اور سیکورٹی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، میں امید کرتا ہوں کہ سیکورٹی کونسل کی جانب سے بھی اس اہم اور ضروری مسئلہ پر متفقہ آواز سنائی دے گی۔

صدر جنرل اسمبلی نے کہا کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ملاقات کے لیے وقت نکالا اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مضبوط مؤقف اور حمایت کا اظہار کیا۔

وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ اس وقت مذاکرات کی فوری ضرورت ہے تاکہ اسرائیلی قبضے کو ختم کیا جاسکے اور دو خود مختار ریاستوں کا قیام عمل میں آسکے، جو باہم امن سے رہیں اور 1967 سے قبل کی سرحدوں میں ہوں اور یروشلم دونوں کا دارالحکومت ہو، میں یقین دلاتا ہوں کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی تک یو این جنرل اسمبلی آرام سے نہیں بیٹھے گی۔

صدر جنرل اسمبلی نے کہا کہ مجھے جموں و کشمیر کی صورتحال کا بھی بخوبی علم ہے، مجھے ادراک ہے کہ ایک عام پاکستانی کشمیر کے حوالے سے کیا محسوس کرتا ہوگا کہ جب فلسطین کے حوالے سے اس کے جذبات اس قدر شدید ہیں، جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام اور خوشحالی کا دارومدار پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بحالی پر ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل نکالیں۔

صدر جنرل اسمبلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرداردادو کی روشنی میں میں نے ہمیشہ فریقین پر زور دیا ہے کہ زمینی حقائق کو تبدیل نہ کیا جائے، متنازعہ علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے، تنازعہ کشمیر بھی اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ مسئلہ فلسطین ہے، بطور صدر جنرل اسمبلی میں بھارت اور پاکستان پر زور دیتا ہوں کہ اس مسئلہ کے پر امن حل کے راستے پر چلیں۔

وولکن بوزکر نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی بھی اشد ضروری ہے، پاکستان نے کئی ملین افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، چالیس سال سے عالمی برادری کی طرف سے خاطر خواہ امداد نہ ہونے کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا، میں پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے مصیبت کی گھڑی میں افغان کمیونٹی کو پناہ دی، پاکستان اور افغانستان کو آپس میں جدا نہیں کیا جاسکتا۔افغانستان میں امن، پاکستان میں امن اور علاقائی ترقی کے لیے لازم ہے، میں پاکستانی قیادت کو داد دیتا ہوں کہ جس نے افغانستان میں امن کی بحالی اور مسئلے کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔
https://www.express.pk/story/2182865/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108374635&Issue=NP_PEW&Date=20210527


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108374620&Issue=NP_PEW&Date=20210527


اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد حالیہ تنازع کی وجہ شیخ جراح کے علاقے میں اب بھی حالات کشیدہ ہیں۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ تنازع کی وجہ شیخ جراح کا علاقہ ہے جہاں اب بھی حالات کشیدہ ہیں جب کہ یہاں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل لاکھ مظالم ڈھالے، وہ اپنے آباواجداد کی وراثت نہیں چھوڑیں گے۔

شیخ جراح کی رہائشی 23 سالہ مونا الکرد کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان 1950 کی دہائی سے یہاں رہائش پذیر ہے، وہ ایسے ہی اس علاقہ کو کیسے چھوڑ سکتی ہیں۔ مونا الکرد کے والد کا کہنا ہے کہ وہ کسی اسرائیلی عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، 2009 میں اسرائیلی آبادکاروں نے زبردستی ان کے گھر کے پر قبضہ کر لیا تھا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس علاقے میں تقریباً ہر کسی کے گھر میں اسرائیلی رہائش پذیر ہیں۔

صرف شیخ جراح ہی نہیں بلکہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں 2 لاکھ سے زیادہ یہودی آباد کار آباد ہیں جب کہ فلسطینیوں کی آبادی 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ جراح میں یہودی آبادکاری کے خلاف احتجاج کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اسرائیلی کی جانب سے شدید بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی گئی تھی، 11 روز تک جاری رہنے والی اس بمباری میں 66 بچوں سمیت 254 افراد شہید ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2182850/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108376079&Issue=NP_PEW&Date=20210527


پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک
 28 May, 2021

گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے دنیا کا محفوظ تر ین ملک ہے

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے دنیا کا محفوظ تر ین ملک ہے مگر بھارت میں مودی کی نگرانی میں اقلیتوں کا قتل عام ہو رہا ہے ۔پاکستان میں تمام عقائد اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہم آہنگی سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان کو تمام تر حقوق پوری طرح سے میسر ہیں۔ وہ امریکا سے تعلق رکھنے والی سکھ کمیونٹی کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عیسائیوں ، ہندوئوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتیں پرامن طریقے سے مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں ۔ آئین پاکستان کسی بھی مذہب کا امتیاز کیے بغیر ہر فرد کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے ۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-28/1829859


جھڑپیں،آذربائیجان نے آرمینیا کے 6فوجی قید کرلئے
28 May, 2021

آذربائیجان نے آرمینیا کے 6 فوجی قیدی بنا لئے ۔ آرمینیا کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے فوجی سرحدی علاقے میں انجینئرنگ کا کام کر رہے تھے

یریوان (اے ایف پی) اس دوران آذربائیجان کی فوج نے انہیں گھیر لیا اور چھ فوجی قیدی بنا لئے ۔ آذربائیجان کی فوج کے مطابق قیدی بنائے گئے آرمینیائی فوجی بارودی سرنگیں نصب کرنے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-28/1830018


غزہ میں انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا اعلان
 28 May, 2021

انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد کی 24ممالک نے حمایت، برطانیہ سمیت9 کی مخالفت , بھارت سمیت14ملکوں کا ووٹ سے گریز،کونسل فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنائے :شاہ محمود

جنیوا (دنیا مانیٹرنگ)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ میں 11روزہ بمباری کے دوران منظم اسرائیلی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔اس حوالے سے کونسل میں قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جس کی کونسل کے 47میں سے 24ممالک نے حمایت کی ، اوآئی سی کے تعاون سے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کی پاکستان،چین ،روس،بنگلہ دیش ،بحرین ،سوڈان،آرمینیا برکینا فاسو،کیوبا،میکسیکو ،انڈونیشیا اور دیگر ممالک نے حمایت کی ،9ممالک نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے اس قرارداد کی مخالفت کی، قرارداد کی مخالف کرنیوالوں میں برطانیہ،جرمنی،بلغاریہ،آسٹریا،چیک ریپبلک اور دیگر ممالک شامل ہیں۔بھارت،فرانس ،جاپان ،نیپال سمیت14ملکوں نے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا،قرارداد کی منظوری سے مشرق وسطیٰ کے تنازعہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اس کے اسباب کے حوالے سے غیر معمولی تحقیقات کا آغاز ہو جائے گا۔ اس سے قبل غزہ کے عوام پر ڈھائی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پر بحث کرتے ہوئے کونسل کی سربراہ مشیل باشیلے نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ پر اس کے تباہ کن فضائی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا جا سکتا ہے ۔ غزہ میں شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دعوؤں کے برعکس انسانی حقوق آفس کو ایسے شواہد نہیں ملے کہ رہائشی مکانات اور صحت کے مراکز سمیت غزہ کی جو عمارتیں نشانہ بنائی گئیں، وہ مسلح گروپوں کی پناہ گاہیں تھی، یا پھر انہیں عسکری مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے حماس کے راکٹ حملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جوکہ فوجی تنصیبات اور شہری علاقوں میں تفریق کئے بغیر داغے گئے تھے ۔ اقوام متحدہ کی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے لیکن فلسطینیوں کو بھی بالکل وہی حق حاصل ہے ،انہوں نے غزہ میں ہونے والی تباہی کے حجم پر بھی روشنی ڈالی۔ادھراجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کونسل کو فلسطینی علاقوں سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کے خلاف روا رکھے جانے والے اسرائیلی سلوک سے آگاہ کیا۔انہوں نے انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ ایک بین الااقوامی انکوائری کے ذریعے اس جارحیت کے ذمہ دار کا احتساب کرے ۔انہوں نے کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور فراہمی کو یقینی بنائے ۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے تحقیقا ت کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-28/1830010


روانڈا کی نسل کشی میں اپنی ذمہ داری پر معافی مانگتاہوں:فرانسیسی صدر
 28 May, 2021

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہاہے کہ 1994 میں روانڈا کی نسل کشی میں اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کردار پر معافی مانگتا ہوں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)روانڈا کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ فرانس نے ان لوگوں کی بات نہیں مانی جنہوں نے روانڈا میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں خبردار کیا تھا اور اس نسل کشی کے دوران غیرجانبدار رویہ رکھا جو شاید قانوناً درست نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آج آپ کے ساتھ عاجزی اور احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر میں اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرنے آیا ہوں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس نسل کشی میں فرانس کا کوئی کردار نہیں تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-28/1830013


مقبوضہ کشمیر,بھارتی فوج کی شیلنگ,لڑکی شہید,مظاہرے,جھڑپیں
 28 May, 2021

قابض فوج کی طرف سے کپواڑہ میں گھر کے باہرپھینکا گیا شیل پھٹ گیا، 19سالہ گلناز شہید،والدہ سارہ زخمی کئی علاقوں میں جھڑپیں، فورسز کاطاقت کاوحشیانہ استعمال ،کئی افراد زخمی ، نوجوانوں کے بھارت مخالف نعرے

سرینگر (خبرایجنسیاں)جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک دھماکے میں 19 سالہ لڑکی جاں بحق ، اسکی ماں شدید زخمی ہوگئی، کئی علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے ، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعرات کے روز ہندواڑہ کے علاقے شادی خانہ میں ایک گھر کے باہر بھارتی فوج کی طرف سے پھینکا گیا شیل دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 19 سالہ گلناز شہید اور اسکی والدہ سارہ بیگم شدید زخمی ہو گئی۔ادھر بھارتی پولیس افسروں کی طرف سے سرینگر کے علاقے آنچار کے دورے کے موقع پر کشمیری نوجوانوں اور بھارتی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ نوجوانوں نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے ۔ بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین پر آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ ادھرکپواڑہ جیل میں 37قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قیدی مریضوں کے عزیر و اقارب نے کپواڑہ کے ایک ہسپتال کے باہر مظاہرہ کیا۔ ادھر مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پوسٹر زچسپاں کیے گئے ہیں جن میں غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں مستقل طور پر آباد ہونے کے منصوبے سے باز رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی کوتاہ بینی اور گمراہ کن ترجیحات نے بھارت کو صحت کے بدترین بحران سے دوچارکر دیا ۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کا ایک سرپنج گرفتار ،دو کشمیریوں کے اہلخانہ سے بھاری رقم بٹورنے میں ملوث پایا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-28/1830020


اقوام متحدہ کی غزہ کیلئے ساڑھے 9کروڑ ڈالر امدادکی اپیل
 28 May, 2021

اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے نو کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کر دی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ اپیل غزہ اور مشرقی بیت المقدس کے علاقوں کیلئے کی گئی ہے ۔11روزہ اسرائیلی بمباری سے غ
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-28/1830012


برلن ،ایک ہی جگہ مسجد،چرچ اور یہودی عبادتگاہ کی تعمیرکا سنگ بنیاد
 28 May, 2021

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مسلمانوں، یہودیوں اور مسیحیوں کے ایک گروپ نے مشترکہ مرکز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

برلن (دنیا مانیٹرنگ)۔بین المذاہب مکالمے کی علامت اس مرکز میں تینوں مذاہب کی عبادت گاہیں قائم ہوں گی ۔ اس موقع پر برلن کے میئر نے کہا کہ جرمن معاشرے میں نفرت، تشدد، یہود دشمنی، اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور اشتعال انگیزی کی کوئی جگہ نہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-28/1830008


بشارالاسد 95فیصد ووٹ لیکر پھر شام کے صدر منتخب
28 May, 2021

بشارالاسد صدارتی انتخابات میں 95فیصد ووٹ لے کر مسلسل چوتھی بار شام کے صدر منتخب ہوگئے

دمشق(دنیا مانیٹرنگ)دمشق میں الیکشن کمیشن کے سربراہ نے گنتی کے بعد اعلان کیا کہ کل 1کروڑ42 لاکھ سے زائد ووٹ ڈالے گئے جن میں سے بشارالاسد نے 1کروڑ35لاکھ ووٹ حاصل کیے ۔ان کے مدمقابل دو امیدوار تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-28/1830009


نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں رات گئے سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترحمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائَی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

بعدازاں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کوئٹہ سے مزید نفری طلب کر لی گئی۔
https://www.express.pk/story/2182241/1/


خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد کے دستیہ بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم دھماکے سے گھر کا چوکیدار زخمی ہوگیا ، جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت شاہ محد وزیر گھر پر موجود نہیں تھے ، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2182781/1/


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/28052021/P5-Lhr-009.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/28052021/P5-Lhr-010.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/05/28052021/P6-ISB-013.jpg


افغان طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں میں تیزی
جمعه 28 مئی 2021ء

مہترلام (نیٹ نیوز) افغانستان میں طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں میں تیزی آگئی۔صوبہ لغمان میں گاؤں کے عمائدین اور سرکاری عہدیداروں کے مطابق یکم مئی سے چار صوبوں لغمان ، بغلان ، وردک اور غزنی میں کم از کم 26 چوکیوں اور ٹھکانوں پر موجود اہلکاروں نے مذاکرات کے بعد ہتھیار ڈال د یئے ہیں۔صوبہ لغمان میں چوکیوں کے اندر گولہ بارود ختم ہوگیا، کھانے کی کمی تھی، کچھ پولیس افسران کو پانچ ماہ میں ادائیگی بھی نہیں کی گئی تھی۔ جیسے ہی مئی کے شروع میں امریکی فوجیوں نے ملک چھوڑنا شروع کیا ، طالبان جنگجوؤں نے مشرقی افغانستان میں 7 دیہی افغان فوجی چوکیوں کا محاصرہ کرلیا۔ طالبان نے بہترین حکمت عملی سے سینکڑوں فوجیوں کو میدان جنگ سے ہٹا دیا ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%BA%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DB%8C%D8%B2%DB%8C


مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے ،جھڑپیں،متعدد زخمی
جمعه 28 مئی 2021ء

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔ مظاہرین نے بھارتی مظالم میں تیزی اور جان لیوا کورونا وبا سے نمٹنے میں مودی حکومت کی ناکامی کی مذمت کی اور احتجاج کیا۔ کشمیری نوجوانوں اور بھارتی فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ بھارتی اہلکاروں نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ادھرشہید اشرف صحرائی کے بیٹے کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ حریت رہنما مولوی بشیر احمد نے کہا ہے کہ بھارت پولیس سٹیٹ ہے ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی کوتاہ بینی اور گمراہ کن ترجیحات نے بھارت کو صحت کے بدترین بحران سے دوچارکر دیا ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں اور بیرونی ممالک مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ شہید اشرف صحرائی کے کورونا میں مبتلا 2زیر حراست بیٹوں سمیت تمام نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقا دکریں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارتی فورسز سے مل کر کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کی رہائی کے لیے رقم وصول کرنے کا کام شروع کر دیا ہے ، سرپنچ نثار احمد خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ دریں اثنا جموں وکشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کے خلاف مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں مستقل طور پر آباد ہونے کے منصوبے سے باز رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے ۔ دوسری طرف کورونا مریضوں کے عزیر و اقارب نے کپواڑہ کے ایک ہسپتال کے باہر مظاہرہ کیا۔ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں مودی حکومت کے خلاف جموں میں ایک پر امن مظاہرہ کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے غیر قانونی طورپر زیر حراست حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف کالے قوانین کے پے در پے استعمال کا نوٹس لے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81000-%D8%B2%D8%AE%D9%85%DB%8C


پاکستان و دیگر ممالک سے فوجی اڈے بنانے پر مذاکرات بے نتیجہ : پنٹاگون؛ اڈے کا قیام تاریخی غلطی ہو گی: افغان طالبان
جمعرات 27 مئی 2021ء

واشنگٹن ( آن لائن ،نیٹ نیوز )امر یکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک سے ان کی سرزمین پر فوجی اڈے بنانے کے امکانات سمیت مختلف آپشنز پر بات چیت کررہے ہیں لیکن مذاکرات بے نتیجہ رہے ۔ پنٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی سے میڈیابریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اڈوں کے امکان کے حوالے سے میرے پاس کوئی خاص اپ ڈیٹ نہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کی صلاحیت کیلئے ہم قابل اعتبار ، قابل عمل آپشنز اور مواقع تلاش کررہے ہیں ، افغانستان تک رسائی کیلئے امریکہ خطے کے دیگر ممالک سے بھی مشاورت کر رہا ہے جبکہ امریکی سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پچیس فیصد افواج نکال لی گئی ہیں۔ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 160 سی 17 طیاروں جتنا سامان اور آلات واپس لے جا چکے ہیں ، 5 تنصیبات افغان فورسز کے حوالے کردی ہیں ۔ کابل،اسلام آباد (نیٹ نیوز،این این آئی ) پاکستان میں امریکی اڈے کے قیام کی خبروں پر افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک سے مطالبہ ہے کہ کسی کو ایسا قدم اٹھانے اور موقع فراہم کرنے کی اجازت نہ دیں۔ دوحہ میں افغان طالبان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے میں اجنبی فوجیں بے امنی اور جنگ کا اصل سبب ہیں ، اگر ایسا کیا گیا تو یہ تاریخی غلطی و رسوائی ہوگی، افغان مسلم و مجاہد قوم اس طرح کے گھناؤنے اقدام کے خلاف خاموش نہیں رہے گی اور مشکلات کی ذمہ داری غلطیاں کرنے والوں پر ہوگی جبکہ افغان حکام کے ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کا افغان امن سے متعلق ایک کانفرنس کی میزبانی کرنے کا امکان ہے ، طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان امن سے متعلق کسی بھی کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ نہیں ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%88-%D8%AF%DB%8C%DA%AF%D8%B1-%D9%85%D9%85%D8%A7%D9%84%DA%A9-%D8%B3%DB%92-%D9%81%D9%88%D9%82%DB%8C%D8%A7%D9%85-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%DB%8C-%D8%BA%D9%84%D8%A7%D9%86-%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%D8%A7%D9%86


بھارت میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور ٹویٹر پر پابندی لگانے کی تیاری، مگر ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟ آپ بھی جانیں
May 26, 2021 | 20:01:PM

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کی مقبول ترین نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک،انسٹاگرام،واٹس ایپ اور ٹوئٹر پر آج سے پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے چند ماہ قبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین متعارف کروائے گئے تھے جس کے لیے تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس کو اس پر عمل کرنا ضروری تھا۔بھارتی حکومت نےسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کواپنی نئی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کمپنیاں جلد نئے قوائد کی تعمیل کریں۔نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کوبھارت میں اپنےرابطہ اورشکایات افسرمقررکرنے ہوں گے، اور بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا۔

تاحال کسی بھی سوشل میڈیا نیب ورک کی جانب سے ان قوانین پر عمل درآمد نہ کیا گیا ہے جس کے باعث ان کے بند ہونے کا امکان ہے۔گوگل اور فیس بک کا کہنا ہےکہ وہ نئے قوائد پر عمل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔، دوسری جانب واٹس ایپ نے ان قوائد کے خلاف نئی دہلی کی عدالت میں حکومت کے خلاف کیس دائر کردیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-May-2021/1294008?fbclid=IwAR0y7dV5lFryCdbGDSy4-sT8NG2RZtE_G9H667zFfSsTeHB7e39C0awAep8


واٹس ایپ گردی، متعدد فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹ بلاک کردئیے گئے
May 26, 2021 | 19:45:PM

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سماجی رابطے کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ نےدرجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹ بلاک کردئیے ہیں۔

الجزیرہ اور اے ایف پی ایجنسی کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو معاشرتی معیار کی خلاف ورزی پر بلاک کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً100 فلسطینی صحافیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔ الجزیرہ کے بیوروچیف کا کہنا تھا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد تین روز کے لیے بلاک کردیا گیا تھا ۔
https://dailypakistan.com.pk/26-May-2021/1294006?fbclid=IwAR1DyjWB46nmGFJpbnwRIJM6VXu-qRw_NRgy-ecCdRPRc6DBi7yTlAS05TI


موجودہ صورتحال میں فلسطینی تنہا نہیں ‘پاکستان کی وہ فلاحی تنظیم جس کی غزہ میں امدادی سرگرمیاں جاری
May 27, 2021 | 18:06:PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)الخدمت کی جانب تر ک فلاحی ادارے ’حیرات فاؤنڈیشن‘ کے تعاون سے غزہ میں مظلوم اور متاثرہ فلسطینیوں کیلئے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے،الخدمت نےغزہ کی ریلیف کےکاموں کیلئےوہاں ایک مرکز جبکہ خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سینٹر قائم کیا ہے ،جہاں سے اسرائیلی جنگ سےمتاثرہ فلسطینی خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھاناپہنچایا جا رہا ہے،متاثرین کو خشک راشن اورفرسٹ ایڈ کٹس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

الخدمت کی جانب سےڈاکٹراورپیرامیڈیکل سٹاف اسرائیلی جنگ میں زخمی ہونےوالےفلسطینیوں کوطبی امدادفراہم کر رہےہیں،امدادی کاموں پرمتاثرین نےالخدمت سےمشکل گھڑی میں ساتھ دینےپراظہارتشکرکیااورکہاہےکہ وہ الخدمت اور پاکستانیوں کی بے مثال محبت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔

دریں اثنا الخدمت کراچی کےچیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ نےکہاہےکہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد ہمارادینی واخلاقی فریضہ ہے اورایک مسلمان کی مدد سنت نبویﷺ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے دوران سیکڑوں فلسطینی مائیں ،بچیاں ،بچے اور بزرگ زخمی ہو ئے ہیں اوران کا کوئی پرسان حال نہیں،انہیں،صحت،ادویہ،پانی،خوراک اوررہائش کے مسائل درپیش ہیں۔نو ید علی بیگ نے کہا کہ متاثرین کی بحالی میں طویل عرصہ درکار ہو گا ،اس مشکل صورت حال میں ان کا کوئی پرسان حال نہیں،اسی لیے الخدمت نے مظلوم اور پریشان فلسطینیوں کی مدد کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے پاکستانیوں خصوصاً اہل کراچی سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے الخدمت کا ساتھ دیں۔
https://dailypakistan.com.pk/27-May-2021/1294498?fbclid=IwAR1wR1QsvovZbnSugBSINVPjSop2dygaa1oQvou-dLKzHUttXKqkq4Nq3LY


اسرائیلی فضائی حملے ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نےصہیونی فوج کے جھوٹے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا
May 27, 2021 | 18:52:PM

نیویارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق (یو این ایچ آر سی) کی سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے جنگی جرائم ہوسکتے ہیں کیوں کہ جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان کے عسکری استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو این ایچ آر سی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیل بیچلیٹ نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تشدد' میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بہت سی احتیاطی تدابیر اپنائیں مثلاً کچھ حملوں میں پیشگی اطلاع دینا لیکن اس قدر گنجان آباد علاقے میں ہونے والے فضائی حملوں کا حملوں کا نتیجہ بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے اور غزہ میں وسیع پیمانے پر سویلین ڈھانچے کی تباہی کی صورت میں نکلا۔

سربراہ یو این ایچ سی آر کا کہنا تھا کہ اگر شہریوں اور سویلین چیزوں پر ان حملوں کے بلاامتیاز اور غیر موزوں اثرات پائے گئے تو اس طرح کے حملے جنگی جرائم میں شمار ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ جمعے کے روز ہونے والی جنگ بندی سے قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 66 بچوں سمیت 253 فلسطینی جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ اس 11 روزہ پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 19 سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
https://dailypakistan.com.pk/27-May-2021/1294504?fbclid=IwAR0agR3agi32Rjsye7tHUBQH0bB_7EMf-eiBL_C0AAORDfNNZLa7wI3GokM


اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور
May 28, 2021 | 14:19:PM

جینوا(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی۔

جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق عالمی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی قرارداد کو منظور کرلیا گیا، قراداد میں کہا گیا ہے کہ مستقل آزادانہ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے گا جو 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری اور حماس کے میزائل حملوں کے دوران غزہ، مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور اسرائیل میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں آزادانہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی قرارداد اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے توسط سے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کے حق میں 24 ووٹ دیے گئے اور مخالفت میں صرف 9 ووٹ آئے جب کہ بھارت سمیت دیگر 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب اسرائیلی نے روائیتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شرمناک فیصلہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل مخالف اقدام کی ایک اور واضح مثال ہے۔

امریکا نے بھی اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی تحقیقاتی کمیشن سے متعلق قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں اب تک امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/28-May-2021/1294930?fbclid=IwAR3iU7C0-f47rQpEOJMn56WA5xqABlIfcJh1-Ks-4iUkJnrMUoRHALVvy6Y


غزہ پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں: اقوام متحدہ
Published On 27 May,2021 06:19 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

یو این ایچ آر کونسل کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن کے مطابق اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والی عمارات کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہو۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رواں ماہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے تشدد پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

تقریر میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ گو کہ اسرائیل نے اپنے حملوں کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں جن میں حملوں سے قبل وارننگ دینا شامل ہے لیکن گنجان آباد علاقوں میں ہونے والے ان حملوں میں بڑی تعداد میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے شہری آبادی اور شہری املاک پر اپنے اثر کے اعتبار سے بلا امتیاز اور غیر متناسب دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا جا سکتا ہے۔

مشیل بیچلیٹ نے حماس اور دیگر فلسیطینی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ راکٹس اور مارٹر فائر کرنے سے اجتناب کریں اور ایسے اقدامات پر احتساب ہونا ضروری ہے۔ اس بات میں شک نہیں ہے اسرائیل کو اپنے شہریوں کے دفاع کا حق ہے لیکن یہی حق فلسطینیوں کو بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی 47 رکنی انسانی حقوق کونسل کے دوران غزہ میں ہونے والے تشدد کے حوالے سے بین الااقوامی تفتیش کے لیے ایک بورڈ قائم کرنے پر بحث کی جا رہی ہے جب کہ اس قرار داد کے ڈرافٹ پر مشاورت بھی جاری ہے۔

اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کونسل کو فلسطینی علاقوں سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کے خلاف روا رکھے جانے والے اسرائیلی سلوک سے آگاہ کیا۔

انہوں نے انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ ایک بین الااقوامی انکوائری کے ذریعے اس جارحیت کے ذمہ دار کا احتساب کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسیطنیوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور فراہمی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے انسانی حقوق کونسل کے لیے پاکستانی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے دوسرے ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ بھی فلسطینیوں کے حقوق کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کریں۔

انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے پاکستان نے بطور او آئی سی نمائندے جبکہ مصر نے عرب گروپ کے نمائندے کے طور پر بھی خطاب کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/603504_1


بھارتی کسانوں کے ملک گیر مظاہرے ،مودی کے پتلے جلائے
 27 May, 2021

بھارت بھر میں کسانوں نے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف یوم سیاہ منایا، اس موقع پر کسانوں نے سیاہ پرچم لہرائے اور وزیر اعظم مودی کے پتلے نذر آتش کئے

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) دہلی میں آل انڈیا کسان سبھا کے صدر اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں سیاہ پرچم لہراتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا اور مودی کے پتلے بھی جلائے گئے ۔ مشرقی پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، آسام ، مہاراشٹر اور اڑیسہ کے مختلف شہروں میں کسانوں نے مظاہرے کئے ۔ بھارتی کسان
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-27/1829387


انٹرپول انتباہ نظرانداز،خطرناک مواد سے بھرا جہازگڈانی لنگرانداز
 27 May, 2021

ماحول کے تحفظ سے متعلق بلوچستان کے ادارے نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مبینہ طور پر خطرناک مواد سے بھرے بحری جہاز کو توڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے

کراچی (بزنس رپورٹر، دنیا مانیٹرنگ) انٹر پول کے انتباہ کے باوجود پارہ ملے تیل سے بھرا بحری جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لایا گیا ہے ۔ ضلع لسبیلہ کی انتظامیہ اور انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (بلوچستان)نے نوٹس لیا ہے ۔ اڑتالیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ انٹرپول نے 22 اپریل کو پاکستان انٹرپول اور ایف آئی اے کو اس جہاز کو روکنے کے لیے کہا تھا۔ جہاز میں 15 سو ٹن پارہ ملا تیل کا ٹینک موجود ہے ۔ خطرناک مواد کے باعث بحری جہاز کو بنگلہ دیش اور بھارت نے آنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ ممبئی میں جہاز کا نام تبدیل کر کے چیرش رکھا گیا پھر21اپریل کو کراچی پہنچا یا گیا۔ جہاز مالکان نے متعلقہ حکام کی مبینہ ملی بھگت سے جہاز کو 30 اپریل کو گڈانی پہنچا دیا۔ انٹرپول کے خط پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور وزارت بحری امور سمیت 3 وزارتیں صرف خطوط کا تبادلہ کرتی رہیں۔ اے ڈی سی جنرل الیاس بلوچ کی سر براہی میں محکمہ ماحولیات، بی ڈی اے لیبر ڈپارٹمنٹ اور کسٹمز کے افسران نے سر جوڑ لیے ۔ محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران خان نے بتایا کہ بحری جہاز کو کسی بھی نوعیت کا اجازت نامہ نہیں دیا گیا ۔ صرف نال کی کٹنگ کی گئی ہے ، اس لیے جہاز گہرے پانیوں میں گھوم پھر سکتا ہے ۔ اے ڈی سی جنرل لسبیلہ الیاس بلوچ نے کہا کہ انکوائری جاری ہے ۔ جرم ثابت ہونے پر شپ بریکر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران سعید کاکڑ نے بتایا کہ جہاز کو توڑنے کا کام ابھی شروع نہیں ہوا تھا۔ کورونا کے باعث گڈانی شپ بریکنگ یارڈ 16 مئی تک بند رہا، اس لیے جہاز کا معائنہ کیا جا سکا نہ این او سی جاری کیا گیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-27/1829414


نائیجیریا میں تھانے پر حملہ 4پولیس اہلکار ہلاک
 27 May, 2021

نائیجیریا کی شورش زدہ ریاست عنوگو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

لاگوس (اے ایف پی) پولیس ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے علی الصبح ایک تھانے کو نشانہ بنایا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے متعدد حملہ آور زخمی ہوئے تاہم وہ زخمیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-27/1829395


عراق:امریکی بیس پر حملے کے الزام میں سینئر ملیشیا کمانڈر گرفتار
 27 May, 2021

عراقی سکیورٹی فورسز نے ایئر بیس عین الاسد سمیت مختلف راکٹ حملوں کے الزام میں سینئر ملیشیا کمانڈر قاسم مصلح کو گرفتار کر لیا

بغداد (رائٹرز) سکیورٹی ذرائع کے مطابق قاسم مصلح الانبار صوبے میں ملیشیا فورس پاپولر موبلائزیشن کا سربراہ ہے ، اسے انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-27/1829397


فلسطینیوں کو آزادی کیلئے ہر ممکنہ جدوجہد کرنے کا حق حاصل ہے، منیر اکرم
Published On 26 May,2021 06:29 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق قابض طاقت اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، اس کے برعکس فلسطینی شہریوں کو غیر ملکی قبضے سے آزادی کے لیے ہر ممکنہ جدوجہد کرنے کا حق حاصل ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کو تحفظ دینے پر بحث کے لیے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا کہ شہریوں کے تحفظ کا اہم مقصد سب سے پہلے مسلح تصادم کے پھیلائو کو روکنا ہے اور اس سلسلے میں فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت تصادم کے ابھرنے کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی اور طویل المدت تصادم کو روکا جائے اور پرامن حل کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے غیرقانونی اقدام جسے بھارتی قیادت نے مقبوضہ جموں کشمیر کا حتمی حل قرار دیا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کی جارحانہ کارروائیوں میں کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے لئے گھیرائو اور تلاشی آپریشن اور جعلی مقابلے، پرامن مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن سمیت گولہ بارود کا اندھا دھند استعمال شامل ہے جبکہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات پر شہریوں پر تشدد ، مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاسی رہنماؤں اور ہزاروں نوجوان لڑکوں کی غیرقانونی نظربندی اور کشمیریوں کی زمین پر زبردستی قبضہ اور کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے کو ہندو اکثریت والے علاقے میں تبدیل کرنے،اس کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کا احتساب کرنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور نہ ہی اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی دہشت گردی یا ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ شہریوں کو نہ ہی تحفظ اور نہ ہی انصاف کی قابل اعتبار پیش کش فراہم کی ہے ۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان بیرونی سرپرستی کی دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تقریباً 80 ہزار شہری اور سکیورٹی فورسز اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے بہترین مہمات شروع کیں لیکن اسے اب بھی سرحد پار سے حریفوں کی جانب سے بیرونی سرپرست میں دہشت گردی کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر سلامتی کونسل کی قراردادیں دیگر ریاستوں کے علاقوں پر طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتیں اور نہ ہی طاقت کے استعمال میں تناسب کی ضرورت پر سمجھوتہ کرنے کا جواز پیش کرتی ہیں ۔ انہوں نے طاقت کے اندھا دھن استعمال کے زریعے شہریوں کے قتل کے احتساب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف احتساب اجتماعی نقصان کے طور پر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا نہتے و محصور فلسطینیوں اور فلسطین کے خلاف طاقت کا استعمال غیرقانونی ہے لہذا بین الاقوامی قانون کے مطابق قابض طاقت اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں ہے اور اس کے برعکس فلسطینی شہریوں کو غیر ملکی قبضے سے آزادی کے لیے ہر ممکنہ جدوجہد کرنے کا حق حاصل ہے ۔

پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ قابض اور مقبوضہ کے درمیان غلط مساوات اخلاقی اور قانونی طور پر ناقابل قبول ہے جس سے اسرائیل کو غزہ پر بمباری کرنے اور بلاامتیاز طاقت کے استعمال سے استثنیٰ کا احساس پیدا ہوا ہے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 200 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں لہذا ایسے حملے شہریوں کے جانی نقصان اور جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانونی کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب ہیں اور ایسی خلاف ورزیوں پر کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/603331_1


اسرائیلی مظالم جاری، فائرنگ سے 1فلسطینی نوجوان شہید
26 May, 2021

امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر اعظم اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بلینکن کا مشرقی بیت المقدس میں قونصلیٹ قائم کرنے ،امداد کا اعلان

تل ابیب ، رام اللہ(اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ اور مغربی کنارے میں بد امنی کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں کو اعتماد کی بحالی کیلئے سخت جدوجہد کرنا ہے ۔تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف امید، احترام اور اعتماد کی بحالی کیلئے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی تعمیر نو کیلئے عالمی امداد کا فائدہ حماس حکمرانوں کو نہیں پہنچنا چاہیے ، اس سلسلے میں ہم اپنے پارٹنرز کیساتھ مل کر کام کریں گے ۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات کے بعد کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا ، اس پر ہمارا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہو گا۔ بعدازاں امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس سے رام اللہ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے غزہ کیلئے ہنگامی طور پر55لاکھ ڈالر جبکہ مجموعی طور پر فلسطین کیلئے ساڑھے 7کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کیلئے قونصلیٹ قائم کیاجائے گا۔ادھر برطانوی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے ۔دوسری جانب اردن نے بیت المقدس سے اس کے دوشہریوں کو گرفتارکرنے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-26/1828855


برقع مخالف بیان پر بورس جانسن کی معذرت
 26 May, 2021

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسلام، برقع اور حجاب سے متعلق اپنے بیان پر پارٹی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے باضابطہ طور پر معذرت کرلی

لندن(آئی این پی) برطانیہ میں حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی اسلامو فوبیا، اقلیتوں اور نسلی امتیاز سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ اس رپورٹ کے لیے وزیراعظم بورس جانسن کا بھی انٹرویو لیا گیا تھا۔انہوں نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے کالم میں برقع پہننے ، مسلم خواتین کو ڈاکو اور لیٹر بکس کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں باضابطہ طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کو وہ لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے جسے وہ پسند کرتی ہیں اور مجھے اس بات کا علم بھی ہے لیکن صحافت میں زبان زیادہ آزاد اور سنسنی خیز ہوتی ہے اس لیے یہ الفاظ استعمال ہوگئے ۔بورس جانسن کا انکوائری کمیشن میں مزید کہنا تھا کہ تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میں آئندہ بھی ایسی زبان استعمال کروں گا تو یہ بات درست نہیں۔ میں اب ایک اس عہدے پر ہوں جہاں مجھے تمام طبقات کی نمائندگی اور ان کا تحفظ کرنا ہے ۔واضح رہے کہ یہ کمیشن حکمران جماعت کنزرویٹوز نے وزیراعظم کی جانب سے امتیازی سلوک اور اس سے متعلقہ شکایات کو دور کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تشکیل دیا تھا۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-26/1828854


کوئٹہ:فائرنگ کے تبادلہ میں4دہشت گرد ہلاک
 26 May, 2021

نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارووائی ،دہشت گردوں سے فائرنگ کاتبادلہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) علاقے کامحاصرہ کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس کی مزیدنفری طلب کی گئی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-26/1828785


اسلامو فوبیا:حکمران پارٹی کی معذرت
 26 May, 2021

برطانیہ کی حکمران ٹوری پارٹی کی شریک چیئرپرسن اماندا میلینج نے اپنی جماعت میں اسلامو فوبیا سمیت مذہبی تعصب پر اظہار معذرت کیا ہے

لندن ( دنیا ڈیسک) برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلیے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو بھی ایسے شواہد ملے ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ صورتحال تشویشناک نہیں، لیکن مسلمانوں کے خلاف کسی تعصب کی اجازت نہیں دی جاسکتی، واضح رہے کہ حکمران جماعت کے کئی ارکان کے بارے میں یہ شکایات مل چکی ہیں کہ وہ مذہبی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہاں تک کہ وزیر اعظم بورس جانسن پر بھی یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اقتدار میں آنے سے قبل 2018 میں اپنے ایک اخباری کالم میں لکھا تھا کہ برقع پوش خاتون کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کوئی لیٹر بکس ہے یا پھر بینک لوٹنے والا ڈاکو۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-26/1828857


آذری فوج سے جھڑپوں میں آرمینیا کا1فوجی ہلاک
 26 May, 2021

آذربائیجان کی فوج کیساتھ ایک سرحدی جھڑپ میں آرمینیا کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا

یریوان (اے ایف پی)آذربائیجان کی فوج کیساتھ ایک سرحدی جھڑپ میں آرمینیا کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ آرمینیا کی وزارت دفاع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ آذربائیجان کی فوج نے شروع کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-26/1828863


افغان طالبان نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں کا قیام عظیم اور تاریخی غلطی ہوگی جس کی ہمسایہ ممالک کبھی اجازت نہیں دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی امریکی اڈوں کی خطے میں موجودگی کی سخت مخالفت کی ہے اور اگر اب بھی فوجی اڈے قائم کیے جاتے ہیں تو یہ تاریخی غلطی اور بدنامی ہوگی۔

طالبان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بار بار یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری سرزمین دوسروں کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، جواب میں ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ کوئی دوسری سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

طالبان نے امید ظاہر کی کہ ہمسائیہ ممالک ہم پر حملے کے لیے اپنی زمین اور فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے تاہم ایسا کیا گیا تو اس کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی اور انہیں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو ایسی غلطیاں کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پینٹاگون کے عہدیدار ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو افغانستان تک رسائی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دیدی ہے تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے امریکی بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2182545/10/


سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے دھمکی دی ہے کہ صدارتی الیکشن کے لیے اگر میرے کاغذات نامزدگی قبول نہیں کیے گئے تو میں ریاست کے اہم اور حساس راز افشا کردوں گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں رواں برس 18 جون کو صدارتی الیکشن ہوں گے جس کے لیے اب تک 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ کاغذات جمع کروانے والوں میں سابق صدر احمدی نژاد بھی شامل ہیں۔

احمدی نژاد 2005 سے 2013 تک ایران کے صدر رہے تاہم انہیں 2017 میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور اس بار بھی ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر ایران میں غیر مصدقہ اخباری اطلاعات کے مطابق دستوری کونسل اس بار بھی احمدی نژاد کے کاغذات نامزدگی قبول نہیں کرے گی اور اس کے لیے کوئی آئینی عذر تراشا جائے گا۔

دوسری طرف سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اور کسی نے انہیں روکا تو وہ بہت سے ملکی راز فاش کردیں گے۔ احمدی نژاد نے انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ موجودہ وزیر خارجہ جواد ظریف نے لیک ہونے والی آڈیو میں ملکی پالیسیوں اور امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایران کے معروف کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد وہ مضبوط امیدوار ہونے کے باوجود انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2182480/10/


آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرکے خود کو جبری طوری پر الحاق کیا ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج کے اجلاس میں آئرش پارلیمنٹ کے ارکان نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی جھنڈے کا ماسک لگایا ہوا تھا اور پہلی بار کسی یورپی پارلیمان نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کیا ہے۔

جمہوریہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب ہمیں سچ بولنا ہی پڑے گا کہ اسرائیل نے فلسطین سے جبری الحاق کیا ہوا ہے۔

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں اب اسرائیلی سفیر کو نکالنےسے متعلق ترمیمی بل پر بھی ووٹنگ بھی ہوگی اور بل منظور ہونے کی صورت میں اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا جائے گا اور اسرائیل پر مزید پابندیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

اسرائیلی جارحیت پر پیش کی گئی قرارداد پر آئر لینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کووننی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی تحریک آئرلینڈ میں احساس کی گہرائی کا واضح اشارہ ہے۔
https://www.express.pk/story/2182564/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108373131&Issue=NP_PEW&Date=20210526


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108373139&Issue=NP_PEW&Date=20210526


اسرائیلی حملے کا شکار ہونے والے میڈیا ادارے نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والی خاتون صحافی کو نوکری سے نکال دیا
May 25, 2021 | 20:56:PM

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آنل ائن )امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) نے خاتون صحافی کو فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر نوکری سے نکال دیا۔

اے پی وہی ادارہ ہے جس کے غزہ دفتر پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا اور اس حملے میں پوری بلڈنگ تباہ ہوگئی تھی،اس بلڈنگ میں اے پی سمیت دیگر میڈیا ہاوسز کے دفاتر بھی تھے۔ خاتون صحافی امیلی وِلڈرکو گذشتہ ہفتے اُس وقت نوکری سے نکالا تھا جب غزہ پر اسرائیلی حملے عروج پر تھے۔ اے پی نےکہا ہے امیلی ولڈرکو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر نکالا گیا ہے 

دوسری جانب خاتون صحافی نے کہا ہےکہ اسے طالب علمی کے دور میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی سزادی گئی ہے۔مجھے کہا گیا تھا دور طالب علمی میں ہوئی باتوں پر ایکشن نہیں لیا جائیگا مگر دو دن بعد ہی مجھے نوکری سے نکال دیا گیا اور جب میں نے خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرائی گئی ٹویٹس کا پوچھا تو مجھے کوئی جواب نہیں دیا گیا،

نوکری سے نکالے جانے کے بعد امیلی نے نہ صرف فلسطینیوں کے حق میں کیےگئے کچھ ٹویٹس کو ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/25-May-2021/1293579?fbclid=IwAR3ZnGkg5_J0WjzYtL6NWm8JxdayRcOZ3etsjbmbq9x3gy_haRws8op17Ak


موساد کا نیا سربر اہ مقرر ،ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ
 25 May, 2021

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ڈیوڈ بارنیا کو انٹیلی جنس ادارے موساد کو نیا سربراہ مقرر کر دیا

تل ابیب (اے ایف پی) وزیراعظم آفس کے مطابق اسرائیلی فوج کے کمانڈو یونٹ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے 56 سالہ ڈیوڈ بارنیا 1996 میں موساد میں شامل ہوئے ، 2019 سے وہ ادارے کے نائب سربراہ مقرر ہوئے ۔ موساد کے نئے سربراہ کی تقرری کی تقریب کے موقع پرنیتن یاہو نے ان اقدامات کا اشارہ دیا جوکہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کیلئے اٹھائے جا سکتے ہیں۔ اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ یہودی ریاست کے وجود کو آیت اللہ حضرات کے ہاتھوں نقصان سے محفوظ رکھنے کا اعلیٰ ترین ہدف رکھا گیا ہے اس کے حصول میں ایسی صورتحال بن سکتی ہے جوکہ ہم سے دلیرانہ اور آزادانہ فیصلوں کا تقاضا کریگی ۔ موساد کے نئے سربراہ یوسی کوہن کی جگہ لیں گے جوکہ 2015 سے ایجنسی کے سربراہ تھے ۔ موساد
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-25/1828270


مالی میں ایک اور فوجی بغاوت صدراور وزیراعظم گرفتار
 25 May, 2021

مالی میں ایک اور بغاوت، فوجی افسروں نے عبوری حکومت کے صدر، وزیراعظم اور وزیر دفاع کو گرفتار کر لیا

بماکو (رائٹرز) سفارتی ذرائع کے مطابق صدر باہ نڈاؤ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو دارالحکومت کے باہر واقع ایک فوجی بیس منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فوجی جنتا کے ایک سینئر رکن نے نئی پیش رفت کی تصدیق کر دی
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-25/1828271


پہلی بارعدالت پیشی
 25 May, 2021

میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو پہلی مرتبہ عدالت میں پیش کر دیا گیا

ینگون(اے پی) اس موقع پر عوام کے نام پیغام میں معزول رہنما نے کہا ان کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی عوام کیساتھ کھڑی رہے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-25/1828272


کوئٹہ:بم دھماکا، سکیورٹی اہلکار سمیت 5افراد زخمی
 25 May, 2021

دیسی ساختہ بم سڑک کنارے نصب تھا، ناکہ بندی ، تحقیقات شروع

کوئٹہ(اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈپر بم دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز قمبرانی روڈکے قریب بشیر چوک میں بم دھماکا ہو اجس کے نتیجے میں ایک بچے اورسکیورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی جگہ پر ریڑھی اور چھابڑی والے موجود تھے ،زخمی ہونے والوں کی نجیب اللہ ،نظام الدین،بلال ،حافظ گل کے ناموں سے شناخت ہوئی ۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کرادیا اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اورترجمان لیاقت شاہوانی نے بم دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ، کسی کو بھی صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-25/1828209


بھارتی پولیس کے دہلی میں ٹویٹر کے دفاتر پر چھاپے
 25 May, 2021

بھارتی پولیس کے سپیشل سیل نے دارالحکومت نئی دہلی اور گرو گرام میں ٹویٹر کے دفاتر پر چھاپے مارے اور ریکارڈ کا جائزہ لیا

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ چھاپے ‘‘کانگریس کی متنازعہ ٹول کٹ ’’کے حوالے سے مارے گئے ، پولیس کے سپیشل سیل نے مبینہ ٹول کٹ کی شکایت پر ٹویٹر کو نوٹس بھی جاری کئے تھے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-25/1828274


بیت المقدس،اسرائیلی پولیس کی فائرنگ،1فلسطینی شہید
 25 May, 2021

شیخ الجراح کے قریب فلسطینی نوجوان کے چاقو سے حملے ،2 اسرائیلی زخمی

تل ابیب (دنیا مانیٹرنگ) مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ الجراح میں ایک چاقو بردار فلسطینی نے 2 اسرائیلی زخمی کر دیئے ،جس کے بعد صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو شہیدکردیا۔ مقامی ہسپتال کے مطابق چاقو حملے سے زخمی ہونیوالے دونوجوانوں میں ایک فوجی ہے ۔واقعہ کے بعد مشرقی بیت المقدس کے علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں کشیدگی بڑھ گئی،صیہونی فورسز نے ہر ایک فلسطینی کی نگرانی کا عمل سخت کردیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-25/1828300


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-25&edition=KCH&id=5636482_21934463


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/25052021/p1-lhr024.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/25052021/P4-Lhr-008.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108371257&Issue=NP_PEW&Date=20210525


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108371187&Issue=NP_PEW&Date=20210525


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108371203&Issue=NP_PEW&Date=20210525


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108371199&Issue=NP_PEW&Date=20210525


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108371208&Issue=NP_PEW&Date=20210525


وہ واحد مسلمان ملک جس کے آگے واٹس ایپ کی انتظامیہ نے بھی گھٹنے ٹیک د ئیے، ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کو معطل کرنے کا اعلان
May 24, 2021 | 19:55:PM

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں واٹس ایپ کی نئی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کو معطل کرتے ہوئے ترک صارفین پر اس کا اطلاق نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈیلی صباح کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے جنوری کے آغاز میں نئی پرائیویسی پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ جوشخص اس پالیسی سے ’اتفاق‘ نہیں کرے گا اس کا اکاﺅنٹ ختم کر دیا جائے گا۔ اس پر ترکی میں نہ صرف واٹس ایپ کی متبادل ایپلی کیشن متعارف کرا دی گئی بلکہ فیس بک اور واٹس ایپ کی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا، جس کے بعد ترکی دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی لاگو نہیں ہو گی۔

ترکی کے مسابقتی بورڈ کی جانب سے نئی پالیسی کے اطلاق کو معطل کیا گیا ہے اور اگر ترک صارفین اس پالیسی کو قبول بھی کر لیتے ہیں تو بھی اس پر عملدرآمد بورڈ کی فیس بک اور واٹس ایپ کی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کے خلاف جاری تحقیقات مکمل ہونے تک نہیں ہو سکے گا۔اس حوالے سے پاکستان میں بھی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حکومت شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے سخت قانون لانے پر غور کر رہی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/24-May-2021/1293104?fbclid=IwAR07cVym1VDde03s-ehUuSbszRL21pMVpICr1EiAVW3gpVxZlJS7CDOvKAY


سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
May 24, 2021 | 21:55:PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے راجن پور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو رگرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسکا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ بجلی کی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔گرفتار دہشت گرد سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ دہشت گرد کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/24-May-2021/1293115?fbclid=IwAR2ibPJt1iO6C4Z_YTwI6MUuNytff8b8iwEVVnGDEAF4vhAAFfTmxml2ADA


کیا بنگلہ دیش نے واقعی اسرائیل پر عائد سفری پابندی کو ختم کردیا ہے؟ بنگلہ دیشی حکام کا موقف سامنے آگیا
May 24, 2021 | 20:21:PM

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ سے صرف عبارت کو ختم کیا گیا ہے تاہم اسرائیل پر پابندی اب بھی قائم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ پر لکھی گئی عبارت’’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا دنیا کے تمام ممالک کے لیے موزوں ہے۔‘ کو تبدیل کردیا ہے اور اب یہ عبارت یوں ہے ’’یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے موزوں ہے۔‘ عبارت کی تبدیلی سے یہ مطلب نکالاگیا کہ بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر شہری اب اسرائیل جاسکیں گے۔

تاہم اب بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’عبارت کو تبدیل کرنے کا مقصد ای پاسپورٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنا ہے اور اسرائیل کے سفر پر پابندی اب بھی برقرار ہے،بنگلہ دیش نے مڈل ایسٹ کے حوالے سے اپنی پالیسی کو تبدیل نہیں کیا ہے۔‘
https://dailypakistan.com.pk/24-May-2021/1293108?fbclid=IwAR1JOR6I2rYN8HDft0SeUI-JO2EKGUx6cSNbxxKzj9vEvJ0kZJMk9i-Kqig


بڑے مسلمان ملک میں فوج کی بغاوت، صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا
May 25, 2021 | 17:58:PM

باماکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی افریقہ کے مسلمان ملک مالی میں فوج نے بغاوت کرکے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے صدر اور وزیر اعظم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوج نے نگران حکومت کے صدر باہ ندا اور وزیر اعظم مختار اعوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نو ماہ قبل ہی فوج نے بغاوت کرکے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

اپنے مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ اور افریقن یونین نے مالی کی سویلین لیڈر شپ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ ملک میں زبردستی لیے جانے والے استعفوں کو قبول نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ اس بیان پر امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور مغربی افریقہ کے بلاک نے بھی دستخط کیے ہیں۔ اس اتحاد کو ایکوواس (ECOWAS)

کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکوواس کا نمائندہ وفد آج دارالحکومت باماکو کا دورہ کرے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/25-May-2021/1293548?fbclid=IwAR2dJMIAEJpyIr8JrNVJoM62YGqkXyVjZesRU5wB4pvcB3VIEr_2yyEuPg0


برطانوی وزیراعظم نے اسلام مخالف ریمارکس پر معافی مانگ لی
May 25, 2021 | 19:01:PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسلام اور حجاب سے متعلق اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کی اسلام فوبیا، اقلیتوں اور نسلی امتیاز سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے لیے وزیراعظم بورس جانسن کا بھی انٹرویو لیا گیا تھا۔بورس جانسن نے پارٹی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے کالم میں برقع پہنیں مسلم خواتین کو ڈاکو اور لیٹر بکس کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں باضابطہ طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کو وہ لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے جسے وہ پسند کرتی ہیں اور مجھے اس بات کا علم بھی ہے لیکن صحافت میں زبان زیادہ آزاد اور سنسنی خیز ہوتی ہے اس لیے یہ الفاظ استعمال ہوگئے۔
https://dailypakistan.com.pk/25-May-2021/1293555?fbclid=IwAR2PghRP-RB2ve0tXaYa9Ur6U988ecCIMtd7eECiKKHCZNGRVhzHxcBk5LY


برطانوی صحافی معصوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف چپ نہ رہ سکا ، ایسا کام کر ڈالا کہ اسرائیلی فوجیوں کی سوچ میں بھی نہ تھا ،ویڈیو بنا کر پوری دنیا کو دکھا دی
May 25, 2021 | 19:21:PM

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر ان کی اپنی ہی سرزمین پر جس طرح عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ اس پر اب ایک برطانوی صحافی نے اسرائیلیوں اور اسرائیلی فوج کے منہ پر ہی انہیں ایسا آئینہ دکھایا ہے کہ آپ اس آدمی کی جرا¿ ت اور انسانی ہمدری کے جذبے کو سلام کریں گے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ صحافی اپنے فون کا کیمرا آن کرکے اسرائیل میں ایک بس سٹاپ کا منظردکھایا ہے اور لوگوں کو بتاتا ہے کہ اس بس سٹاپ سے میں بس میں سوار ہو سکتا ہوں مگر فلسطینی بس میں نہیں بیٹھ سکتے۔ اس سڑک سے میں گزر سکتا ہوں مگر فلسطینیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔اس سے بڑھ کر نسل پرستی اور کیا ہو سکتی ہے، دنیا کو اس کھلی نسل پرستی پر جاگ جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق صحافی دکھاتا ہے کہ وہاں بس سٹاپ پر مسلح فوجی تعینات کیے گئے ہوتے ہیں جن کا کام فلسطینیوں کو بس میں سوار ہونے اور اس سڑک سے گزرنے سے روکنا ہوتا ہے۔ یہ صحافی ان اسرائیلی فوجیوں اور وہاں موجود اسرائیلی شہریوں کا سامنا کرتا ہے اور ان سے پوچھتا ہے کہ آپ کو اس نسل پرستانہ روئیے پر شرم نہیں آتی؟ اس پر اسرائیلی شہری بات کرنے سے ہی گریز کرتے ہیں اور کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے یہ کہہ کر ایک طرف ہو جاتے ہیں کہ ہم یہاں کے رہائشی نہیں ہیں۔ صحافی ان سے پوچھتا ہے کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر ان کے ساتھ ہی تم یہ سلوک کر رہے ہو۔ اس پر وہاں ایک آدمی کہتا ہے کہ یہ سرزمین ہماری ہے، بائبل میں بھی یہ لکھا ہے تاہم صحافی اسے بھی شرم دلانے کی کوشش کرتا ہے مگراس کی کوشش بے کار جاتی ہے۔ صحافی کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہتا ہے کہ ’آپ لوگ ان کے چہروں پر غرور دیکھیں۔ ان لوگوں نے اسی جگہ پر 28فلسطینیوں کو قتل کر دیا اور پھر خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں۔ یہ انسان نہیں جانور ہیں، دنیا کو اب جاگ جانا چاہیے۔“
https://dailypakistan.com.pk/25-May-2021/1293567?fbclid=IwAR0fIaykMgFaRO13VO8ZogXAdLS7GlSEfCRVkrEuLX2m0fU50G95MVlVDzE


مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھتے فلسطینیوں پر پولیس کا تشدد، کشیدگی، 45 سال سے کم عمر مسلمانوں کا داخلہ بند
 24 May, 2021

پولیس تشدد سے 3 زخمی ،مسجد کا6رکنی عملہ گرفتار،نمازیوں کو احاطے سے نکال کر 50یہودیوں کو دورہ کرایاگیا ، مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کا کریک ڈائون،14 گرفتار،غزہ میں سرکاری دفاتر کھل گئے ،صفائی آپریشن شروع

مقبوضہ بیت المقدس(دنیا مانیٹرنگ)مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے نماز فجر پڑھتے فلسطینیوں پربدترین تشدد کیا جس سے 3 افرادزخمی ہوگئے ، پولیس نے مسجد کے عملے کے 6 افراد کو حراست میں لے لیا،صیہونی ریاست نے 45 سال سے کم عمر فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بندکردیا۔جس کے بعد مشرقی بیت المقدس میں شدید کشیدگی پیداہوگئی۔اتوار کو مسجد اقصیٰ جھڑپوں کے بعد (صفحہ4بقیہ نمبر2) یہودیوں کیلئے کھول دیاگئی،نمازفجر کے بعد پولیس نے مسلمان عبادت گزاروں پر تشدد کرکے انہیں مسجد کے احاطے سے نکال دیاجس کے بعد50یہودیوں پر مشتمل ایک گروپ کو پولیس کی سکیورٹی میں مسجد کا دورہ کرایاگیا ،یہ افراد دو سے ڈ ھائی گھنٹے تک مسجد کے اطراف میں رہے ۔اس دوران پولیس نے سکیورٹی سخت رکھی، ادھر غزہ میں سرکاری دفاتر کھل گئے ،سڑکوں کی مرمت اور صفائی کا کام شروع کردیاگیا،مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس نے کریک ڈائون کیاجس میں 14فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا گیا ۔ادھر فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-24/1827764


شاہ محمود کی امریکا سے واپسی، استقبال
 24 May, 2021

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین امن سفارتی مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد نیویارک سے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ سینکڑوں پاکستانیوں نے تالیوں کی گونج میں وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ کی سفارتی کامیابی کو سراہتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی گئی اور پھول نچھاور کیے گئے ۔ استقبال کرنے والوں میں ممبران پارلیمنٹ، تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد شامل تھی۔ وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ فلسطین اورمسئلہ کشمیرمیں مماثلت ہے ۔ کشمیر،فلسطین میں بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکی میڈیا پر میرے انٹرویوکوغلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی،جس کا سوشل میڈیا پرپاکستانیوں نے منہ توڑجواب دیا اور خاتون اینکرکوندامت کا سامنا کرنا پڑا۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان آنے سے پہلے نیویارک میں کانگریس کے پاکستان کاکس کی چیئرپرسن اور کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی سے ملاقات کی اور افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ وزیرخارجہ نے نیویارک میں پی ٹی آئی کی تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-24/1827784


اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پرشکریہ:فلسطینی سفیرکاخط
 24 May, 2021

جارحیت کی مذمت،رائے عامہ ہموار کرنے میں تاریخی کردار پوری دنیا یاد رکھے گی پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ فلسطین آزادکرواکرمسجداقصیٰ میں ملکرنمازاداکرینگے

اسلام آباد(وقائع نگار)فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر اہل پاکستان کے نام اظہار تشکر پر مبنی خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ میں فلسطینی عوام کی طرف سے پاکستان کے برادر عوام، اس کی عظیم فوج، تمام معزز اعلیٰ عہدیداروں، صدر اور وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزرا، ارکان پارلیمان اور تمام جماعتوں کے قائدین کا تہہ دل سے مخلصانہ شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا پاکستان نے واشگاف اور شاندار الفاظ میں فلسطینی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے کے علاوہ نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ظلم وبربریت اور جارحیت کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عالمی برادری پر زور دیا۔ کشیدگی اور ظلم و بربریت کو ختم کرانے کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے ۔ اتفاق رائے پیدا کرنے ، رائے عامہ ہموار کرنے اور اس بحث کو صحیح رخ پر استوار کرنے میں پاکستان نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ تاریخی کردار نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری دنیا یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا اگرچہ غزہ میں جنگ بند ہوگئی ہے لیکن آزادی کے حصول کی ہماری جدوجہد ابھی جاری ہے ، اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر اور ان کے شانہ بشا نہ ہم فلسطین کو آزاد کرائیں گے اور فلسطین کے القدس الشریف دارالحکومت میں مسجد اقصیٰ میں مل کر نماز ادا کریں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-24/1827768


بیلاروس:حکومت مخالف صحافی کی گرفتاری کیلئے غیر ملکی پرواز زبردستی اتارلی گئی
 24 May, 2021

یونان سے لتھوانیا جانے والی ریان ایئر کی پرواز کو ایک صحافی کی گرفتاری کیلئے بیلاروس ایئر فورس نے زبردستی دارالحکومت منسک میں اتارلیا

منسک(مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ معمول کے مطابق پرواز کرتے ہوئے جب بیلاروس کی حدود میں داخل ہوا تو بیلاروس ایئر فورس کے طیاروں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔طیارے کو منسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کا حکم دیاگیا،ذرائع کے مطابق بیلاروس کے مشہور حکومت مخالف صحافی رومن پروٹاسویچ اس پرواز میں سفر کر رہے تھے ۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق منسک ایئرپورٹ اترنے کے بعد بوئنگ 737 طیارے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا جنہوں نے طیارے میں داخل ہوکر صحافی رومن پروٹاسویچ کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا۔اس پر یورپی یونین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔نیٹو نے بیلاروس کے اس اقدام کو خطرناک قراردیدیا۔پولینڈ کے وزیر اعظم نے اس واقعہ کو ریاستی دہشتگردی قراردیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-24/1827720


ای پاسپورٹ سے اسرائیل کا نام نکالنے پر بنگلہ دیش میں مظاہرے
 24 May, 2021

بنگلہ دیش میں ای پاسپورٹ سے اسرائیل کا نام نکالنے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جس کے بعد حکومت کو وضاحت کرنا پڑی کہ اسرائیل کے سفر پر پابندی برقرار ہے تاہم بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے صرف ای پاسپورٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ اتوار کو بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں وضاحت کی گئی کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ غلط فہمی ای پاسپورٹ کی نئی بک لیٹ سے پیدا ہوئی ہے جس میں تمام ممالک سوائے اسرائیل کے الفاظ نہیں ہیں،بنگلہ دیشی پاسپورٹ رکھنے والوں پر اسرائیل کا سفر کرنے کی پابندی برقرار ہے ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق چٹاگانگ اور دیگر علاقوں میں مسلم تنظیموں نے مظاہرے کیے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-24/1827687


بھارتی کسانوں کا بدھ کو ملک گیر ہڑ تال کا اعلان
 24 May, 2021

بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف بدھ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کی 12بڑی سیاسی جماعتوں نے کسانو ں کے احتجاج کی حمایت کردی۔کسانوں کی کال کی حمایت کرنیوالی جماعتوں میں کانگریس، ممتابینر جی کی جماعت ٹی ایم سی،نیشنل کانفرنس،شیوسینا اور دیگر جماعتیں شامل ہیں،کسان رہنمائو ں نے عوام سے مطالبہ کیاکہ وہ بد ھ کو ان کے مظاہروں کے چھ ماہ مکمل ہونے پر گھروں ،دکانوں اور گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-24/1827782


مشرقی لداخ میں چینی و بھارتی فوجیوں میں پھر جھڑپ
 24 May, 2021

مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے مابین کشیدگی کم نہ ہوسکی،وادی گلوان میں دونوں ممالک کی افواج میں ایک اور جھڑ پ ہوئی

لداخ(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی اخبار نے سینئر حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ معمولی نوعیت کی یہ جھڑپ مئی کے پہلے ہفتے میں ہوئی۔وادی گلوان کے ممنوعہ پٹرولنگ والے علاقے میں چینی فوج کے گشت کرنے پر تلخی شروع ہوئی،دونوں ممالک کے فوجی آمنے سامنے آگئے ،جس پر معمولی نوعیت کی جھڑپ ہوئی،جس پرفوری طور پر قابو پالیاگیا۔عہدیدار نے بتایا کہ چین نے ابھی تک وادی گلوان میں نوپٹرولنگ زون کے قریب سے فوج کی تعداد کم نہیں کی،لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب چینی فوج نے مشقیں شروع کردی ہیں،انہوں نے مشرقی لداخ میں اس محاذ پر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے ۔ادھربھارتی فوج کے مطابق ایسی کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-24/1827774


مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار کی خودکشی
 24 May, 2021

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سرینگر(آئی این پی )کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے ایئر فورس سٹیشن میں اپنے کمرے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ نوجوان کا تعلق ہریانہ کے علاقے کوٹلی کلاں سے تھا جس کو جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-24/1827769


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/24052021/P3-Lhr-004.jpg


ناکامی پر غصے میں غزہ کی بلندعمارتوں پر بمباری کی:اسرائیلی پائلٹ
پیر 24 مئی 2021ء

تل ابیب (خصوصی رپورٹ) اسرائیل کے ایک پائلٹ نے میڈیا پر آ کر اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فوجی حکمت عملی میں ناکامی پر غصے میں آ کر غزہ میں بلند عمارتوں پر بمباری کی تھی۔ اسرائیلی چینل12نے بمباری کرنیوالے متعدد پائلٹس کا انٹرویو کیا، تاہم سکیورٹی کے پیش نظر انکے نام نہیں بتائے ۔ ایک پائلٹ نے بتایا ناکامی کے باعث فوج تلملا رہی تھی، سب پاگل ہو گئے تھے اور مایوسی بڑھ رہی تھی جسے دور کرنے کیلئے غزہ میں بلند رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ہم نے ٹنوں کے حساب سے بارود پھینکا، آگ اور بارود کی بارش کر دی لیکن اسکے باوجود ہمیں محسوس ہو رہا تھا کہ کامیابی نہیں مل رہی،ہم فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کو روک پا رہے تھے نہ ان کی قیادت کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو رہے تھے تو ہم نے جھنجھلاہٹ اور غصے میں آ کر رہائشی عمارتوں کو ہی تباہ کرنا شروع کر دیا۔ معروف اسرائیلی کالم نگار گیدون لیوی نے کہا اسرائیلی چینلز پر بار بار غزہ کی بلند عمارتوں کو گرتے دکھایا گیا تاکہ انتقامی جذبات کو تسکین دی جا سکے ، ان عمارتوں کے گرتے دکھا کر اسرائیل یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ وہ کتنا مضبوط ہے ، لیکن اس تباہی کو بار بار دکھانا دراصل کمزوری کی نشانی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%DB%8C-%D9%BE%D8%B1-%D8%BA%D8%B5%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D8%B3


مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈائون جاری ہے ساڑھے 13لاکھ مزدورفاقوں کا شکار
پیر 24 مئی 2021ء

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈائون جاری ہے ساڑھے 13لاکھ مزدورفاقوں کا شکار ہوگئے ۔ لاک ڈائون سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے ،کورونا کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر 214افرادگرفتار،941کو بھاری جرمانے کردیئے گئے ، مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 48افراد جاں بحق ہوگئے ، مجموعی تعداد 3513ہوگئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 3408 نئے کیس سامنے آئے ۔ ان میں2157کیس وادی کشمیر جبکہ1251کیس جموں سے ظاہر ہوئے ۔ سرینگر میں 509،بارہمولہ میں237،بڈگام میں273،پلوامہ میں175،کپوارہ میں202،اننت ناگ میں224،بانڈی پورہ میں112،گاندر بل میں132،کولگام میں241،شوپیان میں52،جموں ضلع میں490،ادھمپور میں150،راجوری میں119،ڈوڈہ میں43،کٹھوعہ میں138،سانبہ میں82،کشتواڑ میں15،پونچھ میں59،رام بن میں128اور ریاسی ضلع میں27کورونا کیس سامنے آگئے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کی دوسری اور خطرناک لہر کی روک تھام جاری ہے ،کورونا کرفیو میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ ایک سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں 24 مئی کی صبح سات بجے تک نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کی صبح سات بجے تک توسیع کی گئی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس نے کووِڈ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 214افراد کو گرفتار کرکے 102ایف آئی آر درج کئے اور941افراد سے ایک لاکھ45 ہزار360 روپے جرمانہ وصول کیا۔اس کے علاوہ بڈگام میں ایک گاڑی کو ضبط اور دودکانداروں کے خلاف کیس درج کیاگیاجنہوں نے کورونا رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی تھی۔
https://www.roznama92news.com/7667%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%D9%88%DA%BA-%D8%B1


افغانستان سے جارجیا کے فوجیوں کا انخلا شروع
پیر 24 مئی 2021ء

کابل(نیٹ نیوز)افغانستان سے جارجیا کے فوجیوں کے انخلاء کا آغاز ہوگیا۔جارجیا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے جارجیا کے فوجیوں کا انخلاء شروع ہوگیا ہے ،جارجیا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جارجیا کے 100 فوجی افغانستان سے واپس آ رہے ہیں۔ جارجیا کے یہ فوجی مزار شریف کے مارمال کیمپ میں جرمن فوجیوں کے زیرکمان تعینات تھے ۔ نیٹو کے اتحادی ممالک نے اپریل دوہزار اکیس میں فیصلہ کیا تھا کہ پہلی مئی سے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے باہر نکالنا شروع کر دیں گے ۔ آئندہ مہنیوں میں انخلاء کا کام مکمل ہوجائے گا۔جارجیا کے فوجی 2004 سے افغانستان میں نیٹو کے آپریشن کا حصہ رہے ہیں۔ انخلاء سے پہلے افغانستان میں جارجیا کے 808 فوجی تعینات تھے ۔افغانستان سے جارجیا کے فوجیوں کا انخلاء ایسے عالم میں شروع ہوا ہے جب نیٹو کے سربراہ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان سے اپنے فوجیوں کو باہر نکالنے کے بعد بھی افغانستان کے اندر اور باہر اس ملک کے سلسلے میں اپنی بعض سرگرمیاں جاری رکھے گے ۔ امریکی صدر بائیڈن نے ابھی حال ہی وعدہ کیا ہے کہ امریکی فوجی گیارہ ستمبر تک افغانستان سے باہر نکل جائیں گے ۔ افغانستان کے عوام اور حکام بارہا اپنے ملک سے غاصب امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%B1%D9%88%D8%B9


امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان تک رسائی دینے کے لیے اپنی فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیردفاع برائے انڈو پیسفیک افیئرز ڈیوڈ ایف ہیلوے نے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

ڈیوڈ ایف ہیلوے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم رہا ہے اس لیے امریکا خطے بالخصوص افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھے گا۔

واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے ڈان ڈاٹ کوم کو بتایا کہ پاکستان نے افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی کو آسان بنانے کے لیے امریکا کو ہمیشہ اوور فلائٹ اور زمینی رسائی کی اجازت دی ہے اور اب بھی جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن نے یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 11 ستمبر تک غیرملکی فوج کے انخلا کا عمل مکمل کرلیا جائے گ
https://www.express.pk/story/2181697/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108367340&Issue=NP_PEW&Date=20210524


سامووا میں 22 سال سے وزیراعظم تائیلیپا سیلے میلیلیگاؤئی نے عہدے سے دستبرداری کے عدالتی حکم کو مسترد کرتے ہوئے نئی وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے دروازے پر تالا لگادیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سامووا میں خاتون وزیراعظم ناؤمی متعافہ کو حلف اُٹھانے سے روکنے کے لیے پارلیمنٹ کے دروازوں کو تالا لگا کر بند کردیا گیا جس پر خاتون وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے لان میں سادہ سی تقریب میں عہدے کا حلف اُٹھانا پڑا۔

قبل ازیں ملکی عدالت نے 22 سال سے وزیراعظم کے عہدے پر براجمان تائیلیپا سیلے میلیلیگاؤئی کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا تاہم وزیراعظم نے عدالتی حکم ماننے سے انکار کردیا تھا۔

64 سالہ ناؤمی متعافہ چیف جسٹس کے ہمراہ پارلیمنٹ حلف اُٹھانے پہنچیں تو وزیراعظم تائیلیپا سیلے میلیلیگاؤئی کے حامیوں نے پارلیمنٹ کو تالا لگادیا جس پر خاتون وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے لان میں ٹینٹ میں حلف اُٹھایا۔

دستبردار ہونے کے عدالتی حکم کو مسترد کرنے والے وزیراعظم تائیلیپا سیلے میلیلیگاؤئی نے پارلیمنٹ سے باہر حلف برداری کی تقریب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیراعظم اب بھی وہی ہیں۔
https://www.express.pk/story/2181753/10/


اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے ساتھ مسجد الاقصی کے احاطے میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اتوار کی صبح اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آنے والے درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصی کے احاطے میں موجود فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر اسرائیلی پولیس 6 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئی جس میں مسجد الاقصی کے محافظ اور اسلامی وقف کونسل کے ملازمین فیدی الیان اور علی وزوز بھی شامل ہیں جو یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی پولیس کی جانب سے نمازیوں پر کیے جانے والی تشدد کی فلم بندی کر رہے تھے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد میں موجود نوجوانوں کو زبردستی باہر نکال کر 45 سال سے کم عمر کے افراد کی مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی لگادی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جمعہ کو اسرائیلی پولیس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے بعد سیز فائر پر جشن منانے والے فلسطینی نوجوانوں پر دھاوا بول دیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی نوجوان مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جنگ بندی سیز فائر پر جشن منا رہے تھے جس پر قریب ہی موجود اسرائیلی پولیس کی چیک پوسٹ سے درجنوں مسلح اہل کاروں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نوجوانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے درجنوں فلسطینی لڑکے اور لڑکیاں زخمی ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2181373/10/


دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا حل :بائیڈن
23 May, 2021

جب تک خطے کے ممالک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے پائیدار امن قائم نہ ہو گا شمالی کو ریا کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنا ہدف ،امریکی صدر کی پریس کانفرنس

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے ،وائٹ ہاؤس میں اپنے جنوبی کورین ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بائیڈن نے غزہ کی تعمیر نو میں معاونت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور حماس کے مابین پائیدار جنگ بندی کیلئے دعا گو ہیں۔ میں اسرائیل کی سکیورٹی کی ذمہ داری کے عزم پر قائم ہوں ، جب تک خطے کے ممالک واضح الفاظ میں اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کرتے ،پائیدار امن قائم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کو ریا کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنا ہمارا ہدف ہے ،بائیڈ ن نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی صورتحال پر خدشات لا حق ہیں، ہم نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل کا تعین کرنے پر اتفاق کیا ہے ، جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی دفتر خارجہ میں کام کرنے والے سونگ کم کو نمائندہ خصوصی برائے شمالی کوریا متعین کر دیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-23/1827339

                                                                                                                                                                                                
بھارت کی اسرائیل نوازی،فلسطینی جھنڈا لہرانے کی اپیل پرمسلم نوجوان گرفتار
 23 May, 2021

بھارت اسرائیل نوازی میں تمام حدیں پار کرنے لگا

لکھنؤ(دنیا مانیٹرنگ)اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے مسلم نوجوان یاسر اخترنے سوشل میڈیا پر فلسطینی جھنڈے گاڑیوں اور گھروں پر لہرانے کی اپیل کی جس پرپولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-23/1827353


فلسطینیوں کی فوری امداد کی جائے :سلامتی کو نسل کا صیہونی بربریت کے بعد بیان
 23 May, 2021

اسرائیلی بربریت پر خاموش رہنے والی سلامتی کونسل کو جنگ بندی کے بعد زبان مل گئی

نیو یارک (دنیا نیوز ) اپنے پہلے بیان میں سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ، عالمی ادارے نے فریقین پر زور دیاکہ وہ سیزفائر پرکاربند رہیں، ثالثی میں مصر کے کردار کو بھی سراہا گیا، سلامتی کونسل نے فلسطینیوں کی فوری امداد پر بھی زور دیا
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-23/1827355


ہیکرزکاحملہ،بھارتی ایئرلائن کے 45لاکھ مسافروں کاڈیٹاچوری
 23 May, 2021

ہیکرز نے معروف بھارتی ایئر لائن کے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کرلیا

ممبئی(اے ایف پی) ایئر لائن نے اپنے بیان میں کہا کہ چوری کئے گئے ڈیٹا میں مسافروں کے نام، ان کے کریڈٹ کارڈ نمبرز اور پاسپورٹس کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-23/1827349


افغانستان ، طالبان کی کارروائیاں تیز، ایک اور ضلع پر قبضہ کرلیا
 23 May, 2021

ضلع جلریز پرقبضے کے ذمہ دار وزیر داخلہ، کمک نہ بھیجی: پولیس چیف، صدارتی تحفظ فورس کا سینئر افسر قتل ، بغلان میں چوکی پرحملہ، 8اہلکارنشانہ،کابل کے نواح میں آپریشن، 5 طالبان ہلاک، رشید دوستم کا حامی کمانڈرماراگیا

کابل(دنیا مانیٹرنگ)افغانستان میں طالبان نے کارروائیاں تیز کردیں، صوبہ میدان وردگ کے ضلع جلریز پر طالبان نے قبضہ کرلیا، ضلع جلریز کے پولیس سربراہ مجیب اللہ امینی نے قبضے کا ذمہ دار وزارت داخلہ کو قرار دیا ہے ، پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع تین دن سے طالبان کے محاصرے میں تھا لیکن قائم مقائم وزیر داخلہ حیات اللہ حیات نے مدد کرنے سے انکار کردیا۔ صوبہ جوزجان کے شمالی علاقے میں عبدالرشید دوستم کے حامی کمانڈر کو اس کے گارڈ نے ہی ہلاک کردیا، اے کیو دیوان نامی اس کمانڈر کو آکچا ضلع میں نشانہ بنایا گیا۔ بغلان میں طالبان کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ صوبہ بدخشاں کے شہر فیض آباد میں دھماکے سے صوبائی کونسل کے رکن سمیت 5 عہدیدار شدید زخمی ہوگئے ۔ صدارتی تحفظ فورس کے سینئر افسر جسے افغان سیکرٹ سروس قرار دیا جاتا ہے کے سینئر افسر خیل محمد کو کابل میں قتل کردیا گیا۔ کابل میں ہی اطالوی سفارتخانے کے ملازم مسعود کو قتل کردیا گیا، کابل کے علاقے چاراسیاب میں آپریشن کے دوران 5 طالبان مارے گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-23/1827360


مقبوضہ کشمیر:پونچھ میں تلاشی آپریشن ،بھارتی فوجی کی خودکشی
 23 May, 2021

جنوری 2007سے ابتک خودکشی کرنیوالے اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 503ہوگئی بھارتی حکومت کو بے نقاب کرنے پر صحافیوں کو ہندوتوا قوتوں کی دھمکیوں کا سامنا ،رپورٹ

سرینگر(اے پی پی )بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور سپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے پونچھ میں علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔ادھر بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے کوٹلی کلان کے رہائشی فوجی نے سرینگر کے ائیر فورس سٹیشن پر اپنے کمرے میں پھندا ڈال کرخود کشی کی۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 503ہوگئی۔ ادھر ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی حمایت یافتہ حکومت کی کارستانیوں کو بے نقاب کرنے پر ہندوتوا قوتوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر دھمکیوں کا سامنا ہے ۔ عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے بھی کہا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کے خلاف بنیاد پرست قوم پرستوں کی طرف سے میڈیا مہم میں تیزی آرہی ہے ۔ حال ہی میں ہندو قوم پرست رہنما راجیش جھاوری نے ایک کشمیری صحافی راقب حمید نائیک کو دائیں بازو کے ہندو گروپوں کی طرف سے امریکا میں کورونا ریلیف فنڈ وصول کئے جانے کا انکشاف کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔ امریکامیں قائم شہری آزادیوں کے علمبردار گروپ ہندوز فار ہیومن رائٹس کی بانی سنیتا وشواناتھ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ وبا کو روکنے کے لئے امریکی ریلیف فنڈ سے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کو مزید تیز کیا جاسکتا ہے ۔ نیویارک یونیورسٹی میں میڈیا سٹڈیزکے پروفیسر اروند راجہ گوپال نے کہا کہ آر ایس ایس طویل عرصے سے اپنے کارکنوں کے ذریعے غیر ملکی فنڈز حاصل کررہی ہے ۔ کے ایم ایس کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مودی کی بی جے پی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پریس کی آزادی کو دبانے کے لئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کو سچ بتانے پر ریاستی مظالم کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-23/1827358


پولینڈ کا ترکی سے 24مسلح ڈرون خریدنے کا اعلان
 23 May, 2021

پولینڈ نے ترکی سے 24 مسلح ڈرون طیارے خریدنے کا اعلان کردیا، اس طرح پولینڈ ترکی سے ڈرونز خریدنے والا پہلا نیٹو اتحادی ملک بن گیا

وارسائو(مانیٹرنگ ڈیسک) پولش وزیر دفاع نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی سے ڈرونز خریدنے کی تصدیق کی ۔ ان ڈرون طیاروں پر ٹینک شکن میزائل نصب ہوں گے ۔ ڈرونز کے ساتھ پولینڈ انہیں استعمال کرنے کیلئے ترکی سے ٹریننگ پیکیج بھی حاصل کر رہا ہے ۔ڈرون طیاروں کی پہلی کھیپ 2022 میں پولینڈ کو فراہم کر دی جائے گی۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-23/1827356


امریکی منصوبہ سازوں نے 1958 میں چین پر ایٹم بم حملے کی تجویز دی تھی:دستاویزات میں انکشاف
 23 May, 2021

امریکا کی آن لائن جاری کلاسیفائیڈ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوجی منصوبہ سازوں نے 1958 میں تائیوان کو کمیونسٹ فورسز کے حملے سے بچانے کیلئے چین پر ایٹم بم کے حملے کیلئے دباؤ ڈالا تھا

نیویارک (اے ایف پی)یہ دستاویزات سابق فوجی مبصر ڈینیئل السبرگ نے پوسٹ کی ہیں ، جن کے مطابق امریکی منصوبہ سازوں نے یہ فرض کیا ہوا تھا کہ سوویت یونین، چین کی مدد اور نیوکلیئر ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کرے گا، ان کی نظر میں تائیوان کے تحفظ کیلئے یہ قیمت ادا کرنا ضروری تھی۔ 90 سالہ ڈینیئل السبرگ نے امریکی اخبار کو بتایا کہ انہوں نے تائیوان بحران کی خفیہ دستاویزات کو 1970 کی دہائی کے اوائل میں کاپی کیا تھا، اب انہیں تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر جاری کر رہے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-23/1827354


نیپال :6ماہ میں دوسری بار پارلیمنٹ تحلیل، نومبر میں انتخابات
 23 May, 2021

نیپا ل میں 6ماہ میں دوسری بار پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے 12 اور 19 نومبر کو وسط مدتی انتخابات کا اعلان کردیا۔ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقررہ میعاد ختم ہونے تک عبوری وزیراعظم کے پی شرما اور نہ ہی حزب اختلاف نے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ کیا، میعاد ختم ہونے کے بعد مسٹر اولی نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی سفارش کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-23/1827352


مقبوضہ کشمیر میں کورناوائرس سے مزید 43افراد جاں بحق
اتوار 23 مئی 2021ء

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں کورناوائرس سے مزید 43افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3465ہوگئی ،جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرت بل سمیت متعدد بڑی جامع مساجد میں مسلسل چوتھے ہفتے لگاتار اجتماعی طور پر نماز نہ ہو سکی،سخت ترین بندشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر24گھنٹوں کے دوران مزید 248افراد کو حراست میں لیا،ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا، بازارنہیں کھلے اور لوگوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 47ہزار159 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3848افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں1442جموں جبکہ 2406افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کے پی آئی کے مطابق ادھر جموں کشمیر میں کورونا کرفیو کے 23ویں روز سخت ترین بندشوں اور قدغنوں کے نتیجے میں عام زندگی مفلوج رہی۔پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر24گھنٹوں کے دوران مزید 248افراد کو حراست میں لیا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے چوتھی مرتبہ مرتبہ جامع مسجد سرینگر ، درگاہ حضرت بل اور وادی کی دیگر بڑی مرکزی جامع مساجد اور درگاہوں و خانقاہوں کے ممبرومحراب خامو ش رہے اور لوگوں نے مقامی مساجد کے علاوہ گھروں میں ہی نما زادا کی۔جموں کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں23ویں روز بھی نافذ رہیں۔ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا، بازارنہیں کھلے اور لوگوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔پولیس بیان کے مطابق24گھنٹوں کے دوران96ایف آئی آر درج کئے گئے جبکہ248 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A7%DA%BA-%D8%A8%D8%AD%D9%82


اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے ساتھ مسجد الاقصی کے احاطے میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اتوار کی صبح اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آنے والے درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصی کے احاطے میں موجود فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر اسرائیلی پولیس 6 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئی جس میں مسجد الاقصی کے محافظ اور اسلامی وقف کونسل کے ملازمین فیدی الیان اور علی وزوز بھی شامل ہیں جو یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی پولیس کی جانب سے نمازیوں پر کیے جانے والی تشدد کی فلم بندی کر رہے تھے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد میں موجود نوجوانوں کو زبردستی باہر نکال کر 45 سال سے کم عمر کے افراد کی مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی لگادی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جمعہ کو اسرائیلی پولیس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے بعد سیز فائر پر جشن منانے والے فلسطینی نوجوانوں پر دھاوا بول دیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی نوجوان مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جنگ بندی سیز فائر پر جشن منا رہے تھے جس پر قریب ہی موجود اسرائیلی پولیس کی چیک پوسٹ سے درجنوں مسلح اہل کاروں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نوجوانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے درجنوں فلسطینی لڑکے اور لڑکیاں زخمی ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2181373/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108365794&Issue=NP_PEW&Date=20210523


آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگانے والی مسلمان پولیس آفیسر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں
May 22, 2021 | 19:09:PM

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگانے والی مسلمان پولیس آفیسر کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس پولیس آفیسر کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تاہم اس کی شناخت اب سامنے آئی ہے۔ اس کا نام نوشین جان ہے، جو کانسٹیبل ہے۔ اس نے 6ماہ قبل ہی پولیس میں ملازمت کی ہے۔

وہ باوردی مظاہرے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی جہاں اس نے ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگایا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوشین جان مظاہرے میں شامل ایک لڑکی کے ساتھ کچھ دیر گفتگو کرتی ہے، پھر وہ لڑکی نوشین جان سے گلے مل کر ایک طرف چل دیتی ہے اورنوشین جان ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگا کر ایک طرف چلی جاتی ہے۔

نوشین کی ایک دوست نے برطانوی اخبار دی سن کو بتایا ہے کہ ”غزہ سے جس طرح کے مناظر سامنے آ رہے تھے، انہیں دیکھ کردیگر مسلمانوں کی طرح نوشین بھی بہت دکھی اور جذباتی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ اس نے مظاہرے میں ایک نعرہ لگا دیا۔ جس پر اب اسے تحقیقات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اور اس کی نوکری خطرے میں پڑ چکی ہے۔“
https://dailypakistan.com.pk/22-May-2021/1292251?fbclid=IwAR1Rx5ZCqJ-F7lvz-HyKyymyCZGRaKv-kPh4leYt10REwJV11mGlNEVycok


مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی، اب تک کتنے بھارتی فوجی خود کشی کرچکے؟ اہم اعداد وشمار سامنے آگئے
May 22, 2021 | 19:34:PM

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈین ایئرفورس کے ایک اہلکار نے سری نگر فضائی اڈے میں اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے فضائی اڈے میں تعینات ہریانہ سے تعلق رکھنے والے انڈین ایئر فورس کے اہلکار نے گلے میں پھندہ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ساتھی اہلکار جب کمرے میں پہنچے تو کوٹلی کلن نامی اہلکار کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔تاہم اب تک خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکاروں میں کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور 2007 سے تاحال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/22-May-2021/1292262?fbclid=IwAR1HhjcKhdbYGgkiP6U4GE9ri1WWT7hFH32LHNsO_i3MlHZ9NbjGk3uRJBk


اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
May 22, 2021 | 23:35:

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت ا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک جواد مہدی نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا بلڈنگ پر حملہ جنگی جرم ہے، اسرائیل اس حملے کا جواز بھی نہیں دے سکا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی حکومت نے بھی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ 15 مئی کو اسرائیل نے حملہ کرکے غزہ میں قائم میڈیا بلڈنگ تباہ کردی تھی۔ اس عمارت میں الجزیرہ سمیت کئی عالمی اداروں کے دفاتر قائم تھے۔
https://dailypakistan.com.pk/22-May-2021/1292288?fbclid=IwAR0UMKkUkgxSFPMskYjsbUHz-rTwnMxvj_ZknD0oqSgGIw51U4o5-_8nFXw


بمباری رکنے کے بعد فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹے تو ملبے سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات
May 23, 2021 | 13:12:PM

غزہ (ویب ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی بمباری رکنے کے بعد فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں کو واپسی شروع ہوگئی، گزشتہ دنوں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ پر بمباری کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔

بمباری بند ہونے کے بعد فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد شہیدوں کی تعداد 248 ہوگئی جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہےکہ غزہ کا نظامِ صحت ہزاروں زخمیوں سے نمٹنے کے قابل نہیں۔عالمی ادارہ صحت نے فوری طبی امداد اور عملے کی غزہ رسائی کی اپیل کی ۔ اُدھر ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی بحالی میں طویل عرصہ لگے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/23-May-2021/1292601?fbclid=IwAR0yscdOQR_vOPNFnA2xcmPZ_rYJLdQMWVXXAQMbPZDUpIBu9825Qf-qfOU


نواز شریف کی مسئلہ فلسطین پر خاموشی ، فواد چوہدری نے بڑا الزام عائد کردیا
May 23, 2021 | 12:39:PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدر ی نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر ان کی خاموشی کا سبب بیرون ملک میں پڑی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کو ئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کو ئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/23-May-2021/1292590?fbclid=IwAR1MreibL0VraiEYDiu3rI4x01VKrf38s-zAfsRzfox02axWsbw-Nc8p164


اسرائیلی مظالم کے دوران ہی بنگلہ دیش نے فلسطینیوں پر بجلیاں گرادیں
May 23, 2021 | 21:24:PM

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے اسرائیل پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں جس کے بعد اب بنگلہ دیش کا پاسپورٹ پوری دنیا کیلئے کار آمد ہوگیا ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق عیدالفطر کے بعد جاری ہونے والے بنگلہ دیش کے نئے پاسپورٹ سے اسرائیل پر پابندی کی شرط ختم کردی ہے. پہلے بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر بھی پاکستانی پاسپورٹ کی طرح "یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کیلئے کارآمد ہے" کے الفاظ درج تھے لیکن نئے پاسپورٹ سے "except Israel" کے الفاظ ختم کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے بنگلہ دیشی پاسپورٹ پوری دنیا کیلئے کارآمد ہوگیا ہے.
https://dailypakistan.com.pk/23-May-2021/1292649?fbclid=IwAR3HL64srcVsDg3G8O9oJYgWW_KqvnRhcFekFDo1k6kTo_411LcGezZt6ws


اسرائیلی حملوں میں دو ہزار گھر تباہ، نقصانات کا تخمینہ سامنے آگیا
May 23, 2021 | 19:11:PM

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں 11 روز تک کی جانے والی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ سامنے آگیا۔

غزہ ورکس اینڈ ہاؤسنگ وزارت کے ڈپٹی ناجی سرہان کے مطابق اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں دو ہزار گھر یا مکمل تباہ ہوگئے یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کے درجنوں دفاتر اور چار مساجد بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئی ہیں۔ غزہ میں ہر طرف تباہی کا منظر ہے اور بمباری کی وجہ سے صنعتی یونٹس ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر غزہ میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 15 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے تاہم نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانا مشکل کام ہے لیکن 11 روزہ بمباری میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/23-May-2021/1292636?fbclid=IwAR1HhjcKhdbYGgkiP6U4GE9ri1WWT7hFH32LHNsO_i3MlHZ9NbjGk3uRJBk


غزہ کی مالی مدد کریں گے
 22 May, 2021

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر 20 لاکھ ڈالر دے گا

بیجنگ ( دنیا ڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زائو لی جیان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ 10 لاکھ ڈالر ہنگامی ضروریات کیلئے براہ راست غزہ کو دیے جائیں گے ، اس کے علاوہ مزید 10 لاکھ ڈالر اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA کو دیئے جائیں گے ، یہ ادارہ غزہ کے تقریباً 75 فیصد شہریوں کی جو مہاجر ہیں دیکھ بھال کرتا ہے ، چینی ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق غزہ کے شہریوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے ، واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں کورونا کی ویکسی نیشن کا عمل رک گیا ہے ،صحت کا نظام برباد ہوچکا ہے اور عالمی مبصرین کے مطابق یہاں بڑے پیمانے پر تعمیر نو ضروری ہوچکی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-22/1826717


اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر پر ناکام :مشال ملک
 22 May, 2021

ہندوستان اور اسرائیل دونوں ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،پریس کانفرنس

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)اسیر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشا ل حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں قتل عام کی ایک طویل داستان ہے ،مقبوضہ کشمیر میں لوگ آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں،دنیا میں اسلام مخالف تحریک چل رہی ہے ،جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیریوں کو ایک جیسی جنگ کا سامنا ہے ،سیز فائر سے فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہونا،اشرف صحرائی کو جیل میں قتل کیا گیا،انہیں زہر دیا گیا،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھوک سے مر رہے ہیں،فلسطین کے معاملے پر دنیا کو کھڑا ہونا پڑے گا،کشمیری لیڈر شپ جیلوں میں بند ہے ،فلسطین اور کشمیر جل رہے ہیں،کشمیری اور فلسطینی کیا قربانیاں دینے کے لئے پیدا ہوئے ہیں ،یو این او فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر ناکام ہو گیا ،ہندوستان اور اسرائیل دونوں ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، آسیہ اندرابی،یا سین ملک کا بھارتی ایجنسیوں نے خاندان سے رابطہ منقطع کر دیا ،دنیا کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-22/1826640


وادی تیرہ : سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بھاری اسلحہ ، گولا بارود برآمد
 22 May, 2021

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے محمد آصف، کمانڈر شہزاد گل عرف فاروق اور گل آمین فرار کائونٹر ٹیررازم پشاور نے فرار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن

خیبر(آئی این پی)سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کارروائی کے دوران بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد کرلیے ۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقہ شلوبر خیل تیراہ میدان کے کھنڈر نما مکان میں چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود دہشت گرد پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہوگئے تاہم ان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ میں 17 پیٹی7۔12 بور کل 1445 کارتوس، کارتوس 14.7MM بور دو بکس کل 170 کارتوس، ہینڈ گرینڈ سات ، دو گولے RPG-7، آٹھ RPG-7 فیوز، دو کارتوس 81MM، تین آرٹلری فیوز، دو آرٹلری کارتوس، ایک روسی ساختہ میزائل، دو خود ساختہ بم (IEDs)، ایک اینٹی پرسن مائن، ایک گن RPG-7 اور ایک واکی ٹاکی سیٹ برآمد ہوا ۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن میں محمد آصف، کمانڈر شہزاد گل عرف فاروق اور گل آمین شامل ہیں۔ کاونٹر ٹیررازم پشاور نے انسداد دہشت گردی ایکٹ سال 1997 کے تحت فرار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-22/1826704


صومالیہ ، بارودی سرنگ کا دھماکا کمشنر 2 محافظوں سمیت ہلاک
 22 May, 2021

صومالی دارالحکومت کے نواح میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سینئر افسر 2 محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا

موغادیشو (دنیا مانیٹرنگ)صومالی دارالحکومت کے نواح میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سینئر افسر 2 محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ہلاک افسر ڈویژنل کمشنر تھے ، کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-22/1826763


فیس بک دہشت گردوں کی مددگار
 22 May, 2021

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیوکے سربراہ کین میک کیلس نے کہا ہے

لندن ( دنیا ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیوکے سربراہ کین میک کیلس نے کہا ہے کہ فیس بک دہشت گردوں کی مددگار بن گئی ہے ، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ جس منصوبے پر عمل کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد دہشت گردوں کو بہت سہولت ہوجائے گی، وہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی نگاہوں سے بچ کر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کرسکیں گے ، واضح رہے کہ فیس بک کے سربراہ ایسا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں جس میں کسی پیغام کو خفیہ الفاظ یا اشاروں CODES میں تحریر کیا جاسکے گا، اسے صرف وہی شخص سمجھ سکے گا جسے یہ پیغام بھیجا گیا ہے ، ایم آئی فائیوکے سربراہ نے کہا کہ اس طرح تو دہشت گردوں کو کھلی چھٹی مل جائے گی اورسیکیورٹی اداروں کو کچھ بھی پتہ نہیں چلے گا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-22/1826720


مقبوضہ کشمیر :شہدائے حول کی برسی پرمکمل ہڑتال ،مظاہرے
 22 May, 2021

پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بڑی تعداد تعینات، نقل و حرکت پر پابندی

سری نگر(خبرایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ شہادت کے سلسلے میں جمعہ کو مکمل ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا جبکہ کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے جب کہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ۔کے پی آئی کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز کشمیری حریت پسند رہنماؤں خواجہ عبدالغنی لون، میرواعظ مولوی محمدفاروق اورشہدائے حول کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل کی تھی ۔ بھارتی حکام نے برسی کی تقریبات اور مزار شہدا سری نگرکی طرف مارچ روکنے کے لیے کورونا ایس او پیز کے نام پر سخت پابندیاں اور کرفیو نافذ کر دیا ۔عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے جاری پابندیوں میں مزید سختی لائی گئی ہے ۔اس غرض کیلئے پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جنہوں نے سڑکوں پر خار دار تاروں کی رکاوٹیں کھڑی کرکے شہریوں کی نقل و حرکت روک دی ۔ قابض انتظامیہ کی طرف سے عائد سخت پابندیوں کے باعث سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد ، درگاہوں اور امام بارگاہوں میں نما زجمعہ ادا نہیں کی جاسکی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-22/1826776


کاتالونیا کے نومنتخب صدر کا مکمل آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
 22 May, 2021

سپین کے خودمختار علاقے کاتالونیا کے نومنتخب صدر پیری آراگونس نے مکمل آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

بارسلونا (اے ایف پی)سپین کے خودمختار علاقے کاتالونیا کے نومنتخب صدر پیری آراگونس نے مکمل آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے میڈرڈ حکومت پر زور دیا کہ کاتالونیا کی مکمل خودمختاری کیلئے جلد ریفرنڈم کا انعقاد کرائے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-22/1826769


ایتھوپیا :شورش زدہ علاقے کی رپورٹنگ پر صحافی ملک بدر
 22 May, 2021

شورش زدہ علاقے تیگرائے کی رپورٹنگ کرنے پر ایتھوپیا کے حکام نے نیویارک ٹائمز کے نامہ نگا ر کو ملک بدر کر دیا

ادیس ابابا (اے ایف پی)شورش زدہ علاقے تیگرائے کی رپورٹنگ کرنے پر ایتھوپیا کے حکام نے نیویارک ٹائمز کے نامہ نگا ر کو ملک بدر کر دیا۔ حکام کے مطابق نامہ نگار سائمن مارکس کو غیر متوازن رپورٹنگ پر ملک بدر کیا گیا ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-22/1826761


ممبئی: 13 ماؤ نواز باغی ہلاک
 22 May, 2021

مہاراشٹر کے علاقے ودربھ کے جنگل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13ماؤ نواز باغی ہلاک ہو گئے

ممبئی (دنیا مانیٹرنگ)مہاراشٹر کے علاقے ودربھ کے جنگل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13ماؤ نواز باغی ہلاک ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس کمانڈوز نے ماؤ نواز باغیوں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا، دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-22/1826755


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/22052021/p1-lhr033.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/22052021/p3-lhe-019.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/22052021/p3-lhe-002.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/22052021/p3-lhe-023.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/22052021/p6-lhr023.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/05/22052021/P3-ISB-002.jpg


مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری
هفته 22 مئی 2021ء

سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے سرینگر کے علاقے نٹی پورہ اور سوپور کے علاقے ہائی گام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔ بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، بڈم ، گاندربل ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، شوپیان ، راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ ، رام بن اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلے ہی سخت فوجی محاصرہ اور کورونا لاک ڈائون نافذ ہے ۔ ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم افراد نے بڑی تعداد میں سیب کے درخت کاٹ دیئے ہیں ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81--%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%B1%D9%82%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%A7%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%B1%DB%8C


فلسطینیوں سے یکجہتی، پوری قوم یک زبان، ریلیاں، مظاہرے: یو این دفتر میں قومی اسمبلی کی متفقہ قراردادجمع
هفته 22 مئی 2021ء

لاہور،اسلام آباد ،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ (رپورٹنگ ٹیم ،نمائندگان )وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا،حکومت ،اپوزیشن ،قوم ایک ہوگئی اور فلسطینیوں سے بھرپور ااظہار یکجہتی کیا ، تحریک انصاف ، ن لیگ ،جماعت اسلامی ،مجلس وحدت مسلمین اور دیگر جماعتوں نے شہر شہر ریلیاں نکا لیں اور احتجاجی مظاہرے کئے ،اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے ، اسرائیل ،امریکہ کیخلاف کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی ، فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا ،قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کیساتھ قومی اسمبلی میں فلسطین سے متعلق منظور قرار داد اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کرادی ۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی مظالم کیخلاف پورا ملک ایک ہو گیا ،ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں ارکان پارلیمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کی ، واک میں اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سپیکر اسد قیصر اور اراکین پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسد قیصر نے کہاکہ اس وقت پارلیمنٹ پوری قوم کی آواز بن چکی ہے ، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک پاکستان اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا ۔ لال حویلی میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا عالمی برادری اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے ،آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،پوری دنیا کے مسلمان نہتے فلسطینیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔شہباز شریف کی قیادت میں اراکین اسمبلی اقوام متحدہ کے دفتر پہنچے ، اس موقع پر پرویز اشرف، مولانا اسد اور دیگر پارلیمانی قائدین بھی ہمراہ تھے ۔شہباز شریف نے فلسطین سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کے نمائندے کے حوالے کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں کئی دہائیوں سے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں،مسائل حل نہ ہوئے تو دنیا میں کبھی امن نہیں آئے گا،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطین اورکشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے ۔لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ پاکستان سمیت مسلم امہ کی کاوشوں سے اسرائیل فلسطین جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے ،اسرائیل دہشتگردی کی انسانی تاریخ کا سب سے بڑا غنڈہ اور دہشتگرد ملک بن کرابھراہے ۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ سے منسلک ملک بھر کے مدارس اور مساجد میں مظاہرے کیے گئے ۔ مرکزی مظاہرہ لاہور پریس کلب کے سامنے علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی کی قیادت میں کیاگیا ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں،عالمی برادری اسکا مکمل بائیکاٹ کرے ۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مذمتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کی ،پریس کلب لاہور کے باہر آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد نے کی۔ لیہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیا سی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ حکومت اور عوام فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ تاجر برادری کی جانب سے مختلف مارکیٹوں کے باہر احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر متعدد مارکیٹوں کو ایک گھنٹہ کے لئے بند بھی رکھا گیا ،سب سے بڑا احتجاج ہال روڈ مارکیٹ کے صدر بابر محمود کی جانب سے ریگل چوک میں ہوا جہاں پر ہال روڈ مارکیٹ کو بند کر کے تاجروں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا ، دوسرابڑا احتجاج اور ریلی لبرٹی مارکیٹ تاجروں کی جانب سے کیا گیا ، شاہ عالم مارکیٹ ، مال روڈ ،شاد باغ ،برامڈرتھ روڈ سمیت لاہور کی تمام بڑی مارکیٹوں کے باہر تاجر تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔لاہور پریس کلب کے باہر سینیٹر اعجازاحمدچودھری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جماعت اسلامی غربی لاہور منصورہ ملتان روڈ اور ریلوے پریم یونین سی بی اے ڈی سی آفس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلی نکالی گئی ۔ احتجاجی مظاہرے میں امیر العظیم، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، عبدالعزیز عابد و دیگر موجود تھے ، بعد ازں جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام شمالی، شرقی، وسطی،جنوبی اورغربی لاہور میں 10 سے زائد اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ، مو لا نا فضل الرحمٰن کی اپیل پر ملک بھر میں جے یو آئی نے ریلیاں نکالیں ۔لاہور میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مو لا نا محمد امجد خان اور دیگر نے کی ، جمعیت علمائپاکستان کے زیر اہتمام یوم احتجاج منایا گیا ۔ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، علامہ قاری محمد زوار بہادر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران بے حسی اور بے غیرتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا، پاکستان کے تمام شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے ، جبکہ سب سے بڑی ریلی اسلام پورہ سے سیکرٹریٹ چوک تک نکالی گی ۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ حافظ عبدالغفار روپڑی اور دیگر علما نے خطاب کیا ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اورانجمن تاجران اچھرہ کے زیراہتمام جامع مسجد مولانااحمدعلی لاہوری اچھرہ سے اسرائل مردہ باد ریلی نکالی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں اظہار یکجہتی کیا گیا، لاہور پریس کلب کے باہر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے 24 گھنٹے کے اندر خلاف ورزی کی عالمی برادری نوٹس لے ، سجادہ نشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی اپیل پر ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالیں گئیں اور مظاہرے کئے گئے ، تحریک دعوت حق پاکستان نے دوران احتجاج اسرائیلی پروڈکٹس کو تلف کیا ۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایسن کے وکلا ئنے جی پی او چوک تک ریلی نکالی،ریلی کے شرکائنے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ،اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ بار کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی سربراہی لاہورہائی کورٹ بار کے صدر چودھری مقصود بٹر نے کی ،محمد مقصود بٹرنے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسرائیل کی پرزور مذمت کرتی ہے ، یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر لاہورپولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ۔کالعدم تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺاور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام یوم تحفظ بیت المقدس منایا گیا ، احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ درگاہ آستانہ عالیہ گڑھی شریف سے وابستگان نے سجادہ نشین خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی قیادت میں ملک بھر میں مظاہرے کیے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ریلی کی قیادت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کی،مجلس وحدت مسلمین کے اعلان پر ملک بھر میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا گیا اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ مظاہروں کی قیادت علامہ علامہ باقر عباس زیدی،علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشرحسن ،علامہ علی نور جعفری،مولانا یاور عباس ،مولانا گلزار شاہدی، علامہ سفیر عباس ودیگر نے کی ۔سنی رابطہ کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام آبپارہ چوک تا سرینا چوک اسلام آباد تک نکلنے والی اسرائیل مردہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد احمد لدھیانوی، مفتی تنویر عالم،حافظ نصیر احمد ودیگر نے خطاب کیا ۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوش دل خان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری احمد فاروق رانا کی قیادت میں ملک بھر سے آئے وکلا تنظیمو ں کے نما ئندو ں نے فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا ۔ ر یلی سے خطاب کرتے ہوئے خوش دل خان نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کے نہتے عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی لیکن فلسطین کے معصوم شہری خود کو تنہا نہ سمجھیں، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ سیکر ٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احمد فاروق رانا نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر حملے کر کے ان کی نسل کشی کر رہا ہے ہم اس اقدام کی شدید مذمت کر تے ہیں ۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں اراکین سندھ اسمبلی، مرکزی رہنماؤں سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔فیصل آباد ،سرگودھا ، ،ملتان سمیت دیگر شہروں میں نکالی گئی ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی فلسطین پر پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں سے بہت ناانصافی ہورہی ہے ، فلسطینیوں پرنمازکے دوران حملہ کیاگیا، جب سے اسرائیل بناہے پاکستان کاایک ہی موقف رہاہے کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ،پاکستان کا وہی موقف ہے جو قائد اعظم کا موقف تھا، پاکستانیوں کی فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر مسرت ہوئی، پاکستانیوں کو فلسطین کیساتھ اظہاریکجہتی پرخراج تحسین پیش کرتاہوں، میں نے ترک صدر، سعودی فرما نروا اور مہاتیر محمد سے بات کی، شاہ محمود قریشی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کی آواز اٹھانے کا کہا، اسرائیلی بربریت سے درجنوں فلسطینی شہیدہوئے ، پاکستان نے ہرفورم پر فلسطینیوں کی حمایت کی، مغربی میڈیا نے اسرائیل پرتنقید کی جوخوش آئندہے ، لگ رہاہے دنیاکامسئلہ فلسطین پرموقف تبدیل ہورہاہے ، اسرائیل کاساتھ دینے والے ملک فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بات کررہے ہیں،ماضی میں مغرب میں اسرائیل کو مظلوم تسلیم کیا جاتا تھا،خوشی ہے مغربی ممالک میں اسرائیل سے متعلق موقف تبدیل ہوا ،عوامی رائے سوشل میڈیا کی وجہ سے تبدیل ہوئی،مسلم ممالک کے سربراہان سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے بات کی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA%D8%B2%D8%A8%DB%92-%DB%8C%D9%88-%D8%A7%DB%8C%D9%86-%D8%AF%D9%81%D8%AA%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%82%D9%88%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D9%85%D8%A8%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%AA%D9%81%D9%82%DB%81-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%AF%D8%AC%D9%85%D8%B9


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہیے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا امریکا آنے کا مقصد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کی روک تھام کے لئے آواز اٹھانا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے ہم سیز فائر کی اعلان کی صورت میں اپنے پہلے مقصد میں کامیاب ہوئے، فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں ہم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا اور اسی لائحہ عمل کے تحت ہم نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے، کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح کے مسائل کا سامنا ہے، اگر دو بھائیوں میں اختلاف ہو تو آپ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ میں آج یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہیے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک موسم میں پانی ہماری ضرورت سے زیادہ اور دوسرے موسم میں ضرورت سے کم میسر ہوتا ہے، جب پانی زیادہ میسر ہو تو اسے ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کام کرنا ضروری ہے، ماضی میں آبی وسائل کے لیے کوئی قابلِ ذکر کام نہیں کیا گیا، ہم نے اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، ہم تعلیم، پن بجلی اور صحت میں موثر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی انتہائی اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابلِ ستائش ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کورونا وبا کے دوران جب یہ توقع کی جارہی تھی کہ زر مبادلہ کی شرح میں انتہائی کمی واقع ہو گی لیکن اقتصادی ماہرین کے تجزیے کے مطابق زر مبادلہ کی شرح میں 47 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے کوشاں ہیں، انتخابی اصلاحات کے ذریعے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا چاہتے ہیں، ان اصلاحات کا مقصد آپ کو مزید بااختیار بنانا ہے ہماری حکومت کا ایجنڈا عوامی نوعیت کا ہے، ہم نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے” ای ویزہ رجیم کا آغاز کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تنہا سفیر وہ کام نہیں کر سکتا جو کمیونٹی کے تعاون سے کیا جا سکتا ہے، پاکستانی کمیونٹی کو امریکا میں سیاسی طور پر بھی متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، برطانیہ کے ایوان نمائندگان میں بہت سے پاکستانی منتخب ہوتے ہیں اور اپنی مستحکم آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں، دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ہماری پاکستانی کمیونٹی انتہائی موثر کردار ادا کر سکتی ہے،

دوسری جانب نیویارک میں ورلڈ کشمیر آگاہی فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں کشمیری رہنماوٴں کے وفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ،نہتے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، بھارت قبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کے ذریعے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے، ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے،عالمی برادری کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا ،جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیاء کمیٹی کی قیادت سے نیویارک میں بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات کی، اس موقع پر شاہ محمد قریشی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد اسٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ کے خواہاں ہیں،یہ شراکت داری دونوں ممالک کے دوطرفہ اور علاقائی پہلووں سے مشترکہ مفادات کے فروغ کا باعث ہوگی۔
https://www.express.pk/story/2180886/1/


نیپالی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اکثریت ثابت کرنے میں ناکامی پر ایک بار پھر پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں عبوری وزیراعظم کے پی شرما اولی پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں جب کہ اپوزیشن لیڈر کو بھی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے نیپالی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

نیپال کی صدر بدیا دیوی نے اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عبوری وزیراعظم مقررہ وقت میں حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت حاصل نہیں کرسکے اس لیے اب نئے انتخابات کا پہلا مرحلہ 12 نومبر جب کہ دوسرا مرحلہ 19 نومبر کو ہو گا۔

صدر بدیا دیوی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل اور نئے انتخابات کا فیصلہ عبوری وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کابینہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ نیپال میں حال ہی میں نئے انتخابات ہوئے تھے تاہم کوئی حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت حاصل نہیں کرسکا تھا۔

واضح رہے کہ نیپالی صدر نے دسمبر 2020 میں بھی پارلیمنٹ تحلیل کرکے 30 اپریل اور 10 مئی کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم الیکشن میں کوئی بھی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب نہیں رہا تھا۔
https://www.express.pk/story/2181041/10/


نائیجیریا میں ملٹری طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو سمیت جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے کڈونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

طیارے میں ملک کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی اہلکار موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ حادثہ مبینہ طور پر موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔

نائیجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر فوجی افسران کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو، صدر محمدو بوحاری کے معتمد ساتھی سمجھے جاتے تھے اور ان کی تعیناتی بھی صدر نے خصوصی طور پر ملک میں صدر کے خلاف مظاہروں اور باغیوں کو کچلنے کے لیے کی گئی تھی۔
https://www.express.pk/story/2180962/10/


افغانستان کے صوبے بغلان میں خونی جھڑپ میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور 20 طالبان جنگجو مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 8 اہلکار اور 20 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جھڑپ میں طالبان کے خود ساختہ ضلعی گورنر امراللہ مارے گئے جب کہ 10 سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے سے طالبان کا قبضہ واگزار کرانے کے دوران 8 فوجی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

عید الفطر پر تین روزہ سیز فائر کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی تکمیل 11 ستمبر تک ہوجائے گی تاہم ملک میں جاری خلفشار کے خاتمے کے لیے بین الافغان مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔
https://www.express.pk/story/2180955/10/


فلسطینی تجزیہ نگار نے وزیر اعظم عمران خان کو اس دور کا ارطغرل اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صدام حسین قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ کی ایک مارننگ شو کے دوران بات کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر پاکستانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ایک نجی نیوز چینل کے مارننگ شو میں آن لائن بات کرتے ہوئے فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ نے وزیراعظم کی بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی حمایت کا اعتراف کیا اور انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف وزیراعظم کے بیانیہ کوسراہا اور وزیراعظم کی غزہ میں امن لانے کی کوششوں پر الفرہ نے وزیراعظم عمران خان کو اس دور کا ’’ارطغرل غازی‘‘ ( سلطنت عثمانیہ کے بہادر جنگجو) کا خطاب دیا۔

الفرہ نے اردو میں کہا ’’آپ میرے کہے گئے یہ الفاظ پوری دنیا کو دکھادیں اور سنادیں۔ میں عمران خان صاب کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب میں نے آپ کو ایک لقب دیا ہے، وہ لقب یہ ہے کہ آپ اس زمانے کے ارطغرل ہیں۔ عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔ واقعی میں آپ اس دور کے ارطغرل ہیں۔‘‘

جلال الفرہ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی فلسطین کے لیے کی گئیں کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی کے لیے بھی میرا پیغام ہے ’’فلسطینی عوام آپ کو اپنے دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے اور آپ اس دور کے صدام حسین ہیں۔ جو آپ کے اندر جرات، جو آپ کے اندر دلیری ہے ہم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ اور ان کے جو الفاظ ہیں ’اے ارض فلسطین ہم آپ کے لیے ہیں یہ آج تک کسی نے ہمیں کہا ہی نہیں ہے‘، یہ وہی بات ہے ایک بھوکے پیاسے کو آپ نے پانی کا گھونٹ دیدیا۔‘‘
https://www.express.pk/story/2180963/1/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108363677&Issue=NP_PEW&Date=20210522


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108363655&Issue=NP_PEW&Date=20210522


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108363672&Issue=NP_PEW&Date=20210522


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108363685&Issue=NP_PEW&Date=20210522


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108363758&Issue=NP_PEW&Date=20210522


ایران نے اپنے تین نئے ہتھیاروں کی نمائش کردی، دنیا پر رعب بٹھا دیا
May 22, 2021 | 19:15:PM

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی طرف سے تین نئے ہتھیاروں کی گزشتہ روز نمائش کی گئی ہے جن میں ایک بم لیجانے کی صلاحیت کا حامل ڈرون طیارہ بھی شامل ہے جس کا نام ’غزہ‘ رکھا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق پاسداران انقلاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ غزہ نامی یہ ڈرون طیارہ13بم اور 500کلوگرام وزنی الیکٹرانک سامان 1ہزار 250میل (تقریباً 2ہزار کلومیٹر)کے فاصلے تک لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ مسلسل 35گھنٹے پرواز کر سکتا ہے۔اسے ’غزہ‘ کا نام اسرائیلی قبضے کے خلاف ڈٹے رہنے والے فلسطینیوں کے اعزاز میں دیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلیمی کا کہنا ہے کہ ”اس ڈرون کے ذریعے ہم ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو آج فلسطین پر صہیونی قبضے کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ “رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی طرف سے اس ڈرون کے ساتھ زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے ایک جدید میزائل اور قدس نامی ریڈار کی رونمائی بھی کی گئی ہے۔


فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم عمران خان
Published On 21 May,2021 07:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر سب کو سلام پیش کرتا ہوں، قائد کے ویژن کے مطابق ہمیشہ سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یوم یکجہتی فلسطین پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلسطینیوں سے بہت نا انصافی ہو رہی ہے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر سب کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان نے ہر فورم پر فلسطینیوں کی حمایت کی، اسرائیلی پولیس نے رمضان میں فلسطینیوں پر تشدد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ظالم اسرائیل فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی گئی، اسرائیلی بربریت سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے۔ نظر آ رہا ہے کہ دنیا کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے موقف تبدیل ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ پاکستانی قوم کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلیوں میں بھرپور شرکت باعث مسرت ہے۔ قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سے اسرائیل بنا ہے، پاکستان کا ایک ہی موقف رہا ہے، قائد کے ویژن کے مطابق ہمیشہ سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/602593_1


فرانس میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی اور دنیا پر اثرات
 May 17, 2021

فرانس میں آج کل انتہائی دائیں بازوں سے تعلق رکھنے والی سیاستدان مارین لا پین کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو اگر اقتدار میں آجاتی ہیں تو اس کے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون جنہیں نسبتاً اعتدال پسند سیاستدان سمجھا جاتا تھا اب انہیں دنیا اور بالخصوص مسلمان ممالک میں ان کے اسلام مخالف بیانات اور چارلی ہیبڈو کی حمایت کی وجہ سے دائیں بازوں کا سیاستدان تصور کیا جاتا ہے جبکہ حقیقتاً وہ اپنے ملک میں اسلامائزیشن کے روکنے اور مسلمانوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے بنیاد پرستوں کی جانب سے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

حالات اس قدر سنگین ہو چکے کہ فرانس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی جرنیلوں نے میکرون کو ایک خط لکھ کر دھمکی دی کہ اگر مسلمانوں کی جانب سے فرانس میں خانہ جنگی ہونے سے پہلے ہی مسلمان آبادیوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو یہ میکرون کا تختہ الٹ کر بغاوت کریں گے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ ان جرنیلوں کو مارین لاپین کی مکمل حمایت حاصل تھی جن کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے۔

لاپین ہی وہی سیاستدان ہے جو سابقہ صدارتی انتخابات میں 33 فیصد ووٹوں کے ساتھ فرانس کی دوسری مقبول ترین سیاستدان بن چکی تھیں جو فرانسیسی معاشرے میں بنیاد پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کا ایک واضح ثبوت ہے۔ انہی حالات کو دیکھ کر اب میکرون نے بھی مسلمانوں کو نشانہ بنا کر لا پین کو کاؤنٹر کرنے کا طریقہ اختیار کرلیا ہے تاکہ اسے 2022 کے انتخابات میں جیتنے سے روکا جاسکے۔

فرانسیسی عوام میں بنیاد پرستی کا بڑھتا ہوا رجحان دراصل یورپین یونین کے لئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔ جنگ عظیم دوئم سے قبل ایڈولف ہٹلر نے بھی اسی طرح یہودی اور غیر کاکیشائی نسل کے لوگوں کے خلاف نفرت کا پرچار کرکے فہرور کی کرسی تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس کے برعکس لا پین میں مسلمانوں سے نفرت کی علامات زیادہ ہیں۔ ہٹلر نے تو یہودیوں پر کھل کر تنقید نہیں کی تھی جب نازی پارٹی 1928 میں صرف 2.6 فیصد ووٹ لے سکی تھی۔ اس نے بتدریج جرمنوں کے دماغ می زہر بھرا اور انہیں یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ جرمنوں کے حقوق پر یہودیوں نے قبضہ کیا ہے جو انہیں ان سے واپس لینا ہے۔ بالآخر یہودیوں کے خلاف ہٹلر کا زہر 1932 کے انتخابات میں سامنے آیا جب وہ ایک بڑی جیت کے ساتھ جرمنی پر مسلط ہوا۔

دنیا پر اس کے اثرات کی بات کریں تو یہ بات واضح ہے کہ لا پین کاکیشائی نسل سے تعلق رکھنے والے فرانسیسیوں کے علاوہ کسی اور طبقے کے بارے میں مثبت رائے نہیں رکھتیں۔ انہوں نے تو ایک مرتبہ یہ بیان تک دے دیا تھا کہ سکھوں کو عوامی مقامات پر تربان پہننے کی اجازت نہ دی جائے۔ مسلمانوں سے انکی دشمنی ویسے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے لہذا امکان ہے کہ اقتدار میں آتے ہی وہ دیگر اقوام اور بالخصوص مسلمان ممالک کے شہریوں کے فرانس آنے پر پابندی عائد کریں گی بالکل ویسے ہی جیسے ٹرمپ نے مخصوص ممالک کے شہریوں کا امریکہ میں داخلے پر سفری پابندی عائد کی تھی۔ اس کے علاوہ لاپین کا اقتدار میں آنے سے دیگر یورپین ممالک میں بھی انتہاپسند جماعتوں کی جانب ووٹنگ رجحان بڑھے گا جو نیدرلینڈز میں انتہاپسند سیاستدان گیرٹ ولڈرز اور سویڈن میں نیونازی سوچ رکھنے والے سیاستدان چارلی ویمرز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے واضح نظر آرہا ہے۔

اسی طرح مسلم ممالک میں بھی بنیاد پرستانہ سیاست کی حمایت میں اضافہ ہوگا جو پاکستان میں ٹی ایل پی کی اچانک بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پہلے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے جبکہ ترکی میں اردوگان نے اسلام پرست اور عثمانیہ سلطنت کا کھویا ہوا وقار واپس قائم کرنے کے وعدے کرکے اور یورپ مخالف نعرے لگا کر اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا جس کا ثبوت حال ہی میں اردوگان کا آیا صوفیا کتھیڈرل کو مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان کرنا ہے۔

دوسری جانب لاپین کی انتہائی مسلمان مخالف پالیساں مسلم اور مغربی دنیا کے درمیان مزید فاصلے پیدا کردے گی اور ممکن ہے کہ او آئی سی بھی اس کے خلاف کھل کر سامنے آجائے گا کیونکہ اب مسلم دنیا کی دو بڑی طاقتیں ایران اور سعودی عرب امریکہ یا یورپ نہیں بلکہ چین کے اثرورسوخ میں آ چکی ہیں۔ اب اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حالیہ حملے دنیا میں مزید خلیج کا سبب بنیں گے، ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانیت کی بقا کیلئے قوموں کے مابین تنازعات کو اس طریقے سے حل کیا جائے کہ کسی قوم کا حق نہ مارا جائے، ظالم کو سزا دینے کیلئے تمام اقوام اکٹھی ہو جائیں جبکہ مظلوم کے حق کا سب ممالک مل کر دفاع کریں تاکہ دنیا جنگ و فساد کی بجائے امن کی جگہ قرار پائے۔

نوٹ: ادارے کا قلمکار کے خیالات اور پیش کردہ مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
http://blogs.dunyanews.tv/urdu/?p=12269


پاکستان اور ترکی سمیت عالمی دباؤ کے اثرات، حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز
Published On 21 May,2021 08:17 am

غزہ: (دنیا نیوز) پاکستان اور ترکی سمیت دنیا کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ گیارہ روز بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا، اسرائیلی کابینہ نے غزہ کی پٹی میں سیز فائر کی منظوری دی۔

غزہ پر گیارہ روز تک جاری رہنے والی شدید بمباری رک گئی۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔ اقوام عالم کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے رک گئے۔ حماس اور اسرائیل جنگ بند کا اقوام عالم نے خیر مقدم کیا ہے۔

امریکا نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے غزہ میں تعمیر نو کی کوششوں میں اقوام متحدہ کیساتھ مل کر کام کرینگے، فلسطینی حکام کے ساتھ مکمل شراکت داری میں یہ کام کریں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی اور فلسطینی دونوں کو محفوظ زندگیاں گزارنے کا حق ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے بھی کہا ہے گیارہ دن کی مہلک دشمنی کے بعد جنگ بندی خوش آئند ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے متاثرین سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن بحال کرنے میں مصر اور قطر نے اقوام متحدہ کی خصوصی معاونت کی۔

مصری صدر السیسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے جنگ بندی کرانے میں مصری کوششوں کی مدد کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پرتشدد کارروائیوں کے تھم جانے کو سراہا۔ انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جنگ بندی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

جنگ بندی پر فلسطینی علاقوں میں جشن کا سماں ہے۔ مغربی کنارے کے شہروں مقبوضہ بیت المقدس، رملہ، ہبرون میں سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ غزہ کے شہریوں نے اسے تمام مسلمانوں کی جیت قرار دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/602482_1


غزہ میں جنگ بندی، پاکستان اور اقوام متحدہ کی جانب سے خیر مقدم
Published On 21 May,2021 05:14 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان اور اقوام متحدہ نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ظاہر کی کہ اس سے مسئلہ فلسطین کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے ساتھ ملاقات کی اور انھیں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے بے رحمانہ استعمال اور معصوم فلسطینی شہریوں، عورتوں اور بچوں کی شہادتوں پر گہری تشویش سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے منظم اور بے دریغ استعمال کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے اس دورے کا مقصد جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے ذریعے نہتے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنا اور عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پائمالیوں کی جانب مبذول کروانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے "سیز فائر" کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس اعلان سے مسئلہ فلسطین کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری رہنماؤں کی غیر قانونی نظر بندیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل، ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003 کے" جنگ بندی معاہدے" کی پاسداری پر اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایوں کے ساتھ پر امن تعلقات کاحامی رہا ہے۔ مذاکرات کیلئے ماحول کو سازگار بنانے کی ذمہ داری، ہندوستان پر عائد ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ نے، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے ذریعے، مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور افغان مسئلے کے پرامن حل کیلئے، تمام فریقین، مل بیٹھ کر، جامع سیاسی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/602556_1


میانمار،فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے پر 2سفارتکار برطرف
 21 May, 2021

میانمار کی فوجی جنتا نے بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے پر جاپان میں تعینات 2 سفارت کار برطرف کر دیئے

ٹوکیو (اے ایف پی) جاپانی نیوز ایجنسی کے مطابق فوجی بغاوت کے بعد سے دنیا کے مختلف ملکوں میں تعینات میانمار کے 100 سے زائد سفارت کار برطرف کئے جا چکے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-21/1826306


فلسطینی تنظیموں‌ کی مزاحمتی قوت
 May 19, 2021

جنگیں اسلحے، طاقت اور افرادی قوت کے بل بوتے پر نہیں لڑی جاتیں بلکہ جنگوں کو لڑنے کے لیے مذہب، وطن سے عقیدت ومحبت، جذبہ ایمانی اور عزم وہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاریخِ عالم ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے جس میں مادی وسائل کی کمی کے باوجود حق کو فتح حاصل ہوئی۔ ۔جذبہ ایمانی زندہ ہو تو جنگ بدر کی طرح 313 اپنے سے 3 گنا بڑے لشکر کو شکست دے سکتے ہیں۔

دورِ حاضر کی ان گنت مثالیں ہمارے سامنے ہیں مثلاَ روس جیسی ماضی کی سپر پاور کو افغانستان میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موجودہ سپر پاور امریکہ کو شام اور افغانستان میں 60 ممالک جن میں برطانیہ اور فرانس جیسی عالمی طاقتیں بھی شامل ہیں، کی امداد کے باوجود شکست کا سامنا ہے۔ اِسی طرح 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں اسلحہ سے لیس بھارتی فوج کو پاکستان کی بہادر افواج نے ناکوں چنے چبوائے۔ مشرقِ وسطیٰ کی دورِ حاضر کی سب سے بڑی مثال دوسری جنگِ لبنان ہے جس میں حزب اللہ کے 1500 اہلکاروں نے غاصب اسرائیل کے 30 ہزار فوجیوں کو زبردست شکست دی۔ اسرائیل جیسی طاقت کہ جس کو دفاع کی مد میں امریکہ سالانہ 3.8 ارب ڈالر امداد دیتا ہے، کو حز ب اللہ نے عبرت ناک شکست دی جس کا اعتراف خود اسرائیلی حکام اور مغربی میڈیا نے کیا۔

پچھلی ایک صدی سے غاصب اسرائیلی، مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں، کیونکہ اسرائیل کو امریکہ اور یورپی ممالک جیسی عالمی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ حالیہ کشیدگی میں غزہ کے تقریباَ 200 سے زائد مظلوم فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ حسبِ سابق امریکہ نے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے لیکن ایک بات جو حوصلہ افزا اور قابلِ غور ہے وہ یہ ہے کہ حماس اور جہادِ اسلامی سمیت تمام فلسطینی تنظیمیں غاصب اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق حالیہ کشیدگی میں 3 ہزار سے زائد راکٹ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل پر فائر کیے ہیں۔ غاصب اسرائیل کی توقعات کے برعکس حماس اور جہادِ اسلامی نے جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے۔ اگرچہ اسرائیل مغربی طاقتوں‌ کے تعاون کے سبب دفاعی طور پر مضبوط ہے لیکن ماضی کے برعکس حماس اور جہاد اسلامی کا دفاعی و جنگی نظام بھی غیر معمولی ہے، خصوصاَ میزائلی طاقت قابلِ غور ہے۔ حماس اور جہاد اسلامی کی میزائل طاقت پر ایک نظر دوڑاتے ہیں۔

حماس کے پاس موجود ہتھیاروں کے بارے میں مکمل معلومات ممکن نہیں لیکن اسرائیل کا خیال ہے کہ حماس کو ایران میزائل فراہم کرتا تھا اور اب ایران کے تعاون سے حماس غزہ میں خود میزائل بنا رہا ہے۔ مشہور دفاعی تجزیہ کار فیبیان ہنز کے مطابق حماس کے پاس 107 ملی میٹر راکٹ رینج: 8 کلو میٹر، فجر 3 (43 کلو میٹر)، ایس -55 (55 کلو میٹر)، فجر 5 (75 کلومیٹر)، M-75 (75 کلو میٹر)،J-80 ( 80 کلو میٹر)،J-90 ( 90 کلومیٹر)، A-120 (120 کلومیٹر)، R-160 ( 160 کلو میٹر) اور M-302 (180 کلومیٹر) میزائل موجود ہیں۔

فیبیان کے مطابق اِن میں سے پانچ میزائل ایسے ہیں جو ایران اور شام نے القسام بریگیڈ کو مہیا کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران، مصر کے راستے حماس کو میزائل فراہم کرتا رہا ہے لیکن مصر میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ایران کی مہیا کردہ ٹیکنالوجی سے اب میزائل غزہ میں ہی تیار ہو رہے ہیں۔ ڈیفنس ایڈیٹر کان کفلین کے مطابق ایران کی قدس فورس نے ہتھیاروں کے فروغ میں حماس کی بھر پور مدد کی ہے اور حماس کے کئی اعلیٰ عہدے داروں نے ہتھیاروں کی تیاری کے متعلق ایران کی القدس فورس کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سے ٹریننگ لی ہے۔ ڈیفنس ایڈیٹر کان کے مطابق حالیہ حملوں میں حماس نے میڈیم رینج میزائل کے علاوہ M-75اور J-80 راکٹ بھی استعمال کیے ہیں۔ حماس اور جہادِ اسلامی نے کہا ہے کہ ان کے پاس اتنی قوت موجود ہے کہ وہ چھے ماہ تک اسرائیل کے ساتھ جنگ کر سکتے ہیں۔

اگرچہ اسرائیل کو عالمی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے لیکن حماس اور جہادِ اسلامی کے پاس غیر معمولی جنگی ہتھیار موجود ہیں۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ جنگیں اسلحے سے نہیں بلکہ عزم و ہمت سے لڑی جاتی ہیں اور فلسطین کی جہادی تنطیموں کا عزم اور حوصلہ دیدنی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب فلسطین پر قابض اسرائیل کو شکست ہو گی اور اسی جذبے کے تحت کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

نوٹ: ادارے کا قلمکار کے خیالات اور پیش کردہ مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
http://blogs.dunyanews.tv/urdu/?p=12276


گرفتاری سے بچنے کیلئے بوکوحرام کے سربراہ نے خود کو گولی مارلی،شدید زخمی
 21 May, 2021

دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا سربراہ ابو بکر شیکاؤ خودکشی کی کوشش کے دوران شدید زخمی ہو گیا

ابوجا (اے ایف پی) نائیجیریا کے صوبے بورنو میں داعش اور بوکو حرام کے مابین کئی روز سے جاری لڑائی کے دورانابو بکر شیکاؤ اور ان کے جنگجو گھیرے میں آ گئے ، بعدازاں ساتھی جنگجو انہیں نامعلوم مقام کی جانب لے کر فرار ہو گئے

https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-21/1826310


اسرائیل اور حماس میں 11روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی,65 بچوں سمیت 232 فلسطینی شہید ہوئے
 21 May, 2021

جنگ بندی مصری حکام کی نگرانی میں ہوئی، دشمن کے حصے میں صر ف ذلت آئی، یہ ہماری بڑی فتح ہے :حماس کا اعلان بمباری سے غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا،1لاکھ20ہزار فلسطینی بے گھر،حماس نے 4200راکٹ مارے ،13اسرائیلی ہلاک

غزہ(دنیا مانیٹرنگ)اسرائیل اور حماس نے 11روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا،اس جنگ بندی میں مصر نے اہم کردار اداکیا۔گیارہ روز تک صیہونی فورسز نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس سے 232فلسطینی شہید ہوئے جن میں 65بچے ،39خواتین بھی شامل ہیں۔ان حملوں میں 1900سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ۔رات گئے اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز کی منظور ی دی جس کے بعد حماس نے بھی رضامندی ظاہر کردی۔اسرائیلی کابینہ کی جانب سے جنگ بندی کی منظوری کا اعلان ہوتے ہی دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر پھر حملے کیے ،حماس کے راکٹ حملے اسرائیلی شہروں عسقلان اوراشدود میں گرے جبکہ صیہونی فضائیہ نے کچھ دیر بعد غزہ میں بمباری کی،فلسطینی ومصری عہدیداروں نے بتایاکہ یہ جنگ بندی جمعہ کو علی الصبح دوبجے سے شروع ہوگئی،حماس نے کہا کہ یہ جنگ بندی باہمی ہوگی۔مصری صدر نے جنگ بندی پر عمل کرانے کیلئے دو سکیورٹی وفود اسرائیل اور فلسطین بھجوائے ،جنگ بندی پر مشاورت کیلئے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کیلئے نمائندے قطر پہنچے جہاں انہوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل حانیہ سے مذاکرات کیے ۔اس سے قبل مصری صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے رابطہ کیا اور انہیں اس حوالے سے اعتماد میں لیا ۔ جنگ بندی کے اعلان پر حماس کے ترجمان نے کہاکہدشمن کے حصے میں صر ف ذلت آئی، انہیں دھول چٹادی، یہ ہماری فتح ہے ،اسرائیلی وزیر دفاع نے کہاکہ فوجی کارروائیوں میں حماس کیخلاف بڑی کامیابیاں ملیں۔ادھر وائٹ ہائوس نے جنگ بندی کے اعلان کو خوش آئند قراردیا۔اس سے قبل جمعرات کوغزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے ،جن میں مزید5فلسطینی شہید ہوئے ۔جس سے شہادتیں 232 تک پہنچ گئیں۔صیہونی فورسز نے رفاہ کے علاقے میں شدید ترین بمباری کی ،جس سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،خان یونس میں بمباری سے 1خاتون شہید جبکہ 4بچے زخمی ہوگئے ۔حملے سے 5 گھر اور متعدد سڑکیں تباہ ہوگئیں۔حماس کے حکام کے مطابق بماری سے 478سے زائد عمارتیں اور فلیٹس تباہ ہوکررہ گئے جس سے 1لاکھ20ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ۔ بمباری سے مجموعی طور پر32کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔حماس کے جوابی حملے بھی جاری ہیں،تنظیم نے صیہونی ریاست پر4200سے زائد راکٹ حملے کیے ،جمعرات کو حماس نے عسقلان کے قریب اسرائیلی فوج کی بس کو نشانہ بنایا جس سے وہ تبا ہوگئی تاہم صیہونی حکام نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ بس خالی تھی،ایک فوجی زخمی ہوا۔حماس کے حملوں سے اسرائیل میں درجنوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 13 اسرائیلی ہلاک ہوئے ۔جرمن،چیک ریپبلک اور سلوواکیہ کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کا دورہ کیا او راظہار یکجہتی کیا۔عالمی ادارہ صحت نے غزہ کیلئے 70لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کردی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-21/1826354


پاکستان کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا خصوصی سیشن27مئی کو طلب
 21 May, 2021

غزہ پر بدترین صیہونی بمباری اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے 27مئی کو خصوصی سیشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا

جنیوا(اے پی)جنیوا سے جاری بیان کے مطابق اس سیشن کے انعقاد کا مطالبہ پاکستان نے کیاتھا جو او آئی سی اورفلسطینی اتھارٹی کا کوآرڈینیٹر ہے ،یہ انسانی حقوق کونسل کا 30واں خصوصی سیشن ہوگا۔غزہ پراسرائیلی حملوں میں 65معصوم بچے ، 39خواتین شہید ہوچکی ہیں جبکہ 479سے زائد بچے زخمی ہیں،اس کے علاوہ سینکڑوں گھر،18ہسپتال اور15کے قریب سکول بھی تباہ کردیئے گئے ،مقررین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطین میں پیدا شدہ انسانی بحران پر اظہار خیال کریں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-21/1826313


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-21&edition=KCH&id=5631629_69943898


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-21&edition=KCH&id=5631808_42597779


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/21052021/P1-LHR003.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/21052021/P6-Lhr-008.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/05/21052021/P1-ISB-023.jpg


سیز فائر کا معاہدہ ، لیکن اسرائیلی فضائی کارروائی کے دوران گھر میں لگے بیڈ پر گرنے والے میزائل کا کیا بنا؟
May 21, 2021 | 19:01:PM

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی 11روزہ جارحیت بالآخر سیز فائر کا معاہدہ ہونے پر رک گئی۔ ان گیارہ دنوں میں غاصب فوج نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر ہزاروں میزائل داغے، جن سے سینکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ ان حملوں میں 240سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے۔ اس بمباری کے دوران ایک حیران کن واقعہ بھی پیش آیا جس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فائر کیا گیا ایک میزائل ایک گھر پر آ کر گرا مگر پھٹ نہ سکا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ میزائل گھر کی چھت توڑتے ہوئے بیڈروم میں پڑے ڈبل بیڈ پر آ کر گرا۔

رپورٹ کے مطابق اس میزائل کو بعد ازاں فلسطینی وزارت داخلہ کے ایک ٹیم نے انتہائی احتیاط کے ساتھ کرین کے ذریعے وہاں سے نکالا اور ناکارہ بنایا۔ یہ میزائل غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں واقع ایک گھر پر گرا تھا۔ واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین سیز فائر کا معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جنگ بندی ترقی کے لیے حقیقی موقع فراہم کرے گی۔‘
https://dailypakistan.com.pk/21-May-2021/1291859?fbclid=IwAR0qV6GJKtdfOMAQbUlqa4EpYCt4bQf_1Embu9gyzcgu567YmdB3KbttZKg


فلسطین کے ایشو پر جانبدار کوریج، شاہ محمود قریشی نے امریکن میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سی این این کی اینکر آگ بگولہ ہوگئی
May 21, 2021 | 17:28:PM

واشنگٹنّ(ڈیلی پاکستان آن لائن )شاہ محمود قریشی نے کیبل نیوز نیٹ ورک(سی این این)کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میڈیا میں اپنا اثر ورسوخ ہونے کے باوجود جنگ ہار رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے اس ریمارکس پر سی این این کی خاتون اینکر نے پوچھا کہ اس سے کیا مراد ہے؟جس پر جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس ایسے لوگ ہیں جو کہ میڈیا پر اثر انداز ہوتے ہیں ،شاہ محمود قریشی کے اس جواب کو اینکر نے یہودیوں کے خلاف ریمارکس سے تعبیر کیا۔پروگرم کے آخر میں اینکر نے ایک بار شاہ محمود قریشی سے درخواست کی کہ وہ یہودیوں کے خلاف ریمارکس نہ دیں جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے نہ تو یہودیوں کے خلاف ریمارکس دئیے ہیں اور نہ ہی وہ دیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/21-May-2021/1291836?fbclid=IwAR1UrHa-qDMYY2o395tOA1HKuEjikr6f928fhEhQ3HTHhYOfTDyy8M9HGkE


جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترکی کے وزیر خارجہ کا دھواں دار خطاب ،اسرائیل کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
May 20, 2021 | 21:33:PM

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم ہے اور اسے اپنے جرم کی قیمت چکانا ہو گی ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے، وہاں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔چاوش اولو نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اس معاملے میں اقوام متحدہ بھی کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی حفاظت کی ذمہ داری عالمی برادری کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،ہمیں فلسطینیوں کی قانونی و اخلاقی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔
https://dailypakistan.com.pk/20-May-2021/1291463?fbclid=IwAR24KGsLf7BIkVxArjy_c7cIWPa-G2yWKgQ4Ah8i3d8XUg7uTiDNVl6O97c


پاکستان نے 3 جے ایف تھنڈر 17 طیارے نائیجریا کے حوالے کر دیئے
May 21, 2021 | 12:58:PM

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے تین جے ایف تھنڈر 17 طیارے نائیجیریا کو دے دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پا ک فضائیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف تھنڈر 17 نائیجیریا ایئر فورس کے سپرد کیئے ، طیاروں کی حوالگی کی تقریب میں نائیجریا کے وزیر دفاع بشیر مگاشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہو ںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائیجریا فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے اور دو طرفہ تعاون پر پاکستان اور پاک فضائیہ کے ممنون ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/21-May-2021/1291816?fbclid=IwAR3qYSc02N5PoLDOQE8wUA63SpsPuhxTYBwbbV_pAlkLjFh3xjr1KbePtdA


مقبوضہ کشمیر :کورونا کی آڑ میں سینکڑوں گرفتار، پابندیوں سے نظام زندگی شدید متاثر
جمعه 21 مئی 2021ء

سرینگر(کے پی آئی،این ا ین آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کورونا وائرس کی روک تھام کی آڑ میں شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس نے 232افراد کو گرفتار کرلیا،کورونا کرفیو میں 24مئی تک توسیع کر دی ہے ۔دوسری طرف محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں،فورسز نے کپواڑہ اور جموں میں تین شہریوں کو گرفتار کر کے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے بھاری ہتھیار اور رقم برآمد ہوئی ہے۔بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، گاندر بل، شوپیاں، اسلام آباد ، پلوامہ ، کپواڑہ اور بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں جن کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ شہادت کے سلسلے میں جمعہ کو ہڑتال کی جائے گی،کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔مسلسل تیسرے برس نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت طرف سے مسلط کردہ محاصرے اور پابندیوں کے باعث کشمیری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ،مقبوضہ علاقے میں اس وقت تمام کاروباری ادارے بند ہیں۔ ہزاروں کشمیری نوجوان بے روز گار ہو چکے ہیں۔ کشمیریوں کی مزاحمتی طاقت کچلنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کمانڈ وہیکلز نامی گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد ایوب خان سمیت مزید62افرادکورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کورونا لاک ڈائون کا عرصہ زیادہ چلا تو قریب10 لاکھ لوگوں کے روزگار پر خطرہ منڈلاتا رہے گا۔ادھر ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں ایک نالے سے ایک چرواہے کی لاش ملی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%B8%D8%A7%D9%85-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF-%D9%85%D8%AA%D8%A7%D8%AB%D8%B1


بھارت میں ایک وائرل ویڈیو کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کے الزام میں 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جن میں سے امام سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر 15 مئی کو فلمائی گئی ایک ویڈیو میں درجن سے زائد افراد کو جلال آباد کراسنگ پر پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو بھارتی شہر قنوج کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امام مسجد محمد افضل سمیت مقامی رہائشیوں سلمان، شاہد، اور معراج کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر افراد کی شناخت نہ ہونے کے سبب گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ ان افراد کی شناخت کے لیے گرفتار شدگان سے مدد لی جائے گی۔

بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور جنونی ہندوؤں نے اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے۔ قبل ازیں سیتاپور میں بھی ایک گاؤں کے نئے پردھان کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2180560/10/


ساجد مہمند روڈ پر جے یو آئی نظریاتی کے رہنما قادر لونی کے گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے ساجد مہمند روڈ پر جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے رہنما قادر لونی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق جے یو آئی کے تحت فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، ریلی کے اختتامی مقام پر مبینہ طور پر موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ریمورٹ کے ذریعے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق دھماکے میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنما قادر لونی محفو ظ رہے تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے، دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، اور قادر لونی سمیت 6 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 4 مزید افراد دم توڑ گئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2180531/1/


سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کارروائی کے دوران بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقہ شلوبر خیل تیراہ میدان کے کھنڈر نما مکان میں چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود دہشت گرد پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہوگئے تاہم ان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ میں 17 عدد پیٹی7۔12 بور کل 1445 عدد کارتوس، کارتوس 14.7MM بور دو بکس کل 170 کارتوس، ہینڈ گرینڈ سات عدد، دو عدد گولے RPG-7، آٹھ عدد RPG-7 فیوز، دو عدد کارتوس 81MM، تین عدد آرٹلری فیوز، دو عدد آرٹلری کارتوس، ایک عدد روسی ساختہ میزائل، دو عدد خود ساختہ بم (IEDs)، ایک عدد اینٹی پرسن مائن، ایک عدد گن RPG-7 اور ایک عدد واکی ٹاکی سیٹ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن میں محمد آصف، کمانڈر شہزاد گل عرف فاروق اور گل آمین شامل ہیں۔ کاونٹر ٹیرارزم پشاور نے انسداد دہشت گردی ایکٹ سال 1997 کے تحت فرار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2180570/1/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108361117&Issue=NP_PEW&Date=20210521


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108361122&Issue=NP_PEW&Date=20210521


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-20&edition=KCH&id=5630745_44832938


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-20&edition=KCH&id=5630768_85428122


افغان امن عمل کی کامیابی، پاکستان طالبان پر اثر و رسوخ استعمال کر رہا ہے: زلمے
Published On 20 May,2021 04:41 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) افغان امن عمل میں امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن عمل میں امریکا کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔ اسلام آباد سمجھتا ہے کہ خطے کیلئے اقتصادی ترقی اہم ہے اور افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہا ہے۔

امریکی کانگریس میں خارجہ امور کی کمیٹی کی سماعت کے دوران امریکی کانگریس ویمن سارا جیکبز کی جانب سے خلیل زاد سے پوچھا گیا کہ افغان امن عمل کو پائیدار بنانے میں کن چیلجنز کا سامنا ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکا ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ یہ امن عمل کامیاب ہو۔ ہمیں موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی حوصلہ افزا حمایت حاصل ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو طالبان پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ امریکا طالبان اور افغان حکومت دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ طالبان کے کچھ مطالبات ہیں جیسے کہ وہ کابل حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، وہ ان قیدیوں کے نام اقوام متحدہ اور امریکا کی کالعدم ناموں کی فہرستوں سے نکلوانا چاہتے ہیں جن کو پورا کر کے ہم کچھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ جنگ کئی برسوں سے جاری ہے، کچھ اس سے منافع بھی کما رہے ہیں لیکن امریکا اس جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

افغانستان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردار سے متعلق زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستانی سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سمجھتے ہیں کہ مستقبل اقتصادی مفادات میں ہی ہے۔ پاکستان کو اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن میری رائے میں جنرل باجوہ کا حالیہ دورہ کابل کافی مثبت تھا۔

افغان امن عمل میں امریکا کے خصوصی نمائندے نے امریکی امور خارجہ کی کمیٹی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان صدر غنی سمجھتے ہیں کہ امن معاہدے کے ذریعے ہی خطے میں امن اور استحکام آ سکتا ہے لیکن اس معاہدے کی کامیابی کے لیے اسے افغان عوام، خواتین اور تمام اہم سٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو خطے کی پراکسی جنگ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، لہٰذا خطے کا کردار بہت اہم ہے اور ہم یہی کوشش کر رہے ہیں کہ اس امن معاہدے کو خطے کی حمایت حاصل ہو۔ خطے کی ترقی کے لیے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور افغانستان کے مابین تجارتی رابطہ بہت اہم ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/602388_1


اسرائیل نے 25منٹ میں غزہ پر 122بم گرائے، مزید10 فلسطینی شہید
 20 May, 2021

بائیڈن کا مشورہ مسترد،مقاصد کے حصول تک حملے جاری رکھیں گے :صیہونی وزیر اعظم کااعلان ، شہدا کی تعداد227،لبنان سے اسرائیل پر حملے ،حماس کا بھی بھرپور جواب ،8اسرائیلی زخمی

غزہ(دنیا مانیٹرنگ)فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ 10ویں روز بھی جاری رہا،مزید10 افراد شہید ہوگئے جس سے شہدا کی تعداد227ہوگئی،ان شہدا میں 64کم سن بچے بھی شامل ہیں،1620سے زائد افراد زخمی ہیں۔امریکی صدر بائیڈن کے جنگ بندی کے مشورے کو مستردکرتے ہوئے نیتن یاہو نے حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔بدھ کو صیہونی فوج نے 25منٹ میں غزہ اور دیگر علاقوں پر 122بم ومیزائل گرائے ۔جس سے ایک بچے سمیت 9 افراد شہید ہوئے ،مغربی کنارے میں مظاہروں کے دوران قابض فوج نے ایک خاتون کو حملہ آور قراردیکر شہید کردیا۔دیرالبلاح کے علاقے میں بمباری سے ایک خاندان کے 3 افرادشہید ہوئے ۔ایک صحافی بھی بمباری سے شہید ہوگیا۔غزہ کا مرکزی علاقہ رمل بمباری سے شدید ترین متاثرہوا،علاقے میں ہرطرف تباہ شدہ مکانات اور ملبہ ہی نظر آتاہے ،مقامی حکام کے مطابق10 روزہ لڑائی کے دوران اس علاقے پر 200 سے زائد مرتبہ بمباری کی گئی۔اس بمباری سے غزہ کے دل رمل کی مصروف ترین واحد سٹریٹ اجڑی اجڑی سی لگتی ہے ۔58ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں،حماس کے جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،اب تک 3800سے زائد راکٹ فائر کیے جاچکے ہیں،تنظیم نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کے چھ فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔حماس کے حملوں میں 8سے ز ائد اسرائیلی زخمی ہوئے ،جبکہ متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ادھراسرائیل او رلبنا ن کے مابین بھی کشیدگی بڑھنے لگی،جنوبی لبنان سے اسرائیل پر چار راکٹ داغے گئے ۔جواب میں صیہونی فورسز نے گولہ باری کی،عالمی سطح پر سفارتکاری بھی جاری ہے ،ایک مصری عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اصولی اتفاق کرلیاہے ۔وائٹ ہائوس کی ترجمان نے کہا کہ صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ہفتے میں چوتھی بارتفصیلی گفتگو کی ،انہوں نے نیتن یاہو کو پیغام دیدیا کہ کشیدگی کم کرنے کا وقت آگیاہے ،امریکا چاہتاہے کہ آج (بدھ کو) جنگ بندی کی جائے ،وائٹ ہائوس کے بیان کے بعد تل ابیب میں غیر ملکی سفیروں سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاکہ مقاصد حاصل ہونے تک میں آپریشن جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہوں، ہم سٹاپ واچ لے کر نہیں کھڑے ،یہ آپریشن مقاصد کے حصول اور امن ہونے تک نہیں رکے گا۔انہوں نے کہاکہ امریکی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔فرانس نے جنگ بندی پر زور دینے کے لیے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر ایک قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی ،ابھی اس قرارداد پر ووٹنگ کیلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تاہم امریکا نے اس مجوزہ قرارداد کی بھی مخالفت کا اعلان کردیا۔مصر نے غزہ کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-20/1825845


بیجنگ : اسرائیلی سفارتخانے کا چینی سرکاری ٹی وی پریہود دشمنی کا الزام
 20 May, 2021

بیجنگ میں اسرائیلی سفارتخانے نے چین کےسرکاری ٹیلی وژن پر واضح یہود دشمنی کا الزام عائد کردیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹیلی وژن پروگرام میں امریکی پالیسی اور اسرائیل کی مسلسل حمایت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پروگرام میں امریکی حکومت کی اسرائیل کی مدد پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہودی سازشی نظریات کا ذکر کیا گیا تھا۔چینی اینکر کا کہنا تھا کہ امریکا میں یہودیوں کی طاقتور لابیز مشرق وسطیٰ کے بحران کے بارے میں واشنگٹن کے موقف کی تشکیل کی ذمہ دار ہیں اور یہ کہ یہودیوں کا (امریکی) فنانس، میڈیا اور انٹرنیٹ کے شعبوں پر غلبہ ہے ۔اس پروگرام پر اسرائیلی سفارت خانے نے اپنے ردعمل میں متعدد ٹویٹس کیں۔ بیان میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سرکاری میڈیا میں صریحاً یہود دشمنی کا اظہار کیا گیا ۔ ویڈیو میں جو دعوے کیے گئے وہ نسل پرستانہ اور خطرناک ہیں ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-20/1825842


بھارت:ایودھیا کے قریب ایک اور تاریخی مسجد شہید
 20 May, 2021

100سال سے قائم غریب نواز مسجد کو عدالتی حکم کے باوجود شہید کیاگیا

لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں حکام نے تقریباً سو برس پرانی ایک مسجد کو عدالتی حکم کے باوجود شہید کردیا، مقامی حکام نے اس مسجد کو بلڈوزر سے ڈھانے کے بعد ملبہ پاس کی ندی میں پھینک دیا، سنی وقف بورڈ نے غریب نواز مسجد کی شہادت کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ حکام کی یہ کارروائی ریاستی ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔ وقف بورڈ نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ مسجد ایودھیا میں واقع بابری مسجد کے مقام سے محض 56 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-20/1825846
امریکا میں ایشیائی باشندوں کیخلاف جرائم روکنے کیلئے قانون منظور
 20 May, 2021

امریکا میں ایشیائی باشندوں کیخلاف جرائم روکنے کیلئے قانون منظور کرلیاگیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس نے اکثریتی رائے سے قانون کی منظوری دی۔ بل پر بحث کے دوران دونوں سیاسی جماعتوں نے کورونا کے دوران ایشیائی نژاد امریکیوں اور بحرالکاہل جزائر کے لوگوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں اضافے کی مذمت کی
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-20/1825850


ترک رہنما اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں:امریکا
 20 May, 2021

امریکا نے ترک صدر طیب اردوان کے یہودی مخالف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

واشنگٹن (اے ایف پی) سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نے کہاکہ ترک رہنما ایسے اشتعال انگیز بیانات سے باز رہیں جن سے تشدد کو ہواملے ،اردوان نے اسرائیلی بمباری کو دہشتگردی قراردیتے ہوئے کہاتھا کہ ایسا کرنا یہودیوں کی فطرت میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ صدر بائیڈن کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں،ادھر ترکی نے امریکا کے اردوان سے متعلق الزامات کو یکسر مسترد کردیا،وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان نے جن نکات کا اظہار کیا ان کا ہدف یہودی نہیں ، بلکہ اسرائیلی حکومت ہے ، جس کی وجہ سے متعدد بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی، جن میں زیادہ تر بچے تھے ۔ ترک معاشرے میں تمام عقائد کا احترام کیا جاتا ہے ، مختلف مذہبی گروپوں میں پرامن بقائے باہمی کا کلچر موجود ہے ، اور یہ کہ یہود دشمنی کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا گیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-20/1825848


جرمنی نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی 3تنظیموں پر پابندی لگادی
 20 May, 2021

جرمنی نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی 3تنظیموں پر پابندی عائد کردی

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اعلان میں کہا کہ ایسی تین تنظیموں پر پابندی لگا رہے ہیں جن کے بارے میں معلوم ہے کہ انہوں نے جرمنی میں لبنانی تحریک حزب اللہ کے پراجیکٹس کی مالی اعانت کے لیے رقوم اکٹھی کی ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-20/1825849


دنیا بھر میں گھروں سے بےدخل افراد کی تعداد 55 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

شدید طوفان، مسلح تصادم اور پُر تشدد واقعات نے گزشتہ سال 40 اعشاریہ 5 ملین افراد کو بے گھر افراد کی فہرست میں شا مل کردیا ہے۔ اس بات کا انکشاف انٹرنل ڈسپلیسمینٹ مانیٹرنگ سینٹر( آئی ایم ڈی سی) اور نارویجئین ریفیوجی کاؤنسل( این آر سی) کی جانب سے شائع ہونے والی مشترکہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق مسلح تصادم اور قدرتی آفات نے گزشتہ سال ہر سیکنڈ میں ایک فرد کو اپناملک چھوڑنے مجبور کیا، جس کی وجہ سے انٹرنل ڈسپلیسڈ افراد( آئی ڈی پیز کی اصطلاح ایسے لوگوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جنہیں جبرا ان کے گھروں سے بے دخل کردیا جاتاہے لیکن وہ اپنے ملک کی سرحدوں پر ہی رہتے ہیں، عموما انہیں پناہ گزین بھی کہا جاتا ہے، تاہم یہ پناہ گزینوں کی قانونی تشریح پر پورا نہیں اترتے) کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ جب کہ کووڈ-19 کی وجہ سے دنیا بھر میں نقل و حرکت پر پابندی عائد تھی، اور مبصرین کو بے گھروں کی تعداد میں کمی کی توقع تھی۔ لیکن 2020 میں آئی ڈی پیز کی تعداد، گزشتہ ایک دہائی میں رپورٹ ہونے والے

این آر سی کے چیف جین ایگلینڈ نے اپنے بیان میں اس رپورٹ کے نتائج کو بہت ’دہشت ناک ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہم دنیا کے سب سے زیادہ غیر محفوظ افراد کو تصادم اور آفات سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال داخلی طور پر فرار ہونے والے تین چوتھائی افراد( 30 ملین) قدرتی آفات کے متاثرین تھے، خصوصا شدید موسم نے انہیں بے گھر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شدید طوفان، مون سون بارشوں اور سیلاب نے ایشیا اور بحرالکاہل کے گنجان آباد علاقوں کو بُری طرح متاثر کیا۔ جب کہ بارشوں کے طویل موسم نے مشرق وسطی اور سب سہارا افریقا میں لاکھوں افراد کو گھروں سے بے دخل کیا۔

طوفان کی وجہ سے 14 اعشاریہ 6 ملین، جنگلوں میں آگ لگنے کی وجہ سے 1 اعشاریہ 2 ملین، انتہائی بلند درجہ حرارت کی وجہ سے 46 ہزار، سیلاب کی وجہ سے 14 ملین، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 1 لاکھ 2 ہزار اور خشک سالی کی وجہ سے 32 ہزار افراد نے اپنے گھروں کو چھوڑا۔

تقریبا 10 ملین افراد نے جنگ، مسلح تصادم اور پُرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے اپنے گھروں سے بے دخل ہوئے، جس میں سے اکثریت شام اور ایتھوپیا تھی اور ان لوگوں نے کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود جان بچانے کے لیے گھروں سے بھاگنے کو ترجیح دی
https://www.express.pk/story/2180191/10/


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/05/20052021/P6-ISB-055.jpg


افغان صوبے ہلمند میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہلمند میں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
https://www.express.pk/story/2180092/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108358401&Issue=NP_PEW&Date=20210520


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108358698&Issue=NP_PEW&Date=20210520


فلسطین کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کو مالی نقصان کا سامنا
May 19, 2021 | 23:06:PM

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )حماس کے حملوں کے باعث اسرائیل کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

حماس کے حملوں سے اسرائیل کی تجارتی اوربحری صنعت (شپنگ) کو نقصان پہنچا ہے ،جس کے باعث اسرائیلی پورٹس کیلئے وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا ہے۔اسرائیلی پورٹ جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی دیں گے جبکہ سات دن سے زائد اسرائیلی پورٹ پر رہنے کی صورت میں رقم دگنی ہوگی۔اس کے علاوہ جہاز پر لدے سامان کے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ ہوگا۔
https://dailypakistan.com.pk/19-May-2021/1290996?fbclid=IwAR3DlNWgbrAqGx7J5e5qih7FDY2kb8yE2eJJnOEzCGJBZcVjtLCF2M-gwZw


پاکستان اور تیونس کا مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق
May 19, 2021 | 23:29:PM

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قبلہ اول /مسجد اقصی کی بے حرمتی پر پوری مسلم امہ حالت اضطراب میں ہے ، پاکستان،اس مشکل گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ،فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، عالمی برادری سے فوری توجہ کی متقاضی ہے ۔تیونس کے وزیر خارجہ عثمان ال جارندی نے فلسطین کے حوالے سے سفارتی مشن پر روانہ وزرائے خارجہ کے قافلے میں شمولیت اختیار کی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو، فلسطین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی نے، تیونس کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔چاروں وزرائے خارجہ ہوائی جہاز کی ری فیولنگ کے بعد نیویارک روانہ ہوئے۔

دوران پرواز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تیونس کے وزیر خارجہ کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی ۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین فلسطین کی صورتحال اور قیام امن کیلئے جاری کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قبلہ اول /مسجد اقصی کی بے حرمتی پر پوری مسلم امہ حالت اضطراب میں ہے ،رمضان المبارک میں عبادت میں مشغول نمازیوں کو جس بربریت کا نشانہ بنایا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان،اس مشکل گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ نہتے فلسطینیوں پر جدید ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوج کی یلغار، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے ،اسرائیلی فوج کے حملوں سے نہتے فلسطینی شہریوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمزدہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، عالمی برادری سے فوری توجہ کی متقاضی ہے ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں پر جاری جبرو استبداد کے خاتمے اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں، مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔
https://dailypakistan.com.pk/19-May-2021/1291000?fbclid=IwAR0cGUt6xChAOGm09kzOUv4CCOhS53S_jHYSoTVt1L39Pqxq3FIQ7D44op8


اسرائیل کی حمایت کرنا فیس بک کو مہنگا پڑگیا
May 20, 2021 | 00:48:AM

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل کی حمایت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ریٹنگ میں غیر معمولی طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد فیس بک پر قائم ایک پیج ’یروشلم پریئر ٹیم‘ کو غیر حقیقی لائیکس دیئے گئے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے صارفین نے فیس بک انتظامیہ سےاس بات پر احتجاج کیا ۔صارفین کا کہنا تھا انہوں نے کبھی اس پیچ کو لائک تک نہیں کیا تو ان کا نام کیسے شامل کیا گیا؟صارفیق کے اعتراض کے بعد یہ پیج بلاک کردیا گیا مگر دوسری جانب فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے پیجز کو بھی انتظامیہ نے بلاک کردیا۔ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین نے فیس ایپلیکیشن اسٹورز پر فیس بک کی ریٹنگ کم کردی ہے، جس کے بعد گوگل پلے اسٹور پر فیس بک کی ریٹنگ 4.5 سے گر کر 2.5 پر آگئی ہے۔موبائل ایپلیکیشن اسٹورز پر صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کو اسٹارز کے ذریعے ریٹنگ دیتے ہیں، جو کہ پانچ سٹارز پر مشتمل ہوتی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/20-May-2021/1291008?fbclid=IwAR21zTimXbcMCQYfXEULVGL_yldmx6F9sh9QbPSxBuC4BDc94L-K30MzNwU


ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ماہرہ خان کے بھارتی ڈرامے میں کام کرنے کی افواہوں پر انتہا پسند تنظیم بھی میدان میں آگئی، دھمکی دے دی
May 20, 2021 | 20:03:PM

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے کئی آفرز آئی ہیں تاہم وہ اپنے سابق تجربے کی بنیاد پر بھارت جانے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندیوں پر شدید مایوسی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک بھارتی ویب سیریز سائن کی ہے جس میں وہ کام کریں گی تاہم اس پر ابھی سے انہیں بھارتی انتہاءپسند تنظیم کی طرف سے دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بھارتی انتہاءپسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کے سنیما ونگ کے صدر امیاکھوپکر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ سرمد کھوسٹ، یسریٰ رضوی و دیگر پاکستانی فنکار ’زی تھیٹر‘ کے ساتھ ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس سیریز کا نام ’یار جولاہے‘ ہے۔ یہ سیریز نامور شاعر اور ادیب گلزار کی ایک نظم سے متاثر ہو کر بتائی جا رہی ہے جو 12اقساط پر مبنی ہو گی۔ اس میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ماہرہ خان اس ڈرامے میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا‘ پڑھیں گی۔
https://dailypakistan.com.pk/20-May-2021/1291448?fbclid=IwAR01ej5xf-6yQlx31k2FcWgq0If2MQQrU_X8CX0dUcI9X6B_hPxDK-U9WxA


جمہوریہ چیک کے صدر نے یوگو سلاویہ پر نیٹو بمباری پر معافی مانگ لی
 19 May, 2021

جمہوریہ چیک کے صدر میلوش زیمان نے نیٹو کیلئے 1999 میں سابق یوگوسلاویہ پر بمباری پر معافی مانگ لی

بلغراد (اے ایف پی)میلوش زیمان جوکہ 1999 میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم تھے ، سربیا کے صدر الیکسانڈر ووکک کے دورہ پراگ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جمہوریہ چیک نیٹو اتحاد میں آخری ملک تھا جس نے سابق یوگوسلاویہ میں مہم کی منظوری دی۔ وہ صدر سربیا کے دورے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سابق یوگوسلاویہ پر بمباری کی معافی مانگتے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-19/1825455


یورپی یونین کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
 19 May, 2021

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی روکنے کیلئے جنگ بندی پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا

برسلز (اے ایف پی)یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہر قسم کی پرتشدد کارروائیوں کا خاتمہ اور جنگ بندی پر عمل درآمد ہے ۔ ہنگری کے علاوہ یورپی بلاک کے تمام ارکان نے ان کے اس مطالبے کی حمایت کی۔ہنگری نے مشترکہ بیان کو یکطرفہ اور اسرائیل مخالف قراردیا۔

https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-19/1825484


اسرائیلی ایئرپورٹ پر ویرانی کے ڈیرے ،90فیصد پروازیں منسوخ
 19 May, 2021

اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں تل ابیب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ویرانی کے ڈیرے ہیں

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں تل ابیب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ویرانی کے ڈیرے ہیں،90فیصدپروازیں منسوخ ہوگئیں۔اسرائیل کی سرکاری اور نجی ایئرلائنز آپریشنز بحال رکھے ہوئے ہیں جنہیں حملوں کے دوران بند بھی کیا جاتا ہے ۔ایئرپورٹ سے روزانہ 70 سے 90 کے درمیان فلائٹس منسوخ ہو رہی ہیں۔ ایئرپورٹ کے ریکارڈ کے مطابق 17 مئی کو اسرائیل کے اس مرکزی ایئر پورٹ سے 89 پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ ہوئی۔ اسرائیل آنے والی 47 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-19/1825479


مقبوضہ کشمیر:احتجاجی مظاہرے ، چھاپے ،کئی نوجوان گرفتار
 19 May, 2021

میرواعظ کی شہدائے حول کی برسی پر جمعہ کو وادی بھر میں ہڑتال کی اپیل کھنموہ کا مقابلہ جعلی:عینی شاہدین،بارہمولہ سے نوجوان کی لاش برآمد

سرینگر (نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں مسلسل دوسرے روز بھی دو نوجوانوں کی شہادت پر قابض انتظامیہ کی طرف سے عائد سخت پابندیوں کے باوجود لوگوں نے کھنموہ میں سڑکوں پر نکل کر زبردست بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کئے ، علاقے میں گز شتہ روز دو نوجوانوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا تھا،عینی شاہدین نے کہا کہ نوجوان پلوامہ سے صرف اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے کیلئے کھنموہ آئے تھے اور فوجیوں نے ان کو گرفتارکرلیا ، جب انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو انہیں جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ۔بھارتی فوج کی تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں، کئی علاقے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں اس دوران درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، علاوہ ازیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ممتاز آزادی پسند رہنماؤں میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جامع پروگرام کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے مقبوضہ علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ جمعہ یعنی 21مئی کو مکمل ہڑتال کریں ۔علاوہ ازیں بارہمولہ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-19/1825473


غزہ ملبے کا ڈھیر، سلامتی کونسل کا چوتھا اجلاس بھی ناکام ، حماس کے جوابی راکٹ حملوں میں بھاری نقصان بائیڈن کا ہفتے میں تیسری بار سیز فائر کا مطالبہ
 19 May, 2021

فلسطین پر آگ وبارود کی بارش 9ویں روز بھی جاری،یونیورسٹی،کورونا لیبارٹری، کلین واٹر پلانٹ تباہ،اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف مظاہرے ، جھڑپیں، 4شہید شہدا کی تعداد217، بمباری سے 6ہسپتال جزوی تباہ ہوچکے ،52ہزار فلسطینی بے گھر،حماس کے حملے میں 2 تھائی شہری ہلاک،امریکی صدر کا نیتن یاہو کو پھر فون

غزہ(دنیا مانیٹرنگ)فلسطین پر آگ اور بارود کی بارش مسلسل 9ویں روز بھی جاری رہی، مزید5فلسطینی شہید ہوگئے جس سے شہدا کی تعداد 217 ،زخمیوں کی تعداد1500سے بڑھ گئی۔صیہونی درندگی کے خلاف منگل کو فلسطین بھرمیں ہڑتال کی گئی اور مظاہرے ہوئے ،قابض فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس سے 4 مظاہرین شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ،حماس کے جوابی راکٹ حملوں میں اسرائیل کو بھاری نقصان ہوا۔غزہ میں جاری انسانی بحران سے متعلق سلامتی کونسل کا مسلسل چوتھا اجلاس بھی امریکا نے ناکام بنادیا۔ مشترکہ بیان جاری نہ ہوسکا جبکہ امریکی صدرجوبائیڈن نے ہفتے میں تیسری بارفریقین سے سیزفائر کا مطالبہ کیاہے ۔۔منگل کی صبح سے لیکر شام تک مغربی کنارے ،راملہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں فلسطینی بمباری کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ، قابض فوج اور مظاہرین میں شدید ترین جھڑپیں ہوئیں۔راملہ میں قابض فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے 26 افراد زخمی ہوگئے ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان حامد شہید ہوگیا۔مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ الجراح میں بھی شدید جھڑپیں ہوئیں،فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ،ہیبرون میں مظاہروں کے دوران ایک فلسطینی کو گولی ماردی گئی۔ ہڑتال اور مظاہروں کی کال صدر محمود عباس کی پارٹی فتح نے دی تھی۔غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری نہ رک سکی،پیراور منگل کی درمیانی شب بدترین بمباری کی گئی جس سے اسلامی یونیورسٹی کی چھ منزلہ عمارت اور شہر کی واحد کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری تباہ کردی گئی۔وزارت صحت کی ایک عمارت پربھی بم برسائے گئے ۔پینٹ کی فیکٹری تباہ ہوگئی۔غزہ شہر کے میئر نے عرب نیوز کو بتایا کہ اسرائیل منظم طریقے سے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے ،پانی کا نظام اور نکاسی آب کا سسٹم بھی شدید متاثرہوا، پانی کی صفائی کا پلانٹ بھی بمباری سے تباہ ہوگیا۔صاف پانی کی فراہمی کا عمل بیشتر علاقوں کو رک گیاہے ۔شہر میں 450سے زائد عمارتیں مکمل تباہ یا جزوی طور پر ناکارہ ہوکر رہ گئی ہیں۔ادھراقوام متحدہ نے کہاہے کہ حملوں سے 52ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے جن میں سے 47ہزار عالمی ادار ے کے سکولوں اور کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں،2500 سے زائد افراد کے گھر بمباری سے تباہ ہوگئے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق حملوں سے 6ہسپتالوں اور 9سے زائد کلینکس کو بھی شدید نقصان پہنچا،مصر نے 65 ٹن طبی سامان غزہ بھیج دیا۔ رفاہ بارڈر ذرائع کے مطابق 26 ٹرکوں میں خوراک غزہ پہنچا دی گئی ، مصری حکام کے مطابق 11 ہسپتالوں کے 900 بیڈز فلسطینی زخمیوں کیلئے مختص کئے جا رہے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کیلئے راہداری کچھ دیر کیلئے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دی۔اسرائیل فوج کے مطابق کرم ابوسالم راہداری عالمی امدادی تنظیموں کے سامان کی غزہ منتقلی کیلئے کھولی گئی تھی جسے مارٹر حملے کے بعد دوبارہ بند کر دیا گیا، امدادی سامان سے بھرے ٹرک بارڈر پر روک دیئے گئے ۔ منگل کی صبح لبنان سے اسرائیل پر 3 راکٹ حملے کیے گئے جس کے جواب میں صیہونی فوج نے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی ،دوسری جانب حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،اب تک 3500سے زائد راکٹ فائر کیے جاچکے ہیں۔منگل کو اسرائیلی شہر بئر شبع پر راکٹ حملوں میں 2 تھائی مزدور ہلاک، سات غیر ملکی مزدور زخمی ہو گئے ۔یہ راکٹ ایک فیکٹری پر گرے جس سے فیکٹری تباہ ہوکررہ گئی۔اسرائیل میں مرنیوالوں کی تعداد13ہوگئی۔ایف سولہ طیارے کے سامنے کھڑے ہوکر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ بمبار ی سے حماس اور اسلامک جہاز کئی سال پیچھے چلے گئے ہیں،ہمارے علاقوں میں امن بحال ہونے تک کارروائی جاری رہے گی،دریں اثنا جنگ بندی کیلئے سفارتکار ی جاری ہے ،منگل کوسلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس شروع ہواتو امریکی خاتون سفارتکار نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مشترکہ بیان سے غزہ اورا سرائیل میں امن قائم نہیں ہوگا بلکہ اس سے معاملہ پیچیدہ ہوگا،امریکا معاملے سے بھاگ نہیں رہا،جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں کررہے ہیں۔اجلاس میں فرانس نے بھی جنگ بندی کی حمایت کی، اجلاس آدھے گھنٹے تک ہی جاری رہ سکا۔کوئی مشترکہ بیان جاری نہ ہوسکا۔اے ایف پی کے مطابق پیر کو رات گئے امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پھر ٹیلی فون کیا۔ بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی مگراسرائیلی عہدیدار سے اس کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔وائٹ ہاؤس کے جاری بیان کے مطابق بات چیت کے دوران صدر بائیڈن نے بلاامتیاز راکٹ حملوں کے خلاف اسرائیل کے حق دفاع اور اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اسرائیل کے ہر اقدام کی حمایت کی۔ امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع پھیل سکتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-19/1825491


ہریانہ ، ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں ایک مسلمان نوجوان قتل
 19 May, 2021

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع مہوت سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان جم ٹرینر آصف خان کو ہندو بلوائیوں نے "جئے شری رام" کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا اور بعدازاں اسے تشدد کر کے قتل کر دیا

نئی دہلی (اے پی پی) لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ آصف دوستوں کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں خلیل پور سے سوہنا جا رہا تھاجب 15ہندو انتہا پسندغنڈوں نے ان کی کار روک کر مسافروں سے توہین آمیز سلوک کیا ۔ آصف کے چچا حسن خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہندو غنڈو ں نے چیخ کر کہا ''مسلمانوں کو مارو''اور اس کے بعد آصف کو تشدد کر کے قتل کردیاگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-19/1825483


اقوام متحدہ میں بیان رکوانے پر امریکا کے شکر گزار ہیں:اسرائیل
 19 May, 2021

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور بچوں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دینے کے لیے بیان کو رکوانے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا ہے

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور بچوں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دینے کے لیے بیان کو رکوانے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔بائیڈن انتظامیہ نے پیر کو تیسری مرتبہ اس بیان کا مسودہ مسترد کر دیا ۔اسرائیلی وزیر دفاع نے ٹویٹ کرکے امریکا کی حمایت پر شکریہ اداکیا۔انہوں نے لکھا کہ میں اخلاص کے ساتھ امریکی انتظامیہ اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، جن کے ساتھ میری اس ہفتے بات ہوئی تھی، کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بجا طور پر اقوام متحدہ کے اس غیرمنصفانہ بیان کو روکا جس میں اسرائیل کے غزہ میں اقدامات پر تنقید کی گئی تھی۔

https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-19/1825480

سوڈان،2019کے قتل عام کی تحقیقات میں تاخیر کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون چیف جسٹس برطرف
 19 May, 2021

سوڈان کی مقتدرکونسل نے 2019 کے قتل عام کی تحقیقات میں تاخیر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر خاتون چیف جسٹس کو برطرف کر دیا

خرطوم (دنیا مانیٹرنگ)سوڈان کی مقتدرکونسل نے 2019 کے قتل عام کی تحقیقات میں تاخیر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر خاتون چیف جسٹس کو برطرف کر دیا۔ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس نعمات عبداللہ محمد خیر کو سبکدوش جبکہ پراسیکیوٹر جنرل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-19/1825475


کانگو میں فوج کا آپریشن،22باغی ہلاک
19 May, 2021

جمہوریہ کانگو کے شورش زدہ مشرقی علاقے میں باغیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے دوران 22 باغی ہلاک ہو گئے

کنشاسا (اے ایف پی)فوجی ترجمان کے مطابق باغی گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کے خلاف آپریشن 6 مئی کو شروع کیا گیا، اس دوران فوج نے غیر ملکیوں سمیت 60 جنگجو گرفتار کئے ، غیرملکیوں میں اکثریت یوگنڈا کے باشندوں کی ہے ، آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-19/1825472


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-19&edition=KCH&id=5629097_65937701


بھارت میں بی جے پی کی ریاستی حکومت نے 100 سال قدیم تاریخی مسجد کو بلڈوزر سے منہدم کردیا جس کے نتیجے میں مسلم آبادی میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

الجزیرہ کے مطابق اترپردیش کے علاقے بارہ بنکی میں غریب نواز المعروف مسجد کی تعمیر برصغیر میں انگریز دور میں ہوئی تھی۔ مسلمانوں نے معاملے پر ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ شب ہزاروں بھارتی پولیس اہلکاروں نے مسجد کا محاصرہ کیا اور مسلمانوں کے احتجاج کو کچلنے کے لیے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی۔ پھر مسجد کو منہدم کرکے اس کا ملبہ تک دریا میں بہادیا گیا۔ اس دوران عملا کرفیو لگادیا گیا اور کسی کو کھڑکی کھول کر باہر دیکھنے کی اجازت تک نہ دی گئی۔

بھارت کی سب سے گنجان آباد ریاست اترپردیش میں 2017 سے بی جے پی کی حکومت ہے اور ہندو انتہاپسند یوگی ادتیہ ناتھ وزیراعلیٰ ہے۔ ریاست کی آبادی 20 کروڑ ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد 20 فیصد ہے۔

اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ نے مسجد اور ریاست میں مسلمانوں کی دیگر املاک کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ کام کرکے عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس نے 31 مئی تک اسٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے۔ بورڈ نے اسے حکومت کی غیر قانونی سخت کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔

بورڈ کے چیرمین ظفر احمد فاروقی نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہم مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے عدالت جائیں گے اور مسجد کی شہادت میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کریں گے۔

مقامی رہائشی نوجوان سید فاروق احمد نے بتایا کہ انتظامیہ نے ایک ماہ سے مسجد میں نماز پر پابندی لگادی تھی اور دروازے پر دیوار بھی تعمیر کردی تھی جس کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے انہیں مارا پیٹا اور گرفتار کرکے مختلف مقدمات بنادیے گئے، مقامی مسلم آبادی کو ڈرا دھمکا کر خوف زدہ بھی کیا گیا۔

پھر مسجد کمیٹی کو شوکاز نوٹس دے کر کہا کہ یہ مسجد ایک سرکاری افسر کے گھر کے سامنے تعمیر کی گئی ہے، عدالتی حکم کے مطابق ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام مبینہ غیر قانونی مذہبی تعمیرات کو منہدم کردیا جائے گا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ شوکاز نوٹس میں جو پلاٹ نمبر پر لکھا گیا ہے وہ مسجد کا ہی نہیں ہے، جبکہ مسجد سڑک سے 100 فٹ دور ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل بھی واقع نہیں ہورہا، مسجد کمیٹی نے اپنے جواب میں تمام حقائق کا ذکر کیا لیکن حکومت نے اس پر کان نہ دھرے۔
https://www.express.pk/story/2179725/10/


چین نے مشرق وسطی کے تناؤ میں امریکا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق اجلاس کو ویٹو کر کے سلامتی کونسل کو مفلوج کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل سے فلسطین کے ساتھ مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر امریکا کا کردار مایوس کن ہے۔ امریکا نے اس اہم مسئلے پر بلائے گئے اجلاس کو ویٹو کرکے سلامتی کونسل کو مفلوج کردیا۔


چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں صارفین سے سوال کیا کہ جب فلسطینی عوام تکلیف میں مبتلا ہیں تو انسانی حقوق کے علمبردار امریکا اس اقدام پر حق بجانب ہے یا یہ امریکی مفادات کے لیے اسرائیل کو اپنی خدمات پیش کرنے کا ایک بہانہ ہے؟ اور کیا یہی بات امریکا اصول پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کہتا ہے؟


قبل ازیں پیر کے روز پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے امریکا سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور اس اہم ذمہ داری کو پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔


دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ ہم نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو اتوار تک صرف مؤخر کیا ہے، اجلاس کو منسوخ نہیں کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے اس اہم ایشو پر امن کے لیے گفتگو کے لیے مزید وقت ملے۔ اتوار کے اجلاس میں اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔


واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر بمباری کا آج نواں روز ہے اور آج بھی 6 فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک صحافی بھی شامل ہیں جب کہ اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی ہے جن میں 63 خواتین 36 بچے اور 16 بزرگ شامل ہیں۔
https://www.express.pk/story/2179837/10/


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی رہنماؤں کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے آج نویں دن بھی غزہ پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور کئی گھر مسمار ہوگئے جب کہ حماس کے راکٹ حملوں میں 5 سالہ لڑکے سمیت 3 اسرائیلی مارے گئے۔

دس دن سے جاری جھڑپوں میں غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں 130 اسرائیلی شہری بھی مارے گئے۔


ادھر جارح پسند وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی رہنماؤں کی جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کردیا اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی شہریوں پر حملے بند ہونے تک مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی شدت پسندوں کو ایسی ضربیں لگائی ہیں جس کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے، جب تک اسرائیلی شہریوں پر حملے بند نہیں ہوتے تب تک جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 219 فلسطینیوں میں 63 بچے، 36 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ میڈیا ہاؤس سمیت درجنوں گھر مسمار ہوگئے۔
https://www.express.pk/story/2179721/10/

مزید 16فلسطینی شہید: یونیورسٹی تباہ، فلسطینی وزیر خارجہ کو ترکی نہیں آنے دیا جارہا،اقوام متحدہ اکٹھے جانا چاہتے ہیں: شاہ محمود

بدھ 19 مئی 2021ء

غزہ، مقبوضہ بیت المقدس، ماسکو، واشنگٹن ، اسلام آباد، لاہور (92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، سپیشل رپورٹر ) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری 9 ویں روز بھی جاری رہی، مزید 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، غزہ پٹی میں شہدا کی تعداد 217ہوگئی، غزہ پر اسرائیلی ریاستی دہشتگردی میں 63بچوں اور 36 خواتین کو بھی موت کی نیند سلا دیا گیا، 1500فلسطینی زخمی ہیں۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین ‘‘ کے مطابق زخمیوں میں 450بچے ، 295خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں، فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں 50 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ مغربی کنارہ اور مشرقی القدس میں 22 شہادتوں کو ملا کر 7 مئی سے جاری جارحیت میں 239فلسطینی شہید ہوچکے ، دوسری طرف 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ غزہ پر صیہونی فورسز کی بمباری سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، سینکڑوں عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں، ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں، طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔ یاد رہے غزہ پٹی کا لگ بھگ 15 برس سے اسرائیل نے بری اور بحری محاصرہ کر رکھا ہے ۔ حالیہ جارحیت میں غزہ پر اسرائیلی حملے میں کورونا لیبارٹری بھی تباہ کردی گئی، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں قطری ٹی وی کے بعد قطری ہلال احمر پر بھی حملہ کردیا، اسرائیل نے غزہ کی اسلامی یونی ورسٹی تباہ کردی، یونی ورسٹی کی خلیل 4 منزلہ بلڈنگ ملبے کا ڈھیر بن گئی ، عمارت میں سٹیشنری، فوٹوکاپی کی دکانیں اور ٹیوشن سینٹرز تھے ۔اسرائیلی فوج نے مقامی میڈیا کو گزشتہ شب کے حملوں سے آگاہ کیا اور دعوی کیا کہ حملوں کی مدد سے عسکریت پسند گروہ حماس کے زیرِزمین 'میٹرو' نیٹ ورک میں سے 10 سے 15 کلومیٹر کی سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل نے شہر لد میں نسلی فسادات کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی ، اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز کا کہنا ہے منصوبہ ہے لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم مکمل طور پر اور طویل دورانیے کے لیے امن قائم نہ کردیں۔اسرائیلی طبی عملے کا کہنا ہے کہ جنوبی اسرائیل غزہ کی سرحد سے 14 کلومیٹر دور علاقے ایشکول میں زرعی زمین پر کام کرنے والے تھائی لینڈ کے دو ملازم راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئے ، بئر السبع میں سات افراد زخمی ہوئے ۔اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ غرب اردن اور اسرائیل کے عرب علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں۔ روسی صدر پیوتن نے مطالبہ کردیا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازع میں جاری کشیدگی اور پر تشدد واقعات کو فوراً روکا جائے ، غزہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل نے 60 حملے کئے ، اقوام متحدہ نے کہا کہ 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں ، 2500 کے مکانات تباہ ہو گئے ، غزہ میں 41 تعلیمی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ، اسرائیلی فورسز نے منگل کی صبح 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے ، فلسطین کی صورت حال پر یو این جنرل اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا ، امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ، بائیڈن نے غزہ میں سیز فائر کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ۔بائیڈن نیتن یاھو سے جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرسکے ، بائیڈن نے حماس حملوں کے جواب میں اسرائیل کے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کی ۔ فرانس نے غزہ میں میڈیا دفاتر پر حملے سے متعلق اسرائیل سے وضاحت طلب کرلی، فرانسیسی صدر میکغوں کے مطابق ہم نیتن یاہو کی جانب سے وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی اسرائیل سے میڈیا عمارت پر حملے پر وضاحت مانگی ہے ، بلنکن نے فریقین پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں، اقوام متحدہ ، امریکہ اور برطانیہ سمیت بین الاقوامی برادری نے اسرائیلی حملوں کے بعد پھنسے شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہنگامی سروسز کے سربراہ ڈاکٹر مائیک نے کہا کہ ہسپتالوں پر حملوں کو فوری بند کرنا چاہیے ۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا امریکی ساختہ اسلحہ کی معصوم فلسطینیوں پر بارش ہورہی ہے ،حکومت ایران کے ترجمان علی ربیعی نے کہا دنیا بھر کی قومیں اور ادارے اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائیں، عالمی اداروں میں ایران کے مستقل مندوب "کاظم غریب آبادی" نے عالمی عدالت کے کمیشن کے 30 ویں اجلاس کے دوران کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی اور معاشرے کی خوشحالی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ، ہم نہتے فلسطینی عوام کیخلاف ظلم اور دہشتگردانہ اقدامات پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے ۔دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انقرہ میں ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کی، فلسطین میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کے خطاب اور مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کو سراہا، شاہ محمود نے کہاوزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم پاکستان میں 21 مئی کو "یوم یکجہتی فلسطین" کے طور پر منا رہے ہیں،ملاقات میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں مل کر آواز اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سے قبل ترکی پہنچ کر شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دنیا کو قائل کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیلی بمباری کو فوری روکا جائے ، انڈونیشا کی وزیر خارجہ نے بھی یقین دہانی کر ائی کہ وہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گی، ترک وزیرخارجہ کیساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن آج ہم نے روانگی موخر کر دی ، فلسطینی وزیرخارجہ کی ترکی آمد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہم چاہتے ہیں فلسطینی وزیرخارجہ بھی جنرل اسمبلی میں ساتھ چلیں،فلسطینی وزیرخارجہ کو جنرل اسمبلی نہ آنے دیا تو بڑی ناانصافی ہو گی،شاہ محمود 20 مئی کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے سفارتخانے کی کارکردگی سے متعلق وزیر خارجہ کو بریفنگ دی، مختلف ملکوں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری رہے ، پاکستان میں بھی احتجاج کیا گیا، پشاور میں ن لیگ کارکنوں نے امیر مقام کی قیادت میں ریلی نکالی ،پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کیا ، ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایرانی ہم منصب باقر قالیباف کو ٹیلی فون کیا ، دونوں رہنمائوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا، اسد قیصر نے ایرانی ہم منصب کو اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔مغربی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق امریکی حکام نے نیتن یاھو سے اتوار اور سوموار کے دن غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیالیکن یاہو نے امریکی حکام سے دو تین دن کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ اسرائیلی فوج کو غزہ آپریشن مکمل کرنے کے لئے دو تین دن کی ضرورت ہے

https://www.roznama92news.com/%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF-16%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D8%B1%D8%AC%DB%81-%DB%92-%D9%85%D8%AD%D9%85%D9%88%D8%AF


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/19052021/p1-lhr015.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/05/19052021/p6-isb-042.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108354616&Issue=NP_PEW&Date=20210519


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108354606&Issue=NP_PEW&Date=20210519


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108354614&Issue=NP_PEW&Date=20210519


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108354610&Issue=NP_PEW&Date=20210519


پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے طبی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا
May 19, 2021 | 18:33:PM

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اسرائیلی بربریت کے شکار فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرطبی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان فلسطین کے حوالے سے قائداعظم کی پالیسی کے امین ہیں اور وہ پہلے دن سے امت مسلمہ کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ فلسطین کے نمائندوں اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ”کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلسطین کو نہ صرف کورونا وائرس کے حوالے سے امداد بھیجیں گے بلکہ اس کے علاوہ فلسطین میں حالیہ میڈیکل ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ “ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انقرہ میں پاکستان، ترکی، فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ موجود ہیں اور انڈونیشیاءکے وزیرخارجہ بھی پہنچ رہے ہیں۔ یہ پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ اکٹھے نیویارک جائیں گے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ پاکستان میں جمعہ کے روز یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/19-May-2021/1290956?fbclid=IwAR0UhZ3vkR9LxphU3lzvcwDUreAduw3x5uMv_2n1sJEVNX1dfTbh-Q1D6wg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108354650&Issue=NP_PEW&Date=20210519


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108356049&Issue=NP_PEW&Date=20210519

No comments:

Post a Comment