دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کی لہر ::: اسرائیل کے فلسطین اور ہمسایہ ملکوں پر مظالم اور دہشت گردی ::: اسرائیل کے راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی عمارت تباہ ::: امریکا نے میانمار کے 16حکام پر پابندی لگا دی ، مسلمانوں کے لئے زمین تنگ ::: افغان امن عمل ::: بھارت کی کشمیر ، انڈیا اور پاکستان میں دہشت گردی اور مظالم ::: اٹلی کے پورٹ ورکرز نے اسرائیل کیلئے اسلحہ لے جانے والی شپمنٹ لوڈ کرنے سے انکار کردیا ::: ایران کا ایٹم بمب ::: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی فلسطین پر بمباری کو جنگی جرائم قراردے دیا ::: پاکستانی صحافی کی ایک ٹویٹ نے عالمی میڈیا میں ہنگامہ برپا کردیا، سی این این نے نوکری سے نکال دیا ::: مغربی میڈیا کی جانب داری پراس مضمون کو بھی پڑھیئے : گوئبیلز! تم کیا جانو جھوٹ کسے کہتے ہیں ::: فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت ، وزیراعظم کی جمعہ کو یوم احتجاج منانے کی ہدایت ::: بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے میں مصروف : اقوام متحدہ ::: یورپی یونین نے بھارت کیساتھ حقوق انسانی کا معاملہ اٹھا دیا ::: گورنرپنجاب کے صاحبزادے انس سرور دوسری بار رکن سکاٹش پار لیمنٹ منتخب ::: لندن کے ٹاوربرج پر پہلی بار لائوڈ سپیکرپراذان ::: پاکستان کا بھارت میں سمگلروں سے یورینیم مواد برآمد ہونے پر اظہار تشویش ::: مالدیپ : سپیکر پارلیمنٹ محمد نشید گھر کے باہر دھماکے میں زخمی ::: دنیا میں الیکشن اور انتشار کی فضا ::: اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بہت دباو آئے ‘شیر یں مزاری کا تہلکہ خیز بیان ::: امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد آپریشن ::: فرانس : 18سال سے کم عمر لڑکیوں پر حجاب کی پابندی کا بل پیش ::: وائٹ ہاؤس پر نہ دکھائی دینے والی پراسرار توانائی کے حملے ::: کورونا : تہاڑ جیل میں 40 حریت قائدین کی زندگیوں کو خطرہ ::: فیس اور ٹویٹر بھارتی حکومت کے قابو میں اور مسلمانوں کے خلاف ::: اسلاموفوبیا کے مسئلے پر واضح خیالات الجزیرہ کے پروگرام میں عمران خان کو ہفتہ کی شخصیت قرار دیدیا گیا ::: بھارتی فوجیوں کی خواتین افسروں سے جنسی ہراسانی کا انکشاف ::: پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday, 22 July 2021

دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کی لہر ::: اسرائیل کے فلسطین اور ہمسایہ ملکوں پر مظالم اور دہشت گردی ::: اسرائیل کے راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی عمارت تباہ ::: امریکا نے میانمار کے 16حکام پر پابندی لگا دی ، مسلمانوں کے لئے زمین تنگ ::: افغان امن عمل ::: بھارت کی کشمیر ، انڈیا اور پاکستان میں دہشت گردی اور مظالم ::: اٹلی کے پورٹ ورکرز نے اسرائیل کیلئے اسلحہ لے جانے والی شپمنٹ لوڈ کرنے سے انکار کردیا ::: ایران کا ایٹم بمب ::: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی فلسطین پر بمباری کو جنگی جرائم قراردے دیا ::: پاکستانی صحافی کی ایک ٹویٹ نے عالمی میڈیا میں ہنگامہ برپا کردیا، سی این این نے نوکری سے نکال دیا ::: مغربی میڈیا کی جانب داری پراس مضمون کو بھی پڑھیئے : گوئبیلز! تم کیا جانو جھوٹ کسے کہتے ہیں ::: فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت ، وزیراعظم کی جمعہ کو یوم احتجاج منانے کی ہدایت ::: بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے میں مصروف : اقوام متحدہ ::: یورپی یونین نے بھارت کیساتھ حقوق انسانی کا معاملہ اٹھا دیا ::: گورنرپنجاب کے صاحبزادے انس سرور دوسری بار رکن سکاٹش پار لیمنٹ منتخب ::: لندن کے ٹاوربرج پر پہلی بار لائوڈ سپیکرپراذان ::: پاکستان کا بھارت میں سمگلروں سے یورینیم مواد برآمد ہونے پر اظہار تشویش ::: مالدیپ : سپیکر پارلیمنٹ محمد نشید گھر کے باہر دھماکے میں زخمی ::: دنیا میں الیکشن اور انتشار کی فضا ::: اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بہت دباو آئے ‘شیر یں مزاری کا تہلکہ خیز بیان ::: امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد آپریشن ::: فرانس : 18سال سے کم عمر لڑکیوں پر حجاب کی پابندی کا بل پیش ::: وائٹ ہاؤس پر نہ دکھائی دینے والی پراسرار توانائی کے حملے ::: کورونا : تہاڑ جیل میں 40 حریت قائدین کی زندگیوں کو خطرہ ::: فیس اور ٹویٹر بھارتی حکومت کے قابو میں اور مسلمانوں کے خلاف ::: اسلاموفوبیا کے مسئلے پر واضح خیالات الجزیرہ کے پروگرام میں عمران خان کو ہفتہ کی شخصیت قرار دیدیا گیا ::: بھارتی فوجیوں کی خواتین افسروں سے جنسی ہراسانی کا انکشاف ::: پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی



برطانیہ میں انتہا پسند نسل پرست شخص نے اپنی تیز رفتار کار فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء پر چڑھا دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے ایک 51 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شریک افراد کو کار سے ٹکر مارنے کا الزام ہے۔

ناٹنگھم میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک تھے۔ شہریوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کے حق میں بینرز اُٹھا رکھے تھے۔


ریلی پُر امن طریقے سے اپنے اختتامی مقام کی جانب بڑھ رہی تھی کہ اچانک ایک کار تیزی سے ریلی کے اندر گھس گئی جس سے متعدد شرکاء زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 51 سالہ کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ریلی کے شرکاء کو کار سے ٹکر مارنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2179295/10/


پاکستان اوربھارت کے مابین کشیدگی اورلاک ڈاؤن کے باعث سرحدوں کی بندش سے دونوں ملکوں کی جیلوں میں قید ایک دوسرے ملک کے قیدیوں کی رہائی بھی التوا کا شکار ہے۔ بھارتی جیلوں میں 67 ایسے پاکستانی شہری قید ہیں جو کئی برس پہلے اپنی سزائیں مکمل کرچکے مگر ابھی تک انہیں رہانہیں کیا گیا ہے، ایک پاکستانی شہری ایسا بھی ہے جس کی سزا 1998 میں مکمل ہوگئی تھی، دوسری طرف پاکستانی جیلوں میں بھی کئی ایسے بھارتی شہری ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں۔

پاکستان اوربھارت کے مابین امن اوردوستی کے فروغ کے لئے کام کرنیوالی این جی او آغاز دوستی نے پاکستانی اور بھارتی سویلین قیدیوں اورماہی گیروں کی تازہ فہرست جاری کی ہے جو سرحد کی دوسری طرف جیلوں میں بند ہیں۔ یہ فہرست پاکستان اور بھارت کے مابین یکم جنوری 2021 کو دونوں حکومتوں کے مابین قونصلر رسائی معاہدے کے تحت تبادلے کے اعداد و شمار کے مطابق ہے جس پر دستخط 2008 میں ہوئے تھے۔
آغاز دوستی کے بانی و کنونئیر روی نتیش نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو جو اعداد و شمار موصول ہوئے ہیں ان کے مطابق بھارتی جیلوں میں 263 پاکستانی شہری قید ہیں۔ ان میں سے 67 اپنی سزا پوری کرچکے ہیں جس میں ایک قیدی عبدالرشید ولد غلام رسول بھی شامل ہے جس نے 1998 میں سزا مکمل کی تھی اوراس وقت امرتسر کے ڈیٹینشن سینٹر میں ہے۔ اسی طرح 2006 ، 2010 اور 2014 میں سزائیں مکمل کرنے والے کئی قیدی بھی اب تک رہا نہیں ہوسکے ہیں۔ اسی طرح 54 قیدی ایسے ہیں جو ابھی سزا بھگت رہے ہیں۔ 125 زیرحراست افراد میں سے 6 گونگے اور بہرے ہیں جبکہ 17 ایسے ہیں جن کی ابھی تک شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اسی طرح 77 ماہی گیر بھارتی جیلوں میں ہیں زیادہ تر ماہی گیر 2018 اور2020 کے دوران گرفتارکئے گئے، کچھ پاکستانی ماہی گیر ایسے بھی ہیں جو 2013 اور2014 میں گرفتارہوئے مگرابھی تک انہیں رہا نہیں کیاجاسکا ہے۔

روی نتیش کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں 49 ہندوستانی شہری قید ہیں۔ ان میں سے 32 افراد ایسے ہیں جن کی سزا پوری کرچکی ہے، ان میں 18 قیدی ایسے ہیں جن کی سزا مکمل ہوئے پانچ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ ایک بھارتی قیدی کی سزا 2004 میں مکمل ہوگئی تھی مگر 17 سال سے ابھی تک جیل میں ہے۔ دو بھارتی قیدی گونگے اور بہرے ہیں۔ ایک بھارتی قیدی کو سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ 6 قیدیوں کے کیس زیرسماعت ہیں جنہیں 2019 اور2020 میں گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح مجموعی طور پر 270 بھارتی ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں ہیں۔

آغاز دوستی کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ دونوں ملکوں کی جیلوں میں قید گونگے اور بہرے افراد اور سزائیں مکمل کرنے والے قیدیوں کو ترجیح بنیادوں پر رہا کیا جائے اور ان کی رہائی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ دونوں ملکوں کی جیلوں میں قید ایک دوسرے ملک کے شہریوں کی رہائی کے لئے این جی اوز کو اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائے اور قیدیوں کی تفصیلات دونوں ممالک کی حکومتی سرکاری سطح پر شائع کریں تاکہ ان قیدیوں کے خاندانوں کو معلوم ہوسکے۔ سزائیں مکمل ہونے کے باوجود جن قیدیوں کی رہائی عمل میں نہیں آسکی ان میں زیادہ ترایسے ہیں جن کی شناختی دستاویزات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے یاپھران کی رہائی سے متعلق متعلقہ اداروں کی طرف سے این اوسی نہیں ملاہے۔
https://www.express.pk/story/2179161/1/


اسرائیل کے راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ مسلسل 8 روز سے جاری بمباری میں شہادتوں کی تعداد 212 ہوگئی جب کہ حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بمباری مسلسل آٹھویں روز بھی جاری رہی۔ راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حملے کے وقت طلبا اور عملہ یونیورسٹی میں موجود نہیں تھا۔

غزہ میں آٹھ روز سے جاری اسرائیل کی بمباری میں شہادتوں کی تعداد 212 ہوگئی، شہید ہونے والوں میں 61 بچے، 35 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں جب کہ 1400 سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں میڈیا ہاؤسز سمیت 3 کثیر المنزلہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔


دوسری جانب غزہ سے حماس نے بھی اسرائیلی علاقے پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے جب کہ لبنان کی جانب سے بھی اسرائیلی سر زمین پر راکٹ داغے گئے۔


ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے چوتھی بار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا ہے اور غزہ میں سیز فائر کی حمایت کا یقین دلایا ہے جب کہ امریکی صدر نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کی منظوری بھی دیدی ہے جس پر مسلم رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے شدید احتجاج کیا ہے۔


ترک صدر طیب اردوان نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لیے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2179282/10/

امریکا مسئلہ فلسطین پر سلامتی کونسل میں غیر جانبدار موقف اپنائے :چین
 18 May, 2021

چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ غزہ کی لڑائی کے خاتمے کیلئے تعمیری کردار اد اکرے اور اقوام متحدہ کو خونریزی ختم کرنے کا مطالبے کرنے سے روکنے کی کوششیں بند کرے

بیجنگ (اے پی) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ چین نے بطور سربراہ سکیورٹی کونسل غزہ میں جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد سمیت مختلف تجاویز دی تھیں مگر ایک ملک کی پیدا کردہ رکاوٹ نے سکیورٹی کونسل کو ایک آواز نہیں ہو نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے سکیورٹی کونسل میں غیر جانبدارانہ موقف اپنائے ، غزہ کی صورتحال کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-18/1824843


وفاقی کابینہ نے فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی
Published On 18 May,2021 04:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال جبکہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس اہم معاملے پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر کابینہ کو بریف کیا۔

وفاقی کابینہ نے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے، الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے، نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس کے دوران پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی، الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان کی تعیناتی اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی موخر کر دی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/602067_1


امریکا نے میانمار کے 16حکام پر پابندی لگادی
 18 May, 2021

امریکا نے میانمار میں تشدد پر16 افراد پر پابندیاں عائد کردیں، میانمار کے حکام جمہوریت کی بحالی کے مظاہروں پر تشدد میں ملوث تھے

واشنگٹن (دنیا نیوز ) چار فوجی افسران بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-18/1824859


برکینافاسو،گائوں پر شدت پسندوں کاحملہ،9ہلاک،3لاپتہ
 18 May, 2021

برکینا فاسوکے شورش زدہ شمالی علاقے کے ایک گاؤں پر شدت پسندوں کے حملے میں 9 افراد ہلاک

واگادوگو (اے ایف پی) تین لاپتا ہو گئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں مقامی ملیشیا کے تین ارکان اور گاؤں کا روایتی سربراہ شامل ہیں۔

افغانستان :بم نصب کرتے دھماکا ،3طالبان ہلاک
 18 May, 2021

طالبان ہرات میں سڑک پر دیسی ساختہ بم نصب کررہے تھے ،دھما کا ہوگیا

ہرات،افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے دوران پھٹ گیا جس سے 3طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔مقامی حکومت نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ سوموار کی صبح صوبائی صدرمقام ہرات شہر کے جنوب میں ضلع ادرسکن کی ضلعی سڑک پر پیش آیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-18/1824868


مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی بربریت، 2 نوجوان شہید، زبردست مظاہرے
 18 May, 2021

قابض فورسزنے سرینگر کے علاقے کھنموہ میں تلاشی آپریشن کے دوران نشانہ بنایا، مظاہرین گھرکے باہرجمع ، ضلع شوپیاں میں چھ نوجوان گرفتار، حریت کانفرنس کی 21مئی کو شہدائے حول کی برسی منانے کیلئے مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر (اے پی پی)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران دو اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے سرینگر کے علاقے کھنموہ میں مشترکہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ شہادت کی خبر پر سینکڑوں مرد و خواتین اورنوجوان پابندیوں کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور بھارت مخالف ، آزادی کے حق میں زبردست مظاہرے کئے ۔ مظاہرین اس گھر کے باہر جمع ہوگئے جہاں فوجیوں نے نوجوانوں کو شہید کیاتھااور بہیمانہ قتل کے خلاف نعرے لگائے ۔ ان کا کہنا تھاکہ نوجوان بے گناہ تھے ، جعلی مقابلے میں مارا گیا ۔ ادھربھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں میں چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت پسند کشمیری عوام سے 21 مئی کو معروف آزادی پسند رہنماؤں میرواعظ مولوی فاروق،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کا یوم شہادت شایان شان طورپر منانے کیلئے مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔ ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہاہے کہ اس دن مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے بیان میں کہاکہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کا وقت آگیا تاکہ محاذ آرائی اور دنیا بھر میں جنگ جیسی صورتحال سے بچا جاسکے ۔ جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے بیان میں کہا کہ اودھم پور جیل میں 72قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی، اس بات کے پیش نظر مختلف جیلوں میں نظر بندہزاروں کشمیریوں کی زندگیوں کو کورونا وبا کی وجہ سے سنگین خطرہ لاحق ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-18/1824873


امریکا کی اسرائیل کو 73کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنیکی منظوری
 18 May, 2021

بھاری مالیت کے اس اسلحے میں اہداف کا ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے والے گائیڈڈ میزائل اور سمارٹ بم شامل بائیڈن کے ساتھی پارٹی ارکان اسلحہ بیچنے کے مخالف،یہ اسلحہ مزید تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے :رکن کانگریس

واشنگٹن (دنیا مانیٹرنگ)امریکا نے اسرائیل کوساڑھے 73کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنیکی منظوری دیدی،واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے جس جدید اسلحے کی فروخت کی منظوری دی ہے اس میں اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے گائیڈڈ میزائل اور سمارٹ بم شامل ہیں۔ اسرائیل ماضی میں بھی یہ میزائل خرید چکا ہے ،ان کا مقصد شہری آبادی کو فضائی حملے سے بچانا ہے کیونکہ حماس گنجان آبادیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے ۔ ترجمان خارجہ امور کمیٹی کے مطابق کانگریس کو اسلحے کی مجوزہ فروخت کی اطلاع 5 مئی کو دی گئی تھی۔اخبار کے مطابق جو بائیڈن کے چند ساتھی ڈیموکریٹس اس ماحول میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر تنقید کر رہے ہیں۔ کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی میں شامل ایک ڈیموکریٹ نے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر جنگ بندی کا دباؤ ڈالے بغیر ان سمارٹ بموں کی فروخت کی اجازت مزید تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-18/1824874


اسرائیلی فوج نے فلسطین کے بعد ایک اور عرب ملک پر بم برسادیئے
May 18, 2021 | 19:19:PM

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین پر اسرائیلی فوج کی بمباری ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے اور آج منگل کے روز بھی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی پر درجنوں ایئرسٹرائیکس کیں جن میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ یہی نہیں بلکہ اسرائیلی فوج نے فلسطین سے نکل کر ایک اور عرب ملک پر بھی بم برسا دیئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق یہ ملک لبنان ہے جس کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی فوج کی طرف سے بمباری کی گئی ہے۔اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لبنان کے اس علاقے سے اسرائیل پر 6راکٹ فائر کیے گئے، جن کے جواب میں اسرائیل نے بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے ان دنوں میں امریکی صدر جوبائیڈن نے آج تیسری بار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ قبل ازیں صدر جوبائیڈن ’اسرائیل کے حقِ دفاع‘ کی پرزور حمایت کرتے رہے تاہم آج انہوں نے سیزفائر کی حمایت کی، تاہم انہوں نے آج بھی نیتن یاہو سے بمباری بند کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 212فلسطینی شہید اور 1500سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ شہداءمیں 61بچے شامل ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائی میں 10اسرائیلیوں کی موت ہوئی ہے جن میں 2بچے بھی شامل ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/18-May-2021/1290505?fbclid=IwAR3BjfJgDtxvTDe9r5UQ1CF7u2RMCkUDpwaQL5ZZeziegeaqo16XjXEEgLo


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/18052021/p1-lhr030.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/18052021/p6-lhr-003.jpg


اٹلی کے پورٹ ورکرز نے اسرائیل کیلئے اسلحہ لے جانے والی شپمنٹ لوڈ کرنے سے انکار کردیا
May 18, 2021 | 18:53:PM

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک اٹلی کے پورٹ ورکرز نے اسرائیل کیلئے اسلحہ لے کر جانے والی شپمنٹ لوڈ کرنے سے انکار کردیا۔

دی لندن اکنامکس کے مطابق اطالوی شہر لیوورنو کی بندرگاہ پر کام کرنے والے کارکنوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وہ شپمنٹ لوڈ کرنے سے انکار کردیا جو اسرائیل کیلئے اسلحے پر مبنی تھی۔ پورٹ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی بندرگاہ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں حصہ دار نہیں بنے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے ورکرز کو اسلحے کی کھیپ کی اطلاع "دی ویپن واچ" نامی ایک ایسی این جی او نے دی تھی جو بحیرہ روم کے ذریعے ہونے والی اسلحے کی تجارت پر نظر رکھتی ہے۔ این جی او نے اطالوی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی بند کرے۔

اسلحے کی یہ کھیپ اٹلی کے شہر ٹسکان سے اسرائیل کی اشدود بندرگاہ کیلئے جانی تھی۔ ورکرز کے انکار کے بعد اسلحے کی اس کھیپ کو لیوورنو بندرگاہ سے ہٹا کر نیپلز کی طرف روانہ کردیا گیا ہے، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ حکام کو وہاں بھی پورٹ ورکرز کی طرف سے ایسی ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/18-May-2021/1290499?fbclid=IwAR2Cf-CG63w9-w1bPSeIAzmfK5Nyg6bQZvHTkhh7CxVUioMVkuJfOiSUObk


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108353465&Issue=NP_PEW&Date=20210518


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108353466&Issue=NP_PEW&Date=20210518


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108353492&Issue=NP_PEW&Date=20210518


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108353478&Issue=NP_PEW&Date=20210518


بھارت میں دوائی لینے جانے والے مسلمان نوجوان کو انتہا پسند ہندووں نے تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا
May 18, 2021 | 15:39:PM

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندووں نے تشدد کا نشانہ بنا کر مسلمان نوجوان کو شہید کردیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست ہریانہ میں ہندو انتہاپسندوں نے تین مسلمان نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور جے شری رام کا نعرے لگانے پر زور دیتے رہے تاہم انتہاپسندوں کے بہیمانہ تشدد کے باعث آصف خان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔آصف خان جم ٹرینر ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ دوائی لینے جارہاتھا کہ راستے میں 15 کے قریب انتہا پسندوں نے گاڑی کو روکا اور کار کے شیشہ پر پتھر مارے، انتہا پسندوں کے ہجوم نے آصف کے ساتھ گاڑی میں سوار اس کے دو دوستوں واصف اور راشد کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث راشد ہسپتال کے انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہے۔آصف خان کے رشتہ داروں کے مطابق آصف کے دونوں دوست مشتعل ہجوم سے بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تاہم انتہاپسندوں نے آصف کو مار کر لاش کو گاو¿ں کے قریب پھینک دیا۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/18-May-2021/1290471?fbclid=IwAR3PxNWfEQVCq9f4bhgKD93fO1pzIr8gc1iVpgoBEeGJkeVWH5jjCgrpDC4


آسٹریا میں اسرائیل اور فلسطین کے حامی سڑکوں پر آمنے سامنے آگئے ،صورتحال کشیدہ ہو گئی
May 16, 2021 | 18:57:PM

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسرائیل کے حامی اور فلسطین کے حامی سڑکوں پر آگئے ،ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی نے ماحول کشیدہ کردیا ۔

تفصیل کے مطابق ویانا کے وسط پیراتھیٹر کے سامنے یہودیوں کے حامیوں نے مظاہرہ کیا جس میں فلسطین کے خلاف تقریریں جاری تھیں لیکن تھوڑا وقت گزرنے کے بعد ترکی اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے تقریباً ایک سو نوجوان بھی وہاں جمع ہو گئے جنہوں نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس دوران حالات کشید ہ ہو گئے اور تصادم کو روکنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے دونوں گروپوں کے درمیان میں آکر ایک زنجیر بنا لی ۔ پولیس بار بار لاؤڈ سپیکر پر اعلانات کرتی رہی کہ غیر قانونی مظاہرہ کرنے اور غیر قانونی نعرہ بازی کرنے کی اجازت نہیں تمام لوگ شاہراہ کو خالی کردیں مگر فلسطین کے حامی مظاہرین اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی میں مزید تیزی لاتے رہے۔
https://dailypakistan.com.pk/16-May-2021/1289604?fbclid=IwAR2mnIIQlN9St-CumGsPC3SFKi6B4MrtvzgYxA6vYiERjtySbVldHvkVzvg


ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی فلسطین پر بمباری کو جنگی جرائم قراردے دیا
May 16, 2021 | 16:34:PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کئے جانے والی بمبار ی کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے کیمپ’ الشاطی‘ پراسرائیلی بمباری کی تحقیقات کی جائیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فلسطین میں بسنے والے عام نہتے شہریوں پر حملہ جنگی جرم ہے،عالمی میڈیا کے دفاتر پر اسرائیل کی بمباری کی تحقیقات کی جائیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے حملوں میں ا ضافہ کردیا گیا ہے اور اب تک 181سے زائد فلسطینی صیہونی فورسز کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/16-May-2021/1289598?fbclid=IwAR0YMPH8L8NMOXzjHfmad5Vv_kbIliQadfYvNX_YIPrez0KbSJzhTwGOpVc


پاکستانی صحافی کی ایک ٹویٹ نے عالمی میڈیا میں ہنگامہ برپا کردیا، سی این این نے نوکری سے نکال دیا، ایسی کیا بات کی تھی؟
May 17, 2021 | 19:33:PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این )نے فری لانسر کے طور پر کام کرنے والے پاکستانی صحافی عدیل راجہ کو ہٹلر کے حق اور یہودیوں کے مخالف ٹویٹ کرنے پر نوکری سے نکال دیا ۔فلسطین میں جاری اسرائیل کے مظالم کے حوالے سے عدیل راجہ نے ٹویٹ کیا کہ ’آج دنیا کو ہٹلر کی ضرورت ہے‘۔

بین الاقوامی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 2014ءمیں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران عدیل راجہ نے یہ کہتے ہوئے جرمنی کی حمایت کی تھی کہ ہٹلر کا تعلق جرمنی سے تھا اور اس نے یہودیوں کے ساتھ ٹھیک کیا تھا ۔عدیل راجہ 2014ءسے ہی سی این این کے لیے اسلام آباد میں فری لانسر کے طور پر کام کر رہے ہیں لیکن اب انہیں اس ٹویٹ کے بعد نوکری سے نکال دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ایک بیان میں سی این این کے ترجمان میٹ ڈارنک نے بتا یا کہ عدیل راجہ کبھی بھی ہمارے ملازم نہیں رہے بلکہ اسلام آباد سے خبریں اکٹھی کرنے کے لیے انہیں فری لانسر کے طور پر رکھا گیا تھا ۔
https://dailypakistan.com.pk/17-May-2021/1290020?fbclid=IwAR14cGTaVDxRq1aCHRS_-5zJRSPodQ49c7wxqm9y2uMFEbTntB2oBs9f4WI


فلسطین پر مظالم، اداکارہ ویناملک نے ایسی بات لکھ دی کہ ٹوئنٹر نے ان کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا
May 15, 2021 | 12:03:PM

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے اداکارہ وینا ملک کی پوسٹ کو حذف کر دیا جس میں انہوں نے اسرائیل میں بڑھتے تشدد کے ردعمل میں ایڈولف ہٹلر کا یہودیوں کے بارے میں قول شیئر کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق

12 لاکھ فالورز رکھنے والی 37 سالہ اداکارہ نے ایک پوسٹ میں ایڈولف ہٹلر کا مبینہ قول، میں دنیا کے تمام یہودیوں کو مار سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا تاکہ دنیا جان لے کہ میں نے انہیں کیوں مارا، شیئر کیا۔

سابق اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اسرائیل کا میزائل نظام ’آئرن ڈوم‘ تباہ ہونے والا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ اور پوسٹس کیں جن میں ہیش ٹیگ فری فلسطین کا استعمال کیا۔

وینا کے اکاؤنٹ کی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹوئٹر نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر کم از کم ایک پوسٹ کو حذف کیا ہے جبکہ بھارت میں اکاؤنٹ مکمل طور پر معطل کر دیا گیا جہاں وینا ملک بحیثیت ایک ریئلٹی ٹی وی سٹار مشہور ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹی وی میزبان نے تشدد کی حمایت کی یا اس کا خیر مقدم کیا ہو۔ 2019 میں بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے بارے میں ایک ٹویٹ پر انہیں (بھارت میں) بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنی اس ٹویٹ میں وینا ملک نے پائلٹ کی دو تصاویر شائع کیں جن کا طیارہ مار گرایا گیا تھا اور بعد میں انہیں پاکستان فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔

انہوں نے دونوں تصاویر کا تقابل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تصویر میں سب واضح ہے۔ پہلے اور بعد کی۔

پہلی تصویر میں ونگ کمانڈر ابھی نندن ایک بھارتی لڑاکا طیارے کے سامنے فخریہ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں اور اس کے بعد کی تصویر میں انہیں پاکستانی حکام کی تحویل میں خون میں لت پت اور ہتھکڑی لگے دکھایا گیا۔
https://dailypakistan.com.pk/15-May-2021/1289162?fbclid=IwAR19g_8D_UiW5SzcTjQIDPN4xYGxJqsDkZNP5Rg0cPU60UoYDW5VRTg1EIM


اسرائیل کی زمینی فوج غزہ میں داخل ہوئی تو ۔۔۔حماس نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے صیہونی فوج کو خبردار کردیا
May 15, 2021 | 20:09:PM

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم’حماس‘نےکہاہےکہ اگراسرائیل کی زمینی فوج غزہ میں داخل ہوئی تو یہ اس کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا،حماس کے جنگجو کسی بھی زمینی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے بالکل تیار ہیں اور اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ترک میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان صالح العروری نے کہا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں اسرائیل کی زمینی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں، اس سے پہلے بھی اسرائیل کی زمینی فوج کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج کے لئے زمینی حملہ انتہائی خطرناک ثابت ہو گا اور اسرائیلی فوج کو اس وقت تک واپس نہیں جانے دیا جائے گا جب تک طاقت کا توازن تبدیل نہیں ہو جاتا، حماس کا زمینی حملہ کرنے کی صلاحیت اس کے میزائل حملوں سے زیادہ بہتر اور فعال ہے،اس وقت اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور گرین لائنز میں عرب آبادی اسرائیل کے لئے تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

اسرائیل کی مزاحمتی تنظیم حماس کی عزالدین القسام بریگیڈز نے اپنے تمام جنگجوؤں سے کہا ہے وہ اسرائیل کے زمینی حملے کا جواب دینے کے لئے تیار رہیں
https://dailypakistan.com.pk/15-May-2021/1289212?fbclid=IwAR0gOl2UygoN6KwPw1gAfJqHsObXSJ7N57lcwnzu8g2ahSs4KDWC4gOyn1I


اسرائیلی طیاروں کی خوفناک بمباری ، غزہ کی دوسری بلند ترین عمارت میں الجزیرہ اور امریکی خبر رساں ادارے کے دفاتر تباہ
May 15, 2021 | 18:15:PM

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلطین میں اسرائیلی جارحیت بدترین شکل اختیار کر گئی ہے،اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرتے ہوئے غزہ میں ’الجزیرہ ‘ اورامریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)‘کے دفاتر کو تباہ کردیا ہے،میڈیا کے دفاتر جس عمارت میں قائم تھے وہ غزہ کی دوسری بلند ترین بلٖڈنگ تھی جس میں رہائشی فلیٹس بھی موجود تھے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں بمباری کرتے ہوئے ’الجزیرہ‘ اور ’اے پی‘ آفس کو تباہ کر دیا ہے، غزہ کی دوسری بلند ترین عمارت الجلا ٹاور میں رہائشی فلیٹس کے ساتھ کئی میڈیا اداروں کے دفاتر تھے، موجود افراد کو عمارت خالی کرنےکےلیے10منٹ کاوقت دیا گیا۔دوسری طرف غزہ کے الشانتی کیمپ کے ایک ہی گھر سےاٹھنےوالے10 جنازے اسرائیلی بمباری میں گھر مکمل طور پر تباہ اور مکین شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہےکہ فلسطینیوں پراسرائیل کےمظالم نےپوری دنیامیں انسانیت کوکچل کےرکھ دیاہے،غزہ میں صہیونی کے فضائی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے جبکہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/15-May-2021/1289191?fbclid=IwAR25MpydQF0RYKDUwKcnNAxi9HJHOYWOUGQmWqzz-9pZeeQMg1FO4wRyMyk


مہاجرین کے کیمپ پر بھی بمباری ، غزہ کی تباہ شدہ عمارت سے 5 ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا
May 16, 2021 | 12:00:PM

کراچی (ویب ڈیسک) غزہ کے مہاجرین کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10افراد شہید ہوگئے تاہم عمارت کے ملبے سے ایک 5ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا ، تین منزلہ پناہ گزین کیمپ پر کیے گئے حملے کے باعث دو خواتین اور اُن کے آٹھ بچے شہید ہوگئے تھے ، ان میں سے چار بچوں کے والد محمد حدیدی کا تقریباً تمام خاندان اس حملے میں شہید ہوگیا ، اُن کی اہلیہ ماہا اور اُن کے بچے ماہا کے بھائی کے ساتھ اس عمارت میں موجود تھے جب حملہ ہوا، اُن کا پانچ ماہ کا بچہ عمر ہی اس حملے میں زندہ بچ پایا ہے جو اپنی شہید ماں کے پاس ملبے سے برآمد ہوا
https://dailypakistan.com.pk/16-May-2021/1289563?fbclid=IwAR23A3O0LYRyNM0R5T58H-9TBTvufyZ0sIfnz-SiNCKK4R9bSsavUCur4As


امریکی صدر ایک بار پھر ظالموں کیساتھ کھڑے ہو گئے ، حماس کے اسرائیل پر حملوں کی مذمت کردی
May 16, 2021 | 12:27:PM

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر مظلوموں کی بجائے ظالموں کے ساتھ کھڑے ہو گئے ، اسرائیل کے فلسطین میں بربریت پر مذمت کرنے کی بجائے الٹا اسرائیل سے حماس کے حملوں کی مذمت کر ڈالی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے رابطہ ہوا، جس میں جوبائیڈن نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی مگر یہاں اسرائیلی بربریت کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا ، نہ شہادتوں پر غم و رنج کا اظہار کیا نہ ہی مساجد ، پناہ گزین کیمپوں ، نیوز ایجنسی کے دفتر پر بمباری پر افسوس کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے یروشلم کے تمام مذاہب کے لئے پر امن بقائے باہمی کی مشترکہ خواہش پر تبادلہ خیال کیا۔
https://dailypakistan.com.pk/16-May-2021/1289567?fbclid=IwAR0zNmgcc_jaBdRdYPuroElZA-BLZ6QZDdhdFrB8JnGzDzn2zbvYRbT8kBs


فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی لیکن اس میں اردن کا کیا کردار ہے؟بڑی خبر
May 17, 2021 | 20:01:PM

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم نے کہا ہے کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ مہم کو روکنے کے لیے اردن کی طرف سے سخت سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق شاہ عبداللہ دوئم نے کہا ہے کہ اردن عالمی طاقتوں کے ساتھ سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ خطرناک اسرائیلی حملوں کو روکا جا سکے اوراپنے فلسطینی بھائیوں کی زندگیوں اور جائیدادوں کو محفوظ کیا جا سکے۔

شاہ عبداللہ نے کہا کہ ”اردن سے زیادہ کوئی ملک فلسطین کا حامی نہیں ہے اور مسئلہ فلسطین پر اردن کا موقف غیرمتزلزل ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ دوئم کی فیملی یروشلم میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کی نگہبان بھی ہے۔ وہ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں متنبہ کر چکے ہیں کہ فلسطین پر اسرائیلی بمباری خطے میں عدم استحکام کا سبب بن سکتی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/17-May-2021/1290025?fbclid=IwAR232QUBuamkYdQUCMXiFF7Bt9P1lGMlwX40MTagZIOcq9yBjL4tqSc4iMM


بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری،کشمیریو ں کو نمازعید سے روک دیا،متعددگرفتار
اتوار 16 مئی 2021ء

سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری ہے کشمیریوں کو نمازعید سے روک دیا گیا ۔’ آزادی چاچا ‘‘سرجان برکاتی سمیت 28 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ،کئی علاقوں میں کرفیو،محاصرے کی کارروائیاں جاری ہیں ،بھارت،اسرائیل مخالف احتجاج بھی کیا گیا ،کدال میں بھارتی پیرا ملٹری سنٹرل زیرو پولیس فورس کے ایک کیمپ پر پٹرول بم داغا گیا تاہم کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں،بھارتی فوجیوں نے فوٹو جرنلسٹ کو سرینگر کے علاقے سادیہ کدل میں اس وقت سخت توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا اور سخت ہراساں کیا جب وہ لوگوں کو نماز عید اور بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے قابض انتظامیہ کی طرف سے کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کی عکس بندی کر رہا تھا،قبل ازیں بھارتی پولیس نے پیر کے روز ثاقب مجید نامی ایک فوٹو جرنلسٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شوپیان اور پلوامہ کے اضلاع میں ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز بھی اپنی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کاروائیاں جاری رکھیں جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سرینگر کے بٹہ مالو میں کشمیریو ں کے احتجاج کو روکنے کے لئے سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ،کے پی آئی کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے شوپیاں اور پلوامہ میں ناگابل ،زین پورہ، وہی بگ ، ترال اور متعدددیگر علاقوں میں ہفتہ کو بھی تلاشی کارروائیاں جاری رکھیں ۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C-%D9%81%D8%AC-%DA%A9-%D8%AF%DB%8C-%D8%AC


کشیدگی کا ذمہ داراسرائیل، سلامتی کونسل فلسطین پر صہیونی حملے بند کرائے :اوآئی سی: اقوام متحدہ کافوری جنگ بندی کا مطالبہ
پیر 17 مئی 2021ء

اسلام آباد ، جدہ ، نیویارک (خصوصی نیوز رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم( او آئی سی) نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطین پر وحشیانہ بمباری کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی جس میں قراردیا ہے کہ فلسطین میں حالات کی خرابی کا ذمہ داراسرائیل، سلامتی کونسل فلسطین پر صہیونی حملے فوری بند کرائے ۔ عالمی برادری فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیل کو روکے ، بیت المقدس فلسطینیوں کی سرزمین ہے جن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے ۔ گزشتہ روزفلسطین کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے او آئی سی وزرائے خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی حملوں اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ منظور قرار داد میں کہا گیا کہ القدس الشریف اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت مسلم امہ کیلئے ریڈ لائن کی سی ہے ۔ اسرائیل کو خبر دار کرتے ہیں کہ حالات کو مزید نہ بگاڑے ۔ اسرائیل کے ظالمانہ ، وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں،قابض اسرائیل فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم ، فلسطین میں مقدس مقامات کی بے حرمتی ، فلسطین میں جاری خلاف ورزیاں فوری بند کرے ۔اسرائیل فلسطینی مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی خلاف ورزی نہ کرے ۔القدس کی ہاشمی خاندان کے ذریعے نگرانی کی حمایت جبکہ اسرائیل کے توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔ اسرائیل کی نوآبادیاتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ او آئی سی کے ہنگامی ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے ، عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ ہم بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات پر اسرائیلیوں کے قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔ بیت القدس فلسطینیوں کی زمین ہے جس کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے ۔ عالمی برادری کو فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو روکنا ہوگا۔وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر انسانی وقار کی کوئی بھی بات نہ صرف نامکمل بلکہ علاقائی امن ایک خواب اور عالمی سلامتی خطرات سے دوچار رہے گی۔عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے غیرقانونی استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری رکوائے ، فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اورفوری مداخلت کرتے ہوئے غزہ میں شہری آبادی کیخلاف اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ۔ فلسطینیوں کے نصب العین کی حمایت اپنے قیام سے ہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک واضح اور نمایاں اصول رہا ہے ۔بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ابتدا سے ہی فلسطینی عوام کے جائز ومنصفانہ حقوق کے پرزور حامی رہے ہیں۔ پاکستان اپنے دفاع سے محروم فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی قابض فوج کی طاقت کے غیرقانونی، بلاامتیاز اور وحشیانہ استعمال، جبر، مطلق العنانی اور ناانصافی پر حیرت زدہ ہے ۔اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، اس کی نوآبادیاتی پالیسیز، جارحیت، محاصرے اور اجتماعی آبادی کو سزا دینے کی ظالمانہ روش کی بنائپر مقبوضہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورت حال ناقابل برداشت ہے ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے بے کس اور اپنے دفاع سے محروم فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے رحمانہ اور بلاامتیاز استعمال، عالمی انسانی و بنیادی حقوق سمیت عالمی قوانین اور اصولوں کی سنگین اورکھلی خلاف ورزی ہے ۔فلسطینی عوام کو درپیش اس سنگین صورتحال پروزیراعظم عمران خان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے بات کی ہے ۔حالیہ اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں،اس افسردہ اور تاریک موقعے پر ہم فلسطین کے عوام اور حکومت کیساتھ اپنی بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں جو جرآت اور بہادری سے اپنے جائز حقوق کا دفاع کررہے ہیں۔ پاکستان غزہ پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بیگناہ فلسطینیوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور انکی بڑی تعداد زخمی ہے ۔پاکستان مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی اور اس میں عبادت کرنیوالے بیگناہوں پر حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری میں مسلسل توسیع اور فلسطینیوں کو انکی جائیدادوں سے بے دخل کرنے پر بھی ہمیں شدید تشویش ہے ۔ القدس الشریف کے پڑوس شیخ الجراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، منظم انداز میں آئینی و تاریخی حیثیت اور آبادیاتی تناسب میں تبدیلی، القدس الشریف کے عرب اسلامی اورمسیحی کلچر کو تبدیل کرنے کی تازہ ترین مثالیں ہیں جو قطعی طورپر غیرقانونی، غیر اخلاقی اور ناقابل قبول ہے ، ہمیں فلسطینی عوام اور انکی املاک کیخلاف جاری جارحیت رکوانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنا ہونگے ۔ عالمی برادری فوری مداخلت کرتے ہوئے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے غیرقانونی ، بے رحمانہ استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،غزہ میں شہری آبادی پر اسرائیلی بمباری کو فی الفور رکوائے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، جنرل اسمبلی اور انسانی حقوق کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر فی الفور عمل کرایاجائے ، یہ نہایت ناگزیر امر ہے ۔انسانیت کیخلاف جرائم پر اسرائیل کو جوابدہی سے راہ فرار اختیار نہ کرنے دی جائے ۔ عالمی قوانین بشمول چوتھے جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق کے متعدد معاہدوں کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو استثنیٰ نہیں ملنا چاہئے ۔ جارحیت کے مرتکب اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کو ناجائز طور پر ایک ہی پلڑے میں تولنے اور دونوں کو ایک ہی صف میں برابر کھڑا کر نے کی کوششیں بلاجواز ہیں۔ امت مسلمہ کی اجتماعی نمائندہ آواز اوآئی سی کو متحد ہوکر، فریب کاری پر مبنی اس تاثر کو مسترد کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے ۔گزشتہ روز اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ میں بلند و بالا عمارت کو تباہ کرنا، جبر کے ذریعے میڈیا کو خاموش کرانے اور رپورٹنگ سے روکنے کا ثبوت ہے ۔ او آئی سی کا قیام مسئلہ فلسطین سے ہوا تھا۔ مشکل گھڑی میں امت مسلمہ کو اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیساتھ بھرپور یکجہتی اور انکی حمایت کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ مقبوضہ خطے میں فلسطینی عوام کے انسانی حقوق، انسانی عزت ووقار کی بحالی اور جاری خون ریزی رکوانے کیلئے پاکستان بطور رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور وزرا خارجہ کونسل کے اگلے سربراہ کے طورپر اوآئی سی کے رکن ممالک کی طرف سے اٹھائے جانیوالے ہر قدم میں انکے ہمرکاب اور شریک کار ہونے کیلئے آمادہ و تیارہے ۔ فلسطینی عوام کے منصفانہ اور جائز حقوق خاص طورپر انکے استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کی جدوجہد میں پاکستان کی دائمی حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔ پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ او اوآئی سی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہوں جن میں 1967 سے پہلے کی سرحدات اور القدس الشریف دارالحکومت کی حامل ایک قابل عمل، خودمختار اور وحدت رکھنے والی فلسطینی ریاست تسلیم کی گئی ۔ ہمیں اس نازک مرحلے پر فلسطینی عوام کا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ادھراقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل اور فلسطین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں اورفلسطین کی صورتحال پر چینی وزیرخارجہ کی زیر صدارت سلامتی کونسل کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ اوراسرائیل کے درمیان جنگ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے ،اسرائیل اور فلسطین فوری جنگ بندکردیں، خون ریزی، دہشت و تباہی کو روکاجائے ،فریقین دو ریاستی حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں،اقوام متحدہ جنگ بندی کیلئے ہرممکن کوشش کررہا،جنگ بند ی کیلئے تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہے ۔ ایک ہفتے سے جاری ہولناک لڑائی نہ صرف مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل میں بلکہ پورے خطے کو ناقابل کنٹرول سکیورٹی اور انسانی بحران میں مبتلا کراور تشدد کو بڑھاوا دینے کا سبب بن سکتی ہے ۔ گوتریس نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکت اور بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر پر حملے اور مہاجر کیمپ میں ایک خاندان کے 10 افراد کی شہادت پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ۔فلسطینی وزیرخارجہ ریاض مالکی نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ اسرائیل ہمیں ماررہاہے ،ہمارے لوگ جس وحشت میں رہ رہے ہیں،بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں،آپ رات کوسوجائیں لیکن آپ کومعلوم نہ ہوآپ میں سے کون اٹھے گا۔ سلامتی کونسل میں فلسطین کے معاملے پر امریکہ کے دہرے معیار پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ افسوس ہے کہ امریکہ نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوادیا۔چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ ایک ملک کی رکاوٹ پر سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق ’’ایک آواز‘‘نہیں بن سکی، واشنگٹن سے مطالبہ ہے کہ وہ ذمہ داریاں نبھائے ،سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اورسخت اقدام کامطالبہ کرتے ہیں،چین دوریاستی حل کی حمایت کااعادہ کرتاہے ،فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کاخیرمقدم کرینگے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D8%B4-%DA%A9-%D8%B0%D9%85-%D8%AF%D8%B3-%D8%B3%D9%84


عراق کا روسی فضائی دفاعی سسٹم خریدنے کا فیصلہ ، امریکہ کی پابندیوں کی دھمکی
پیر 17 مئی 2021ء

بغداد(صباح نیوز)عراقی پارلیمنٹ میں امن اور دفاع کمیٹی کے نائب سربراہ نائف الشمری کے مطابق حکومت آئندہ مہینوں کے دوران میں ایک فضائی دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کرے گی۔ تاہم امریکی وزارت خارجہ اعلان کر چکی ہے کہ روس سے مذکورہ نظام کی خریداری کا فیصلہ کرنے کی صورت میں عراق پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ایک اخباری بیان میں الشمری نے بتایا کہ 2021 کے مالیاتی بجٹ میں مسلح افواج کو جدید آلات سے لیس کرنے کیلئے رقم مختص کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے اس حوالے سے وزیر دفاع اور فضائی دفاع کے کمانڈر کے ساتھ کئی ملاقاتیں کی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی رپورٹوں میں عراقی ارکان پارلیمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عراقی حکومت روسی ایس400 فضائی دفاعی سسٹم کی خریداری کیلئے بات چیت پر غور کر رہی ہے ۔ تاہم امریکی وزارت خارجہ اعلان کر چکی ہے کہ روس سے مذکورہ نظام کی خریداری کا فیصلہ کرنے کی صورت میں عراق پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ماسکو نے گذشتہ برس کئی بار یہ باور کرایا تھا کہ وہ اسلحے سے لیس کرنے اور عسکری تعاون کے حوالے سے عراق کی درخواستوں پر عمل درامد کے لیے تیار ہے ۔یاد رہے کہ عراق 2017 سے روسی فضائی دفاعی سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ تاہم امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں اس حوالے سے مذاکرات کے آڑے آ رہی ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82-%DA%A9%D8%A7-%D8%B1%D9%88%D8%B3-%D8%AE%D8%AF%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D9%85%DA%A9%DB%8C


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108349342&Issue=NP_PEW&Date=20210517


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108349327&Issue=NP_PEW&Date=20210517


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/17052021/p1-lhr003.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/17052021/p1-lhr008.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/17052021/p1-lhr030.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/17052021/P3-Lhr-021.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/17052021/P3-Lhr-017.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108349324&Issue=NP_PEW&Date=20210517


افغانستا ن : جھڑپیں دوبارہ شروع،بمباری،5طالبان،دھماکے میں اہلکار ہلاک
پیر 17 مئی 2021ء

کابل،کوہاٹ(این این آئی) افغانستا ن میں عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ فائربندی کے اختتام کے بعد طالبان اور افغان فورسز کے مابین خونریز جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جہاں پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ پکتیا میں افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانے پر بمباری کرکے پانچ طالبان کو ہلاک اور درجنوں دیگر کو زخمی کرنے جبکہ جنوبی صوبہ ہلمند میں بھی طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کاآغاز کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔دریں اثناء اتوار کے روز کابل جلال آباد شاہراہ پر نصب بارودی بم پھٹنے کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کا ایک اہلکارجاں بحق جبکہ دو دیگرزخمی ہوگئے ۔ادھر داعش نے افغان دارالحکومت کابل کے ضلع شکردرہ کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کردی ہے جس میں مسجد امام سمیت 14 نمازی شہید اور متعدد 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔۔سرحدپارسے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد پرواقع قبائلی ضلع کرم سے متصل افغان صوبہ پکتیا کے ضلع ڈنڈہ و پٹھان کے علاقے درہ مقبل میں طالبان نے مبینہ طورپرگزشتہ شب افغان فروسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے جواب میں افغان فورسز نے اتوار کی صبح طالبان کے ٹھکانے پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں پانچ طالبان کو ہلاک اور درجنوں دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم طالبان نے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%B3%D8%AA%D8%A7-%D9%86-%D8%AF%D9%88-%D9%85%DA%BA-%D8%B1-%D8%A7%DA%A9


میانمار میں مظاہرے جاری،ہلاکتوں کی تعداد 785ہوگئی
اتوار 16 مئی 2021ء

ینگون(این این آئی)صحافیوں کی ایک تنظیم کے مطابق میانمار کی ایک عدالت نے فوجی جنتا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی رپورٹنگ کرنے والے ایک صحافی کو تین سال قید کی سزا سنائی۔ بغاوت کے بعد گزشتہ تین ماہ کے دوران اب تک کم از کم 785 افراد مارے جا چکے ہیں۔ تقریباً پانچ ہزار افراد جیلوں میں قید ہیں اور کم از کم سولہ سو افراد کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ملک میں صحافت کو عملاً غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے ۔ڈیموکریٹک وائس آف برما کے صحافی مِن نیو ایسے پہلے صحافی ہیں جنہیں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ مِن نیو کو پیائے قصبے میں مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران تین مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ڈی وی بی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے مِن نیو کو ’’انتہائی بے رحمی کے ساتھ مار اپیٹااور ان کے رشتہ داروں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈی وی بی نے فوجی حکام سے مِن نیو اور میانمار میں دیگر گرفتار یا سزا یافتہ صحافیوں کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔میانمار سے فرار ہو جانے کے بعد ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ڈی وی بی کے تین صحافیوں کو اس ہفتے کے اوائل میں شمالی تھائی لینڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86%D8%B1-%D9%85%DA%BA-%D9%85%DB%92-%D8%AC


افغانستان: مسجد میں دھماکہ،امام سمیت 12شہید: حکومت،طالبان کا مذاکرات تیزکرنے پر اتفاق
اتوار 16 مئی 2021ء

کابل،دوحہ(نیٹ نیوز ) افغانستان میں نمازجمعہ کے وقت مسجد میں دھماکہ سے امام مفتی نعمان سمیت 12افراد شہید ،17زخمی ہوگئے ۔ کابل کے علاقے شکر درہ کی مسجد حاجی بخشئی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ کیا گیا ،طالبان نے دھماکہ کی مذمت کی ہے دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا حس میں مذاکرات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ،فریقین کی ٹوئٹس میں امن عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے بات چیت کی تصدیق کی گئی ہے ۔افغانستان میں امریکی فوج کے دوسرے بڑے اڈے کی افغان حکام کو باضابطہ منتقلی عید کے بعد متوقع ہے ،امریکہ نے قندھار بیس سے فوج کا انخلا مکمل کر لیا ہے ۔ کابل میں امریکی سفارت خانے نے تنبیہ کی ہے کہ روایتی اور تاریخی لحاظ سے دیکھا جائے تو عید الفطر کے بعد پرتشدد واقعات میں اضافہ نوٹ کیا جاتا ہے ،حکام نے کہا ہے کہ بڑے اجتماعات اور عوامی مقامات بالخصوص ہوٹل، سکیورٹی چیک پوائنٹس اور بڑے رہائشی کمپلیکس خطرناک مقامات ثابت ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے شکر درہ کی مسجد حاجی بخشئی میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی دھماکے میں امام مسجد سمیت 12 نمازی شہید اور 17 زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بم دھماکے میں امام مسجد مفتی نعمان کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم مسجد میں ہی نصب کیا گیا تھا تاہم حتمی بات تفتیش کے مکمل ہونے پر ہی کی جاسکتی ہے ۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%81%D9%86-%D9%85%D8%B3%D8%AF-%D9%85


چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 16 مئی کو فلسطین اسرائیل تنازعہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی میزبانی کی۔

وانگ ای نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین بڑھتے ہوئے تنازعہ کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور صورتحال انتہائی نازک اور سنگین ہے۔

لڑائی بند کرنا اور تشدد کو روکنا فوری طور پر ضروری ہے۔ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے، خطے کو ہنگاموں سے بچانے اور مقامی لوگوں کی جانوں کے تحفظ کےلیےعالمی برادری کو فوری طور پر اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔

وانگ ای نے کشیدگی کے خاتمے کےلیے چین کی جانب سے چار نکاتی حل تجویز کیا:

پہلا: جنگ بندی اور تشدد کو روکنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ چین عام شہریوں پر تشدد کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایک بار پھر فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ فوراً فوجی کارروائیاں بند کردیں اور ایسے اقدامات کرنا بند کریں جن سے صورتحال خراب ہوتی ہے؛ جن میں فضائی حملے، زمینی کارروائی اور راکٹ لانچ کرنا شامل ہیں۔

دوسرا: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ہم اسرائیل سے کہتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورے دل سے نبھائے، غزہ کی ناکہ بندی اور محاصرے کو جلد از جلد ختم کرے، مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں شہریوں کے تحفظ اور حقوق کی ضمانت دے اور انسانی امداد کےلیے رسائی فراہم کرے۔

تیسرا: بین الاقوامی تعاون سب کی ذمہ داری ہے۔ ایک ملک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے، سلامتی کونسل اب تک یکساں آواز اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔ ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے، منصفانہ مؤقف اپنائے اور صورتحال کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں مدد کرے۔

چوتھا: ’’دو ریاستی حل‘‘ ہی اس صورت حال سے نکلنے کا بنیادی راستہ ہے۔
https://www.express.pk/story/2178932/10/


ہٹلر کے وزیرپروپیگنڈا گوئبیلز کا کہنا تھا کہ ’’جھوٹ کو اتنا دہراؤ کہ وہ سچ بن جائے؟‘‘، لیکن اس زمانے میں سوشل میڈیا نہیں تھا ورنہ وہ بھی آج اسرائیل کی طرح تصاویراورویڈیوز میں ترمیم کرکے جھوٹ کو پھیلا رہا ہوتا۔

اسکائے نیوزکے مطابق غزہ پرہونے والی اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویراور ویڈیوز کی بھرمار کردی ہے اوردلچسپ بات یہ ہے کہ شامی جنگجوؤں کی جانب سے راکٹ فائر ہونے کی ویڈیوز کو حماس کی ویڈیوز بنا کر پیش کرنے میں اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو کے ترجمان اوفر جینڈل مین پیش پیش ہیں جن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کو تین لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

مغربی میڈیا کی جانب داری پراس مضمون کو بھی پڑھیئے : گوئبیلز! تم کیا جانو جھوٹ کسے کہتے ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان اوفرجینڈل مین نے 11 مئی کو ایک ویڈیو ٹوئٹ کی، 28 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دعوی کیا گیا کہ تشدد کی حالیہ لہر میں حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جا رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ موصوف نے ان حملوں کو جنگی جرائم کے ایک ثبوت کے طور پر بھی پیش کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا ’ یہ ایک اور واضح ثبوت ہے کہ دہشت گرد میلشیا حماس دانستہ طور پر اسرائیل کی رہائشی آبادیوں پر راکٹ فائر کر رہی ہے، یہ ایک خوف ناک جنگی جرم ہے۔‘

تاہم ریورس امیج سرچنگ کرنے پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس ویڈیو کلب کو 2018 میں یوٹیوب پر پوسٹ کیا گیا تھا، جسے شامی شہر دارا میں عکس بند کیا گیا تھا۔ ۔ٹوئٹر نے جینڈل مین کو ’میڈیا مینی پیلیشن‘ کرنے پرجینڈل مین کو وارننگ اور ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا جس کے بعد انہوں نے اپنی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا۔

دوسری بارجینڈل مین نے پرو پیگنڈا کرنے کے لیے ایک جعلی ویڈیو ٹِک ٹَاک پرشیئرکی۔ جس میں حماس کی کردارکشی اور انہیں حملہ آور کے طور پر پیش کیا گیا، تاہم ویڈیو پر درج واٹر مارک کی مدد سے تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس ویڈیو کو ڈیڑھ ماہ قبل مارچ میں پوسٹ کیا گیا تھا۔ اور ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا حماس سے دوردورتک کوئی ربط نہیں تھا۔
https://www.express.pk/story/2178499/10/


امریکی اور یورپی کمپنیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب کی فضائی کمپنیوں اتحاد اور فلائی دبئی نے تل ابیب جانے والی مسافر بردار اور مال بردار پروازوں کو منسوخ کردیا۔ اس سے قبل امریکی اور یورپی فضائی کمپنیوں نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔

دونوں کمپنیوں کی آج چار پروازیں شیڈول تھیں جب کہ فلائی دبئی نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ نہیں بتائی تاہم یہ فیصلہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے کے بعد لیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے اور میڈیا ہاؤسز تک کو راکٹ حملے میں تباہ کردیا گیا ہے، فضائی بمباری میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 170 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ جواب میں حماس نے بھی اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
https://www.express.pk/story/2178444/10/


اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 170 تک جاپہنچی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بجلی کے نظام کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے جب کہ مسلسل بمباری اور ایندھن کی بندش کے باعث پہلے ہی بجلی کی بندش سے گھروں کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی غزہ میں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ کے بعد صحافیوں کے زیر استعمال ایک 11 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

دوسری جانب سعودی عرب نے صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم میں شامل 5 ممالک کے وزراء خارجہ کا ورچوئل اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی کوئی صورت نکالنے کے لیےامریکی سفیر تل ابیب پہنچے گئے
https://www.express.pk/story/2178413/10/


قومی اسمبلی اجلاس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسجد اقصی پر اسرائیلی بربریت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس فلسطین کے نام کرنے کا اعلان کیا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی قرارداد پیش کی جس کو منظور کرلیا گیا۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا جمعہ کو یوم القدس منانے اور حکومت سے آگے بڑھ کر کشمیراور فلسطین کا مقدمہ لڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی بدترین سفاکی زوروں پر ہے، ماضی میں فاشسٹ ہٹلر جہاں تھا، آج وہاں نیتن یاہو کھڑا ہے، غزہ میں الجزیرہ چینل کی بلڈنگ کو گرتے دنیا نے دیکھا، اس طرح کی سفاکی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسرائیل نے اوسلو معاہدے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، یاسر عرفات، منہان بھیگن کو نوبل پرائز ملے لیکن آزاد فلسطین کا قیام آج تک نہ ہو سکا، کشمیر کی طرح فلسطین کی قراردادوں کو بھی ٹھکرا دیا گیا، فلسطین میں قتل عام اسلامی دنیا کے لیے پیغام ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا رواج جڑیں پکڑ رہا ہے، قومی اسمبلی کو آج 22 کروڑ عوام کی دلوں کی آواز بننا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ایسی ہلکی سی حرکت کوئی اسلامی ملک کرتا تو پھر کیا عالمی طاقتیں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھتی؟ اگر کوئی اسلامی ملک ایسا کرتا تو فوری جنگ مسلط کر دی جاتی اور ہر قسم کی پابندیاں لگا دی جاتیں، آج عالمی میڈیا خاموش ہے، اس کی زبان کو تالے لگ گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہا کہ ہماری پہلی ذمہ داری فلسطین میں سیز فائر کرانا ہے، سلامتی کونسل اور او آئی سی میں پاکستان کے تاریخی موقف پر رجحان بڑا واضح دکھائی دے رہا تھا، پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین ملکر امریکہ جارہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں یہاں چین کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چین نے سلامتی کونسل کو یکجا کرنے کی کوشش کی، سلامتی کونسل کے تمام ممبران قائل ہو چکے تھے لیکن بدقسمتی سے امریکا نے ویٹو کرکے راستے میں رکاوٹ ڈالی، امریکہ فی الفور سیز فائر کراسکتا ہے، امریکہ تنہا جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔

وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی کا اجلاس اور امریکہ سے اپنا کرادار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پاکستان مسئلہ فلسطین پر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قائدانہ کردار ادا کرے گا اور ایوان سے وعدہ ہے کہ ہم مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، مانتا ہوں راستے کٹھن ہے، عالمی دنیا کا دہرا معیار ہے لیکن سچائی میں بڑا وزن ہوتا ہے۔
https://www.express.pk/story/2178979/1/


چین نے امریکا سے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پریس کانفرنس میں کہ ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین 2014 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا تنازع پیدا ہوا ہے جس کے حل کے لیے امریکا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیئے

ژاؤ لیجیان نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تحمل سے کام لیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف تشدد دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے۔ فلسطین میں متاثرین کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت تمام ممالک مل کر فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطین کے لیے کی گئی کاوشوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل میں دو بار مشاورت کی جس کا مسودہ بھی تیار ہے جس کی بنیاد پر وزیر خارجہ وانگ یی نے 16 مئی کو سلامتی کونسل میں کھل کر اظہار خیال کیا دو ریاستی حل بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے سے غزہ پر اسرائیل کے مسلسل بمباری کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2178992/10/


فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت، وزیراعظم کی جمعہ کو یوم احتجاج منانے کی ہدایت
Published On 17 May,2021 05:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نہتے فلسطینی بھائیوں پر اسرائیل ظلم وستم اور بربریت کیخلاف جمعہ کے روز ملک گیر یوم احتجاج منانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کی تجویز دی گئی جسے وزیراعظم نے منظور کرتے ہوئے اس کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کیس میں دائر اپیل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں۔ مجھے کسی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے۔ احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ملک میں عالمی وبا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔ برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

معاشی ٹیم کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے تاہم پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔ خطے میں سب سے کم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن انتظامی اور پالیسی فیصلے کر رہی ہے۔ مثبت معاشی اعشاریوں کا فائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیے۔ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/601932_1


غزہ: اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے جاری، شہداء کی تعداد 198 ہو گئی
Published On 17 May,2021 06:15 pm

غزہ: (دنیا نیوز) ظالم اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر لرزہ خیز مظالم جاری ہیں، بمباری کے نتیجے میں 198 شہید ہوگئے، شہدا میں 58 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں انسانیت کی چیخیں مغربی ممالک کے ضمیر کو نہ جگا سکیں، اسرائیلی بمباری دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی، صہیونی بمباری میں ایک ہی خاندان کی چاروں نسلیں ختم ہوگئیں۔ نوے سالہ دادا، دادی سمیت شیر خوار بھی ابدی نیند سو گئے۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی جوان اپنی والدہ کے ساتھ ملبے تلے دب گیا۔ ماں کی آخری سانسیں چل رہی ہیں،، بیٹا رو رو کر ہمت بندھا رہا ہے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، دس منٹ میں 60 حملے کئے، دو ماہر ڈاکٹروں کو بھی شہید کردیا گیا۔

اسرائیلی حملے میں مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر ہسام ابو ہربید بھی شہید ہوگئے جسکے بعد جہاد اسلامی نے اسرائیل پر متعدد میزائل برسائے، حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اسرائیلی بربریت کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ اینٹونی بلنکن نے حماس اور مزاحمتی تنظیموں سے اسرائیل پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/601964_1


فلسطین : امت مسلمہ آگے بڑھے، ساتھ دینگے : پاکستان ، ساتویں روز بھی غزہ دھماکوں سے گونجتا رہا، 3 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، 13 بچوں سمیت مزید 52 فلسطینی شہید
 17 May, 2021

حملے ناقابل قبول ، مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر سلامتی خطرے میں رہیگی ، دنیا اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ،شاہ محمود ، او آئی سی اجلاس سے خطاب ،امریکی ہم منصب کو فون ، اسرائیل حالات مزیدخراب کرنے سے باز رہے ، قرارداد،فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ،سعودی وزیر خارجہ ،تشدد کے خاتمے تک حتمی مقصد تک پہنچنا مشکل :سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ، صیہونی فوج نے 90 مقامات کو نشانہ بنایا ، شہداء کی تعداد 197 ہو گئی ،حماس کے اسرائیل پر 3100 راکٹ فائر، کئی عمارتوں کو نقصان ، 13زخمی ،دنیا بھر میں مظاہرے ، حملے جاری رہیں گے ، نتین یاہو

اسلام آباد،جدہ (وقائع نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کے حل کے لئے امت مسلمہ آگے بڑھے ،ہم بھر پور ساتھ دینگے ۔مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر انسانی وقار کی کوئی بھی بات نہ صرف نامکمل بلکہ علاقائی امن ایک خواب اور عالمی سلامتی خطرات سے دوچار رہے گی۔عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے غیرقانونی استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری رکوائے ، فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اورفوری مداخلت کرتے ہوئے غزہ میں شہری آبادی کے خلاف اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ۔اتوار کو فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے نصب العین کی حمایت اپنے قیام سے ہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک واضح اور نمایاں اصول رہا ہے ۔بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح ابتداسے ہی فلسطینی عوام کے جائز ومنصفانہ حقوق کے پرزور حامی رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع سے محروم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی طاقت کے غیرقانونی، بلاامتیاز،وحشیانہ استعمال، جبر، مطلق العنانی اور ناانصافی پر حیرت زدہ ہے ۔اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، اس کی نوآبادیاتی پالیسیز، جارحیت، محاصرے اور اجتماعی آبادی کو سزا دینے کی ظالمانہ روش کی بناپر مقبوضہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورت حال ناقابل برداشت ہے ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے بے کس اور اپنے دفاع سے محروم فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے رحمانہ ، بلاامتیاز استعمال، عالمی انسانی و بنیادی حقوق سمیت عالمی قوانین اور اصولوں کی سنگین اورکھلی خلاف ورزی ہے ۔فلسطینی عوام کو درپیش اس سنگین صورتحال پروزیراعظم عمران خان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے بات کی ہے ۔حالیہ اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں،اس افسردہ اور تاریک موقع پر ہم فلسطین کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو جرات اور بہادری سے اپنے جائز حقوق کا دفاع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور ان کی بڑی تعداد زخمی ہے ۔پاکستان مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی اور اس میں عبادت کرنے والے بے گناہوں پر حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری میں مسلسل توسیع اور فلسطینیوں کو ان کی جائیدادوں سے بے دخل کرنے پر بھی ہمیں شدید تشویش ہے ۔ القدس الشریف کے پڑوس شیخ الجراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، منظم انداز میں آئینی و تاریخی حیثیت اور \"آبادیاتی تناسب\" میں تبدیلی، القدس الشریف کے عرب اسلامی اورمسیحی کلچر کو تبدیل کرنے کی تازہ ترین مثالیں ہیں جو قطعی طورپر غیرقانونی، غیر اخلاقی اور ناقابل قبول ہے ، ہمیں فلسطینی عوام اور ان کی املاک کے خلاف جاری جارحیت رکوانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوں گے ۔ وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے غیرقانونی ، بے رحمانہ استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری رکوائے اور فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ عالمی برادری فوری مداخلت کرتے ہوئے غزہ میں شہری آبادی کے خلاف اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ، غزہ میں بمباری کو فی الفور روکا جائے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر فی الفور عمل کرایاجائے ، یہ نہ صرف فوری بلکہ نہایت ناگزیر امر ہے ۔انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیل کو جوابدہی سے راہ فرار اختیار نہ کرنے دی جائے ۔ عالمی قوانین بشمول چوتھے جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق کے متعدد معاہدات کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو استثنیٰ نہیں ملنا چاہئے ۔ جارحیت کے مرتکب اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کو ناجائز طور پر ایک ہی پلڑے میں تولنے اور دونوں کو ایک ہی صف میں برابر کھڑا کر نے کی کوششیں بلاجواز ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امت مسلمہ کی اجتماعی نمائندہ آواز اوآئی سی کو متحد ہوکر، فریب کاری پر مبنی اس تاثر کو مسترد کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے ۔گزشتہ روز اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ میں بلند و بالا عمارت کو تباہ کرنا، جبر کے ذریعے میڈیا کو خاموش کرانے اور رپورٹنگ سے روکنے کا ثبوت ہے ۔ او آئی سی کا قیام مسئلہ فلسطین سے ہوا تھا۔ ضرورت کی اس گھڑی میں امت مسلمہ کو اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی اور ان کی حمایت کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ خطے میں فلسطینی عوام کے انسانی حقوق، انسانی عزت ووقار کی بحالی اور جاری خون ریزی رکوانے کے لئے پاکستان بطور رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور وزرا خارجہ کونسل کے اگلے سربراہ کے طورپر اوآئی سی کے رکن ممالک کی طرف سے اٹھائے جانے والے ہر قدم میں شریک کار ہونے کے لئے آمادہ و تیارہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نازک مرحلے پر فلسطینی عوام کا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے ۔وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے پاکستانی قوم کے شدید اضطراب سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی لانے اور امن کی بحالی کیلئے امریکا کی جانب سے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ رمضان المبارک میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔نہتے فلسطینیوں، خواتین اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے ، اس مشکل گھڑی میں ہم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے ۔او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں ۔اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔فلسطین میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہر فورم پر آوازاٹھائیں گے ،وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ادھر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔سعودی عرب کی درخواست پر فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں اسرائیلی حملوں اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فلسطین کے حق میں اوراسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ القدس الشریف اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت مسلم امہ کیلئے ریڈ لائن کی سی ہے ۔قرارداد میں اسرائیل کے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے بند کرے ۔قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ حالات کو مزید بگاڑنے سے باز رہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل تمام تر خلاف ورزیاں فوری بند کرے ، اسرائیل فلسطینی مقدس مقامات اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی فوری بند کرے ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی مقدس مقامات کی تاریخی اورقانونی حیثیت کی خلاف ورزی نہ کرے ۔قرار داد کے متن کے مطابق القدس کی ہاشمی خاندان کے ذریعے نگرانی کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں اور اسرائیل کی نوآبادیاتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔او آئی سی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حالات کی خرابی کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے جبکہ سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کرائے ۔او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے ،یہ انسانیت کیخلاف جرم ہورہاہے ،انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی بند کرائے ۔سعودی وزیر خارجہ نے نہتے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کی سرزمین کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی اور فلسطینی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری جنگ کا خاتمہ کریں،ایک طرف راکٹ و مارٹر اور دوسری طرف فضائی اور توپ خانے کی بمباری روکنا ناگزیر ہے ۔اقوام متحدہ فوری جنگ بندی کیلئے تمام فریقوں سے فعال رابطوں میں ہے ۔آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کے تحت یروشلم کے مشترکہ دارالحکومت کی حیثیت سے دو ریاستی حل ہے ۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تشدد کے خاتمے تک حتمی مقصد تک پہنچنا مشکل ہوگا۔صرف مذاکرات سے ہی پائیدار سیاسی حل ممکن ہے ،تمام فریقوں کو تشدد کے تباہ کن سلسلوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ،جس سے فلسطینی اور اسرائیلی یکساں طور پر پرامن زندگی گزار سکیں گے ۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی خوفناک ہے ۔ غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی ساتویں روز بھی جاری رہی،13 بچوں سمیت مزید52فلسطینی شہید ہوگئے جس سے شہدا کی تعداد197تک پہنچ گئی،ان میں 58بچے ،34خواتین اور 15 بزرگ شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1324ہوگئی ۔اتوار کی صبح صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی، طیاروں نے 90مقامات کو نشانہ بنایا،وسطی غزہ میں واقع الواحدہ نامی سٹریٹ پرصیہونی فوج نے تین رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایاجس سے تینوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،جس سے 42 افراد شہید ہوئے جن میں 16خواتین اور10بچے شامل ہیں۔بمباری سے 60سے زائد افراد زخمی ہوئے ،متعدد ملبے تلے دب گئے جنہیں امدادی کارروائیوں کے ذریعے نکالاگیا۔الواحدہ سٹریٹ میں بمباری سے 51سالہ ڈاکٹر ایمن ابوالعوف بھی ا پنی دو بچیوں سمیت شہید ہوگئے ۔غزہ میں حماس کے کئی سرکرہ رہنمائوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایاگیا۔غزہ کے علاقے الرمل میں ایک گھر پر بمباری سے ایک خاندان کے 5افراد کو شہید کردیاگیا جن میں 4بچے بھی شامل ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق علاقے شیخ الجراح میں مشتعل فلسطینی نے اپنی کار اسرائیلی پولیس پر چڑھا دی جس سے 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ،فلسطینی نوجوان کو شہید کردیاگیا۔غزہ کی پانچ بڑی بلندوبالا عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں،ا سکے علاوہ بھی درجنوں عمارتیں اور رہائشی فلیٹس تباہ ہوچکے ہیں، صیہونی فوج کے مطابق اب تک اسرائیل پر3ہزار سے زائد راکٹ حملے کیے گئے ہیں جو کسی بھی لڑائی میں راکٹ حملوں کی ابتک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔اسرائیل کے اندر عربوں اور یہودیوں میں شدید جھڑپوں کاسلسلہ رک نہ سکا،ان جھڑپوں میں اب تک 19فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناطولیہ اور فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے امریکی خبررساں ادارے اے پی اور الجزیرہ کو غزہ میں واقع اپنے دفتر میں آنے کی پیشکش کی ہے ۔ حماس نے اسرائیل پر3100سے زائد راکٹ فائر کیے ،ان راکٹ حملوں سے اسرائیلی شہروں عسقلان اور اشدود میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا،13 افراد زخمی ہوئے ۔راکٹ حملے سے عسقلان میں گیس پلانٹ بھی بال بال بچا۔دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، بروکلین میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی۔برلن میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا،کینیڈا میں کئی ریلیاں نکالی گئیں،ٹورنٹو میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی جس پر انتہاپسندوں نے حملہ کردیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کے آغاز میں سیکرٹری جنرل انتونیو نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔قبل ازیں اتوار کو قوم سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں سے چوتھی جنگ مزید تیز ہونے کا اشارہ دیدیا۔یہ حملے پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گے ،ابھی کچھ وقت لگے گا،ہم حماس سے حملوں کی بھاری قیمت چکانا چاہتے ہیں،بعدازاں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صیہونی وزیر اعظم نے کہاکہ اپنے علاقوں میں امن بحال کرنے اور راکٹ حملے ختم کرانے کیلئے جو کرسکتے ہیں وہ کریں گے ،ہم حماس کے لوگوں کی حملے کرنے کی صلاحیتوں کو ختم کرناچاہتے ہیں تاکہ وہ دوبارہ یہ حرکت نہ کرسکیں،چنانچہ اس میں کچھ مزید وقت لگے گا،مجھے امید ہے کہ یہ کارروائی زیادہ لمبی نہیں چلے گی،یہ فوری ختم نہ ہوگی۔ہم غزہ میں ا یک ایسی تنظیم پر حملے کررہے ہیں جوہمارے علاقوں کو نشانہ بنارہی ہے ،ہم اس معاملے کو ایسے ہی جانے نہیں دینگے ،فرض کریں اگر 3 ہزار راکٹ واشنگٹن یا نیویارک پر فائر ہوتے تو امریکا بھی ہمارے موقف کو بہتر طور پر سمجھ سکتا تھا۔غزہ میں میڈیا ہائوسز کی عمارت کو نشانہ بنانے سے متعلق نیتن یاہو نے کہاکہ اس حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات امریکا کے ساتھ شیئر کی ہیں،اس عمارت میں بیٹھ کر اسرائیل پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی،یہ ایک جائز ہدف تھا جسے ہم نے نشانہ بنایا۔اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ اس عمارت کوحماس استعمال کررہی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-17/1824090


پاکستان کے عوام کی بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں،فلسطینی سفیر
 17 May, 2021

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی ارکا ن کا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد(صباح نیوز) غزہ پر اسرائیلی حملے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سول سوسائٹی کے ارکان نے فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ فلسطین کے پاکستان میں سفیر احمد رباعی نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔سفیر احمد رباعی کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں نے فلسطینی آبادیوں پر حملہ کیا،گزشتہ رات دو جنگی جہازوں نے غزہ پر حملہ کیا جس میں ایک سو پچاس کے قریب معصوم شہری شہید ہوگئے ،جن میں پچاس کے قریب بچے بھی ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-17/1824224


مقبوضہ کشمیر، اسرائیل مخالف مظاہرے، صحرائی کے دو بیٹوں، آرٹسٹ سمیت 28 گرفتار
 17 May, 2021

قابض فوج کا اسرائیل کیخلاف مظاہرے روکنے کیلئے بڑاکریک ڈائون،متعدد افراد پر کالا قانون ’’پبلک سیفٹی ایکٹ‘‘ لاگو ، شوپیان میں فوجی گاڑی کے نزدیک بارودی سرنگ دھماکا،سرینگر میں فلسطینی خاتون کی تصویر بنانے پر مصور کوگرفتار کرلیاگیا

سرینگر ،جموں(نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہروں کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کردیا ، سرینگر اور دیگر علاقوں میں اشرف صحرائی کے دوبیٹوں سمیت 28 سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے گئے ۔شوپیان میں بھارتی فوج کی گاڑی کے نزدیک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جبکہ جموں کے مضافات میں بھارتی فوجیوں نے آپریشن شروع کردیا ۔ کے پی آئی کے مطابق قابض فورسز نے بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہروں کے الزامات کی پاداش میں سرینگر کے علاقے بادشاہی باغ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران متعددنوجوان گرفتار کیے ۔ کشمیری نوجوانوں نے بھارتی انتظامیہ کی طرف سے عائد کرفیو اور سخت پابندیوں کے باجوو سرینگر، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں بھارت اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے ۔پولیس نے پلوامہ سے ایک معلم سمیت متعدد نوجوان گرفتار کئے ۔ اسرائیل کے ظلم کا نشانہ بننے والی ایک فلسطینی خاتون کو تصویر بنانے پر سرینگر کے رہائشی مصورمدثرگل کوکالے قانون ‘‘پبلک سیفٹی ایکٹ’’ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شہیدمحمد اشرف صحرائی کے دو بیٹوں مجاہد اشرف اور راشد اشرف کو دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ گرفتارکرکے پولیس سٹیشن کپواڑہ منتقل کر دیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-17/1824236


ایران نے سعودی عرب کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی تصدیق کر دی
Published On 10 May,2021 04:41 pm

تہران: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان عوامی سطح پر پہلی بار بات چیت کی تہران نے تصدیق کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیج فارس خطے میں دو مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دونوں ممالک اور پورے خطے کے لیے مفاد میں ہے۔ ایران اس بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کے حل کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی پالیسی پلاننگ کے سربراہ راید کریملی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی قسم کے نتیجے کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے جس کے لیے سعودی عرب کو ضمانت چاہیے۔

اپریل کے آخر میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے روایتی حریف ایران سے مفاہمانہ رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ تہران سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

محمد بن سلمان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے حالات ابتر نہ ہوں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران آگے بڑھے، خطے اور دنیا کو استحکام کی طرف لے جائے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/601153_1


فلسطینیوں پر پھر صہیونی فائرنگ، شیلنگ، 2 شہید، 80 زخمی، ظلم ناقابل قبول: پاکستان، اسرائیل دہشتگرد: ترک صدر
 10 May, 2021

عبادات کیلئے مسجد اقصیٰ کے قریب جمع فلسطینیوں کو دوسری رات بھی تشدد کا نشانہ بنایا، نابلس میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ، فلسطینیوں کیساتھ ہیں :شاہ محمود،سینیٹ میں مذمتی قرارداد لائینگے :سنجرانی ، امریکا اور اقوام متحدہ کی طرف سے تشدد میں کمی کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس کے پرانے شہر میں لیلۃ القدر پر خصوصی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ کے قریب جمع ہونے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو دوسری رات بھی تشدد کا نشانہ بنایا، قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا، صدرپاکستان اور وزیر خارجہ نے پُرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم ناقابل قبول ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا ہے ۔ مصر، اسلامی تحریک مزاحمت ،حماس، اقوام متحدہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین نے بھی بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کی مذمت کی ہے ۔ قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں پر گولی اُس وقت چلائی گئی جب وہ ایک فدائی حملے کی تیاری کر رہے تھے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تین فلسطینی بندوق برداروں نے سالم چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید اور تیسرے کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس کے پرانے شہر میں لیلۃ القدر پر خصوصی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ کے قریب جمع ہونے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو دوسری رات بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے پتھراؤ کیا اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں گراتے ہوئے آگے بڑھ گئے جس کے نتیجے میں پیدل اور گھوڑوں پر سوار اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا اور انہیں پسپا کرنے کے لیے اسٹن دستی بم اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ فلسطین ریڈ کریسنٹ کے مطابق کم از کم 80 افراد زخمی ہوئے ، جن میں ایک سال کی عمر کا بچہ بھی شامل ہے ، 14 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ کم از کم ایک افسر زخمی ہوا ہے ۔پرانے شہر کے دمشق دروازے کے قریب تقریر کرتے ہوئے 27 سالہ محمود المربو نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ہم دعا کریں، یہاں ہر روز لڑائی اور جھڑپیں ہوتی ہیں، دیکھو وہ کس طرح ہم پر فائرنگ کر رہے ہیں، ہم کیسے زندہ رہ سکتے ہیں؟۔غزہ پر حکمرانی کرنے والے حماس کے ایک رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم الاقصیٰ کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم فلسطینی بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کرنے پرزور دیتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے کہا کہ وہ یروشلم، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں گزشتہ رات مسجد اقصیٰ میں شدید جھڑپوں کے بعد مزید محاذ آرائی کے پیش نظر سکیورٹی کو بڑھا رہا ہے ۔ ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ مصر مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے فریقین کے مابین ثالثی کر رہا ہے ۔ پولیس کمشنر یاکوف شبطائی نے کہا کہ ہفتہ کے روز بیت المقدس میں اضافی افسران تعینات کیے گئے تھے تاکہ عبادت کی آزادی کو یقینی بنایا جا سکے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم پُرتشدد فسادات، قانون شکنی اور پولیس افسران کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ وہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے قریب فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے ۔ ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ اضافی دستے بڑی حد تک فائر فائٹنگ دستے ہوں گے ۔ جمعہ کو مشرقی بیت المقدس میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا تھا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ ادھر امریکا اور اقوام متحدہ کی طرف سے تشدد میں کمی کا مطالبہ سامنے آیا، جب کہ یورپی یونین اور اردن سمیت دیگر ممالک نے ممکنہ بے دخلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے فلسطین کے ساحلی علاقے سے راکٹ حملے کے بعد اتوار کے اوائل میں غزہ پٹی کی حکمران حماس کی ایک چوکی پر حملہ کیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ اس سے قبل جنوبی اسرائیل کی جانب داغے گئے راکٹ کے جواب میں کیا گیا ہے ، کسی کے زخمی ہونے یا نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کتنی گھناؤنی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔ انہوں نے کہا مسلمان نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔صدر پاکستان نے ٹویٹ کیا کہ میرے بھائی پُر امید رہیں، وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہو گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب عبادت کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز یوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں، جائیدادوں سے ظلم و بربریت کے ذریعے بے دخل کرنے کا کوئی اخلاقی، سیاسی جواز نہیں ، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ اور ان کے حقوق کا علمبردار ہے ، عرب لیگ، او آئی سی اور امت مسلمہ کو یکجا ہوکر آواز اٹھانا ہو گی، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانا بر وقت فیصلہ اور مناسب قدم ہے ، انسانی حقوق کے علمبردار مغربی ممالک اورہیومن رائٹس کونسل بھی فی الفور اس صورت حال کا نوٹس لیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں اس حملے کے خلاف مذمتی قرارداد لائیں گے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے ، خیبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ انقرہ نے اس واقعہ پر عالمی اداروں کو جھنجوڑنا شروع کر دیا ہے ۔ استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر نے تمام مسلمان ممالک اور عالمی برادری سے اسرائیل کے حوالے سے ‘‘مؤثر اقدامات’’ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مصر نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی سطح پر رابطہ کر کے مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کشیدگی اور فلسطینیوں کے گھروں کی غیر قانونی مسماری روکنے پر زور دیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مصری حکومت نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر القدس میں یہودی آباد کاری، توسیع پسندی اور فلسطینیوں کے گھروں کی غیر قانونی مسماری روکے ورنہ فلسطین میں ایک نئی تحریک انتفاضہ شروع ہو سکتی ہے ۔ دریں اثناء اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ، فلسطینی نمازیوں پر تشدد اور القدس میں جرائم کا حساب دینا ہو گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ ہم قبلہ اول کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور قابض دشمن کے خلاف نئے محاذ کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے غرب اردن اور اندرون فلسطین کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ اقوام متحدہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر آباد فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قابض ریاست کی طرف سے الشیخ جراح میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال، نہتے مظاہرین کی مار پیٹ ،ان کی گرفتاری قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ القدس اب بھی مقبوضہ فلسطینی اراضی کا حصہ ہے ۔ اسرائیل کی فلسطینی اراضی میں قانونی ،انتظامی سرگرمیاں باطل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کے بعد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے تل ابیب کے منصوبوں کی مذمت کی ہے ۔ یورپی یونین نے ہفتے کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ القدس میں فلسطینیوں پرحملوں کا سلسلہ بند کرے اور پولیس کو تشدد سے روکے ۔ یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ تشدد اور تشدد پر اکسانا دونوں ناقابل قبول ہیں۔ جرائم کا ارتکاب کرنے والے تمام عناصر اور فریقوںکا محاسبہ ہونا چاہیے ۔ یورپی یونین اسرائیل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ القدس میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کرے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-10/1821460


بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے میں مصروف: اقوام متحدہ
 10 May, 2021

مودی حکومت نے ستمبر 2020تک 1لاکھ 44ہزار ہندوؤں کو ڈومیسائل دیا، ساڑھے 3لاکھ کشمیریوں کو انکار کر دیا ، تبدیلیاں کشمیریوں کوسیاسی حقوق سے دورلے جائیں گی، رپورٹ ،جیلوں میں پھیلتے کورونا پر حریت کانفرنس کو تشویش

نیویارک،سرینگر (خبرایجنسیاں)اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیلی سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے ستمبر 2020 تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا اور مقامی 377،683مسلمان کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے سے انکار کر دیا۔اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق تبدیلیاں کشمیریوں کو مذہبی، ثقافتی اور سیاسی حقوق سے دور لے جائیں گی جس کے نتیجے میں کشمیریوں کی سیاسی نمائندگی میں کمی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ اس کا ایک خاص حیثیت بھی خطرے میں ہے ۔خیال رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلے بھی آواز اٹھا چکی ہے ۔ادھر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی اور کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ نے کشمیری عوام میں حریت رہنماؤں اورکارکنوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش پیدا کردی ہے ۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظربند ممتازحریت رہنماالطاف احمد شاہ کی بیٹی روواشاہ نے والد اور دیگر حریت رہنماؤں کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ہر روز کم سے کم دو قیدی کورونا وبا سے مرتے ہیں اور 250 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ علاوہ ازیں حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ ،ریڈ کراس کمیٹی اور انسانی حقوق کی دیگرعالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو بچانے کے لئے مداخلت کریں ۔ ادھر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹر اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے جن میں لوگوں سے بھارت کے جبری قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی گئی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-10/1821462


کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ضروری:لارڈ نذیر
 10 May, 2021

انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی عدالت بھی جانا ہوگا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہائوس آف لارڈز برطانیہ کے سابق ممبرلارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں اورکشمیریوں کی نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے ۔عالمی برادری بربریت بند کرا ئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر و یبینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ ویبینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، طلبا اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے کشمیر میں جاری مظالم کو نہ صرف بے نقاب کرنا چاہئے بلکہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسکے خلاف مقدمہ بھی چلایا جانا چاہئے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر کے حل کے لئے علامتی اجتماعات کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو رواں سال سینٹر فار ایکسی لینس ان کشمیر سٹڈیز قائم کرے گا جہاں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق اعداد و شمار مرتب کریں گے ۔ ویبینار سے چیئرمین انٹرنیشنل کشمیر رائٹس کمیشن آف پاکستان رائے محمد نواز کھرل، ماہر تعلیم پروفیسر ظفر اقبال سندھو، تہمینہ شیخ اور ڈور آف اویئرنس کی بانی روبا ہمایوں نے بھی خطاب کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-10/1821545


فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم جاری، زخمیوں کی تعداد 250 سے بڑھ گئی، ترکی میں مظاہرہ
Published On 09 May,2021 09:50 am

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ چند روز سے جاری اسرائیلی مظالم سے زخمی ہونے والے فلسیطینیوں کی تعداد 250 سے زائد ہو گئی۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ترکی میں فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے مظالم کم نہ ہو سکے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں تازہ جھڑپوں میں 53 فلسطینی زخمی ہوئے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ صیہونی فورسز نے 27 ویں کی شب مسجد ِ اقصیٰ میں عبادت میں مصروف مسلمانوں پر دھاوا بول دیا۔ جس سے قبلہ اول میدان جنگ بن گیا۔

اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ جھڑپوں کے بعد مقامی ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑنے کے بعد ہلال احمر نے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کر دیا۔

فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ترکی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ انقرہ اور استنبول میں ہونے والے مظاہروں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے آزاد فلسطین، آزاد بیت المقدس کے نعرے لگائے، شرکا کا کہنا تھا فلسطینی تنہا نہیں ہیں، مسجدِ اقصی مسلمانوں کے لیے مقدس ہے، خون کے آخری قطرے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی خاندانوں کی بے دخلی کے معاملے پر فریقین میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/600992_1


لکی مروت:فائرنگ، اے ایس آئی شہید،2دہشتگرد ہلاک
 10 May, 2021

دہشت گردوں نے پولیس موبائل پرفائرنگ کی، محمد شاہ خان شہید،کانسٹیبل زخمی جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگرد بھی مارے گئے ، شناخت نہ ہو سکی، مقامی پولیس

پشاور (اے پی پی)پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی شہید جب کہ2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی ،گولیاں لگنے سے اے ایس آئی محمد شاہ خان شہید جب کہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ۔ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-10/1821523


بلوچستان : فائرنگ کا تبادلہ، 3ایف سی اہلکار شہید، 5زخمی
 10 May, 2021

کوئٹہ کے علاقے مارگریٹ میں جھڑپ،لانس نائیک حسین شاہ، فیصل محمود،نعمان الرحمن جام شہادت نوش کرگئے ، تربت میں پاک ایران بارڈر کے قریب پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں چاراہلکار زخمی ہوئے ، آئی ایس پی آر

لاہور(نیوزڈیسک)بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں فائرنگ کے تبادلے میں 3ایف سی اہلکار شہید جب کہ5زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مارگریٹ میں ایف سی اہلکار ڈیوٹی پرموجود تھے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا ، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سید حسین شاہ ،سپاہی فیصل محمود، سپاہی نعمان الرحمن شہید ہوگئے جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ علاوہ ازیں تربت میں پاک ایران سرحدی علاقے شیربندی کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے 4اہلکار زخمی ہوگئے ، زخمیو ں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-10/1821530


کراچی :متحدہ لندن کا دہشت گرد دستی بم سمیت گرفتار
 10 May, 2021

گرفتار ملزم محمد شہزاد را کا تربیت یافتہ، قتل کی18 وارداتوں میں ملوث ہے

کراچی(سٹاف رپورٹر)ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد دستی بم سمیت گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد شہزاد عرف کھجی عرف حضرت را سے تربیت یافتہ ہے ، گرفتا ردہشت گرد مجموعی طور پرقتل کی18 وارداتوں میں ملوث ہے ،ملزم نے 1988 میں متحدہ لندن میں بطور کارکن شاہ فیصل سیکٹر 104 میں شمولیت اختیار کی، ملزم شہزاد 1993 میں نعیم شری کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شامل ہوا، 17 اکتوبر 1994 کو ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سب انسپکٹر محمد اسلم اور پولیس کانسٹیبل محمد ایوب کو فائرنگ کر کے شہید کیا، حملے میں ڈی ایس پی مختار احمد چود ھری زخمی ہو گئے تھے ، ملزم نے رضا سکوائر گلشن اقبال میں پیدل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کرنے کا بھی انکشاف کیا، گرفتار دہشت گرد نے 1995 میں موسیٰ کالونی کے رہائشی چھ افراد کو مخبری کے شبے میں اغواء کے بعد تشدد کر کے قتل کرنے کا انکشاف کیا، گرفتار دہشت گرد 1996 میں کرا چی میں آپریشن کے دوران گرفتاری کے ڈر سے شہر کے مختلف علاقوں میں روپوش رہا اور پھر تنظیم کی جانب سے ساؤتھ افریقہ بھیج دیا گیا، گرفتار ملزم کو متحدہ لندن کی قیادت کے حکم پر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2000 میں انڈین خفیہ ایجنسی را سے تربیت کیلئے انڈیا دہلی بھیجا گیا، گرفتار ملزم انڈیا سے تربیت کے بعد واپسی پر کراچی میں سیاسی و مذہبی افراد کے قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا، گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے ، مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں ، ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-10/1821514


یورپی یونین نے بھارت کیساتھ حقوق انسانی کا معاملہ اٹھادیا
 10 May, 2021

انسانی حقوق کی آٹھ عالمی تنظیموں کی طرف سے بڑھتے ہوئے دباؤ پر یورپی یونین نے بھارت سے حقوق انسانی کا معاملہ اٹھا دیا

اسلام آباد(این این آئی،آن لائن) یورپی یونین اور بھارت کے سربراہ اجلاس میں کورونا وبا کے بحران سے نمٹنے میں بھارت کی ناکامی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پرتگال میں اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ ریلی میں گاڑیوں پر پاکستانی پرچم آویزاں تھے ۔جس پر کشمیر کو آزادی دو ، کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرو کے الفاظ تحریر تھے
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-10/1821508


امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی
 10 May, 2021

امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں اسلحے کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکام کے مطابق یہ اسلحہ ایران سے آنے والے ایک جہاز میں چھپایا گیاتھا،یہ حوثی باغیوں کو فراہم کیا جاناتھا،اسلحے میں سنائپرگنز بھی شامل ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-10/1821463


امریکا نے دوسرا فوجی کیمپ افغان فورسز کے حوالے کردیا
 10 May, 2021

امریکی ونیٹو فورسز نے دوسرا فوجی اڈا بھی افغان فورسز کے حوالے کردیا

کابل(دنیا مانیٹرنگ) صوبہ بلخ میں واقع کیمپ مائیک سپن نامی فوجی اڈے کو افغان فوج کی شاہین کور کے حوالے کیاگیا،اس حوالے سے تقریب بھی ہوئی جہاں امریکی کمانڈر نے اڈے کی چابیاں افغان فوج کے عہدیدار جنرل غلا م مصطفی وردک کے حوالے کیں۔اس سے قبل امریکی فوج نے ہلمند میں واقع انٹونک بیس کو افغان فورسز کے حوالے کردیاتھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-10/1821474


برکینا فاسو میں مسلح افراد کاحملہ ،20شہری ہلاک
 10 May, 2021

برکینا فاسو کے شمال مشرقی ساحل کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملہ میں 20شہری ہلاک ہوگئے

اوآگاڈوگو(شِنہوا) سکیورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ مسلح افراد کے ایک گروہ نے ساحل کے خطہ میں صوبہ اوڈالان کے مقامی علاقہ ٹِن اکوف میں حملہ کیا۔ برکینا فاسو کی فوج کی پشت پناہی کرنے والے مسلح شہریوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر گائوں آئے اور اجتماعات پر فائرنگ کردی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-10/1821471


سکاٹ لینڈ : پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت کی پھر فتح
 10 May, 2021

برطانوی صوبے سکاٹ لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات موجودہ سربراہ حکومت نکولا سٹرجن کی جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ جیت لیے

لندن (این این آئی)جماعت ایڈنبرا کی پارلیمان میں پینسٹھ نشستوں کے ساتھ قطعی اکثریت کی خواہش مند تھی تاہم وہ بہت معمولی فرق سے ایسا نہ کر سکی اور اسے چونسٹھ سیٹیں حاصل ہوئیں۔گرین پارٹی کے ساتھ مل کر اسے پارلیمان میں قطعی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ نکولا سٹرجن نے کورونا کی وبا کے بعد سکاٹ لینڈ کی آزادی سے متعلق دوسرا عوامی ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم آزادی سے متعلق ریفرنڈم کے انعقاد کے خلاف ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-10/1821469


افغان خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ مولا خان کو قتل کردیا گیا
May 09, 2021 | 21:04:PM

خوست (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے معروف ایجنٹ مولا خان کو قتل کردیا گیا۔

مولا خان کو افغانستان کے صوبے خوست میں سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولا خان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ مولا خان ایک "وحشی" ایجنٹ تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2021/1287435?fbclid=IwAR2D-J-q-6QT4CU-Y_2LwbqBKwtXbgIWeUagOIq2YjxpnV_5_XRJz7Dn_2A


گورنرپنجاب کے صاحبزادے انس سرور دوسری بار رکن سکاٹش پار لیمنٹ منتخب
May 10, 2021 | 12:33:PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنرپنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور دوسری بار بطور رکن سکاٹش پارلیمنٹ کامیاب ہوگئے۔انس سرو رسکاٹش لیبر پارٹی کے ٹکٹ پرگلاسکو سے کامیاب ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق انس سرورسکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن بھی جیت چکے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انس کی کامیابی ہر اوورسیز پاکستانی کے لیے اعزاز ہے۔

انس سرور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور گلاسکو کے عوام کا بھرپور مقدمہ لڑوں گا، خوشی ہے بطور پاکستانی بر طانیہ کی سیاست میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہوں۔
https://dailypakistan.com.pk/10-May-2021/1287814?fbclid=IwAR13EYGXp3HKgz_RICdC0ms4mouuS2kBdvFM6huoj6gdOLDO1PTz6dBKPEU


وزیراعظم عمران خان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت
Published On 09 May,2021 05:16 pm

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا چاہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا بھی اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏کتنی گھنائونی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلمان نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی پر امید رہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہوگی۔

ادھر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی افواج کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے اکہ امت مسلمہ بھی صرف مذمت نہیں بلکہ اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف دوٹوک پالیسی بنائے۔ جب تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اس وقت دنیا میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں گورنر پنجاب نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی دہشتگرد افواج کا مسجد الاقصی پر حملہ بدتر ین ظلم اور دہشت گردی ہے اسرائیل کے ایسے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم اپنی آزادی کے لیے جرات کے ساتھ جنگ لڑنےوالی فلسطینی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور دنیا بھر میں فلسطینی عوام کا مقدمہ لڑ یں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود اقوام متحدہ کی خاموشی بھی شر مناک اور قابل مذمت ہے اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ اپنی دہشت گردی کے ذریعے فلسطینی عوام کے حوصلے پست کر سکتا ہے تو ایسا کسی صورت نہیں ہوگا وقت آچکا ہے کہ نہ صرف اقوام متحدہ ان مظالم کا نوٹس لے بلکہ اسرائیل کو مجبور کیا جائے کہ وہ فلسطینی عوام پر جاری دہشت گردی کو بند کر ے اورانکو آزادی دی جائے جو ان کا بنیادی حق ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیاہے کوئی شک نہیں کہ دنیا میں امن کیلئے کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل کر نا لازم ہو چکا ہے کیونکہ جب تک فلسطینی عوام اور کشمیر یوں کو آزادی نہیں ملے گی اس وقت تک دنیا میں امن کا خواب بھی پورا نہیں ہوگا ،امت مسلمہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی آزادی اور ان پر اسرائیلی دہشت گردی ختم کر وانے کے لیے دو ٹوک پالیسی اختیار کرے کیونکہ فلسطینی عوام پر دہشت گردی کا خاتمہ صرف مذمت سے نہیں ہوگا بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/601037_1


مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کا دھاوا، فائرنگ، 205 فلسطینی زخمی : پاکستان کی طرف سے مزمت
 9 May, 2021

مسجد اقصیٰ کے احاطے اور اردگرد رات بھر جھڑپیں ،2زخمیو ں کی حالت نازک،سعودی عرب ، ترکی ،یو اے ای کی بھی مذمت آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھیں گے :دفتر خارجہ ،اسرائیل دہشتگرد ملک :فضل الرحمن ،شہباز

تل ابیب ،لاہور ، اسلام آباد (اے پی، اپنے سیاسی رپورٹر سے ، نیوز ایجنسیاں)مسجد اقصیٰ کے احاطے سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں نماز پڑھنے کیلئے آنے والوں پر صیہونی فورسز نے دھاوا بول دیا فائرنگ بھی کی جس سے 205 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ پاکستان نے حملے کی مذمت کی ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپیں شروع ہونے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، تاہم مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ فلسطینی ہلال احمر ایمرجنسی سروس کے مطابق 88 زخمی ہسپتال داخل کرا دئیے گئے ہیں، 83 افراد ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ، ان میں 2 کی آنکھ میں گولیاں لگیں، 2 زخمیوں کو حالت تشویش ناک ہے ۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق مظاہرین نے ان پر پتھراؤ، پٹاخے اور دیگر اشیا پھینکیں، جس سے 6 پولیس افسر زخمی ہو گئے ۔شہر میں شدید کشیدگی برقرار ہے ،اسرائیلی فورسز کی اضافی نفری شہر بھر میں گشت کرنے لگی۔دنیا بھرسے صیہونی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ادھر پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا، پاکستان اس کی شدید مذمت کرتا ہے ، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے ،دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پرتشدد واقعے میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کیلئے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے ،دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے ،ترجمان نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے 1967سے پہلے کی سرحدوں کی پوزیشن پر جانا ہوگا۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ماہ مقدس میں قبلہ اول بیت المقدس میں عبادت میں مصروف فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں۔ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اور اس کی دہشت گردی نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی طرف سے ظلم و ستم تمام بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے ۔شہباز شریف نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پرعربی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نہتے فلسطینیوں پر ظلم انتہائی قابل مذمت ہے ،اسرائیل جس طرح فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اس پرانسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں،اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کو جاگنا ہو گا۔متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے اور علاقے میں حاکمیت مسلط کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کی مذمت کردی۔ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور خلیفہ المرار نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی اور اس حوالے سے جھڑپوں کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں، انہوں نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لانے کے علاوہ عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور فلسطینی شہریوں کے جان ومال، مذہبی آزادی کے تحفظ کے علاوہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی سے گریز کریں۔ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ معقول رویہ اختیار کرتے ہوئے مخاصمانہ موقف اور اشتعال انگیزیاں فوری ختم کرے ۔ ترکی نے دیگر ملکوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کریں۔ ترکی کے صدارتی ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیل اور اس کی شرمناک کارروائیوں پر خاموشی اختیار کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-09/1821078


لندن کے ٹاوربرج پر پہلی بار لائوڈ سپیکرپر اذان
 9 May, 2021

لندن کے مشہور ٹاور برج پر پہلی بار لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اذان دی گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمن نے بین المذاہب ورچوئل افطار کے موقع پر اذان دی،اس موقع پر عام شہری بھی موجود تھے جنہوں نے اذان کو موبائل کیمروں میں ریکارڈ کرلیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،رپورٹ کے مطابق قاضی شفیق الرحمن نے اس موقع پر روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے مسجد الحرام کے موذن کے انداز میں اذان دی، جسے کافی پسند کیا جارہا ہے ۔خیال رہے کہ لندن کے صرف 10 علاقوں میں ہی مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت ہے جو گزشتہ سال ہی دی گئی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-09/1821056


امریکا میں پٹرولیم پائپ لائن مرکزی نظام پربڑاسائبرحملہ
 9 May, 2021

سسٹم بند کرکے مشرقی ، جنوبی ساحل کو پٹرول اور دیگر مصنوعات کی رسد روک دی ہیکرز کا تعلق غیر معمولی مہارت کے حامل سائبر کرمنل گروپ سے بتایا جارہا

کراچی (دنیا مانیٹرنگ) نامعلوم ہیکرز کے غیر معمولی سائبر حملے کے بعد امریکا کے ٹاپ فیول پائپ لائن آپریٹر کالونیل پائل لائن نے خلیجی ساحل سے ریاست ہائے متحدہ کے مشرقی اور جنوبی حصے کو رسد روک دی ہے ۔ اس کے نتیجے میں نیو یارک کی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ یہ کمپنی ہر روز پچیس لاکھ بیرل پٹرول، ڈیزل، جیٹ فیول اور پٹرولیم کی دیگر تیار اشیاء کم و بیش 8850 کلو میٹر کے فاصلے تک پائپ لائنز کے ذریعے پہنچاتی ہے اور مشرقی ساحل کی 45 فیصد رسد گاڑیوں کے ذریعے پہنچاتی ہے ۔ جمعہ کو سائبر حملے کا علم ہونے کے بعد کالونیل پائپ لائن نے اپنے سسٹم بند کردیئے تاکہ حملے کے اثرات کو محدود رکھا جاسکے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سائبر حملے سے کچھ سرگرمیاں روکنا پڑی ہیں اور چند آئی ٹی سسٹم بھی متاثر ہوئے ہیں۔ تیل کی صنعت کے ذرائع اور ایک سابق سرکاری افسر نے بتایا کہ سائبر حملہ کرنے والے ہیکرز غیر معمولی مہارت کے حامل سائبر کرمنل گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیقات کرنے والے دیکھ رہے ہیں کہ اس حملے میں کہیں ‘‘ڈارک سائڈ’’ نامی گروپ تو ملوث نہیں۔ ڈارک سائڈ رینسم ویئر سے حملے کرتا ہے اور سابق سوویت یونین سے الگ ہونے والی ریاستوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرتا ہے ۔ رینسم ویئر ایک خصوصی میل ویئر (وائرس) ہے جو کسی بھی سسٹم میں داخل ہوکر اسے مقفل کرنے کا عمل شروع کرتا ہے ۔ ایسا نہ کرنے کے عوض یہ سوفٹ ویئر کچھ رقم مانگتا ہے جسے بھتہ کہا جاسکتا ہے ۔ یہ میل ویئر پانچ سال کے دوران غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار ہوا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-09/1821072


پاکستانی نژاد صادق خان دوبارہ لندن کے میئر منتخب
 9 May, 2021

پاکستانی نژاد صادق خان دوسری بار لندن کے میئر منتخب ہو گئے

لندن(دنیا مانیٹرنگ)انہیں مخالف امیدوار پر واضح برتری حاصل ہے ، جمعرات اور جمعہ کو ہونیوالے انتخابات کی گنتی ہفتے کو شروع ہوئی،4لاکھ 26ہزار سے ز ائد افراد نے پولنگ میں صادق خان کو پہلی ترجیح قرار دیا،انہیں کنزرویٹو امیدوار شون بیلی پر 54 ہزار کی برتری حاصل ہے ۔متعدد برطانوی میڈیا ہائوسز نے انہیں فاتح قراردیدیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-09/1821060


کابل:سکول کے باہر دھماکا،55جاں بحق‘150 زخمی
 9 May, 2021

جاں بحق ہونیوالی زیادہ طالبات ‘پاکستان کی مذمت،حملے سے تعلق نہیں:طالبان

کابل ( رائٹرز)افغان دارالحکومت کابل میں لڑکیوں کے سکول کے باہر بم دھماکا اور راکٹ حملوں میں 55افراد جاں بحق، 150 زخمی ہو گئے ۔ افغان وزارت داخلہ کے سینئر افسر کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں اکثریت طالبات کی ہے ، جوکہ سید الشہد سکول سے باہر نکل رہی تھیں۔ یہ دھماکا اس علاقے میں ہوا جہاں ہزارہ کمیونٹی آباد ہے ،نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ کی ٹی وی فوٹیج میں خون سے رنگین کتابیں اور سکول بیگ بکھرے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ سکول ٹیچر ابراہیم کے مطابق پہلے کار بم دھماکا ہوا، پھر مزید 2 دھماکے ہوئے ، ہلاک ہونیوالوں میں اکثریت طالبات کی ہے ۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ترجمان افغان وزارت تعلیم کے مطابق متاثرہ سکول میں تین شفٹوں میں تعلیم دی جاتی تھی، دوسری شفٹ صرف طالبات کیلئے مخصوص تھی۔ ادھر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ صدر اشرف غنی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ طالبان امن عمل کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔امریکا اورپاکستان نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ادھر طالبان نے بغلان میں جیل سے 65افغان فوجی رہاکردئیے ،ہرات میں طالبان کے ایک حملے میں 9فوجی مارے گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-09/1821062


نائیجیریا:2تھانوں پر حملے 9افرادہلاک
 9 May, 2021

نائیجیریا کی ریاست ریورز میں 2 تھانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 9 ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے

ابوجا (رائٹرز) پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، بعدازاں 2 تھانوں پر حملے کئے جس میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-09/1821081


مقبوضہ کشمیر:فورسز نے اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کرلیا
 9 May, 2021

گھرکوجانیوالی تمام سڑکیں بلاک،تعزیت کیلئے آنیوالوں کوروکدیا

سرینگر (صباح نیوز)مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سینئرکشمیری رہنما محمد اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کر لیا ، قابض انتظامیہ نے سرینگر کےعلاقے برزلہ میں شہید رہنما کے گھر کے اطراف میں بڑی تعدادمیں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دئیے ۔ گھر کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بلا ک کر دیں اور لوگوں کو شہید کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جار ہی، قابض حکومت نے لوگوں کو شہید رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ اور خصوصی دعائیہ تقاریب کے انعقاد سے روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دیں، دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس اوردیگر کشمیری تنظیموں نے محمد اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا، ترجمان حریت کانفرنس نے شہید اشرف صحرائی کے بیٹے کو فون کر کے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،ترجمان نے محمد اشرف صحرائی کے دوران حراست قتل کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی زیر نگرانی اعلیٰ سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ، علاو ہ ازیں جموں و کشمیر میں سکھ انٹلیکچوئل سرکل جموں وکشمیر، شریمنی اکالی دل (امرتسر)، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن، سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن، جے اینڈ سکھ کونسل اور سکھ یوتھ آف جموں وکشمیر سمیت مختلف سکھ تنظیموں نے جموں میں ایک اجلاس کے دوران اشرف صحرائی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے زیرحراست انتقال کو قتل قراردیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-09/1821123


میانمار کی فوجی جنتا نے متوازی شیڈو حکومت کو دہشتگرد گروپ قراردیدیا
 9 May, 2021

میانمار کی فوجی جنتا نے حریف شیڈو حکومت نیشنل یونٹی گورنمنٹ کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا

ینگون (رائٹرز) میانمار کے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں فوجی جنتا نے نیشنل یونٹی گورنمنٹ کو برطرف ارکان پارلیمنٹ کی کمیٹی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کمیٹی اور اس کی ملیشیا فورس پر انسداد دہشت گردی قانون کا اطلاق ہو گا، یہ گروپ بم دھماکوں، گھیراؤ جلاؤ میں ملوث ہونے کے علاوہ انتظامی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دینے میں ملوث ہے ، ادھر فوجی حکومت کے خلاف گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا،ادھر ہاکہا شہر کے قریب شیڈو گورنمنٹ کی ملیشیا نے پولیس کی ایک چوکی پر قبضہ کر لیا، ترجمان ملیشیا فورس کے مطابق چوکی پر 4 فوجی اور 11 پولیس اہلکار تعینات تھے ، ان میں کسی نے مزاحمت نہیں کی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-09/1821118


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/05/09052021/P6-ISB-013.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108334823&Issue=NP_PEW&Date=20210509


پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جب کہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جب کہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے، دونوں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی۔
https://www.express.pk/story/2176122/1/


افغانستان میں خوفناک دھماکہ،40افراد جاں بحق
May 08, 2021 | 20:59:PM

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکول کے نزدیک دھماکے میں 40 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔افغان وزارت صحت کے ترجمان غلام دستگیر نزاری کے مطابق دھماکے کے بعد 46 زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/08-May-2021/1287041?fbclid=IwAR2il2oB5rKshm8ouwmzRlqDlV39xYk-Dpn8wQIps0LLwKMdhq6EcIEjGJI


پاکستان کا بھارت میں غیر مجاز افراد سے یورینیم کی برآمدگی پر اظہار تشویش ، تحقیقات کا مطالبہ
May 09, 2021 | 00:46:AM

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے بھارت میں غیر مجاز افراد سے ایٹم بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے7 کلو قدرتی یورینیم کی برآمدگی پر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بڑی مقدار میں یورینیم ریاستی کنٹرول سے کیسے باہر دستیاب تھی ؟اس خلا کی نشاندہی ہونی چاہیے جس کے باعث ایسا ہوا ، ایٹمی مواد کی سیکیورٹی تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست مہارشٹرا میں غیر مجاز افراد سے سات کلو گرام سے زائد قدرتی یورینیم کی برآمدگی نے اس انتہائی حساس ریڈایکٹو مواد پر ریاستی کنٹرول کے حوالے سے کئی سوالات جنم دیے ہیں، بھارت میں اس قبل بھی کئی بار غیر متعلقہ افراد سے یورینیم برآمد کیا جاچکا ہے۔ بھارتی بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ پکڑا جانے والا یورنییم انتہائی ریڈیو ایکٹو ہے،بھارت میں اجتماعی و انفرادی یورینیم چوری اور سمگلنگ کے درجنوں واقعات ہوچکے جن پر امریکا اور ایٹمی دہشت گردی سے بچا کے ادارے سمیت کئی ممالک اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/09-May-2021/1287064?fbclid=IwAR0jt2yrCE0KEmahrRkYd_27MfmHUuje47He8AiwU76nDkjBqHJyJ75GSzM


مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ،قبلہ اول کا احاطہ میدان جنگ بن گیا ،آنسو گیس کی بدترین شیلنگ ، درجنوں نمازی زخمی
May 08, 2021 | 07:09:AM

یروشلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے اندر مسلمان نمازیوں پر جمعہ کے روز رات دیر گئے حملہ کردیا ،اسرائیلی فورسز کا مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کرتے ہوئے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہو کر نمازیوں کو دستی بموں اور آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش ،نمازیوں کو عبادات سے روکے جانے پر مسجد کا احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا،کئی افراد زخمی جبکہ متعدد افراد کےشہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد اقصی میں نماز پڑھتے مسلمانوں پر قابض اسرائیلی فورسز کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد اقصی میں گھس گئے اور مسجد اقصی کے باب الرحمہ سے مسجد کے اندر نمازیوں کے درمیان دستی بم پھینکے گئے اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی گئی،اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے نمازیوں پر دستی بموں اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا،اس موقع پر کئی نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملے کے وقت بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں جبکہ کئی بچوں کے بھی زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔

دوسری طرف ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ رمضان المبارک کے دوران معصوم نمازیوں پر حملہ کرنا غیرانسانی فعل ہے، اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہیے، ہمیشہ فلسطینیوں کے مبنی بر انصاف مطالبے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی خبر ملتے ہی دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید اشتعال پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی طرف سے اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے جبکہ استنبول میں ترک شہری اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر جمع ہو گئے ہیں اور مسجد اقصی کی بےحرمتی اور نمازیوں پر حملے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے

دوسری طرف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول مسجد اقصی میں نمازیوں پر قابض اسرائیلی فوج کا حملہ قابل مذمت ہے، عبادت مسلمانوں کا دینی وقانونی حق ہے جسےکوئی قابض ریاست نہیں چھین سکتی، پاکستانی قوم اس ظلم و ناانصافی کےخلاف اپنے فلسطینی بھائیوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہےاور ان کی جرات و بہادری اور مزاحمت کو سلام پیش کرتی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/08-May-2021/1286869?fbclid=IwAR2WAXP-v96B04ytqhp51jD7pJrSh5DGb2oUGWm3AJmJubulEA_2qLwVexA


پاکستان کا بھارت میں سمگلروں سے یورینیم مواد برآمد ہونے پر اظہار تشویش
Published On 08 May,2021 04:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارت میں غیرمجاز افراد سے 7 کلوگرام قدرتی یورینیم برآمدگی کے واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں غیرمجاز افراد کے قبضے سے 7 کلوگرام قدرتی یورینیم کی برآمدی سے متعلق رپورٹس باعث تشویش ہیں۔ ایٹمی مواد کا تحفظ کسی بھی ملک کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں کہ ایک بڑی مقدار میں حساس ایٹمی مواد ریاست کے کنٹرول سے باہر کیسے نکلا، بھارتی حکومت ان وجوہات کی بھی نشاندہی کریں جن کے باعث نیچرل یورینیئم چوری ہوا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مہاراشٹر میں پولیس نے دو افراد کو 7 کلوگرام (15.4 پاؤنڈ) قدرتی یورینیم غیر قانونی طور پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

ممبئی میں واقع ’’ہومی بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر‘‘ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسمگلروں سے برآمد ہونے والی یورینیم انتہائی تابکار ہے جبکہ عالمی منڈی میں اس کی قیمت لگ بھگ 29 لاکھ ڈالر (44 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

مہاراشٹرا پولیس نے ابتدائی اطلاعات کی روشنی میں چند روز قبل اسٹنگ آپریشن کرکے جگر پانڈیا اور ابوطاہر نامی دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔

بعد ازاں تابکار یورینیم کی تصدیق ہوجانے کے بعد، بدھ کے روز ان دونوں افراد کے خلاف ممبئی میں مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے جبکہ فی الحال اس یورینیم کی چوری سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق، ممبئی کی عدالت میں دونوں ملزمان کی پیشی کے بعد انہیں 12 مئی تک ریمانڈ پر انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ بھارت میں خطرناک تابکار مواد کی چوری کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی 2016 میں مہاراشٹرا پولیس نے ممبئی کے نواحی شہر ’’تھانے‘‘ سے تقریباً 9 کلوگرام یورینیم ضبط کی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/600911_1


طالبان نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی فوج واپس آجائے گی: زلمے خلیل زاد
Published On 08 May,2021 06:14 pm

کابل: (ویب ڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی فوج افغانستان میں دوبارہ واپس آجائے گی۔

طلوع نیوز کے مطابق امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اگر طالبان نے امن کے بجائے جنگ کو ترجیح تو دی تو اپنے دوستوں کی مدد کے لیے امریکی فوج دوبارہ آئے گی۔

امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے کی کاوشیں اور کسی بھی مسئلے کے فوجی حل کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے جسے کسی بھی قیمت دوبارہ سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں ازبکستان، قطر، افغانستان اور تاجکستان کے دورے سے لوٹے ہیں اور برلن میں اتحادیوں کے اہم اجلاس میں بھی شرکت کی تھی جس کا مقصد امریکی فوجیوں کے 11 ستمبر تک بحفاظت واپسی کا انتظام کرنا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/600949_1


گھروں سے بے دخل کرنے پر صہیونی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا
Published On 08 May,2021 05:26 pm

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے پر غم و غصے میں اضافے کے پیش نظر مسجد اقصیٰ کے باہر ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوانوں کی طرف ربڑ کی گولیاں چلائیں اور اسٹن گرینیڈ فائر کیا جبکہ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دین اسلام کی تیسرے سب سے مقدس ترین مقام میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

رمضان کے مقدس مہینے کے دوران یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی پھیل رہی ہے، مشرقی یروشلم کے علاقے شیخ جراح میں رات کے وقت جھڑپیں ہوئیں۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ایک طویل عرصے سے جاری قانونی کیس میں متعدد فلسطینی خاندان کو بے دخل کیا گیا ہے۔

مظاہرے میں شامل 23 سالہ بشار محمود کا کہنا تھا کہ اگر ہم یہاں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تو (بے دخلی) میرے گھر، اس کے گھر، اس کے گھر اور یہاں رہنے والے ہر فلسطینی کے گھر آئے گی۔

مسجد اقصیٰ کے ایک اہلکار نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کمپاؤنڈ میں لوگوں کو پرسکون ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ پولیس کو فوری طور پر نمازیوں پر اسٹن گرینیڈ فائر کرنے بند کرنا چاہیے اور نوجوانوں کو پرسکون ہوکر خاموش ہونا چاہیے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کو مقدس شہر میں ہونے والی خطرناک واقعے اور گنہگار حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس مسئلے پر فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

یورپی یونین، اردن اور 6 رکنی خلیجی تعاون کونسل نے ممکنہ بے دخلی پر تشویش کا اظہار کیا۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا کہ اردن نے فلسطینی اتھارٹی کو یہ دستاویزات دی تھیں کہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ شیخ جراح کے فلسطینی اپنے گھروں کے ‘جائز مالک’ ہیں۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اشتعال انگیز اقدامات اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی، بشمول شیخ جراح کے لوگوں کے گھروں کے حقوق مجروح کرکے اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/600936_1


بھارتی ایجنسیوں نے اشرف صحرائی کو زہر دیا ، مشال ملک
 8 May, 2021

حریت رہنما کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت شہید کیا گیا، پریس کانفرنس

اسلام آباد(اے پی پی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس و کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے حریت رہنما اشرف صحرائی کو زہر دے کر قتل کیا ہے ، انہیں سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت شہید کیا گیا، کشمیریوں کی قبروں پر امن ممکن نہیں، یاسین ملک کو موت کے منہ میں پھینک دیا گیا ہے ، ان کی صحت بارے کوئی اطلاعات نہیں ہیں، یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو یتیم کیا جارہا ہے ، کشمیری قوم ایک عذاب سے گزر رہی ہے ، بھارتی ایجنسیوں نے اشرف صحرائی کو زہر دیا ، اشرف صحرائی کو سوچے سمجھے منصوبے کہ تحت شہید کیا گیا،پاکستان امن کی بات کس سے کرے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ اشرف صحرائی کو نیشنل لیڈر تصور کیا جائے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/islamabad/2021-05-08/1820513


باجوڑ :افغانستان سے دہشت گردوں کا پھر حملہ، جوان زخمی
 8 May, 2021

پاک فوج کی جوابی کارروائی ، دہشتگر د کارروائیو ں کی مذمت :آئی ایس پی آر

لاہور (نیوز ڈیسک)ضلع باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پھر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی افغانستان سے متعدد بار درخواست کر چکا ہے ،پاکستان افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی ان سرگرمیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-08/1820617


یوم القدس پرریلیاں،اسرائیلی جھنڈے نذرآتش
 8 May, 2021

ملک بھر میں یوم القدس کے موقع پر ’’القدس ریلیاں‘‘ نکالی گئیں

لاہور (سیاسی نمائندہ)فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں نکالی گئی ریلیوں میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اسرائیلی جھنڈے پاؤں تلے روندے اور جلائے گئے ،شرکا ئنے امریکا ، اسرائیل، بھارت کے خلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈ زاور بینر ز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ ریلیوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-08/1820613


میانمار، کیرن گوریلوں نے فوجی چوکی نذر آتش کردی
 8 May, 2021

میانمار کی لسانی اقلیت کیرن کے گوریلوں نے ایک فوجی چوکی پر قبضہ کرنے کے بعد اسے آگ لگا دی

ینگون (اے پی)نیوز ایجنسی کے مطابق کیرن اور کاچین لسانی گروپوں کے گوریلوں کی سرکاری فورسز کیساتھ جھڑپیں ایک معمول ہیں، گزشتہ روز کیرن نیشنل یونین کے گوریلوں نے بغیر لڑائی کے ایک فوجی چوکی پر قبضہ کر لیا جو کہ وہاں موجود فوجیوں نے بغیر لڑائی کے خالی کر دی تھی، قبضے کے بعد کیرن گوریلوں نے چوکی کو نذر آتش کر دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-08/1820572


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-08&edition=KCH&id=5616873_15830005


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-08&edition=KCH&id=5616825_93109575


بھارت کی کھلی منڈی میں یورینیم کی خرید و فروخت کی خبریں ،جنوبی کوریا کی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
May 07, 2021 | 19:42:PM

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں میں بھارت میں کھلی منڈی میں یورینیم کی خریداری کی خبر کے بعد سے انتہائی تشویش پائی جا رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی باتوں سے علم ہوتا ہے کہ ہندوستان کتنا غیر محفوظ ملک ہے اور دنیا کیلئے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہندوستان دوسروں پر الزام تراشی کرتا ہے لیکن اس طرح کے معاملات ہندوستان کے جھوٹوں سے پردہ اٹھانے کیلئے کافی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت سے چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ ہندوستان کے مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی سکواڈ کے ذریعہ 2 افراد کو 7 کلوگرام قدرتی یورینیم کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگرد اور عام ہندوستانی شہری ایٹمی دھماکہ خیز مواد بنانے کے لئے کسی بھی ہندوستانی شہر کی کھلی منڈی سے یورینیم کو ممکنہ طور پر خرید سکتے ہیں۔ سات کلو گرام یورینیم جوہری بلیک مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر کی لاگت کی ہے۔ بھارت ایٹمی ٹیکنالوجی کی غیر قانونی تجارت اور ریاستی اور غیر ریاستی اداروں کے لئے بدنیتی پر مبنی غیر قانونی جوہری مواد کی سپلائی کے لئے ایک اہم جگہ کے طور پر ابھرا ہے۔ انڈیا ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ ضبط شدہ یورینیم تجزیہ کے لئے بھابھہ ایٹمی ریسرچ سنٹر (بی اے آر سی) کو بھیجی گئی ہے۔ یورینیم ایک انتہائی دھماکہ خیز اور تابکار مادہ ہے جو ایٹمی ہتھیار بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ یورینیم کو دہشت گرد بھی ایٹمی دھماکہ خیز مواد بنانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ ہندوستانی حکام ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلا سکے کہ دو گرفتار افراد نے اتنی بڑی مقدار میں یورینیم کہاں سے حاصل کی اور اس یورینیم کا ممکنہ خریدار کون ہے اور کون سے ریاستی حکام یورینیم سمگلنگ میں ملوث تھے۔
https://dailypakistan.com.pk/07-May-2021/1286602?fbclid=IwAR390TcFrmZBM33jp-Wi2tnhuLPNZm6UFJqZH5FcP6KXoZCw6vmDUbhd68k


مقبوضہ کشمیر,اشرف صحرائی فوجی محاصرے میں سپرد خاک کرفیو,ہڑتال3نوجوان شہید
 7 May, 2021

رات کی تاریکی میں آبائی گاؤں میں تدفین،محدود افراد کو آخری دیدار کرایا، پوری وادی میں سوگ ، دعائیہ تقریبات یورپ میں آج غائبانہ نماز جنازہ ،بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں مزید3 کشمیری نوجوان شہید کئے

سرینگر،لندن (خبرایجنسیاں)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمااور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو سخت فوجی محاصرے میں سپرد خاک کردیا گیا ، جموں کی اودھم پور جیل میں بھارتی فوج کے زیر حراست ان کی موت پر سوگ کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی،علاوہ ازیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس ، میرواعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی ، اس موقع پر سرینگر ، نوگام ، حیدر پورہ ، برزلہ اورنواکدل اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باوجود غائبانہ نماز جنازہ اور دعائیہ مجالس کا اہتمام کیاگیا ۔ متعدد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا۔ کپواڑہ میں سخت کرفیو نافذ کردیاگیا۔ قبل ازیں محمد اشرف صحرائی کو کپواڑہ کے علاقے لولاب میں انکے آبائی گاؤں ٹکی پورہ میں سخت فوجی محاصرے میں رات کی تاریکی میں سپرد خاک کیاگیا۔ان کی میت پولیس کی تحویل میں جموں سے لائی گئی ۔ اس موقع پر گاؤں کی بجلی مکمل طورپر معطل کر دی گئی ۔ لوگوں کی ایک قلیل تعدادکو آخری دیدار کی اجازت دی گئی ۔ ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پورے مقبوضہ جموں وکشمیر اور دنیا بھر میں حریت رہنماکی غائبانہ نماز جنازہ اور دعائیہ تقاریب کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ادھر تحریک کشمیر برطانیہ کی کال پر اشراف صحرائی کی شہادت کے واقعہ کے خلاف برطانیہ بھر میں مذمتی اور دعائیہ پروگرام منعقد ہوئے ۔ برطانیہ اور یورپ میں(آج)نماز جمعہ کے بعدغائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ دریں اثنابھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے امام صاحب میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کردی اور صحافیوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-07/1820163


اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کا دورہ بحرین
 7 May, 2021

اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن گزشتہ روز بحرین پہنچے جہاں ان کا استقبال نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عادل بن خلیفہ الفاضل اور سٹریٹجک سکیورٹی ایجنسی کے صدر شیخ احمد بن عبدالعزیز نے کیا

منامہ (دنیا مانیٹرنگ) اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ تعاون کے فروغ، سکیورٹی ، مشترکہ مفادات اور علاقائی ترقی کے امور پر بات چیت کی۔ فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ سکیورٹی ، استحکام اور رواداری کے فریم ورک سے خطے میں امن بقائے باہمی کو فروغ ملے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-07/1820159


بیت المقدس ،اسرائیلی پولیس سے جھڑپیں،22فلسطینی زخمی
 7 May, 2021

مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے قریب اسرائیلی پولیس کیساتھ رات گئے جھڑپوں میں 22 فلسطینی زخمی ہو گئے

غزہ سٹی (اے ایف پی) پولیس نے 11 فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپیں پرانے شہر میں فلسطینیوں اور یہودیوں کے مابین کئی سالوں سے جاری زمین کی ملکیت کے تنازع کی وجہ سے ہوئیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-07/1820155


مالدیپ :سپیکر پارلیمنٹ محمد نشید گھر کے باہر دھماکے میں زخمی
 7 May, 2021

مالدیپ کے سابق صدر اور موجودہ سپیکر پارلیمنٹ محمد نشید اپنی رہائش گاہ کے باہر ہونے و الے بم دھماکے میں زخمی ہو گئے

مالے (رائٹرز) دھماکے میں ایک سیاح بھی زخمی ہوا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے واقعہ پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-07/1820150


عالمی عدالت کی یوگنڈا کے سابق باغی کمانڈر کو25سال قید کی سزا
 7 May, 2021

عالمی عدالت نے یوگنڈا کے سابق باغی کمانڈر ڈومینک اونگوین کو جنگی جرائم کے الزام میں 25 سال قید کی سزا سنا دی

دی ہیگ (رائٹرز) ڈومینک اونگوین کو 2015 میں عالمی عدالت کے حوالے کیا گیا، اس پر جبری زیادتی، جنسی غلامی، بچوں کے اغوا ، تشدد اور قتل عام سمیت کئی 61 سنگین جرائم پر سزا سنائی گئی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-07/1820161


فوج کیساتھ کنٹریکٹرزکو بھی افغانستان سے نکالاجارہا:امریکی وزیر دفاع
 7 May, 2021

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کیساتھ تمام کنٹریکٹرز کو بھی افغانستان سے نکالا جا رہا ہے

واشنگٹن (رائٹرز) پینٹاگون میں رپورٹروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز کا انخلا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان میں پینٹاگون کے کنٹریکٹرز کی تعداد 17 ہزار کے لگ بھگ ہے ، جن میں 6150 امریکی ، 4300 افغان جبکہ 6400 کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-07/1820158


اسرائیل میں فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس کے نزدیک فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی اڈے کے نزدیک اہلکاروں کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ان نوجوانوں نے فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جینن کے علاقے میں قائم سلیم ملٹری بیس میں 3 فلسطینی نوجوانوں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں برسادیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان مسلح تھے اور فوجی اڈے میں داخل ہونے میں ناکامی پر مرکزی دروازے پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں دو نوجوان مارے گئے اور ایک شدید زخمی ہے۔

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو نے ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے فلسطینیوں پر مظالم بڑھائے اور دو سال میں چار بار الیکشن میں کامیابی کے باوجود وہ حکومت بنانے میں ناکام رہے ہیں، ہر بار وہ سیاسی اتحاد بناتے اور ہر بار ناکامی منہ چڑھاتی۔

اس سیاسی بحران کے دوران اسرائیلی فوج کے پُرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا جب کہ رمضان کے ماہ مقدس میں بھی مسلمانوں کو بیت المقدس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
https://www.express.pk/story/2175612/10/


بھارتی ریاست آسام میں آزاد امیدار اکِھل گگوئی نے جیل میں رہتے ہوئے اپنی ماں کی مدد سے انتخابی مہم چلائی اور مودی کی جماعت بی جے پی کو شکست کی دھول چٹادی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست آسام کے الیکشن میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے جب جیل میں قید کاٹنے والے نوجوان کسان رہنما اکھل گگوئی کی 85 سالہ ماں پریادا گگوئی نے نہ صرف بیٹے کی انتخابی مہم چلائی بلکہ طاقتور حکمراں جماعت کے مضبوط امیدوار کو شکست سے دوچار بھی کیا۔

یوں تو بھارت میں پانچ ریاستوں میں الیکشن ہوئے جس میں مغربی بنگال سب سے زیادہ اہمیت کا حامل تھا تاہم سب سے انوکھا اور دلچسپ معرکہ اپر آسام میں شیوا ساگر کے حلقے میں ہوا۔ جہاں وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے اپنے امیدوار کے حق میں جلسے کیئے لیکن اس کے باوجود بی جے پی مالی طور پر کمزور لیکن پُرعزم نوجوان سے ہار گئی۔

اکھل گگوئی 2019 سے جیل میں ہیں۔ انہیں شہریت کے متنازع بل کے خلاف عوامی رائے عامہ کو ہموار کرنے اور حکومت مخالف ریلیوں پر حراست میں لیا گیا تھا تاہم نوجوان رہنما نے جیل سے بھی مہم جاری رکھی۔ اسی دوران جب کسانوں نے حکومت کو ناکوں چنے چبوائے تو اس میں بھی اکھل گگوئی نے جیل میں رہتے ہوئے اپنے علاقے کے کسانوں کی قیادت کی تھی۔

یاد رہے کہ اس وقت اکِھل گگوئی کی صحت مبینہ طور پر خراب ہے اور وہ عدالتی تحویل میں گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
https://www.express.pk/story/2175652/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108329642&Issue=NP_PEW&Date=20210507


امریکہ میں مقیم یہودی بھی فلسطینیوں کے حق میں بولنے لگے
جمعه 07 مئی 2021ء

نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) امریکہ میں مقیم یہودی گروپ بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر مجبور ہو گئے ۔ یہودی امریکن گروپ نے امریکی وزیر خارجہ کے نام پٹیشن کا آغاز کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی یہودی تشدد اور جبری بے دخلی کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%82%DB%8C%D9%85-%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%82-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D9%88%D9%84%D9%86%DB%92-%D9%84%DA%AF%DB%92


بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے : کیپٹن اور 6 جوان شہید ، فورسز کی کارروائی 2 دہشتگرد مارے گئے
 6 May, 2021

ژوب میں سرحد پر باڑ لگاتے ایف سی کے جوانوں پر افغانستان سے حملہ کیا گیا، 6اہلکار زخمی ، شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران کیپٹن فہیم اور 2 سپاہی شہید ہوئے

لاہور( نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرحد پارسے دہشتگرد حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق یہ واقعہ ضلع ژوب کے منزاکئی سیکٹر میں پیش آیا جہاں افغانستان سے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں پر حملہ کیا ، فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے ۔ایف سی کے جوانوں نے فوری جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں ،زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا پاکستان اس طرح کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، ایسے حملے امن و استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ دوسالی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور 2 دہشتگردوں کو مار ڈالا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن فہیم ، دو سپاہی شفیع اور نسیم شہید ہوگئے ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ژوب میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-06/1819671


مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کا جینا مشکل،انتہا پسند یہودیوں نے ظلم کی انتہا کر دی
 6 May, 2021

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کا جینا مشکل ہوگیا۔ انتہا پسند یہودیوں نے ظلم کی انتہا کر دی۔

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) عرب میڈیا کے مطابق مشرقی یروشلم کے قصبے شیخ جراح میں میں فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا ہوگئی، انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے کرکے انہیں بے دخل کردیا۔ بائیس سالہ فلسطینی خاتون یہودی شہری کو گھر سے نکلنے کا کہتی رہی۔یہودی شہری نے کہا کہ اگر میں تمہارا گھر نہیں چراؤں گا تو کوئی اور چرا لے گا۔عرب میڈیا کے مطابق ضعیف فلسطینی خاتون کی گھر میں قابض یہودیوں سے گفتگو کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو گھر چھوڑ کر علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فورسز نے شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا، چیک پوسٹس پر یہودی شہری فلسطینیوں انڈے برساتے ہیں۔ صہیونی فورسز نے فلسطینی خواتین سے مار پیٹ کی، لڑکی کا سر بھی پھٹ گیا۔ اسرائیلی فوجی مسجد کا تقدس پامال کرکے جوتوں سمیت اندر گھس گئے۔ مزاحمت کرنے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائلی عدالت نے بھی چھ فلسطینی خاندانوں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا ہے تاکہ یہودیوں کو بسایا جائے۔حماس کا کہنا ہے کہ شیخ جراح میں مظالم بند نہ ہوئے تو اسرائیل کو قیمت چکانی پڑے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-06/1819533


نیتن یاہو نئی اتحادی حکومت تشکیل دینے میں ناکام
 6 May, 2021

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مقررہ وقت میں نئی اتحادی حکومت تشکیل دینے میں ناکا م ہو گئے

تل ابیب (دنیا مانیٹرنگ) جس پر صدر ریوین ریولین نے نیتن یاہو کے حریف اور سابق وزیر خزانہ یائیر لپڈ کو حکومت سازی کی دعوت دے دی۔ ٹی وی خطاب میں صدر ریوین ریولین نے یائیر لپڈ کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر نے انہیں 56 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کی یقین دہائی کرائی ہے ۔ اسرائیلی ایوان صدر کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کی نصف شب مطلع کیا کہ وہ نئی اتحادی حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-06/1819518


افغانستان:حملے ، بارودی سرنگ دھماکے ، 10 ہلاک، 5 زخمی
 6 May, 2021

افغانستان میں طالبان کے حملوں سمیت مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک

کابل (دنیا مانیٹرنگ، شنہوا) پانچ زخمی جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ، مقامی میڈیا کے مطابق شمالی صوبے تخار میں طالبان کے حملے میں افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس کے 8 ارکان ہلاک ہوگئے ، ادھر صوبے پکتیکا میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کیساتھ گاڑی کے ٹکرانے سے ضلعی پولیس چیف ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ضلعی پولیس چیف جمعہ خان طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے ۔کابل کے ضلع کلکان میں سڑک کنارے نصب بم کیساتھ بس کے ٹکرانے سے ایک ڈاکٹر ہلاک، تین ہیلتھ ورکرز زخمی ہو گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق بس ہیلتھ ورکرز کو لے کر پنج شیر جا رہی تھی، ادھر صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-06/1819530


بیلجیئم، بم حملے کی سازش پر ایرانی سفارت کار کی سزا کی توثیق
 6 May, 2021

بیلجیئم کی اعلیٰ عدالت نے بم حملے کی سازش کے الزام میں ایرانی سفارت کار کی سزا کی توثیق کر دی

برسلز (اے ایف پی) 49 سالہ سفارت کار اسد اللہ اسدی پر پیرس میں ایرانی اپوزیشن کی ریلی کو نشانہ بنانے کیلئے دھماکا خیز مواد فراہم کرنے کا الزام تھا، جس پر بیلجیئم کی عدالت نے فروری میں 20 سال قید کی سزا سنائی، وکلا کے مطابق سفارت کار اسد اللہ نے سزا کے خلاف اپیل نہیں کی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-06/1819525


عراق: داعش کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
 6 May, 2021

عراقی صوبے کرکوک میں داعش نے تیل کے 2 کنویں دھماکے سے اڑا دئیے اور ایک پولیس اہلکار کوقتل کر دیا

بغداد (اے پی پی) عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے کرکوک میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے دوران ایک پولیس اہلکارکوقتل جبکہ 2 اہلکاروں کو زخمی کردیا ، بعدازاں تیل کے 2 کنویں دھماکے سے اڑا دئیے ، جن میں آگ بھڑک اٹھی ۔عراقی وزارت تیل کے مطابق ایک کنویں کی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، دوسرے کی آگ کو بجھانے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-06/1819529


برکینا فاسو:گاؤں پر حملے میں 11 شدت پسندوں سمیت 36 ہلاک
 6 May, 2021

مشرقی برکینا فاسو کے ایک گاؤں پر حملے کے دوران 11شدت پسندوں سمیت 36ہلاک ہو گئے

اواگادوگو (اے ایف پی) برکینا فاسو کے وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کے دوران رضاکاروں نے شدت پسندوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور 11 شدت پسند ہلاک کر دئیے ، ان رضا کاروں کو سکیورٹی فورسز نے صرف 2ہفتے کی فوجی تربیت دی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-06/1819524



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-05-06&edition=KCH&id=5614349_14318252


ضلع ژوب کے مانزکئی سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 4 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشت گردوں نے باڑ لگانے والی ایف سی کی ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکار ضلع ژوب کے مانزکئی سیکٹر میں سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دہشتگردوں نے حملہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی سیکٹر میں ایف سی پوسٹ پر کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار نورزمان،سپاہی شکیل عباسی،سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شہید ہوگئے، جب کہ فائرنگ سے 6 جوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2174800/1/


مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں وادی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔

بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ اس دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے جب کہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر موبائل سروس کو بھی معطل کردیا ہے، اس کے علاوہ میڈیا کو بھی علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔
https://www.express.pk/story/2175173/10/


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر دھبہ ہے۔

وزیراعظم نے بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرنے والے کشمیری حریت لیڈر اشرف صحرائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر دھبہ ہیں، ہم سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی محمد اشرف صحرائی کی وفات پر گہرےدکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کشمیر کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں، بھارت حریت قیادت کو قید میں رکھ کر آزادی کے جذبے کو دبا نہیں سکتا، بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف ان کی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔

صدر مملکت نے جدوجہدِ آزادی کشمیر کیلئے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت قید حریت قیادت اور بے گناہ کشمیریوں کو فی الفور رہا کرے، اقوام ِ متحدہ اور بین الاقوامی قیادت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بین الاقوامی برادری کشمیر کے متعلق اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

https://www.express.pk/story/2175137/1/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108326390&Issue=NP_PEW&Date=20210506


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108326393&Issue=NP_PEW&Date=20210506


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/05/06052021/P6-ISB-034.jpg


مقبوضہ کشمیر میں کورونا کا پھیلاؤ اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی ، پاکستان نے ایک بار پھر عالمی ضمیر جھنجھوڑدیا
May 05, 2021 | 20:03:PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نےاقوام متحدہ ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)اور آئی سی آر سی پر زور دیاہے کہ وہ ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے بگڑتی ہوئی طبی فراہمی کاجائزہ لیں اورکشمیری عوام کوطبی امداد فراہم کرنےمیں مدد کےلئےایک بین الاقوامی انسان دوست میڈیکل کوریڈور تشکیل دیں۔

یہ مطالبہ پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر کےخصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے سرزمین ہند اور خاص طور پر ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر (آئی او او جے کے) میں بگڑتے ہوئے طبی نظام کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی اور عالمی برادری سے انسانی بنیادوں پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستان میں وبائی امراض کےبارےمیں ایک جائزہ پیش کرتےہوئےشہریارخان آفریدی نےکہاکہ سر زمین ہندوستان میں اطلاع دہندگان کے فعال واقعات 34 لاکھ 87ہزار 299 ہیں جبکہ اب تک دو لاکھ 26 ہزار 188 اموات ہر روز 350،000 اضافی واقعات کے ساتھ ہوچکی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں کوویڈ 19 کےایک لاکھ 95ہزار869 کیس ہیں جن میں 2458 اموات ہیں۔ انہوں نے تشویش کے ساتھ نوٹ کیا کہ گزشتہ روز صرف 4650 مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں جو پورے وبائی امور کے دوران پاکستان میں مقدمات کی تعداد کے برابر ہیں۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ یہاں صرف 13000 لیٹر آکسیجن موجود ہے جو طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ معاملات میں جاری اضافے کی تکمیل کرنے میں یہ بہت کم ہے، ہندوستانی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات بگڑ رہی ہیں،انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی میڈیکل کوریڈور کے قیام کی درخواست پوری پاکستانی عوام کی طرف سے ہے کیونکہ کشمیر کمیٹی کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی حاصل ہے۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بنیادی تشویش انسانیت ہے اور وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے عالمی جواب درکار ہے،ہندوستان میں صورتحال نازک اور ہمسایہ ہونے کی وجہ سے ہے ، پاکستان کا تعلق ہے، پاکستان نے چیلینجنگ صورتحال کی وجہ سے امداد کی پیش کش کی،ہمیں ابھی تک بھارت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، غیر قانونی طور پر ہندوستانی مقبوضہ جموں وکشمیر بھی پریشانی کاشکارہےاورہمیں بہت مضبوطی سے محسوس ہوتا ہے کیونکہ ہم اس سےجڑے ہوئے ہیں،بھارت سے کشیدہ تعلقات کے باوجود ، ہمارے ہی ملک میں مشکل صورتحال کے باوجود پاکستان بھارت کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے،کشمیریوں کو دوہرے لاک ڈاؤن کا سامنا ہے اور وہ اب 18 ماہ سے فوجی محاصرے میں ہیں،انھیں طبی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہے اور عالمی صحت کی سہولیات کو متحرک کرنا ایک اچھا خیال ہے،ہندوستانی حکومت کو عالمی برادری تک رسائی دینے کی ضرورت ہے، پاکستان نے اپنے طور پر ایک اور پہل کی جب وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے لئے کوڈ 19 کے باعث قرضوں کی بحالی کے لئے خوشحال دنیا کو خط لکھا۔

مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہاکہ وبائی مرض ایک عالمی چیلنج ہے اور پاکستان بھی اس سے لڑ رہا ہے، افرادی قوت سے پی پی ای یا سازو سامان تک تمام مداخلت ممکن ہیں، ایسے وقت میں جب ہماری طبی سہولیات دباؤکا شکار ہوں ، ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے تمام طبی امداد پیش کرنا چاہیں گے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ کشمیریوں کی زندگیاں سب سے اہم ہیں اور وہ دنیا کو جموں و کشمیر کے حل کے لئے راضی کررہے ہیں، ہم اسے بطور علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ کے طور پر اٹھا رہے ہیں۔ بین الاقوامی قانون قابض فوج سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عالمی بحرانی حالات میں مقبوضہ علاقوں میں لوگوں کو بین الاقوامی مدد فراہم کرے،مقبوضہ کشمیرمیں ڈبل لاک ڈاؤن کشمیریوں کی نسل کشی کے آلے کے طور پر نافذ ہے اور جعلی مقابلوں کے نام پر نوجوانوں کو ہلاک کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں کو بارود سے تباہ کیا جارہا ہے۔

بعدازاں ، کشمیر کمیٹی نے ایک متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ ، ڈبلیو ایچ او ، آئی سی آر سی اور متعلقہ عالمی تنظیموں سے مداخلت کرنے اور ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو طبی امداد اور ادویات کی فراہمی کے لئے ایک بین الاقوامی میڈیکل کوریڈور قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ قرارداد میں ہندوستانی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات اور طبی فراہمی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کیونکہ کوویڈ 19 کے وبائی امراض کی وجہ سے جموں و کشمیر کے عوام بری طرح سے دوچار ہیں۔

یہ کمیٹی اس حقیقت کو سمجھتی ہے کہ کوویڈ 19 وبائی امراض کے اچانک اضافے کی وجہ سے سرزمین ہند میں جاری واقعات اور واقعات کی وجہ سے ہندوستان کا طبی نظام بے حد دباو میں ہے۔ ہم ان اداروں کی طرف سے بین الاقوامی انسان دوست میڈیکل کوریڈور کو خالصتا تشکیل دینے کے لئے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہیں۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جنیوا کنونشن کے تحت ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو انسانی بنیادوں پر اور طبی سامان ، سازوسامان ، آکسیجن اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کریں۔بھارت کے ہمسایہ ہونے کی حیثیت سے ، یہ کمیٹی ہندوستانی عوام کو انسانی بنیادوں پر طبی امداد کی پیش کشوں پر حکومت پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتی ہے، ہم ہندوستانی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس درخواست پر راضی ہوجائے۔

جموں وکشمیر کے عوام کے لئے سیاسی یا علاقائی مقاصد سے ہٹ کر بین الاقوامی انسانیت پسند راہداری کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے متاثرہ لوگوں کو ضروری طبی امداد اور مدد فراہم کی جاسکے۔ کمیٹی ان کشمیریوں کی شہادت پر بھی رنجیدہ ہے جو کوویڈ 19 کے وبائی امراض کی وجہ سے یا بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔یہ کمیٹی شدید تشویش کے ساتھ یہ نوٹ کرتی ہے کہ سرزمین ہند کی جیلوں میں نظربند سینئر کشمیری مزاحمتی رہنماؤں ، صحافیوں اور کشمیریوں کو جو کوویڈ 19 کے وبائی امراض کا نرم نشانہ ہیں اور صحت کی خراب صورتحال کی وجہ سے دوچار ہیں، ہم بھارتی حکومت سے فوری طور پر اپیل کرتے ہیں کہ بھارتی جیلوں میں اسیر کشمیریوں کو فوری طور پر کشمیر منتقل کریں تاکہ ان کی زندگیوں کو وبائی امراض سے بچایا جاسکے۔
https://dailypakistan.com.pk/05-May-2021/1285737?fbclid=IwAR3kENMTMQj3_PteGZSRFrJ2XG2bXeRx9J3mml-7qaWkiTb9X0pNxFRj7oA


اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بہت دباو آئے ‘شیر یں مزاری کا تہلکہ خیز بیان
May 05, 2021 | 18:36:PM

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بہت دباو آئے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلیا جائے لیکن پاکستان نے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی نہیں ہوسکتا اور فلسطین کو انصاف ملنے تک اسرائیل سے متعلق سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ رمضان شروع ہوا تو اسرائیل نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے اور اذان دینے سے روکا، مسلم ممالک کو کم از کم فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز تو اٹھانی چاہیے جبکہ کشمیر کمیٹی کی طرح پاکستان میں فلسطین کمیٹی بھی بنانی چاہیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میںانہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ او آئی سی میں فلسطین اورکشمیر کے لیے آواز نہیں اٹھائی جاتی جبکہ پاکستان نے ماضی میں ہر مسلمان ملک کے انصاف کے لیے آواز اٹھائی، ماضی میں مسلم امہ کی مسلمان ممالک کے انصاف کیلئے کھڑے ہونا روایت رہی ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ بھارت اور اسرائیل نے انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں، لگتا ہے امریکا میں صدر جو بائیڈن کے آنے سے خاص تبدیلی نہیں آئے گی، فلسطین سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ اورجو بائیڈن کے درمیان فرق نظر نہیں آرہا۔
https://dailypakistan.com.pk/05-May-2021/1285723?fbclid=IwAR27gQ0LUVahSZ9FYMCc8MbHuC7V6Z_Q7CN1xkhDKbUojcqx-TIQOJ_Nh3k


امریکی فوج کے مکمل انخلاءکا اعلان ہوتے ہی طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں شروع، پریشان کن خبر آگئی
May 05, 2021 | 18:42:PM

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امریکی فوج کے مکمل انخلاءکا اعلان ہوتے ہی طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ الجزیرہ کے مطابق گزشتہ دنوں طالبان نے صوبہ ہلمند میں حملہ کیا جسے افغان سکیورٹی فورسز نے طویل جھڑپ کے بعد ناکام بنا دیا۔ ہلمند کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطاءاللہ افغان نے بتایا ہے کہ طالبان نے پیر کے روز کئی اطراف سے حملہ کیا۔ انہوں نے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے مضافات میں چیک پوائنٹس اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا اور ان میں سے بعض پر قبضہ بھی کر لیا۔

عطاءاللہ افغان کا کہنا تھا کہ ”افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان پر فضائی اور زمینی حملے کیے اور انہیں پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ افغان فورسز اور طالبان کے درمیان منگل کے دن تک لڑائی جاری رہی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے۔ لشکر گاہ کے مضافات کے رہائشی ملا جان نامی شخص نے بتایا کہ ”افغان فوج اور طالبان اس لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ، گولہ باری اور دھماکوں کا ایک طوفان آیا ہوا تھا۔ ایسے میں چھوٹے ہتھیاروں کی آوازیں ایسی سنائی دیتی تھیں جیسے کوئی پاپ کارن بنا رہا ہو۔ میں اپنے تمام فیملی اراکین کے ساتھ گھر کے کونے میں موجود ایک کمرے میں چلا گیا اور لڑائی ختم ہونے تک ہم وہیں دبکے بیٹھے رہے۔“
https://dailypakistan.com.pk/05-May-2021/1285727?fbclid=IwAR3UmwHRqQUwLXIAC0_MyTRsAqVaTSM0bR-hZdiCAzBzMoESAveF07zoxhE


ایبٹ آباد آپریشن، امریکی طیارے پاکستان کے ایف 16 طیارے سے کیسے بچنے میں کامیاب ہوگئے، اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ
May 05, 2021 | 18:33:PM

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد آپریشن کے ذریعے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو قتل کیا تو دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان اس امریکی آپریشن سے لاعلم رہا، مگر اب اس حوالے سے ایک اور تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق ریٹائرڈ چیف وارنٹ آفیسرڈوگلس اینگلین اس آپریشن میں اہم کردار نبھا رہے تھے۔ جب بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تو ایک ایم ایچ 47جی شینوک ہیلی کاپٹر امریکی فوج کی ’کوئیک ری ایکشن فورس‘ کی ٹیم کو لے کر اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ تک آیا۔ ڈوگلس اینگلین اس ہیلی کاپٹر کے پائلٹ تھے۔ اب انہوں نے دعویٰ کر ڈالاہے کہ پاک فضائیہ کا ایک ایف 16ایس لڑاکا طیارہ ان کے پیچھے آیا اور تین بار ان کے ہیلی کاپٹر پر میزائل فائر کرنے کی کوشش کی۔

ڈوگلس نے بتایا ہے کہ یہ ایک الیکٹرانک جنگ تھی جو میں نے جیت لی اور پاک فضائیہ کے ایف 16طیارے سے بچ کر واپس افغانستان پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس الیکٹرانک لڑائی میں پاک فضائیہ کے ایف 16طیارے سے میزائل نکل ہی نہیں پائے اور اس کا پائلٹ ناکام واپس لوٹ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈوگلس کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ الیکٹرانک لڑائی کس نوعیت کی تھی اور اس میں کس طرح کے الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز استعمال ہوئے جو ڈوگلس کے ہیلی کاپٹر میں نصب تھے، جن کی وجہ سے ایف 16طیارہ میزائل فائر کرنے میں ناکام رہا۔
مزید
https://dailypakistan.com.pk/05-May-2021/1285722?fbclid=IwAR3irtyxoQzwNysYlHXwFZnhXHA-ADYi9kKwxhxTZph-KnxsZgyIIcN2b7A


بلدیاتی انتخاب :بی جے پی کو ایودھیا میں بھی بدترین شکست
 5 May, 2021

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو ایک اور دھچکالگاہے ،حکمران جماعت اپنے گھر ایودھیا سے ہی شکست کھاگئی

لکھنو (دنیا مانیٹرنگ)بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو ایک اور دھچکالگاہے ،حکمران جماعت اپنے گھر ایودھیا سے ہی شکست کھاگئی۔ اتر پردیش کے ضلع ایودھیا کی 40 میں سے بی جے پی صرف 6 سیٹیں حاصل کر سکی، یہاں سے سماج وادی پارٹی نے 24 سیٹیں ،مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی نے پانچ سیٹیں لیں،ضلع متھرا میں 33 سیٹوں میں بی جے پی صرف 8 حاصل کر سکی۔ مایا وتی کی بہوجن سماج پارٹی نے سب سے زیادہ 13 سیٹیں حاصل کیں۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادھیاناتھ کے آبائی شہر گورکھ پورمیں بھی بی جے پی کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا،گورکھ پورکی 68 سیٹوں میں سے 20 سماج وادی پارٹی، 23 آزاد ارکان نے جیت لیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-05/1819192


ژوب: افغان سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 زخمی
Published On 05 May,2021 12:10 pm

ژوب: (دنیا نیوز) پاک افغان بارڈر پر باڑ تنصیب میں مصروف ایف سی کے اہلکاروں پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالدار سمیت 4 جوان شہید جب کہ 6زخمی ہوگئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی سیکٹر میں حملہ کیا۔ ایف سی کے جوان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں مصروف تھے۔ ایف سی نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا موثر انداز میں فوری جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید جب کہ چھ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار نور زمان، نائیک سلطان، سپاہی احسان اللہ اور سپاہی شکیل عباس شامل ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/600405_1


بھارتی فوج کی قید میں تحریک حریت کشمیر کے رہنما اشرف صحرائی انتقال کر گئے
Published On 05 May,2021 04:09 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے ہاتھوں قید تحریک حریت کشمیر کے رہنما 80 سالہ محمد اشرف صحرائی انتقال کر گئے۔

ترجمان حریت کانفرنس شیخ عبد المتین نے بتایا کہ جموں کورٹ بلوال جیل میں اسیر رہنما علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے، تحریک آزادی کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

محمد اشرف صحرائی دو برس سے کورٹ بلوال جیل میں قید تھے، مسلسل قید اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث وہ شدید علیل تھے، جیل میں طبیعت شدید خراب ہونے پر بھارتی قابض انتظامیہ نے صرف ایک روز پہلے انہیں ہسپتال منتقل کیا تھا۔

کچھ عرصہ پہلے محمد اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی بھی بھارتی قابض افواج کی حراست میں شہید ہوگئے تھے، بھارتی جیلوں میں قید دیگر کشمیریوں کی زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اشرف صحرائی کی دوران اسیری شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشرف صحرائی اور ان کے خاندان کی تحریک آزادی کیلیے عظیم قربانیاں ہیں، کشمیر کو ان جیسے عظیم بیٹوں پر فخر ہے، بھارت کی قید وبند کی صعوبتیں ان کے آہنی عزم کو متزلزل نہ کر سکیں ، اشرف صحرائی عزم صمیم کا پیکر تھے، تحریک آزادی کیلیے انہوں نے بیٹے کی شہادت پر کہا دوسرے بیٹے کی شہادت کیلیے بھی تیار ہوں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/600439_1


مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کا جینا مشکل،انتہا پسند یہودیوں نے ظلم کی انتہا کر دی
Published On 05 May,2021 05:11 pm

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کا جینا مشکل ہوگیا۔ انتہا پسند یہودیوں نے ظلم کی انتہا کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق مشرقی یروشلم کے قصبے شیخ جراح میں میں فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا ہوگئی، انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے کرکے انہیں بے دخل کردیا۔ بائیس سالہ فلسطینی خاتون یہودی شہری کو گھر سے نکلنے کا کہتی رہی۔

یہودی شہری نے کہا کہ اگر میں تمہارا گھر نہیں چراؤں گا تو کوئی اور چرا لے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ضعیف فلسطینی خاتون کی گھر میں قابض یہودیوں سے گفتگو کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو گھر چھوڑ کر علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فورسز نے شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا، چیک پوسٹس پر یہودی شہری فلسطینیوں انڈے برساتے ہیں۔ صہیونی فورسز نے فلسطینی خواتین سے مار پیٹ کی، لڑکی کا سر بھی پھٹ گیا۔ اسرائیلی فوجی مسجد کا تقدس پامال کرکے جوتوں سمیت اندر گھس گئے۔ مزاحمت کرنے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائلی عدالت نے بھی چھ فلسطینی خاندانوں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا ہے تاکہ یہودیوں کو بسایا جائے۔

حماس کا کہنا ہے کہ شیخ جراح میں مظالم بند نہ ہوئے تو اسرائیل کو قیمت چکانی پڑے گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/600454_1


باجوڑ:بم دھماکے میں 2ایف سی اہلکار شہید،2زخمی
 5 May, 2021

شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار جاوید اور لانس نائیک ظاہر اللہ شامل زخمی اعجاز، سیف اللہ خارہسپتال منتقل،سکیورٹی فورسز کا علاقہ میں سرچ آپریشن

باجوڑ(اے پی پی)ضلع باجوڑ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 2 اہلکار شہیداور دو زخمی ہوگئے ۔ باجوڑ پولیس کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے ترخو لغڑء میں سکیورٹی فورسز موبائل وین کے قریب بم دھماکا ہوا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے اس دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اور لانس نائیک ظاہر اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید جبکہ اعجاز اور سیف اللہ کو زخمی حالت میں خار ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد پورے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے 
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-05/1819142


فرانس :18سال سے کم عمر لڑکیوں پر حجاب کی پابندی کا بل پیش
 5 May, 2021

فرانس میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی لگانے کا بل پیش کردیا گیا

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر کے پیش کردہ بل میں عوامی مقامات پر 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کے پردہ کرنے پر پابندی ہوگی،بل کے خلاف سوشل میڈیا اور مسلمان لڑکیوں کی حمایت میں ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے ،واضح رہے کہ فرانس نے 2004ء میں سرکاری سکولوں میں اسلامی ہیڈ سکارف پہننے پر پابندی عائد کردی تھی اور 2010 میں گلیوں، پارکوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور انتظامی عمارتوں جیسے عوامی مقامات پر مکمل چہرے والے نقاب پر پابندی عائد کردی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-05/1819178


عراق :امریکی فوجی اڈے پر تیسرے روز بھی راکٹ حملے
 5 May, 2021

عراق میں موجود امریکی فوج کے اڈے پرمسلسل تیسرے روز بھی دو راکٹ حملے کئے گئے

بغداد(دنیا نیوز )عراق میں موجود امریکی فوج کے اڈے پرمسلسل تیسرے روز بھی دو راکٹ حملے کئے گئے ، عین الاسد ایئربیس کے غیر آباد علاقے میں دو راکٹ گرے ،راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-05/1819193


مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشت گردی 2کشمیری نوجوان شہید
 5 May, 2021

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ،بارہ مولا میں قابض فوج نے فرضی مقابلے میں 2مجاہدین کو شہید کردیا

سرینگر(دنیا مانیٹرنگ)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ،بارہ مولا میں قابض فوج نے فرضی مقابلے میں 2مجاہدین کو شہید کردیا،بارہ مولا کے علاقے ناتھی پورہ میں قابض فورسز نے افطاری کے وقت گھروں کو گھیرے میں لے لیا،قابض فورسز نے گھر گھرتلاشی آپریشن شروع کیا،اس دوران فائرنگ سے دو نوجوانوں کو شہید کردیاگیا،اہلکاروں کے مطابق یہ نوجوان کونسلر اور دیگر افراد کے قتل میں ملوث تھے ۔شہید نوجوانوں کی شناخت ابھی تک نہ ہوسکی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-05/1819191


میانمار، پارسل بم دھماکا، سابق قانون ساز سمیت پانچ ہلاک
 5 May, 2021

میانمار میں پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سابق قانون ساز اور شہری نافرمانی کی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے والے 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے

ینگون (این این آئی)دھماکا مغربی باگو میں میانمار کے جنوب وسطی حصے کے ایک گاؤں میں ہوا۔ایک مکان پر کم از کم ایک پارسل بم پھٹنے سے تین دھماکے ہوئے جس میں آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی)پارٹی کے ایک مقامی قانون ساز کے علاوہ 3 پولیس افسران اور ایک رہائشی ہلاک ہوگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-05/1819184


سی ٹی ڈی اور رینجرز کی گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے چار کارندے گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مشترکہ کارروائی کرکے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سجاد علی چنہ، محسن رضا چنہ، نوشاد علی عرف صدام اور اسلم بیگ شامل ہیں، اور تمام کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمی اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے، دہشت گروں کا گروہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2174868/1/


پچھلے سال، یعنی نومبر 2020 میں وائٹ ہاؤس پر نہ دکھائی دینے والی پراسرار توانائی کے کم از کم دو حملے ہوچکے ہیں جن کی تفتیش میں اہم امریکی ادارے اب تک سر مار رہے ہیں لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

ان عجیب و غریب اور پراسرار حملوں میں کسی نامعلوم طریقے سے مختلف افراد کو الگ الگ نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ انہیں معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ وہ کسی حملے کا شکار ہوگئے ہیں۔

حملے کا شکار ہونے والے فرد کو اچانک کسی خاص سمت سے تالیاں بجنے کی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں جن کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے 30 منٹ تک ہوسکتا ہے۔ آواز کچھ ایسی ہوتی ہے جیسے کسی کو انعام ملنے پر تالیاں بجائی جا رہی ہوں۔

دیگر علامات میں دھڑکتے والے انداز سے سر میں درد ہونا اور متلی جیسی کیفیت بھی شامل ہیں۔

اگر اس پراسرار حملے کا شکار ہونے والے فرد کے قریب دوسرے لوگ بھی موجود ہوں تو انہیں ایسی آوازیں بالکل بھی نہیں سنائی دیتیں۔

ان ظاہری علامات کو ’’ہوانا سنڈروم‘‘ کہا جاتا ہے جن کی بنیاد پر بعد میں ایسے کسی ممکنہ حملے کا اندازہ لگایا جاتا ہے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

ہوانا سنڈروم کے اوّلین واقعات 2016 کے دوران کیوبا میں تعینات امریکا اور کینیڈا کے سفارتی عملے کے ساتھ پیش آئے۔ 2018 میں ایسے ہی واقعات چین میں خفیہ مشن پر جانے والے، امریکی سی آئی اے کے اہل کاروں کے ساتھ پیش آئے۔

یہ حملے کس طرح کیے جاتے ہیں؟ ان حملوں کے پیچھے کون ہے؟ اس بارے میں فی الحال ہم کچھ نہیں جانتے۔

البتہ اس بارے میں کئی مفروضے ضرور موجود ہیں جن میں ’’براہِ راست توانائی‘‘ (ڈائریکٹ انرجی) کو اصل ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ براہِ راست توانائی سے مراد وہ توانائی ہے جو خاص اسی مقام تک پہنچے کہ جہاں تک اسے پہنچانا ہو۔

اب تک لگائے گئے اندازوں کے مطابق، اس کام کےلیے مائیکروویوز ہی موزوں ترین ہیں کیونکہ عام روشنی کی طرح انہیں کسی نقطے پر آسانی سے مرکوز (فوکس) کیا جاسکتا ہے، جبکہ یہ اپنے راستے میں آنے والی بیشتر رکاوٹوں سے آرپار گزر جاتی ہیں۔

البتہ مائیکروویوز والی بات بھی اب تک صرف ایک مفروضہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاؤس پر ’’براہِ راست توانائی‘‘ کا تازہ ترین حملہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری دنوں میں، امریکی صدارتی دفتر کے قریب ایک لان پر کیا گیا جہاں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ایک اہلکار اس سے متاثر ہوا۔

امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے تازہ ترین قیاسات کے مطابق ’’ہوانا سنڈروم‘‘ کی ممکنہ وجہ بننے والی مائیکروویو ٹیکنالوجی پر آج سے 50 سال پہلے سابق سوویت یونین میں اچھا خاصا کام کیا گیا تھا اور اس سے کچھ خفیہ ہتھیار بھی بنائے گئے تھے۔

ہوسکتا ہے کہ ماضی میں کسی ملک، تنظیم یا فرد نے یہ ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہو اور اسے مزید بہتر بنا لیا ہو۔ لیکن، ایک بار پھر، یہ بات بھی فی الحال صرف مفروضہ ہے۔
https://www.express.pk/story/2174464/509/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108324904&Issue=NP_PEW&Date=20210505


افغانستان:آپریشن، جھڑپیں ،22القاعدہ جنگجو،9اہلکار ہلاک
بدھ 05 مئی 2021ء

کابل(نیٹ نیوز،این این آئی)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں22القاعدہ جنگجو جبکہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 9اہلکار ہلاک اور16کو یرغمال بنالیا گیا۔افغان وزارت د فاع کے مطاق فورسز نے صوبہ ہلمند میں افغان فورسز نے آپریشن کیا ،کابل سے افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آپریشن میں القاعدہ کے 22 جنگجو مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبہ بغلان میں کارروائیاں کیں۔یاد رہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے جنگجوؤں اور سرکاری افواج میں جھڑپیں جاری ہیں ۔افغان صوبے ہرات میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%A7%D8%B4%D9%82%D8%A7%D8%B9%D8%A7%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%D9%84%D8%A7%DA%A9


مقبوضہ کشمیر:بھارتی فائرنگ،2نوجوان شہید،کورونا سے 52ہلاک
بدھ 05 مئی 2021ء

سرینگر (نیٹ نیوز ،این این آئی ) بھارت نے سوپور میں فائرنگ کر کے 2نوجوان شہیدکردیئے دوسری جانب ایک ہی دن میں ریکارڈ 52ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے ویکسین کی فراہمی بھی بند کردی گئی ہے ،، بھارتی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر مقبوضہ کشمیر کے سرکاری ملازمین کی برطرفی شروع کردی گئی ،سکول ٹیچر کے بعدپروفیسر اور نائب تحصیلدار بھی ملازمت سے فارغ کر دیئے گئے ،سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت شمشان گھاٹ اور قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے

https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%81%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%B3%DB%92-5%D8%A7%DA%A9


انڈیا نے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کردی، ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ
Published On 04 May,2021 04:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کا ازلی دشمن بھارت اپنی کارستانیوں سے باز نہ آیا، ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر کھلم کھلا فائرنگ کی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز پیر کی صبح بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی طرف سے دانستہ طور پر ورکنگ بائونڈری عبور کر کے پاکستان کے چاروہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلا اشعال خلاف ورزی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

چاروہ سیکٹر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے جموں سیکٹر کے بالکل سامنے واقع ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو جاری دیئے گئے مراسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے جموں سیکٹر میں واقع بھارتی بی ایس ایف کی چوکی کے اہلکاروں نے بلا اشتعال پاکستان کے چاروہ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں کے تیس رائونڈ اور 60 ملی میٹر کے چار مارٹر بم فائر کئے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 3 ٹریکٹروں پر سوار 15 بی ایس ایف اہلکار ورکنگ بانڈری عبور کر کے پاکستان کے علاقے میں داخل ہوئے ۔جب پاکستان رینجرز کے جوانوں نے بی ایس ایف اہلکاروں کو تیز سائرنوں اور سیٹیوں کے ذریعے واپس بھیجنے کی کوشش کی تو انہوں نے بلا اشتعال چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر توپوں کے ذریعے پاکستانی چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں سیکٹر میں واقع بی ایس ایف پوسٹ نے پاکستانی چوکی پر سنائپر گن کے ذریعے بھی فائرنگ کی تاکہ کسی پاکستانی جوان کو شہید یا زخمی کیا جاسکے۔

وزارت خارجہ نے کہاکہ انہیں مزید حیرانی اس بات ہوئی کہ یہ خلاف ورزی اس وقت ہوئی جب بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ جب بھارتی ذرائع ابلاغ میں چلنی والی خبروں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر عائد کیا جا رہا تھا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر امن کو سبوتاژ کرنے کے ارادے کے ساتھ ورکنگ باؤنڈری کو عبور اور مارٹر گولے فائر کرکے جارحانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بھارت کی طرف سے ڈی جی ایم اوز کے 2021ء کے معاہدے کی پہلی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ڈی جی ایم اوز کے 2021کے معاہدے پر عمل درآمد کے بارے میں بی ایس ایف اہلکاروں کے غیر مناسب رویہ ظاہر ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مودی حکومت بھارت میں کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن جیسی کوئی مہم جوئی کر سکتی ہے اور جنگ بندی کی اس خلاف ورزی سے بھارت کے ان جارحانہ عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت کل پورا دن ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جھوٹی خبر چلاتا رہا جس سے کورونا بحران سے نمٹنے میں بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/600266_1


کورونا:تہاڑجیل میں40حریت قائدین کی زندگیوں کو خطرہ
 4 May, 2021

شبیر شاہ کی بیرک کے کئی قیدی وائرس کا شکار ،رہا کیا جائے ، اہلیہ ڈاکٹر بلقیس بارہمولہ میں فوجی پروین کمار نے اپنی را ئفل سے گولی مار کرخودکشی کرلی

سری نگر(کے پی آئی)نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے 40 کشمیری حریت پسند قائدین کی زندگیوں کو خطرہ ہے ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک، شبیر شاہ ،آسیہ اندرابی،شاہد الاسلام اور الطاف شاہ سمیت40 کشمیری حریت پسند قائدین نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ کشمیری حریت پسند رہنما شبیر شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ نے تہاڑ جیل میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شبیر شاہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھرگزشتہ روز بارہمولہ میں تعینات فوجی پروین کمار نے اپنی سروس را ئفل سے گولی مار کرخودکشی کرلی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-04/1818556


اسرائیلی فائرنگ سے نہتی فلسطینی خاتون شہید
 4 May, 2021

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت اللحم میں ایک 60 سالہ فلسطینی خاتون کو گولیاں مارکر شہید کردیا

بیت اللحم (اے پی پی) طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو سر میں گولی ماری ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-04/1818563


آواران:لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،2اہلکار شہید
 4 May, 2021

بلوچستان کے ضلع آواران میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے

آواران (آئی این پی ) ٹی وی نے لیویز حکام کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو تحصیل مشکے کے علاقے بنڈکی میں لیویز رسالدار یحیی خان محمد حسنی لیویز اہلکاروں کے ہمراہ گشت کررہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اہلکار سمیع اللہ اور اختر موقع پر شہید ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا اور تحقیقات شروع کردیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-04/1818489


میانمار میں مظاہرے ،علیحدگی پسند گروپ نے فوجی ہیلی کاپٹر مارگرایا
 4 May, 2021

میانمار کے علیحدگی پسند گروپ نے سرکاری فورسز کیساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کردیا

ینگون (اے ایف پی)ملک کے متعدد علاقوں میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-04/1818568


نائیجر ،شدت پسندوں کا فوجی قافلے پر حملہ،16اہلکار ہلاک
4 May, 2021

نائیجر کے سرحدی علاقے تاہؤا میں فوج کی پٹرولنگ ٹیم پر شدت پسندوں کے حملے میں 16 فوجی ہلاک

نیامی (اے ایف پی) چھ زخمی جبکہ ایک فوجی لاپتا ہو گیا۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں پٹرولنگ ٹیم کا کمانڈر بھی شامل ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-04/1818569


امریکی شہر نیو آرک میں مسلم خواتین اہلکار سکارف کیساتھ ڈیوٹی کرسکیں گی
 4 May, 2021

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیو آرک میں مسلمان خواتین پولیس اہلکار ہیڈ سکارف کے ساتھ فرائض سرانجام دے سکیں گی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیہ کے میئر راس باراکا نے کہا کہ نیو آرک محکمہ پولیس، مسلمان اور سکھ مذہبی عقائد کے احترام میں داڑھی رکھنے کی اجازت دینے والا پہلا محکمہ ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-04/1818575


شام،ادلب میں جنگجوئوں کے اسلحہ ڈپو میں دھماکے ،3ہلاک
 4 May, 2021

شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں شدت پسندوں کے اسلحہ ڈپو میں دھما کے سے 2 جنگجوؤں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے

دمشق (اے ایف پی) شامی آبزرویٹری کے مطابق دھماکے سے شدت پسندوں کااسلحے کا گودام مکمل طور پر تباہ ہو گیا
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-04/1818572


لشکر گاہ پر قبضے کیلئے طالبان کا بڑا حملہ، شدید لڑائی، آبادی کا انخلا
 4 May, 2021

ہلمند کے دارالحکومت پر قبضے کیلئے طالبان کی پیشقدمی،فرح میں طالبان کا فوجی اڈے پر قبضہ ،22فوجی ہلاک ، غزنی میں بمباری،11طالبان ہلاک،زلمے خلیل کی کابل آمد،افغان قیادت سے امن عمل پر مشاورت کی

کابل(دنیا مانیٹرنگ)امریکی فوج کا انخلا شروع ہوتے ہی افغانستان میں لڑائی کا سلسلہ تیز ہوگیا،طالبان نے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کا محاصرہ کرلیا،شہر پر قبضے کیلئے شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ،لشکر گاہ کے قریب طالبان نے مزید 11چوکیوں پر قبضہ کرلیا۔ افغان وزارت دفاع نے شہر کو بچانے کیلئے کمک روانہ کردی۔شہر سے لوگوں کا انخلا شروع ہوگیاہے ۔ صوبہ فرح میں طالبان نے افغان فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس سے 22فوجی ہلاک ہوگئے ،ادھر غزنی کے قریب افغان فورسز نے کارروائی کے دوران 11طالبان کو ہلاک کردیا۔دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی کابل پہنچ گئے ،انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کو امن عمل سے متعلق اعتماد میں لیا،افغان میڈیا کے مطابق طالبان اور امریکا میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ،طالبان نے شرط رکھی ہے کہ امریکا جولائی تک انخلا مکمل کرنے کا وعدہ کرے تو استنبول کانفرنس میں شرکت اور باقاعدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-04/1818577


جواد ظریف کی فوج پر تنقید تباہ کن، امریکہ کے موقف والی باتیں نہیں کرنی چاہئیں: خامنہ ای
منگل 04 مئی 2021ء

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈرآیت اﷲ علی خامنہ ای نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کی افشا آڈیو ریکارڈنگ میں فوج پر تنقید کو حیران کن اور تباہ کن قراردیا ہے ۔انہوں نے کہا امریکہ کے موقف والی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، ملک کی پالیسیاں مختلف معاشی، فوجی، معاشرتی، سائنسی اور ثقافتی منصوبوں سے بنی ہیں،فیصلے سپریم نیشنل کونسل ہی کرتی ہے ،وزارتِ خارجہ کا کام اعلی اداروں اور عہدے داروں کی وضع کردہ پالیسیوں پر عمل درآمد ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق علی خامنہ ای نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں ملک کے عہدے داروں میں سے ایک سے کچھ سنا ہے ۔یہ بہت ہی حیرت انگیزاور تباہ کن تھا۔انھوں نے اپنی تقریر میں کسی بھی مرحلے پر وزی خارجہ جواد ظریف کا نام نہیں لیا ہے ۔البتہ یہ کہا کہ وہ امریکا کے دعوئوں کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہمیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہییں جن سے یہ لگے کہ ہم امریکیوں ہی کے موقف کا اعادہ کررہے ہیں۔ایران کے رہبرِاعلی نے کہا کہ وزارتِ خارجہ کا کام اعلی اداروں اور عہدے داروں کی وضع کردہ پالیسیوں پر عمل درآمد ہے ۔دنیا میں کہاں وزارت خارجہ کسی ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ ایک حصہ دوسرے سے الگ ہے یا اس سے متصادم ہے یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے جس کا ارتکاب اسلامی جمہوریہ کے عہدیداروں کو نہیں کرنا چاہیے ۔آیت اللہ خامنہ ای نے لیک آڈیو یا جواد ظریف کے نام کا حوالہ نہیں دیا لیکن ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی تقریر کے آخری چند منٹ میں وزیر خارجہ کو واضح طور پر نشانہ بنایا۔دریں اثنا جواد ظریف نے خامنہ ای کی تقریر نشر ہونے کے بعد انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا تھا اور اس میں سپریم لیڈر کی ناراضی پر ان سے معذرت کی تھی انہوں نے کہاکہ خامنہ ای کے بیانات ہمیشہ سے میرے اور میرے ساتھیوں کے لیے فیصلہ کن عامل کی اہمیت کے حامل رہے ہیں ان کے احکام کو تسلیم کرنا خارجہ پالیسی کی ایک ناقابل تردید ضرورت ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AC%D8%AF%D9%81-%DA%A9-%D8%AC-%D8%B1-%D8%AA-%D8%AA%D8%A8-%DA%A9


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108320848&Issue=NP_PEW&Date=20210504


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108320846&Issue=NP_PEW&Date=20210504


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108320850&Issue=NP_PEW&Date=20210504


فلسطینی سر زمین پر یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے ہی ایک واقعے میں قابض یہودی کی فلسطینی لڑکی سے ہونے والے مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہودی شخص ویڈیو بنانے والی لڑکی کو مخاطب کرکے کہتا ہے کہ اگر میں تمہارے گھر پر قبضہ نہیں کرتا تو کوئی اور کرلیتا۔

یہ ویڈیو معروف فلسینی سماجی کارکن تمر مقلدہ نے شیئر کی جب کہ اسرائیلی آباد کار 22 سالہ مونا نامی لڑکی سے گفتگو کر رہا ہے۔ مونا یہودی شخص کو اس کے آبائی گھر پر قبضہ کرنے سے منع کرتے ہوئی کہتی ہے کہ تم جانتے ہو کہ یہ تمہارا گھر نہیں ہے۔

جواب میں اسرائیلی شخص ڈھٹائی سے کہتا ہے کہ ہاں لیکن اگر میں نہیں کروں گا تو اس گھر پر کوئی اور قبضہ کرلے گا اس لیے بہتر ہے تم خاموش رہو۔

واضح رہے کہ چند برسوں سے اسرائیلی حکومت نے فلسطین میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زمین کے اصل حقدار فلسطینیوں کو نکال کر تیزی سے یہودیوں کو بسانے کا عمل شروع کردیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2174506/10/


افغان صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کی طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد طالبان 16 اہلکاروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں صوبہ فرح میں 20 ، بغلان میں 4، بدخشاں میں 8 اور ہیرات میں 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 62 طالبان ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تاہم متعدد علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2174368/10/


مقبوضہ وادی میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، فائرنگ کی آواز سن کر جیسے ہی دیگر اہلکار کیمپ میں پہنچے تو ساتھی کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت پروین کمار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھا جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات متعدد بھارتی فوج کے اہلکار زہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث آئے دن خودکشی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کہ 2007 سے اب تک 500 سے زائد اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2174377/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108318904&Issue=NP_PEW&Date=20210503


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108320223&Issue=NP_PEW&Date=20210503


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/03052021/P3-Lhr-018.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/03052021/P3-Lhr-019.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/03052021/P6-Lhr-060.jpg


کراچی اور شکارپور سے کالعدم ٹی ٹی پی، داعش کے 6 دہشت گرد گرفتار
پیر 03 مئی 2021ء

کراچی،شکارپور(سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) کراچی اور شکارپور پولیس کی کامیاب کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم داعش کے 6 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ۔ ضلع کیماڑی پولیس نے سائٹ ولیکا چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں گل نیاز عرف علی، شاہ رخ عرف عبدالرحمن اور عجب خان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے فنڈ جمع کیا کرتے تھے ، دہشت گرد ساتھیوں کی سہولت کاری کے علاوہ مالی مدد بھی کرتے تھے ۔ ادھر شکارپور سے کالعدم داعش کے 3 خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے ۔ ایس ایس پی کامران نواز کے مطابق بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان میں خالد محمود عرف امیر حمزہ، صدیق بروہی اور عثمان بروہی شامل ہیں، ایس ایس پی کے مطابق خالد محمود داعش سندھ کے نائب امیر عبدالحفیظ بندرانی کا چھوٹا بھائی ہے ، دہشت گرد کا بھائی عبدلحفیظ بندرانی سندھ، بلوچستان میں مذہبی دہشت گرد کارروائیوں میں ماسٹر مائنڈ تھا، خالد محمود قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے اور بارودی مواد کی برآمدگی جیسے متعدد مقدمات میں شکارپور پولیس کو مطلوب تھا۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D8%B1%D8%A7%DA%86%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B4%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%BE%D9%88%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D8%A7%D9%84%D8%B4-%DA%A9%DB%92-6-%D8%AF%D8%B4%D8%AA-%DA%AF%D8%B1%D8%AF-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1


مسجد اقصیٰ پر حملے اور نمازیوں پر تشددقابل مذمت :سوڈان
پیر 03 مئی 2021ء

خرطوم (صباح نیوز)سوڈان کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پر ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں اورتشدد کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے حملے تشدد نفرت اور اشتعال انگیزی کا کھلا ثبوت ہے ،مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوڈانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ماہ صیام کے آغاز ہی سے بیت المقدس بالخصوص حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے آنے والے فلسطینیوں پرحملے کرکے انہیں زخمی کیا گیا۔ اس کے علاوہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں تشدد اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ یہودی آباد کاروں کے حملے اور تشدد نفرت اور اشتعال انگیزی کا کھلا ثبوت ہے ۔سوڈانی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ بیت المقدس کے عرب، اسلامی اور مسیحی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے تاریخی قانون پرعمل درآمد یقینی بنائے اور القدس میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ بند کرے ۔بیان میں کہا گیا کہ سوڈان مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آئے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%86%D8%A8%D9%84-%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%86


امریکی فوج کے 4ہزار افغان کنٹریکٹرز انخلا سے پریشان
 2 May, 2021

طالبان سے دھمکیاں مل رہیں،ہمارا مستقبل موت کے علاوہ کچھ نہیں ہے یورپ میں پناہ دی جائے ، امریکی سفارتخانے کے باہر دھرنادینگے :کنٹریکٹرز

کابل (دنیا مانیٹرنگ)امریکا سمیت غیر ملکی فورسز کے انخلا نے ان کیلئے کام کرنیوالے افغانوں کو اپنے مستقبل سے متعلق تشویش میں مبتلا کردیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی کنٹریکٹرز کی تعداد 17 ہزار سے کم ہے ، جن میں چار ہزار 700 کے لگ بھگ مقامی ہیں،افغان کنٹریکٹرز جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ انہیں امریکا یا یورپ میں سیاسی پناہ دی جائے ، افغان نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹریکٹر محمد عارف احمد زئی نے بتایا کہ انہیں کئی مرتبہ طالبان کی جانب سے دھمکیاں ملیں، ان کا مستقبل موت کے علاوہ کچھ نہیں، ایک کنٹریکٹر نے کہا کہ وہ دیگر تین ہزار سے زائد ساتھیوں کیساتھ اپنے حق کیلئے امریکی سفارت خانے کے باہر دھرنا دیں گے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-02/1817686


عراق میں داعش کے حملے ،16افرادہلاک
 2 May, 2021

عراق میں جنگجوؤں کے حملوں میں فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے

بغداد (اے ایف پی)سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے داعش کے جنگجوؤں نے کئے ،ایک حملے میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 افسروں سمیت چار فوجی ہلاک ہوئے ، قافلے کی مدد کیلئے پہنچنے والے فوجیوں کا جنگجوؤں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک افسر سمیت تین فوجی اور ایک مقامی رضا کار ہلاک ہوئے ، دوسرے واقعہ میں داعش کے جنگجوؤں نے کرد فورس پر حملہ کیا جس سے 6 کرد جنگجو ہلاک ہوئے ۔تیسرا حملہ شام کے سرحد کے قریب ہوا جس میں ایک افسر سمیت 2 فوجی ہلاک ہوئے ۔ ادھر صوبہ دیالہ میں بم دھماکے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-02/1817683


فیس بک نے مودی استعفیٰ دوکی12ہزار پوسٹس چھپا لیں ، صارفین کا ہنگامہ
 2 May, 2021

فیس بک کی جانب سے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے استعفے کے مطالبے پر مبنی 12 ہزار پوسٹس چھپا لی گئی ہیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فیس بک کی طرف سے پابندیوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے ،عرب نیوز کے مطابق انڈیا میں کورونا وبا کو درست طور پر کنٹرول نہ کرنے کے الزام لگاتے ہوئے ہیش ٹیگ ’’ریزائن مودی‘‘ کے تحت پوسٹس کی جا رہی ہیں، تاہم فیس بک کی جانب سے ایسی پوسٹس غائب کر دی گئیں جن کے ساتھ یہ ہیش ٹیگ لگا تھا،جب فیس بک پر اس ہیش ٹیگ کو سرچ کیا جائے تو یہ پیغام سامنے آتا ہے ’’ان پوسٹس میں کچھ مواد ہمارے کمیونٹی سٹینڈرڈز کے خلاف جاتا ہے ‘‘۔اس حوالے سے فیس بک کے ترجمان نے کہا ہم نے اس ہیش ٹیگ کو انڈین حکومت کے کہنے پر نہیں ہٹایا بلکہ ایسا غلطی سے ہوا ہے ، ہم نے اس کو بحال کر دیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-02/1817684


مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے اپریل میں18کشمیری شہید کئے
 2 May, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران اپریل میں 18بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگر(اے پی پی )کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پرامن مظاہرین پرفائرنگ ، پیلٹ بندوق کے استعمال اور آنسوگیس کے گولے داغے جانے کے نتیجے میں کم از کم 64افرادزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران92افرادکو گرفتار کیا گیا ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران 9مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کردیں جبکہ 4خواتین کی بے حرمتی کی ۔دریں اثنابھارتی حکام نے جموں خطے کی کوٹ بھلوال ، کٹھوعہ اور امپھالہ جیلوں سے کم از کم 31نظربندوں کو کورونا سے شدید متاثربھارتی ریاست ہریانہ کی کرنال جیل میں منتقل کر دیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-02/1817682


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108316656&Issue=NP_PEW&Date=20210502


ایران کے شہر قُم کے نزدیک ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تباہ اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قُم کے نزدیک موالدان کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیوں اور 150 اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تباہ اور 4 فائر فائٹرز شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار تیزی سے پھیلتی آگ کو فیکٹری میں کیمیائی مادوں کے بہت بڑے بڑے ٹینکوں تک پہنچنے سے روکنے میں کامیاب رہے ورنہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
https://www.express.pk/story/2173817/10/


بھارت کی 5 ریاستوں مغربی بنگال، تامل ناڈو، کیرالا، آسام اور پڈوچیری کے ودھان اسمبلی کے انتخابات میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو 3 ریاستوں میں شکست کا سامنا ہے جب کہ دو ریاستوں میں انتخابی اتحاد کے باعث بہ مشکل سبقت حاصل کرسکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ریاستوں کی قانون ساز اسمبلی (ودھان) کے لیے ہونے والے الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس، تامل ناڈو میں درا ویدیئن پروگریسیو فیڈریشن، کیرالہ میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ جب کہ آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم انتخانی اتحاد ’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس‘ نے میدان مار لیا ہے۔

سب سے اہم اہمیت کا حامل الیکشن مغربی بنگال کا تھا جہاں 292 نشستوں میں 185 پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کرکے مودی کو شکست کی دھول چٹادی۔ بی جے پی 104 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔ اس ریاست میں انتخابی مہم کے دوران جھڑپوں میں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

دوسرا بڑا انتخابی معرکہ تامل ناڈو میں ہوا جہاں 234 میں سے 138 نشستوں پر ’’ڈی ایم کے‘‘ نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے جب کہ اپوزیشن جماعت نے 92 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس ریاست میں بی جے پی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اسی طرح کیرالہ میں 140 نشستوں کے لیے مقابلہ تھا جو بائیں بازو کی جماعت لیفٹ ڈیموکریٹک فیڈریشن نے 81 نشستیں جیت کر اپنے نام کرلیا۔ یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو 50 نشستیں مل سکیں۔ یہاں بی جے پی کے 30 سے زائد سیاسی جماعتوں کے انتخابی اتحاد کو صرف 3 نشستیں مل سکیں۔

آسام میں بی جے پی کے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس نے 48 سیٹیں اپنے نام کیں اسی طرح پڈوچیری میں 30 میں 17 نشستیں مودی کے اتحاد اور 11 یونائٹڈ پروگریسیو الائنس نے حاصل کیں۔
https://www.express.pk/story/2173760/10/


میانمار میں باغی تنظیم کاچن انڈی پینڈنس آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بمباری کے بعد واپس جانے والے ملٹری ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی باغی تنظیم نے صوبے کاچن کے گاؤں موئیموک میں ایک ملٹری ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر گاؤں پر بمباری کرکے واپس جا رہا تھا۔

باغی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی لڑاکا طیاروں نے گاؤں پر بمباری کی جب کہ اس ہیلی کاپٹر سے لوگوں پر گولیاں برسائی جارہی تھیں۔ فضائی کارروائی کے بعد ہیلی کاپٹر واپس جارہا تھا جسے جنگجوؤں نے راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا نے بھی کاچن میں ملٹری ہیلی کاپٹر کے حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیتوں میں ایک تباہ حال ہیلی کاپٹر سے دھواں اُٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم سرکاری سطح پر حادثے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور حکمراں 75 سالہ آنگ سان سوچی کو حراست میں لے کر ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی
https://www.express.pk/story/2174127/10/


اسرائیل : یہودیوں کے اجتماع میں بھگدڑ، 45 ہلاک، 150 سے زائد زخمی
 1 May, 2021

جبل جرمق میں ہونیوالے مذہبی اجتماع میں ہزاروں افراد شریک تھے ، ایک مشکوک پیکٹ سے افراتفری مچ گئی ، زیادہ تر اموات دم گھٹنے اور کچلے جانے کے باعث ہوئیں، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں

تل ابیب (رائٹرز)اسرائیل میں یہودیوں کے ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے 45 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق جبل جرمق میں ہونیوالے مذہبی اجتماع میں کورونا پابندیوں کے باوجود ہزاروں زائرین شریک ہوئے ، اجتماع میں تمام رات عبادت اور مذہبی گیتوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ ایک مشکوک پیکٹ کی وجہ سے مچی، جس نے چند لمحوں میں پورے ماحول کو غمناک بنا دیا، زیادہ تر اموات دم گھٹنے اور کچلے جانے سے ہوئیں، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-01/1817278


افغانستان، مختلف واقعات میں 39ہلاک، 90زخمی
 1 May, 2021

افغانستان میں ٹرک بم دھماکے سمیت مختلف واقعات میں 39 افراد ہلاک، 90 سے زائد زخمی ہو گئے

کابل (دنیا مانیٹرنگ ، نیوز ایجنسیاں) اٖفغان میڈیا کے مطابق صوبہ لوگر کے شہر پل علم کے ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک، 90 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ مقامی پولیس چیف کے مطابق گیسٹ ہاؤس لوگر کی صوبائی کونسل کے سابق سربراہ کی رہائش گاہ تھی جہاں مہمان ٹھہرتے تھے ، گیسٹ ہاؤس میں زیادہ تر طلبہ مقیم تھے جوکہ یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دینے کیلئے آئے تھے ۔ دھماکا افطاری کے وقت ہوا جس سے گیسٹ ہاؤس کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ادھر صوبہ بغلان میں ایک سکیورٹی اہلکار کے گھر پر حملے میں 2 جنگجوؤں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کے گھر پر حملہ کیا جس پر اہلخانہ نے حملہ آوروں کابھرپور مقابلہ کیا، ایک گھنٹے جاری رہنے والی دو طرفہ فائرنگ کے دوران اہلکار کے خاندان کے 7 افراد ہلاک جبکہ 2 جنگجو مارے گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق حملے میں سکیورٹی اہلکار محفوظ رہا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-01/1817280


بوسنیا کے ’’قصائی‘‘کی اپیل کا فیصلہ 8جون کو سنایا جائیگا
 1 May, 2021

اقوام متحدہ کے جج بوسنیا کے قصائی راتکو ملادیچ کی اپیل کا فیصلہ 8 جون کو سنائیں گے

دی ہیگ (اے ایف پی) راتکو ملادیچ کو بوسنیا کی جنگ کے دوران 8 ہزار مسلمانوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کے الزامات پر 2017 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی جس کے خلاف اس نے اپیل دائر کی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-01/1817281


افغانستان سے انخلا کے دوران اضافی فورسز تعینات کرنیکا منصوبہ
 1 May, 2021

آرمی رینجرز ٹاسک فورس انخلا کے دوران اپنی فورسز کاتحفظ کریگی:وائٹ ہائوس

واشنگٹن(شِنہوا)وائٹ ہائوس نے کہاہے امریکی فوج انخلا کے دوران اتحادی افواج کی حفاظت کیلئے اضافی فورسز افغانستان بھیجی جائے گی۔ نائب پریس سیکرٹری نے بتایا آرمی رینجرز ٹاسک فورس کے کچھ حصے عارضی طور پر افغانستان میں تعینات کئے جائیں گے تاکہ انخلا کے دوران اپنی فورسز کاتحفظ کرسکیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-01/1817284


روس میں امریکی سفارتخانے نے قونصلر خدمات میں کمی کردی
 1 May, 2021

امریکی سفارتخانے نے روس میں اپنے مشن کی افرادی قوت محدود کرنے کو جواز بنا کر قونصلر خدمات میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے

ماسکو(شنہوا)سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی سفارتخانہ 12 مئی سے صرف ہنگامی شہری خدمات اور امیگریشن کیلئے عمر کی حد کو پہنچنے والے بچوں کی قلیل تعداد سے متعلق ہنگامی ویزے کے علاوہ تمام قونصلر خدمات کو کم کردے گا۔ سفارت خانے نے امریکی شہریوں جن کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے ، تاکید کی ہے کہ وہ 15 جون سے پہلے ملک چھوڑدیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-01/1817288


کر غیزستان ‘ تاجکستان میں جھڑپیں جاری، 31ہلاک، 154زخمی
 1 May, 2021

سرحدی تنازع پر کرغزستان اور تاجکستان کے فوجیوں کے مابین جھڑپوں میں 31 ہلاک اور 154 زخمی ہو گئے

بشکیک (اے ایف پی) کرغزستان کے مقامی حکام کے مطابق متنازعہ سرحدی علاقے میں وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث سرحدی اضلاع سے 10 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ازبکستان کے ایوان صدر کے مطابق کشیدگی میں کمی کیلئے صدر شوکت میرضیایوف دونوں ملکوں کی قیادت کیساتھ رابطے میں ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-01/1817286


افغان طالبان امریکی فوج کوبچاتے رہے :مغربی سفارتکار
 1 May, 2021

طالبان نے مغربی فوجیوں کو داعش و دیگر گروپوں سے تحفظ دینے کا معاہدہ کیا تھا یکم مئی کے بعد امریکا کو سکیورٹی ضمانت نہیں :طالبان ، امریکا معاملہ پر خاموش

کابل (رائٹرز)مغربی سفارت کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی انخلا کے معاہدے کی ایک خفیہ شق کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران طالبان نے کئی مرتبہ افغانستان میں امریکی فورسز کے ٹھکانوں کا دفاع کیا اور انہیں حریف گروپوں کے حملوں سے بچایا۔نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران 2 مغربی سفارت کاروں نے بتایا کہ داعش جیسے گروپوں کے حملوں سے مغربی فوجی ٹھکانوں کے تحفظ کی پیش کش طالبان نے کی تھی جسے امریکا نے قبول کر لیا۔ان کے مطابق طالبان اپنے وعدوں پر عمل کے حوالے سے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا چاہتے تھے ،جس میں اہم ترین افغان سرزمین کو امریکی مفادات پر حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دینے سے متعلق تھا۔ ایک سفارت کار نے بتایا کہ طالبان نے مغربی فوجی ٹھکانوں کو تحفظ دینے کیلئے اپنے جنگجوؤں کو حکم دیا کہ پورے عرصہ کے دوران کسی غیر ملکی فوجی کو ہلاک یا زخمی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کیلئے یہ پیشکش اس لئے بھی اہم تھی تاکہ وہ ثابت کرسکیں کہ حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان تحریک کے تمام گروپوں کو کنٹرول کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس دوران طالبان نے حقانی نیٹ ورک اور داعش کے جنگجوؤں کی مغربی ٹھکانوں پر چھوٹے چھوٹے حملوں کے جواب میں فوری کارروائیاں کی۔ رابطے پر ترجمان طالبان ذبیج اللہ مجاہد نے طالبان کے حفاظتی گروپ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ یکم مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد امریکا کو سکیورٹی کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی ہے ، یکم مئی کے بعد حملے کرنے ہیں کہ نہیں، اس پر گروپ میں بات چیت جاری ہے ۔ رابطے پر امریکی دفتر خارجہ نے خفیہ شق کی موجودگی کا کوئی جواب نہ دیا، نہ طالبان کے حفاظتی گروپ پر کوئی تبصرہ کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-05-01/1817287


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/05/01052021/P3-Lhr-010.jpg


افغانستان سے فوج کا انخلا شروع کردیا:نیٹو
 30 April, 2021

انخلا چند ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا ،نیٹو فورسز کا تحفظ اولین ترجیح ہے

کابل (اے ایف پی )امریکی صدر کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے نیٹو نے بھی افغانستان نے فوجی انخلا شروع کر دیا۔ نیٹو اتحاد کے ایک سینئر افسر نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ نیٹو نے اپریل کے وسط میں افغانستان سے ریزولیوٹ سپورٹ مشن فورسز کا انخلا شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ، یہ چند ماہ میں مکمل کر لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو فورسز کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انخلا کے عمل کے دوران طالبان کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-30/1816597


کرغزستان اور تاجکستان میں سرحدی جھڑپیں،جنگ بندی پر اتفاق
 30 April, 2021

کرغیزستان اور تاجکستان نے جنگ بندی اور متنازعہ سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس بلانے پر اتفاق کر لیا

بشکیک (اے ایف پی) کرغزستان کی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے کئی دور کے بعد جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان متنازعہ سرحد پر گزشتہ کئی سال سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-30/1816603


مقبوضہ کشمیر :آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں ، پمفلٹس تقسیم
 30 April, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرز چسپاں اور پمفلٹس تقسیم کئے گئے ہیں جن پرلوگوں سے جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے

سری نگر(اے پی پی)کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے پوسٹروں اور پمفلٹوں پر ہندوتوا ایجنڈے پر زبردستی عمل درآمد کیخلاف نعرے درج تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-30/1816602


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108311626&Issue=NP_PEW&Date=20210430


یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی پھر بے حرمتی؛ اسرائیلی اقدامات نسلی عصبیت نہیں،فلسطینیوں سے ہونیوالی زیادتیوں کا تدارک کرینگے :امریکہ
جمعه 30 اپریل 2021ء

واشنگٹن،مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی، صباح نیوز)امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں سے نسلی امتیاز برتنے کے ہیومن رائٹس واچ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ہونے والی زیادتیوں کے تدارک کا عزم ظاہر کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہاکہ امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات نسل پرستانہ عصبیت پر مبنی نہیں ہیں تاہم امریکی صدر جو بائیڈن کے محکمہ خارجہ کہنا تھا کہ وہ کسی بیرونی گروپ کے ذریعے رپورٹس کا عوامی تجزیہ نہیں کرائیں گے اور نئی انتظامیہ کا یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کے سراسر مخالف ہے ۔ترجمان نے اسرائیل اور فلسطینیوں دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں جو تنا ئوبڑھنے کا سبب بنیں۔ دریں اثنااسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے قبلہ اول میں گھس کر بے حرمتی کی۔شرپسندوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس پر اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے ۔یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جبکہ دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عائدکردیں۔ادھر اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک طبی رضاکار لوئی جعافرہ کو پانچ دن گھر پرنظر بند رکھنے اور دو ہفتے کیلئے باب العامود اور شاہراہ سلطان میں داخلے پرپابندی کی سزا سنادی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AF%DB%8C-%D8%B4%D8%B1%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8-%D8%B3%DB%92%D8%B1%DB%8C%D9%86%DA%AF%DB%92-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81


اسلاموفوبیا کے مسئلے پر واضح خیالات الجزیرہ کے پروگرام میں عمران خان کو ہفتہ کی شخصیت قرار دیدیا گیا
جمعه 30 اپریل 2021ء

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کو اسلامو فوبیا کے مسئلے کے حل کے لئے ان کے خیالات اور کوششوں پرالجزیرہ کے ہفتہ وار پروگرام ’’سباق الاخبار‘‘(نیوز مقابلہ) میں ہفتہ کی شخصیت کا ووٹ دیا گیا ۔سباق الاخبار الجزیرہ ٹی وی پر عربی میں ایک گھنٹے کا ہفتہ وار لائیو پروگرام ہے ۔ یہ پروگرام عرب ممالک میں بہت مقبول ہے ۔ اس پروگرام میں چینل ہفتے کی تین سے چار بڑی خبروں کا انتخاب کرتا ہے اور اس کے بعد ناظرین سے ووٹ دینے کو کہا جاتا ہے کہ کون سی نیوز سٹوری اور اس سے منسلک شخصیت سب سے بہترین ہے ۔ الجزیرہ کے ناظرین ؍ شائقین نے 24 اپریل 2021 کو سباق الاخبار پروگرام میں اسلامو فوبیا کے معاملے پروزیراعظم عمران خان کے واضح خیالات پر انہیں ہفتہ کی شخصیت کے طور پر ووٹ دیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D9%88%D9%81%D9%88%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%D8%B4%D8%AE%D8%B5%DB%8C%D8%AA-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7


بھارتی فوجیوں کی خواتین افسروں سے جنسی ہراسانی کا انکشاف
جمعه 30 اپریل 2021ء

سری نگر،اسلام آباد(کے پی آئی،این این آئی) بھارتی فوجیوں کی طرف سے خواتین افسروں اور اہلکاروں سے جنسی ہراسانی کا انکشاف ہوا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ایک سینئر افسر کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد بھارتی ایئر فورس کی ایک خاتون پائلٹ نے اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ میں عرض داشت دائر کر دی ہے ۔دریں اثنا مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے کالے قانون پی ایس اے کے تحت قے د دو افراد فیروز احمد اور اشفاق احمدکی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔ جموں میں ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہر کیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%AA%D8%B1%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%DA%A9%D8%B4%D8%A7%D9%81


ریاستی الیکشن مکمل: مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس، آسام میں بی جے پی آگے
جمعه 30 اپریل 2021ء

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریاستی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہو گئی جسکے ساتھ ہی مغربی بنگال ، تامل ناڈو،کیرالہ ، پڈوچیری اور آسام میں انتخابی عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ایگزٹ پول کے مطابق مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس، آسام میں بی جے پی آگے ۔ بھارتی تاریخ میں یہ واحد ریاستی انتخاب ہے جس میں علاقائی پارٹی کو شکست دینے کیلئے وزیر اعظم نے غیر معمولی انتخابی مہم چلائی ہو۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA%DB%8C-%D8%A7%D9%84%DB%8C%DA%A9%D8%B4%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DB%8C-%D8%AC%DB%92


روسی دفاعی نظام امریکہ کیلئے خطرہ، ترکی سمیت تمام اتحادی خریدنے سے گریز کریں:بلنکن
جمعه 30 اپریل 2021ء

واشنگٹن(این این آئی،صباح نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ روسی ایس 400 میزائل دفاعی نظام امریکی سلامتی کے لئے خطرناک ہے ، ترکی سمیت تمام اتحادی روسی دفاعی نظام خریدنے سے گریز کریں،بلنکن نے کہا کہ ہم نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ روسی میزائل معاہدے کومنسوخ کرے ، اتحادی ملکوں کے ماسکوکے ساتھ معاہدے پابندیوں کا باعث بن سکتے ہیں،آرمینی قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کا فیصلہ حیران کن نہیں ہے ۔وزارت خارجہ کے پریس سنٹر میں ہونے والے ایک ورچوئل تقریب میں بلنکن نے کہا کہ اب سے یہ بہت اہم ہے کہ ترکی اور امریکہ کے تمام اتحادی روسی ہتھیاروں ، خاص طور پر ایس400 سسٹم کی خریداری سے گریز کریں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B1%D9%88%D8%B3%DB%8C-%D8%AF%D9%81%D8%A7%D8%B9%DB%8C-%D9%86%D8%B8%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AF%D9%86%DB%92-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B1%DB%8C%D8%B2-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA%D8%A8%D9%84%D9%86%DA%A9%D9%86


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/30042021/P6-Lhr-056.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/30042021/P3-Lhr-011.jpg


چمن :پولیس وین کے قریب دھماکا ، اہلکار شہید ، 5افراد زخمی
 29 April, 2021

گاڑی بازار سے گزر رہی تھی، دھما کا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا

چمن (نامہ نگار، اے پی پی)چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ،جبکہ ایک اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا دھماکا خیزمواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار حکمت اللہ شہید جبکہ اہلکار محمد یوسف سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ،محمد یوسف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-29/1816296


غیر ملکی افواج کے انخلاء کا خیر مقدم کرتے ہیں، طالبان
 29 April, 2021

طالبان نے نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل سکاٹ مِلر کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے

کابل (این این آئی )جس میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل یکم مئی سے شروع ہو جائے گا۔طالبان کی ویب سائٹ پر ایک آرٹیکل میں تحریر کیاگیا کہ انخلا کا یہ اعلان قابل تعریف ہے ۔ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی جنگ کی بنیادی وجہ ہے ۔ اب ہمیں یہ خوش امیدی ہوئی ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کا تنازع ختم ہو جائے گا اور مستقبل میں افغان شہری پر امن طریقے سے زندگی گزار سکیں گے ۔ طالبان
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-29/1816313


ایران نے یمن جنگ کے خاتمے کیلئے جنگ بندی کی حمایت کردی
 29 April, 2021

ایران نے یمن کی خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے جنگ بندی اور امن مذاکرات کی حمایت کر دی

مسقط (اے ایف پی)ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے عمان میں حوثی باغیوں کے ترجمان سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے جنگ بندی اور قیام امن کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔ انہوں نے سیاسی حل کو یمن کے بحران کا واحد حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران یمن میں جنگ بندی اور صرف یمن کے نمائندوں کے مابین مذاکرات کی حمایت کرتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-29/1816315


روس نے مزید7یورپی سفارتکار ملک بدر کردیئے
 29 April, 2021

روس نے سات یورپی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

ماسکو (اے ایف پی) روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ استونیا اور لٹویا کا ایک ایک، لتھووینیا کے 2 اور سلوواکیہ کے تین سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر سات روز کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-29/1816320


میانمار،فوجی جنتا نے جنگجوئوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی
 29 April, 2021

میانمار کی فوج نے کارین نیشنل یونین کے جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائیاں تیز کر دیں

بنکاک (اے ایف پی)نیوز ایجنسی کے مطابق یہ کارروائیاں منگل کو ایک فوجی بیس پر کارین نیشنل یونین کے جنگجوؤں کے حملے کے جواب میں کی گئیں۔ کارین نیشنل یونین کے سربراہ خارجہ امور نے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تنظیم کے جنگجوؤں نے فوجی ٹھکانوں پر کوئی حملے نہیں کئے ۔ انہوں نے شہری علاقوں میں فضائی کارروائیوں کی مذمت بھی کی، تاہم انہوں نے فضائی حملوں میں ہونیوالے جانی نقصان کا کوئی ذکر نہ کیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-29/1816323


براہ راست مذاکرات کیلئے طالبان نے افغان رہنمائوں کو خطوط لکھ دیئے
 29 April, 2021

طالبان نے براہ راست مذاکرات کیلئے تمام افغان رہنماؤں کو خطوط ارسال کر دیئے

کابل (دنیا مانیٹرنگ) افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی نے طالبان کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی پیش کش کی تصدیق کر دی۔چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان نے افغان نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہاکہ خط کامقصد افغان حکومت میں پھوٹ ڈالنا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-29/1816325


ریاست کیلی فورنیا میں پولیس افسروں نے ایک اورشہری کوموت کی نیند سلادیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس افسران کے ہاتھوں دم گھٹنے سے ایک اور26 سالہ ماریوگونزیلزشہری ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے نوجوان کو گرفتاری کے وقت 5 منٹ تک زمین پرزبردستی دبائے رکھا گیا جس کے باعث دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق 26 سالہ شہری کی موت سے متعلق تمام تفصیلات دوکیمروں کی ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ملیں۔ نوجوان کی موت کا واقعہ 19 اپریل کوایک پارک میں پیش آیا تھا۔ واقعہ سے متعلق پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ پارک میں ایک مشتبہ شخص نشے کی حالت میں موجود ہے۔ پولیس فوری طورپرپارک پہنچی تو نوجوان کو اپنی شناخت بتانے میں دشواری ہوئی۔ جس پر پولیس نے اس کے ہاتھ کمرکے پیچھے باندھنے کی کوشش کی لیکن جب اس نے مزاحمت کی تو پولیس نے اس کو زمین پر گرادیا اورپولیس نے اپنی کہنی سے اس کی گردن کودبانا شروع کردیا۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان خود کوچھڑوانے کی کوشش کررہا تھا، اس کے بعد ایک افسرنے اپنے گھٹنے سے اس کی گردن پرجب کہ دوسرے نے کہنی کندھے پررکھی۔


وڈیوکے مطابق گونزیلزسانس لینے کی کوشش کررہا ہے اورساتھ ساتھ کہہ رہا ہے کہ اس نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ جس کے بعد اس کی حالت مزید غیرہوگئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے گونزیلزکوہلا جلا کرمصنوعی طریقے سے سانس دینے کی کوشش بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ گزشتہ برس بھی پیش آیا تھا جہاں افریقی نژاد امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت بھی پولیس کی طاقت کے بے جا استعمال سے ہوئی تھی۔ تاہم رواں ماہ ہی واقعے میں ملوث امریکی پولیس آفیسرکوقتل کا مجرم قراردیتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2172555/10/


وینزویلا میں کولمبیا سے ملحقہ سرحد پر مسلح گروہوں سے کئی روز سے جاری جھڑپوں میں وینزویلا کے 8فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے مارے گئے اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ریاست اپورے کی سرحد پر وزینزویلا کی فوج اور کولمبیا کے مسلح گروہوں کےدرمیان 21 مارچ سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جن کے نتیجے میں ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ،دھماکا خیز مواد اور منشیات برآمد کی جاچکی ہے۔
https://www.express.pk/story/2172716/10/


افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی
Apr 29, 2021 | 11:07:AM

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کر دی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے کہ طالبان جنگ چھوڑ دیں۔طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان پاور شیئرنگ کے لیے جمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں برس مئی سے افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کر چکے ہیں
https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2021/1283074?fbclid=IwAR1bsFOz-_EYk5nCdUmErhcPAPhOfp4vTfyIeibvEsEE1ZwCxPzx1oWF22g

No comments:

Post a Comment