پاکستان 2020ء میں سیاحت کے لیے سب سے بہترین ملک قرار، نمبر 1 پر آ گیا ::: سیاحوں کے لیے سہولت مراکز - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 24 December 2019

پاکستان 2020ء میں سیاحت کے لیے سب سے بہترین ملک قرار، نمبر 1 پر آ گیا ::: سیاحوں کے لیے سہولت مراکز




Thanks for post picture : https://images.app.goo.gl/Co8uesxT61fjzw9n9



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2019/12/15122019/P1-LHR021.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107011554&Issue=NP_PEW&Date=20191215

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے بلکہ اگر گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں کی بات کی جائے تو دنیا میں ان علاقوں کی خوبصورتی کاکوئی ثانی نہیں تاہم دہشت گردی کے ناسور نے پاکستان کی سیاحت کو ختم کرکے رکھ دیا تھا۔ اب اس ناسور کے خاتمے کے ساتھ ہی پاکستانی سیاحت کو بھی فروغ ملنا شروع ہو گیا ہے اور یہ جان کر ہر پاکستانی فخر محسوس کرے گا کہ دنیا کے ایک مستند اشاعتی ادارے نے 2020ءمیں پاکستان کو سیاحت کے لیے دنیا کا نمبر ون ملک قرار دے دیا ہے۔

برطانوی دارالحکومت لندن سے شائع ہونے والے اس بین الاقوامی میگزین کا نام کونڈے نیسٹ ٹریولر (Conde Nast Traveller)ہے۔ میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کے شعبہ سیاحت پر انتہائی منفی اثات مرتب ہوئے تاہم پاکستان کی سرسبزو شاداب وادیاں، قدیم تہذیبیں، صحرا، میدان، ساحل سمندر اور دیگر ایسے پرکشش فطری نظارے پاکستان میں موجود ہیں کہ سیاح انہیں دیکھنے کے لیے کھنچے چلے آئیں۔ اس پر مستزاد یہ کہ پاکستانی ویزے کی شرائط انتہائی آسان ہیں اور پاکستان میں سیاحت کرنا انتہائی سستا بھی ہے۔میگزین نے 2020ءکے لیے اپنی سیاحتی ممالک کی فہرست میں پاکستان کو پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ ”پاکستان ایسے خوبصورت سیاحتی مقام کا حامل ملک ہے کہ 2020ءمیں ہر کسی کو سیاحت کے لیے پاکستان جانا چاہیے۔“

https://dailypakistan.com.pk/15-Dec-2019/1064164?fbclid=IwAR23Nxi-RP07U0l4A246MJTupRgea6V9TLUsywCQt1dva0Oux
TlsARpmSXs

No comments:

Post a Comment